Baaghi TV

Author: +9251

  • زیادہ کافی پینا ہائیپرٹینشن میں مبتلا افراد کےموت کے امکانات بڑھا دیتی ہے.تحقیق

    زیادہ کافی پینا ہائیپرٹینشن میں مبتلا افراد کےموت کے امکانات بڑھا دیتی ہے.تحقیق

     ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ بلند فشار خون کے عارضے (ہائپر ٹینشن) میں مبتلا افراد کا زیادہ کافی پینا قلبی امراض کے سبب ہونے والی موت کے امکانات میں اضافہ کرتاہے۔

    جرنل آف دی امیریکن ہارٹ ایسوسی ایشن میں 21 دسمبر کو شائع ہونے والی اس تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ 160/100 یا اس سے زیادہ بلڈ پریشر رکھنے والے افراد جو دو یا اس سے زیادہ کپ کافی پیتے ہیں ان کی کافی نہ پینے والوں کی نسبت قلبی مرض سے موت واقع ہونے کے دُگنے امکانات ہوتے ہیں۔ جاپان کی اوساکا یونیورسٹی اور امریکا کی یونیورسٹی آف کیلیفورنیا سان فرانسسکو سے تعلق رکھنے والے تحقیق کے مصنف ڈاکٹر ماسایوکی ٹیراموٹو کا کہنا تھا کہ محققین کو یہ دیکھ کر حیرانی ہوئی کہ شدید ہائپر ٹینشن میں مبتلا افراد کی جانب سے بھاری مقدار میں کافی کی کھپت کا تعلق قلبی مرض سے ہونے والی موت کے خطرات میں اضافے سے تھا۔ لیکن جن کو ہائپر ٹینشن نہیں تھی یا درجہ اول کی ہائپر ٹینشن تھی ان کو یہ خطرات لاحق نہیں تھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس کے برعکس سبز چائے کے پیے جانے کا تعلق کسی بھی درجے کے بلڈ پریشر میں مبتلا افراد میں قلبی مرض سے ہونے والی موت کے خطرات کے اضافے سے نہیں تھا۔ سبز چائے دل کو نقصان کیوں نہیں پہنچاتی؟ اس سوال کے جواب میں محققین کا کہنا تھا کہ ممکنہ طور پر انسداد سوزش اور اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیت کے حامل پولی فینولز سبز چائے میں موجود فوائد کی وجہ ہوسکتے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    گورنرپنجاب آج رات وزیراعلیٰ کوڈی نوٹیفائی کرنیکا ڈیکلریشن جاری کرینگے:رانا ثناء اللہ
    گورنرپنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب کوڈی نوٹیفائی کردیا
    پرویز الہی سبکدوش، پی ٹی آئی اور ق لیگ کا عدالت جانے کا فیصلہ
    میگ لیننگ پاکستان کے خلاف ہوم سیریز میں ٹیم کی قیادت کریں گی
    رباط میں اسلامی مخطوطات کی بین الاقوامی نمائش شروع
    ڈاکٹر ٹیراموٹو کا کہنا تھا کہ سبز چائے کے مفید اثرات ممکنہ طور پر جزوی طور پر اس بات کو واضح کر سکتے ہیں کہ صرف کافی کی کھپت کا تعلق ہی کیوں شدید ہائپر ٹینشن میں مبتلا افراد میں موت کے امکانات میں اضافے سے ہے جبکہ کافی اور سبز چائے دونوں میں ہی کیفین موجود ہوتی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ تجزیہ مشاہدے پر مبنی ہے لہٰذا علت و معلول حتمی طور پر ثابت نہیں ہوسکتے۔ لیکن یہ تحقیق اس بات کو ثبت کرتی ہے کہ شدید ہائپر ٹینشن میں مبتلا افراد کو کافی کی بھاری کھپت سے اجتناب کرنا چاہیئے۔

  • رباط میں اسلامی مخطوطات کی بین الاقوامی نمائش شروع

    رباط میں اسلامی مخطوطات کی بین الاقوامی نمائش شروع

    کنگ عبدالعزیز پبلک لائبریری نے اسلامی عالمی تنظیم برائے تعلیم، سائنس اور ثقافت کے وزارتی اجلاس کے موقع پر اسلامی سکوں اور مخطوطات کی ایک بین الاقوامی نمائش کا آغاز کردیا۔

