راولپنڈی:معروف عالم دین چئیرمین امن کمیٹی پیر سید اظہار شاہ بخاری نے پاک افواج و احترام پرچم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف پاک فوج کا کردار قابل تحسین ہے,انہوں نے کہا کہ پاک افواج ہماری جان اور قومی پرچم ہماری پہچان ہے. پاک فوج کا احترام ہمیں اپنی جان اور قومی پرچم کا احترام اپنے کفن سے زیادہ عزیز ہے,قومی پرچم ہر قوم کی پہچان اور نظریے کی عکاسی کرتا ہے. سبز مسلمانوں اور سفید اقلیتوں کو ظاہر کرتا ہے, اس ملک میں ہر محب وطن کو جینے کا حق ہے. انہوں نے کہا کہ پاک افواج کا وجود ہی پاکستان کی ضمانت ہے
Author: +9251

نامور صحافی ادریس بختیار وفات پا گئے، سیاسی، مذہبی و صحافتی تنظیموں کا اظہار تعزیت
پاکستان کے معروف اور سینئر صحافی ادریس بختیار بدھ کے دن کراچی میں وفات پاگئے ہیں. وہ پاکستانی اور بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے ساتھ کئی دہائیوں سے منسلک رہے اور صحافتی ذمہ داریاں ادا کرتے رہے ہیں.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ادریس بختیار پچھلے کچھ عرصہ سے عارضہ قلب میں مبتلا تھے. وہ کئی برس تک بی بی سی سے بھی منسلک رہے. اسی طرح وہ دی سٹار، ہیرالڈ اور دیگر اداروں سے بھی وابستہ رہے ہیں. ان کی وفات پر سیاسی و مذہبی شخصیات، سماجی و صحافتی تنظیموں اور دیگر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد نے تعزیت کا اظہار کیا ہے.
ادریس بختیار کے آباؤ اجداد سے متعلق بتایا گیا ہے کہ وہ اجمیر سے ہجرت کر کے حیدر آباد آئے اور پھر یہیں آباد ہو گئے تھے. انہوں نے اپنی صحافتی زندگی کا آغاز بھی اسی شہر سے کیا تھا. معروف صحافی ادریس بختیار نے مختلف اخبارات اور ٹی وی چینلز میں اہم ادارتی عہدوں پر کام کیا اور پاکستان میں صحافیوں کی تنظیم پی ایف یو جے کے ایک دھڑے کے صدر بھی رہے۔
ان کی وفات پر صحافتی برادری میں خاص طور پر رنج و غم کی لہر دوڑ گئی ہے.

تخم بلنگوا، بڑھاپا بھگائیں، صحت بھی پائیں ۔۔۔ محمد نعیم شہزاد
طاقت، صحت اور توانائی ہر ایک کے لیے پسندیدہ ہیں اور ہر کوئی چاہتا ہے کہ بے پناہ طاقت و قوت حاصل کرے۔ اس کے برعکس بڑھاپا ایک غیر پسندیدہ چیز ہے اور ہر کوئی جوان نظر آنا چاہتا ہے۔
اللہ تعالیٰ نے ہمیں بے شمار انعامات سے نوازا ہے مگر اکثر ہم ان قیمتی انعامات کی بے قدری کرتے ہیں۔ حالانکہ ان سے مستفید ہو کر ہم مہنگے علاج معالجے سے بھی بچ سکتے ہیں اور صحت مند زندگی گزار سکتے ہیں۔
تخمِ بالنگوا جسے عام زبان میں تخم ملنگا بھی کہا جاتا ہے ایک نایاب قدرتی نعمت ہے جسے عموماً نظر انداز کیا جاتا ہے اور کوئی اہمیت نہیں دی جاتی۔ حالانکہ تخم بلنگوا صحت کا ایک خزانہ اور طبی فوائد سے بھرپور چیز ہے۔

