Baaghi TV

Author: +9251

  • محسن داوڑ کیسے فوج پر حملہ کر سکتا ہے؟ بلاول بھٹو پی ٹی ایم کے حق میں میدان میں‌ کود پڑے

    محسن داوڑ کیسے فوج پر حملہ کر سکتا ہے؟ بلاول بھٹو پی ٹی ایم کے حق میں میدان میں‌ کود پڑے

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری لاڑکانہ میں پریس کانفرنس کے دوران پاکستانی فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ کرنے والے پی ٹی ایم لیڈر محسن داوڑ‌کی حمایت میں‌ بول پڑے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایسے موقع پر جب پورے ملک میں پی ٹی ایم کی طرف سے پاک فوج کی چوکیوں پر حملہ کے خلاف سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاڑکانہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ
    محسن داوڑ کیسے پاک فوج پر حملہ کر سکتا ہے. انہوں نے کہاکہ میں اس وقت لاڑکانہ میں‌ ہوں، ٹی وی کے سامنے نہیں‌ہوں تاہم میں نہیں‌ سمجھتا کہ کوئی منتخب نمائندہ ایسا حملہ کر سکتا ہے. بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ ہم ہر قسم کے وائلنس کی مذمت کرتے ہیں. لیکن احتجاج کا حق ہر کسی کو ہے. میں حقائق معلوم کروں گا. انہوں نے کہاکہ میں‌شروع دن سے کہتا آرہا ہوں کہ فاٹا کے نوجوانوں‌ کی ناراضگیاں‌کم کرنے کی کوشش کریں‌، اگر ہم ایسا نہیں‌کریں‌گے تو پھر ہم نے دیکھا بلوچستان میں‌مشرف کے زمانہ میں کیا ہوتا تھا. ایوب خان کی آمریت کے ساتھ بنگلہ دیش کا کیا ہوا تھا. اگر ہم اپنے شہریوں‌ کو اور سیاستدانوں‌ پر غدار کا لیبل لگا دیں‌ گے جبکہ وہ جمہوریت کی بات کرتے ہیں تو یہ درست نہیں‌ہے.انہوں نے کہاکہ اگر ہم ایسا کریں گے تو خطرناک راستہ کی طرف چلے جائیں گے.

  • یہ جو وردی ہے، اس کے پیچھے پیچھے دہشت گردی ہے ۔۔۔ بلال شوکت آزاد

    یہ جو وردی ہے، اس کے پیچھے پیچھے دہشت گردی ہے ۔۔۔ بلال شوکت آزاد

    مجھے اس خبر پر نہ حیرت ہوئی اور نہ کسی طرح کا اچنبھا البتہ اس بات پر میں حیران ہوں کہ پی ٹی ایم اب تک اس عمل کی طرف راغب کیوں نہیں ہوئی کہ بر وقت عوام کو ان کی اصلیت پتہ چلتی اور بات کسی ایک نکتے پر ختم ہو جاتی۔

    خیر یہ حملہ بظاہر آرمی چیک پوسٹ پر ہے لیکن دراصل اس حملے سے پی ٹی ایم بہت سے شکار بیک وقت کرنے کے فراق میں ہے پر شاید دیر ہو چکی کہ میں پہلے کہہ چکا کہ اس عمل کی جانب راغب ہونے میں پی ٹی ایم کی دیر نے ان کے اس وقت کیے اس جارحانہ عمل کو رائیگاں کردیا ہے۔

    بھارتی قونصلیٹ متحرک ہوچکے پی ٹی ایم کی مکمل سپورٹ کے لیے افغانستان سے لیکر یورپ و امریکہ تک اور افغان و مغربی میڈیا جو مہینوں سے پی ٹی ایم کو آؤٹ آف دا وے کوریج دیکر تشہیر کا موقع دے رہا تھا اب کھل کر پاک فوج کے خلاف شدید اور سخت پراپیگنڈا چلانے جارہا ہے جس میں دوبارہ انھی لوگوں کو بولنے کا موقعہ دیا جائے گا جنہیں بیرون ملک بار بار آزمانے کے باوجود وہ کوئی خاص تیر نہیں مار سکے پی ٹی ایم کے پلیٹ فارم سے افغانستان, بھارت, امریکہ اور اسرائیل کے لیے۔

