Baaghi TV

Author: +9251

  • رائے ونڈ میں سفاک ملزم نے ماں اور  بہن کو قتل کردیا

    رائے ونڈ میں سفاک ملزم نے ماں اور بہن کو قتل کردیا

    رائے ونڈ میں سفاک ملزم نے رشتے کے تنازع پر ماں اور بہن کو قتل کردیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

     رائے ونڈ میں سفاک ملزم نے رشتے کے تنازع پر ماں اور بہن کو قتل کردیا ہے جبکہ متعلقہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے نجی ٹی وی کے مطابق سفاک ملزم اپنی ہمشیرہ ماہ نور کی شادی رشتہ داروں میں کرنا چاہتا تھا جب کہ ملزم کی والدہ اور ہمشیرہ شادی کہیں اور کرنا چاہتے تھے اسی تنازع پر ملزم کامران نے اپنی والدہ اصغری بی بی اور بہن ماہ نور کو گلا دبا کر قتل کردیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں.
    3 ماہ سے کوما میں گئی خاتون بچی کو جنم دینے کے بعد ہوش میں آگئی
    12 سالہ بچی کو تین سال تک زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار
    چین اور شمالی کوریا کی دھمکیوں کے پیش نظر جاپان کی دفاعی اورسیکورٹی پالیسی میں بڑی تبدیلی
    اسلام آباد سیشن عدالت ؛عمران خان کی عبوری ضمانت میں نو جنوری تک توسیع
    ریحان احمد انگلینڈ کی جانب سے ٹیسٹ کیرئیر کا آغاز کرنے والے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے
    اطلاع موصول ہونے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا، رائیونڈ پولیس نے موقع سے شواہد جمع کیے، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ اے ایس پی رائیونڈ بلال محمود سلہری نے کہا ہے کہ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

    خیال رہے کہ ایسے متعدد واقعات سامنے آچکے مگر ابھی تک کوئی روک تھام نہ ہوئی اور نہ بھی کبھی اس بارے میں ہمارے معاشرے میں کوئی سیمینار کرائے گئے اور نا ہی نصاب وغیرہ میں ایسے معاملات درج ہیں.

  • جنسی استحصال؛ طالبات نے استاد کی پٹائی کرکے حوالات بند کروا دیا

    جنسی استحصال؛ طالبات نے استاد کی پٹائی کرکے حوالات بند کروا دیا

    جنسی استحصال، طالبات نے ہیڈ ماسٹر کی پٹائی کرکے پولیس کے حوالے کردیا

    بھارتی ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور میں جنسی استحصال کے الزام میں طالبات نے ہیڈ ماسٹر کی پٹائی کرکے پولیس کے حوالے کردیا۔ واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ یہ واقعہ منڈیا ضلع پانڈوا کے دیہات میں سرکاری ہاسٹل میں پیش آیا جہاں طالبات نے جنسی استحصال کے الزام میں 55 سالہ ہیڈ ماسٹر چنیا مورتی کی خوب پٹائی کی۔
    https://www.facebook.com/watch/?v=695875668801565
    طالبات نے پٹائی کے بعد ہیڈ ماسٹر کو پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ ضلعی عہدیدار وزیر گوپالیا نے طالبات کی ہمت و حوصلے کی تعریف کی۔ حکام نے طالبات کی ہمت کو سراہتے ہوئے انہیں نقد انعام بھی دیا جبکہ ہیڈ ماسٹر کو ملازمت سے برطرف کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ چنیا مورتی ہیڈ ماسٹر ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں.
    3 ماہ سے کوما میں گئی خاتون بچی کو جنم دینے کے بعد ہوش میں آگئی
    12 سالہ بچی کو تین سال تک زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار
    چین اور شمالی کوریا کی دھمکیوں کے پیش نظر جاپان کی دفاعی اورسیکورٹی پالیسی میں بڑی تبدیلی
    اسلام آباد سیشن عدالت ؛عمران خان کی عبوری ضمانت میں نو جنوری تک توسیع
    ریحان احمد انگلینڈ کی جانب سے ٹیسٹ کیرئیر کا آغاز کرنے والے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے
    بھارتی پولیس کے بیان کے مطابق ملزم کو ہیڈ ماسٹر کے علاوہ سرکاری ہاسٹل کا انتظام و انصرام بھی دیا گیا تھا۔ اسی دوران طالبات نے ملزم کے خلاف کئی شکایات درج کرائیں۔ملزم کی پٹائی کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ملزم طالبات کو دھمکاتا تھا کہ اگر کسی نے شکایت کی تو انجام برا ہوگا۔ بعد ازاں طالبات نے ہمت کی اور ملزم کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔

  • وزیر اعظم سے وفاقی وزیر جاوید لطیف کی ملاقات؛ اہم معاملات زیر بحث

    وزیر اعظم سے وفاقی وزیر جاوید لطیف کی ملاقات؛ اہم معاملات زیر بحث

    وزیر اعظم سے وفاقی وزیر جاوید لطیف کی ملاقات؛ اہم معاملات زیر غور

    وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے ہفتہ کو ملاقات کی۔وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔ دوسری جانب وفاقی وزیر وفاقی وزیر و مسلم لیگ(ن)کے سینئر رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ محمد نواز شریف جنوری میں پاکستان واپس آرہے ہیں ، پنجاب اور خیبر پختوانخوا اسمبلیوں کے طوطے میں عمران خان کی جان ہے ، جو اسمبلیاں انہیں پال رہی ہیں ان کے تحلیل ہونے سے ان کی شاہانہ زندگی بھی ختم ہو جائے گی ، انتخابات پر قوم کے اربوں کھربوں خرچ ہونے ہیں ، عمران خان اسمبلیاں توڑیں اور پھر اپنے خلاف زیر التوا مقدمات کا فیصلہ آنے دیں، ان کے کرتوت عوام کے سامنے آئے بغیر اربوں کھربوں کے اخراجات سے انتخابات نہیں ہونے چاہئیں ۔

    ماڈل ٹائون لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں جاوید لطیف نے کہا کہ اگر عمران خان میں ہمت ہے تواسمبلیاں توڑ کر دکھائیں ،یہ اسمبلیاں انہیں پال رہی ہیں ، یہ دونوں صوبوں کے وسائل کھا رہا ہے ،دو ہزار کے قریب پولیس والے اس کو تحفظ دے رہے ہیں ان کی سکیورٹی پر مامور ہیں، یہ کہتا ہے کہ انتخابات کرانے ہیں ، اسمبلیاں تحلیل کرے ، پھر اپنے خلاف زیر التوا کیسز کے فیصلے آنے دیں ان کے فیصلے ایک ہفتے میں بھی ہو سکتے ہیں اوراگلے دن ا نتخابات کرا لیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے کرتوت عوام کے سامنے آئے بغیر اربوں کھربوں روپے پاکستان کا جو انتخابات پر خرچ ہو گا وہ نہیں ہونے چاہئیں، یہ اگلے روز پھر نئی بات پر آ جائے کہ ہم انتخابات کو نہیں مانتے ، یہ واضح ہوکن لوگوں نے 2017 میںپھلتا پھولتا پاکستان تباہ و بربادکیا ،محمدنواز شریف اورپارٹی کو یہ اختیار نہیں ہے کہ وہ پاکستان کی تباہی کرنے والوں کو معاف کر سکیں ۔
    مزید یہ بھی پڑھیں.
    3 ماہ سے کوما میں گئی خاتون بچی کو جنم دینے کے بعد ہوش میں آگئی
    12 سالہ بچی کو تین سال تک زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار
    چین اور شمالی کوریا کی دھمکیوں کے پیش نظر جاپان کی دفاعی اورسیکورٹی پالیسی میں بڑی تبدیلی
    اسلام آباد سیشن عدالت ؛عمران خان کی عبوری ضمانت میں نو جنوری تک توسیع
    ریحان احمد انگلینڈ کی جانب سے ٹیسٹ کیرئیر کا آغاز کرنے والے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے
    انہوں نے کہا کہ 23نومبر کی رات تک ایک تقرری کے حوالے سے ہیجانی کیفیت پیدا کی گئی ، یہ سلسلہ رکنا چاہیے ، 24نومبر کے بعد سہولت کاری ختم ہو گئی ۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی عمران خان کے زیرالتوا کیسوں کا فیصلہ کیوں نہیں ہو رہا،ایک شخص کو اتنی چھوٹ دی جائے اور دوسرے کو باندھ دیا جائے تو یہ لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ،ایک متنازعہ شخص کو عمران خان حملہ کیس کی جے آئی ٹی کا سربراہ بنا دیا گیا،اس معاملے کی صاف تحقیقات ہونی چاہئیں،پتہ چلنا چاہیے کہ ایک گولی کتنے بچے دے سکتی ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان اداروں کو بلیک میل کر رہا ہے ،یہ اس کا آخری کارڈ ہے ،خیبر پختونخوا میں تو کسی سے مشاورت کی ضرورت نہیں تھی وہ اسمبلی کیوں نہیں توڑی ۔ انہوں نے کہا کہ آپ کہہ سکتے ہیں کہ پرویز الہی ہم سے رابطے میں ہیں ، 18ویں ترمیم کے بعد صوبوں میں مہنگائی، گورننس، کرپشن و جرائم میں اضافے کا کوئی جوابدہ ہے۔

