Baaghi TV

Author: +9251

  • لودھراں : بڑے سانحہ سے محفوظ

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) بہاولپور روڈ پر واقع شاھدہ اسلام ھسپتال کے قریب نجی پٹرول پمپ پر کھڑے 2 گیس باؤذر سے گیس لیک شروع ھوگئی اس کی اطلاع ملتے ھی ریسکیو 1122 کی ٹیم بروقت موقع پر پہنچ گئی ریسکیو ٹیم نے ایریا کووارڈن آف کرکے آپریشن شروع کردیا دونوں باؤذر میں اڑھائی اڑھائی ٹن گیس موجود ھے گیس لیک شدید گرمی کے باعث ھوئی ریسکیو ٹیم پانی کے ذریعے کولنگ کے عمل میں مصروف ہے

  • وہاڑی : منشیات فروش کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) تھانہ ٹبہ سلطان پور کے علاقے جتی لال پل میں مشہور شراب فروش جاوید والد اللہ وسایا قوم آرائیں عید کے موقع پر سپلائی کے لئے شراب کی تیاری میں مصروف تھا کہ ٹبہ سلطان پور پولیس نے مخبری پر چھاپہ مار کر موقع پر ملزم کو گرفتار کر لیا اور اس کے قبضے سے 40 لیٹر دیسی شراب اور 90 لیٹر لاہن اور دیگر برتن وغیرہ برآمد کر کے منشیات ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کر لی ہے

    ایس ایچ او ٹبہ سلطان پور نے اس موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں کو عوام کی جانوں کے ساتھ نہیں کھیلنے دیں گے

  • بلوچستان کے اسپتالوں میں ادویات کی قلت کا خدشہ.

    بلوچستان میں سرکاری اسپتالوں میں ادویات اور مشینری کی خریداری کا معاملہ التواء کا شکارہے، رواں مالی سال پونے 2 ارب روپے کے فنڈز لیپس اور اسپتالوں میں ادویات ناپید ہونے کا خدشہ ہے۔
    بلوچستان حکومت کے میڈیکل اسٹور ڈپو کی جانب سے سیکرٹری صحت بلوچستان کے نام مراسلہ میں کہا گیا کہ سرکاری اسپتالوں میں ادویات اور مشینری کی خریداری کا معاملہ التواء کا شکارہے جس کے باعث رواں مالی سال کے پونے 2 ارب روپے کے فنڈز لیپس اور اسپتالوں میں ادویات ناپید ہونے کا خدشہ ہے۔
    مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ محکمہ صحت کی جانب سے قائم ٹیکنیکل ٹیم کی عدم دلچسپی کے باعث ادویات، مشینری کی خریداری کا معاملہ اپریل سے التواء کا شکار ہے، مشینوں اور ادویات کیلئے بھیجی گئی رپورٹ اب تک منظور نہیں ہوسکی ہے، حتمی پرائس لسٹ کو جلد منظور نہ کیا گیا تو صوبے میں ادویات کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے.

  • گندم والی گولی کھانے سے لڑکی کی حالت تشویشناک

    چنیوٹ : موضع ہندلانہ گندم والی گولی کھانے سے لڑکی کی حالت تشویشناک، گھریلو معاملات سے دل برداشتہ ہو کر لڑکی نے زہر لیا،
    چنیوٹ: ایمبولینس نے مریضہ کو اسپتال منتقل کر دیا، ریسکیو

  • چنیوٹ : قتل کے مقدمہ کا فیصلہ سنا دیا گیا

    چنیوٹ : قتل کے مقدمہ کا فیصلہ سنا دیا گیا
    ایڈیشنل سیشن جج ماڈل کورٹ غلام مرتضی اوپل نے فیصلہ سنایا 9 مارچ 2019 کو سٹیلائٹ ٹائون سے اشرف نامی شخص گھر میں مردہ حالت میں پایا گیا تھا. سٹی پولیس نے پیشہ وارانہ مہارت سے اندھے قتل کے اصل ملزمان کا سراغ لگایا. ملزمان میں متوفی کی بیوی ناہید, بیٹی ماہ نور, محسن شامل تینوں ملزمان کو سزائے موت, دو دو لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی گئی