    مجھے ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور صاحب کی آخری پریس کانفرنس کے بعد یقین اور انتظار تھا کہ کب پی ٹی ایم ایسا قدم اٹھاتی ہے جس میں عام پختون اور فوج آمنے سامنے آجائے لیکن شاید کچھ دیر ہوگئی, جس میں ایک وجہ اسلام آباد میں زیادتی کے بعد قتل ہوئی بچی فرشتہ کا کیس سامنے آنا تھا۔

    کہ پی ٹی ایم کو لگا کہ ہمیں ایک معصوم افغان لاش مل گئی ہے وہ بھی دارلحکومت اسلام آباد سے تو ہم جتنا پریشر ڈویلپ کرسکتے ہیں کرلیں اور عوام کو ایک داخلی قانونی واقعہ کی آڑ میں گھیر کر فوج کے مد مقابل لے آئیں اور اس خانہ جنگی کی بنیاد ڈال دیں جس میں ان سے پہلے ٹی ٹی پی والے ناکام ہو گئے اور بری طرح پٹ کر واپس مالکان کی گود میں جا بیٹھے۔

    گلا لئی اسمعیل اور محسن داوڑ کا فرشتہ قتل کیس کی آڑ میں فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کرنا نئی بات نہیں تھی پر اس دفعہ ان کی حرکت میں شدت کے ساتھ یہ عنصر غالب نظر آیا کہ "آر یا پار”, مطلب اب عوام بالخصوص ان کی حامی پختون عوام کو جتنا مینیوپلوٹ کیا جاسکتا ہے فوج کے خلاف کیا جائے اور حالات اس نہج پر لائے جائیں کہ ان کے حامیان بندوق اٹھا کر فوج کی تنصیبات کا رخ کریں اور وہ سلسلہ دوبارہ شروع کریں جو ٹی ٹی پی کی سرکوبی کے بعد تھم گیا تھا۔

    اسلام آباد کی شاہراہوں پر ناکامی اور عوام کے اشتعال کو دیکھ کر محسن داوڑ نے آج ریڈ لائن کی بھی بارڈر لائن کراس کرنے کی ٹھانی کہ اس کے بیرونی آقا مسلسل اس کی ناکامیوں کے بعد اس کو ری پلیس کرنے کا فیصلہ کرچکے ہیں کہ اسی ہفتے میں وزارت داخلہ سے پی ٹی ایم کو سیکیورٹی اپڈیٹ دیا گیا تھا ایجنسیوں کی رپورٹ کے تناظر میں کہ این ڈی ایس اور را جلد ہی پی ٹی ایم کی کور کمیٹی اور رہنماؤں کو نشانہ بنا سکتے ہیں لہذا اپنی سیکیورٹی کا بندوبست کرلیں, اسی تھریٹ الرٹ کی وجہ سے محسن داوڑ, گلالئی اسمعیل, علی وزیر اور منظور پشتین کو یہ سوجھ رہا ہے جو وہ کرتے پھر رہے ہیں کہ جتنا ہوسکے یہ سب مین سٹریم نیشنل اور انٹرنیشنل میڈیا کی زینت بنے رہیں اور ان کی پراپیگنڈا مشینریاں چلتی رہیں۔

    اس وقت دشمن کا وار بلکل سیدھا اور براہ راست ہے کہ وہ پاکستان کو ففتھ جنریشن, ہائبرڈ وار اور انفارمیشن وار فیئر میں بلکل وقفہ اور گنجائش دینے کو تیار نہیں بالخصوص ایکٹو لسانی جماعتوں اور مسلکی گروہوں کی آڑ میں مہرے ہلا کر۔

    اس وقت محب وطن ایکٹوسٹس ہونے کے ناطے ہمیں ارد گرد پوری نظر رکھنی ہے کہ سوشل میڈیا پر ان کے سلیپر سیلز یکدم ایکٹو ہونگے اور پاک فوج کے خلاف من گھڑت کہانیاں اور پراپیگنڈے آن کی آن میں پھیلائے جائیں گے تاکہ عالمی رائے عامہ پاکستان کے خلاف تیار ہو سکے۔

