Baaghi TV

Author: +9251

  • خواجہ آصف نے پی ٹی آئی کے اندر سے عمران خان کے خلاف سازش کا دعویٰ کر دیا، قومی اسمبلی میں گرما گرمی

    خواجہ آصف نے پی ٹی آئی کے اندر سے عمران خان کے خلاف سازش کا دعویٰ کر دیا، قومی اسمبلی میں گرما گرمی

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ محمد آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف کے اندر سے بعض لوگ عمران خان کو ہٹانا چاہتے ہیں سپیکر صاحب کو اس کا علم ہے. ادھر شمالی وزیرستان کے معاملہ پر قومی اسمبلی میں زبردست گرما گرمی ہوئی ہے جس پر اپوزیشن نے کاروائی کا بائیکاٹ کر دیا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت اجلاس میں‌ خواجہ آصف نے کہاکہ خیبر پی کے کراچی اور گوادر تک ہمارے مسائل حل نہیں‌ہو رہے. بلوچستان میں‌ مسلسل انتشار کی کیفیت ہے اور آئے دن دہشت گردی کی وارداتیں‌ہو رہی ہیں. سرحد پار دہشت گرد بیٹھے ہیں. کمزوریوں‌ پر قابو نہ پایا گیا تو ملکی سلامتی کیلئے خطرناک ہو گیا. ہم نے مشرقی پاکستان میں‌بھی غلطیاں‌کیں، فاٹا سب سے زیادہ دہشت گردی سے متاثر ہوا ہے. ہمیں‌ فاٹا کو قومی دھارے میں‌لانا چاہیے. چند روز قبل ایک متفقہ آئینی ترمیم کو منظور کیا گیا جو نجی بل تھا، افسوس کچھ عناصر اب سینیٹ سے اس بل کی متفقہ منظوری نہیں چاہتے۔

    انہوں نے کہاکہ پاکستان کا موجودہ وزیر خزانہ پی پی اور مشرف دور میں‌ بھی رہا ہے. پی ٹی آئی کو بندے لیز پر لینا پڑ رہے ہیں انہیں‌کوئی نیا بندہ نہیں‌ ملتا. ہماری معیشت پراور اسٹیٹ بنک میں آئی ایم ایف کے لوگ بیٹھ گئے ہیں. معیشت چلانے والوں‌ کا کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں. ہماری معاشی آزادی پر سمجھوتہ کیا جارہا ہے.

    خواجہ آصف کی شمالی وزیر ستان سے متعلق تقریر پر تحریک انصاف حکومت کے وفاقی وزیر مراد سعید نے دھواں‌دھار خطاب کیا اور کہا ہے کہ محمود اچکزئی اور محسن داوڑ تو سرحد پر خاردار تاریں لگانے کے خلاف تھے. را اور این ڈی ایس یہاں‌دہشت گردی کر رہی ہے. یہ لوگ نہیں چاہتے تھے ہماری سرحدیں محفوظ ہوں. محسن داوڑ جواب دیں کہ ان کا افغان ایجنسی این ڈی ایس سے کیا تعلق ہے ورنہ میں‌انہیں‌خود بے نقاب کردوں گا۔ پاک فوج کو گالیاں دینے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ وفاقی وزیر مراد سعید کی تقریر کے دوران اپوزیشن ممبران پارلیمنٹ نے زبردست ہنگامہ آرائی کی اور ایوان سے واک آؤٹ‌کر دیا.

    یاد رہے کہ پارلیمنٹ‌ میں‌ خواجہ آصف کی طرف سے پی ٹی آئی کے اندر سے عمران خان کو ہٹانے کی خبر سے متعلق سپیکر صاحب کے اس حوالہ سے معلومات رکھنے کی بات کرنے پر سپیکر نے مسکراتے ہوئے کہاکہ انہیں‌ اس کا کچھ معلوم نہیں‌ہے.

  • پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے 2 افراد زخمی۔

    سول ہسپتال میں آج پاکستان تحریک انصاف کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے سلمان آغا اور بھائیوں پر آج پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما مجید اچکزئی کے بندوں نے حملہ کیا. زخمی ابھی ٹراما سینٹر سول ہسپتال کوئٹہ میں زیر علاج ہے.
    سلمان آغا اور بھائی شدید زخمی ہے مقدمہ درج کرنے کے بجائے اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ بہادر خان حمیدزئی سلمان آغا اور بھائیوں پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ راضی نامہ کیا جائے.
    متاثرین کا مزید کہنا تھا کہ لیویز تھانہ زرغون انچارج قاہر اس سارے واقعے کے ذمہ دار ہے بالا حکام سے درخواست ہے کہ اس کا سختی سے نوٹس لیا جائے اور متاثرین کا کہنا ہے کہ مجید اچکزئی غیرقانونی طور پر کوئلے کے کان پر قبضہ کرنا چاہتا ہے جو کہ سلمان آغا اینڈ برادرز کول کمپنی کی پچھلے 50 سال سے ملکیت ہے۔

  • تحریک انصاف ملک کو بحرانوں سے نکالنے کا عزم لے کر میدان میں اتری ہے  صوبائی وزیر

    تحریک انصاف ملک کو بحرانوں سے نکالنے کا عزم لے کر میدان میں اتری ہے صوبائی وزیر

    سرگودہا (نمائندہ باغی ٹی وی)پاکستان تحریک انصاف ملک کو بحرانوں سے نکالنے کا عزم لے کر میدان میں اتری ہے حالیہ معاشی مشکلات ملک میں پھیلے معاشی کینسر کے علاج کی وجہ سے نظر آرہی ہیں جاری معاشی اصلاحات کے اثرات جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر معدنیات عنصر مجید خان نیازی نے تحریک انصاف کے راھنما مہر شاہد اقبال کی جانب سے دئیے جانے والے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا افطار ڈنر کا اہتمام جم خانہ کلب سرگودہا میں کیا گیا تھا صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ معاشی استحکام کی جانب سفر جاری ہے جس کے اثرات اسٹاک ایکسچینج اور ڈالر پر نظر آنا شروع ہوگئے ہیں اپوزیشن ملک کی ترقی کو روکنا چاہتی ہے اور عمران خان قرضوں میں ڈوبی معیشت کو پاؤں پر کھڑا کرنا چاہتے ہیں دونوں میں مقابلہ جاری ہے سابق ضلع ناظم ملک امجد علی نون نے کہا کہ حکومت ایک مضبوط بلدیاتی نظام کے ذریعے پسے ہوئے طبقوں کو اوپر اٹھانا چاہتے ہیں ان کی خواہش ہے کہ ترقیاتی کام وزیر اعلی کی بجائے براہ راست اس علاقے کا نمائندہ خود کروائے اور اس کے دائرے اختیار میں موجود محکموں کی کارکردگی کو بھی وہ خود مانیٹر کرے آنے والا بلدیاتی نظام دنیا کے بہترین نظاموں میں سے ایک نظام ہوگا ضلعی صدر تحریک انصاف انصر ہرل نے اپنے خطاب میں کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں مکمل منصوبہ بندی کے ساتھ جائیں گے ورکروں کو زیادہ سے زیادہ اس نظام کے تحت عوام کی خدمت کرنے کا موقع ملے گا سنئیر سیاستدان ملک عزیز الحق نے عمران خان کے اچانک دورہ سرگودہا میں روایات کا توڑنا قرار دیتے ہوئے اسے مثبت قرار دیا ہے ان کا کہنا تھا کہ پہلے ایسے کسی دورے کے لئے پوری انتظامیہ اور مسلم لوگ کو متحرک کیا جاتا تھا لیکن اس بار ایسا کچھ نہیں ہوا انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے دورہ سرگودہا کے فوائد صحت عامہ کی سہولتوں میں عوام کو جلد نظر آئیں گے افطار ڈنر میں حلقہ پی پی 29 کے ایم پی اے کے امیدوار خالقداد پڑہاڑ سابق ناظم محمود بخش گیلانی ،سابق ناظم ملک ارشد،نعیم جسپال سمیت اھم سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی مہر شاہد اقبال نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے ورکر بالکل مایوس نہیں اور عمران خان کے پیچھے کھڑے ہیں ورکر سمجھتے ہیں کہ عمران ملک اور اس عوام کے لئے نجات دہندہ ثابت ہونگے

  • وزیر اعظم کا پروگرام برائے صحت کی معیاریسہولیات – تعارف (معیاری علاج – بروقت ، سب کے لئے ،ہر جگہ)

    چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ چنیوٹ ڈاکٹر مشتاق بشیر عاکف نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران کی ہدایت پر عوام کو طبی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ضلع چنیوٹ میں بنیادی مراکز صحت پر بیرونی مریضان کا وارڈ  او–پی –ڈی صبح 8 سےشام 8 بجے تک کھلے رکھے جائیں گے ۔صبح 8 سے دوپہر 2 تک کی بجائے یہ سروس رات 8 بجے تک کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ چنیوٹ میں 2نئے ٹراما سنٹرز کی دیہی مراکز صحت کی سطح پر تعمیر کی جائے گی جبکہ بچوں کی 2 نرسریاں دیہی مرکز صحت کی سطح پر قائم کی جائینگیانہوں نے بتایا ہے کہ دوائیوں کی سٹوریج کے لئے1نئے گودام کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا جبکہ وزیر اعظم کا پروگرام برائے صحت کے لئے تقریبا” 3 ارب روپے ، منتخب کردہ 8 اضلاع کے لئے مختص کئے گئے ہیں جس میں سے تقریبا” 4کروڑ 49 لاکھ روپے بطور خاص ضلع چنیوٹ کے لئے رکھے گئے ہیں۔ اس پراجیکٹ کے تحت منتخب کردہ 8 اضلاع میں تقریبا” 2000نئی آسامیاں پیدا ہوں گی جن میں سے212ضلع چنیوٹ کے لئے مخصوص ہیں۔ ان کی تفصیل درج زیل ہے۔چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق بشیر عاکف نے چنیوٹ میں محکمہ ہیلتھ میں نئی تعیناتیوں اور دیگر مثبت تبدیلیوں سے متعلق بتایا کہ 2چائلڈسپیشلیسٹ10میڈیکل آفیسرزخاتون میڈیکل آفیسرز42 نرسز48ایل ایچ ویز51 سیکورٹی گارڈ
    59 آیا کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے گا

  • کشمیر میں فوج اور سی آرپی ایف کی ناکامی پر بھارتی حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا، اہم خبر آگئی

    کشمیر میں فوج اور سی آرپی ایف کی ناکامی پر بھارتی حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا، اہم خبر آگئی

    مقبوضہ کشمیر میں‌ تحریک آزادی کچلنے میں‌ ناکام بھارت سرکار نے آسام رائفلز کو کشمیر کے حساس علاقوں‌ میں تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں‌ بھارتی فوج، سی آر پی ایف اور انڈوتبتین بارڈر پولیس کے علاوہ اب آسام رائفلز کی تعیناتی کو ہندوستانی حکومت کی ناکامی کے طور پر دیکھا جارہا ہے. یہ حکم نامہ ہندوستانی وزارت داخلہ نے جاری کیا ہے. جموں‌ کشمیر میں آسام رائفلزکے نئے بٹالینز بھی قائم کئے جائیں گے۔ بھارتی حکومت نے ناگہانی آفات سے نمٹنے کے بہانے برما کے ساتھ لگنے والی سرحد پر تعینات فورسز کو مقبوضہ کشمیر میں تعینات کرنے کی منظوری دی ہے۔

    آسام رائفلز 1835ء میں قائم کی گئی تھی. اس پیرا ملٹری فورس میں‌ اس وقت تقریبا پچاس ہزار کے قریب اہلکار شامل ہیں۔ آسام رائفلز میں بھارتی فوج کے افسران تعینات کئے جاتے ہیں اوریہ بھارتی وزارت داخلہ کے تحت کام کرتی ہے۔

    یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ان دنوں‌ تحریک آزادی بھرپور عروج پر ہے اور اعلیٰ‌تعلیم یافتہ نوجوان تیزی سے عسکری تنظیموں‌میں شمولیت اختیار کر کے بھارتی فوج کے خلاف برسرپیکار ہو رہے ہیں.

  • وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ۔

    کوئٹہ :- وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے نوشکی میں 7 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم کی گرفتاری پر اطمینان کا اظہار کیا ہے سات سالہ بچے سے زیادتی اور بعد میں قتل کرنے والے ملزم کو ضلعی انتظامیہ نے نوشکی کے قریبی علاقے برابچہ سے گرفتار کیا ملزم کی گرفتاری پر ضلعی انتظامیہ، ڈپٹی کمشنر نوشکی ، اسسٹنٹ کمشنر نوشکی اور لیویز فورس کے اقدامات قابل ستائش ہیں ملزم کی گرفتاری کے لیے علاقائی سطح پر انٹیلی جنس ٹیسٹ کاروائی کی گئی 7 سالہ بچے سے زیادتی اور قتل کے ملزم کے خلاف آئین اور قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی ملزم کو آئین اور قانون کے مطابق عبرتناک سزا دی جائے گی تاکہ آئندہ کوئی ایسی گھناؤنی جرم کا ارتکاب نا کرے اور ایسے لوگ ہمارے معاشرے کے لئے بد نما داغ ہیں،مقتول بچے کے والدین کے دکھ اور غم میں برابر کا شریک ہوں، صوبائی وزیر داخلہ

