Baaghi TV

Author: +9251

  • بڑی سکرین سے دور نہیں‌ رہ سکتی ثناء

    بڑی سکرین سے دور نہیں‌ رہ سکتی ثناء

    فلم سٹار ثناء جن کی آنے والے دنوں میں فلم سپر پنجابی ریلیز ہو رہی ہے اس فلم کو معروف ڈائریکٹر ابو علیحہ نے ڈائریکٹ کیا ہے. فلم میں نسیم وکی ، جگن کاظم و دیگر شامل ہیں. ثناء کا اس فلم کے ھوالے سے کہنا ہے کہ میں نے اپنی زندگی کا بہترین کردار ادا کیا ہے ، سپر پنجابی لوگوں کو بہت پسند آئیگی. سپر پنجابی میں جس موضوع کو ڈسکس کیا گیا ہے وہ اس سے پہلے کبھی کسی فلم میں ڈسکس نہیں‌کیا گیا. میں ڈراموں میں بھی کام کررہی ہوں ، لیکن میری پہلی ترجیح بڑی سکرین ہے جب بھی موقع ملتا ہے میں فلم میں کام کرتی ہوں اور کوشش کرتی ہوں بڑی

    سکرین سے زیادہ دوری نہ بنے. سپر پنجابی ایک بہترین فلم ثابت ہو گی سب نے بہت محنت کی ہے اور ابو علیحہ نے تمام فنکاروں سے بہت ہی خوبصورت انداز میں کام لیا ہے. ثناء نے مزید کہا کہ میں نے اپنے کیرئیر کا آغاز فلموں سے ہی کیا تھا اسلئے بڑی سکرین پر کام کرکے اطمینان ہوتا ہے . مجھے خوشی ہے کہ میرے مداح مجھے ہر کردار میں اور ہر میڈیم پر پسند کرتے ہیں . اس وقت بھی میں‌متعدد ڈراموں کی شوٹنگ میں مصروف ہوں جب جب فلم آفر ہوتی رہی ضرور کروں گی کیونکہ فلم میرا عشق ہے.

  • طلاق یافتہ کے نام کی تختی گھر کے باہر لگوا لوں؟ ملائکہ کا سوال

    طلاق یافتہ کے نام کی تختی گھر کے باہر لگوا لوں؟ ملائکہ کا سوال

    بالی وڈ اداکارہ و رقاصہ ملائکہ اروڑہ اپنے خوبصورت سٹائل کی وجہ سے کافی زیادہ شہرت رکھتی ہیں، ملائکہ نے کبھی بھی کسی فلم میں ہیروئین کا کردار نہیں‌کیا لیکن اس کے باوجود وہ ایک سپر سٹار کا فیم انجوائے کرتی ہیں. ملائکہ اروڑہ کی اٹھاراں سال کے بعد ارباز خان کے ساتھ شادی ختم ہوئی تو انہوں نے اپنی زندگی کو نیا رخ دیا اور اپنے سے گیاراں برس چھوٹے ارجن کپور کو ڈیٹ‌کرنا شروع کر دیا. جب سے ملائکہ ارجن کے ساتھ دوستی کے تعلق میں ہیں تب سے ان پر بہت تنقید کی جاتی ہے. حال ہی میں‌ایک تقریب میں‌ملائکہ اروڑہ نے کہا کہ میں کامیاب انٹرپنیور ہوں ، ایک کامیاب ماں‌ہوں، کامیاب انسان ہوں یہ درجے اہمیت نہیں رکھتے کیونکہ میں‌طلاق یافتہ ہوں. میں

    جہاں بھی جاتی ہوں یہی سننے کو ملتا ہے کہ مجھے طلاق ہو گئی ہے. بھئی طلاق ہو گئی ہے تو کیاکروں ؟ زندہ رہنا چھوڑ دوں؟ یا گھر کے باہر ایک تختی میں‌نام کی جگہ طلاق یافتہ لکھوا لوں؟ ملائکہ کی ان باتوں کو بہت سراہا گیا اور جو انہوں نے سوال کیا اس کو بھی سراہا گیا، اس ھوالے سے سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی اور کہا گیا کہ عورت کو طلاق ہوجانا اتنی بڑی بات کیوں سمجھی جاتی ہے، اگر عورت کو طلاق ہوتی ہے تو مرد کا بھی تو گھر خراب ہوتا ہے.