    محسن داوڑ اور علی وزیر نے یہ داؤ بہت سوچ سمجھ کر اور مکمل پلاننگ کے ساتھ کھیلا ہے تاکہ ایک افراتفری مچ جائے اور یہ لوگ فرشتہ مرڈر کیس کے بعد اصلی نسلی پختونوں کے جس عتاب کا شکار ہونے جا رہے تھے اور جس طرح انھوں نے ریاست کو للکار کر اپنی شامت بلائی تھی, اس سے فی الوقت کسی اور طرف موڑ کر اپنی جان خلاصی بھی کروا لیں, بیرونی آقاؤں کو بھی راضی کر لیں اور حامیان سمیت ناراض پختونوں کو یہ یقین دلانے میں کامیاب ہوجائیں کہ

    "یہ جو دشتگردی ہے, اس کے پیچھے وردی ہے”۔

    لیکن میں پورے وثوق سے بتاتا چلوں کہ دراصل

    "یہ جو وردی ہے, اس کے پیچھے پیچھے دہشتگردی ہے”۔

    مطلب اس وقت دوبارہ پھر سے "وردی” کو "دہشتگردی” کا شکار بنانے کی کوشش ہے تاکہ جس طرح ٹی ٹی پی کے دور میں "وردی” پہننا جرم بنا تھا اور "وردی والوں” کو "دہشتگردی” کی بھینٹ چڑھایا جاتا تھا بالکل اسی طرح دوبارہ "وردی” کے پیچھے ہاتھ دھو کر لسانی دہشتگرد پڑ گئے ہیں تاکہ "وردی” پہننا ایک بار پھر جرم بن جائے۔

    لیکن بس, اب کی بار ان شاء ﷲ ہم ان اندرورن و بیرون اور دیدہ و نادیدہ دشمنوں کا یہ وار کامیاب نہیں ہونے دیں گے جس کو بڑی محنت سے ہم ایک بار ٹکر دے چکے اور اب دوبارہ یہ یہی حرکت کریں گے تو پھر جواب ہم بھی شدید اور سخت دیں گے۔

  • لاکھوں فرزندان اسلام آج اعتکاف بیٹھیں گے

    لاکھوں فرزندان اسلام آج اعتکاف بیٹھیں گے

    اسلام آباد :آج لاکھوں فرزندان اسلام مساجد میں اعتکاف بیٹھیں گے , اعتکاف کا آغاز آج نماز عصر سے شوال کا چاند نظر آنے تک ہوگا, اسلام آباد میں سب سے بڑا شہر اعتکاف جامع مسجد دارالعلوم ذکریا ترنول میں بسے گا جس میں معتکفین کہ تعداد تین ہزار ہوگی, دوسرا بڑا شہر اعتکاف آئی ایٹ میں واقع محکمہ اوقاف کے زیر انتظام مسجد تقویٰ میں بسے گا جس میں ایک ہزار کے لگ بھگ مردوخواتین اعتکاف کریں گے اور تیسرا بڑا شہر اعتکاف مرکزی جامع مسجد فیصل میں سجے گا جس میں معتکفین کہ تعداد 750 ہے اس کے علاوہ مرکزی جمعیت اہلحدیث کے زیر اہتمام مرکز الاسلامی جی سکس میں 67 مرد اور 33 خواتین اعتکاف کریں گی, مرکزی جامع مسجد المعروف لال مسجد میں ڈیڑھ سو افراد اعتکاف کریں گے.اس کے علاوہ شہر کی ہر مساجد میں لوگ اعتکاف کرکے اپنے اللہ کے سربسجود ہوں گے, معتکفین کے سحری اور افطاری کا بندوبست مساجد کی انتظامیہ کی طرف سے ہوگا اور جو محکمہ اوقاف کے تحت مساجد ہیں ان میں سحری و افطاری کا بندوبست محکمہ اوقاف کی جانب سے ہوگا. مسجدتقویٰ آئی ایٹ کے ناظم اعتکاف نے باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ہاں معتکفین کے لیے سحری و افطاری کا بندوبست بھی ہوتا ہے اس کے علاوہ ان دس دنوں میں ان کی اسلامی تربیت پر بھی زور دیا جاتا ہے ایک عالم دین ان پر متعین کیا جاتا ہے جو ترجمۃ القرآن, تفسیر, احادیث اور دیگر مسائل کے حوالے سے معتکفین کو گائیڈ کرتا ہے اس کے علاوہ ائیر کنڈیشنڈ ماحول فراہم کیا جاتا ہے اور ڈسپنسری و کنٹین بھی قائم کی جائی گی تاکہ معتکفین کو کسی مسئلے میں پریشانی نا ہو

  • پشاور کارڈیالوجی ہسپتال کس رشتہ دار کے حوالے کیا گیا؟ بلاول بھٹو زرداری کا عمران خان پر سنگین الزام