  • عدالت نے دانیہ شاہ کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کر دی

    عدالت نے دانیہ شاہ کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کر دی

    عدالت نے دانیہ شاہ کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کر دی

    عدالت نے رکن قومی اسمبلی و معروف ٹی اینکر عامر لیاقت کی بیوہ دانیہ شاہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ رپورٹ کے مطابق کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت کے روبرو رکن قومی اسمبلی و معروف ٹی اینکر عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی۔

    تفتییشی افسر نے بتایا کہ ویڈیوز طارق روڈ کے علاقے میں فلمائی گئیں۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اگر طارق روڈ تھانے کی حدود میں فلمائی گیئں تو وہاں کی عدالت میں پیش کریں۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ یہ ویڈیوز پورے پاکستان میں دیکھی گئیں ہیں، آپ کی عدالت کا بھی اختیار ہے۔ ملزمہ دانیہ شاہ نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ ویڈیو میں نے وائرل نہیں کی یہ سب جائیداد کی وجہ سے میرے ساتھ کیا جا رہا ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ تفتیشی افسر ملزمہ کو متعلقہ عدالت میں پیش کریں۔ ویڈیوز تصاویر کی حقیقت معلوم کرنے کے لیے ضروری ہے متعلقہ عدالت میں پیش کیا جائے۔ ایف آئی اے اگر چاہے تو جیل میں جا کر تفتیش کر سکتی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں.
    3 ماہ سے کوما میں گئی خاتون بچی کو جنم دینے کے بعد ہوش میں آگئی
    12 سالہ بچی کو تین سال تک زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار
    چین اور شمالی کوریا کی دھمکیوں کے پیش نظر جاپان کی دفاعی اورسیکورٹی پالیسی میں بڑی تبدیلی
    اسلام آباد سیشن عدالت ؛عمران خان کی عبوری ضمانت میں نو جنوری تک توسیع
    ریحان احمد انگلینڈ کی جانب سے ٹیسٹ کیرئیر کا آغاز کرنے والے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے
    مدعی کے وکیل نے موقف دیا کہ ملزمہ اکیلی نہیں بلکہ یہ ایک پورا گینگ ہے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر کو چالان پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے دانیہ شاہ کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

  • فوادخان فلموں کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے ، ہمایوں ہیرو نہیں لگتے ببرک شاہ

