Baaghi TV

Author: +9251

  • بے بنیاد پروپیگنڈا کیا گیا،ڈیم فنڈ اب بھی محفوظ ہے.ثاقب نثار

    بے بنیاد پروپیگنڈا کیا گیا،ڈیم فنڈ اب بھی محفوظ ہے.ثاقب نثار

    ڈیم فنڈ اب بھی محفوظ ہے،بے بنیاد پروپیگنڈا کیا گیا.سابق چیف جسٹس ثاقب نثار

    سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ سابق آرمی چیف سے ان کی خواہش پر ملاقات ہوئی جو روایتی تھی۔ڈیم فنڈ اب بھی محفوظ ہے۔ بے بنیاد پروپیگنڈا کیا گیا۔ سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کہتے ہیں ڈیم فنڈ اب بھی محفوظ ہے۔ فنڈز کےبارے ان سے متعلق بے بنیاد پروپیگنڈہ کیا گیا۔ پاکستان تو کیا پوری دنیا کو پانی اور صاف ہوا کی ضرورت ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثارنے مزید کہا کہ جنرل ر قمر باجوہ سے ملاقات روایتی تھی،سابق آرمی چیف کی خواہش پر ملاقات ہوئی تھی۔قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ صرف آپکی خدمات پر سراہنے کےلیے آیا ہوں۔

    ان کا کہنا ہے کہ ابھی پانی سر سے گزرا نہیں، ملکی معیشت کو سہارا چاہیے۔پاکستان کا ہر پیدا ہونے والا بچہ ایک لاکھ سے زائد کا مقروض ہوتا ہے۔میں نے ججمنٹ میں کہا تھا کہ 2050 تک پاکستان کی آبادی 50 کروڑ سے تجاوز کر جائے گی۔جب میں نے آبادی کو کنٹرول کرنے کی بات کی تو مجھ پر فتوے لگنا شروع ہوگئے۔ ان کا کہنا تھا کہ جج کو مفاد، مصلحت اور خوف کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔اگر جج میں یہ تین خصوصیات ہوں گی تو وہ کبھی بھی غلط فیصلہ نہیں کر سکتا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں.
    بلاول نے ارجنٹینا کی جیت پر لیاری میں ہونے والے جشن کی ویڈیو شیئرکردی
    احسان فراموش نہ بنیں، پرویز الہی نے پی ٹی آئی کو کھری کھری سنا دی
    شوگر کے مریضوں کیلئے استعمال کی جانیوالی انسولین کی قلت کا انکشاف
    انہوں نے کہا ہے کہ قطر میں فیملی کے ساتھ فٹ بال میچ دیکھنے گیا تھا۔ہماری گاڑی چند سیکنڈ کےلیے غلط رکی تو 1000 ریال جرمانہ ہوا.

