Baaghi TV

Author: +9251

  • اداکاری کا فی الحال ارادہ نہیں آئمہ بیگ

    اداکاری کا فی الحال ارادہ نہیں آئمہ بیگ

    گلوکارہ آئمہ بیگ جن کا حال ہی میں گانا پیارا ہوا تھا ریلیز ہوا ہے اس گانے نے انٹرنیٹ پردھوم مچائی ہے . آئمہ کے اس گیت کو بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے آئمہ سے قبل یہ گیت کیفی خلیل نے گایا تھا. آئمہ بیگ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ گلوکاری میری پہلی ترجیح ہے اور رہے گی . اداکاری کی آفرز مسلسل آرہی ہیں لیکن میری توجہ صرف اور صرف گلوکاری پر ہے. آئمہ بیگ نے اس انٹرویو میں کہا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ میرے گائے ہوئے گیت ملک کی نمبر ون ہیروئنز پر فلمائے گئے ہیں. مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ میری آواز ہر ہیروئین پر سوٹ کرتی ہے. انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہیروئین بہت اچھا کام کررہی ہے لیکن کبری خان میری پسندیدہ ہیں . ان کی اداکاری ان کی شخصیت ہر لحاظ سے

    بہت خوبصورت ہے. آئمہ بیگ کے مطابق وہ جب پریشان ہوتی ہیں تو اپنی بہن کومل کو مس کرتی ہیں اور اس وقت میں کومل کو اپنے ساتھ دیکھنا چاہتی ہیں، انہوں نے کہا کہ میری فیملی میرے لئے سب کچھ ہے میں انہی کی سپورٹ کی بدولت یہاں تک پہنچی ہوں. ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ساحر علی بگا کے ساتھ گانا یقینا اعزاز کی بات ہے میں نے ان کے ساتھ کام کرکے بہت کچھ سیکھا ہے.

  • نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی لاہور پہنچ گئیں

    نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی لاہور پہنچ گئیں

    نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی 2 روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئی ہیں۔

    نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی2 روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ملالہ یوسف زئی اپنے والد کے ہمراہ لاہور آئی ہیں، یہاں وہ مختلف سیمینارز میں شرکت کریں گی۔ اس موقع پر لمز یونیورسٹی میں ملالہ یوسف زئی کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملالہ یوسف زئی 16 دسمبر کو واپس جائیں گی۔
    ملالہ یوسف زئی نے اپنے ٹویئٹرپیغام میں بتایا کہ وہ بہت اچھا محسوس کر رہی ہیں اپنے آبائی گھر پاکستان آ کراوروہ لاہور میں قیام کریں گی.


    نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی لاہور پہنچ گئیں ھیں ملالہ یوسف زئی ورجن اٹلانٹک کی پرواز وی ایس 364 کے ذریعے لاہور پہنچیں، ملالہ یوسف زئی کی فیملی بھی ان کے ہمراہ ہے۔ ملالہ یوسف زئی دو روز پاکستان میں قیام کریں گی۔ دورہ کے دوران ماہرین تعلیم اور حکومتی عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گی۔ پاکستان میں تعلیمی ڈھانچے میں بہتری بارے اپنی شفارشات دیں گی۔ ملالہ یوسف زئی وزیراعلی پنجاب پرویز الہی سے بھی ملاقات کریں گی۔

    یہ بھی پڑھیں؛ وزیر خارجہ کی ملالہ سے ملاقات، خواتین کے حقوق اور لڑکیوں کی تعلیم زیربحث
    وزیراعظم شہبازشریف کی ملالہ سے ملاقات، لڑکیوں کی تعلیم زیر بحث
    ملالہ نے فلم جگت میں قدم رکھ دیئے
    ملالہ یوسفزئی فلم جوائے لینڈ کی ٹیم میں بطور پرڈیوسر شامل

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ وزیراعظم شہباز شریف سے ملالہ فنڈ کی شریک بانی ملالہ یوسفزئی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس کے موقع پر ملاقات کی تھی۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے ملالہ یوسفزئی کی جانب سے سماجی مسائل بالخصوص بچیوں کی تعلیم پر عالمی سطح پر وکالت کو سراہا تھا۔

