Baaghi TV

Author: +9251

  • بھارت میں ناگا انتہاپسندوں نے ممبر اسمبلی سمیت 11افراد مار ڈالے

    بھارت میں ناگا انتہاپسندوں نے ممبر اسمبلی سمیت 11افراد مار ڈالے

    بھارتی ریاست اروناچل پردیش میں ناگا انتہاپسندوں نے نیشنل پیپلز پارٹی کے ممبر اسمبلی تیرونگ ابوہ سمیت گیارہ افراد کوقتل کردیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق اروناچل پردیش کے تراپ ضلع کے بوگاپانی میں ناگا انتہاپسندوں نے دھماکہ کرکے ممبراسمبلی کے ساتھ دس دیگر لوگوں کوبھی مار ڈالا۔

    اس واقعہ کی مزید تفصیلات ابھی حاصل کی جارہی ہیں. یاد رہے کہ ناگا انتہاپسند اس سے قبل بھی حملے کرتے رہتے ہیں.

  • بھارتی فوج کی مقبوضہ کشمیر میں حریت کانفرنس کا عید گاہ چلو مارچ روکنے کیلئے سخت پابندیاں

    بھارتی فوج کی مقبوضہ کشمیر میں حریت کانفرنس کا عید گاہ چلو مارچ روکنے کیلئے سخت پابندیاں

    مقبوضہ کشمیر میں‌ بھارتی قابض انتظامیہ نے سری نگر کے پائین علاقہ میں حریت کانفرنس کا عید گاہ تک مارچ روکنے کیلئے سخت پابندیاں‌ نافذ کر دیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حریت کانفرنس (ع) کی جانب سے عید گاہ چلو مارچ کی کال دی گئی تھی جس کا مقصد میر واعظ مولوی محمد فاروق اور خواجہ عبدالغنی لون کو خراج عقیدت پیش کرنا تھا.

    یاد رہے کہ دونوں‌ لیڈروں‌کا یوم شہادت ایک ہی دن ہے. سابق میرواعظ کو1990جبکہ عبدالغنی لون کو2002میں شہید کیا گیا تھا.

    بھارتی فوج نے حساس علاقوں میں اضافی نفری تعینات کر رکھی ہے.

  • بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں صنعتی اراضی قبضہ میں‌ لے کر فوجی کیمپ اور رہائشیں‌ تعمیر کرنے لگی

    بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں صنعتی اراضی قبضہ میں‌ لے کر فوجی کیمپ اور رہائشیں‌ تعمیر کرنے لگی

    مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار کے دباؤ‌پر ریاستی انتظامیہ نے صنعتی مقاصد کیلئے مختص اراضی پر فوجی کیمپ اور اہلکاروں کے لئے رہائشی کوارٹرز تعمیر کرنا شروع کر دیے ۔ اس امر کا انکشاف مقبوضہ کشمیر میں ایوان صنعت و تجارت کے ترجمان نے کیا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کے سی سی آئی کے ترجمان نے کہاکہ قابض انتظامیہ کی طرف سے 60کنال صنعتی اراضی بھارتی فورسز کے حوالے کر دی گئی ہے جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں ۔ ترجمان نے کہاکہ وہ اس سلسلہ میں عدالت سے رجوع کرنے پر غورکررہے ہیں۔

    ایوان صنعت وتجارت کشمیر کے ترجمان نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے تاجروں کو صنعتی مقاصد کے لیے زمین کی عدم دستیابی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اوریہ بات ریکارڈ پر ہے کہ کے سی سی آئی نے قابض انتظامیہ سے باربار بھارتی فورسز کے زیر قبضہ زمین کو واپس لینے اور اسے صنعتی اور کاروباری مقاصد کے لیے دستیاب کرانے کا مطالبہ کیاہے۔

    انہوں نے کہاکہ یہ بات حیران کن ہے کہ انتظامیہ نے مقبوضہ اراضی خالی کرانے کے بجائے یہ اعلان کیا ہے کہ وہ 40کنال اراضی پر مشتمل ایک چھوٹاسیٹلائٹ صنعتی زون قائم کرنے کے لیے زمین تلاش کررہی ہے جبکہ پہلے سے صنعتی مقاصد کے لیے مختص اراضی پرفوجی کیمپ اور فورسز اہلکاروں کے لیے رہائشی کوارٹرزتعمیر کئے جارہے ہیں جو کہ کسی طور درست نہیں ہے۔

    یاد رہے کہ بھارتی فوج اس سے قبل بھی مقبوضہ کشمیر میں سینک کالونیوں‌کی تعمیر کیلئے کوششیں‌کرتی آرہی ہے.