اس کا اکثر استعمال تو مشروبات میں ہی نظر آتا ہے مگر یہ اس کے علاوہ بھی بہت سی خصوصیات کا حامل ہے۔ ازطق سپاہی جنگ سے پہلے اسے کھاتے تھے کیونکہ یہ توانائی سے بھرپور ہوتا ہے۔ اسی بنا پر تخمِ بلنگوا کو دوڑنے والے کی غذا بھی کہا جاتا ہے۔تخمِ بلنگوا کی 28 گرام مقدار میں 137 کیلوریز، 12 گرام کاربوہائیڈریٹس، ساڑھے چار گرام چکنائی، ساڑھے دس گرام فائبر، صفر اعشاریہ چھ ملی گرام مینگنیز، 265 ملی گرام فاسفورس، 177 ملی گرام کیلشیئم کے علاوہ وٹامن، معدنیات، نیاسین، آیوڈین اور تھایامائین موجود ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ تخمِ بلنگوا میں کئی طرح کے اینٹی آکسیڈنٹس بھی پائے جاتے ہیں۔
اب تخمِ بلنگوا کے بعض نایاب فوائد کا ذکر کیے دیتے ہیں۔
جلد نکھارے اور بڑھاپا بھگائے
میکسکو میں تخمِ بلنگوا پر تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ اس میں قدرتی فینولِک (اینٹی آکسیڈنٹ) کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے اور یہ جسم میں فری ریڈیکل بننے کے عمل کو روکتا ہے۔ اس طرح ایک جانب تو یہ جلد کے لیے انتہائی مفید ہے تو دوسری جانب بڑھاپے کو بھی روکتا ہے۔
ہاضمے کے لیے مفید
فائبر کی بلند مقدار کی وجہ سے تخمِ بلنگوا ہاضمے کے لیے انتہائی موزوں ہے۔ السی اور تخمِ بلنگوا خون میں انسولین کو برقرار رکھتے ہیں اور کولیسٹرول اور بلڈ پریشر کو بھی لگام دیتے ہیں۔ طبی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ فائبر پانی جذب کرکے پیٹ بھرنے کا احساس دلاتا ہے اور وزن گھٹانے کے لیے انتہائی مفید ہے۔ اس کا استعمال معدے کے لیے مفید بیکٹیریا کی مقدار بڑھاتا ہے۔
قلب کو صحتمند رکھے
تخمِ بلنگوا کولیسٹرول گھٹاتا ہے، بلڈ پریشر معمول پر رکھتا ہے اور دل کے لیے بہت مفید ہے۔ اس کا باقاعدہ استعمال خون کی شریانوں کی تنگی روکتا ہے اور انہیں لچکدار بناتا ہے۔ اومیگا تھری فیٹی ایسڈ کی وجہ سے یہ دل کا ایک اہم محافظ بیج ہے۔
ذیابیطس میں مفید
تخمِ بلنگوا میں الفا لائنولک ایسڈ اور فائبر کی وجہ سے خون میں چربی نہیں بنتی اور نہ ہی انسولین سے مزاحمت پیدا ہوتی ہے۔ یہ دو اہم عوامل ہیں جو آگے چل کر ذیابیطس کا خطرہ کم کرنے کی وجہ بنتے ہیں۔ اسی لیے تخم بلنگوا کا باقاعدہ استعمال ذیابیطس کو روکنے میں بہت مددگار ثابت ہوتا ہے۔
توانائی بڑھائے
جرنل آف اسٹرینتھ اینڈ کنڈشننگ میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق تخمِ بلنگوا ڈیڑھ گھنٹے تک توانائی بڑھاتا ہے اور ورزش کرنے والوں کے لیے بہت مفید ہے۔ یہ جسم میں استحالہ (میٹابولزم) تیز کرکے چکنائی کم کرتا ہے اور موٹاپے سےبھی بچاتا ہے۔
ہڈیوں کی مضبوطی
ایک اونس تخمِ بلنگوا میں روزمرہ ضرورت کی 18 فیصد کیلشیئم پائی جاتی ہے جو ہڈیوں کے وزن اور مضبوطی کے لیے بہت ضروری ہے۔ اس میں موجود بورون نامی عنصر مینگنیز اور فاسفورس جذب کرنے میں مدد دیتا ہے اور یوں ہڈیاں اور پٹھے مضبوط رہتے ہیں۔ اس کے علاوہ زنک اور دیگر اجزا منہ اور دانتوں کی صحت برقرار رکھتے ہیں اور قوت مدافعت بھی بڑھاتے ہیں۔
موسم گرما میں بآسانی اسے مشروبات میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ تو اگر اس قدر فوائد حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ابھی سے اسے اپنی غذا کا حصہ بنائیں اور تندرستی و توانائی کے حصول کے ساتھ بڑھاپے کو بھی بھگائیں۔

پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارا نے نیپال کی 8 ہزار 485 میٹر بلندی والی مکالو چوٹی سر کر لی
پاکستان کے معروف کوہ پیما محمدعلی سدپارا نے نیپال میں واقع 8 ہزار 485 میٹر بلند "مکالو چوٹی” سر کرکے سات چوٹیاں سر کرنے والے پہلے پاکستانی ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئی ایس پی آر کی طرف سے بتایا گیا ہےکہ معروف پاکستانی کوہ پیما محمدعلی سدپارا پہلے اور واحد کوہ پیما ہیں جنہوں نے دنیا بھر کی آٹھ ہزار میٹر بلندی والی سات چوٹیاں سر کی ہیں.
آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ "مکالو” دنیا کی پانچویں بڑی چوٹی تسلیم کی جاتی ہے جسے پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارا نے سر کیا ہے جبکہ اس مہم کے لیے پاکستانی فوج کی طرف سے محمدعلی سدپارا کوسہولیات فراہم کی گئیں.
یاد رہے کہ محمد علی سدپارا سے قبل ہنزہ سے تعلق رکھنے والے ایک اور کوہ پیما مرزا علی بیگ نے 22 مئی کو ماؤنٹ ایورسٹ سر کی تھی۔ ماضی میں بھی پاک فوج کی طرف سے کوہ پیماؤں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جاتی رہی ہیں.

گولڑہ شریف کی گدی نشینوں نے خواتین کو لوٹ لیا
راولپنڈی :تھانہ نصیر آباد کے علاقے میں شبیر نے پولیس کو درخواست دی کہ ہمارے گھر دو خواتین آئیں انہوں نے اپنی شناخت گولڑہ شریف کی گدی نشینوں کے طور پر کروائی. جو میری بھابھی سے ,بیوی اور ہمشیرہ سے دھوکہ دہی سے طلائی اور نقدی لے کر فرار ہوگئیں ,باغی ٹی وی کی تفصیلات کے مطابق پولیس نے مدعی کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا

سی پی او راولپنڈی کا بازاروں کا دورہ
راولپنڈی :سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد فیصل رانا کا گزشتہ شب تھانہ کینٹ کے ایریا میں موجود شاپنگ مالز اور مارکیٹس کا دورہ، باغی ٹی وی کی تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد فیصل رانا نے گزشتہ شب تھانہ کینٹ کے ایریا میں موجود شاپنگ مالز و مارکیٹس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایس ڈی پی او کینٹ سرکل سردار بابرممتاز اور ایس ایچ او کینٹ بھی سی پی او راولپنڈی کے ہمراہ تھے۔ ایس ڈی پی او کینٹ سرکل نے سی پی او راولپنڈی کو شاپنگ مالز اور مارکیٹس پر تعینات سیکورٹی ڈیوٹی کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ سی پی او راولپنڈی نے ایس ڈی پی او کینٹ سرکل کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ سیکورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے تمام ممکنہ وسائل کو بروئے کار لایا جائے اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھا جائے۔

راولپنڈی تبدیل ہونے والا پولیس افسران کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد
راولپنڈی :سٹی پولیس آفیسر،راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد فیصل رانا کا تبدیل ہونے والے ایس پی پوٹھوہار ڈویژن کیپٹن (ر) دوست محمد اور ایس ڈی پی او سٹی سرکل سید اعجاز حسین شاہ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد, تقریب میں ایس ایس پی انوسٹی گیشن محمد فیصل، ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی سید علی اکبر، ڈویژنل ایس پیز اور ایس ڈی پی اوز نے شرکت کی۔ تقریب میں سی پی او راولپنڈی نے کہا کہ آپ کی خدمات راولپنڈی پولیس ہمیشہ یاد رکھے گی،سی پی او راولپنڈی نے تبدیل ہونے والے دونوں افسران کو راولپنڈی پولیس کی طرف سے اعزازی شیلڈز بھی پیش کیں۔

