Baaghi TV

Author: +9251

  • چار دن میں پاکستان کے قرضوں‌ میں کتنا اضافہ ہوا، جان کر اڑ جائیں گے ہوش

    چار دن میں پاکستان کے قرضوں‌ میں کتنا اضافہ ہوا، جان کر اڑ جائیں گے ہوش

    پاکستان میں‌ ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت پر قابو نہ پانے سے پاکستان کے قرضوں میں بھی دن بدن اضافہ ہو رہا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق منگل کے دن اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 3 روپے کا مزید اضافہ ہوا ہے جس پر پچھلے چاردن میں پاکستان کیلئے قرضوں کےبوجھ میں 1000 ارب روپے کا مزید اضافہ ہو گیا ہے

    یاد رہے کہ ڈالرکی قیمت میں چاردن میں 10 روپے 52 پیسے کا اضافہ ہوا ہے . اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 154 روپے پر پہنچ گئی ہے. ڈالر کی قیمت کنٹرول نہ ہونے پر ملک بھر میں مہنگائی میں زبردست اضافہ ہو رہا ہے جبکہ حکومت اس سلسلہ میں‌ بری طرح ناکام سے دوچار ہے.

  • ڈالر کا پارہ پھر چڑھ گیا، اوپن مارکیٹ میں‌ قیمت 154تک پہنچ گئی

    ڈالر کا پارہ پھر چڑھ گیا، اوپن مارکیٹ میں‌ قیمت 154تک پہنچ گئی

    پاکستان میں‌ ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت پر قابو پانے میں حکومت بری طرح ناکام سے دوچار ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 3 روپے کا اضافہ ہوا ہے. چاردن میں قرضوں کےبوجھ میں 1000 ارب روپے کا اضافہ ہوچکا ہے

    ڈالرکی قیمت میں چاردن میں 10 روپے 52 پیسے کا اضافہ ہوا ہے . اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 154 روپے پر پہنچ گئی ہے. ڈالر کی قیمت کنٹرول نہ ہونے پر ملک بھر میں مہنگائی میں زبردست اضافہ ہو رہا ہے.

  • سوشل میڈیا پرجعلی استعفیٰ پھیلانے پر ایم ایس میو ہسپتال نے اہم قدم اٹھا لیا

    سوشل میڈیا پرجعلی استعفیٰ پھیلانے پر ایم ایس میو ہسپتال نے اہم قدم اٹھا لیا

    میو ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر طاہر خلیل نے جعلی دستاویزات کیخلاف ایف آئی آر کے اندراج کیلیے درخواست دے دی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق ایف آئی اے کو دی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر میرے جعلی استعفیٰ‌کو پھیلایا گیا. اس جعلی دستاویز کے سبب ہیلتھ منسٹر اور سیکرٹری کے سامنے ان کی ساکھ متاثر ہوئی ہے.

    یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر کسی نے ڈاکٹر طاہر خلیل کے استعفیٰ پر مبنی دستاویز جاری کر دی تھی جس کے جعلی ہونے کی درخواست دی گئی ہے.

  • شوال کا چاند دیکھنے کیلئے وزارت مذہبی امور کا اہم فیصلہ

    شوال کا چاند دیکھنے کیلئے وزارت مذہبی امور کا اہم فیصلہ

    وزارت مذہبی امور کی طرف سے مفتی منیب الرحمن کی سربراہی میں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے چار رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق شوال کا چاند دیکھنے کیلئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں. وزارت مذہبی امور کی طرف سے جو کمیٹی بنائی گئی ہے اس میں‌ چیئرمین مفتی منیب الرحمان ہوں‌گے جبکہ سید مشاہد حسین خالد، حافظ عبدالقدوس اور میٹرولوجی ڈیپارٹمنٹ کے نمائندہ شامل ہیں. اس سلسلے میں وزارت مذہبی امور کی جانب سے نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔

    وزارت مذہبی امور کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفیکشن کے مطابق کمیٹی انتیس رمضان چار جون کی شام کو شوال کا چاند دیکھے گی۔ جبکہ زونل کمیٹیاں بھی اسی دن چاند دیکھیں گی۔

  • جنرل قمر جاوید باجوہ سے پولینڈ کی مسلح افواج کے کمانڈر کی ملاقات

    جنرل قمر جاوید باجوہ سے پولینڈ کی مسلح افواج کے کمانڈر کی ملاقات

    پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پولینڈکی مسلح افواج کےکمانڈر نے ملاقات کی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق ملاقات میں دفاع،ٹریننگ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا. دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان سیکیورٹی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال ہوا.

    پولینڈ کے کمانڈر نے جی ایچ کیو آمد پر یادگار شہداء پر پھول رکھے. اس موقع پر پولینڈ کے کمانڈر کو پاک فوج کےدستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا.

