Baaghi TV

Author: +9251

  • بھارتی اسموگ کی پاکستان منتقلی کا معاملہ سارک اجلاس میں اٹھانے کا فیصلہ

    بھارتی اسموگ کی پاکستان منتقلی کا معاملہ سارک اجلاس میں اٹھانے کا فیصلہ

    حکومت نے بھارتی اسموگ کی پاکستان منتقلی کا معاملہ سارک اجلاس میں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    بھارتی اسموگ پاکستان منتقل ہونے پر پنجاب حکومت نے تشویش کا اظہار کیا ہے، اسموگ کی وجہ سے لاہور شہر دنیا کا نمبر ون آلودہ شہر شمار ہورہا ہے، محکمہ موحولیات پنجاب نے وزارت خارجہ کو اس حوالے سے اپنے خدشات ظاہر کردیئے ہیں۔ محکمہ ماحولیات پنجاب کا کہنا ہے کہ بھارتی پنجاب کی اسموگ پاکستان میں منتقل ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے سب سے زیادہ لاہور کے عوام کو مشکلات کا سامنا رہنا ہے، وزارت خارجہ پاکستان کی جانب سے اس مسئلے کو سارک ممالک کی تنظیم میں اٹھایا جائے گا۔

    محکمہ ماحولیات نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے ہوا پاکستان کی طرف ہونے کی وجہ سے اسموگ پاکستان میں آجاتی ہے، وزارت خارجہ کو مسئلے کے بارے میں آگاہ کرنا ہماری ذمہ داری ہے باقی ان کا کام ہے کہ وہ اپنی پالیسی کے مطابق کام کرتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی اسموگ کے تدارک کے لیے محکمہ موحولیات کی جانب سے اقدامات کیے جارہے ہیں، گزشتہ برسوں کے مقابلے میں اس بار اسموگ میں کمی دیکھنےمیں آرہی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں.
    تاریخی معاہدے کی منظوری ، وزیر اعظم وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت آج کرینگے
    نئی جگہ ہجرت کرنے والے بچوں کی کونسلنگ والدین کی بھاری ذمہ داری /
    برطانیہ میں شدید برفباری سے مواصلات کا نظام بری طرح متاثر ،ڈیڑھ سو پروازیں منسوخ
    نوجوانوں کیلیے وزیراعظم قرضہ اسکیم بحال
    زائد اثاثہ جات کیس؛ سلمان شہباز کی 14 روزہ حفاظتی ضمانت منظور
    واضح رہے کہ محکمہ موحولیات کی جانب سے اس کو قدرتی آفت ڈیکلرڈ کیا گیا ہے اور اس کی روک تھام کے لیے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے، شہر کے گردونواح میں آلودگی کی روک تھام کے لیے سٹیل ری رولنگ ملز، بوائلر اور فرنسس کو بھی بند کیا گیا ہے۔

  • ٹی وی کے آرٹسٹ کام سیکھ  کر فلموں میں‌آئیں شان شاہد

    ٹی وی کے آرٹسٹ کام سیکھ کر فلموں میں‌آئیں شان شاہد

    ایسا محسوس ہوتا ہے کہ شان شاہد آج کل کی بننے والی فلموں سے مطمئن نہیں ہیں نہ ہی ان میں کام کرنے والے آرٹسٹوں سے مطمئن ہیں. وہ کوئی بھی موقع ہاتھ سے نہیں‌جانے دیتے ، ان کو جہاں جب موقع ملتا ہے آج جو فلمیں بن رہی ہیں ان کے ڈائریکٹرز اور ایکٹرز کو کھری کھری سنا دیتے ہیں . حال ہی میں شان شاہد نے ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا کہ ہر کام کو کرنے کا طریقہ سلیقہ ہوتا ہے. فلموں میں کام کرنے سے کسی کو کوئی بھی منع نہیں‌کرسکتا لیکن ضروری ہے کہ آپ کام سیکھ کر آئیں . اگر ٹی وی کے فنکار بھی فلموں‌میں کام کرنا چاہتے ہیں تو وہ بڑی سکرین کی ڈیمانڈ کو سمجھیں اور کام

