Baaghi TV

Author: +9251

  • باغی ٹی وی کامیاب،حناربانی کھرکی بہن کے گھر مبینہ چوری کےالزام میں گرفتار ملازمائیں رہا

    سابق وزیر خارجہ کی بہن کے گھر چوری کے الزام میں گرفتار ملازماوں کو تحریک انصاف کے رہنماجہانگیرالحسن کی شخصی ضمانت پر رہا کردیا گیا۔

    سنانواں کی حمیدہ بی بی نے گزشتہ روز سابق وزیر خارجہ حناربانی کھر اور ان کی بہن خدیجہ کھر پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے اپنے گھر کام کرنے سے انکار پر اس کی بیٹیوں عائشہ بی بی ،عابدہ مقبول اور شاہد مقبول کو تین ماہ پرانی چوری کے الزام میں گرفتار کروادیا ہے ۔اس حوالے سے باغی ٹی وی پر خبر چلی تو حنا ربانی کھر نے اسے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر شیئر کرتے ہوئےبے بنیاد اور جھوٹی قرار دیا تھاتاہم بعدازاں دیگر میڈیا چینلز اور اخبارات پر خبر نشر ہونے پر حناربانی کھر نے خاموشی اختیار کرلی۔

    حناربانی کھر کی جانب سے اپنےٹویٹ کے ذریعےباغی ٹی وی کے خبر کو فیک کہنے پر ان کے اپنے ہی فالورز ان پر برس پڑے اور انہیں کھری کھری سنادیں تھیں۔

    مظلوم خاندان کی دوہائی سن کر مظفرگڑھ سے تحریک انصاف کے رہنماجہانگیر الحسن نے لاہور پولیس سے رابطہ کیااورگرفتار لڑکیوں کی شخصی ضمانت دے کر انہیں رہائی دلوائی۔لاہورپولیس کے مطابق تفتیش میں جب بھی تینوں لڑکیوں کی ضرورت پڑی تو جہانگیر الحسن انہیں پیش کرنے کے پابند ہونگے۔

    واضح رہے کے لاہور کے تھانہ نارتھ کینٹ پولیس نے دو روز قبل عائشہ،عابدہ اور شاہدہ کو مظفرگڑھ کے علاقہ سنانواں سے گرفتار کیاتھا۔ضمانت کرانے پر متاثرہ خاندان نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماجہانگیرالحسن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ڈھیروں دعائیں دیں۔

  • لاہور کے ہربنس پورہ علاقہ سے چار سالہ بچہ اغواء، اہل علاقہ کا شدید احتجاج

    لاہور کے ہربنس پورہ علاقہ سے چار سالہ بچہ اغواء، اہل علاقہ کا شدید احتجاج

    لاہور میں‌ پیپسی روڈ ہربنس پورہ روڈ سے عبداللہ نامی 4 سالہ بچہ پراسرار طور پر لاپتہ ہو گیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق معصوم عبداللہ دوپہر ایک بجے سے لاپتہ ہے. یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب عبداللہ گھر سے باہر کھیل رہا تھا کچھ وقت بعد جب عبداللہ گھر واپس نا پہنچا تو والدین نے گلی میں آکر ڈھونڈنا شروع کر دیا لیکن عبداللہ اپنے والدین کو کہیں نظر نہیں آیا. اس افسوسناک واقعہ کے بعد علاقہ میں غم اور تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے. بچے کے اہل خانہ اور محلہ داروں نے ہر طرف ڈھونڈا لیکن عبداللہ نہیں‌ ملا۔

    عبداللہ کے ساتھ کھیلنے والے بچوں سے جب محلہ داروں نے پوچھا تو بچوں کا کہنا تھا کہ کوئی سفید کپڑے پہنے آدمی عبداللہ کو پکڑ کے لے کر جا رہا تھا۔ جب 4 گھنٹے گزرنے کے بعد عبداللہ کا کچھ پتہ نہیں چلا تو علاقہ مکینوں نے ہربنس پورہ روڑ بلاک کر کے احتجاج کیا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اپیل کی کہ جلد از جلد عبداللہ کو ڈھونڈا جائے۔ احتجاج کے دوران موقع پر ایس ایچ او تھانہ شمالی چھاؤنی ناصر گل اور گلدشت چوکی انچارج شاہد رفیق گجر پہنچ گئے اور اہل خانہ کو حوصلہ دیا اور جلد از جلد ملزمان کو پکڑا جائے گا اور عبداللہ کو ڈھونڈا جائے گا۔

    عبداللہ نامی بچے کے اغوا کا مقدمہ درج کروا دیا گیا ہے.