  • برائیڈل کٹیور ویک کا دوسرا دن، میکال ، ایمن، افان،منیب بٹ شوسٹاپر رہے

    برائیڈل کٹیور ویک کا دوسرا دن، میکال ، ایمن، افان،منیب بٹ شوسٹاپر رہے

    لاہور میں برائیڈل کٹیور ویک کامیابی سے جاری ہے. فیشن ڈیزائنرز اپنی خوبصورت عروسی کلیکشنز متعارف کروا رہے ہیں. گزشتہ روز اس شو کا دوسرا روز تھا . اس بار اس شو کی خاص بات یہ تھی کہ معروف کرکٹر شاہد خان آفریدی کے برینڈ کا ڈیبیو تھا. شاہد آفریدی برینڈ نے اپنی مینز وئیر کلیکشن پیش کی جبکہ اداکار منیب بٹ ان کے شوسٹاپر تھے. ریمپ پر شاہد آفریدی کا انتظار کیا جا رہا تھا لیکن آفریدی اپنی کچھ ذاتی مصروفیت کے باعث اس موقع پر نہ آسکے. برائیڈل کیٹیور ویک کے دوسرے دن کا آغاز سوچاج کے ”عکس“ کے ساتھ ہوا جو وراثت‘ ورثے اور ثقافت سے متاثر پرانی دستکاری کی تکنیک کا بہترین عکاس تھا۔ اس کے بعد ماہا وجاہت خان کی’ ’رانجھنا“ تھی‘ جسے

    ناقابل یقین تفصیلات کے ساتھ تخلیق کیا گیا تھا ان کے بعد آٹھ مزید برینڈز نے اپنی کلیکشنز متعارف کروائیں.جوسلیبرٹیز شوسٹاپر بنیں ان میں ،ایمن خان ،میکال ذوالفقار، نمرہ خان، کنزہ ہاشمی، اشنا شاہ اور عبدالحنان،عماد عرفانی، کومل میر و دیگر کے نام قابل زکر ہیں. اس موقع پرسوچ بینڈ نے اپنی شاندار پرفارمنس کے ذریعے لوگوں کے دل جیت لئے. فیشن شو میں ہم ٹی وی کی روح رواں سلطانہ آپا بھی موجود تھیں. یاد رہے کہ آج برائیڈل کٹیور ویک کا تیسرا اور آخری روز ہے اورمزید فیشن ڈیزائنرز اپنی کلیکشنز متعارف کروائیں گے.

  • میں بیماری سے بالکل پریشان نہیں ہوں فردوس جمال کے حوصلے بلند

    میں بیماری سے بالکل پریشان نہیں ہوں فردوس جمال کے حوصلے بلند

    سینئر اداکار فردوس جمال نے کہا ہے کہ مجھے کینسر کا مرض ہے لیکن میں بالکل بھی پریشان نہیں ہوں، خدا نے بیماری دی ہے وہی اسکو ختم بھی کریگا. فردوس جمال نے کہا کہ میرے حوصلے بلند ہیں اور میں بیماری کے ساتھ لڑ رہا ہوں. سب سے زیادہ خوشی یہ ہے کہ میرے ساتھ میرے پرستاروں فیملی اور دوستوں کا ساتھ ہے . فردوس جمال نے کہا کہ میری بیماری کی خبر سنتے ہی جس طرح سے سب نے کنسرن دکھایا ہے وہ دیکھ کر میرا دل بہت خوش ہوا ہے. میرا تو کامل یقین ہے کہ ییماری یا پریشانی آتی ہے تو اسے خدا ہی دور کرتا ہے. فردوس جمال نے کہا کہ وہ انسان بہت خوش نصیب ہوتا ہےکہ جس کی بیماری کا سن کر اس کے چاہنے والے دعائیں کریں اور

    میرےچاہنے والے میرے لئے جس طرح‌ سے دعائیں کررہے ہین میں ان سب کا شکر گزار ہوں ، میں بہت جلد یبماری کو شکست دیکر آپ سب کے درمیان ہوں گا. یاد رہے کہ فردوس جمال کی بیماری کی خبر ان کے بیٹے حمزہ نے سوشل میڈیا پر شئیر کی تھی اور اداکار کے لئے دعائوں کی اپیل کی تھی تاہم اب فردوس جمال کے بیان نے ان کے مداحوں کی بے چینی کو کافی حدتک کم کر دیا ہے انہیں اطمینان ہے کہ ان کا پسندیدہ اداکار بہت جلد ان کے درمیان صحیاب ہو کر آجائیگا. فردوس جمال کے بلند حوصلے یقینا قابل ستائش ہیں.