    فوادخان فلموں کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے ، ہمایوں ہیرو نہیں لگتے ببرک شاہ

    لالی وڈ کے اداکار ببرک شاہ نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا کہ دا لیجنڈ آف مولا جٹ میں‌نے نہیں دیکھی ، کیونکہ میں‌پرانی مولاجٹ کا فین ہوں اور فواد خان اور حمزہ سلطان راہی اور مصطفی قریشی کا مقابلہ نہیں‌کر سکتے. فواد خان تو ویسے ہی فلموں کا بوجھ نہیں اٹھا سکتا اور ہمایوں جب فلموں میں آئے تھے انہوں‌نے ولن کے کرداروں سے شروعات کی اور ڈائریکٹرز ان کو ولن کے طور پر دیکھ رہے تھے. ان میں ہیروز والی کوئی بات نہیں تھی لیکن اب وہ ہیرو آرہے ہیں. ببرک شاہ نے کہا کہ شان نے بہت فلمیں کیں لیکن آڈینز کو بلٹ

    نہیں کیا ، یہی گلہ میرے والد کو سلطان راہی سے رہا. شان نے دوسروں‌کا پیسہ لگوا کر ہمیشہ فلم بنائی اس لئے اس کے چلنے نہ چلنے پر توجہ نہیں دی ، اگر ان کا اپنا پیسہ لگتا تو یقینا وہ درد سر لیکر فلم کی تشہیر کرتے اور آڈینز کو بلٹ کرتے. ببرک شاہ نے کہا کہ ریما اچھی رقاصہ تھیں اداکارہ نہیں جبکہ وینا ملک کا چہرہ ہیروئین والا نہیں تھا . ہاں وینا ملک ایک اچھی پیروڈی کرنے والی ضرور تھیں اس میں ان کا آج تک کوئی ثانی نہیں‌ہے . میں انڈر ریٹٍڈ اداکار رہا ہوں. شان شاہد اور معمر رانا اور ریٹڈ اداکار رہے ہیں.

  • شہناز گل اپنے گھر سے کیوں بھاگیں؟‌

    شہناز گل اپنے گھر سے کیوں بھاگیں؟‌

    بگ باس 13 سے شہرت کی بلندیوں کو پہنچے اور خود کو پنجاب کی کترینہ کیف کہنے والی شہناز گل کہتی ہیں‌ کہ مجھے اداکاری کا بہت شوق تھا ، اور میری آنکھوں میں اسی حوالے سے خواب تھے جن کو میں پورا کرنا چاہتی تھی جس میں میرے گھر والے ساتھ نہیں دے رہے تھے . میں ٹھان چکی تھی کہ اپنے خواب پورے کرنے ہیں لہذا میں نے گھر چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا اور گھر چھوڑ بھی دیا.تصیلات کے مطابق بھارتی ٹی وی شو انڈین آئیڈل 13 نے سوشل میڈیا پراپنا ایک پرومو جاری کیا ہے ۔جس میں شہناز گل کو کنٹیسٹنٹ سے گفتگو کرتے ہوئے اور ان کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے دیکھا جارہا ہے۔شہباز گل نے کہاکہ آپ بہت خوش قسمت ہیں کہ آپ کو آپ کے والدین کی

    سپورٹ حاصل ہے۔مجھے اپنے والدین کی سپورٹ حاصل نہیں تھی۔مجھے اپنے خوابوں کو پورا کرنا تھا اس لیے میں گھر سے بھاگ گئی تھی۔ شہناز گل نے مزید کہا کہ بھارت میں ایسے بہت کم خاندان ہیں جو ورکنگ ویمن کو سپورٹ کرتے ہیں۔میں حال ہی میں اپنی والدہ کو بیرون ملک لے گئی۔وہ لمحہ میرے لیے بہت خاص تھا۔مجھے اپنے والدین کے لیے کچھ کرناہمیشہ سے اچھا لگتا ہے۔یاد رہےکہ شہناز گل سلمان خان کی بے حد فیورٹ ہیں اور انہوں نے ان کو اپنی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان میں بھی کاسٹ کیا .