    پشاور کارڈیالوجی ہسپتال کس رشتہ دار کے حوالے کیا گیا؟ بلاول بھٹو زرداری کا عمران خان پر سنگین الزام

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے پشاور میں واحد کارڈیالوجی ہسپتال اپنے رشتہ دار کے حوالے کر کے تباہ کر دیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے لاڑکانہ میں‌ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نےاین آئی سی وی ڈی کو عالمی معیار کا ہسپتال بنادیا ہے.پہلے یہی لوگ ہم پرانتظامی اموراوراسپتال تک نہ چلانے کا طنز کرتے تھے. وفاق سے کہتاہوں ہسپتالوں کا نوٹیفکیشن واپس لے.

    یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے سندھ کے تین ہسپتالوں‌ کا کنٹرول سنبھالنے کا حکم نامہ جاری کیا تھا جس پر بلاول بھٹو نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ سندھ کی خودمختاری پر حملہ ہے اور اسے کسی طور برداشت نہیں‌کیا جائے گا.

  • ڈی پی او حکم پر قانون شکن افراد سلاخوں کے پیچھے

    ڈی پی او حکم پر قانون شکن افراد سلاخوں کے پیچھے

    گجرات(نمائندہ باغی ٹی وی)ڈی پی اوگجرات سید علی محسن کے حکم پرڈی ایس پی سرکل لالہ موسیٰ چوہدری ریاض الحق کی خصوصی ہدائیت پرجرائم پیشہ عناصرکیخلاف مہم کے دوران تھانہ صدرلالہ موسیٰ کے ایس ایچ اوطارق شفیع انسپکٹر نے ڈکیت گینگ سمیت کئی قانون شکن عناصرگرفتار کرلئے ، گھروں میں گھس کرگن پوائنٹ پرڈکیتیاں کرنے والے اوڈھ گینگ کے 1۔ذولفقار علی 2۔شاہجہاں کوگرفتارکرکے ا ن سے موضع چکوڑی شیرغازی میں شاہدوعمران ولدحاکم علی کے گھرہونے والی ڈکیتی کی میں لوٹاگئی ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی برآمد کر لی،چائلڈ لیبر کی خلاف ورزی پر ٹائرشاپ کے مالک محمد حنیف ولد محمد شریف قوم شیخ ،الاﺅڈسپیکرکی خلاف ورزی پرشاہدعرفان ولدبشیراحمدقوم جٹ سکنہ میردہ کوگرفتارکرلیا ، کلیوال سیداں میں بجلی چورپرسات افرادکیخلاف بجلی چوری کے مقدمات درج کئے گئے،جبکہ اس سے قبل منشیات ،ناجائز منافع خوری میں ملوث ملزمان کوبھی گرفتارکیاگیاہے۔

  • عمران خان کی ٹیلیفون پر نریندر مودی کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد

    عمران خان کی ٹیلیفون پر نریندر مودی کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد

    پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے اپنے بھارتی ہم منصب نریندرمودی سے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے انہیں لوک سبھا انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق عمران خان نے نریندر مودی سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کیلئے بام مل کر کام کرنے کے خواہشمند ہیں. پاکستان اور بھارت کو عوام کی بہتری اور امن کے قیام کیلئے مل کر کام کرنا چاہیے.

    یاد رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نریندر مودی کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی تھی جس پر برسراقتدار آنے والی بھارتی سیاسی تنظیم بی جے پی کے سربراہ نریندرمودی نے ٹویٹ کر کے عمران خان کا شکریہ ادا کیا تھا۔

    نریند مودی کی پارٹی حالیہ انتخابات میں تنہا 3 سو سے زائد سیٹیں جیتنے میں‌کامیاب رہی ہے اور جلد نریندر مودی کابینہ کے ہمراہ حلف اٹھائیں گے.