  • پی ٹی آئی صوبائی وزیر کامران بنگش اپنے لگائے گئے رمیز راجہ پر برس پڑے

    پی ٹی آئی صوبائی وزیر کامران بنگش اپنے لگائے گئے رمیز راجہ پر برس پڑے

    صوبائی وزیر کامران بنگش رمیز راجہ پر برس پڑے

    خیبرپختونخوا کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم کامران بنگش پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ پر برس پڑے اور کہا ہے کہ ہم نے پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کے لیے خون بہایا ہے، الفاظ کا انتخاب اہم ہے، خاص طور پر جب وہ پی سی بی چیئرمین کی جانب سے ہو۔ اپنے ٹویٹ میں کامران بنگش نے کہا ہے کہ پشاور نے کھیل کو متعدد ہال آف فیمرز دیئے، ہم نے پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کے لیے خون بہایا ہے، الفاظ کا انتخاب اہم ہے، خاص طور پر جب وہ پی سی بی چیئرمین کی جانب سے ہو۔


    کامران بنگش نے کہا کہ پہلے پشاور اور پھر خیبرپختونخوا ہمیشہ سے تنوع کی بلندیوں پر رہے ہیں، جلد ہی 2 بین الاقوامی کرکٹ اسٹیڈیمز کی تکمیل کے ساتھ بین الاقوامی میچوں کی میزبانی کرے گا، پشاور سے ایسا ٹیلنٹ سامنے آئے گا جو پچوں پر دہائیوں تک راج کرسکیں گے، پشاور نے 4 دہائیوں تک اسکواش پر غلبہ حاصل کیا۔

    صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ میرے حلقے کا ارباب نیاز اسٹیڈیم پہلے ہی بین الاقوامی جنگ کا اسٹیڈیم رہا ہے، تمام چیلنجز کے باوجود پشاور نے مقابلہ کیا، انسانیت، معاش اور بہت کچھ کے شعبوں میں کامیابیوں کی چوٹی پر پہنچ گیا، پشاور کے لوگ مہمان نواز، امن اور محبت کے لوگ ہیں۔

  • لیاری گینگ وار کا سرغنہ عذیر بلوچ مزید 2 مقدمات میں بھی بری ہوگئے

    لیاری گینگ وار کا سرغنہ عذیر بلوچ مزید 2 مقدمات میں بھی بری ہوگئے

    لیاری گینگ وار کا سرغنہ عذیر بلوچ مزید 2 مقدمات میں بری

    انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے پولیس مقابلہ، اقدام قتل اور دھماکہ خیز مواد کے مقدمات میں لیاری گینگ وار کے عزیر جان بلوچ کو بری کردیا۔ کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نے لیاری گینگ وار کے عذیر بلوچ کیخلاف 2 مقدمات کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے عدم شواہد کی بناء پر عذیر بلوچ کو 2 مقدمات میں بری کردیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں.
    3 ماہ سے کوما میں گئی خاتون بچی کو جنم دینے کے بعد ہوش میں آگئی
    12 سالہ بچی کو تین سال تک زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار
    چین اور شمالی کوریا کی دھمکیوں کے پیش نظر جاپان کی دفاعی اورسیکورٹی پالیسی میں بڑی تبدیلی
    اسلام آباد سیشن عدالت ؛عمران خان کی عبوری ضمانت میں نو جنوری تک توسیع
    ریحان احمد انگلینڈ کی جانب سے ٹیسٹ کیرئیر کا آغاز کرنے والے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے
    عذیر بلوچ کے شریک ملزم شاہد عرف ایم سی بی کو ایک مقدمے میں بری کیا گیا ہے۔ عزیر بلوچ کے وکیل عابد زمان ایڈوکیٹ نے موقف اپنایا تھا کہ عذیر بلوچ کیخلاف لگائے الزامات جھوٹ پر مبنی ہیں۔ پراسکیوشن عذیر بلوچ کیخلاف ٹھوس شواہد پیش کرنے میں ناکام رہا ہے۔ پولیس کے مطابق عذیر بلوچ و دیگر پر پولیس مقابلہ، اقدام قتل اور دھماکہ خیز مواد رکھنے کے الزامات نیپئر اور کھارادر میں مقدمات درج کئے گئے تھے۔

