Baaghi TV

Author: +9251

  • ایئرہوسٹس کے سامنے فحش حرکات کرنے کے جرم میں‌ نوجوان گرفتار

    ایئرہوسٹس کے سامنے فحش حرکات کرنے کے جرم میں‌ نوجوان گرفتار

    بھارت میں نئی دہلی ایئر پورٹ پر جدہ سے آنے والی پرواز میں ایک نوجوان کو ایئر ہوسٹس کے سامنے نازیبا حرکات کرنے کے الزام پر گرفتار کر لیا گیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق یہ پرواز سعودی عرب سے بھارت پہنچی اور اس میں ہندوستانی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے نازیبا حرکات کیں. مذکورہ نوجوان پر الزام ہے کہ خاتون عملہ نے اسے سگریٹ پینے سے منع کیا تو اس نے خواتین سے بدتمیزی کی اور فحش اشارے کئے. اس دوران مسافروں کی جانب سے مداخلت کرنے پر پر بھارتی نوجوان نے سگریٹ بجھائی۔

    رپورٹ‌کے مطابق جدہ سے انڈیا آنے والی پرواز نئی دہلی پہنچی تو خاتون عملے نے مسافر کی شکایت ایئرپورٹ انتظامیہ سے کی جس پر سیکیورٹی اہلکاروں نے نوجوان کو حراست میں لیکر دہلی پولیس کے حوالے کردیا. یاد رہے کہ دہلی پولیس کی جانب سے چوبیس سالہ نوجوان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے.

  • بھارت، مغربی بنگال سے تین اراکین اسمبلی بی جے پی میں‌ شامل

    بھارت، مغربی بنگال سے تین اراکین اسمبلی بی جے پی میں‌ شامل

    بھارت میں‌ مغربی بنگال سے ترنمول کانگریس کے دو اور مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے ایک رکن اسمبلی آج بی جے پی میں شامل ہوگئے ۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی شبھراشو رائے، وشنو پور سے تشار کانتی بھٹاچاریہ اور ہمت آباد سے مارکسی کمیونٹ پارٹی کے رکن اسمبلی دیویندر ناتھ رائے نے بی جےپی ہیڈکوارٹر میں پارٹی میں شمولیت اختیار کی ۔اسی طرح ترنمول کانگریس کے قانون ساز کونسل کے کئی اراکین بھی برسراقتدار پارٹی بی جےپی میں شامل ہوئے ہیں. مسٹر شبھراشو رائے سے متعلق بتایا گیا ہے کہ وہ مسٹر مکل رائے کے بیٹے ہیں جو ترنمول چھوڑ کر پہلے ہی بی جے پی میں شامل ہوگئے تھے ۔

    اس موقع پر بی جےپی کے مغربی بنگال کے انچارج کیلاش وجے ورگیہ اور میڈیا انچار انل بلونی بی موجود تھے ۔ یاد رہے کہ اس مرتبہ بی جے پی بھاری اکثریت سے الیکشن میں‌کامیاب ہوئی ہے اور تنہا تین سو سے زائد سیٹیں‌ حاصل کرنے میں‌کامیاب ہوئی ہے.

  • بھارتی فوج نے جموں‌ کشمیر کو پولیس سٹیٹ میں تبدیل کر دیا، جموں‌ کشمیر پیپلز موومنٹ

    بھارتی فوج نے جموں‌ کشمیر کو پولیس سٹیٹ میں تبدیل کر دیا، جموں‌ کشمیر پیپلز موومنٹ

    جموں کشمیر پیپلزمومنٹ کے چیئرمین میر شاہد سلیم نے کہا ہے کہ بھارتی فوج نے جموں‌ کشمیر کو ایک پولیس سٹیٹ میں تبدیل کردیا ہے جہاں قابض حکام جان بوجھ کر عوام کے بنیادی انسانی حقوق کو پامال کررہے ہیں۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق میر شاہد سلیم نے راجوری کے علاقے تھنہ منڈی میں نزول قرآن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھارتی حکومت عیدالفطر سے قبل تمام سیاسی نظربندوں کو رہا کرے تاکہ وہ یہ تہوار اپنے اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ منا سکیں۔

    کانفرنس میں دیگر لوگوں کے علاوہ عبدالقیوم ندوی، ڈاکٹر محمد اعظم، مولانا صابر حسین،مولاناعابد رحمانی اور سید شاہ حسین نے بھی شرکت کی۔

    جموں‌کشمیر پیپلز موومنٹ نے عید سے قبل تمام قیدیوں‌کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے.