  • خواتین کو چھیڑ چھاڑ سے بچانے والی فون ایپ آ گئی

    خواتین کو چھیڑ چھاڑ سے بچانے والی فون ایپ آ گئی

    خواتین کو عام طور پر عوامی مقامات پر چھیڑ چھاڑ کے واقعات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے جاپان میں خواتین کو چھیڑ چھاڑ سے تحفظ فراہم کرنے والی ایک موبائل فون ایپلی کیشن نے دھوم مچا دی ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ ایپ ٹوکیو پولیس نے متعارف کروائی ہے اور اس ایپ کو دو لاکھ 37 ہزار مرتبہ ڈاؤن لوڈ کیا گیا ہے۔
    ٹوکیو پولیس کے ایک اہلکار کیکو ٹویامینی کا کہنا ہے کہ خواتین کی اتنی بڑی تعداد کا ایپلی کیشن کو ڈاؤن لوڈ کرنا غیر معمولی ہے۔ اس کی مقبولیت کے لیے ہم شکر گزار ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ماہانہ 10000 نئے صارفین اس ایپ کو ڈاؤن لوڈ کر رہے ہیں.

    خواتین کو چھیڑ‌چھاڑ‌سے بچانے والی اس ایپ کا نام ’ڈجی پولیس ایپ‘ ہے. یہ ایپ مسافروں سے بھری ٹٰرینوں میں سفر کرنے والی جاپانی خواتین میں زیادہ مقبول ہے جن کو سب سے زیادہ چھیڑ چھاڑ کا خطرہ ہوتا ہے ۔

    موبائل ایپ کوجب کھولا جاتا ہے تو اس میں سے اونچی آواز میں "سٹاپ اٹ” کی آواز آتی ہے جس پر قریب موجود افراد کو معلوم ہو جاتا ہے کہ کسی نے خاتون کو چھیڑا ہے۔ اس طرح چھیڑنے والا شخص گھبرا کر موقع سے بھاگنے کی کوشش کرتا ہے۔

    اسی طرح‌جب ’سٹاپ اٹ‘ کی آواز آتی ہے تو اس کے ساتھ ہی موبائل فون کی سکرین پر ایک ’ایس او ایس‘ پیغام بھی نمودار ہوتا ہے جو متاثرہ خاتون دیگر مسافروں کو دکھا سکتی ہے۔ پیغام میں لکھا ہوتا ہے کہ ’یہاں پر ایک چھیڑنے والا موجود ہے۔ میری مدد کریں۔

    اس ایپ کی اس وقت سوشل میڈیا پر بھی دھوم مچی ہوئے ہے.

  • گاڑیاں اسمبل کرنے والی کمپنیاں ڈیوٹی کی مد میں پاکستان کو سالانہ 100ارب کاچونا لگانے لگیں

    گاڑیاں اسمبل کرنے والی کمپنیاں ڈیوٹی کی مد میں پاکستان کو سالانہ 100ارب کاچونا لگانے لگیں

    پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر الزمان کائرہ کے جواں سال بیٹے کی وفات اور سینئر صحافی، اینکر پرسن مبشر لقمان کی طرف سے غیر معیاری گاڑیوں کے خلاف آواز بلند کرنے پر نت نئے انکشافات منظر عام پر آرہے ہیں۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گاڑیاں مینوفیکچر نہیں ہورہیں صرف اسمبل ہورہی ہیں،جس کے باوجود گاڑیاں تیار کرنے والی کمپنیاں حکومت پاکستان کو بلیک میل کرکے مینوفیکچر والے ٹیکس فوائد حاصل کررہی ہیںجبکہ پاکستان میں گاڑیاں انتہائی غیر معیاری تیار ہورہی ہیں جن میں ایئربیگز نہیں ہوتے یا اتنے غیر معیاری ہوتے ہیں کہ حادثے کے وقت کھلتے ہی نہیں ہیں جبکہ یہی کمپنیاں اپنے ملک میں دنیا کے اعلیٰ ترین معیار کی گاڑیاں تیار کرتی ہیں۔یہ باتیں جاپان کی اہم کاروباری تنظیم پاک جاپان بزنس کونسل کے صدر رانا عابد حسین اور پاکستان ایسوسی ایشن جاپان کے سابق صدر چودھری آصف محمود نے گفتگو کرتے ہوئے کیں۔

    انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان میں گاڑیاں اسمبل کرنے والی یہ کمپنیاں انتہائی غیر معیاری گاڑیاں تیار کرکے سالانہ اربوں روپے نفع بھی کمارہی ہیں اور لاکھوں پاکستانیوں کی زندگیوں سے بھی کھیل رہی ہیں۔یہ کمپنیاں کروڑوں روپے کی رشوت دے کر پاکستان میں آنے والی استعمال شدہ گاڑیوں پر پابندی لگوا کرپاکستان کو ڈیوٹی کی مد میں سالانہ 100 ارب روپے کا نقصان پہنچایاجا رہا ہے۔ اسی طرح لوکل گاڑیوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔مذکورہ کمپنیوںنے ملک میں رشوت ستانی کا بازار گرم کر رکھا ہے۔