سینئر ججوں کے خلاف ریفرنس، ایڈیشنل اٹارنی جنرل زاہد ایف ابراہیم نے استعفیٰ دے دیا
ایڈیشنل اٹارنی جنرل آف پاکستان زاہد ایف ابراہیم نے سپریم کورٹ کے جسٹس فائز عیسیٰ اور دیگر سینئر ججوں کے خلاف ریفرینس دائر کئے جانے کی خبروں کے بعد استعفیٰ دے دیا ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق زاہد ایف ابراہیم نے ٹویٹر پر اپنا استعفیٰ بھی شیئر کیا اور کہا ہے کہ انہوں نے میڈیا پر یہ خبریں دیکھی ہیںکہ صدر پاکستان ڈاکٹرعارف علوی نے سپریم جوڈیشل کونسل میں سپریم کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ کے سینئر ججوں کے خلاف مس کنڈکٹ کے الزام میں آئین کے آرٹیکل 209 کے تحت ریفرنس دائر کیا ہے جس میں ججوں پر الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے اپنے اثاثے ظاہر نہیں کیے۔ زاہد ایف ابراہیم نے اپنے استعفیٰ میںلکھا ہے کہ موجودہ صورتحال میں وہ اپنے ضمیر کے مطابق اپنے عہدے پر کام نہیں کر سکتے اس لئے میںنے ایڈیشنل اٹارنی جنرل آف پاکستان کے عہدہ سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کی اہے.
انہوں نے استعفیٰ میں لکھا ہے کہ مجھے 2018 میں بطور ایڈیشنل اٹارنی جنرل آف پاکستان کے عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔ میرے لیے سندھ صوبے میں مملکت پاکستان کے سب سے سینیئر قانونی آفیسر کے طور پر کام کرنا فخر کا باعث ہے.
یاد رہے کہ جسٹس فائز عیسیٰ نے بھی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو خط لکھ کر ریفرنس کی کابی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے.

سی پی او راولپنڈی کا تعیناتی کے بعد پہلی مرتبہ پولیس لائنز ہیڈ کوارٹر کا دورہ
راولپنڈی :پولیس کے بہادر افسران اور جوانوں کی کمان سنبھالنے کے بعد خوشی اور فخر محسوس کر رہا ہوں جس نے کبھی مشکلات سے گھبرا کر منہ نہیں پھیرا، سٹی پولیس آفیسرراولپنڈی کیپٹن (ر) محمد فیصل رانا کا پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں پولیس دربار سے خطاب کیا باغی ٹی وی کی تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر،راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد فیصل رانا نے پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں پولیس دربار کا انعقاد کیا۔ پولیس دربار میں چیف ٹریفک آفیسر محمد بن اشرف، ایس ایس پی انوسٹی گیشن محمد فیصل، ایس ایس پی آپریشنز سید علی اکبر،ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز،ایس ایچ اوز کے علاوہ ڈولفن فورس، ایلیٹ فورس، ٹریفک وارڈنز سمیت ضلعی پولیس کی کثیر تعداد نے افسرا ن و جوانوں نے شرکت کی۔ سی پی او راولپنڈ ی کو پولیس لائنزہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر راولپنڈی پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔دربار کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ ایس ڈی پی او وارث خان سرکل اے ایس پی آمنہ بیگ نے سی پی او راولپنڈی کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ آپ نے چارج سنبھالنے کے بعد راولپنڈی پولیس کے مسائل سننے کیلئے دربار کا انعقاد کیا۔ ہم آپ کی قیادت میں اس فورس کو مثالی فورس بنائیں گے اور آپ کی ہدایات کے مطابق جرائم کے خاتمے کیلئے بہتر انداز میں کام کریں گے۔ سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد فیصل رنا نے پولیس دربار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے بہادر افسران اور جوانوں کی کمان سنبھالنے کے بعد خوشی اور فخر محسوس کر رہا ہوں جس نے کبھی مشکلات سے گھبرا کر منہ نہیں پھیرا،راولپنڈی پولیس نے بہت سارے نشیب و فرا ز دیکھنے کے بعد کامیابیاں حاصل کی ہیں، میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے اچھی ٹیم ملی ہے لیکن یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ پولیس سے عوام کو شکایات بھی ہیں، کوئی بھی سائل تھانہ میں جاکر اپنی ایف آئی آر درج نہیں کرواسکتا، اس بارے میں اپنا رویہ تبدیل کرنا ہوگا تاکہ اگر کوئی سائل اپنے مسئلہ کے حل کیلئے کسی بھی تھانہ میں آئے تو وہ ہم سے مایوس نہ ہوبلکہ وہ پولیس کو بہتر طریقے سے اپنا مسئلہ بتا سکے۔میری خواہش ہے کہ آج ہم یہ عہد کریں کہ تمام ایس ایچ اوز،محررتھانہ جات اس قابل ہوں کہ اُس تھانے میں آنے والے شہری کسی قسم کا خوف محسوس نہ کریں بلکہ وہاں سے نکلنے کے بعد مطمئن نظر آئیں اور اس کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں ایس پیز میرے دست راست رہیں گے، یہ ایک ڈسپلن فورس ہے اور آپ کو اپنا ڈسپلن اچھا رکھیں اور نظم وضبط کا مظاہرہ کریں،اگر آپ کسی کا مسئلہ حل کریں گے تو وہ آپ کو دعائیں دیتا ہو ا رخصت ہوگا۔ میرا پہلا اور آخری پیغام یہی ہے کہ اپنا رویہ عوام کے ساتھ درست کریں،میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ میں آپ کے حق کیلئے لڑوں گا لیکن و ہ اُس صورت میں کہ آپ کی کارکردگی اچھی ہو۔ دربار کے اختتام پر سی پی او راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد فیصل رانا نے راولپنڈی پولیس کے جوانوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے موقع پر احکامات صادر فرمائے۔