  • یوم تکبیر، پاکستان تیس منٹ‌ میں تمام بھارتی شہروں‌ کو صفحہ ہستی سے مٹا سکتا ہے. ڈاکٹر عبدالقدیر خاں

    یوم تکبیر، پاکستان تیس منٹ‌ میں تمام بھارتی شہروں‌ کو صفحہ ہستی سے مٹا سکتا ہے. ڈاکٹر عبدالقدیر خاں

    پاکستان کے نامور ایٹمی سائنسدان اور محسن پاکستان محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان آدھے سے پونے گھنٹے میں انڈیا کے تمام شہروں کو صفحہ ہستی سے مٹاسکتا ہے. وطن عزیز پاکستان کے ایٹمی طاقت بننے کے بعد اللہ کے فضل و کرم سے اب کوئی ملک شرارت کرنے کے بعد آرام سے نہیں نکل سکتا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا کہ 1971 میں ازلی دشمن انڈیا نے پاک فوج کے ساتھ بہت بدسلوکی کی تھی لیکن ایٹمی دھماکوں کے بعد اب وہ سب دہرانا اور ایسی کوئی مذموم حرکت کرنا بھارت کیلئے خواب بن چکا ہے. اس وقت حالات یہ ہیں‌ کہ یہ ایٹم بم ہی ہے جس کی وجہ سے بھارت پاکستان سے جنگ نہیں کر رہا. کسی کو بھی اب نیوکلیئر جنگ کا نہیں سوچنا چاہیے۔

    انہوں نے کہاکہ ایٹم بم پاکستان نے بہت پہلے بنا لیا تھا مگرحکمرانوں کی وجہ سے دھماکے کرنے میں تاخیر ہوئی. ہم چاہتے تو 1983-84 میں ایٹمی دھماکہ آسانی سے کر سکتے تھے او ہم نے بہت مختصر عرصے میں ایٹم بم بھی بنا کر رکھ دیا تھا۔ جنرل ضیاءالحق کو ایک ہفتے کا نوٹس لکھ کر دے دیا تھا اور 1998 میں نواز شریف بھی ٹال مٹول کر رہے تھے، تمام سائنسدانوں نے ملک کیلئے اپنی فیملی کو بھلا دیا تھا تاہم جب پاکستان نے دھماکے کیے تو خوشی ہوئی۔

    انہوں نے کہا کہ جس طرح امریکہ کو روس کا ڈر ہے اسی طرح بھارت کو پاکستان کا ڈر ہے ، بھارت ہمیں تباہ کرسکتا ہے تو ہم بھی انہیں تباہ کرسکتے ہیں ، پاکستان آدھے سے پونے گھنٹے میں بھارت کے تمام شہر مٹاسکتا ہے، کسی کو اگر دیوار سے لگادیا جائے تو پھر اس کے پاس جو ہتھیار ہوتا ہے وہ استعمال ہوہی جاتا ہے ۔

  • کرکٹ کے دیوانوں‌ کیلئے ورلڈ کپ سے قبل بڑی خوشخبری، پاکستان اہم ایونٹ کی میزبانی کرے گا

    کرکٹ کے دیوانوں‌ کیلئے ورلڈ کپ سے قبل بڑی خوشخبری، پاکستان اہم ایونٹ کی میزبانی کرے گا

    کرکٹ کے چاہنے والوں کے کیلئے ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل ہی بڑی خوشخبری سنا دی گئی ہے۔ ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے اگلے برس کے ایونٹ کی میزبانی پاکستان کو دے دی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل کا منگل کے دن سنگاپور میں اجلاس ہوا ہے جس میں یہ اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایشین گیمز 2018 میں کرکٹ شامل نہیں تھی تاہم 2022 کی ایشین گیمز میں کرکٹ کو شامل کرلیا گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں اگلے سال منعقد ہونے والے ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کو دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔ ایشیا کپ کا فارمیٹ ٹی 20 ہوگا اور اس ایونٹ سے پہلے سکیورٹی وفد پاکستان کا دورہ کرتے ہوئے پاکستان میں سکیورٹی کے معاملات کا جائزہ لے گا۔

    آئی سی سی ورلڈ کپ سے فراغت کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ ایشیا کپ کی تیاری کرے گا۔ واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم ان دنوں ورلڈ کپ کی تیاریوں میں مصروف ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے سری لنکا کو بھی لاہور اور کراچی میں میچ کھیلنے کی دعوت دی گئی ہے۔

  • گرمیوں کی چھٹیوں‌ میں صرف 899 روپے میں‌ ہوائی سفر کریں، ایئر لائن نے زبردست اعلان کر دیا

    گرمیوں کی چھٹیوں‌ میں صرف 899 روپے میں‌ ہوائی سفر کریں، ایئر لائن نے زبردست اعلان کر دیا