  • نارووال اسپورٹس سٹی ریفرنس میں وفاقی وزیر احسن اقبال کی بریت کا فیصلہ جاری

    نارووال اسپورٹس سٹی ریفرنس میں وفاقی وزیر احسن اقبال کی بریت کا فیصلہ جاری

    نارووال اسپورٹس سٹی ریفرنس میں وفاقی وزیر احسن اقبال کی بریت کا فیصلہ جاری

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے نارروال اسپورٹس سٹی ریفرنس کے فیصلہ میں ریمارکس دیئے کہ احسن اقبال کے خلاف اختیار کے غلط استعمال کا کیس بنانا قومی احتساب بیورو (نیب) کا اپنے اختیار سے تجاوز کرنا ہے۔ عدالت نے کہا کہ احسن اقبال پر کرپشن یا ذاتی فائدہ لینے کا کوئی الزام تک موجود نہ تھا اور احسن اقبال پر اختیار کے غلط استعمال کا الزام بھی بے بنیاد تھا۔ احسن اقبال کسی کرپشن یا کرپٹ پریکٹس میں ملوث نہیں تھے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں.
    3 ماہ سے کوما میں گئی خاتون بچی کو جنم دینے کے بعد ہوش میں آگئی
    12 سالہ بچی کو تین سال تک زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار
    چین اور شمالی کوریا کی دھمکیوں کے پیش نظر جاپان کی دفاعی اورسیکورٹی پالیسی میں بڑی تبدیلی
    اسلام آباد سیشن عدالت ؛عمران خان کی عبوری ضمانت میں نو جنوری تک توسیع
    ریحان احمد انگلینڈ کی جانب سے ٹیسٹ کیرئیر کا آغاز کرنے والے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے
    اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ نیب احسن اقبال کو قید میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں بتا سکا اور ایسا کوئی مواد موجود نہیں تھا جو احسن اقبال کی گرفتاری کا جواز ہوتا۔ کرپشن کا سیدھا تعلق فراڈ، رشوت اور دھوکہ دہی سے ہے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ محض اختیار کا غلط استعمال کتنا ہی سنگین کیوں نہ ہو وہ کرپشن کے زمرے میں نہیں آتا کیونکہ اختیار کے غلط استعمال سے اپنے یا کسی دوسرے کے لیے فائدہ لینے کے شواہد بھی لازم ہیں۔

    خیال رہے کہ نارووال اسپورٹس سٹی اسکینڈل میں نیب نے 23 دسمبر 2019 کو احسن اقبال کو گرفتار کیا گیا تھا، وہ 2 ماہ سے زائد عرصے حراست میں رہے تھے اور پھر رواں سال اسلام آباد ہائی کورٹ نے انہیں 25 فروری کو ضمانت دی تھی۔ بعد ازاں 9 ماہ بعد نومبر کے مہینے میں نیب نے نارووال اسپورٹس سٹی کمپلیکس میں احسن اقبال اور دیگر کے خلاف ریفرنس دائر کیا تھا۔ نیب ریفرنس کے مطابق احسن اقبال اور دیگر نے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا، ‘غیر قانونی طور پر منصوبے کے دائرہ کار کو 3 کروڑ 47 لاکھ 50 ہزار سے 3 ارب روپے تک بڑھا دیا’، مزید یہ کہ منصوبے کا ابتدائی خیال 1999 میں احسن اقبال کی ہدایت پر ’بغیر کسی فزبلٹی اسٹڈی‘ کے پیش کیا گیا تھا۔

    ریفرنس کے مطابق 1999 میں جب سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) کی سربراہی احسن اقبال کر رہے تھے تو 3 کروڑ 47 لاکھ 50 ہزار روپے کی لاگت پر نارووال منصوبے کی ابتدائی منظوری دی گئی تھی، اسی سال ان کی پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) اور نیشنل انجینیئرنگ سروس آف پاکستان کو دی جانے والی ‘غیر قانونی’ ہدایت پر منصوبے کی لاگت کو 9 کروڑ 75 لاکھ 20 ہزار روپے تک بڑھ گئی تھی۔

