Baaghi TV

Author: +9251

  • عمران خان کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت 19دسمبر تک ملتوی

    عمران خان کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت 19دسمبر تک ملتوی

    عمران خان کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت 19دسمبر تک ملتوی

    لاہور ہائی کورٹ میں عمران خان کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے عمران خان کو ممنوعہ فنڈنگ کیس کی طلبی کا نوٹس معطل کرنے کے حکم میں 19 دسمبر تک توسیع کردی کردی ہے جبکہ عدالت میں ایف آئی اے کی جانب سے رپورٹ جمع کروائی گئی جبکہ سرکاری وکیل سے استدعا کی گئی کہ ہمیں وقت دیا جائے. تاہم اس کے بعد عمران خان کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت 19دسمبر تک ملتوی کردی گئی.

    یاد رہے کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے طلبی کے خلاف عمران خان کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی تھی . میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے کی جانب سے طلبی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ نے درخواست سماعت کیلئے مقرر کی تھی لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے درخواست کی سماعت کے لیے ایک رکنی بینچ تشکیل دیا گیا، جہاں لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس اسجد جاوید گھرال 7 دسمبر کو سابق وزیراعظم کی درخواست پر سماعت کرنے کا کہا گیا تھا جو آج ہوئی.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    مارگلہ کی پہاڑیوں پر نایاب نسل کا تیندوہ مردہ حالت میں پایا گیا
    خاشقجی کی منگیتر، نے امریکی عدالت کے فیصلے پر ردعمل میں کہا کہ "جمال آج پھر انتقال کر گئے ہیں۔”
    دنیا میں ترقی جنگوں سے نہیں بیلٹ پیپر سے آئی،سیکرٹری الیکشن کمیشن

    خیال رہے کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ایف آئی اے طلبی کا نوٹس لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا عمران خان نے ایف آئی اے طلبی کے نوٹس کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی تھی، درخواست میں وزارت داخلہ اور ڈی جی ایف آئی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ایف آئی اے نے سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے طلبی کا نوٹس بھجوایا.

  • مارگلہ کی پہاڑیوں پر نایاب نسل کا تیندوہ مردہ حالت میں پایا گیا

    مارگلہ کی پہاڑیوں پر نایاب نسل کا تیندوہ مردہ حالت میں پایا گیا

    مارگلہ کی پہاڑیوں پر نایاب نسل کا تیندوہ مردہ حالت میں پایا گیا

    اسلام آباد کی مارگلہ کی پہاڑیوں پر نایاب نسل کا تیندوہ مردہ حالت میں برآمد ہوا ہے. وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے ترجمان نے کہا کہ تیندوا مارگلہ ہلز کے علاقے سنہیاری میں مردہ حالت میں پایا گیا ہے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق تیندوے کی موت بلندی سے گرنے کے باعث ہوئی۔ بلندی سے گرنے کے باعث چوٹ تیندوے کے دماغ پر لگی۔ تیندوے کی ہسٹوپتھالوجی رپورٹ کے بعد موت کی دیگر وجوہات کا تعین ہو سکے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ واقع چند روز پرانا ہے، وائلڈ لائف کے اہلکار مردہ تیندوے کو سینٹر لے گئے تھے۔ یاد رہے کہ چند روز قبل بھی شاہراہ کاغان پر پہاڑی سے گر کر زخمی ہونے والا تیندوا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج دم توڑ گیا تھا۔ تاہم اس سے قبل پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں کئی دہائیوں بعد معدومی کے خطرے سے دو چار تیندوے کا ایک جوڑا دیکھا گیا تھا.