  • فنکار اور مکا٘ر

    فنکار اور مکا٘ر

    ویسے ہمارے ملک میں فنکار ہیں آپکے خیال سے ۔۔۔
    میرے حساب سے تو فنکار بہت پہلے اس ملک کو چھوڑ کر جا چکے ہیں
    جیسے “منٹو صاحب “
    اور “بڑے غلام علی “
    اور بھی کئی نام ایسے ہیں جو اس ملک کو چھوڑ کر چلے جاتے اگر انکو اس ملک کو چھوڑ کر جانے کا موقع ملتا وہ اب ایک گمنامی کی زندگی گزار رہے ہیں نا کوئی انکا نام لیتا ہے نہ کوئی ان سے سیکھنے کی زحمت کرتا ہے نا ہی کوئی ان سے یہ پوچھتا ہے کہ وہ زندگی کیسے گزار رہے ہیں
    کبھی کسی نے حسین بخش گلو جی کا نام لیا کسی کو پتہ ہے دلدار صاحب کون ہیں ؟؟؟؟ کسی کو پتہ ہے کہ ایک دھمال” ہو لال میری پت رکھیو” جو پوری دنیا میں بہت سنی اور گائی جاتی ہے کس موسیقار کی دھن ہے اور اس کو لیکھا کس شاعر نے ہے ؟؟

    آپ اِن لوگوں کو فنکار کہتے ہیں جو اپنے کام کا ریاض چھوڑ کر صرف ذریعہ ڈھونڈنے کا ریاض کر رہے ہیں کہ بس کوئی ذریعہ سفارش مل جائے اور اپنا نام کر لیں کوئی محنت کوئی ریاضت نہ کرنی پڑے
    کسی کو برا ٹھرا کر اور اپنے آپ کو خوامخواہ اچھا کہلوانا یا کسی کے کندھے پر پاؤں رکھ کے آگے بڑھ جانا تو فنکار کی فطرت نہیں ۔۔!
    فنکار کبھی کسی کا حق نہیں مارتا بلکہ فنکار تو ڈرتا ہے ان سب باتوں سے وہ وہاں بیٹھنا بھی پسند نہیں کرتا جہاں کسی کی حق تلفی کی بات ہو رہی ہو فنکار بہت ذیادہ ہی حساس ہوتا ہے اور فنکار ہی تو حق اور سچ بات کرتا ہے کیا آج کا فنکار ایسا ہے ؟ کیا فنونِ لطیفہ سے تعلق رکھنے والے چاہے وہ اداکار ہو یا پینٹر ایک گانے والے سے لیکر ساز بجانے والا ہو یا موسیقار جو بھی اس شعبے سے تعلق رکھتا ہے کیا آج کا فنکار اتنی عاجزی اور انکساری دل میں رکھتا ہے؟؟
    فنکار میں اور ایک عام شخص میں ایک ہی نمایاں فرق ہوتا ہے
    کہ فنکار کو جھوٹ اور فریب نہیں آتا فنکار ایک ملاوٹ سے پاک چیز کا نام ہے
    اس ملک کی یہی بد نصیبی ہے کے جیسے پارلیمنٹ میں ہر بار ایسے سیاست دان آ جاتے ہیں جو سیاست سے بہت دور ہیں مطلب کے انکو یہ ہی نہیں پتہ کے سیاست باہر کے لوگوں سے کر کے اپنے ملک کو اچھا چلانا ہے
    لیکن وہ اپنے ہی ملک کو سیاست کی نظر کیے جا رہے ہیں ایسے ہی اس ملک کے فنکاروں کا حا ل ہے
    یہ بھی اپنے فن سے بہت دور ہو کر اپنے فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور اپنے کام کی ریاضت جھوڑ کر سیاست کیے جا رہے ہیں ریاضت والا سیاست اور سیاست والا غلاظت کیے جا رہا ہے اور ہماری عوام بھی اپنے سارے کام چھوڑ کر اسی کی حوصلہ آفزائی کیے جا رہی ہے
    کوئی اداکار ہو یا ہدائتکار کوئی گانے والا ہو یا ساز بجانے والا کہیں بھی کسی جگہ یا کسی ٹی وی چینل پر کسی فنکار کو کسی اپنے ساتھی فنکار کی تعریف کرتے کسی نے دیکھا ہے۔۔۔۔ نہیں کیوں کے ایسا کبھی ہوا ہی نہیں کیا اس بات سے لگتا ہے کہ آجکل فنکار کو اپنے فن پہ بھروسہ نہیں یا اسکو اندر سے پتہ ہے کہ وہ تو فنکار ہے ہی نہیں اپنے کسی ساتھی فنکار کا نام لینے سے کیوں ڈرتے ہیں ہمارے فنکار کیوں انکو لگتا ہے کہ کسی دوسرے فنکار کا نام لینے سے انکی عزت میں کمی آ جائے گی اسکا مطلب صاف ہے کے اصل میں وہ فنکار ہیں ہی نہیں اسی لیے وہ اپنے ساتھی فنکار کا نام لینے سے گھبراتے ہیں یا وہ فنکار یہ جانتا ہے کہ جس فنکار ساتھی کا وہ نام لینے جا رہا ہے وہ واقع ہی اس سے بڑا ہے ویسے اپنے سے سینیر کو عزت دینا تو کوئی بری بات نہیں اور اپنے سے جونئیر کو عزت دینابھی اچھی بات ہے