  • شوگر کے مریضوں کیلئے استعمال کی جانیوالی انسولین کی قلت کا انکشاف

    شوگر کے مریضوں کیلئے استعمال کی جانیوالی انسولین کی قلت کا انکشاف

    شوگر کے مریضوں کیلئے استعمال کی جانیوالی انسولین کی قلت کا انکشاف

    مارکیٹ ادویات میں شوگر کے مریضوں میں استعمال کی جانیوالی انسولین کی قلت شدت اختیار کررہی ہے. شوگر کے مریضوں کو شوگر کنٹرول کرنے کے لیے ڈاکٹر حضرات مختلف اقسام کی انسولین تجویز کرتے ہیں، اس وقت مارکیٹ مختلف اقسام کی انسولین کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔ ٹریبیون کے مطابق ڈاؤ یونیورسٹی کی سابق پروفیسر آف میڈیسن اور ماہر امراض شوگر پروفیسر زمان شیخ نے بتایا کہ پاکستان میں شوگر کی مریضوں کی مجموعی تعداد 33 ملین (3کڑور 30 لاکھ) ہے۔ ان میں 19 ہزار 851 افراد ٹائپ ون شوگر جبکہ 32.9 ملین افراد ٹائپ ٹو شوگرکا شکار ہیں۔ شوگر ٹائپ ون میں مبتلا تمام مریض اپنی شوگر کو کنٹرول کرنے ڈاکٹر کے تجویز کردہ نسخے کے مطابق استعمال کررہے ہیں کیونکہ انسولین کے بغیر ان کی شوگر کنٹرول کرنا ممکن نہیں،انھوں نے بتایا کہ ٹائپ ٹو شوگر کے مرض میں مبتلا 1.2 ملین مریض بھی انسولین لیتے ہیں۔انسولین لینے والے مریضوں کے لیے انسولین کا کوئی متبادل دوا موجود نہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں انھوں نے بتایا کہ دنیا بھر انسولین کی قلت نہیں لیکن یہ بات درست ہے کہ انسولین کے کچھ برانڈ مارکیٹ میں وقتی طور پر قلت پیدا ہوجاتی ہے لیکن دیگر برآنڈ کی انسولین مارکیٹ میں دستیاب ہے۔ سول سیل کیمسٹ کونسل آف پاکستان کے صدر عاطف بلو نے بتایا کہ اس وقت مارکیٹ میں Humalin 70/30 انسولین کی قلت بدستور برقرار ہے، ادویات مارکیٹ میں انسولین سمیت جان بجانے والی دیگر ادویات کی بھی قلت برقرار ہے جبکہ بیرون ممالک سے درآمد کی جانے والی ادویات کا بحران نظر آرہا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں.
    بلاول نے ارجنٹینا کی جیت پر لیاری میں ہونے والے جشن کی ویڈیو شیئرکردی
    احسان فراموش نہ بنیں، پرویز الہی نے پی ٹی آئی کو کھری کھری سنا دی

    ادویات فروخت کرنے والے میڈیکل اسٹور مالکان کا کہنا تھا کہ دیکھا جارہا ہے کہ جو مریض تین ٹائم کی ادویات استعمال کرتے ہیں، اب مہنگائی کی وجہ سے دو اور ایک ٹائم کی دوا خریدنے پر مجبور ہیں۔ میڈیکل اسٹور کے مالک واصف شیخ نے بتایا کہ سال 2022 جون کے بعد سے تقریباً تمام دواؤںکی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے، اگست میں سیلابی صورتحال کے بعد مختلف ادویات کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہوا جس کے پیش نظر مارکیٹ میں ادویات کی قلت پیدا ہوگئی، ادویات کی قلت بدستور موجود ہے۔ اسی دوران بیشتر ادویات مارکیٹ سے بھی غائب ہوئیں جس کے بعد یہی ادویات بیلک میں فروخت ہورہی ہیں جس میں انسولین بھی شامل ہیں۔

  • احسان فراموش نہ بنیں، پرویز الہی نے پی ٹی آئی کو کھری کھری سنا دی

    احسان فراموش نہ بنیں، پرویز الہی نے پی ٹی آئی کو کھری کھری سنا دی

    احسان فراموش نہ بنیں، پرویز الہی نے پی ٹی آئی کو کھری کھری سنا دی

    وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ کسی نے جنرل باجوہ کیخلاف بات کی تو میں سب سے پہلے بولوں گا۔عمران خان نے مجھے ساتھ بٹھا کر باجوہ صاحب کے خلاف بات کرکے زیادتی کی ہے. وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ عمران خان کے جنرل باجوہ کیخلاف بیان پر برس پڑے۔ان کا کہنا ہے کہ جنرل باجوہ ہمارے اور پی ٹی آئی کے محسن ہیں۔ تحریک انصاف احسان فراموش نہ بنے۔ کسی نے جنرل باجوہ کیخلاف بات کی تو میں سب سے پہلے بولوں گا۔ اور پھر میری ساری جماعت بولے گی۔

    انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان کو3ماہ پہلے بھی کہا تھا کہ باجوہ صاحب آپ کے بھی اور ہمارے بھی محسن ہیں۔میں اور مونس الہٰی نے کل بھی دن میں ملاقات میں کہا کہ باجوہ صاحب کے خلاف نہ بولیں۔عمران خان نے مجھے ساتھ بٹھا کر باجوہ صاحب کے خلاف بات کرکے زیادتی کی۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ کوئی اوتار ہیں، کیا یہ سارے لوگ اوپر سے آ گئے ہیں۔ انہوں نے مذاق بنا لیا ہے، کیا کوئی انسان اتنا احسان فراموش ہو سکتا ہے، اپنی اوقات میں رہیں، کوئی بندہ نہیں بولے گا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں.
    بلاول نے ارجنٹینا کی جیت پر لیاری میں ہونے والے جشن کی ویڈیو شیئرکردی
    انہوں نے مزید کہا ہے کہ باجوہ صاحب کے بہت احسان ہیں ۔باجوہ صاحب نے ان کو کہاں سے کہاں پہنچایا۔بیرون ملک سے فنڈز لانے باجوہ صاحب خود گئے۔باجوہ صاحب نے آئی ایم ایف سے بیلجئم میں بیٹھ کر بات کی۔باجوہ صاحب کنگ سلمان سے ملے ،قطر سے پیسے لے کر آئے۔ دوسری جنب ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں ایک سینئیر رہنما نے دعوئ کیا کے چوہدری پرویز الہی اور عمران خان کی راہیں جدا ہیں.

  • سارا علی خان کے بعد جھانوی کپور بھی محسن نوید رانجھا کی مداح بن گئیں

    سارا علی خان کے بعد جھانوی کپور بھی محسن نوید رانجھا کی مداح بن گئیں

    پاکستانی فیشن ڈیزائنر محسن نوید رانجھا کی بالی وڈ میں مقبولیت بڑھتی ہی جا رہی ہے. ان کے تیار کردہ کپڑے بالی وڈ‌ سٹارز پہن کر نہ صرف خوشی محسوس کرتے ہیں بلکہ ڈیزائنر کی تعریف بھی کرتے ہیں. حال ہی میں محسن نوید رانجھا نے سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور کے ساتھ ایک شوٹ کیا ہے اس شوٹ کی تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہی ہیں. جھانوی کپور نے کھل کر کی ہے تعریف محسن نوید رانجھا کی انہوں نے کہا کہ محسن کے تیارہ کردہ کپڑے بہت ہی خوبصورت ہیں میں نے اس سے پہلے کبھی بھی اتنے خوبصورت کپڑے نہیں‌ پہنے نہ ہی اتنا

    خوبصورت شوٹ کروایا ہے.یاد رہے کہ جھانوی کپور سے پہلے محسن نوید رانجھا نے سیف علی خان کی بیٹی سارا علی خان کے ساتھ بھی شوٹ کیا . سارا علی خان نے بھی پاکستانی ڈیزائنر کی جم کر تعریف کی . سارا اور جھانوی کپور دونوں فرینڈز ہیں . محسن نوید رانجھا نے انیل کپور کو بھی اپنی تیار کردہ شیروانی تحفے کے طور پر بھیجی تھی جسے پہن کر انہوں نے ایک وڈیو بنائی اور پاکستانی ڈیزائنر کے فن کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا . یوں پاکستانی فیشن ڈیزائنر بالی وڈ کی نامور سلیبرٹیز کے فیورٹ‌بنتے جا رہے ہیں .