  • سیاست کا مقصد نوجوانوں اور بزرگوں کی خدمت ہے۔ چوہدری موسیٰ الہیٰ

    سیاست کا مقصد نوجوانوں اور بزرگوں کی خدمت ہے۔ چوہدری موسیٰ الہیٰ

    گجرات(نمائندہ باغی ٹی وی)پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما چوہدری حسین الٰہی ایم این اے نے میاں چہان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اکثر لوگ سیاست کا مطلب بدمعاشی اور طاقت سمجھتے ہیں مگر سیاست کا مطلب اور مقصد لوگوں کی خدمت کرنااور اپنی عوام کی بھلائی کے لیے سوچنا ہے اور یہ مطلب چوہدری موسیٰ الٰہی کے نزدیک اور چوہدری برادران کے نزدیک ہے انشاءاللہ تعالیٰ آپ سب کے بیچ خدمت کا مشن لیکر حاضر ہوئے ہیں ،چوہدری حسین الٰہی نے کہا کہ وقت بدل رہا ہے اور زمانہ بدل رہا ہے اور ہمیں وقت کیساتھ بدلنا ہے آج آپ سب کو یہاں دیکھ کر آپ سب کا پیار دیکھ کرمیں دعوے کیساتھ کہہ سکتا ہوں کہ آپ اگلے پانچ سالوں میں وقت کو بھی بدلتے دیکھیں گے اور ملک کو بھی ترقی کرتا دیکھیں گے انہوں نے کہا کہ عوام کے درد اورمسائل سمجھ کر آگے چلیں گے انہوں نے کہا کہ پچھلے پندرہ ، بیس سال سے دھڑوں اور برادری کی سیاست ہوئی،اس میں غلط فہمی نہ ہو ان میں میں اپنے خاندان کو بھی سمجھتا ہوں اب وقت بدل رہا ہے کہ خدمت کی سیاست کی طرف غور کریں ، ہمارے جتنے ساتھی اور لوگ ہیں انکی صحیح معنوں میں خدمت کی جائے اور خدمت اس طرح ہوتی ہے کہ انکے لیے اچھے پبلک سکول بنانا اور بزرگوں کے لیے اچھے پبلک ہسپتال بنانا ہے سیاست کا مطلب لوگوں کو تھانوں کچہریوں سے مسائل حل کروانا نہیں بلکہ سیاست کا مطلب اور مقصد ہے کہ آنے والے وقت کے بارے میں سوچیں پچھلے پانچ دس سالوں میں ن لیگ کی حکومت رہی انہوں نے اربوں روپے خرچ کر کے سڑکیں اور پل بنائے کیاکسی نے نوجوانوں اور بزرگوں کے بارے میں سوچا کیا کسی نے نوجوانوں کو روزگار دلانے کے مواقع فراہم کیا ، نہ ہی ان نمائندوں نے علاقہ کی ترقی کے لیے کام کیا اور نہ ہی گجرات والوں کے لیے پچھلے دس سالوں میں کوئی ایسا منصوبہ لائے جس سے علاقہ ترقی کر سکے ۔

  • پی ٹی ایم نے فوجی چیک پوسٹ پر حملہ کیوں‌ کیا؟ ڈی جی آئی ایس پی آر نے ساری حقیقت بیان کر دی

    پی ٹی ایم نے فوجی چیک پوسٹ پر حملہ کیوں‌ کیا؟ ڈی جی آئی ایس پی آر نے ساری حقیقت بیان کر دی

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان کے میران شاہ علاقہ میں پاکستانی فوج کی خارکمر چیک پوسٹ پر حملہ پی ٹی ایم رہنما محسن جاوید داوڑ اور علی وزیر کی قیادت میں مسلح کارندوں نے کیا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہاکہ حملہ آور گرفتار کئے گئے دہشت گردوں کے سہولت کاروں کی رہائی کیلئے دبائو ڈالنا چاہتے تھے. اس دوران پی ٹی ایم کارندوں نے چیک پوسٹ پر فائرنگ کی اور حملہ کیا جس سے 5 پاکستانی فوجی زخمی ہوئے ہیں جبکہ پاک فوج کی جوابی کاروائی میں‌ 3 حملہ آور مارے گئے جبکہ 10 زخمی ہوئے ہیں.

    پی ٹی ایم حملہ کیخلاف سوشل میڈیا صارفین پھٹ پڑے، ملزمان پر فوجی عدالتوں میں‌ مقدمہ چلانے کا مطالبہ

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ حملہ میں زخمی ہونے والوں‌کو ہسپتال داخل کروادیا گیا ہے. اسی طرح پی ٹی ایم لیڈر علی وزیر سمیت 8 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے.

    یاد رہے کہ پی ٹی ایم کے حملہ پر پوری قوم میں‌شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے.