    وزیراعظم نے حالیہ موسمیاتی سیلاب سے ہونے والے نقصانات اور تباہی پر روشنی ڈالی تھی جس سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا، وزیراعظم نے سیلاب سے تعلیمی انفراسٹرکچر پر مرتب ہونے والے اثرات پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔

    ملالہ یوسف زئی نے اس موقع پر تمام بچیوں کیلئے تعلیم کے حق کو فروغ دینے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا تھا کہ پاکستان میں حالیہ سیلاب سے بہت سے سکول تباہ ہوگئے ہیں۔ انہوں نے پسماندہ بچوں بالخصوص بچیوں کی مدد کیلئے اپنے عزم کا اظہار کیاتھا

  • ہرتیک روشن سکول سے واپسی پر کیوں رویا کرتے تھے؟‌

    ہرتیک روشن سکول سے واپسی پر کیوں رویا کرتے تھے؟‌

    بالی وڈ کے اداکار ہرتیک روشن جو نہ صرف بہترین اداکاری کرتے ہیں بلکہ بہترین ڈانسر بھی ہیں . ہرتیک روشن ہر دلعزیز ہیں اپنی پہلی ہی فلم سے انہوں نے شائقین کے دل جیت لئے. ہرتیک روشن نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہےاس میں انہوں نے اپنے بچپن کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ میں سکول میں بہت زیادہ شرمیلا ہوا کرتا تھا زیادہ دوستیاں نہیں کرتا تھا کسی سے بات چیت نہ کرنے کے سبب میں سب سے الگ تھلگ رہتا تھا. سکول جانا شروع کیا تو وہاں اس مسئلے کی وجہ سے میں پریشان رہتا تھا اور گھر کب جائوں گا اس وقت کا انتظار کررہا ہوتا تھا. میں گھر جاتے ساتھ ہی رونا شروع کر دیتا تھا کیونکہ میرا سکول میں دل نہیں لگتا تھا. انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ مجھے ریڑھ کی ہڈی کے مسائل بچپن سے

    ہی تھے اور ڈاکٹروں نے کہہ دیا تھا کہ یہ مسئلہ ایسا ہے کہ اس کے سبب ڈانس یا اداکاری کرنا آپ کے بس کی بات نہیں ہے اب ، اس چیز نے مجھے کئی سال تک تنگ کیا. لیکن میں جب بڑا ہوا تو پوری قوت کے ساتھ اس مسئلے کا مقابلہ کیا اور آپ دیکھ سکتے ہیں کہ میں نے ڈانس بھی کیا اور اداکاری بھی کی .

  • عمرے کے بعد شاہ رخ خان وشنو دیوی مندر پہنچ گئے

    عمرے کے بعد شاہ رخ خان وشنو دیوی مندر پہنچ گئے

    بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان جو اپنی منفرد ادکاری اور انداز کے لئے بہت زیادہ مشہور ہیں. حال ہی میں شاہ رخ خان نے سعودی عرب میں منعقدہ ریڈ سی انٹرنینشل فلم فیسیٹیول میں شرکت کی .اس میں ان کو ایوارڈ سے نوازا گیا . اس فیسٹیول میں شرکت سے قبل شاہ رخ خان نے عمرے کی سعادت بھی حاصل کی ، عمرہ کرتے ہوئے شاہ رخ خان کی تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوئیں . شاید ان تصاویر کو دیکھ کر بھارتی میڈیا کافی تکلیف میں تھا . لہذا اس نے شاہ رخ کی وطن واپسی کے بعد، یہ کہنا شروع کر دیا ہے کہ شاہ رخ خان وطن واپس آتےہی وشنو دیوی مندر پہنچ گئے ہیں. شاید بھارتی میڈیا یہ تاثر دینا چاہ رہا ہے کہ اگر شاہ رخ خان نے عمرہ کیا تو وہ ہندو مذہب کو بھی مانتے ہیں، وہ صرف مسلمان ہی نہیں بلکہ ہندو

    مذہب کی بھی نمائندگی کرتے ہیں. بھارتی میڈیا نے ایک وڈیو چلائی جس میں ایک شخص ہڈی پہنے ہوا ہے اس کے ساتھ گارڈز ہیں، یہ واضح نہیں ہے کہ یہ شاہ رخ خان ہی ہیں لیکن بھارتی میڈیا کا دعوی ہے کہ یہ شاہ رخ خان ہی ہیں . یوں بھارتی میڈیا کوئی بھی ایسا موقع ہاتھ سے نہیں جانے دینا کہ جس میں وہ اپنے تعصب کو ظاہر نہ کرے.

