Baaghi TV

Author: +9251

  • پی ٹی ایم رہنما محسن داوڑ‌ اور ساتھیوں کا پاک فوج پر حملہ، چیک پوسٹ پر فائرنگ اور نعرے بازی

    پی ٹی ایم رہنما محسن داوڑ‌ اور ساتھیوں کا پاک فوج پر حملہ، چیک پوسٹ پر فائرنگ اور نعرے بازی

    پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما اور رکن اسمبلی محسن داوڑ اور اس کے ساتھیوں‌ نے پاک فوج پر حملہ کیا اور چیک پوسٹوں پر فائرنگ کی گئی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محسن داوڑمیرانشاہ کےعلاقہ بویا میں مسلح ساتھیوں سمیت موجود ہے. محسن داوڑ عوام کو پاکستانی فوج اور ریاست کے خلاف مسلسل اکسا رہا ہے. محسن داوڑ اور اس کے ساتھیوں نے میران شاہ کے بویا علاقہ میں چیک پوسٹ پر فائرنگ کے ساتھ ساتھ پاک فوج کے جوانوں‌کے خلاف اشتعال انگیزی نعرے بازی بھی کی.

    یاد رہے کہ محسن داوڑ تمام اخلاقی حدیں‌پار کرتے جارہے ہیں. پاک فوج سمیت دیگر ریاستی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے پر پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) پر پابندی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست بھی دائر کر دی گئی ہے جس کی سماعت
    جسٹس عامر فاروق پیر کو کرینگے، یہ درخواست کرنل (ر) جاوید اقبال کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

  • یوم علی پر لاہور میں دو دن کیلئے ڈبل سواری پر پابندی عائد

    یوم علی پر لاہور میں دو دن کیلئے ڈبل سواری پر پابندی عائد

    پنجاب حکومت کی طرف سے یوم علی رضی اللہ عنہ کی مناسبت سے صوبائی دارالحکومت لاہور میں‌ دو دن کیلئے موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی لگا دی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈبل سواری پر پابندی سکیورٹی انتظامات کو مدنظر رکھتے ہوئے لگائی گئی ہے. پابندی کل 27 مئی تک رہے گی. یہ حکم نامہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم نے جاری کیا ہے.

    یاد رہے کہ اس سے قبل بھی اہم مواقع پر ڈبل سواری پر پابندی لگائی جاتی رہی ہے.

  • بھارت، کانگریس کا نیا صدر کون ہو گا؟ راہل نے پرینکا کو منتخب کرنے کی بھی مخالفت کر دی

    بھارت، کانگریس کا نیا صدر کون ہو گا؟ راہل نے پرینکا کو منتخب کرنے کی بھی مخالفت کر دی

    بھارت میں لوک سبھا انتخابات میں شکست کے بعد کانگریس کے صدر راہل گاندھی استعفیٰ دینے پر بضد ہیں اور انہیں‌ منانے کی کوششیں کی جارہی ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کانگریس ورکنگ کمیٹی میں انہوں نے استعفیٰ کی پیش کش بھی کی لیکن اسے منظور نہیں‌ کیا گیا. کہا جارہا ہے کہ راہل گاندھی پارٹی صدر کے عہدہ پر قائم رہنے کیلئے اب تیار نہیں ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ اب کوئی اور یہ ذمہ داری سنبھالے.

    کانگریس کی ورکنگ کمیٹی اجلاس میں‌ پرینکا کا نام بھی لیا گیا تاہم راہل گاندھی نے کہاکہ میری بہن کو اس معاملہ میں مت کھینچیں کانگریس کا نیا صدر گاندھی خاندان سے باہر ڈھونڈنا چاہیے. ورکنگ کمیٹی کا اجلاس چھ گھنٹے تک جاری رہا جس میں حالیہ انتخابات میں شکست کا جائزہ لیا گیا.

    ورکنگ کمیٹی اجلاس میں‌ راہل کی والدہ سونیا گاندھی، بہن پرینکا گاندھی اور سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ بھی موجود تھے. اس موقع پر راہل گاندھی کا کہنا تھا کہ وہ کانگریس کے سپاہی ہیں‌اور بغیر کسی عہدہ کے بھی لڑتے رہیں گے.