  • عالمی امن کیلئے پاک فوج کے کتنے جوان شہید ہو چکے، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتا دیا

    عالمی امن کیلئے پاک فوج کے کتنے جوان شہید ہو چکے، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتا دیا

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل نےشہید نائیک نعیم رضا کیلیے یواین ایوارڈ دیاہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اب تک156 پاکستانی عالمی امن واستحکام کے لیےجانیں قربان کرچکےہیں. نائیک نعیم رضا2018 میں اقوام متحدہ امن مشن کے قافلے پر حملے میں شہید ہوئے تھے.

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ کانگو امن مشن میں شہید ہونیوالے نائیک نعیم رضا کیلیے اقوام متحدہ نے ایوارڈ دیا ہے. یاد رہے کہ یواین میڈل فرض کی ادائیگی میں جان قربان کرنےوالوں کو دیاجاتا ہے. پاکستانی فوجی نائیک محمد نعیم رضا گزشتہ سال جنوری میں اقوام متحدہ کے کانگو مشن میں شہید ہوئے تھے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرز نے پیس کیپرز کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب میں انہیں‌ ایوارڈ دیا ہے جو پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی نے وصول کیا.

  • ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے صاحبزادے حافظ احمد نے نماز تراویح میں قرآن مکمل کر لیا

    ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے صاحبزادے حافظ احمد نے نماز تراویح میں قرآن مکمل کر لیا

    پاکستانی قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ کی والدہ عصمت صدیقی کی کراچی میں واقع رہائش گاہ پرنماز تراویح میں قرآن پاک مکمل کر لیا گیا ، خصوصی بیان اور اجتماعی دعا کی تقریب بھی منعقد کی گئی. ڈاکٹر عافیہ کے صاحبزادے حافظ احمد نے 20 روزہ نماز تراویح میں قرآن مجید مکمل کرلیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق ڈاکٹر عافیہ کے صاحبزادے حافظ احمد نے اپنے استاد مولانا ثناءاللہ فاروقی کی زیرنگرانی نماز تراویح کی امامت کے فرائض سرانجام دئیے۔ قرآن مجید کی تکمیل کے بعد مولانا اورنگزیب نے فضائل قرآن پر درس دیا اور معروف مذہبی اسکالر مفتی محمد زبیر نے ڈاکٹر عافیہ سمیت کفار کی قید میں مسلمان مردو خواتین، بیرون ممالک کی جیلوں میں پاکستانی قیدیوں کی جلد رہائی، پاکستان اور عالم اسلام کی ترقی و استحکام کیلئے خصوصی اجتماعی دعاکرائی ۔

    عافیہ موومنٹ انفارمیشن سیل سے جاری کردہ بیان کے مطابق ڈاکٹر عافیہ کے صاحبزادے احمد نے گذشتہ برس قرآن مجید حفظ کیا تھا جبکہ امریکی جیل میں قید ان کی والدہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی ماہر تعلیم ہونے کے ساتھ حافظہ قرآن اور عالمہ بھی ہیں۔ ختم قرآن مجیدو دعائیہ تقریب میں قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ سے اظہار یکجہتی کیلئے کراچی سے پاکستان تحریک انصاف کے منتخب رکن قومی اسمبلی سیف الرحمان محسود ، پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور، پاسبان کراچی کے جنرل سیکریٹری سردار ذوالفقار، ظفر اقبال، محمود خان تاجک، جماعت اسلامی کراچی کے رہنما یونس بارائی، قرآن ڈاٹ کام کے ڈائریکٹر شفیق اجمل، ہیومین رائٹس نیٹ ورک کراچی انتخاب عالم سوری، خالد جمال، مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی کے ناظم ملک اشتیاق، معروف کالم نگار حفیظ خٹک ، سینئر صحافی غضنفر علی، معروف شاعر نعیم الدین نعیم، سماجی رہنماپروفیسر تنویرملک، ڈاکٹر ایوب عباسی، مجیب الرحمان، انجیئنر وسیم فاروقی، فہیم برنی ، عافیہ موومنٹ کے سینئر رضاکار امام حسین ہمدم، فیصل علی و دیگر نے شرکت کی۔