     
    محکمہ جنگلات و جنگلی حیات بلوچستان کے حکام کے مطابق تیندوے کا یہ جوڑا نایاب اقسام میں سے ایک ‘پرشیئن لیپرڈ’ ہے اور اسے عالمی ادارہ برائے تحفظ فطرت آئی یو سی این نے 2016 میں معدومی کے خطرے سے دو چار جانوروں کی فہرست یعنی ریڈ لسٹ میں شامل کر رکھا ہے۔
    چیف کنزرویٹر محکمہ جنگلات و جنگلی حیات بلوچستان شریف بلوچ نے عالمی ادارے کو بتایا تھا کہ ’تیندوے کے جوڑے کو کوئٹہ کے جنوب مغربی پہاڑی کوہ چلتن کے دامن میں واقع 27 ہزار ہیکٹر پر مشتمل چلتن نیشنل پارک ہزار گنجی میں پہلی مرتبہ چھ سے سات ماہ قبل دیکھا گیا تھا۔ تب سے محکمہ جنگلات و جنگلی حیات کا عملہ اس کی تلاش میں تھا۔‘

    تاکہ ان کا تحفظ یقینی بنایا جائے اس حوالے سے اسلام باد مارگلہ میں بھی نایاب نسل کو دیکھا گیا اور انکے تحفظ کیلئے بھی قوانین موجود ہیں.

  • دو ستاروں کی دریافت پر ’ناسا‘ کی طرف سے سعودی خاتون سائنسدان کی ستائش

    دو ستاروں کی دریافت پر ’ناسا‘ کی طرف سے سعودی خاتون سائنسدان کی ستائش

    دو ستاروں کی دریافت پر ’ناسا‘ کی طرف سے سعودی خاتون سائنسدان کی ستائش

    سعودی عرب میں امریکی خلائی ادارے "ناسا” نے جازان یونیورسٹی کے کالج آف سائنس کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر "وفاء زکری” کی سائنسی خدمات کو سراہا ہے۔ ڈاکٹر وفا کا مقالہ ’ناسا‘نے ان کی سائنسی تحقیق کو اپنی آفیشل ویب سائٹ پر "اورین مالیکیولر کلاؤڈ میں بنیادی ستاروں سے زمرہ 0 کے دھماکوں کی شرح، طول و عرض اور دورانیہ”۔ کے عنوان سے شائع کیا ہے۔

    اس مقالے کی تیاری میں امریکا کی یونیورسٹی آف ٹولیڈو، میں Ritter Center for Astrophysical Research کے ایک ریسرچ گروپ نے حصہ لیا ہے۔ ڈاکٹر وفا نے بتایا کہ اس تحقیق کے نتیجے میں مالیکیولر کلاؤڈ اورین (اورین برج) میں موجود صفر کے زمرے کے 3 ستاروں میں سے دو ستاروں کی دریافت ہے۔ جہاں سب سے کم عمر ستاروں کے لیے ممکنہ دھماکے کی شرح ہر 400 سال میں تقریباً ایک بارتک پہنچ گئی۔انہوں نے اس بات کی وضاحت کی کہ ہر دھماکہ تقریباً 15 سال تک جاری رہتا ہے۔ میں نے دکھایا کہ کلاس صفر ستاروں کا مطلب ہے نئے پیدا ہونے والے ستارے، جو کہ مکمل ستارہ بننے تک بننے اور متشکل ہونے کے مرحلے تک پہنچتے ہیں۔

    ڈاکٹر وفا زکری نے کہا کہ یہ مطالعہ ایک بہت بڑا قدم ہے اور ماہرین فلکیات کو یہ جاننے میں مدد کرتا ہے کہ ستارے کس طرح اپنی کمیت کو زیادہ واضح طور پر بناتے اور جمع کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چھوٹے ستاروں کی تشکیل اور ارتقا کا مطالعہ کرنا ہمیشہ ایک چیلنج رہا ہے کیونکہ وہ اکثر موٹے لفافوں سے ڈھکے ہوتے ہیں۔

    تحقیق کے نتائج تک پہنچنے کے بارے میں ڈاکٹر زکری نے کہا کہ ’ناسا‘ کے سپٹزر اسپیس ٹیلی سکوپ کے ڈیٹا کے حالیہ تجزیے کے ذریعے 16 سال (2004 سے 2020 تک) پرائمری ستاروں کے روشن دھماکوں کو تلاش کیا گیا ہے۔ نتائج کی درستگی کی مزید حمایت کرنے کے لیےنتائج کا موازنہ دیگر دوربینوں کے ڈیٹا سے بھی کیا گیا جن میں وائڈ فیلڈ انفراریڈ سروے ایکسپلورر (WISE)، یورپی خلائی ایجنسی (ESA) ہرشل اسپیس ٹیلی سکوپ اور Airborne Stratospheric Observatory (SOFIA) شامل ہیں۔