  • حوصلہ تورنے والے رشتہ دار اب مجھ سے سلیفیاں مانگتے ہیں ایمن سلیم

    حوصلہ تورنے والے رشتہ دار اب مجھ سے سلیفیاں مانگتے ہیں ایمن سلیم

    معروف کرکٹر سلیم یوسف کی بیٹی ایمن سلیم جنہوں نے حال ہی میں‌اپنے شوبز کیرئیر کا آغاز کیا ہے ان کوشوبز میں آتے ہی بڑے پراجیکٹس ملے ہیں جس کے بعدان کے نام کا ڈنکہ بج رہا ہے. ایمن سلیم نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ میرے جو رشتہ دار میرے شوبز میں آنے کے خلاف تھے اب وہی میرے آگے پیچھے پھرتے ہیں اور مجھ سے ریکویسٹ کرتے ہیں کہ میں ان کے ساتھ ایک سیلفی بنوا لوں. اداکارہ نے کہا کہ میرے ماں باپ کی خواہش تھی کہ میں اچھا پڑھ لکھ جائوں میں نے امریکہ سے تعلیم مکمل کی اس کے بعد دبئی

    میں‌ملازمت کی. میں‌نے جب شوبز میں قدم رکھا تو میں نے ٹھان لیا تھا کہ کچھ کرکے دکھانا ہے خصوصی طور پر ان کو جو میرے شوبز میں آنے پر تنقید کرتے ہیں. ایمن نے کہا کہ دن رات باتیں کرنے والے اب جب مجھ سے سیلفی مانگتے ہیں تو برا نہیں لگتا لیکن یہ ضرور ہے کہ کسی کے شوق کے آڑے نہیں آنا چاہیے . میں بہت خوش ہوں کہ مجھے اللہ نے بہت شہرت دی ہے اور مسلسل میری شہرت میں اضافہ ہو رہا ہے. میرے پاس بہت اچھے پراجیکٹس ہیں یقینا جب وہ آن ائیر جائیں گے شائقین پسند کریں گے.

  • فاطمہ آفندی نے انیس بزمی کی فلم کیوں ٹھکرائی؟

    فاطمہ آفندی نے انیس بزمی کی فلم کیوں ٹھکرائی؟

    معروف اداکارہ فاطمہ آفندی جو ڈراموں میں کام کرتی ہیں انہوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے بتایا ہے کہ ان کو بالی وڈ سے انیس بزمی نے کال کی اور فلم میں کام کرنے کی آفر کی تو انہوں نے آفر کو یہ کہہ کر ٹھکرا دیا تھا کیونکہ وہ کم لباس نہیں‌پہن سکتیں . فاطمہ آفندی نے کہا کہ میں نے انیس بزمی کو کھل کر کہا کہ میں نے اپنی کچھ حدود مقرر کر رکھی ہیں ان سے باہر نکل کر بالکل بھی کام نہیں کر سکتی . انہوں نے کہا میں اپنی سکن دکھانے کی بالکل بھی قائل نہیں ہوں یہی وجہ ہے کہ اج تک کسی بولڈ پراجیکٹ میں کام نہیں کیا. انہوں نے کہا کہ بنیادی طور پر میں شرمیلی طبیعت کی مالک ہوں میں تو شاید شوبز میں آتی ہی نا اگر میری والدہ میری حوصلہ

    افزائی نہ کرتیں انہوں نے مجھے ماڈلنگ کرنے کے لئے رضا مند کیا اس کے بعد مجھ میں ایک اعتماد نے جنم لیا اور میں نے اداکاری کرنی شروع کر دی لیکن اداکاری میں بھی میں نے اپنا ایک دائرہ بنا رکھا ہے اس سے باہر نکل کر کام نہیں‌کر سکتی چاہے جتنی مرضی بڑی آفر ہی کیوں نہ ہو. فاطمہ آفندی نے کہا کہ میرا حال ہی میں ڈرامہ بیٹیاں چل رہا ہے جو کو بہت پذیرائی مل رہی ہے اس کے لئے میں اپنے مداحوں کی شکر گزار ہوں .