    اگر آپ گرمی کی چھٹیوں میں کہیں گھومنے پھرنے اور سیر کا منصوبہ بنا رہے ہیں تو اس کیلئے گو ائیر لائن سے زبردست اعلان کیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گو ائیر کی میگا ملین سیل کل یعنی پیر کے روز سے شروع ہو گئی ہے اور یہ 29 مئی تک جاری رہے گی۔ اس سیل کے تحت آپ صرف 899 روپئے میں ائیر ٹکٹ بک کرا سکتے ہیں۔ کمپنی کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اس حوالہ سے کم کرائے پر 10 لاکھ سیٹیں فروخت کئے جائیں‌گے ۔ گو ایئر لائن کی طرف سے اس ٹکٹ پر 15 جون سے 31 دسمبر کے درمیان سفر کیا جا سکتا ہے۔

    گو ایئر ٹکٹ سے متعلق سبھی معلومات کمپنی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔ گو ائیر کی سائٹ پر جا کر ٹکٹ بک کیا جا سکتا ہے۔
    جون کی 15 تاریخ سے 31 دسمبر تک کی سفر کی مدت پر یہ رعایتی کرایہ قابل عمل ہے۔ واضح رہے کہ اس سیل کا اعلان ایک ایسے وقت میں کیا جا رہا ہے جب لوگوں‌کی جانب سے بڑھتے ہوئے کرایہ پر فکر مندی کا اظہار کیا جارہا ہے.

  • پی سی بی کی سری لنکا کو لاہور اور کراچی میں میچ کھیلنے کی پیشکش

    پی سی بی کی سری لنکا کو لاہور اور کراچی میں میچ کھیلنے کی پیشکش

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں سری لنکن ٹیم کی میزبانی کی پیشکش کی ہے جبکہ اس سلسلہ میں‌ سری لنکن کرکٹ حکام سے بات چیت اچھی رہی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق پی سی بی کا کہنا ہے کہ پاکستان کو سری لنکا کی سیریز کے لیے میزبانی کرنی ہے. پی سی بی نے سری لنکا سے سیکیورٹی وفد بھیجنے کی پیشکش کی ہے. سری لنکا سے کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی وفد بھیجیں جو حالات اور انتظامات کا جائزہ لے. امید ہے کہ سری لنکا کی جانب سے مثبت جواب ملے گا. سری لنکا کو کراچی اور لاہور میں میچز کھیلنے کی پیشکش کی ہے.

    یاد رہے کہ ان دنوں‌ پاکستانی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کی تیاریوں‌ میں‌ مصروف ہے.

  • چنیوٹ۔ سرکار نے 800 واسا ملازمین کو بیروزگار کر دیا

    چنیوٹ

    تبدیلی سرکار نے تین ماہ کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے بعد سینکڑوں واسا ملازمین کو نوکری سے نکال دیا۔بیروزگار ہونے والے ملازمین کا حکومت کے خلاف احتجاج نعرے بازی سینہ کوبی
    واسا چنیوٹ نے سینکڑوں ملازمین کو تین ماہ کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے بعد اچانک نوکریوں سے نکال دیا درجنوں ملازمین کا رجوعہ سادات واسا آفس کے سامنے شدید احتجاج نعرے بازی اور سینہ کوبی کی گئی بیروزگار کئے گئے ملازمین کا کہنا ہے کہ تبدیلی سرکار مزدور طبقہ کو بیروزگار کرکے کس چیز کا انتقام لے رہی ہے کیا مدینہ کی ریاست میں سینکڑوں خاندانوں کو زندہ درگور کرنا اچھا اقدام ہے مظاہرین کا کہنا تھا کہ عیدالفطر قریب ہے اور ہم اپنے بچوں کو عید کی خوشیاں منانے کیلئے جوتی کپڑے بھی خرید کر دینے سے قاصر ہیں اور ہمارے گھروں میں فاقے ہیں دکانداروں نے ہمیں ادھار کھانے پینے کی اشیا دینے سے بھی انکار کردیا ہے مظاہرین نے موجودہ حکمرانوں سے فیصلہ واپس لینے اور تنخواہوں کی ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں چنیوٹ سے فیصل آباد کو دی جانے والی پانی کی سپلائی مکمل طور پر بند کرنے کی دھمکی دی ہے

  • حریت کانفرنس کی یٰسین ملک کو ریمانڈ پر جیل بھجنے کی مذمت، عالمی تنظیموں سے نوٹس لینے کا مطالبہ

    حریت کانفرنس کی یٰسین ملک کو ریمانڈ پر جیل بھجنے کی مذمت، عالمی تنظیموں سے نوٹس لینے کا مطالبہ

