ساہیوال ,سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنر سرگودہا مخترمہ سلوت سعید نے رمضان بازار ساہیوال کا دورہ کیا اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال صابر حسین شاہ بھی ان کے ہمراہ تھے انہوں نے دکانداروں سے مسائل کے بارے میں دریافت کیا اشیائے خوردونوش کے نرخ چیک کیے اور شہریوں سے مہیا کردہ سہولتوں کے بارے میں پوچھا جس پر عوام نے شکایات کے انبار لگا دیے شہریوں نے کہا کہ لمبی قطاروں میں کھڑا کر کے صرف 1 کلو چینی دی جاتی ہے اور شناختی کارڈ پر آدھا پاؤ لیموں دیے جاتے ہیں سبسڈی کے نام پر غریب عوام کو ذلیل کیا جا رہا ہے
Author: +9251

سرگودہا تھانہ عطاء شہید پولیس کا سرچ آپریشن ناجائز اسلحہ برآمد
سرگودہا,پل 111جنوبی(نمائندہ باغی ٹی وی) سرگودہا تھانہ عطاء شہید پولیس چوکی پل 111 جنوبی کا گردونواح کے علاقوں میں سرچ آپریشن,آپریشن کے دوران دو مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا گیا جن کے قبضے سے نجائز اسلحہ اور بڑی تعداد میں کارتوس برآمد کر لیے گئے پولیس نے ناجائز اسلحہ کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر کے ملزمان سے تفتیش کا آغاز کر دیا
لودھراں : نوجوان ٹرک کے نیچے آ کر کچلا گیا
لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) کے نواحی علاقے پل بازاری میں نوجوان نور محمد روڈ ایکسڈینٹ میں فوت ہو گیا
تفصیلات کے مطابق پل بازاری کا قریبی رہائشی نوجوان نور محمد موٹر سائیکل پر کہیں جا رہا تھا کہ اچانک تیز رفتار ٹرک کے نیچے آ گیا اور موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا اطلاع پر ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور نوجوان کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ملک طیب اعوان تحصیل ہسپتال ہیڈکوارٹر دنیاپور منتقل کر دیا

سرگودہا مٹھہ ٹوانہ کےقریب کار اور رکشہ میں تصادم 4 افراد زخمی
سرگودہا,مٹھہ ٹوانہ( نمائندہ باغی ٹی وی)تفصیلات کے مطابق مٹھہ ٹوانہ کے قریب کار اور رکشہ تیز رفتاری کے باعث آپس میں ٹکرا گئے جس سے رکشہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا اور گاڑی کو شدید نقصان پہنچا ابتدائی اطلاعات کے مطابق 4 لوگ شدید زخمی ہیں جنہیں ریسکیو 1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال روانہ کر دیا ہے رکشہ پر سکول کے بچے سوارتھے جنہیں شدید چوٹیں آئیں ہیں

کوٹ مومن پولیس کی بڑی کاروا ئی منشیات اور ناجائز اسلحہ بر آمد
سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی) ڈی ایس پی کوٹ مومن ملک واجد حسین کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ میلہ علی نواز شاہ نے سب انسپکٹر فخر زمان اور اسسٹنٹ سب انسپکٹرز علی حسین اور ملازم حسین پر مشتمل ٹیموں کے ہمراہ تھانہ میلہ کے مختلف علاقوں میں ریڈ کر کے ملزمان ذوالفقار علی ولد مانک سکنہ رحیم پور سے چرس 1470 گرام ساجد علی ولد اللہ یار سکنہ بچہ کلاں سے چرس 1055 گرام ارشد ولد مانک سکنہ سکھرے والا سے شراب 15 بوتل محسن رضا ولد ریاض سکنہ بھا بھڑہ سے بندوق 12 بور افضل ولد خان محمد سکنہ بھابڑہ سے پسٹل 30 بور اور عادل عباس ولد دوست محمد سکنہ بھابڑہ سے پسٹل 30 بور برآمد کر کے گرفتار ملزمان کے خلاف منشیات فروشی اور ناجائز اسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لیے .مزید تفتیش جاری ہے