  • سی پیک نے پاکستان کو دنیا کی توجہ کا مرکز بنا دیا. وفاقی وزیر

    سی پیک نے پاکستان کو دنیا کی توجہ کا مرکز بنا دیا. وفاقی وزیر

    سی پیک نے پاکستان کو دنیا کی توجہ کا مرکز بنا دیا. وفاقی وزیر

    وفاقی وزیر منصوبہ بندی‘ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک نے پاکستان کو دنیا کی توجہ کا مرکز بنا دیا، ہم نے فوج کے ساتھ مل کر قوم کو متحد کیا،کراچی میں امن لوٹ آیا، دہشت گردوں کا صفایا کیا۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے اخوت کالج مصطفی آبادمیں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اب دنیا سی پیک میں سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہیں،ہم2030تک پاکستان دنیا کے بیس ترقی یافتہ معیشتوں میں شامل کرنے کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں۔

    ہمیں اپنے ترقی کے عمل کو جاری رکھنا ہو گا، ترقی کے سفر کو بار بار ٹوٹنے سے بچانا ہو گا، پاکستان کے بہتر مستقبل کیلئے انتشار،تقسیم کی سیاست سے بچنا ہو گا، 1947میں ہمارے پاس کاغذ چھوڑنے لئے کامن پن بھی نہ تھی وہی ملک 1998میں ساتویں ایٹمی طاقت بن گیا، 1947میں سائیکل بنانے کی سکت نہ تھی اور اب ہم جے ایف تھنڈر بنا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم اپنی کارگردگی کا جائزہ دوسرے ممالک کے ساتھ کریں تو ہم ان سے پیچھے نظر آتے ہیں، باقی ممالک نے جس رفتار سے ترقی کرکے ہمیں پیچھے چھوڑ دیا ہے، اس کے پیچھے ان کی پالیسی کا تسلسل ہے، ہمیں تاریخ سے سبق سیکھنا چاہیے۔

    انہوں نے مزیدکہا کہ عمران خاں ملک میں بے یقینی قائم رکھنے کے ایجنڈے پر کام کررہے ہیں،ہمیں ڈوبی ہوئی معیشت ملی، سابقہ حکومت ہر چیزکا صفایا کرچکی تھی،جب معاشی بحران پر ہم قابوپالیں گے تو مہنگائی بھی خودبخود کنٹرول ہوجائے گی،انشاء اللہ موجودہ حکومت اس معاشی بحران سے نکل جائے گی۔ سرپرست اعلیٰ اخوت فاؤنڈیشن ڈاکٹر امجد ثاقب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس درس گاہ سے جنم لینے والے بچے معاشرے کی اصلاح کریں گے

    ،اخوت ایک منی پاکستان ہے،یہاں علم کی قیمت نہیں لگائی جاتی،یہاں وہ بچے پڑھتے ہیں جو کوئی فیس نہیں دے سکتے، وہ اُس وقت فیس ادا کریں گے جب وہ فیس ادا کر سکتے ہوں گے، چکوال،فیصل آبادکراچی میں بھی ایسا ہی کیمپس ہیں جہا ں بچوں کو زیور تعلیم سے مستفید کیا جا رہا ہے۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی‘ترقی و اصلاحات احسن اقبال کوکالج کے طلبہ نے اخوت کے بارے میں بریفننگ دی۔