  • قتل یا خودکشی

    قتل یا خودکشی

    قتل یا خودکشی
    چنیوٹ ,دریائے چناب ریلوے پل سے لڑکی نے دریا ئے چناب میں کودکر خودکشی کر لی .لڑکی کی عمر تقریبا 26 سال بتائی جاتی ہے عینی شاہدین کے مطابق لڑکی نے ریلوے پل سے خود چھلانگ لگائی۔ریسکیو امدادی ٹیموں نے ڈیڈ باڈی دریا سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دی۔پولیس نے واقعہ کا سراغ لگانے کے لئے تفتیش شروع کر دی،ڈیٹا تلاش کرنے کی کوشش جاری۔

  • لودھراں : چوری کی واردات ناکام ہو گئی

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) شہر میں لودھراں پبلک سکول کی پچھلی طرف زونگ کمپنی کا ٹاور لگا ہوا ہے گذشتہ رات تقریبا ساڑھے گیارہ بجے کے قریب وہاں اچانک آگ بھڑک اٹھی

    تفصیلات کے مطابق رات کو چور ٹاور میں لگی ہوئی قیمتی بیٹریوں کو چوری کرنے کی نیت سے داخل ہوئے جیسے ہی چوروں نے بیٹریاں اتارنے کے لئے تاروں کو کاٹنا شروع کیا تو غلط کنکشن کاٹنے کی وجہ سے شارٹ سرکٹ ہوا اور آگ لگ گئی جس کی وجہ سے چور موقع پر سے فرار ہونے پر مجبور ہو گئے ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھائی کر ٹاور کی قیمتی مشینری کو بڑے نقصان سے بجھا لیا ۔

  • لودھراں : غلطی موت کی وجہ بن گئی

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) کے نواحی علاقے میں 16 سالہ نوجوان ٹرین کے نیچے آ کر جاں بحق ہو گیا

    تفصیلات کے مطابق لودھراں میں دورہٹہ کا رہائشی بلاول جس کی عمر 16 سال تھی رات کو کانوں میں ہینڈ فری لگا کر موبائل فون پر مصروف ریلوے لائن پر بیٹھا تھا عوامی ایکسپریس تلے آ کر کچلا گیا جس کی اطلاع پر ریسکیو 1122 ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور نعش کو اٹھا لیا ۔

  • بہاولپور : المناک حادثہ کی ویڈیو بن گئی

    بہاولپور (نمائندہ باغی ٹی وی) شہر میں سڑک پر موجود ایک بڑی بیکری کے باہر مقامی افراد باتوں میں مصروف تھے کہ اچانک ایک تیز رفتار سفید کار ان پر چڑھ گئی جس کی وجہ سے موقع پر دو افراد جاں بحق ہو گئے اور متعدد شدید زخمی ہو گئے ہیں زخمیوں کو بہاولپور وکٹوریہ ایمرجنسی میں منتقل کر دیا گیا ہے جس جگہ حادثہ پیش آیا اس کے بلکل اس کے ساتھ کیمرہ موجود تھا جس کی وجہ سے حادثہ کی مکمل ویڈیو کیمرے نے اپنی آنکھ میں محفوظ کر لی

  • دیکھنا کہیں وقت گزر نہ جائے؟؟؟ صفی اللہ کمبوہ

    دیکھنا کہیں وقت گزر نہ جائے؟؟؟ صفی اللہ کمبوہ

    آج وقت ہے ہر پاکستانی اپنا کردار ادا کرے
    سوشل میڈیا کا مورچہ سنبھالے. پوسٹ, ویڈیو پیغام اور کمنٹ کے ساتھ اپنے ملک کی سالمیت اور افواج پاکستان کے لیے بھرپور آواز اٹھائے.
    PTM ہو یا ان کی حمایتی کوئی بھی سیاسی جماعت اور اس کے نام نہاد لیڈر جوکہ ملک دشمنوں اور دہشت گردوں کے دوست ہیں. ان سب کی گز گز لمبی زبانوں کو بند کروانا آج ہر محب وطن پاکستانی کی ذمہ داری ہے.