    یاد رہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی اس وقت امریکہ کی جیل میں‌ ہیں اور انہیں‌ چھیاسی برس کی سزا سنائی گئی ہے. ان کی والدہ اور دیگر اہل خانہ کی طرف سے حکومت سے بار بار اپیل کی گئی ہے کہ وہ ان کی رہائی کیلئے کردار ادا کرے.

  • پاکستانی کرکٹ ٹیم کل بنگلہ دیش کے خلاف وارم اپ میچ کھیلے گی

    پاکستانی کرکٹ ٹیم کل بنگلہ دیش کے خلاف وارم اپ میچ کھیلے گی

    پاکستانی کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف اپنا دوسرا وارم اپ میچ کھیلے گی.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق ورلڈ کپ کی تیاریوں‌کے سلسلہ میں‌پاکستان نے پریکٹس میچوں‌کا سلسلہ جاری ہے. جمعہ کے دن افغانستان کی ٹیم نے پاکستان کو تین وکٹ سے شکست سے دوچار کر دیا تھا.

    پاکستانی ٹیم دوسرا میچ کل دوپہر ڈھائی بجے کھیلے گی. پاکستانی ٹیم میں‌ورلڈ کپ کیلئے محمد عامر اور وہاب ریاض‌ کو بھی شامل کیا گی اہے. شاداب خان بھی جو ہیپا ٹائٹس کی بیماری سے صحت مندر قرار دیے گئے ہیں ان کی طرف سے بھی اچھی کارکردگی دہرانے کا عزم کیا گیا ہے.

  • بھارتی کرکٹ ٹیم کو نیوزی لینڈ سے شرمناک شکست

    بھارتی کرکٹ ٹیم کو نیوزی لینڈ سے شرمناک شکست

    ورلڈ کپ کیلئے خود کو مضبوط ٹیم سمجھنے والی بھارتی ٹیم کو نیوزی لینڈ کے خلاف شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپور‌ٹ کے مطابق عالمی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر موجود ٹیم انڈیا کی ہے اور اسے ایک مضبوط ٹیم سمجھا جاتا ہے مگر ہفتہ کے دن ہندستانی ٹیم کو اپنے ٹاپ آرڈر بلے بازوں کی بری طرح‌ ناکامی کی وجہ سے نیوزی لینڈ کے خلاف پریکٹس میچ میں چھ وکٹ سے شکست کا سامناکرنا پڑا۔

    ہندستانی ٹیم نے اپنے چار وکٹ محض 39 رن پر اور 8 وکٹ 115 رن پر گنوا دیے تاہم آل راؤنڈر رویندر جدیجہ نے 50 گیندوں میں 54 رن کی قیمتی اننگز کھیل کر بھارت کو 179 رن کے با عزت اسکور تک پہنچا دیا لیکن یہ اسکور ایسا نہیں تھا کہ ہندوستانی باؤلرز کو کوئی آسانی ملتی لہٰذا نیوزی لینڈ نے یہ میچ آسانی سے جیت لیا.

    ہندوستانی وکٹ کیپر اور تجربہ کار کھلاڑی مہندرا سنگھ دھونی نے کہا ہے کہ وہ اب 2019 کے آئی سی سی ورلڈ کپ کی تیاریوں میں مصروف ہیں اور اسی کیلئے ہوم ورک کر رہے ہیں.

  • سمجھوتہ ایکسپریس سانحہ کی مرکزی ملزم اب ہندوستانی پارلیمنٹ‌ میں‌ بیٹھیں گی

    سمجھوتہ ایکسپریس سانحہ کی مرکزی ملزم اب ہندوستانی پارلیمنٹ‌ میں‌ بیٹھیں گی

    بھارت میں سمجھوتہ ایکسپریس سانحہ کی مرکزی ملزم سادھوی پرگیہ ٹھاکر سنگھ ہندوستانی پارلیمنٹ کا حصہ بن گئی ہیں۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی مسلمانوں میں اس بات پر سخت تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے کہ سادھوی پرگیہ ٹھاکر سنگھ جو طبی بنیادوں پر ضمانت پر رہا ہوئی تھیں اب لوک سبھا کی ممبر بن گئی ہیں اور ان کے پارلیمنٹ میں آنے سے انتہاپسندی اور زیادہ پروان چڑھے گی۔