  • حوثی باغیوں‌ نے سعودی عرب کے شہری مقام کو نشانہ بنانے کی کوشش کی. عرب اتحاد کا دعویٰ

    حوثی باغیوں‌ نے سعودی عرب کے شہری مقام کو نشانہ بنانے کی کوشش کی. عرب اتحاد کا دعویٰ

    عرب اتحاد کی فورسز کے سرکاری ترجمان کرنل ترکی المالکی نے اعلان کیا ہے کہ حوثی باغیوں کی طرف سے مملکت سعودی عرب کے شہر نجران کو ڈرون طیارے کے ذریعہ نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق کرنل ترکی المالکی نے کہاکہ حوثی باغی شہری مقامات اورسعودی تنصیبات کو نشانہ بنا رہے ہیں اور اس طرح مقامی شہری اور ہر شہریت کے حامل مقیم افراد ان کے نشانے پر ہیں۔

    انہوں نے حوثیوں‌ کو سعودی تنصیبات اور شہریوں کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں‌ اس حوالے سے سخت جواب دیا جائے گا اور مشترکہ فورسز کی کمان تمام تر جوابی اقدامات کرے گی۔

    یاد رہے کہ چند دن قبل بھی سعودی عرب نے کہا تھا کہ مکہ اور جدہ کے مختلف علاقوں‌ پر میزائل حملوں‌کی کوشش کی گئی ہے.

  • امام کعبہ عبدالرحمان السدیس کی سعودی عرب پر حملوں‌ کی شدید مذمت

    امام کعبہ عبدالرحمان السدیس کی سعودی عرب پر حملوں‌ کی شدید مذمت

    امام کعبہ اور حرمین شریفین کے امور کے سربراہ الشیخ عبدالرحمان السدیس نے یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے جدہ اور طائف میں کئے جانے والے ڈرون حملوں‌ کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ مملکت سعودی عرب پر یمنی باغیوں‌ کے حملے بزدلانہ اور گھٹیا سوچ کی عکاسی کرتے ہیں۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امام کعبہ نے سعودی ایئر ڈیفنس کی جانب سے حملوں کی سازشیں ناکام بنانے پر مملکت کی بہادر افواج کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا ہے کہ مملکت سعودی عرب کی سرحدوں کے محافظ دشمن کے مقابلہ کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ باغیوں کی چالیں کسی طور کامیاب نہیں ہوں گی اور یہ سازشیں ان کی اپنی تباہی کا سبب بنیں گی۔

    یاد رہے کہ چند دن قبل حوثی باغیوں کی جانب سے مکہ اور جدہ پر حملوں کی کوشش کی گئی تھی۔

  • موجودہ حالات میں امریکہ سے بات چیت کیلئے صورتحال موزوں نہیں. ایرانی صدر حسن روحانی

    موجودہ حالات میں امریکہ سے بات چیت کیلئے صورتحال موزوں نہیں. ایرانی صدر حسن روحانی

    ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ وہ بات چیت اور سفارت کاری کو درست سمجھتے ہیں مگر موجودہ حالات میں مذکورہ امور کو قبول نہیں کیا جا سکتا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی صدر نے کہاکہ ہمارا آپشن مزاحمت ہے. ملک میں سیاسی گروپوں کے درمیان یک جہتی کا مطالبہ کیا تھا تا کہ موجودہ حالات سے نمٹا جا سکے جو روحانی کے نزدیک عراق کے ساتھ جنگ کے دوران ملکی صورت حال سے زیادہ دشوار ہو چکے ہیں۔

    ایرانی صدرحسن روحانی نے چند دن قبل کہا تھا کہ ان کے ملک کو غیر معمولی جنگ درپیش ہے۔

    یاد رہے کہ ان دنوں‌ ایران اور امریکہ کے درمیان سخت کشیدگی چل رہی ہے اور دونوں طرف سے جارحانہ بیان بازی دیکھنے میں آرہی ہے.

  • ایران دھمکیاں دینے سے کبھی بات نہیں‌ کرے گا. ایرانی وزیر خارجہ نے امریکہ کوصاف جواب دے دیا

    ایران دھمکیاں دینے سے کبھی بات نہیں‌ کرے گا. ایرانی وزیر خارجہ نے امریکہ کوصاف جواب دے دیا

    ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایران تناؤ نہیں چاہتا لیکن ایسا ہواتو اس کے بہت سنگین نتائج ہوں‌ گے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جواد ظریف نے امریکی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ امریکہ ایران پر مسلط کردہ معاشی جنگ فوری ختم کرے. بات چیت عزت کےساتھ ہوسکتی ہے دھمکیوں کے ساتھ نہیں. ایران دباؤ ڈالنے یا دھمکیاں دینےسےکبھی بات نہیں کرےگا.