    جاپان کی دونوں تنظیموںنے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قمر الزمان کائرہ کے صاحبزادے کی گاڑی کے حادثہ کے وقت ایئر بیگز نہ کھلنے کی تحقیقات کرے اور اس سلسلہ میں اعلیٰ سطحی تحقیقاتی کمیٹی قائم کرتے ہوئے غیر معیاری گاڑیاں تیار کرنے والی کمپنیوں کے خلاف قتل کے مقدمات قائم کرے۔انہوںنے قمر الزمان کائرہ سے درخواست کی کہ وہ گاڑی کی کمپنی کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کا مقدمہ کریں اور پاکستان میں استعمال شدہ معیاری گاڑیوں پر عاﺅ پابندی ختم کرانے کے لیے حکومت سے مطالبہ کر یں۔

  • لودھراں آئل ٹینکر حادثہ ہو گیا

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) گیلے وال روڈ پر آئل ٹینکر حادثہ کا شکار ہو کر الٹ گیا تاہم آئل ٹینکر میں آئل بہت کم تھا لودھراں سنٹر ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم موقع پر پہنچ گئی آئل ٹینکر والی جگہ کی فوری حد بندی کر کے لوگوں کو اس کے قریب آنے جانے سے روک دیا صورتحال کو ریسکیو ٹیم نے مکمل طور پر سنبھال لیا ہے

    آئل ٹینکر کے ڈرائیور اور کنڈیکٹر بھی محفوظ ہیں ہلکی پھلکی چوٹیں آئی ہیں جن کو فوری طبی امداد دے دی گئی ہے

  • لودھراں : شکایات سیل قائم کر دیا گیا ہے

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) پنجاب بھر کی طرح لودھراں ضلع میں بھی رمضان بازاروں میں شکایت بکس رکھے ہوئے ہیں آج ڈی پی او لودھراں ملک جمیل ظفر نے رمضان بازار کا دورہ کیا سکیورٹی کی صورتحال کو دیکھا اور لوگوں کی طرف سے شکایت بکس میں ڈالی گئی شکایات بھی نوٹ کی انہوں نے رمضان بازار میں تعینات پولیس اہلکاروں کو ہدایت کی ہے کہ سکیورٹی پر کسی صورت صورت سمجھوتہ نہیں ہو سکتا اپنی ذمہ داری کو فرض سمجھ کر ادا کریں

  • رمضان بازاروں کی 1لاکھ من کے قریب سستی چینی کا ذخیرہ اندوزوں کے گوداموں سے برآمدگی کا انکشاف

    مظفگڑھ میں اسسٹنٹ کمشنر اور پولیس نے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے غیرقانونی طور پر ذخیرہ کی گئی مزیدساڑھے 7 ہزار من چینی برآمد کرکے 2 گودام سیل کردئیے.مظفرگڑھ میں زخیرہ اندوزوں سے چینی کی برآمدگی کا سلسلہ جاری ہے اس حوالے سے چوک گودر میں سپیشل برانچ کی نشاندہی پر اسسٹنٹ کمشنر ظہور بھٹہ اور پولیس نےمزید 2 غیرقانونی گوداموں پر چھاپہ مارکر مزید ساڑھے 7 ہزار من چینی بھی برآمد کرلی لی.اسسٹنٹ کمشنر ظہور بھٹہ کیمطابق کاروائی کے دوران دونوں گودام سیل کردئیے گئے جبکہ ذخیرہ اندوزوں کیخلاف تھانہ قریشی میں مقدمات درج کیے جارہے ہیں.ذرائع کے مطابق مظفرگڑھ کے مختلف علاقوں میں قائم گوداموں سے ملنے والی چینی جنوبی پنجاب کے مختلف رمضان بازاروں کے لئے شوگر ملز سے سستے داموں حاصل کی گئی۔ اس سے قبل بھی مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کے علاقہ دائرہ دین پناہ سے بھی نجی گوداموں پر چھاپہ کے دوران 65ہزار من چینی برآمد کی گئی تھی ۔ذرائع کے مطابق مظفرگڑھ کے مختلف علاقوں میں قائم غیر قانونی گوداموں سے ملنے والی چینی کی مقدار 1لاکھ من کے قریب پہنچ چکی ہے اور انتظامیہ رمضان بازار کے لئے حاصل کی گئی چینی کے نجی گوداموں میں موجودگی کو چھپانے کی کوشش کرتے ہوئے اس کو ذخیرہ اندوزی کے زمرے میں ڈال رہی ہے۔برآمد شدہ چینی کی مالیت اربوں روپے بتسئی جاتی ہے۔