  • فیروز خان کا شنیرا اکرم کو کرارہ جواب

    فیروز خان کا شنیرا اکرم کو کرارہ جواب

    اداکار فیروز خان جو اپنے تلخ رویے اور بدتمیزی کی وجہ سے مشہور ہیں انہوں‌ نے وسیم اکرم کی اہلیہ کی نصیحت کو ہوا میں اڑاتے ہوئے ان کو دیا ہے کرارہ جواب. دو روز قبل شنیرا اکرم نے فیروز خان سے کہا کہ بچے کو گود میں لیکر کبھی ڈرائیو نہیں کرنے چاہیے آپ نے اس عمل سے بچے کی زندگی کو خطرے میں ڈالا ہے جو کہ بالکل بھی مناسب نہیں ہے . اس کے جواب میں فیروز خان نے اپنے اکائونٹ پر ایک رشین فائٹر کی وڈیو شیئر کی جو ایک ریچھ سے فائٹ کررہا ہےاور کیپشن میں شنیرا اکرم کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ شکر ہے اس فائٹر نے آپ کی یا

    اپنے والد کی بات نہیں سنی ورنہ اس کا ٹیلنٹ ضائع ہوجاتا۔فیروز خان نے یہ بھی کہا کہ میں ڈرائیونگ اور سیفٹی کے معاملات کو آپ سے بہتر سمجھتا ہوں، اور میں پروفیشل کار ریسنگ کا دو سال سے حصہ ہوں۔شنیرا اکرم نے جواب میں لکھا کہ مجھے سمجھ نہیں آئی کہ آپ نے ایسی وڈیوز کیا سمجھانے کے لئے شئیر کی ہیں. یوں دونوں کی نوک جھونک کا سلسلہ چل رہا ہے . دوسری طرف فیروز خان کے ناقدین کا کہنا ہےکہ جو آدمی اپنی بیوی پر ظلم کر سکتا ہے اسکو کسی کی نصیحت کیا سمجھ میں آئیگی .

  • دیپیکا نے تنقید کو ہوا میں اڑا دیا اور قطر روانہ ہو گئیں

    دیپیکا نے تنقید کو ہوا میں اڑا دیا اور قطر روانہ ہو گئیں

    بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون جن کاحال ہی میں گانا ہمیں تو لوٹ لیا عشق والوں نے ریلیز ہوا ہے. اس گانے کی ریلیز کے بعد وہ شدید تنقید کی زد میں ہیں. اس گانے پر شدید تنقید کے بعد ابھی تک شاہ رخ خان اور دیپیکا کا کوئی بیان سامنے نہیں‌آیا. اب اطلاعات ہیں کہ دیپیکا ممبئی سے قطر روانہ ہو گئی ہیں. دیپیکا پڈوکون ممبئی ائیر پورٹ پر بہت زیادہ پر اعمتاد دکھائی دیں. دوسری طرف فلم پٹھان کی ریلیز بھی خطرے میں نظر آرہی ہے کیونکہ اس فلم کا گانا اور نام تبدیل کئے جانے کی ڈیمانڈ کی جا رہی ہے.یاد رہے کہ شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کے گیت میں ہیروئن دپیکا پڈوکون کے زعفرانی لباس کو وجہ بنا کر بھارتی انتہا پسندوں نے فلم کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔ شاہ رخ کے ساتھ دپیکا کے

    زعفرانی رنگ کے لباس کے منظر کو بھارتی انتہا پسندوں نے مذہبی تعصب کا رنگ دیا ہے۔ہندو مذہب میں زعفرانی رنگ کو مقدس سمجھا جاتا ہے ۔بھارتیہ جنتا پارٹی سے تعلق رکھنے والے بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ نے گانے اور دپیکا کے کپڑوں کے رنگ کی مخالفت کی اور کہا کہ دپیکا جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں ہونے والے احتجاج کی حمایت بھی کرتی رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ فلم کے مناظر میں تبدیلی نہ کی گئی تو مدھیہ پردیش میں پابندی لگا دیں گے۔یوں شاہ رخ خان آگئے ہیں شدید پریشانی کی زد میں.