    ہاں کچھ لوگ نام لیتے ہیں یہ ان فنکاروں کے نام لیتے ہیں جو مر چکے ہیں اور اس لیے انکو ان سے کوئی ڈر نہیں تو وہ بِلا جھیججک ان کا نام لے کر اپنی جھوٹی عاجزی و انکساری دیکھاتے ہیں کہ ہم انکو مانتے ہیں واہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    تو ہمارے فنکاروں کو یہ بات کب سمجھ آئے گی کہ ایک دوسرے کی عزت افزائی کرنے سے عزتوں میں اضافہ ہی ہو گا اور ہاں اگر آپ کسی کی ترقی کا باعث نہیں بن سکتے تو کم سے کم اس کی ترقی پر اسکی حوصلہ افزائی تو کر دیں
    ہمارے ملک میں کسی بھی چینل نے کسی بھی راٹر ، کیمرامین ، ریکاڈسٹ ، گیت کار ، شاعر کو بلانے کی زحمت نہیں کی اور نہ ہی کبھی ان کے کام کو سراہا ساری داد فلم اور ڈرامے کا ہدائتکار لے جاتا ہے اور گانوں کی داد موسیقار لے جاتا ہے ہمارے ملک میں فلم اور ڈرامہ بنانے والوں نے ان سب رائٹرز جو انکی فلمیں ڈرامے لکھتے ہیں اور شاعر جو ان کی فلم اور ڈرامہ کی گانے لکھتے ہیں ان کے لیے
    خاص بجٹ بنایا ہوتا ہے جو خاصا کم ہوتا مطلب ان کو یہ لگتا ہے کہ لکھنا ریکارڈ کرنا اور فلماناں دنیا کا آسان کام ہے ؟؟
    اور افسوس اس ملک کے بہت ذیادہ ذہین لوگ جو ایوارڈز کو ڈیزائن کرتے ہیں انھوں نے کبھی کہانی نویس، کیمرا مین ، ریکاڈسٹ اور شاعر کی نومی نیشن والی کیٹا گری ہی نہیں بنائی مطلب یہ لوگ کہانی نویس،کیمرا مین، ریکاڈسٹ اور شاعر ان کے حساب سے فضول لوگ ہیں

    اور اس ملک میں ہر بندہ ہی اپنے آپ کو ایک استاد کی نظر سے دیکھتا ہے اب سارے استاد ہونگے تو وہ طالب علم کہاں سے آئے گا کہ جس کو علم سیکھنا ہے اور جس کو جو نہیں آتا وہ وہی کیے جارہا ہے
    اور ہماری عوام بھی اپنے سارے کام چھوڑ کر اسی کی حوصلہ آفزائی کیے جا رہی ہے
    ہمارا ملک وہ ہے جہاں ایک سچے آرٹسٹ مطلب جو واقعئ فنکار ہے اپنے کام میں اسکو پاگل ، خبطی ، جیسے خطابوں سے نوازا جاتا ہے
    آج کے فنکار ایک بات ضرور یاد رکھیں
    فنکاری اور مکاری میں بڑا فرق ہوتا ہے ۔۔۔ شکریہ