  • چینی نائب صدر آج تین روزہ دورہ پر پاکستان آئیں گے، اہم ملاقاتیں اور معاہدوں‌ پر دستخط ہوں گے

    چینی نائب صدر آج تین روزہ دورہ پر پاکستان آئیں گے، اہم ملاقاتیں اور معاہدوں‌ پر دستخط ہوں گے

    چین کے نائب صدر وانگ شی شان آج اتوار کو تین روزہ دورہ پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچیں گے. وہ وزیر اعظم عمران خان، صدر پاکستان عارف علی اور دیگر حکام سے ملاقاتیں‌ کریں گے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ان کا یہ دورہ بہت اہمیت کا حامل ہے. اپنے اس دورے کے دوران نائب صدر وانگ چی شان صدرمملکت عارف علوی اوروزیراعظم عمران خان سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔ وانگ کی شان 13 ویں نیشنل پیلزکانگریس اورمرکزی فارن افئیرز کمیشن کے رکن ہیں۔ مرکزی فارن افئیرز کمیشن چین کی کمیونست پارٹی کا اہم ادارہ ہے۔

    ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ چین کے نائب صدر وانگ چی شان کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے درمیان سدابہارسٹریٹجک تعاون اوراشتراک کار کے عزم کی عکاسی ہوتی ہے۔ ان کادورہ دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کے دوطرفہ رابطوں کی ایک کڑی ہے جس میں وزیرعظم عمران خان کے نومبر2018ءکے دورہ چین اورپھر اپریل 2019 ءمیں دورہ چین اوردوسری بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت کے بعد تیزی آئی ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ان کے دورہ سے تعلقات میں مزید استحکام آئے گا اور ان کے دورے کے دوران مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے مابین مفاہمت کی دستاویزات اورمعاہدوں پردستخط ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ چینی نائب صدر کے دورہ سے پاکستان اورچین کے درمیان سدبہاراورآزمودہ دوستی کی اہمیت اجاگرہوتی ہے۔

    یاد رہے کہ سی پیک منصوبہ پر دونوں‌ملک تیزی سے عمل جاری رکھے ہوئے ہیں‌اور اس منصوبہ سے پاک چین تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں. چینی نائب صدر کا یہ تین روزہ دورہ ہے. وہ 28 مئی تک پاکستان میں رہیں گے.

  • لاہور کے ڈیفنس علاقہ سے ازبک خاتون لاپتہ، اغواء کا مقدمہ درج

    لاہور کے ڈیفنس علاقہ سے ازبک خاتون لاپتہ، اغواء کا مقدمہ درج

    صوبائی دارالحکومت لاہور کے ڈیفنس علاقہ سے ایک ازبک خاتون مبینہ طور پر اغواکر لی گئی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یلینا نامی ازبک خاتون ایک پاکستانی شہری کی بیوی ہے اور وہ چینی خاتون لیڈی گاگا کے گھر آیا کا کام کرتی تھی۔ پاکستانی شہری کی خالہ نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ازبک خاتون کو ڈرائیور سہیل نے مالکن کی مدد سے ورغلایا اور ساتھ لے گیا ہے.

    بتایا گیا ہے کہ یلینا نامی ازبک خاتون تقریبا ایک ماہ قبل قانونی پاسپورٹ اور ویزے پر بطور آیا لاہور آئی تھی. تھانہ ڈیفنس میں اس واقعہ کا مقدمہ درج کروادیا گیا ہے. مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اس واقعہ کی تحقیق اور ازبک لڑکی کی تلاش کر رہی ہے.

  • میلسی : کمسن بچہ جان کی بازی ہار گیا

    میلسی (نمائندہ باغی ٹی وی) کے نواحی علاقے میں کمسن بچہ ٹرالی کے نیچے آ کر جان کی بازی ہار گیا

    تفصیلات کے مطابق میلسی کے نواحی گاؤں میں شبیر نامی کسان کا بھانجا اس کے گھر آیا ہوا تھا ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے بیٹھا کھیل رہا تھا شبیر نے جب گھر سے نکالنے کے لئے ٹریکٹر چلایا تو بچہ ٹرالی کے ٹائر کے نیچے آ کر کچلا گیا اور موقع پر ہی لقمہ اجل بن گیا

  • راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس بند رہے گی

    راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس بند رہے گی

    راولپنڈی :جڑواں شہروں راولپنڈی و اسلام آباد میں چلنے والی میٹرو بس سروس 26 مئی سے 27 مئی تک بند رہے گی,باغی ٹی وی کی تفصیلات کے مطابق چینی نائب صدر کی پاکستان آمد کے موقع پر سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے انتظامیہ کی طرف سے میٹرو بس سروس کو حکم دیا جس کو قبول کرتے ہوئے انہوں نے 26 سے 27 مئی تک میٹرو بس سروس بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا, یاد رہے چینی نائب صدر تین روزہ دورے پر پاکستان تشریف لارہے ہیں جہاں وہ صدر پاکستان عارف علوی, عمران خان وزیراعظم پاکستان سے ملاقات کریں گے اور مختلف معاہدوں پر دستخط بھی کریں گے.