  • بھارت کی جانب سے پاکستانی ویب سیریز پر پابندی لگانے کا اعلان

    بھارت کی جانب سے پاکستانی ویب سیریز پر پابندی لگانے کا اعلان

    پاکستانی فلم دا لیجنڈ آف مولا جٹ کی کامیابی کے بعد ہندوستانیوں کا مطالبہ تھا کہ اسے بھارت میں بھی ریلیز کیا جائے، سوشل میڈیا پر یہ بحث جاری تھی کہ مہاراشٹر نونرمان سینا کے رہنما امیہ کھوپکر نے اعلان کر دیا کہ ان کی جماعت پاکستانی فلم کو کسی صورت بھی بھارت میں ریلیز نہیں ہونے دے گی اور انہوں نے یہاں تک کہہ دیا تھا کہ جس کو پاکستانی فلم دیکھنی ہے وہ بھارت چلا جائے. حال ہی میں بھارتی وزارت اطلاعات ونشریات نے پاکستانی ویب سائٹس، دوموبائل ایپلی کیشن4 سوشل میڈیا اکاؤنٹس سمیت ایک پاکستانی اسمارٹ ٹی وی ایپ کو بھارت میں بند کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔پاکستانی اسمارٹ ٹی وی ایپ نے حال ہی میں ایک ویب سیریز’سیوک- دی کنفیشنز‘ ریلیز کی ہے جس کی چند

    ہی اقساط نے بھارت سمیت دنیا کے کئی ممالک میں ہلچل مچائی ہے۔اس ویب سیریز میں شدت پسند تنظیموں کے مسلمانوں اورسکھوں پر کیے جانے والے مظالم اور اہم واقعات سے متعلق حقائق کو دکھانے کی کوشش کی گئی ہے۔بھارتی حکومت اس ویب سیریز کی چند ہی اقساط دیکھ کر آگ بگولا ہو گئی ہے جس کے بعد پاکستانی اسمارٹ ٹی وی ایپ پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے.سوشل میڈیا پر بھارتی حکومت کی جانب سے اس اقدام پر کافی تنقید کی جا رہی ہے.

  • گلوکارہ ایوا بی نے منگنی کر لی

    گلوکارہ ایوا بی نے منگنی کر لی

    گلوکارہ ایوابی جنہوں نے کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے بلوچی گانے ’کنا یاری‘ سے بے پناہ شہرت حاصل کی. دیکھتے ہی دیکھتے وہ نمبر ون گلورائوں کی فہرست میں شامل ہو گئیں. ان کے مداح ان کی زندگی سے جڑی ہر بات پر نظر رکھتے ہیں . حال ہی میں گلوکارہ نے انسٹاگرام اکائونٹ پر چند تصاویر اپلوڈ کیں اور کیپشن اس قسم کا دیا کہ جس سے محسوس ہوا کہ گلوکارہ نے منگنی کر لی ہے انہوں نے تصاویر میں اپنے منگیتر کو بھی مینشن کیا . تاہم انہوں‌نے زیادہ تفصیلات شئیر نہیں کیں . ایوابی نے پہلی بار حجاب کے بغیر اپنے چہرے کی تصویر بھی شیئر کی۔ایوا بی نے منگنی کی پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں انگوٹھی کا ایموجی بھی استعمال کیا. گلوکارہ کے مداح یہ جاننا چاہتے ہیں کہ ایوابی نے کس

    سے منگنی کی ہے. کہا جا رہا ہے کہ ایوا نے جس سے منگنی کی ہے اس کا تعلق شوبز سے نہیں ہے. یاد رہے کہ ایوا بی کے گانے ’کنا یاری‘ کو ملک بھر میں بہت پسند کیا گیا تھا اور وہ مذکورہ گانے کی وجہ سے عالمی سطح پر بھی مشہور ہوئی تھیں۔ایوا بی نے کیریئر کے آغاز میں ہی نہ صرف اپنے بلوچ ثقافتی لباس پہننا شروع کیا بلکہ انہوں نے مکمل حجاب کرنا بھی شروع کیا اور اسی وجہ سے ان کی مقبولیت میں اضافہ دیکھنے کو ملا۔ان کے ریپ گانے کو رواں برس ریلیز ہونے والی پہلی مسلم سپر ہیرو امریکی ویب سیریز ’مس مارول‘ میں بھی شامل کیا گیا تھا۔

  • مفتی تقی عثمانی نے ملک کی معیشت میں بہتری کا وظیفہ بتادیا

    مفتی تقی عثمانی نے ملک کی معیشت میں بہتری کا وظیفہ بتادیا

    مفتی تقی عثمانی نے ملک کی معیشت میں بہتری کا وظیفہ بتادیاہے.