ایٹمی پاکستان ۔۔۔ عثمان عبدالقیوم
14 اگست 1947 دنیا میں ایک ازاد ملک پاکستان کا قیام وجود میں آیا تھا۔ بس کیا تھا اسی دن سے پاکستان کے دشمن کم نہیں ہوئے بڑے ہی ہیں۔ شروع دن سے پاکستان کو اندرونی و بیرونی سازشوں میں گھیرا جا رہا ہے۔
پہلے کشمیر ہم سے کاٹ دیا گیا پھر بنگال کو بنگلہ دیش بنا دیا گیا اسی اثنا میں پاکستان کا اصلی و ازلی دشمن بھارت پاکستان مخالفت میں عالمی گٹھ جھوڑ کی مدد سے دنیا میں ایٹمی طاقت بن کے ابھرتا ہے۔ اور جنوبی ایشیا میں طاقت کا عدم توازن پیدا کر دیتا ہے۔ اب پاکستان کو مقابل کھڑے ہونے کی اشد ضرورت تھی تاکہ خطے میں طاقت کا توازن قائم رہ سکے۔
بھارت اور اس کے حواریوں کے کردار سے یہ بات بالکل واضح ہو چکی تھی کہ بھارت کبھی پاکستان کا پُر امن ہمسایہ یا دوست بن کر نہیں رہ سکتا۔بھارت سے دوستی اور امن کی بات تو دور بھارت سے امن کی معمولی سی بھی امید رکھنا خوابوں کی دنیا میں رہنے کے مترادف ہے۔ بھارت کا پاکستان کے حصے کے پانی کو روکنے کے لیے دریاﺅں پر ڈیم اور بیراج بنانا پاکستان کی زمینوں کو بنجر بنا دینے کی گہری سازش ہے۔ بھارت سے یہ توقع رکھنا بھی حماقت ہے کہ وہ شرافت اور امن و امان کی سفارت کاری کی زبان کو سمجھتا ہے۔
بھارت نے 11 مئی 1998ءکو (ایٹم بم) نیوکلیئر (ہائیڈروجن) اور نیوکران بموں کے دھماکوں کے بعد پاکستان کی سلامتی اور آزادی کےلئے خطرات پیدا کر دیے تھے اور علاقہ میں طاقت کا توازن تبدیل ہونے سے بھارت کے جارحانہ عزائم کی تکمیل کی راہ ہموار ہو گئی تھی۔ جسے روکنے کے لیے پاکستانی عوام کے علاوہ عالم اسلام کے پاکستان دوست حلقوں کی طرف سے سخت ترین دباﺅ ڈالا جارہا تھا کہ پاکستان بھی ایٹمی تجربہ کر کے بھارت کو منہ توڑ جواب دے۔
وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو پاکستان کو جوہری صلاحیتوں سے مالا مال کرنے کا خواب 1966 سے سجائے بیٹھے تھے۔ بھارت کے پہلے ایٹمی دھماکے نے اسے مزید مستحکم ارادے میں بدل کر رکھ دیا اور اس دن سے وہ پاکستان کو اس منزل تک پہنچانے کی غرض سے سرگرم ہو گئے تھے۔
مگر پاکستان کے اس ایٹمی خواب کو امریکہ اور یورپ کی تائید حاصل نہ تھی۔ یہی وجہ تھی کہ امریکی صدر کلنٹن، برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر اور جاپانی وزیراعظم موتو نے پاکستان پر دباﺅ ڈالا کہ پاکستان ایٹمی دھماکہ نہ کرے ورنہ اس کے خلاف سخت ترین پابندیاں عائد کر دی جائیں گی۔ دوسری طرف بھارت کی سرگرمیوں کی صورتحال یہ تھی کہ بھارت نے ایٹمی دھماکہ کرنے کے علاوہ کشمیر کی کنٹرول لائن پر فوج جمع کرنا شروع کی جس سے پاکستان بھارت جنگ کا حقیقی خطرہ پیدا ہو گیا تھا۔ بھارتی وزیر داخلہ اور سربراہ امور کشمیر ایل کے ایڈوانی نے بھارتی فوج کو حکم دیا کہ وہ مجاہدین کے کیمپ تباہ کرنے کے لیے آزاد کشمیر میں داخل ہو جائے جبکہ بھارتی وزیر دفاع جارج فرنینڈس نے تو یہاں تک ہرزہ سرائی کی تھی کہ بھارتی فوج کو ایٹمی ہتھیاروں سے لیس کر دیا جائے گا۔ یہ سب کچھ پاکستان کے خلاف جارحانہ اقدامات کی تیاریاں تھیں۔ یہ درست ہے کہ بھارت نے ایٹمی دھماکے کر کے ایک آزاد اور خود مختار ملک کی حیثیت سے اپنے حق کا استعمال کیا مگر یہ بات بھی اپنی جگہ درست ہے کہ بھارت کے ایٹمی دھماکوں کا واضح مقصد صرف اور صرف پاکستان کو خوفزدہ کرنا تھا اور ایک طاقتور ملک ہونے کا ثبوت دےکر پاکستان سمیت پورے خطے کے ممالک پر اپنی برتری ظاہر کرنا تھا۔
مگر میرے رب کو اس ارض وطن پر دشمنان اسلام کے عزائم کی کامیابی کسی صورت گوارا نہ تھی جسکا ہر بچہ ہر بوڑھا جوان مرد و عورت کے زبان پر ابھی تک پاکستان کا مطلب کیا لاالٰہ الا اللہ کے نعروں کی گونج سنائی دے رہی تھی۔
مسلمانوں کو قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے واضح طور پر دشمن سے مقابلہ کی تیاری کا حکم دے رکھا ہے ۔
وَاَعِدُّوْا لَـهُـمْ مَّا اسْتَطَعْتُـمْ مِّنْ قُوَّةٍ وَّمِنْ رِّبَاطِ الْخَيْلِ تُرْهِبُوْنَ بِهٖ عَدُوَّ اللّـٰهِ وَعَدُوَّكُمْ وَاٰخَرِيْنَ مِنْ دُوْنِـهِـمْۚ لَا تَعْلَمُوْنَـهُـمُ اللّـٰهُ يَعْلَمُهُـمْ ۚ وَمَا تُنْفِقُوْا مِنْ شَىْءٍ فِىْ سَبِيْلِ اللّـٰهِ يُوَفَّ اِلَيْكُمْ وَاَنْتُـمْ لَا تُظْلَمُوْنَ (60)
اور ان سے لڑنے کے لیے جو کچھ قوت سے اور صحت مند گھوڑوں سے جمع کرسکو سو تیار رکھو کہ اس سے اللہ کے دشمنوں پر اور تمہارے دشمنوں پر اور ان کے سوا دوسروں پر رعب پڑے، جنہیں تم نہیں جانتے اللہ انہیں جانتا ہے، اور اللہ کی راہ میں جو کچھ تم خرچ کرو گے تمہیں (اس کا ثواب) پورا ملے گا اور تم سے بے انصافی نہیں ہوگی۔
پاکستان نے 28 مئی 1998ءکو چاغی کے پہاڑوں میں پانچ دھماکے کیے۔ جمعرات کا دن تھا اور سہ پہر 3 بجکر 40 منٹ پر یکے بعد دیگرے پانچ ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان نے ہمسایہ اور دشمن ملک بھارت کی برتری کا غرور خاک میں ملا دیا۔ اس کےساتھ ہی پاکستان ایٹمی قوت رکھنے والا دنیا کا ساتواں اور عالم اسلام کا پہلا ملک بن گیا۔
یہ 28 مئی 1998ءکا مبارک دن تھا کہ پاکستان ایٹمی قوت بن گیا مگر پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے کی راہ میں رکاوٹوں کو دور کرنے کےلئے جن عناصر نے حب الوطنی اور اسلام پسندی کا ثبوت دیتے ہوئے تاریخی کردار ادا کیا، ان میں
ڈاکٹر عبدالقدیر خان صاحب، ذولفقار علی بھٹو رحمتہ اللہ علیہ جن کا نعرہ تھا گھاس کھا لیں گے مگر ملک کو ایٹمی قوت ضرور بنائیں گے اور روزنامہ نوائے وقت کے چیف ایڈیٹر جناب مجید نظامی صاحب مرحوم رحمتہ اللہ علیہ سرفہرست ہیں اور برادر اسلامی ملک سعودی عریبیہ ہے۔آج الحمدللہ دفاعی اعتبار سے دیکھا جائے تو پاکستان کے پاس دنیا کی پانچویں سب سے بڑی فوج ہے جس کی تعداد چھ لاکھ بیس ہزار ہے۔ عالمی رینکنگ میں پاکستان کی فوج کو دنیا کی گیارہویں سب سے طاقتور فوج مانا جاتا ہے۔ حالانکہ دفاع پر خرچ کرنے کے اعتبار سے پاکستان دنیا میں 23 ویں نمبر پر ہے۔ پاک فوج کی طاقت کا اندازہ اس بات سےلگائیں کہ پاکستان وہ واحد ملک ہے جس نے دہشتگردی کے اندرونی نیٹ ورک کو دس سال سے بھی کم عرصے میں کچل کر رکھ دیا۔ یاد رکھیں کہ یہی چیلنج شام، لیبیا، یمن اور عراق کو بھی در پیش تھا لیکن یہ تمام ممالک ان خطرات کا مقابلہ کرنے میں ناکام رہے اور خانہ جنگی کا شکار ہو گئے۔ اسی طرح افغانستان میں امریکہ اور ستر ملکوں کا فوجی اتحاد سترہ سال میں بھی مسلح گروہوں کو شکست نہیں دے سکا۔ پاکستان دنیا کی ساتویں ایٹمی قوت ہے۔ پاکستان دنیا کے ان طاقتور ممالک میں شامل ہے جو تھرڈ اور فورتھ جنریشن کے لڑاکا طیارے، آبدوزیں، جنگی بحری جہاز اور سیٹیلائٹس بھی تیار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
اللہ سے دعا ہے کہ وہ اس ارض پاک کو قائم دائم رکھے۔
پولیس کانسٹیبل نے کیا جرات و بہادری کا مظاہرہ جانیے اس خبر میں
سرگودہا (نمائندہ باغی ٹی وی) تفصیلات کے مطابق مورخہ 25-05-2019 کو پولیس کانسٹیبل ثناءاللہ القرآن مسجد بلاک اے سیٹیلائٹ ٹاؤن سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور تھا کہ ملزمان عاطف جاوید اور اسد منظور با سوار ی موٹر سائیکل آئے اور مسمی فیصل اقبال کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا جس پر کانسٹیبل نے جرات و بہادری کا مظاہرہ کر کے ملزمان کو 30 بور پسٹل سمیت گرفتار کر لیا جس پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن مشتاق سکھیرا نے کانسٹیبل کو نقد انعام اور تعریفی سرٹیفیکیٹ سے نوازا جس سے پولیس اہلکاروں کی حوصلہ افزائی ہوئی
ڈی پی او مظفرگڑھ کے مختلف تھانہ جات کے اچانک دورے
ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر نےضلع کے مختلف تھانہ جات کا دورہ کیا۔ڈی پی او نے تھانہ جات میں جرائم کی صورتحال، مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری، ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن اور دیگر امور چیک کئے۔تفصیل کے مطابق ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر نے تھانہ خان گڑھ،روہیلاوالی،چوک قریشی کا اچانک دورہ کیا۔ڈی پی او نے اس دورہ تھانوں کی حالت زار،جرائم کی شرح،ملزمان سے پولیس کا برتاو ،تفتیشی ریکارڈ اور فرنٹ ڈیسک سمیت مختلف امور کاجائزہ لیا ۔اس موقع پر ڈی پی او مظفرگڑھ نے تھانہ جات میں تعینات عملہ کو بھی تاکید کہ وہ سائلین سے بہتر انداز میں پیش آئیں تاکہ عوام پولیس کو دیکھ تحفظ محسوس کریں ۔









شکریہ میاں نواز شریف 28 مئی یوم تکبیر کے حوالے سے ضلعی سیکرٹیریٹ مسلم لیگ ن سرگودہا میں خصوصی تقریب جاری
سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی) مسلم لیگ ن ضلع سرگودہا کے ضلعی سیکریٹر یٹ میں شکریہ میاں محمد نواز شریف کے سلوگن کے ساتھ 28 مئی یوم تکبیر کی خصوصی تقریب ضلعی صدر مسلم لیگ چوہدری شاہنواز رانجھا کی قیادت میں جاری ہے جس میں ضلع بھر کے تحصیل (کوٹ مومن ,بھلوال ,بھیرہ ,سلانوالی شاہپور,خوشاب,پھلروان )صدور اور تنظیمی قیادت کے علاوہ سابق وائس چئیر مین سیدہ گلشن شیرازی , چئیر مین بیت المال سرگودہا رائے حامد رضا بھٹی تحصیل صدر اسد اکرم کچھیلا ,لیگل ایڈوائزر ملک ربنواز فروکہ ,محمود عالم برکی,حاجی اسلم کچھیلا ,ممبر ضلع کونسل فروا شاہ کے علاوہ سینئر رہنما مسلم لیگ ن طارق وڑائچ ایڈووکیٹ خصوصی طور پر شریک ہیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عہدیدران نے کہا کہ ملک کو ناقابل تسخیر بنانے میں میاں محمد نواز شریف نے اہم کردار ادا کیا اور 28 مئی 1998 کو ایٹمی دھماکے کر کے قوم کی تاریخ بدل دی تاریخ گواہ ہے کہ اغیار کو خوش کرنے کیلیے ملک کے مخسنوں کو کبھی شہید کر دیا گیا کبھی تحتہ دار پر لٹکایا گیا کبھی معافی مانگنے پر مجبور کیا گیا اور کبھی پابند سلاسل کر دیا گیا آج میاں خاندان پر یہ تاریخ پھر سے دہرائی جا رہی ہے میاں محمد نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کر کے نہ صرف پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند کیا بلکہ پوری اسلامی دنیا کا وقار بلند ہوا وہ ہمارے قومی ہیرو ہیں تمام عہدیداروں نے میاں نواز شریف سے اظہار یکجہتی کا اظہار کیا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا ضلعی صدر مسلم لیگ چوہدری شاہنواز رانجھا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف جیسے جرات مند لیڈر صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں پوری قوم نواز شریف کے ترقیاتی کاموں کی معترف ہے بے بنیاد الزامات لگا کر میاں نواز شریف کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا ہمارے قائد کا قصور صرف اس ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنا ہے آج قوم غربت کی چکی میں پس رہی ہے سرگودہا کل بھی مسلم لیگ کا قلعہ تھا اور آئندہ بھی انشاء اللہ مسلم لیگ کا قلعہ ثابت ہو گا

محکمہ صحت چنیوٹ کے افسران کی بے حسی
چنیوٹ
چنیوٹ میں انسانیت شرما گئی نئے پاکستان میں بھی محکمہ صحت کی مبینہ غفلت کے باعث حاملہ خاتون نے سڑک کنارے بچے کو جنم دے دیا چنیوٹ کی تحصیل بھوانہ میں سرکاری ہسپتال میں طبی سہولتوں کا فقدان انتہا کو پہنچ گیا ٹی ایچ کیو بھوانہ کے ڈاکٹروں اور عملہ کا حاملہ خاتون سے ناروا سلوک خاتون نے سڑک کنارے بچے کو جنم دیدیا بھوانہ کے رہائشی تصور حیات کا کہنا ہے کہ وہ اپنی بیگم کو ڈلیوری کیس کے لیے بھوانہ ٹی ایچ کیو ہسپتال لے گیا بیگم کو داخل کروایا نرس نے دوائی اور ٹریٹمنٹ شروع کی بعد میں لیڈی ڈاکٹر آئی اور حاملہ کو کہا کہ بچہ ٹیڑھا ہے اس کا آپریشن یہاں نہیں ہوسکتا یہاں سے ابھی اپنا مریض لے جائو جہاں مرضی جائو ہمیں نہیں پتہ پریشانی کے اس عالم میں تصور حیات نے بیگم کو ٹی ایچ کیو سے پرائیویٹ پسپتال پاس لے جاتے ہوئے فٹ پاتھ پر ہی بچہ کی ہیدائش ہو گئی پرائیویٹ اسپتال کے ڈاکٹر اور اسٹاف نے روڈ پر ہی ان کی مدد کی















