عمان (مسقط۔ نمائندہ باغی ٹی وی) رائل عمان پولیس نے دعوٰی کیا ہے کہ ایک ایسے عمانی شخص کو گرفتار کیا گیا ہے جو ماہی گیری کے لیے استعمال ہونے والی کشتی کے ذریعے سلطنت میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو ملک سے نکلنے میں مدد کر رہا تھا۔
اپنے ایک بیان میں رائل عمان پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ ایک ماہی گیر کو کشتی سمیت حراست میں لیا گیا ہے۔ جو پیسوں کے عوض عمان میں غیر قانونی طور پر مقیم ایشیائی شہریوں کے ایک گروہ کو سمندر کے ذریعے فرار ہونے میں سروس مہیا کر رہا تھا۔
رائل عمان پولیس نے ایک اور کاروائی میں انسانی اسمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی گروپ کے ارکان کو بھی گرفتار کرنے کا دعوٰی کیا ہے۔ جو ایشیائی باشندوں کی انسانی اسمگلنگ میں ملوث تھے۔ پولیس کے مطابق حراست میں لیے جانے والے افراد کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔
تاہم پولیس کی جانب سے ان گرفتار افراد کی شہریت ظاہر نہیں کی گئی۔
Author: +9251

عمانی شہری بڑا جُرم کرتے پکڑا گیا

اقتدار سنبھالنے پر مودی پاکستان سے مذاکرات کا راستہ اپنائیں. فاروق عبداللہ کا مشورہ
مقبوضہ کشمیر کے سابق کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ نے بھارت کو پاکستان سے مذاکرات کا مشورہ دیا ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نریندر مودی کے الیکشن جیتنے کے تناظر میں فاروق عبداللہ نے اپنی رہائش گاہ پر پارٹی لیڈروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بھارت کی نئی حکومت کو سخت گیر پالیسی ترک کرنی چاہیے اور مسئلہ کشمیر حل کرنے کیلئے پاکستان سے مذاکرات کی راہ اختیار کرنی چاہیے.
فاروق عبداللہ نے کہاکہ ریاست میں امن لوٹ آنےکی واحد صورت یہ ہے کہ مسئلہ کشمیرکو کشمیری عوام کے امنگوں اور خواہشات کے مطابق حل ہونا چاہئے اورریاست کے لوگوں کو دفعہ 370 تحت جوآئینی اورجمہوری مراعات دی گئی ہیں ان کو فوری طور پربحال کیا جانا چاہئے اورایسے تمام حربوں کو روکنا چاہئے، جو ریاست کی خصوصی پوزیشن کوختم کرنےکےلئےکئے جارہے ہیں.
سابق کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ نے لوک سبھا الیکشن میں نیشنل کانفرنس کے حامی امیدواروں کو ووٹ ڈالنے پر کشمیریوںکا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا. ان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں نیشنل کانفرنس اگلی حکومت بنائے گی اور ہم سب کو ساتھ لے کر چلیں گے.
یاد رہے کہ فاروق عبداللہ اس مرتبہ جیت گئے ہیں جبکہ محبوبہ مفتی اور غلام احمد میر شکست کھا گئے ہیں.
صوفیہ مرزا کا سابق شوہر پر جڑواں بچیاں اغوا کر کے دبئی لیجانے کا الزام
پاکستانی اداکارہ صوفیہ مرزا نے کہا ہے کہ ان کے سابق شوہر شیخ عمر فاروق ظہور نے مبینہ طور پر ان کی جڑوان بچیوں کو اغوا کر لیا ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوفیہ مرزا نے ٹویٹر پر اپنی دونوں بیٹیوں زنیرہ اور زینب کی واپسی کیلئے اپنے چاہنے والوںسے دعا کی بھی اپیل کی اور ٹویٹر پر اس کیلئے
کی جڑواں بچیوں کو ان کے سابق شوہر نے اغوا کر رکھا ہے۔ انہوں نے پاکستانیوں سے رمضان کے مہینے میں ان کی بچیوں کی واپسی کی دعا کی درخواست بھی کی۔ (#bringbackZainabZunairah) کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔
پاکستانی اداکارہ صوفیہ مرزا نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے سابق شوہر جو کہ پاکستانی نژاداور نارویجن بزنس مین ہیں، نے ان کی بیٹیوں کو مبینہ طور پر اغوا کر کے دبئی میں رکھا ہوا ہے جبکہ ان کے بچوں کی حوالگی کا کیس عدالت میں زیر سماعت ہے۔
یاد رہے کہ صوفیہ کی شادہ تیرہ برس قبل شیخ عمر فاروق ظہور سے ہوئی تھی اور پھر 2009 میں طلاق ہو گئی. صوفیہ کے ہاں دو جڑواںبچیاںپیدا ہوئیں جو طلاق کے بعد صوفیہ کو دی گئیںتاہم ان کے شوہر پر الزام ہے کہ وہ جعلی پاسپورٹ کے ذریعہ دونوںبچیوںکو باہر لے گئے اور آج کل دبئی میںہیں.

