Baaghi TV

Author: +9251

  • گجرات: ٹریفک کنٹرول کیلئے زون ون کا آغاز

    گجرات: ٹریفک کنٹرول کیلئے زون ون کا آغاز

    گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی)شہری علاقوں میں ٹریفک کنٹرول کرنے کےلئے چاند گاڑیوں کے لئے مقرر کردہ روٹ”زون ون” کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا ہے، میونسپل کارپوریشن پھلوں کی ریڑھیاں لگانے کےلئے فوری طور پر مقامات کی نشاندہی کرے، مقررہ مقامات کے علاوہ کسی بھی جگہ ریڑھی لگا کر کاروبار کی اجازت نہیں دی جائے گی، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے زون ون کے افتتاح کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا،اے ڈی سی ریونیو ڈاکٹر رانی حفصہ کنول، سکرٹری آر ٹی اے کامران اکبر،چیف آفسر میونسپل کارپوریشن اخلاق وڑائچ، ڈی ایس پی ٹریفک اور ایکسئین روڈز بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ زون ون رامتلائی چوک سے ہریاوالہ چوک اور کٹھالہ پھاٹک کے علاقہ جات تک ہوگا ، ابتدائی طور پر زون ون کےلئے 100چاند گاڑیوں کو روٹ الاٹ کئے گئے ہیں، انکے علاوہ اس روٹ پرچاند گاڑی چلانے کے خواہشمند سکرٹری آر ٹی اے کے دفتر سے روٹ پرمٹ کی درخواست دے سکتے ہیں، ہر چاند گاڑی کی چھت پر سامنے روٹ نمبر کی تختی لگانا لازم ہوگا جبکہ ٹریفک پولیس روٹ کے بغیر چلنے والی چاند گاڑیوں کے خلاف قانو ن کے مطابق کاروائی کی ذمہ دارہوگی۔