    ملک کے معروف عالم دین اور دارالعلوم کراچی کے روح رواں مفتی تقی عثمانی نے ملک کی تباہ حال معیشت کی بحال کے لیے ایک تجویز کردیا۔ مفتی تقی عثمانی نے ملک کے اقتصادی حالات میں بہتری لانے کیلیے مسلمانون سےروز رات قرآن کریم کی ایک مشہور سورۃ پڑھنے کی درخواست کی ہے۔

    مفتی تقی عثمانی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ”ملك كے جو اقتصادی حالات ہیں ان میں بہتری لانے کے لئے مخلصانہ اقدامات تو ارباب اختیار کاکام ہے اللہ تعالی انہیں اسکی توفیق عطا فرمائیں عام مسلمانوں سے درخواست ہے کہ وہ روزانہ رات کو سورۂ واقعہ پڑھنے کا معمول بنا کر اللہ تعالی سے دعا ضرور کیاکریں کیونکہ سب کچھ اسی کے اختیار میں ہے“۔

    مفتی تقی عثمانی کو ان کے مشورے پر بیشتر ٹوئٹر صارفین نے تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ایک صارف نے لکھاکہ”مفتی صاحب سورہ واقعہ پڑھنےکامعمول بناکر اللہ تعالی سےدعا ضرورکرنی چاہیئےلیکن اسی قرآن میں’ اِن الله ياَمركم ان توَدوا الاَمانات اِلى اَهلها ‘کا حکم بھی دیا گیا ہے،جب تک کرپٹ اورنااہل قسم کےلوگ ہم پرمسلط رہیں گےہماری معیشت درست نہیں ہوسکتی، اس کے لیےویژنری اور الله سےڈرنےوالوں کوبرسراقتدارلانا ہوگا۔

    ایک اور صارف نے لکھاکہ”استاد محترم! جب تک سودی لین دین ہو تب تک ملک کا سنبھلنا ناممکن ہے۔ زندہ مثال افغانستان ہے“۔ ایک صارف نے لکھاکہ”معذرت کے ساتھ آپ ہمارے لئے نہایت قابل احترام ہیں، لیکن کیا حق حکمرانی چوروں، ڈاکوؤں اور لٹیروں کے لیے ہے اور علمااور دیندار خانقاہوں کے لیے، صرف دعاؤں سے کچھ نہیں ہوگا، علما کو میدان عمل میں نکلنا ہوگا ،مسلکوں کے خول سے نکلنا ہوگا ورنہ تاریخ آپ ہم سے زیادہ جانتے ہیں“۔
    مزید یہ بھی پڑھیں.
    تاریخی معاہدے کی منظوری ، وزیر اعظم وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت آج کرینگے
    نئی جگہ ہجرت کرنے والے بچوں کی کونسلنگ والدین کی بھاری ذمہ داری /
    برطانیہ میں شدید برفباری سے مواصلات کا نظام بری طرح متاثر ،ڈیڑھ سو پروازیں منسوخ
    نوجوانوں کیلیے وزیراعظم قرضہ اسکیم بحال
    زائد اثاثہ جات کیس؛ سلمان شہباز کی 14 روزہ حفاظتی ضمانت منظور
    ایک صارف نے لکھاکہ”مفتی صاحب ان صاحب اختیار و ارباب اقتدار میں آپ سمیت 5لاکھ علما کا قائد جمعیت بھی ہے ان سے کبھی استفسار کیا ہے؟ اسٹیج پر ان کے مدح سرائی میں آپ اور آپ کے شاگرد زمین و آسمان کے قلابے تو ملاتے ہیں“۔

  • آج تک حکومت کی جانب سے ہمیں راشن اور ایک خیمہ تک نہیں ملا،سیلاب متاثرین کی دہائی