    سیکھیں. شان شاہد نے یہ بھی کہا کہ مولا جٹ میں‌حمزہ علی عباسی اور فواد خان نے اچھی پنجابی نہیں بولی ، لیکن اچھی بات ہے کہ فلمیں اچھا بزنس کر رہی ہیں . انہوں نے کہا کہ فلمی صعنت کی بحالی میں ہم سب کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہو گا .یاد رہے کہ حال ہی میں شان کی فلم ضرار ریلیز ہوئی ہے فلم خاص بزنس تو نہیں‌کر سکی لیکن اس میں ان کی اداکاری اور ڈائریکشن کو کافی پسند کیا گیا ہے.

  • این ڈی ایم اے کے وفد کا اقوام متحدہ کے اقتصادی اور سماجی کمیشن برائے ایشیا پیسیفک کا دورہ

    این ڈی ایم اے کے وفد کا اقوام متحدہ کے اقتصادی اور سماجی کمیشن برائے ایشیا پیسیفک کا دورہ

    این ڈی ایم اے کے وفد کا اقوام متحدہ کے اقتصادی اور سماجی کمیشن برائے ایشیا پیسیفک کا دورہ.

    چئیرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنر ل انعام حیدر ملک کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات سے نمٹنے کیلئے عالمی سطح پر جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی اشد ضرورت ہے۔ این ڈی ایم اے کے تین رکنی وفد نے اقوام متحدہ کے اقتصادی اور سماجی کمیشن برائے ایشیا کے اعلی حکام سے بنکاک ملاقاتیں کیں۔وفد کی سربراہی چئیرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنر ل انعام حیدر ملک نے کی۔ ملاقات میں پیشگی وارننگ کے حوالے سے صلاحیتی دائرہ کار کو بڑھانے کے لیے تحقیق اور تجربات کے تبادلے پر اتفاق کیا گیا۔پاکستان میں آفات کے خطرات کے تدارک کے لیے مستقبل میں تعاون کے موئثرلائحہ عمل کی تشکیل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

     چئیرمین  این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات سے نمٹنے کیلئے عالمی سطح پر جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی اشد ضرورت ہے۔تھائی لینڈ میں تعینات پاکستانی سفارتخانے کے سینئر افسران اور دفاعی اتاشی نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک کی قیادت میں سرکاری دورے پر تھائی لینڈ میں موجود تین رکنی وفد نے اقوام متحدہ کے اقتصادی اور سماجی کمیشن برائے ایشیا کے اعلی حکام سے آج بنکاک ملاقاتیں کیں۔وفد نے تازیانا بوناپیس، ڈائریکٹر انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی اور ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن ڈویژن ڈاکٹر سنجے کے سری واستا، چیف DRR ڈویژن اور ڈیانا پارتیکا موسقیویراڈپٹی چیف، علاقائی دفتر برائے ایشیا پیسیفک کے ساتھ ملاقاتیں کیں، جہاں پاکستان میں آفات کے خطرات کے تدارک کے لیے مستقبل میں تعاون کے موئثرلائحہ عمل کی تشکیل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