بھارت میں سیاسی اتحاد این ڈی اے نے مودی کو دوبارہ اپنا لیڈر منتخب کر لیا
بھارت میں قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کی پارلیمانی پارٹی نے بی جے پی لیڈر نریندر مودی کو ہفتہ کے دن دوبارہ اپنا لیڈر منتخب کر لیا ہے۔ اسی طرح بی جے پی کی پارلیمانی پارٹی نے بھی انہیں اپنا لیڈر منتخب کیاہے۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ کے سینٹرل ہال میں این ڈی اے کے نو منتخب اراکین پارلیمنٹ کا اجلاس ہوا جس میں پہلے بی جے پی کے صدر امت شاہ نے نریندر مودی کو پارلیمانی پارٹی کا لیڈر منتخب کرنے کی تجویز پیش کی جس پر بی جے پی کے سینئر لیڈروں راج ناتھ سنگھ اور نتن گڈکری نے اس کی تائید کی اور یوںپارٹی کے تمام نو منتخب ممبران پارلیمنٹ نے ہاتھ کھڑے کر کےاس تجویز کی حمایت کی۔
اس کے بعد شرومنی اکالی دل کے لیڈر پرکاش سنگھ بادل نے نریندر مودی کو این ڈی اے پارلیمانی پارٹی کا لیڈر منتخب کرنے کی تجویز پیش کی۔ اس موقع پر جنتا دل یونائٹیڈ کے سربراہ اور بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار، شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے، لوک جن شکتی پارٹی کے سربراہ رام ولاس پاسوان اور دیگر جماعتوںکے لیڈر موجود تھے جنہوں نے مودی کے حوالہ سے اس فیصلہ کی منظؤری دی.
یاد رہے کہ نریندر مودی چند دن بعد دوبارہ وزارت عظمی کا حلف اٹھا رہے ہیں.
فیصل آباد کے 36 رمضان بازار 21 رمضان المبارک سے عید بازار میں بدل جائیں گے
فیصل آباد( نمائندہ باغی ٹی وی) حکومت پنجاب کے فیصلے کے مطابق فیصل آباد ڈویژن کے 36 رمضان بازار 21 رمضان المبارک سے عید بازار میں بدل جائیں گے جہاں سوجی،سویاں /پھینیاں رعایتی نرخوں پر فراہم کی جائیں گی جبکہ عید بازاروں میں مہندی،چوڑیوں،جوتوں،کپڑوں اور عید سے متعلقہ دیگر اشیاء کے سٹالز بھی قائم ہونگے۔ڈویژنل کمشنر محمود جاوید بھٹی نے چاروں اضلاع کی انتظامیہ کوہدایت کی ہے کہ وہ رمضان بازاروں کو عید بازاروں میں منتقل کرنے کے لئے فوری اقدامات کریں اور شہریوں کو عید شاپنگ سے متعلقہ سہولیات کے حوالے سے حکومتی اقدامات کو کامیاب بنائیں۔اس سلسلے میں رمضان بازاروں میں سویاں /پھینیاں سپلائی کرنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے اور عید سے متعلق مختلف سٹالز بھی قائم کردئیے گئے ہیں۔یاد رہے کہ حکومت پنجاب نے اس بار رمضان بازاروں میں صارفین کیلئے مختلف سہولیات میں مزید اضافہ کیا اور ان بازاروں کو عید بازاروں میں منتقل کرنے کا مقصدعام مارکیٹوں میں بعض اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کے منفی رحجان کا خاتمہ کرنا ہے۔عید کی خوشیوں سے متعلقہ اشیاء رمضان بازاروں میں نہ صرف کنٹرول ریٹ پر فراہم ہونگی جبکہ حکومت کی طرف سے بعض اشیاء پر سبسڈی بھی فراہم کی جارہی ہے۔
۔۔۔///۔۔۔
بلاول بھٹو کی طرح نیب نے آصف زرداری کو بھی طلب کر لیا، بڑی خبر آ گئی
نیب نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری کو دوبارہ طلب کر لیا ہے۔
باغی ٹی وی کی رپورٹکے مطابق 23 مئی کو آصف زرداری نے عدم پیشی کے لئے درخواست دی تھی. اب سابق صدر آصف زرداری کو نیب ہیڈکوارٹر میں 29 مئی کو طلب کیا گیا ہے.