    حریت کانفرنس کے قائدین سید علی گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق نے نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں غیر قانونی طورپرنظربند جموںوکشمیر لبریشن فرنٹ کے سربراہ محمد یاسین ملک کو بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی عدالت کی طرف سے 7 جولائی تک جوڈیشل ریمانڈ میں بھیجنے کے فیصلے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں دانستہ طورپر سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یٰسین ملک کو 22فروری کو گرفتار کیا گیا تھا جبکہ 7 مارچ کو انہیں پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت جموں کوٹ بلوال جیل منتقل کر لیا گیا تھا۔ بعد ازاں انہیں تہاڑ جیل منتقل کیا گیا جہاں سے این آئی اے کی تحویل میں دے دیا گیا۔بز رگ کشمیری قائد سیدعلی گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق نے یٰسین ملک کو سات جولائی تک کیلئے جیل بھیجے جانے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ یاسین ملک کے عدالتی ریمانڈ میں توسیع ان کی نظربندی کو طول دینے کی ایک کوشش ہے جس کا مقصد انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنانا ہے۔انہوںنے کہا کہ یاسین ملک کو مسلسل این آئی کی حراست میں رکھنا نہ صرف بلا جواز بلکہ حد درجہ غیر جمہوری اور مسلمہ انسانی قدروں کے منافی ہے۔

    انہوںنے کہاکہ کشمیری لیڈروں کو انکے خلاف درج جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات میں گرفتار کر کے پابند سلاسل کیاجارہا ہے اورانہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے مختلف حیلے بہانوں سے ان کی غیر قانونی نظربندی کو طول دیاجاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جب ان حریت پسندوںکی عدالتوںمیں پیشی کی تاریخ قریب آتی ہے توکوئی نہ کوئی بہانہ بنا کر اسے ٹال دیا جاتا ہے جس سے قابض انتظامیہ کی آمرانہ پالیسیوں کی عکاسی ہوتی ہے۔

    حریت رہنماﺅں نے انسانی حقو ق کی بین الاقوامی تنظیموں ایمنسٹی انٹرنیشنل ، ایشیا ءواچ اور عالمی ریڈ کراس سے اپیل کی ہے کہ وہ کشمیر اور بھارت کی مختلف جیلوںخصوصاً کھٹوعہ، اودھمپور، کوٹ بھلوال اور تہاڑ جیلوں میں قید سینکڑوں حریت پسند کشمیری سیاسی نظر بندوں کی حالت زار کا خود جائزہ لینے اپنی ٹیمیں بھیجیں اوران کی فوری رہائی کیلئے بھارت پر دباﺅ بڑھائیں۔

  • سینیٹر فیصل جاوید مریم نواز پر برس پڑے، کہا ملک کا یہ حال اسلئے ہے کہ آپ کے والد اور چچا 3 عشروں سے مسلط تھے

    سینیٹر فیصل جاوید مریم نواز پر برس پڑے، کہا ملک کا یہ حال اسلئے ہے کہ آپ کے والد اور چچا 3 عشروں سے مسلط تھے

    تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر فیصل جاوید نے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کی تقریر پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم بی بی کی سمت ماضی میں ٹھیک تھی نہ آج درست ہے. مریم بی بی حکومت میں تھیں تو”ڈان لیکس” کرتی تھیں. مریم بی بی کاجواب دیتےہوئے ان جیسی زبان ،لب ولہجہ اختیارنہیں کرینگے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رہنما تحریک انصاف نے کہاکہ محترمہ مریم نوازکواطمینان دلائے دیتے ہیں کہ کرپشن و لوٹ مارکا سیاہ دوراب ختم ہوچکا. اصلاح کاآغازہوچکاہے ،مجرموں پراقتدارکےدروازےبند کیے جارہے ہیں. محترمہ پاکستان کایہ حال اسلیے ہے آپکے والد،چچا ملک پر3عشروں سے مسلط تھے. انہوں نے کہاکہ محترمہ پاکستان کایہ حال اسلیے ہے آپکےوالد ،چچا نے کرپشن کے رکارڈ قائم کیے. آپکےوالد نےآپ کیلیےپاکستان ہی نہیں لندن میں بھی جائیدادوں کا ڈھیرلگایا. محترمہ آپکے والد نے انکل زرداری سے ملکر قوم کو 30 ہزار ارب کا مقروض بنایا، محترمہ آپکے والد نے ایٹمی پاکستان میں کاروبارمشکل ،کرپشن ولوٹ مار کوآسان بنا دیا.

    یاد رہے کہ مریم نواز نے آج اپنی تقریر میں‌ وزیر اعظم عمران خان اور ان کی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ چور دروازے سے اقتدار میں آنے والے نالائق اعظم کی دنیا میں کوئی عزت نہیں کیونکہ وہ ایک مہرہ اور کٹھ پتلی ہے جو کسی اور کے اشاروں پر ناچتا ہے۔ ان کی اس تقریر پر سینیٹر فیصل جاوید نے یہ ردعمل ظاہر کیا ہے.