    یہ وزارتی اجلاس مراکش کے دارالحکومت رباط میں جاری ہے، اجلاس کی سائیڈ لائن پر منعقد اس نمائش کو لائبربریز اتھارٹی، قومی کمیٹی برائے تعلیم، سائنس و ثقافت اور اسلامی دنیا کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم کے تعاون سے منعقد کیا جارہا ہے۔ نمائش میں اسلامی ملکوں کے 58 وفود شرکت کر رہے ہیں۔ نمائش میں کنگ عبدالعزیز لائبریری کے ذخیرہ سے تقریبا 50 نایاب سکے بھی پیش کئے جارہے ہیں۔ ان سکوں کا تعلق اموی، عباسی، اندلسی، فاطمی، ایوبی، اتابکی، سلوجوقی، مملکوکی ادوار سے ہے۔ اسی طرح اسلامی مشرقی اور مغربی ممالک کے سکے بھی ان میں شامل ہیں۔

    سب سے نمایاں نمائشوں میں سے ایک خلیفہ عبد الملک بن مروان کے دور کی ٹکسال کا سنہری عربائزیشن دینار ہے۔ یہ دینار 72 سے 74 ہجری کے دوران ڈھالا گیا تھا۔ اسی طرح لائبریری نے 75 ہجری کا ایک دینار بھی پیش کیا ہے جو عربی ساسانی دور کا ہے۔ فلسطین میں ڈھالا گیا طولونی دینار 292 ہجری سے تعلق رکھتا ہے۔ 451 ہجری کا مکہ دینار ہے ۔ 338 ہجری کا لڑکھڑاتا دینار ہے، 587 ہجری کا دیلام کرسی پر ٹکسال کیا گیا دینار بھی نمائش کیلئے پیش کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ نمائش میں رکھے گئے کچھ سکے جزیرہ نما عرب کی مختلف تہذیبوں کو بھی ظاہر کرتے ہیں۔
    نایاب کرنسی اور سکے
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    گورنرپنجاب آج رات وزیراعلیٰ کوڈی نوٹیفائی کرنیکا ڈیکلریشن جاری کرینگے:رانا ثناء اللہ
    گورنرپنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب کوڈی نوٹیفائی کردیا
    پرویز الہی سبکدوش، پی ٹی آئی اور ق لیگ کا عدالت جانے کا فیصلہ
    شاہ عبدالعزیز پبلک لائبریری نے وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان کی سرپرستی میں ریاض میں واقع اپنے ہیڈ کوارٹر میں نایاب کرنسی اور سکوں کی نمائش کا آغاز کیا ہے۔ ایسی نمائشیں ورثہ کی اشیا کے ذریعے عرب اور اسلامی ثقافتوں کے درمیان رابطے اور تعامل کو بڑھانے میں بھی کردار ادا کرتی ہیں۔ ورثہ کی یہ اشیا شاندار تاریخ کی ایک یاد لئے ہوئے ہیں اور روشن دور میں اسلامی تہذیب کی ایک قیمتی تصویر پیش کرتی ہیں۔

  • میگ لیننگ پاکستان کے خلاف ہوم سیریز میں ٹیم کی قیادت کریں گی

    میگ لیننگ پاکستان کے خلاف ہوم سیریز میں ٹیم کی قیادت کریں گی

    میگ لیننگ پاکستان کے خلاف ہوم سیریز میں ٹیم کی قیادت کریں گی،کرکٹ آسٹریلیا کا 13 رکنی قومی ویمنز ٹیم کا اعلان کر دیا ہے.