     چیئرمین این ڈی ایم اے نے اقوام متحدہ کے اہم نمائندگان اور عہدیداران کو قدرتی آفات سے درپیش خطرات کے پیش نظر مرتب شدہ لائحہ عمل اور منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے زور دیا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات سے اجتماعی انداز میں نمٹنے کے لیے عالمی سطح پر جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے خصوصی اقدامات کی اشد ضرورت ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں.
    تاریخی معاہدے کی منظوری ، وزیر اعظم وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت آج کرینگے
    نئی جگہ ہجرت کرنے والے بچوں کی کونسلنگ والدین کی بھاری ذمہ داری /
    برطانیہ میں شدید برفباری سے مواصلات کا نظام بری طرح متاثر ،ڈیڑھ سو پروازیں منسوخ
    نوجوانوں کیلیے وزیراعظم قرضہ اسکیم بحال
    زائد اثاثہ جات کیس؛ سلمان شہباز کی 14 روزہ حفاظتی ضمانت منظور
    اس موقع پرESCAP کے عہدیداراں نے این ڈی ایم اے کی سطح پر پاکستان میں آفات کے خطرات کو کم کرنے اور پیشگی وارننگ کے حوالے سے صلاحیتی دائرہ کار کو بڑھانے کے لیے تحقیق اور تجربات کے تبادلے پر اتفاق کیا۔ میٹنگ کے دوران خطرات کے حوالے سے پیشگی آگاہی اور انتظامات کے شعبہ میں سرمایہ کاری کی اہمیت پر بھی زور دیتے ہوئے COP-27 میں موسمیاتی تبدیلی کے لیے Loss and Damage فنڈکی تشکیل کو بھی سراہا گیا۔ESCAPنمائندگان کی طرف سے یہ بھی بتایا گیا کہ پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں اور اسکے اثرات سے متعلق مرتب کردہ آپ گریڈ کرکے جلد ہی جاری کیا جائے گا تا کہ پیشگی معلومات کی فراہمی کو ممکن بنایا جا سکے۔ 

  • سلمان اور شاہ رخ  کے حوالے سےنواز الدین نے شئیر کیں کچھ منفرد اور الگ باتیں

    سلمان اور شاہ رخ کے حوالے سےنواز الدین نے شئیر کیں کچھ منفرد اور الگ باتیں

    نوازالدین صدیقی بالی وڈ کے منجھے ہوئے اداکار ہیں انہوں نے ابھی تک جتنا بھی کام کیا وہ اپنی مثال آپ ہے. بڑے اور نامور آرٹسٹ ان کے ساتھ کام کرکے فخر محسوس کرتے ہیں. نوازالدین صدیقی نے شاہ رخ خان اور سلمان خان کے ساتھ کام کیا ہے انہوں نے اپنے حالیہ انٹروقیو میں ان دونوں کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کو شئیر کیا ہے،. ان کا کہنا ہے کہ میں وہ خوش نصیب آرٹسٹ ہوں جس نے شاہ رخ خان اور سلمان خان دونوں‌کے ساتھ کام کیا ہے. دونوں مزاج کے اعتبار سے ایک دوسرے سے کافی مختلف ہیں. انہوں نے کہا کہ سلمان خان بہت ہی کھلے دل کے مالک ہیں اتنے کھلے دل کے مالک ہیں کہ اپنے حصے کے بہترین ڈائیلاگز بھی سامنے والے کو دے دیتے ہیں اور یہ نہیں سوچتے کہ ان کے حصے کے ڈائیلاگز سے دوسرا آرٹسٹ

    کہیں بہت زیادہ داد نہ وصول کرلے. دوسری طرف شاہ رخ خان بہت زیادہ ریہرسل کرنے پر یقین رکھتے ہیں وہ ایک سین کرنے سے قبل کافی ریہرسل کرتے ہیں اور میں نے ان کے ساتھ بہت زیادہ ریہرسلز کی ہوئی ہیں . مجھے تو ان دونوں کے ساتھ کام کرنے کا بہت مزا آتا ہے. انہوں نے کہا کہ ان دونوں کے ساتھ کام کرکے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہے. انہوں نے کبھی بھی اپنے رویے سے یہ ظاہر نہیں ہونے دیا کہ یہ دونوں بالی وڈ‌ پر راج کررہے ہیں‌.

  • پاکستان میں کورونا وائرس کی شرح میں مسلسل کمی

    پاکستان میں کورونا وائرس کی شرح میں مسلسل کمی

    پاکستان میں کورونا وائرس کی شرح میں مسلسل کمی واقع ہوئی ہے.

    ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز اور اموات کی شرح میں مسلسل کمی ہوئی ہے ۔ قومی ادارہ صحت ( ایقومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 4 ہزار 901 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں جن میں سے 9 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.18 فیصد رہی ہے۔

    قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 34 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو کراچی میں رپورٹ ہوا تھا ۔
     


    مزید یہ بھی پڑھیں.
    تاریخی معاہدے کی منظوری ، وزیر اعظم وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت آج کرینگے
    نئی جگہ ہجرت کرنے والے بچوں کی کونسلنگ والدین کی بھاری ذمہ داری /
    برطانیہ میں شدید برفباری سے مواصلات کا نظام بری طرح متاثر ،ڈیڑھ سو پروازیں منسوخ
    نوجوانوں کیلیے وزیراعظم قرضہ اسکیم بحال
    زائد اثاثہ جات کیس؛ سلمان شہباز کی 14 روزہ حفاظتی ضمانت منظور

    یاد رہے کے گزشتہ روز کی قومی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا تھا جبکہ 29 مریضوں کی حالت تشویشناک تھی.  این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3 ہزار 341 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہتھے .جن میں سے 7 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی. ملک بھر میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.21 فیصد رہی تھی.

  • سدھارتھ کی سالگرہ پر شہناز گل نے کہہ دیا میں تم سے پھر ملوں گی

    سدھارتھ کی سالگرہ پر شہناز گل نے کہہ دیا میں تم سے پھر ملوں گی

    بگ باس 13 میں رنگ جمانے والی شہناز گل دیکھتے ہی دیکھتے سب کی فیورٹ بن گئیں. بگ باس 13 میں ان کی دوستی سدھارتھ شکلہ سے ہوئی جو کہ اُس سیزن کے ونر بھی تھے .سدھارتھ شکلہ بہت جلد اس دنیا سے رخصت ہو گئے . شہناز گل ان کے بہت قریب تھیں ،سدھارتھ شکلہ کا دنیا سے جانا ان کے گھر والوں کے بعد شہناز گل کے لئے سب سے زیادہ تکلیف دہ تھا. شہناز سدھارتھ کو ان کی موت کے بعد بھی نہیں بھولیں ، انہوں نے ھال ہی میں سدھارتھ شکلہ کی سالگرہ منائی اور اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سدھارتھ میں تم سے پھر ملوں گی ، شہناز گل کے اس

    جذاتی جملے کو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ سراہا گیا کسی نے کہا کہ شہناز سدھارتھ کو بہت پسند کرتی تھیں اور کرتی ہیں اور کسی نے کہا کہ سدھارتھ دنیا سے تو چلا گیا لیکن شہناز کےگل کے دل سے نہیں نکلا. یاد رہےکہ شہناز گل سلمان خان کی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان سے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کرنے جا رہی ہیں ، سلمان خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس فلم میں بہت ہی اچھا کام کیا ہے. شہناز کے مداح ان کو بڑی سکرین پر دیکھنے کےلئے بے تاب ہیں .

  • تاجکستان کے صدر دو روزہ دورے پر کل پاکستان پہنچیں گے

    تاجکستان کے صدر دو روزہ دورے پر کل پاکستان پہنچیں گے

    .وزیراعظم شہباز شریف کے دعوت نامے پر تاجکستان کے صدر امام علی رحمٰن 14 دسمبر کو دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔

    تاجکستان کے صدر دو روزہ دورے پر کل پاکستان پہنچیں گے.ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق تاجکستان کے صدر، وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر دو روزہ دورے پر پاکستان آرہے ہیں۔ پاکستان اور تاجکستان دیرینہ تاریخی، ثقافتی اور مذہبی رشتوں کے ذریعے جڑے ہوئے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان باہمی احترام اور غیر معمولی ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور تاجکستان کے درمیان مختلف علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر خیالات یکساں ہیں۔ وسطی ایشیا میں تاجکستان، پاکستان کا قریبی ہمسایہ ملک ہے، دونوں ممالک کے درمیان محض واخان راہداری واقع ہے، یہ قربت تاجکستان کو وسطی ایشیا میں پاکستان کا ایک اہم شراکت دار بناتی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں.
    تاریخی معاہدے کی منظوری ، وزیر اعظم وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت آج کرینگے
    نئی جگہ ہجرت کرنے والے بچوں کی کونسلنگ والدین کی بھاری ذمہ داری /
    برطانیہ میں شدید برفباری سے مواصلات کا نظام بری طرح متاثر ،ڈیڑھ سو پروازیں منسوخ
    نوجوانوں کیلیے وزیراعظم قرضہ اسکیم بحال
    زائد اثاثہ جات کیس؛ سلمان شہباز کی 14 روزہ حفاظتی ضمانت منظور
    بیان میں بتایا گیا کہ دو روزہ دورے کے دوران تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، علاقائی روابط پر تبادلہ خیال ہوگا اور کئی دوطرفہ معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے۔ ترجمان نے کہا کہ کہ توقع ہے کہ تاجک صدر کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون اور بڑھتی ہوئی جیو اکنامک پارٹنرشپ کو مزید تقویت ملے گی۔

  • سبسڈی والے آٹے کی فروخت میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا انکشاف

    سبسڈی والے آٹے کی فروخت میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا انکشاف

    سبسڈی والے آٹے کی فروخت میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا انکشاف ہوا ہے.

    ملک کے بازاروں میں سبسڈی والے آٹے کی فروخت میں کروڑوں روپے کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔ پبلک اکاؤنٹس کی ذیلی کمیٹی کا وجیہ قمر کی زیر صدارت اجلاس ہوا، وزارت صنعت و پیداوار کے آڈٹ اعتراضات 2018-19 کا جائزہ لیا گیا۔ آڈٹ حکام نے بتایا کہ شیخوپورا اور گجرانوالہ میں سبسڈی والا آٹا بازار میں مہنگے داموں فروخت کیا گیا، کروڑوں روپے کا آٹا صرف کاغذوں میں خریدا اور بیچا گیا جبکہ عملی طور پر فلور مل موجود نہیں تھی۔

    سیکریٹری صنعت و پیداوار کے مطابق عملے کی انکوائری کی گئی اور بے ضابطگیاں ثابت ہوئی، شیخوپورا اور گجرانوالہ میں ریجنل منیجر کو معطل کیا گیا، معاملے کی دوبارہ انکوائری کا حکم دیا گیا ہے۔ کنوینیئر کمیٹی نے کہا کہ دن کی روشنی میں ڈاکے پڑھ رہے ہیں مگر ابھی تک ذمہ داروں کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں.
    تاریخی معاہدے کی منظوری ، وزیر اعظم وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت آج کرینگے
    نئی جگہ ہجرت کرنے والے بچوں کی کونسلنگ والدین کی بھاری ذمہ داری /
    برطانیہ میں شدید برفباری سے مواصلات کا نظام بری طرح متاثر ،ڈیڑھ سو پروازیں منسوخ
    نوجوانوں کیلیے وزیراعظم قرضہ اسکیم بحال
    زائد اثاثہ جات کیس؛ سلمان شہباز کی 14 روزہ حفاظتی ضمانت منظور
    نزہت پٹھان نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز بدنامی کا دھبہ بن چکی ہے جبکہ محکمے کے افسران ارب پتی بن چکے ہیں، حکومت اربوں روپے کی سبسڈی دیتی ہے مگر عوام کو فائدہ نہیں ملتا۔ آڈٹ حکام نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹور نے 99کروڑ روپے کی تین کمپنیوں سے برانڈڈ چینی خریدی اور چینی کی خریداری میں قوائد و ضوابط کو نظر انداز کیا گیا۔ کمیٹی نے دو ماہ میں انکوائری کر کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی ہدایت کر دی۔