    بھارت کے انصاف پسند حلقے بھی سادھوی جیسے لوگوں کے پارلیمنٹ پہچنے کو سیکولر ازم کیلئے بڑا خطرہ قرار دے رہے ہیں۔ ہندوستانی میڈیا کے بعض حلقوں میں بھی سمجھوتہ ایکسپریس سانحہ کی مرکزی ملزم سے متعلق کہا گیا ہے کہ یہ کیسا نظام ہے کہ سادھوی جیسی خاتون ہندوستانی پارلیمنٹ کا حصہ بن گئی ہیں۔

    یاد رہے کہ سادھوی پرگیہ ٹھاکر ہندوانتہاپسند لیڑ ہیں اور ان پر سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس سمیت دیگر کئی الزامات ہیں۔

  • شہباز شریف کی بیماری سے متعلق اہم خبر آ گئی

    شہباز شریف کی بیماری سے متعلق اہم خبر آ گئی

    پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ اگرچہ ان کے جسم سے کینسر کا موذی مرض ختم ہو چکا ہے تاہم ریگولر چیک اپ کیلئے ان کا لندن آنا ضروری تھا اسی لئے وہ یہاں‌ آئے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہباز شریف نے کہاکہ انہوں نے ساری زندگی عمران خان کی طرح دن رات جھوٹ بولنے والا شخص نہیں دیکھا. حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے. عید کے بعد اپوزیشن کی سبھی جماعتیں‌ اکھٹی ہوں گی اور باہم مشاورت سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا.

    شہباز شریف نے کہاکہ ہماری حکومت نے مشکل حالات کے باوجود گیارہ ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی اب اگر بجلی کم پیدا ہو رہی ہے اور لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہے تو اس کے ذمہ دار ہم نہیں‌ہیں. پی ٹی آئی حکومت نے ہسپتالوں میں‌ مفت ادویات بند کردیں‌جبکہ ہم دے رہے تھے. اس وقت ملک میں بدترین مہنگائی ہے. بے روزگاری سے پورا ملک پریشان ہے اور عوام کا جینا دوبھر ہو چکا ہے. اس وقت صورتحال یہ ہے کہ ملک میں سرمایہ کار پیسہ لگانے کیلئے تیار نہیں ہیں. پاکستانی تاجروں اور صنعتکاروں کا اعتماد اٹھ چکا ہے تو باہر سے کون یہاں‌ سرمایہ لگانے آئے گا.

    یاد رہے کہ عمر ایوب خان نے آج ہی یہ بیان دیا تھا کہ پاور سیکٹر میں‌ نون لیگ نے ہمارے راستہ میں‌بارودی سرنگیں‌ بچھائیں جنہیں‌ ہم ختم کر رہے ہیں. اس کے جواب میں‌شہباز شریف نے اپنے دور میں گیارہ ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کرنے سے متعلق بیان دیا ہے.

  • وزیر اعظم کے مشیر علی اعوان کل افطاری پناہ گاہ میں کریں گے

    وزیر اعظم کے مشیر علی اعوان کل افطاری پناہ گاہ میں کریں گے

    اسلام آباد :وزیر اعظم کے مشیر برائے سی ڈی امور علی اعوان کل اتوار کے روز افطاری پشاور موڑ میں قائم پناہ گاہ میں کریں گے انہوں نے اس امر کا اعلان سماجی رابطہ کی سائٹ ٹویٹر پر کیا انہوں نے ٹوئٹ میں کہا کہ "‏میں کل افطار پشاورموڑ پناہ گاہ میں غریب اور لاچار لوگوں کے ساتھ کروں گا.رمضان کے بابرکت مہینے اور افطار کی مبارک ساعتیں ان لوگوں کے ساتھ گزاریےجو احساس محرومی کا شکار ہیں.آپ بھی آئیں کمزور اور بے سہارہ لوگوں کو احساس دلائیں کے ان کا بھی اس دنیا میں کوئی ہے.”