    کرکٹ آسٹریلیا (سی اے)نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے 13 رکنی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔آاسٹریلیا کی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان میگ لیننگ کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی ہوئی ہے اور وہ پاکستان کے خلاف ہوم ون دے سیریز میں ٹیم کی قیادت کریں گی۔پاکستان کی ویمن ٹیم آئندہ ماہ آسٹریلیا کا دورہ کرے گی اور اپنے دورہ آسٹریلیا کے دوران وہ میزبان ویمن ٹیم کے خلاف تین ایک روزہ اور تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    گورنرپنجاب آج رات وزیراعلیٰ کوڈی نوٹیفائی کرنیکا ڈیکلریشن جاری کرینگے:رانا ثناء اللہ
    گورنرپنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب کوڈی نوٹیفائی کردیا
    پرویز الہی سبکدوش، پی ٹی آئی اور ق لیگ کا عدالت جانے کا فیصلہ
    آسٹریلیا اور پاکستان ویمنز ٹیموں کے درمیان 16 جنوری سے 21 جنوری تک برسبین اور سڈنی میں تین ون ڈے کھیلے جائیں گے۔آسٹریلوی ٹیم کی کپتان میگ لیننگ چھٹیاں گزارنے کے بعد ٹیم کو واپس جوائن کر چکی ہیں تاہم نائب کپتان ایلیسا ہیلی فٹنس مسائل کے باعث ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گی، ان کی جگہ تاہلیا میکگرا نائب کپتان ہوں گی جبکہ 13 رکنی سکواڈ کی دیگرے کھلاڑیوں میں ڈارسی براؤن، نکولا کیری، ایشلے گارڈنر، کم گارتھ ، جس جوناسن ، الانا کنگ، فوبی لچ فیلڈ، بیتھ مونی، ایلیس پیری، میگن شٹ اور اینابیل سدرلینڈ شامل ہیں ۔تین ون ڈے میچز بالترتیب 16، 18 اور 21 جنوری کو کھیلے جائیں گے، ون ڈے میچز کے بعد تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز بھی کھیلی جائے گی۔

     

  • پرویز الہی سبکدوش؛ پی ٹی آئی اور ق لیگ کا عدالت جانے کا فیصلہ

    پرویز الہی سبکدوش؛ پی ٹی آئی اور ق لیگ کا عدالت جانے کا فیصلہ

    گورنر پنجاب کی جانب سے وزیراعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرنے اور اسمبلی کو تحلیل کرنے کے خلاف پی ٹی آئی اور ق لیگ نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے.

    ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب کی جانب سے پرویز الہیٰ کو وزیراعلیٰ کے عہدے سے سبکدوش کرنے اور چیف سیکریٹری کی جانب سے کابینہ کو تحلیل کرنے کے احکامات کے بعد پرویز الہیٰ، اسپیکر اسمبلی سبطین خان اور راجہ بشارت کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں وکلا اور قانونی ماہرین بھی موجود تھے، جنہوں نے گورنر کے احکامات پر مختلف قانونی نکات پر روشنی ڈالی اور آئندہ قدم اٹھانے کے حوالے سے قانونی مشورہ بھی دیا ذرائع کے مطابق قانونی ماہرین سے مشاورت کے بعد پی ٹی آئی اور ق لیگ کی جانب سے گورنر کے احکامات کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا، جس کے لیے صبح لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی جائے گی۔
    گورنرپنجاب آج رات وزیراعلیٰ کوڈی نوٹیفائی کرنیکا ڈیکلریشن جاری کرینگے:رانا ثناء اللہ
    گورنرپنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب کوڈی نوٹیفائی کردیا
    قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف نے گورنر پنجاب کی جانب سے وزیراعلیٰ پرویز الہیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اب گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹانے کے لیے صدر کو ریفرنس بھیجا جائے گا۔ ترجمان وزیراعلی پنجاب و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ کا گورنر پنجاب کے نوٹیفکیشن پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بارہ کروڑ کے صوبے کو یرغمال بنانے کی سازش کو عوام ناکام بنائیں گے، گورنر پنجاب آئین شکنی کے مرتکب ہوئے ہیں، ان کے خلاف صدر پاکستان کو خط لکھ کے عہدے سے ہٹانے کی کاروائی کا آغاز ہوگا۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی عوام اور آزاد عدلیہ عوامی مینڈیٹ پر اس ڈاکے کو ناکام بنائیں گے۔