    آج اپنی سیاسی وابستگی کسی سے بھی ہو.. مطلب کسی سے بھی.. کسی بھی سیاسی پارٹی سے. مگر ہمیں سیاسی وابستگی نہیں دیکھنی بلکہ ملک کی سالمیت دیکھنی ہے. جو ملک کے دشمنوں کو افطاریوں میں دعوت دیں وہاں پلان بنائیں, آرمی کی چیک پوسٹ پر حملہ کریں وہ دہشت گرد گروہ اور سیاسی گماشتے ان کی سپورٹ کریں زبان درازی کریں اپنے اداروں پر, افواج پاکستان پر. یہ کسی صورت قابل قبول نہیں ہوسکتا.
    میں مرسکتا ہوں مگر اپنے شہدا, کے خون سے غداری نہیں کرسکتا. پاک فوج ہماری فوج ہے. ہر پاکستانی اس خطرناک سازش کو سمجھیں. ڈراموں, فلموں, کہانیوں, کارٹونوں اور میچوں سے باہر نکل کر زرا حیقیت کی دنیا میں آجاو. اب وقت نہیں ہے زیادہ کہ ہم غفلت کی نیند سوئیں. دشمن اب پھر گھیرا ڈال رہے ہیں. اندر اور باہر سے ملک مخالف آوازیں اٹھانے والے متحرک ہوچکے ہیں. منظور پشتین, گلالئی اسماعیل, علی وزیر, محسن ڈارڑ, محمود اچکزئی, اسفند یار ولی, ملالہ اور دیگر سیاسی جماعتوں میں چھپے ہوئے دہشتگردوں کے حمایتی اپنا کام پوری محنت سے کررہے ہیں. مگر پاکستانی نوجوان سویا ہوا ہے. لڑکوں لڑکیوں کو پتا ہی نہیں کہ ملک کے خلاف کتنی بڑی سازش ہورہی ہے, کل میں نے ایک تقریب میں لڑکوں کی بڑی تعداد سے پوچھا کہ بتاو PTM کیا ہے اور اس نے پاکستان کے خلاف کیا محاذ گرم کیا ہوا ہے تو کوئی بتانے والا نا تھا , کیونکہ ہماری نوجوان نسل کی دلچسپی کچھ اور ہے. شرم سے ڈوب مرنے کا مقام ہے. اقبال کا شاہین ایسا تو نا تھا. پاکستانی نوجوان, مسلمان عوام, کو ایسا ہونا چاہیے کہ یہ حالات کی نبض پر ہاتھ رکھ کر دیکھیں تو پتا چل جائے کہ صورتحال کیا ہے اور میرے کرنے کا کام کیا ہے.
    نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ماننے والے وہ مجاہد سپاہی وہ لشکر جو تکفیری اور ملک دشمنوں سے ٹکرا گئے وہ پاک فوج کے جانباز جو دفاع وطن میں جان کی بازی ہار گئے ان کو کل قیامت کے دن کیا منہ دکھاؤ گئے. سوچو زرا ؟؟؟
    ان شہدا نے کس بات پر قربانیاں دی ہیں کبھی خیال تو کرو. آؤ آگے بڑھو اور کردار ادا کرو ایک ایک دوست کو, کلاس فیلو, رشتہ دار کو, ہمسائے کو, امام مسجد کو, سکول ٹیچر کو, عالم دین کو, تاجر کو, ریڑھی والے کو, محنت کش کو, کسان کو, مزدور کو, دکاندار کو, ہر پاکستانی بھائی جان کو آج صورتحال سے آگاہ کرو اور ذہن سازی کرو ورنہ کہیں کل ہم بھی عراق, شام, فلسطین, افغانستان نا بن جائیں.
    اللہ تیری پناہ مانگتے ہیں ہم.
    اللہ ہمیں توفیق عطا فرما ہم تیرے دئیے ہوئے ملک کی حفاظت کریں اللہ ہماری افواج پاکستان کے سپاہیوں اور مجاہدوں کو ہمت و حوصلہ عطا فرما تاکہ دشمنان پاکستان کو نیست و نابود کریں.
    پاک فوج زندہ باد
    پاکستان پائندہ باد