  • علی اعجاز کو مداحوں سے بچھڑے چار برس بیت گئے

    علی اعجاز کو مداحوں سے بچھڑے چار برس بیت گئے

    معروف اداکار علی اعجاز کو ہم سے بچھڑے چار سال کا عرصہ بیت گیا ہے، اداکار نے اپنی بہترین اداکاری کی بدولت شائقین کے دلوں‌پر راج کیا . علی اعجاز نے اداکاری سے پہلے ایک بنک میں‌ ملازمت کی. علی اعجاز بنک کی ملازمت تو کررہے تھے لیکن ان کا دھیان اداکاری کی طرف تھا. علی اعجاز کی دوستی منور ظریف کے ساتھ تھی دونوں کی بچپن سے ہی دوستی تھی. منور ظریف نے علی اعجاز کو فلم انڈسٹری کی راہ دکھائی. علی اعجاز نے اپنے کیرئیر کا آغاز ریڈیو سے کیا اس کے بعد انہوں نے سٹیج اور تھیٹر پر اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے اور مداحوں کو اپنا دیوانہ بنایا. پی ٹی وی لاہور سنٹر سے انہوں نے 1964ء میں اطہر شاہ خان جیدی کے لکھے ہوئے

    ڈرامے ’لاکھوں میں تین‘ میں اداکاری کی اس ڈرامے نے ان کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا. ان کی یہی شہرت انہیں فلموں میں لیکر آئی. ہدایت کار شباب کیرانوی نے علی اعجاز کی اداکاری کے حقیقی جوہر محسوس کئے تو رفیع خاور عرف ننھا کے ذریعے علی اعجاز کو ملاقات کا پیغام بھیجا، یوں ان کے فلمی سفر کا آغاز ہوا۔ننھا اور اداکار علی اعجاز نے ایک ساتھ کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے. علی اعجاز 18 دسمبر 2018 کو اپنے پرستارقں کو سوگوار چھوڑ کر دنیا سے رخصت ہو گئے.

  • نہیں کروں گا فلم میں‌ کام دانش تیمور

    نہیں کروں گا فلم میں‌ کام دانش تیمور

    اداکار دانش تیمور کی صلاحیتوں سے کون واقف نہیں ہے. انہیں چھوٹی اور بڑی سکرین پر یکساں‌مقبولیت حاصل ہے. ان کے ھوالے سے خبریں ہیں کہ انہوں نے حال ہی میں ایک فلم میکر کو فلم کرنے سے منع کر دیا ہے. دانش تیمور کو ایک بڑے بجٹ کی فلم میں‌ منہ مانگا معاوضہ دئیے جانے کی پیشکش کی گئی لیکن انہوں نے فلم کرنے سے منع کر دیا . اور منع کرنے کی وجہ یہ ہے کہ ان کو اس فلم میں اپنا کردارپسند نہیں آیا اور کردار سننے کے بعد انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ فلم نہیں کریں گے. دانش تیمور اس سے پہلے بھی ڈائریکٹر سنگیتا کی فلم میں‌کام کر چکے ہیں، ان کی اس فلم کو خاص پذیرائی نہیں‌ ملی تھی.

    حال ہی میں ان کا ڈرامہ سیریل کیسی تیری خود غرضی اختتام پذیرہوا ہے اس میں دانش تیمور نے ایک ایسے عاشق کا کردار نبھایا جو اپنی پسند کو پانے کے لئے کسی بھی حد تک جا سکتا ہے. دانش کے اس کردارپر بہت زیادہ تنقید ہوئی تاہم ان کی اداکاری کو بہت زیادہ پسند کیا گیا . اس ڈرامے میں ان کے ساتھ اداکارہ درفشاں نے مرکزی کردار ادا کیا . یاد رہے کہ دانش تیمور آئزہ خان کے شوہر ہیں اور دونوں کم مگر معیاری کام کرنے کو ترجیح دیتے ہیں.