  • ارض پاک میں تیل کے ذخائر ۔۔۔ محمد فہیم شاکر

    ارض پاک میں تیل کے ذخائر ۔۔۔ محمد فہیم شاکر

    خبرہےکہ سمندرسےتیل،گیس نہیں نکلا
    دوسری خبرہےکہ پاک فضائیہ اور نیوی نےآفشور ڈرلنگ پوائنٹ کی سکیورٹی سنبھال لی ہے۔ ماجراکیاہے؟
    یہ تو طے ہے کہ اندر کھاتے وہ ہو چکا جو دنیا کے چودہ طبق روشن کر دینے کو کافی ہے
    ہاں البتہ حکومت کی طرف سے حکمت کے تحت دانستہ منفی خبریں دی جا رہی ہیں
    اگر آپ غور کریں تو صاف سمجھ آجاتی ہے کہ جیسے ہی پاکستان نے ڈرلنگ کا عمل شروع کیا اور کچھ حوصلہ افزاء خبریں ملنا شروع ہوئیں تو امریکہ نے ایران کے ساتھ پھڈا ڈال کر اس قدر سرعت کے ساتھ فوج اور بحری بیڑے حرکت میں لائے کہ مورخ حیران و پریشاں رہ گیا، مورخ کا کہنا ہے کہ ٹائمنگ بہت عجیب ہے ایک بار پھر سے ہمیں مرحوم جنرل حمید گل کے الفاظ پر غور کرنا ہوگا کہ افغانستان بہانہ ہے پاکستان نشانہ ہے، بس اب افغانستان کی بجائے ایران لکھ لیں، اب کی بار ایران بہانہ ہے اور پاکستان نشانہ ہے اور امریکی افواج کا حرکت میں آنا دراصل پاکستان کو تیل و گیس کے ذخائر کی دریافت یا دریافت کے اعلان سے روکنے کی خاطر ہے جبھی تو پاکستان نے دانستہ 14 ارب ڈالر کے ضیاع کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ
    *تیل کوئی نئی جے نکلیا*
    ایسا کہہ کر دراصل پاکستان نے ایک نیو کلیئر جنگ کو ٹالا ہے
    جبکہ لنڈے کے دانشوروں نے آسمان سر پر اٹھا لیا ہے کہ قوم کا پیسہ ضائع کیا گیا ہے وغیرہ وغیرہ
    ایسے لوگوں کو پاکستانی کہلانے کا کوئی حق نہیں دیا جا سکتا کیونکہ دراصل ہائبرڈ وار کے یہی وہ ہراول ہیں جو کسی بھی ملک میں خانہ جنگی کا ماحول پیدا کر کے دشمن کو دعوت طعام دیتے ہیں تاکہ وہ خانہ جنگی کے شکار ملک میں آکر ہر قسم کے وسائل پر قابض ہو سکے
    یقین نہ آئے تو عراق، شام، مصر، لیبیا کی مثالوں سے استفادہ کیا جا سکتا ہے جہاں عوام ہی کے ہاتھوں وہاں کی حکومتوں کو گرا دیا گیا
    اور پاکستان میں عوام کو مشتعل کرنے کا فریضہ یہی لنڈے کے دانشور انجام دے رہے ہیں
    بھائی اگر تیل و گیس کے ذخائر دریافت نہیں ہویے تو کیا ہوا
    دنیا ایسی مثالوں سے بھری پڑی ہے کہ تیل دریافت کرنے والے ممالک نے 17 سے زائد بار کوششیں کیں تب جا کر یہ ذخائر دریافت ہویے اور پاکستان میں پہلی ناکام کوشش کو لے کر طوفان بدتمیزی کھڑا کر دیا گیا ہے
    لیکن حقیقت تو عیاں ہو چکی ہے کہ امریکی افواج کیوں موو کر رہی ہیں؟ اگر تیل و گیس کے بہت بڑے ذخائر دریافت نہ ہوئے ہوتے تو امریکی افواج بھلا کیوں موو کرتیں، اور پردہ داری کی خاطر سعودی تیل کے بحری جہاز کو نشانہ بنایا گیا تاکہ ایران اور سعودیہ کو آپس میں الجھا کر کسی ایک کی مدد کی خاطر خطے میں آمد کو جواز فراہم کیا جا سکے
    اور وزیراعظم عمران خان کا کہنا کہ قوم زیادہ سے زیادہ دعا کریں اور نوافل ادا کریں اگر اس پر غور کیا جائے تو یہ کس طرف اشارہ ہے؟ یقینا آسمانی مدد کی طلب کی خاطر، کیونکہ پاکستان سے جو خزانہ نکلا ہے وہ دنیا کو ہضم نہیں ہو پا رہا جبھی تو اس قدر شور برپا ہے کہ کان پڑی آواز سنائی نہیں دے رہی، اب پاکستان حقیقتا ڈبل گیم کر رہا ہے پہلے امریکہ کو مارتا تھا مانتا نہیں تھا اب ذخائر دریافت کر چکا ہے اور مان نہیں رہا
    یاد رکھیے گا کہ پاکستان نے دنیا کی دم پر پاوں رکھ دیا ہے جس کی سب سے زیادہ تکلیف امریکہ بہادر کو ہے کیونکہ پاکستان نے دنیا کایا پلٹ کر رکھ دینی ہے اور جب دنیا کے سب سے بڑے تیل کے ذخائر کا حامل ملک ہونے کے ناطے تیل و گیس پر کنٹرول حاصل کرنا ہے تو سب سے پہلے امریکی معیشت دھڑام سے گرے گی کیونکہ جس پاکستان کو امریکہ نے پتھر کے دور میں دھکیلنے کی دھمکی دی تھی وہی پاکستان اب گن گن کر بدلہ لینے کی پوزیشن میں آرہا ہے اور جب امریکہ بہادر کا ناطقہ بند کرے گا تو سوچیں کہ امریکہ کتنی جلدی پتھر کے دور میں پہنچے گا
    *لو وائی ہتھ ہو گیا جے*
    امریکی معیشت کیسے گرے گی اس بات کو یوں سمجھئیے کہ سی پیک دنیا کے 70 کے قریب ممالک کو جوڑنے جا رہا ہے جن میں اکثریت یورپی ممالک کی ہے اور امریکی معیشت یورپی منڈیوں کے بل بوتے پر ہی تو کھڑی ہے اور جب یورپی منڈیاں سی پیک سے منسلک ہو جائیں گے تو امریکہ کو کون منہ لگایے گا تو آپ کیا سمجھے کہ امریکہ کیسے دھڑام گرے گا
    لہذا امریکہ بار بار بہانے بہانے سے سی پیک کو نشانہ بنانے کے لیے پاکستان کے اندرونی حالات کبھی ایم کیو ایم سے کبھی پی ٹی ایم سے اور کبھی کسی دوسرے تیسرے گروہ سے خراب کرواتا رہا ہے تاکہ پاکستان کو داخلی محاذ پر غیر یقینی صورتحال کا شکار کر دیا جائے لیکن پاکستان نے جس احسن طریقے سے ان سب کو کاونٹر کیا ہے دنیا اس پر انگشت بدنداں ہے
    انڈیا کی طرف سے جس جنگ کو مسلط کرنے کی کوشش کی گئی اور پاکستان نے ابھی نندن کو واپس کر کے جس جنگ کو ٹالا ہے اس کے رازوں سے وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ہی پردہ اٹھے گا
    تو صبر رکھئیے اور مورخ کی بات لکھ لیجیے کہ وہ سب ہو چکا جس پر ایک دنیا سانس روکے کھڑی ہے
    جس پاکستان سے لوگ بھاگتے تھے کہ یہ ملک عدم استحکام کا شکار ہو چکا ہے اب وہی ملک دنیا کو لیڈ کرنے جا رہا ہے
    بس اک زرا صبر۔