  • اکشے کمار کو بی کلاس سٹار کیوں کہا جاتا تھا؟‌

    اکشے کمار کو بی کلاس سٹار کیوں کہا جاتا تھا؟‌

    بالی وڈ کے کھلاڑی اکشے کمار کا سوشل میڈیا پر ایک کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ جب وہ فلموں میں آئے تو انہوں نے وہ کردار کئے جن میں ان کو لگا کہ اداکاری کرنے کی بہت زیادہ گنجائش ہے. اکشے نے کہا کہ مجھے شروع شروع میں بی کلاس ایکٹر کہا جاتا تھا لیکن میں خاموشی سے سنتا تھا کیونکہ مجھے کام کرنا تھا بالی وڈ انڈسٹری میں نام بنانا تھا یہاں ایک لمبے عرصے تک رہنا تھا. اکشے کمار نے کہا کہ میں نے فلموں کی چوائس ایسی رکھی کہ ایک وقت آیا کہ مجھے بی کلاس کہنے والوں نے مجھے اے کلاس ایکٹر کہنا شروع کر دیا .

    اکشے نے کہا کہ جب مجھے بی کلاس ایکٹر کہا جاتا تھا اس وقت بھی مجھے ٹینش نہیں‌ ہوتی تھی اور جب اے کلاس کہتے تھے تب بھی مجھے کوئی بہت زیادہ خوشی نہیں ہوتی تھی. بس میں خوش تھا کہ میرا شمار اچھے اداکاروں میں ہورہا ہے. میں نے کچھ سوچا نہیں‌تھا کہ کس طرح کے کردار کرنے ہیں بس چوائسز ملتی گئیں اور میں‌فلمیں کرتا گیا. اکشے نے کہا کہ میں‌ہمیشہ ہی سکینڈلز کی زد میں گھرا رہا لیکن اس وجہ سے اپنے کام سے توجہ نہیں‌ہٹائی بلکہ جم کر کام کیا اور ناقدین کے منہ اپنے اچھے کام سے بند کئے.

  • منڈا سوہنا وی اے تے چنگا وی اے بسمہ اللہ کرئیے ، اشنا شاہ نے منگنی کر لی

    منڈا سوہنا وی اے تے چنگا وی اے بسمہ اللہ کرئیے ، اشنا شاہ نے منگنی کر لی

    ٹی وی اداکارہ اشنا شاہ جو اپنی اداکاری کی بجائے اپنے سکینڈلز کی وجہ سے زیادہ مشہور رہتی ہیں. لیکن ان کو بھی اب ان کے سپنوں کا راجہ مل گیا ہے. جی ہاں اشنا شاہ کسی کی محبت میں گرفتار ہو گئیں‌ہیں. انہوں نے منگنی کر لی ہے ان کا کہنا ہے کہ منڈا سوہنا وی اےتے چنگا وی اے بسمہ اللہ کرئیے. لہذا انہوں حمزہ امین نامی لڑکے سے منگنی کر لی ہے . اشنا شاہ نے اپنے منگنی کی تصاویر خود سوشل میڈیا پر شئیر کی ہیں اور کہا ہے کہ وہ بہت خوش ہیں کہ ان کو حمزہ جیسا لڑکا ملا ہے . اس سے زیادہ اشنا شاہ نے اپنے منگیتر کے حوالے سے کوئی معلومات شئیر

    نہیں ہیں. یاد رہے کہ اشنا شاہ کے حوالے سے حال ہی میں ایک جعلی وڈیو بنا کر یوٹیوب پر شئیر کی گئی جس میں ظاہر کیا گیا کہ اشنا شاہ نے اداکار فیروز خان کے خلاف باتیں کی ہیں. اشنا شاہ نے جب ایسی وڈیو دیکھی تو انہوں نے اپنے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ اس یوٹیوب چینل کو رپورٹ کریں جس نے ان کی جعلی وڈیو بنا کر شئیر کی اور لوگوں کو گمراہ کیا ہے. اس جعلی وڈیو کو پانچ لاکھ سے زیادہ لوگ اب تک دیکھ چکے ہیں.