  • رمیز راجا کو ہٹا کر  نجم سیھٹی کودوبارہ چیئرمین پی سی بی بنانے کا عندیہ

    رمیز راجا کو ہٹا کر نجم سیھٹی کودوبارہ چیئرمین پی سی بی بنانے کا عندیہ

    رمیز راجا کو ہٹا کر نجم سیھٹی کودوبارہ چیئرمین پی سی بی بنانے کا عندیہ

    وزیراعظم شہباز شریف نے نجم سیٹھی کو رمیز راجا کی جگہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا دوبارہ چیئرمین بنانے کا عندیہ دے دیا ہے۔ لاہور میں نجم سیٹھی کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی ہے۔ اس موقع پر نجم سیٹھی کی اہلیہ اور رکن پنجاب اسمبلی جگنو محسن بھی موجود تھیں۔ شہباز شریف نے نجم سیٹھی کو دوبارہ چیرمین پی سی بی بنانے کاعندیہ دے دیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں.
    3 ماہ سے کوما میں گئی خاتون بچی کو جنم دینے کے بعد ہوش میں آگئی
    12 سالہ بچی کو تین سال تک زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار
    چین اور شمالی کوریا کی دھمکیوں کے پیش نظر جاپان کی دفاعی اورسیکورٹی پالیسی میں بڑی تبدیلی
    اسلام آباد سیشن عدالت ؛عمران خان کی عبوری ضمانت میں نو جنوری تک توسیع
    ریحان احمد انگلینڈ کی جانب سے ٹیسٹ کیرئیر کا آغاز کرنے والے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے
    پاکستان کرکٹ بورڈ کا 2014 کا آٸین بحال کرنے کا اصولی فیصلہ بھی کرلیا گیا ہے، آئین میں تبدیلی ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی بحالی کے لیے کی جارہی ہے، اس حوالے سے وزارت بین الصوباٸی رابطہ کو کرکٹ بورڈ کا پرانا آٸین بحال کرنے کا ٹاسک مل گیا ہے۔ عمران خان کے دور میں کرکٹ بورڈ کا نیا آٸین منظور کیا گیا تھا، پی سی بی نے نئے آٸین کے تحت ڈیپارٹمنٹل فرسٹ کلاس کرکٹ ختم کر دی تھی۔

  • عمران نیازی اور پرویزالہی کامقابلہ آپس میں، دیکھنا یہ کہ کون یوٹرن اور کون سمارٹ ٹرن لیتا. راناثنااللہ

    عمران نیازی اور پرویزالہی کامقابلہ آپس میں، دیکھنا یہ کہ کون یوٹرن اور کون سمارٹ ٹرن لیتا. راناثنااللہ

    عمران نیازی اور پرویزالہی کامقابلہ آپس میں ہےدیکھنا ہےکہ کون یوٹرن اور کون سمارٹ ٹرن لیتاہے، وزیرداخلہ راناثنااللہ

    وزیرداخلہ راناثنااللہ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کا تسلسل پاکستان اور معیشت کی ضرورت ہے، عمران خان کا ایجنڈا الیکشن نہیں بلکہ معیشت کا دھڑن تختہ کرنا ہے، انہیں فارن فنڈنگ معیشت کی تباہی اور سیاسی عدم استحکام کے لئے دی گئی ہے،عمران نیازی اور پرویزالہی کا مقابلہ آپس میں ہے دیکھنا ہے کہ یوٹرن کون لیتا ہے اور سمارٹ ٹرن کون؟۔

    ان خیالات کا اظہار وزیرداخلہ راناثنااللہ نے عمران خان کی اسمبلیوں کے تحلیل کے متوقع اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی اور پرویزالہی کا مقابلہ آپس میں ہے دیکھنا ہے کہ یوٹرن کون لیتا ہے اور سمارٹ ٹرن کون؟، اتحادیوں نے ایک دوسرے کی قسمت کا فیصلہ لکھنا ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان کے کہنے پرجس نے ایف آئی آر درج نہ کی، وہ اسمبلیاں توڑے گا؟ ۔
    مزید یہ بھی پڑھیں.
    3 ماہ سے کوما میں گئی خاتون بچی کو جنم دینے کے بعد ہوش میں آگئی
    12 سالہ بچی کو تین سال تک زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار
    چین اور شمالی کوریا کی دھمکیوں کے پیش نظر جاپان کی دفاعی اورسیکورٹی پالیسی میں بڑی تبدیلی
    اسلام آباد سیشن عدالت ؛عمران خان کی عبوری ضمانت میں نو جنوری تک توسیع
    ریحان احمد انگلینڈ کی جانب سے ٹیسٹ کیرئیر کا آغاز کرنے والے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے
    انہوں نے کہا کہ اسمبلیاں توڑے یا نہ توڑے، ہر صورت میں سیاسی نقصان عمران خان کا ہے۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ فتنہ، فساد اور انتشار صرف پاکستان کی معیشت کا نقصان کررہا ہے، پارلیمنٹ کا تسلسل پاکستان اور معیشت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن ہوبھی جائیں تب بھی عمران خان کی فسادی سوچ تبدیل نہیں ہوگی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان کا ایجنڈا الیکشن نہیں بلکہ معیشت کا دھڑن تختہ کرنا ہے، عمران خان کو فارن فنڈنگ معیشت کی تباہی اور سیاسی عدم استحکام کے لئے دی گئی ہے۔