  • فیصل آباد میں چینی افسر نے مقامی مزدور کو جلتی بھٹی میں دھکا دیدیا

    فیصل آباد: انڈسٹریل اسٹیٹ ساہیانوالہ کی نجی فیکٹری میں چینی افسر نے مبینہ طور پرمقامی مزدورکوجلتی بھٹی میں دھکا دیدیا۔

    فیصل آباد کی نجی فیکٹری میں چینی افسر نے مزدور شہروز کو کام سمجھ نہ آنے پرجلتی بھٹی میں دھکا دیا، شہروزکوتشویشناک حالت میں الائیڈ اسپتال فیصل آباد منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے چینی افسر کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

    سی پی او اظہر اکرام نے بتایا کہ چینی شہری کو تحویل میں لے لیا گیا ہے اور قانون کے مطابق کارروائی کریں گے ، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او واقعے کی تفتیش کررہے ہیں۔

    فیکٹری میں شہروز کے ساتھی مزدوروں نے احتجاج کرتے ہوئے انصاف کا مطالبہ کیا۔ چینی شخص فیکٹری میں لیبر انچارج کے عہدے پر تعینات ہے۔

  • بڑا عدالتی فیصلہ، میونسپل کارپوریشن گجرات کے 250 ملازمین مستقل

    بڑا عدالتی فیصلہ، میونسپل کارپوریشن گجرات کے 250 ملازمین مستقل

    گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی)میونسپل کارپوریشن گجرات کے ملازمین کا عدالتی فیصلہ ان کے حق میں ہو گیا تفصیلات کے مطابق میونسپل کارپوریشن گجرات کے اڑھائی سو کے لگ بھگ ملازمین کا فیصلہ لیبر کورٹ نمبر 7کے سیشن جج اسدعلی نے فیصلہ سناتے ہوئے جن میں بیلدار ،مالی ،چوکیدار ،ٹیوب ویل آپریٹر ،فائر بریگیڈ و دیگر میونسپل کارپوریشن کے ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کر نے کا فیصلہ کر دیا ہے جبکہ میونسپل کارپوریشن گجرات کے ملازمین نے 2016سے لے کر 2019تک اپنے فیصلے کےلئے عدالتوں کے چکر لگاتے رہے آخرکار 2019میں میونسپل کارپوریشن گجرات کے ڈیلی ویجز ملازمین کا فیصلہ ان کے حق میں آنے پر گوجرانوالہ کی عدالت کے باہر ملازمین خوشی سے ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے رہے مگر اس کے ساتھ ساتھ ٹی ایم اے ایمپلائز یونین کے جنرل سیکرٹری خالد گل اور اس کی پوری ٹیم نے مل کر ملازمین کے ساتھ عدالت کے چکر لگاتے رہے مگر فیصلہ آنے پر خالد گل نے عدالت عالیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ آج ملازمین کے حق کی فتح ہو چکی ہے اور ملازمین کو ریگولر بھی کر دیا گیا ہے مگر ہم ہر پلیٹ فارم پر ملازمین کےلئے جنگ کرتے رہیں گے ہم خاص طور پر میونسپل کارپوریشن کے افسران کا بھی شکر گزار ہیں جہنوں نے ملازمین کا ساتھ دیا۔

  • لودھراں عید کے موقع پر غریبوں کیلئے خوشخبری

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) پنجاب بھر میں وارڈز کے حساب سے چیئرمین عشر و زکوۃ کمیٹی بنا کر باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے گئے ہیں

    چئیرمینز سے ان کے وارڈز کے مستحق اور حقداروں کی فہرستیں لے لی گئی ہیں پنجاب بیت المال کی طرف سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ 13000 ہزار روپے فی کس کے حساب سے عید سے پہلے پہلے تمام منتخب مستحقین میں بذریعہ ایزی پیسہ رقم دے دی جائے گی

  • مریم نواز کیوں بہاولپور آ رہی ہیں واضح ھو گیا ہے

    بہاولپور (نمائندہ باغی ٹی وی) میں کل دوپہر یعنی 22 مئی بروز بدھ مریم نواز کی آمد متوقع ہے مریم نواز بہاولپور میں سابق وفاقی وزیر بلیغ الرحمن کی بیوی اور جواں سالہ بیٹے کی ٹریفک حادثہ میں وفات پر تعزیت کریں گی