    ایرانی وزیر خارجہ نے کہاکہ ہم وعدے توڑنےوالے لوگوں سے بات کرنےکاارادہ نہیں رکھتے. امریکا خطےمیں اپنی فوجی طاقت بڑھا کر بےحدخطرناک کھیل کھیل رہاہے. ایران نے عالمی جوہری معاہدےپر اچھی نیت سےعمل کیا.

    یاد رہے کہ حالیہ دنوں‌میں ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی دیکھنے میں آرہی ہے اور جارحانہ بیان بازی کی جارہی ہے.

  • 30 کمپنیاں‌ بند، 56 کمپنیز سکینڈل میں‌ پنجاب حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا

    30 کمپنیاں‌ بند، 56 کمپنیز سکینڈل میں‌ پنجاب حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا

    پنجاب حکومت کے صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی زیر صدارت اجلاس ہوا ہے جس میں‌ پنجاب کی 30کمپنیوں کو بند کرنے کی سفارش کی گئی ہے ۔ یہ فیصلہ 56 کمپنیز سکینڈل سے متعلق کیا گیا ہے ۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ مذکورہ کمپنیوں‌کو بند کرنے سے حکومت کو اربوں روپے کی بچت ہوگی ۔ ملک میں بزنس پلان کے بغیر کسی کمپنی کو بھی کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔

    یاد رہے کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پنجاب میں 56کمپنیاں قائم کی تھیں اور دعویٰ کیا گیا تھا کہ اس سے کارکردگی میں بہتری آئے گی. اس سلسلہ میں نیب میں کئی ریفرنسز کی انکوائری بھی چل رہی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ اس فیصلہ سے حکومت کو اربوں‌روپے کی خطیر رقوم کی بچت ہو گی.

  • نواز شریف کی بیماری ایسی پراسرار ہے کہ گھر جاتے ہی ٹھیک ہو جاتی ہے. فردوس عاشق اعوان

    نواز شریف کی بیماری ایسی پراسرار ہے کہ گھر جاتے ہی ٹھیک ہو جاتی ہے. فردوس عاشق اعوان

    وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی اطلاعات فردو س عاشق اعوان نے کہاہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نواز شریف چھ ہفتے گھر میں‌ آرام کرتے رہے. سمجھ نہیں‌ آتی یہ کیسی پراسرار بیماری ہے کہ جو جیل میں‌جان لیوا بن جاتی ہے اور گھر جاتے ہی ٹھیک ہو جاتی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ حکومت نواز شریف کو علاج معالجہ کیلئے ہر طرح کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے تیار ہے.

    نیب سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ ایک آزاد اور خودمختار ادارہ ہے. نیب کی کارروائیوں پر اپوزیشن کواعتراض ہے تو عدالتیں آزاد ہیں. نیب آئین اور قانون کے مطابق اپنا کام کررہاہے. اپوزیشن کو چاہیے کہ وہ دھمکیوں کی بجائے نیب کے سوالوں کا جواب دے ۔

    انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا افطار ڈنرایسا ایشو نہیں تھا کہ اسے کابینہ میں زیر بحث لایاجاتا .

    یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف ان دنوں‌ جیل میں‌ ہیں .

  • ڈالر خرید کر ذخیرہ کرنا کیسا ہے؟ مفتی تقی عثمانی کا اہم فتویٰ آ گیا

    ڈالر خرید کر ذخیرہ کرنا کیسا ہے؟ مفتی تقی عثمانی کا اہم فتویٰ آ گیا

    پاکستان کے معروف اور جید عالم دین جسٹس (ر) مفتی تقی عثمانی نے ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور ملک کو درپیش معاشی مشکلات کے پیش نظر نفع کمانے کی خاطر ڈالر خریدنے کو وطن عزیز کے ساتھ بے وفائی اور ذخیرہ اندوزی کی بنا پر سخت گناہ ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مفتی تقی عثمانی کا یہ فتویٰ ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت کے بعد لوگوں کی جانب سے اسے ذخیرہ کرنے کی خبروں کے بعد سامنے آیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ملک کی موجودہ صورت حال میں نفع کمانے کے لیے ڈالر خریدنا وطن عزیز پاکستان کے ساتھ بے وفائی اور ذخیرہ اندوزی کی بنا پرسخت گناہ ہے۔

    مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ قیمت بڑھنے پر بیچنے کی نیت سے ڈالر خریدنا ذخیرہ اندوزی ہے جو کہ شرعی طور پر گناہ ہے اور اسلامی شریعت کی روشنی میں ایسا کرنے والے پر لعنت کی گئی ہے۔

    یاد رہے کہ ڈالر کی قیمت میں تین روپے مزید اضافہ ہو گیا ہے اور پچھلے چار دنوں میں پاکستان میں قرض میں بہت زیادہ اضافہ ہو گیا ہے۔