  • سلمان خان نے دیں اکشے کمار کو دعائیں

    سلمان خان نے دیں اکشے کمار کو دعائیں

    بالی وڈ کے کھلاڑی جنہوں نے ایکشن ہیرو کے طور پر فلم انڈسٹری میں قدم رکھا اور بعد ازاں انہوں نے کامیڈی سمیت ہر طرح کے کردار کرکے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا. اکشے کمار نہ صرف لوگوں کے بلکہ اداکاروں کے بھی فیورٹ ہیں. اکشے کمار نے زیرو سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا اور آج جس بھی مقام پر ہیں اس کے پیچھے ان کی انتھک محنت ہے. حال ہی میں سلمان خان نے اکشے کمار کو دیں جی بھر کے دعائیں، تفصیلات کے مطابق سلمان خان نے اکشے کمار کی ایک پرانی وڈیو دیکھی جس کو دیکھ کر وہ جذباتی ہو گئے اور انہوں نے اپنے انسٹاگرام

    اکائونٹ پر اکشے کمار کے لئے ایک جذباتی میسج لکھا. سلمان خان نے لکھا کہ اکشے اللہ تمہیں ہمیشہ خوش رکھے۔مجھے یہ ویڈیو دیکھ کر حیرت بھی ہوئی اور دیکھ کر اچھا بھی لگا۔آپ صحت مند رہیں ،کام کرتے رہیں اور اللہ ہمیشہ آپ کا ساتھ دے۔جواباً اکشے کمار نے سلمان خان کی انسٹاگرام پوسٹ کو ری شئیر کرتے ہوئے کہا مجھے آپ کی بات سن کر اچھا لگا۔آپ بھی یوں ہی چمکتے دمکتے رہیں۔ یاد رہے کہ اکشے کمار بالی وڈ کے واحد وہ ہیرو ہیں جو مسلسل کام کررہے ہیں اور آج بھی فلموں میں‌مرکزی کردار ادا کررہے ہیں.

  • گجرات قتل عام کے ماسٹر مائند اہم سرکاری عہدوں پر فائز. دفتر خارجہ

    گجرات قتل عام کے ماسٹر مائند اہم سرکاری عہدوں پر فائز. دفتر خارجہ

    گجرات قتل عام کے ماسٹر مائند اہم سرکاری عہدوں پر فائز. دفتر خارجہ

    ترجمان دفتر خارجہ امتیاز زہرا بلوچ نے کہا ہے گجرات قتل عام کے ماسٹر مائنڈ اب بھارت میں اہم سرکاری عہدوں پر فائز ہیں۔ پاکستان نے بھارتی وزارت خارجہ کے بیان کو مسترد کر دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ امتیاز زہرا بلوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ گجرات قتل عام بڑے پیمانے پر قتل، عصمت دری اور لوٹ مار کی کہانی ہے جبکہ بھارت نے 2002 کے گجرات قتل عام کی حقیقت سے چھپنے کی کوشش کی لیکن حقیقت یہ ہے کہ گجرات قتل عام کے ماسٹر مائنڈ انصاف سے بچ گئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ گجرات قتل عام کے ماسٹر مائنڈ اب بھارت میں اہم سرکاری عہدوں پر فائز ہیں لیکن بھارت میں ہندوتوا کے جرائم کو کوئی بھی لفظ چھپا نہیں سکتا۔ حکمران جماعت کے سیاسی نظریے ہندوتوا نے تفرقہ بازی کے ماحول کو جنم دیا ہے۔ امتیاز زہرا بلوچ نے کہا کہ سمجھوتہ ایکسپریس حملے کے ماسٹر مائنڈ اور مجرموں کی بریت انصاف کے قتل عام کو ظاہر کرتی ہے جس حملے میں بھارتی سرزمین پر 40 پاکستانی جاں بحق ہوئے تھے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں.
    3 ماہ سے کوما میں گئی خاتون بچی کو جنم دینے کے بعد ہوش میں آگئی
    12 سالہ بچی کو تین سال تک زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار
    چین اور شمالی کوریا کی دھمکیوں کے پیش نظر جاپان کی دفاعی اورسیکورٹی پالیسی میں بڑی تبدیلی
    اسلام آباد سیشن عدالت ؛عمران خان کی عبوری ضمانت میں نو جنوری تک توسیع
    ریحان احمد انگلینڈ کی جانب سے ٹیسٹ کیرئیر کا آغاز کرنے والے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے
    انہوں نے کہا کہ مذہبی اقلیتوں کو دھمکانے اور شیطانیت کو بھارت بھر کی ریاستوں میں سرکاری سرپرستی حاصل ہے جبکہ ہندوتوا کو گائے کی حفاظت، عبادت گاہوں کی توڑ پھوڑ اور مذہبی اجتماعات پر حملہ کرنے کے لیے اتار دیا گیا۔ مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں جبر کا مرتکب ہے جبکہ بھارت جنوبی ایشیا میں دہشت گرد گروہوں کا کفیل اور مالی معاون ہے۔