  • چمن باڈر روڈ پر فائرنگ۔

    پاک افغان بارڈر کے پاس بلوچستان کے شہر چمن میں باڈر روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی اطلاعت ہیں کے نامعلوم فیلڈر سوارو کی فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوۓ ہیں باڈر روڈ پر فائرنگ میں زخمی ہونے والے دونوں اپس میں بھائی بتائے جاتے ہیں۔
    چمن : زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ڈی ایچ کیوں ہسپتال پہنچا دئے گئے لیویز زرائع۔

  • سعودی عرب کو خطرہ ہوا تو کس کا ساتھ دیں‌ گے؟ پاکستان نے اہم اعلان کر دیا

    سعودی عرب کو خطرہ ہوا تو کس کا ساتھ دیں‌ گے؟ پاکستان نے اہم اعلان کر دیا

    پاکستانی دفترخارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ کسی بھی خطرے کی صورت میں ہم مملکت سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق دفتر خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں‌ میں‌ پاکستان کی طرف سے سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ پر حوثی باغیوں‌ کی طرف سے میزائل حملہ کی شدید مذمت کی گئی ہے. ترجمان دفتر خارجہ نے مملکت سعودی عرب کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے.

    ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ مستعد سعودی دفاعی افواج کا میزائل تباہ کرنا قابل ستائش ہے جبکہ پاکستان ہر مشکل صورتحال میں سعودی عرب کے ساتھ ہے۔

    یاد رہے کہ حوثی باغیوں‌ کی جانب سے مکہ اور جدہ پر میزائل حملے کرنے کی کوشش کی گئی تاہم سعودی ایئر ڈیفنس نے اس کوشش کو ناکام بناد دیا تھا اور میزائلوں‌کو فضا میں‌ہی تباہ کر دیا تھا.

  • پنجاب کے وزیر کے داماد کا تعلیمی ادارے پر قبضہ، کوریج کرنے والی ٹیم پر فائرنگ

    لاہور کے علاقے یوحنا آباد میں یتیم بچوں‌ کے سکول پر قبضہ کی رپورٹنگ کرنے والے نیو ٹی وی کے اینکر رائے ثاقب کھرل پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری، سیکرٹری زاہد عابد، ذوالفقار مہتو، ناصرہ عتیق، حافظ‌ فیض، سالک نواز نے اس افسوسناک واقعہ کی شدید مذمت کی ہے. اسی طرح ایمرا کے صدر آصف بٹ، سیکرٹری ایمرا سلیم شیخ، ایمپرا کے صدر راؤ شاہد ودیگر عہدیداران نے نیو ٹی وی کے اینکر رائے ثاقب کھرل پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے حکومت پنجاب اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے قبضہ گروپ عناصر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے.

    یتیم بچوں‌ کے سکول پر قبضہ تحریک انصاف کے وزیر برائے اقلیتی امور پنجاب اعجاز عالم کرسٹین کے داماد کی جانب سے کیا گیا ہے.
    رپورٹنگ کرنے والے صحافی رائے ثاقب کھرل پر فائرنگ کی گئی ہے. سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر رائے ثاقب کھرل نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ قبضہ گروپ کی جانب سے چار گولیاں‌ فائرکی گئی ہیں. حکومت اس واقعہ کا فوری نوٹس لے.

  • جموں‌کشمیر ہائی کورٹ‌ کا مسرت عالم بٹ کی رہائی کا حکم

    جموں‌کشمیر ہائی کورٹ‌ کا مسرت عالم بٹ کی رہائی کا حکم

    مقبوضہ کشمیرہائی کورٹ نے جموں وکشمیر مسلم لیگ کے چیئرمین مسرت عالم بٹ کی کالے قانون پی ایس اے کے تحت نظربندی کالعدم قراردیتے ہوئے انکی فوری رہائی کا حکم جاری کیا ہے ۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق منگل کے دن جموں‌ کشمیر ہائی کورٹ‌ کے جسٹس رشید علی ڈار نے کیس کی سماعت کی. اس موقع پر مسرت عالم بٹ‌کے وکیل ایڈووکیٹ میاں عبدالقیوم اور استغاثہ کے دلائل سننے کے بعد انکی رہائی کے احکامات جاری کئے۔

    مسرت عالم بٹ کی طرف سے دائر کردہ درخواست میں‌ پی ایس اے کے تحت نظربندی کو چیلنج کیا تھا.