    آج تک حکومت کی جانب سے ہمیں راشن اور ایک خیمہ تک نہیں ملا،سیلاب متاثرین کی دہائی

    بارش سے متاثرہ مکان کے باعث ہماری زندگیاں خطرے میں ہیں

    آج تک حکومت کی جانب سے ہمیں راشن اور ایک خیمہ تک نہیں ملا

    صوبائی وزرا اور این جی اوز کے افسران ہم سے بھی زیادہ امداد کے مستحق لگتے ہیں

    سیلاب سے متاثرہ شخص سعد الله لہڑی کی میڈیا سے گفتگو
    ڈیرہ مراد جمالی ( محبوب علی مگسی)حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ شخص گوٹھ عبدالرحمن لہڑی موضع مانجوٹھی تحصیل ڈیرہ مراد جمالی کے رہائشی سعد الله لہڑی نے ڈپٹی کمشنر نصیر کے دفتر کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ طوفانی بارشوں اور تباہ کن سیلاب کے باعث ہمارا سب کچھ بارش کے پانی اور سیلاب کی نذر ہو گیا ہم بے یار و مددگار ہو گئے ہمارے کچے مکانات میں دراڑیں پڑ گئی ہیں جو کہ کسی بھی وقت گر سکتے ہیں جس سے ہمارے خاندان کے تمام افراد کی زندگیاں شدید خطرے میں ہیں کیوں کہ ہمیں حکومت اور این جی اوز کی جانب سے آج تک اپنا سر چھپانے کیلئے ایک خیمہ تک نہیں ملا اور نہ ہمیں راشن دیا گیا ہے ہم سردیوں کی وجہ سے اپنے خطرناک مکان کے اندر سونے کے لیے مجبور ہیں

    سعد اللہ لہڑی نے کہا کہ نصیر آباد سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزرا کے پاس جاتے ہیں تو وہ کہتے ہیں کہ ہمیں بھی کچھ نہیں مل رہا ہے جبکہ این جی اوز کے افسران کہتے ہیں کہ اگر ہم آپ کو امدادی سامان کا ٹوکن دیں گے تو سامان کا نصف حصہ جبکہ نقدی میں 21 ہزار روپے سے فی کس 8 ہزار روپے آپ لیں گے بقیہ رقم ہماری ہوگی انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ صوبائی وزراء سمیت نصیر آباد کے تمام بڑے سیاستدان اور این جی اوز افسران ہم سے بھی زیادہ سیلاب متاثرین ہیں اس لیے وہ سے زیادہ امدادی سامان کے مستحق ہیں اللہ کے سوا نصیر آباد میں غریبوں کی مدد کرنے والا کوئی نہیں ہے انہوں نے کمشنر نصیر آباد بشیر احمد بنگلزئی سے اپیل کی ہے کہ وہ ہم غریبوں کی داد رسی کے لے کچھ اقدامات کریں اس موقع پر میر احمد لہڑی بھی ان کے ساتھ موجود تھے

  • اللہ کا شکر ہے ملک ڈیفالٹ ہونے سے بچ گیا،سعد رفیق

    اللہ کا شکر ہے ملک ڈیفالٹ ہونے سے بچ گیا،سعد رفیق

    اللہ کا شکر ہے کہ ملک ڈیفالٹ ہونے سے بچ گیا ہے. وفاقی وزیرریلوے سعد رفیق

    وفاقی وزیرریلوے و ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ اللہ کا شکر ہے ملک ڈیفالٹ ہونے سے بچ گیا ہے.
    لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ جنہوں نے اسے زمین سے اٹھا کر جھوٹا مہاتما بنایا اس نے ان کے ساتھ احسان فراموشی کی، ہم پر بہت ہی بھونڈے انداز میں مقدمات بنائے گئے تھے، صاف ظاہر تھا سیاسی مخالفت کے باعث مقدمات بنائے گئے تھے، اب حالات مختلف ہیں، عمران خان کے ساتھ کوئی نہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اسمبلیاں بنانا اور توڑنا کھیل ہے کیا، انتخابات کرانے کے لئے پیسے چاہئیں، اس لیے جہاں آپ کی حکومتیں ہیں وہاں کام کریں۔ وزیر ہوا بازی نے کہا کہ ہماری 2013 اور 2018 کی کارکردگی کا اس کے چار سال سے موازنہ کریں، ادارے تباہ کر دیئے گئے، حکومت کے پاس کوئی پیسا نہیں، ان 8 ماہ میں تو ہم آگ بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں، اللہ کا شکر ہے ملک ڈیفالٹ ہونے سے بچ گیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں.
    تاریخی معاہدے کی منظوری ، وزیر اعظم وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت آج کرینگے
    نئی جگہ ہجرت کرنے والے بچوں کی کونسلنگ والدین کی بھاری ذمہ داری /
    برطانیہ میں شدید برفباری سے مواصلات کا نظام بری طرح متاثر ،ڈیڑھ سو پروازیں منسوخ
    نوجوانوں کیلیے وزیراعظم قرضہ اسکیم بحال
    زائد اثاثہ جات کیس؛ سلمان شہباز کی 14 روزہ حفاظتی ضمانت منظور
    خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ میرے خیال میں نیب کو ختم کرکے احتساب کا ایک نیا ادارہ بنانا چاہیے ، موجودہ چیئرمین نیب ایماندار آدمی ہیں۔