  • پاکستان میں پہلی مرتبہ جانوروں کی ویکسین مقامی طور پر تیار کرنے کا فیصلہ

    پاکستان میں پہلی مرتبہ جانوروں کی ویکسین مقامی طور پر تیار کرنے کا فیصلہ

    پاکستان میں پہلی مرتبہ جانوروں کی ویکسین مقامی طور پر تیار کرنے کا فیصلہ
    وفاقی حکومت نے پہلی مرتبہ جانوروں کی ویکسین مقامی طور پر تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستانی حکومت نے ملک میں پہلی مرتبہ جانوروں کی ویکسین مقامی طور پر تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اور حکومت نے چین کے تعاون سے 5 سالہ منصوبے پر کام شروع کردیا ہے۔ چین کے اشتراک سے پاکستان میں ویٹنری ویکسین سندھ انسٹییٹیوٹ آف اینیمل ہیلتھ کراچی میں تیار کی جائے گی، منہ کھر کی بیماری کی ویکیسن سے لائیو اسٹاک اور ڈیری مصنوعات کو محفوظ بنایا جاسکے گا۔

    پانچ سالہ منصوبے پر دو ارب 20 کروڑ روپے لاگت آئے گی

    اس سے پہلے پاکستان یہ ویکسین روس اور ترکی سے منگواتا تھا، لیکن اب منہ کھر کی جان لیوا بیماری کا شکار جانوروں کی ویکیسن بیرون ملک سے نہیں منگوانا پڑے گی، بلکہ اس ویکسین کی تیاری اور پیکنگ دونوں پاکستان میں ہی ہوگی۔ پانچ سالہ منصوبے پر دو ارب 20 کروڑ روپے لاگت آئے گی، اور ویکسین کی تیاری میں چین تکنیکی تعاون اور مالی معاونت فراہم کرے گا، وفاق کے منصوبہ بندی ڈویژن نے سندھ حکومت کے اس منصوبے پر وفاقی وزارت تحفظ خوراک اور متعلقہ شعبوں کو ضروری اقدامات کی ہدایت کردی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں.
    3 ماہ سے کوما میں گئی خاتون بچی کو جنم دینے کے بعد ہوش میں آگئی
    12 سالہ بچی کو تین سال تک زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار
    چین اور شمالی کوریا کی دھمکیوں کے پیش نظر جاپان کی دفاعی اورسیکورٹی پالیسی میں بڑی تبدیلی
    اسلام آباد سیشن عدالت ؛عمران خان کی عبوری ضمانت میں نو جنوری تک توسیع
    ریحان احمد انگلینڈ کی جانب سے ٹیسٹ کیرئیر کا آغاز کرنے والے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے
    پاکستان میں 21 کروڑ 30 لاکھ جانوروں کے لئے ہر سال ویکسین کی 45 کروڑ خوراکیں درکار ہوتی ہیں، جو پہلے روس یا ترکی سے منگوائی جاتی تھیں، ایک خوراک پاکستان مین 300 روپے کی پڑتی ہے اور سالانہ فی جانور 2 خوراکیں لگائی جاتی ہیں۔ ویکسین کی تیاری کے مراحل طے کرنے کے لیے سندھ اور پنجاب کے درمیان 8 مقامات پر جانور رکھنے کے مراکز قائم ہوں گے، ویکسینیشن سے دودھ اور گوشت کو محفوظ بنایا جا سکے گا، تھرپارکر میں منہ کھر بیماری کے کنڑول زون بنیں گے۔