سابق صدر کو غیر قانونی ٹھیکوں، پاور پروجیکٹس کے کیسوں میں پیش ہونے کیلئے کہا گیا ہے. نیب کی کمبائنڈ انوسٹی گیش ٹیم سابق صدر کا بیان ریکارڈ کرے گی.
نیب نے بلاول بھٹو کو بھی 29 مئی کو طلب کر رکھا ہے. ادھر بلاول بھٹو نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نیب پر دباؤ ڈال رہے ہیں اور اسے زبردستی کے انداز میں چلا رہے ہیں.
وسیلہ اور محروم بچوں کی دیکھ بھال، پرورش اور فلاح وبہبود معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے
فیصل آباد (نمائندہ باغی ٹی وی) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹرز قیصر عباس رند نے کہا ہے کہ بے وسیلہ اور محروم بچوں کی دیکھ بھال،پرورش اور فلاح وبہبود معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے جسے پورا کرکے ایک توانا معاشرے کی بنیاد مضبوط کی جاسکتی ہے۔انہوں نے یہ بات رضا کار تنظیم ایجوکیشن گائیڈکی طرف سے چائلد پروٹیکشن بیورو میں مقیم بچوں میں کتابیں اور سٹیشنری کی اشیاء تقسیم کرتے ہوئے کہی۔انچارج چائلڈ پروٹیکشن بیورواعجاز اسلم ڈوگر،مینجر چائلد پروٹیکشن فرحت جبیں،چائلڈ پروٹیکشن آفیسرز الفت عباس،روبینہ اقبال،سعدیہ،آصف مغل،عبداللہ اور دیگراس موقع پر موجود تھے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ہیڈ کوارٹرز)نے بچوں کے لئے کتابیں وسٹیشنری کی دیگر اشیاء فراہم کرنے پر رضا کار تنظیم کے منتظمین کے جذبہ خدمت کو سراہا اور کہا کہ کسی وجہ سے نظرانداز بچوں کی کفالت اور تعلیم وتربیت میں معاونت فراہم کرنا عظیم کار خیر ہے۔انہوں نے بھکاری اورگلیوں میں پھرنے والے بے سہارابچوں کو تحویل میں لیکر ان کی زندگیوں کو سنوارنے کیلئے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی انتظامی وفلاحی سرگرمیوں کو سراہا اور کہا کہ مقیم بچے خصوصی اہمیت اور توجہ کے متقاضی ہیں جن کی ہرممکن سرپرستی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن کے زیرکفالت بچوں کو زندگی کی آسائشات فراہم کرنے کے لئے مزید اقدامات کریں گے اور انہیں مختلف تفریحی مقامات کا دورہ بھی کرایا جائے گا تاکہ انہیں سماجی خوشیوں میں شامل رکھا جاسکے۔قبل ازیں ڈسٹرکٹ انچارج اعجاز اسلم ڈوگرنے بتایا کہ اس وقت ادارہ میں 63بچے مقیم ہیں جبکہ روزانہ کی بنیاد پر ریسکیو کئے گئے بچوں کو کونسلنگ کے بعد ان کے والدین کے سپرد کیا جاتا ہے۔انہوں نے بچوں کے ساتھ وقت گزارنے پر اے ڈی سی (ہیڈ کوارٹرز)کا شکریہ ادا کیا۔بعدازاں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قیصر عباس رند نے ادارہ کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور بچوں کی تعلیم وتربیت،رہائش،خوراک،کھیلوں اور فراہم کی جانے والی دیگر سہولیات کو سراہا۔
۔۔۔///۔۔۔
پاور سیکٹر میں مسلم لیگ ن کی بچھائی بارودی سرنگیں ختم کر رہے ہیں. عمر ایوب خان
وفاقی وزیر عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ نواز شریف حکومت نے پاور سیکٹر اور معیشت کے میدان میں ہمارے لئے بارودی سرنگیں بچھائیں ہم انہیں آہستہ آہستہ ختم کر رہے ہیں.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عمر ایوب نے کہاکہ مسلم لیگ ن حکومت نے انتخابات میں کامیابی کیلئے بجلی کے بل ادا نہ کرنے والوںکو بھی بجلی فراہم کی اور ان کے خلاف کاروائی نہیںکی گئی. تیل کی قیمتوں کو مصنوعی طور پر روک کر رکھا گیا۔
انہوں نے ہفتہ کے دن پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت کی نااہلی سے گردشی قرضہ 450 ارب روپے تک پہنچا۔ 31 دسمبر 2020ء تک گردشی قرضوں کو صفر کر کے دکھائین گے۔
عمر ایوب خان کا کہنا تھا کہ بلوں کی وصولی میں آٹھ ماہ کے دوران 81 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ آج 80 فیصد علاقوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم ہو چکی ہے۔ نپیرا نے 3.84 روپے فی یونٹ بجلی مہنگی کی درخواست دی ہے۔ بلوچستان میں 2000 میگا واٹ کے منصوبوں کے لیے بات چیت چل رہی ہے۔
یاد رہے کہ موجودہ حکومت مہنگائی اور ڈالر کی قیمتوں پر قابو پانے میں ناکام رہی ہے.