  • وزیرِخارجہ بلاول بھٹو زرداری کل سے دورۂ امریکہ کے لیے روانہ ہوں گے

    وزیرِخارجہ بلاول بھٹو زرداری کل سے دورۂ امریکہ کے لیے روانہ ہوں گے

    وزیرِخارجہ بلاول بھٹو زرداری کل سے دورۂ امریکہ کے لیے روانہ ہوں گے.

    وزیرخارجہ بلاول بھٹو بدھ سے 21 دسمبر تک امریکا کا دورہ کریں گے ۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو 15 اور 16 دسمبر کو نیویارک میںوزراء خارجہ جی 77 اور چین کی وزارتی کانفرنس کی میزبانی کریں گے، وزیر خارجہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس سے بھی ملاقات کریں گے۔

    دفتر خارجہ کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق وزیر خارجہ عالمی امن و سلامتی کے موضوع پر اقوام متحدہ سکیورٹی کونسل مباحثے میں شرکت کریں گے، اس کے بعد بلاول بھٹو 19 دسمبر کو واشنگٹن جائیں گے، وزیر خارجہ امریکی کانگریسی رہنمائوں سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔وزیرخارجہ بلاول بھٹو کے دورہ امریکا میں حکومتی عہدیداروں اور پاکستانی امریکی سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں بھی شیڈول کا حصہ ہیں۔

    15 اور 16 دسمبر کو نیویارک میں وزیرِخارجہ جی 77 اور چین کی بین الوزرا کانفرنس کی میزبانی اور صدارت کریں گے۔ اس کانفرنس کے ایجنڈے میں کورونا وبا، موسمی آفات اور جغرافیائی سیاسی پیش رفت کے تناظر میں پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں ترقی پذیر ممالک کو درپیش چیلنجز پر بحث شامل ہے۔‘
    مزید یہ بھی پڑھیں.
    تاریخی معاہدے کی منظوری ، وزیر اعظم وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت آج کرینگے
    نئی جگہ ہجرت کرنے والے بچوں کی کونسلنگ والدین کی بھاری ذمہ داری /
    برطانیہ میں شدید برفباری سے مواصلات کا نظام بری طرح متاثر ،ڈیڑھ سو پروازیں منسوخ
    نوجوانوں کیلیے وزیراعظم قرضہ اسکیم بحال
    زائد اثاثہ جات کیس؛ سلمان شہباز کی 14 روزہ حفاظتی ضمانت منظور
    دورے کے دوران وزیرِخارجہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کریں گے اور بدھ کو منعقد ہونے والے ’بین الاقوامی امن اور سلامتی کی بحالی‘ کے موضوع پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایک اعلیٰ سطحی مباحثے میں بھی حصہ لیں گے۔
    دفتر خارجہ کے مطابق ’وزیر خارجہ 19 دسمبر کو واشنگٹن ڈی سی کا دورہ کریں گے جہاں وہ اعلیٰ سطح کے سرکاری حکام، کانگریس کے رہنماؤں، پاکستانی نژاد امریکی تاجروں اور پاکستانی کمیونٹی کے ارکان سے ملاقاتیں کریں گے۔ سرکاری ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے دوطرفہ اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا تاکہ پاکستان اور امریکہ کے دوطرفہ تعلقات بالخصوص تجارت، سرمایہ کاری، موسمیاتی چیلنجز اور اقتصادی ترقی کے شعبوں میں تعاون کو آگے بڑھایا جا سکے۔