    امتیاز زہرا بلوچ نے کہا کہ بھارتی دہشت گردی پر جاری ڈوزیئر میں ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں اور ڈوزیئر میں موجود ثبوت دہشت گردانہ حملے میں بھارت کے ملوث ہونے کی تصدیق کرتے ہیں۔ بھارتی وزارت خارجہ کا بیان بھارت کی بڑھتی ہوئی مایوسی کا بھی عکاس ہے اور بھارت پاکستان کو بدنام کرنے کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے بین الاقوامی پلیٹ فارمز کو استعمال کر رہا ہے۔

  • شاہ رخ خان کو فلم پٹھان کا نام تبدیل کرنے کی دھمکی

    شاہ رخ خان کو فلم پٹھان کا نام تبدیل کرنے کی دھمکی

    بالی وڈ کے کنگ کہلائے جانے والے شاہ رخ خان کی فلم پٹھان ریلیز سے قبل تنازعات کی زد میں آ گئی ہے۔ فلم پٹھان کے ریلیز ہونے والے پہلے گانے کو بھی سخت تنقیدکا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔اس گانے میں دیپکا پڈوکون زعفرانی رنگ کا لباس پہنے ڈانس کرتی نظر آئیں ۔ جس پرہندو انتہا پسند فلم اور فلم کے اداکاروں پر سخت تنقید کررہے ہیں ۔اور وہ اس فلم کے بائیکاٹ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ہندو انتہا پسندوں کے بعد اب مسلمان علماء بھی اس فلم پر تنقید کر ہے ہیں۔مدھیہ پردیش علما بورڈ کے صدر سید انیس علی نے کہا ہے کہ اس فلم نے مسلمانوں کے بھی جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔سید انیس علی مزید کہتے ہیں کہ اس فلم کا نام تبدیل کیا جائے۔فلم میں نہ صرف پٹھان

    برادری کوبلکہ پوری مسلم کمیونٹی کو بدنا م کیا گیا ہے۔اگر فلم کانام تبدیل نہ کیا تو ہم مدھیہ پردیش میں اس فلم کو ریلیز نہیں ہونے دیں گے اور اس فلم کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے۔ یاد رہے کہ فلم کا جو گانا ریلیز کیا گیا ہے اس میں دیپیکا نہایت مختصر لباس میں نظر آرہی ہیں. دیپکا کا مختصر لباس زیادہ تنقید کی زد میں ہے. دیگر حوالوں سے بھی فلم کے بائیکاٹ کا ٹرینڈ چل رہا ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ فلم بائیکاٹ کے ٹرینڈ سے بچ جائیگی گا یا اس کاحال بھی لال سنگھ چڈھا جیسا ہی ہو گا .