  • اسلام آباد پولیس نے مارگلہ ہلز میں گم ہوجانے والے شخص کو تلاش کرلیا

    اسلام آباد پولیس نے مارگلہ ہلز میں گم ہوجانے والے شخص کو تلاش کرلیا

    اسلام آباد: پولیس نے دامن کوہ تلہاڑ جنگل ایریا میں گم ہو جانے والے نوجوان کو زخمی حالت میں تلاش کر لیا۔جسکو ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا. راولپنڈی کے رہائشی عدیل نامی 22سالہ نوجوان اپنے دوستوں کے ہمراہ دامن کوہ مارگلہ ہلز میں داخل ہوئے۔جنگل میں نوجوان اپنے دوستوں سے ناراض ہو کر نکلا توراستہ بھول گیا۔دوستوں نے ریسکیو 15 پر نوجوان کےراستہ بھولنے کی اطلاع کی. ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین کی ہدایت ایس ایچ او عبدالرزاق تھانہ کوہسار پولیس کے افسران جوانوں سمیت ,CTF پولیس, ریسکیو 15پولیس نے جنگل میں سرچ آپریشن کیا۔
    کئی گھنٹے کی محنت سے پولیس نے گمشدہ نوجوان کو زخمی حالت میں تلاش کر لیا. جسکو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا, زخمی نوجوان کے والدین کو بھی اطلاع کر دی گئی. جنھوں نے پولیس کی کاوشوں کی بےحد تعریف کی اور شکریہ ادا کیا اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید نے پو لیس ٹیم میں شامل افسران و جوانوں کو انعام دینے کا اعلان کیا.

  • راولپنڈی پولیس کا بڑا کارنامہ, بچے کو والدین سے ملوا دیا

    راولپنڈی پولیس کا بڑا کارنامہ, بچے کو والدین سے ملوا دیا

    راولپنڈی :راولپنڈی پولیس نے رش میں کھو جانے والا بچہ والدین سے ملوا دیا,تھانہ کینٹ پولیس کو 3 سال کا بچہ سلیمان ملا جو کہ صدر بنک روڈ پر رش کی وجہ سے اپنے والدین سے بچھڑ گیا تھا,تھانہ کینٹ پولیس نے اس بچے کو اپنی حفاظتی تحویل میں لے لیا باغی ٹی وی کی تفصیلات کے مطابق کافی تگ و دو کے بعد تھانہ کینٹ پولیس نے بچے کے والدین کو تلاش کر کے بچہ ان کے حوالے کر دیا,بچے کے مل جانے پر بچے کے والد نے راولپنڈی پولیس کا شکریہ ادا کیا ,ترجمان راولپنڈی پولیس نے کہا کہ راولپنڈی پولیس عوام الناس کی جان و مال کی حفاظت کے ساتھ ساتھ ہر وقت مدد کے لئے تیار ہے۔

  • سینئر صحافی منصور ستی کو قتل کی دھمکیاں نوٹس لے لیا گیا

    سینئر صحافی منصور ستی کو قتل کی دھمکیاں نوٹس لے لیا گیا

    راولپنڈی: جرنلسٹ منصور ستی کو دھمکی دینے کا معاملہ,سی پی او راولپنڈی کیپٹن (ر)محمد فیصل رانا نے اس معاملہ پر نوٹس لے لیا۔ سی پی او راولپنڈی نے ایس ایس پی انوسٹی گیشن محمد فیصل کو انکوائری آفیسر مقرر کر دیا۔ سی پی او راولپنڈی نے ایس ایس پی انوسٹی گیشن کو اس معاملہ کی انکوائری کر کے جلد رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔باغی ٹی وی کی تفصیلات کے مطابق چند دن پہلے تھانہ نصیر آباد کے ایس ایچ او نے دنیا نیوز کے رپورٹر منصور ستی کو خبر لگانے پر قتل کرنے کی دھمکی دی, صحافتی تنظیموں کا کہنا ہے کہ اگر اس معاملہ پر سخت کارروائی نا کی گئی تو ہم بھر پور احتجاج کریں گے.