  • میں‌ نمبر ون ہوں میں نہیں دنیا کہتی ہے شاہ ر‌خ خان

    میں‌ نمبر ون ہوں میں نہیں دنیا کہتی ہے شاہ ر‌خ خان

    بالی وڈ کے سٹارشاہ رخ خان نے حال ہی میں جنتا کی عدالت پروگرام میں شرکت کی انہوں نے میزبان رجت کے سوالوں کے جوابات دئیے. رجت شرما کے ایک سوال کے جواب میں شاہ رخ خان نے کہا کہ میں نہیں کہتا کہ میں نمبر ون ہوں دنیا کہتی ہے کہ میں نمبر ون ہوں. میں جب انڈسٹری میں ٰآیا تھا تو میں نے دعا کی تھی کہ خدا میں بالی وڈ‌ پر راج کروں. شاہ رخ خان نے یہ بھی انکشاف کیا کہ میں پچھلے بیس سال سے فلم میکرز سے پیسے نہیں لیتا میں کہتا ہوًں کے میرے حصے کے ٔپیسے فلم پر لگا دو بس اچھی فلم بنائو اگر ہٹ ہوجائے تو جو مرضی میں آئے دے

    دینا. شاہ رخ خان نے کہا کہ میں ایوارڈز شوز میں ناچنے کے پیسے لیتا ہوں، برینڈز کا ایمبیسیڈر ہوں ماڈلنگ کرتا ہوں، میں ان سب سے خوب پیسہ کماتا ہوں لیکن فلموں سے نہیں‌کماتا. فلم میرا جنون ہے . میں مرتے دم تک فلموں میں کام کروں گا میری خواہش ہے کہ میری ہر فلم کو شائقین سراہیں اور وہ مجھے ہمیشہ دیکھنے کی خواہش رکھیں. شاہ رخ خان نے کہا کہ امیتابھ بچن ایک بڑے اداکار ہیں میرا ان سے مقابلہ نہیں وہ یقینا بالی وڈ کے شہنشاہ ہیں .

  • کیفی خلیل ہوئے آئمہ بیگ کی گلوکاری کے دیوانے

    کیفی خلیل ہوئے آئمہ بیگ کی گلوکاری کے دیوانے

    آج کل سوشل میڈیا اپر ایک ہی گانے کا چرچہ ہے اور وہ گانا ہے کہانی سنو، اس گانے کو اوریجنلی کیفی خلیل نے گایا ہے. آئمہ بیگ نے ان کی اجازت کے ساتھ گانے کو دوبارہ گایا ، انہوں نے یوٹیوب پر جب سے یہ گانا ریلیز کیا ہے اس کو بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے. جہاں ہر کوئی آئمہ بیگ کی گلوکاری کی تعریف کررہا ہے وہیں کیفی خلیل بھی پیچھے نہیں رہے انہوں نے کہا ہے کہ میں نے گانا سنا ہے آئمہ بیگ نے بہت اچھا گایا ہے مجھے ان کی آواز اور گائیکی کا انداز بہت اچھا لگا ہے. انہوں نے کہا کہ میرا گانا چاہے مرد ہو یا عورت جس نے بھی گایا بہت اچھا گایا. میرا گانا ایک بار پھر ریلیز ہوکر اتنی مقبولیت حاصل کریگا مجھے اندازہ نہیں تھا. مجھے بہت اچھا لگ رہا ہے کہ میرا گانا ہر طرف بہت زیادہ سنا جا

    رہا ہے اور ملک اور ملک کسے باہر جہاں جہاں اردو بولی اور سمجھی جاتی ہے اسے بہت پسند کیا جا رہا ہے. کیفی خلیل نے کہا کہ کسی بھی گلوکار کی یہ بہت بڑی کامیابی ہوتی ہے کہ اس کے گانے کو ہر سطح پر پسند کیا جائے. کیفی خلیل نے کہا کہ آئمہ بیگ کو میں بہت عرصے سے جانتا ہوں مجھے اندازہ تھا کہ یہ اچھا گا لیں گی لیکن اس گانے کو ایک بار پھر اتنا ریسپانس ملے گا اسکا اندازہ نہیں تھا تاہم میں اپنے گانے کی ایک بار پھر کامیابی پر بہت زیادہ خوش ہوں.