  • سشانت سنگھ راجپوت کے گھر میں کوئی رہنے کو کیوں تیار نہیں ؟‌

    سشانت سنگھ راجپوت کے گھر میں کوئی رہنے کو کیوں تیار نہیں ؟‌

    بالی وڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت جنہوں نے نہایت کم عرصے میں وہ شہرت سمیٹی جو کسی کا خواب ہی ہوسکتی ہے. وہ اپنے ہی فلیٹ میں پنکھے سے جھول گئے اور موت کو گلے لگالیا. کہا جا رہا ہے کہ انہوں نے جب سے خود کشی کی ہے ان کا گھر تب سے خالی ہے. سشانت سنگھ راجپوت کرائے کے گھر میں رہتے تھے ، اس گھر کو دوبارہ کرائے پر چڑھانے کی بارہا کوشش کی جا رہی ہے لیکن کوئی اس گھر میں آنے کے لئے تیار ہی نہیں ہے. اطالاعات کے مطابق ریئل اسٹیٹ کا کام کرنے والے بروکر نے اس فلیٹ کو کرائے پر دینے کے لیے ایک ویڈیو بھی بنا کر سوشل میڈیا پر

    شیئر کی۔ ٹویٹر پر شیئر ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کشادہ فلیٹ کی کھڑکی سے سمندر نظر آرہا ہے۔ انہوں نے اس کے ساتھ یہ بھی بتایا کہ فلیٹ کا ماہانہ کرایہ پانچ لاکھ بھارتی روپے ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ گھر آئیڈل لوکیشن پر ہے، اس گھر کو کرائے پر لینے کےلئے لوگوں‌کی ایک لائن لگی ہوتی تھی لیکن اب یہ وقت ہے کہ اس گھر کو لینے کے لئے کوئی تیار ہی نہیں ہے. شاید لوگ آج تک سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کی دہشت سے باہر نہیں نکلے.

  • میری اہلیہ بہت لذیذ کھانا بناتی ہیں منیب بٹ

    میری اہلیہ بہت لذیذ کھانا بناتی ہیں منیب بٹ

    اداکار منیب بٹ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میری اہلیہ ایمن خان بہت زیادہ اچھا کھانا بناتی ہیں. میں‌خود بھی کھانا بنا لیتا ہوں ، چکن کڑاہی ، نوڈلز اور انڈہ اچھا بنا لیتا ہوں . انہوں نے مزید کہا کہ ایمن قیمہ بہت اچھا بناتی ہے اور ان کے ہاتھ میں اتنی زیادہ لذت ہے کہ کیا ہی کہنے. منیب بٹ نے مزید کہا کہ میری ایمن کے ساتھ نوک جھوک ہو جاتی ہے لیکن بہت ہی معمولی باتوں‌ پر، ہمارا لڑائی جھگڑا بھی بہت کم ہوتا ہے. ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھے اپنمی فیملی سے بہت لگائو ہے مجھے جب بھی وقت ملتا ہے باہر گھومنے پھرنے کی بجائے ان کے ساتھ وقت گزارنے کو ترجیح دیتا ہوں‌.انہوں‌ نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کو پسند کرنے کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ وہ بہت ہی نڈر ، باہمت اور ایماندار ہیں،

    منیب بٹ کہتے ہیں کہ میں بچپن میں بہت زیادہ شرارتی ہوا کرتا تھا ، اور ایسی خطرناک قسم کی شرارتیں کرتا تھا کہ جو بتائی بھی نہیں جا سکتیں. آج بھی شرارتی ہوں لیکن اب زرا بڑا ہو گیا ہوں اس لئے ویسی شرارتیں نہیں کرتا جیسی بچپن میں کیا کرتا تھا. انہوں نے کہا کہ مجھے جون ایلیا کی شاعری بھی بہت پسند ہے اور میوزک سننا موڈ پر منحصر ہے.