    پی ٹی ایم حملہ، سوشل میڈیا پر جعلی تصویروں‌ کا استعمال، انڈیا سے پاک فوج مخالف مہم چلانے کا انکشاف

  • پی ٹی ایم حملہ کیخلاف سوشل میڈیا صارفین پھٹ پڑے، ملزمان پر فوجی عدالتوں میں‌ مقدمہ چلانے کا مطالبہ

    پی ٹی ایم حملہ کیخلاف سوشل میڈیا صارفین پھٹ پڑے، ملزمان پر فوجی عدالتوں میں‌ مقدمہ چلانے کا مطالبہ

    پشتون تحفظ موومنٹ کے میران شاہ میں‌ پاکستانی فوج کی چیک پوسٹوں پر حملہ کے خلاف سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے شدید غم و غصہ کا اظہار کیا جارہا ہے اور پاکستانی قوم کے ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے منظور پشتین، محسن داوڑ اور دیگر اہلکاروں کے خلاف فوجی عدالتوں میں‌مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق سوشل میڈیا پر فیس بک، ٹویٹر اور دیگر سائٹس پر پاکستانیوں نے پی ٹی ایم کی قیادت اور وابستہ اہلکاروں کے خلاف فوری طور پر سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے.

    ممتاز تجزیہ نگار زید حامد نے کہا ہے کہ پی ٹی ایم نے آج پہلی مرتبہ ٹی ٹی پی کے خلاف مسلح‌بغاوت کر دی ہے اور یہ انڈیا میں‌مودی کی دوبارہ حکومت میں آنے پر بہت خوش ہیں، ریاست کو چاہیے کہ وہ انہیں‌فوری طور پر کچل دے.

    پی ٹی ایم حملہ، سوشل میڈیا پر جعلی تصویروں‌ کا استعمال، انڈیا سے پاک فوج مخالف مہم چلانے کا انکشاف

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھاکہ پی ٹی ایم آستین کا سانپ اور دشمن قوتوں‌ کی ایجنٹ جماعت ہے اسے کچلنا نہایت ضروری ہے. زید حامد کی طرح دیگر صحافیوں، دانشوروں، سیاسی، مذہبی و سماجی جماعتوں کے کارکنان نے بھی پی ٹی ایم کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے.

    پی ٹی ایم نے ٹی ٹی پی کی طرح‌ مسلح بغاوت شروع کر دی، ریاست ان کی دہشت گردی فوری کچلے. زید حامد

  • پی ٹی ایم حملہ میں‌ زخمی پاک فوج کے جوان کی حالت نازک، پشاور ہسپتال منتقل

    پی ٹی ایم حملہ میں‌ زخمی پاک فوج کے جوان کی حالت نازک، پشاور ہسپتال منتقل

    پشتون تحفظ موومنٹ کے میران شاہ میں‌پاک فوج کی چیک پوسٹوں‌پر کئے جانے والے حملہ میں زخمی ہونے والے ایک سپاہی عادل کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے جسے پشاور ہسپتال منتقل کیا گیا ہے. سوشل میڈیا صارفین نے پاک فوج کے زخمی جوانوں‌کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعائیں کی ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فورسز اہل کاروں اورپی ٹی ایم کارکنوں میں جھڑپ دتہ خیل کےقریب ہوئی. بتایا گیا ہے کہ یہ جھڑپ اس جگہ ہوئی جہاں کئی دنوں سے پی ٹی ایم کارکنوں نے دھرنا دے رکھا ہے. پی ٹی ایم لیڈر اور کارکنان جو پاک فوج اور دفاعی اداروں کے خلاف مذموم مہم چلا رہے ہیں اتوار کے دن ساری حدیں‌ پار کر گئے اور پاک فوج کی چیک پوسٹوں پر بھی فائرنگ کر دی جس کے بعد پی ٹی ایم کارکنان کو حراست میں لیا گیا ہے.

    اس موقع پر مقامی ایم این اے محسن داوڑ اورعلی وزیربھی علاقے میں موجود تھے. محسن داوڑ عوام کو پاکستانی فوج اور ریاست کے خلاف مسلسل اکسا رہا ہے. اتوار کے دن محسن داوڑ اور اس کے ساتھیوں نے میران شاہ کے بویا علاقہ میں چیک پوسٹ پر فائرنگ کے ساتھ ساتھ پاک فوج کے جوانوں‌کے خلاف اشتعال انگیزی نعرے بازی بھی کی.