    تحقیق کی اہمیت کے بارے میں انہوں نے کہا کہ یہ اس اس اعتبار سے پہلا دھماکہ تقریباً ایک صدی قبل دریافت ہوا تھا۔ اس کے بعد سے یہ بہت کم دیکھا گیا ہے۔ ستارے کس طرح بنتے ہیں اور بڑے پیمانے پر جمع ہوتے ہیں؟ اس بارے میں معلومات کی کمی کی وجہ سے ٹیم اور میں نے اس رجحان پر ایک مطالعہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے جازان یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر مرعی بن حسین القحطانی کے تعاون اور ذاتی پیروی کو سراہا اور یونیورسٹی کی جانب سے اپنی کامیابیوں اور سائنسی تحقیق کو جاری رکھنے کے لیے فراہم کردہ سہولیات اور حوصلہ افزائی کے لیے شکریہ ادا کیا۔

  • دسمبرکیلیے ٹیکس وصولیوں کا ہدف 965.28 ارب روپے مقرر

    دسمبرکیلیے ٹیکس وصولیوں کا ہدف 965.28 ارب روپے مقرر

    دسمبرکیلیے ٹیکس وصولیوں کا ہدف 965.28 ارب روپے مقرر

    ایف بی آر نے رواں ماہ دسمبرکیلیے ٹیکس وصولیوں کا ہدف 965.28 ارب روپے مقرر کر دیا ہے جسے حاصل کرنے کیلیے ایف بی آرکو مجموعی طور پر60.7 فیصد گروتھ درکار ہوگی. رواں سہ ماہی (اکتوبر تا دسمبر) کیلیے ٹیکس وصولیوں کا ہدف2036.1 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے جسے حاصل کرنے کیلئے33.7 فیصد گروتھ درکار ہوگی،اس سے قبل ایف بی آر کی جانب سے گزشتہ ماہ نومبر اور رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ (جولائی تا نومبر) میں ٹیکس وصولیاں مقررہ اہداف سے زائد رہی ہیں.

    اکتوبر میں ایف بی آر کو21 ارب روپے کے لگ بھگ ریونیو شارٹ فال کا سامنا کرنا پڑا تھا اور 534.08 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں513ارب روپے اکٹھے کئے جا سکے۔ دستیاب دستاویز کے مطابق دسمبر کیلئے انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی پر مشتمل ان لینڈ ریونیو ٹیکسوں کی مد میں مجموعی طور پر859.88ارب روپے وصولی کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

    اس میں ڈائریکٹ ٹیکس (انکم ٹیکس)کی مدمیں وصولیوں کاہدف546.12 ارب، سیلز ٹیکس کی مد میں 272.561 ارب اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں وصولیوں کا ہدف41.20ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔ کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں وصولیوں کا ہدف102.40ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔ ایف بی آر نے رواں سہ ماہی (اکتوبر تادسمبر) کیلئے ٹیکس وصولیوں کا ہدف2036.1ارب روپے مقررکیا ہے جسے حاصل کرنے کیلئے انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی پر مشتمل ان لینڈ ریونیو ٹیکسوں کی مدمیں مجموعی طور پر1744.69 ارب روپے اکٹھے کرنے ہونگے۔

    ڈائریکٹ ٹیکس (انکم ٹیکس) کی مد میں وصولیوں کاہدف910.611ارب، سیلز ٹیکس کی مد میں 728.48ارب، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 105.60ارب اور کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں وصولیوں کا ہدف291.40ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔ ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ تمام فیلڈ فارمیشنز کو ہدایت کی گئی ہے کہ نہ صرف دسمبر بلکہ رواں سہ ماہی کیلئے ٹیکس وصولیوں کے اہداف کے حصول کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔رواں مالی سال کے پانچ ماہ (جولائی تا نومبر) کیلئے ٹیکس وصولیاں 2688رہیں جو 2680 ارب کے ہدف سے آٹھ ارب روپے زیادہ ہیں۔ یہ وصولیاں گزشتہ سال کے انہی پانچ ماہ کی ٹیکس وصولیوں کے مقابلے میں 15.3فیصد زیادہ تھیں۔ گزشتہ ماہ نومبرکیلئے ہدف سے ایک ارب بیس کروڑ روپے کی زائد ٹیکس وصولیاں کی گئی ہیں۔