پاک فوج کو شمالی وزیرستان سے نکالا جائے، محسن داوڑ نے این ڈی ایس کے ذریعے ٹرمپ سے مدد مانگ لی
پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما محسن داوڑ نے پاکستانی فوج کے خلاف امریکی صدر ٹرمپ سے مدد مانگی ہے اور افغان ایجنسی این ڈی ایس کے ساتھ مل کر پاکستانی فوج اور دفاعی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی شروع کر دی ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محسن داوڑ میران شاہ میں پاک فوج کی چیک پوسٹ پر فائرنگ جس میں پانچ جوان زخمی ہوئے تھے، کے بعد سے فرار ہیں. پی ٹی ایم کی لیڈر شپ اب کھل کر پاک فوج اور اداروں کے خلاف میدان میں آ گئی ہے اور پاک فوج کے خلاف پی ٹی ایم نے افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کے ساتھ مل کر پاک فوج کے خلاف پروپیگنڈا مہم شروع کر دی ہے. اس مذموم پروپیگنڈا مہم کا عملی مظاہرہ اس وقت دیکھنے میں آیا جب افغانستان کی خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کے سربراہ رحمت اللہ نبیل نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعہ پی ٹی ایم کی کھل کر حمایت کرتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ سے یہ کہہ کر مدد مانگی کہ وزیرستان سے پاک فوج کو نکالا جائے.
#PAK Army should withdraw fm Wairistan, said @mjdawar. @PashtunTM_Offi is fighting for justice in Waziristan. The international community including USA, @realDonaldTrump should value their struggles & voices. They want Waziristan free of terrorists, a long awaited wish of USA. https://t.co/vdm0CcA9es
— Rahmatullah Nabil (@RahmatullahN) May 28, 2019
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق این ڈی ایس سربراہ نے لکھا کہ محسن داوڑ نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج کو وزیرستان سے نکالا جائے. امریکہ اور دیگر ملکوںکو پی ٹی ایم کی حمایت کرنی چاہیے کیونکہ پی ٹی ایم اور امریکہ کا مقصد ایک ہے کہ شمالی وزیرستان کو دہشت گردوں سے پاک کیا جائے. پی ٹی ایم حصول انصاف کی جدوجہد کر رہی ہے اس لئے امریکہ کو کھل کر ان کی حمایت کرنی چاہیے.
یاد رہے کہ پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ میں پی ٹی ایم کے تین اہلکار بھی مارے گئے اور دس زخمی ہوئے تھے. اس واقعہ کے بعد سے محسن داوڑ مفرور ہیں.