  • امیتابھ بچن کے ھوالے سے سنجے گپتا نے کیا ایک حیران کن انکشاف

    امیتابھ بچن کے ھوالے سے سنجے گپتا نے کیا ایک حیران کن انکشاف

    بالی وڈ کے شہنشاہ کہلائے جانے والے امیتابھ بچن اپنے کام کے معاملے میں کافی پروفیشنل ہیں انہوں نے ہمیشہ دوستوں کی مدد کی اور خاص کر اگر کوئی دوست مشکل میں پھنس گیا تو اسکی آگے بڑھ کر ہر ممکن مدد کی . ایسی ہی مدد کا تذکرہ کیا ہے حال ہی میں ڈائریکٹر سنجے گپتا
    نے. انہوں نے کہا ہے کہ میری فلم کانٹے جس کی شوٹنگ لاس اینجلس میں جاری تھی وہاں مجھے کسی وجہ سے شدید مالی مسائل کا سامنا کرنا پڑا میں بہت پریشان ہوا کہ اب کیا کروں تمام فنکار میرے ساتھ لاس انیجلس موجود ہیں شوٹنگ جاری ہے. امیتابھ بچن جو کہ کاسٹ کاحصے تھے انہوں نے میری پریشانی بھانپ لی اور میرے پاس آکر کہا کہ میں آپ کی پریشانی کا فائدہ نہیں اٹھائوں گا بلکہ میں آپ کی فلم میں کام کرنے کا

    معاوضہ نہیں لوں گا. امیتابھ بچن نے ایسا کہا تو مجھے بہت اچھا لگا ان کے ساتھ ساتھ فلم کی دیگر کاسٹ جس میں سنجے دت،سنیل شیٹی،لکی علی،اور مہیش منجریکر شامل تھے انہوں نے بھی فلم میں کام کرنے کا معاوضہ نہیں‌ لیا. انہوں نے کہا کہ امیتابھ بچن نے مجھ پہ اس وقت احسان کیا تھا جس کو میں کبھی نہیں بھول سکتا. انہوں نے کہا کہ فلم کانٹے کی ریلیز کو بیس سال مکمل ہو گئے ہیں اس کے ساتھ میری بہت ساری یادیں وابستہ ہیں.

  • پاکستانی فنکاروں کا اعزاز

    پاکستانی فنکاروں کا اعزاز

    برطانوی جریدے ایسٹرن آئیز نے 2022 کے 50 بہترین ایشیائی فنکاروں کی فہرست جاری کی ہے۔جس میں 8پاکستانی فنکار بھی شامل ہیں۔2022 کا سال پاکستانی فنکاروں کے لیے خوش قسمت ثابت ہوا۔بیشتر اداکاروں نے نہ صرف پاکستانی انٹرٹینمنٹ کی دنیا میں کمال کیا بلکہ کئی انٹر نیشنل پراجیکٹس میں بھی کام کیا۔اس حوالے سے ایسٹرن آئیز نے سال کے 50 بہترین فنکاروں کی فہرست جاری کی ہے۔ان فنکاروں میں فواد خان ، عاطف اسلم ،سجل علی،حدیقہ کیانی ،عروج آفتاب،ہمایوں سعید، شے گل، اور علی سیٹھی شامل ہیں۔فواد خان کو ان کی فلم ” دی لیجنڈ آف مولا جٹ“ اور شمہور سیریز مس مارول“ میں شاندار کیمیو کی بنیاد پر فہرست میں شامل کیا گیا۔عاطف اسلم کو سب سے زیادہ اسٹریم کیے جانے

    والے فنکار ہونے کی وجہ سے شامل کیا گیا۔اداکارہ سجل علی نے جمائما گولڈ سمتھ اور شیکھر کپور کی فلم ”وٹس لو گوٹ ٹو ڈو وِد“ میں پرفارم کرنے کی وجہ سے شامل کیا گیا۔ گلوکارہ عروج آفتاب کو گریمی یوارڈ جیتنے کی وجہ سے شامل کیا گیا۔گلوکارہ حدیقہ کیانی کو سیلاب متاثرین کے لیے کام کرنے کی وجہ سے شامل کیا گیا۔ہمایوں سعید کو ان کی فلم ”لندن نہیں جاﺅں گا“ اور ’دی کراﺅن‘ میں ڈاکٹر حسنات کا کردار اداکرنے پر شامل کیا گیا۔گلوکار علی سیٹھی اور شائے گل کو ان کے مشہور گانے ” پسوڑی“ کی وجہ سے فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔بین الاقوامی سطح پر اہم اعزاز ملنے پر تمام فنکاروں کو سراہا جا رہا ہے۔