  • چنیوٹ۔سرکاری ہسپتال کے ڈاکٹروں کو مسیحائی بھول گئی وزیراعظم عمران خان کے احکامات کو ٹھوکر ماردی گئی ڈی ایچ کیو چنیوٹ میں ڈاکٹرز کا مریضوں سے غیر انسانی سلوک برقرار ۔ستر سالہ خاتون کو معذور بیٹے کی دوا اور چیک اپ کی بجائے دھکے بوڑھی خاتون معذور بیٹے کو وہیل چیئر کے سہارے خود ہسپتال لائی ڈی ایچ کیو چنیوٹ میں خدمت گار کاوٴنٹر بھی ختم کر دیا گیا بوڑھی خاتون اور اس کے معذور بیٹے کو ڈاکٹروں نےطبی امداد نہ دی ۔نیا پاکستان میں بھی انسانیت سوز واقعات کا سلسلہ جاری مریض مایوس ہونے لگے

    چنیوٹ
    Oc
    نیا پاکستان بھی عوام کے دکھوں کا مداوا نہ کرسکا ڈی ایچ کیو چنیوٹ میں معذور بیٹے کو طبی امداد کے لئے لانے والی بوڑھی ماں کو ڈاکٹروں نے طبی امداد کی بجائے دھدکار دیا
    Vo
    ڈی ایچ کیو چنیوٹ میں ڈاکٹروں کی جانب سے مریضوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک برقرار ہے اور ہسپتال میں مریضوں کو طبی امداد کی بجائے دھدکارنے کا سلسلہ جاری ہے اسپتال میں معذور بیٹے کو طبی امداد کے لئے لانے والی بوڑھی خاتون کو اسپتال ایمرجنسی میں تعینات ڈاکٹروں نے وہیل چیئر ایمرجینسی ڈاکٹرز روم میں لے جانے پر چیک اپ اور طبی امداد فراہم کرنے سے انکار کر دیا جبکہ دوسری جانب ہسپتال انتظامیہ نے معذور افراد کی مدد کے لئے بنایا گیا مدد گار کاوٴنٹر بھی ختم کر دیا ہے جس سے معذور اور ضعیف افراد شدید مشکلات سے دوچار نئے پاکستان کی حکومت سے نالاں مایوسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں متاثرین نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے ڈاکٹروں کے منفی رویہ کے خلاف نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

  • ٹیوب ویل پر نہانے پر ظالم زمیندار نے معصوم بچوں پر کتے چھوڑ دئیے

    ٹیوب ویل پر نہانے پر ظالم زمیندار نے معصوم بچوں پر کتے چھوڑ دئیے

    چنیوٹ
    ٹیوب ویل پر نہانے پر ظالم زمیندار نے معصوم بچوں پر کتے چھوڑ دئیے ایک بچہ شدید زخمی اسپتال منتقل پولیس زمیندار کے خلاف کارروائی نہ کرسکی
    Vo
    چنیوٹ کے علاقہ چک نمبر 137 مچھیاں والا میں ٹیوب ویل میں نہانے پر علاقہ کے زمیندار نے بچوں پر کتے چھوڑ دئیے کتوں کے کاٹنے سے متعدد بچے زخمی ہوگئے جبکہ دس سالہ عثمان کی ٹانگ شدید متاثر ہونے سے حالت تشویشناک ہوگئی والدین نے دس سالہ عثمان کو تشویشناک حالت کے پیش نظر ڈی ایچ کیو چنیوٹ منتقل کردیا گیا ہے تاہم متاثرہ خاندان کے مطابق پولیس ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی نہیں کررہی ہے

  • لودھراں : درزی کو کس نے زخمی کیا ؟

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) کی ٹیلر ماسٹر مارکیٹ میں لڑائی درزی زخمی ہو گیا

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تین عورتیں اپنے کپڑوں کی وصولی کے لئے درزی کے پاس آئیں درزی حیلے بہانے کر کے مسلسل ان عورتوں کے چکر لگوا رہا تھا گزشتہ روز بھی درزی نے دو دن کے بعد آنے کا کہا مگر اس دفعہ عورتوں نے درزی کو آڑے ہاتھوں لیا پوری مارکیٹ اس درزی کی چھترول ہوتی دیکھتے رہی دکان پر عورتوں کے ہاتھ جو کچھ بھی لگا وہ درزی کو مارتی رہیں درزی کو شدید زخم آئے جس کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہسپتال ہیڈکوارٹر لودھراں میں منتقل کر دیا گیا