فیصل آباد میں رشوت لینے پر سب انسپکٹر کے خلاف مقدمہ درج
فیصل آباد( نمائندہ باغی ٹی وی) ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سجاد احمد خان کی ہدایت پر اینٹی کرپشن ٹیم نے رشوت لینے پر چوکی بھائی والا کے سب انسپکٹر کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔تفصیلات کے مطابق محلہ فاروق آباد کے رہائشی نے اینٹی کرپشن کو درخواست گزاری تھی کہ اس کے کزن کو اسماعیل وغیرہ نے مضروب کردیا جس پر سائل نے چوکی بھائی میں مقدمہ کے اندراج کے لئے رجوع کیا تو وہاں سب انسپکٹر محمد شہباز نے ایف آئی آر کے لئے 18ہزار روپے رشوت وصول کی اور درخواست پر مقدمہ درج نہ کیا۔ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے سرکل آفیسر شیخ ناصر عباس کوانکوائری کی ہدایت کی جنہوں نے انکوائری کے دوران سب انسپکٹرکو گنہگار تحریر کیا جس کے خلاف مقدمہ درج اور تفتیش اسسٹنٹ ڈائریکٹر ملک محمد طارق کے سپرد کردی گئی ہے۔ایک دوسری کارروائی میں اینٹی کرپشن ٹیم نے پولیس میں بھرتی کرانے کے عوض ایک لاکھ 20ہزارروپے رشوت لینے پر محکمہ پولیس کے باورچی کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔موضع مل فتیانہ تحصیل کمالیہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے رہائشی شوکت علی نے اینٹی کرپشن کو درخواست گزاری تھی کہ ایلیٹ سنٹر بیدیاں روڈ لاہورمیں تعینات باورچی آصف نے اس سے اس کے بھانجے کو پولیس میں بھرتی کرانے کے لئے رشوت وصول کی لیکن بھرتی نہ کرایا۔ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر (تفتیش)ٹوبہ ٹیک سنگھ واجد علی بھروانہ کو انکوائری آفیسر مقرر کیا اور انکوائری کے دوران باورچی کی طرف سے رشوت لینے کا الزام ثابت ہونے پر اس کے خلاف مقدمہ درج اور تفتیش مقدمہ سرکل آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ عثمان تجمل کے سپرد کردی گئی۔

چین کے نائب صدر کل پاکستان کا دورہ کریں گے.
چین کے نائب صدر وانگ چی شان کل اتوار کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ان کا یہ دورہ بہت اہمیت کا حامل ہے. اپنے اس دورے کے دوران نائب صدر وانگ چی شان صدرمملکت عارف علوی اوروزیراعظم عمران خان سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔ وانگ کی شان 13 ویں نیشنل پیلزکانگریس اورمرکزی فارن افئیرز کمیشن کے رکن ہیں۔ مرکزی فارن افئیرز کمیشن چین کی کمیونست پارٹی کا اہم ادارہ ہے۔
ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ چین کے نائب صدر وانگ چی شان کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے درمیان سدابہارسٹریٹجک تعاون اوراشتراک کار کے عزم کی عکاسی ہوتی ہے۔ ان کادورہ دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کے دوطرفہ رابطوں کی ایک کڑی ہے جس میں وزیرعظم عمران خان کے نومبر2018ءکے دورہ چین اورپھر اپریل 2019 ءمیں دورہ چین اوردوسری بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت کے بعد تیزی آئی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ان کے دورہ سے تعلقات میں مزید استحکام آئے گا اور ان کے دورے کے دوران مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے مابین مفاہمت کی دستاویزات اورمعاہدوں پردستخط ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ چینی نائب صدر کے دورہ سے پاکستان اورچین کے درمیان سدبہاراورآزمودہ دوستی کی اہمیت اجاگرہوتی ہے۔
یاد رہے کہ سی پیک منصوبہ پر دونوںملک تیزی سے عمل جاری رکھے ہوئے ہیںاور اس منصوبہ سے پاک چین تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں.