  • سابق چیمپئن سپین کی شکست پر مراکش مداحوں کا ایڈوار روڈ لندن پرجشن

    سابق چیمپئن سپین کی شکست پر مراکش مداحوں کا ایڈوار روڈ لندن پرجشن

    اسپین کو فیفا فٹ بال ورلڈ کپ میں شکست پر مراکش مداحوں کا ایڈوار روڈ لندن پرجشن

    قطر میں جاری فٹبال ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل میچ میں مراکش نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پینالٹی شوٹ آؤٹ پر سابق عالمی چیمپئن اسپین کو شکست دے دی۔ جبکہ اس کے بعد لندن میں مقیم مراکش مداح ایڈوار روڈ لندن پر نکل آئے اور انہوں نے اس جیت پر جشن منایا ہے. مراکش اور اسپین کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں مقررہ وقت تک دونوں ٹیمیں کوئی گول نہ کرسکیں جس کے بعد اضافی وقت دیا گیا، دونوں ٹیمیں اضافی وقت میں بھی گول نہ کرسکیں اور میچ پھربرابر ہوگیا۔


    میچ کو فیصلہ کن بنانے کیلئے فیصلہ پینالٹی شوٹ آؤٹ پر کرایا گیا۔مراکش نے اسپین کو پینالٹی ککس پر 0-3 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈکپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ جبکہ مراکش کی اس جیت پر وزیراعظم شہباز شریف بھی خوشی کا اظہار کیے بغیر نہ رہ سکے اور سوشل میڈیا پر بیان جاری کردیا، اپنی ٹوئٹ میں پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے لکھا کہ مراکش نے کھیل کا بہترین اختتام کیا۔ خیال رہے کہ اسپین نے 2010 میں فٹبال ورلڈ کپ جیتا تھا اور اس بار بھی فیورٹ ٹیموں میں سے ایک تھی۔

  • سابق امریکی صدر ٹرمپ پر ٹیکس فراڈ کے الزامات ثابت ہوگئے

    سابق امریکی صدر ٹرمپ پر ٹیکس فراڈ کے الزامات ثابت ہوگئے

    امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک اور دھچکا لگ گیا اور ان کی آرگنائزیشن پر ٹیکس فراڈ کے الزامات ثابت ہو گئے۔

    2024 کے انتخابات کیلئے میدان میں اترنے کے خواہاں ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک اور دھچکہ لگ گیا ہے. جیمز کینگ کی خبر کے مطابق سابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی کمپنی پر ٹیکس حکام کو دھوکہ دینے کا جرم ثابت ہو گیا ہے۔ نیویارک کی 12 رکنی جیوری نے 6 ہفتے ٹرائل کے بعد سابق امریکی صدر کے خلاف فیصلہ سنا دیا ہے، تاہم سماعت میں ڈونلڈ ٹرمپ پیش نہیں ہوئے۔

    پراسیکیوٹرز کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ ٹیکس چھپانے کی 15 سالہ اسکیم سے پوری طرح واقف تھے، انہوں نے اس کیلئے کئی لوگوں کو مراعات بھی دیں۔ پراسیکیوٹرز کا کہنا ہے کہ کم تنخواہوں کی ادائیگی سے کمپنی کے ٹیکس واجبات میں کمی آئی۔ ٹرمپ کی کمپنی ٹیکس حکام کو دھوکہ دینے کی اسکیم میں قصوروار پائی گئی ہے، رپورٹ کے مطابق کمپنی ٹیکس حکام کو 15 سال تک دھوکہ دیتی رہی، ٹرمپ آرگنائزیشن دنیا بھرمیں ہوٹلوں، گولف کورسزاوررئیل اسٹیٹ کو چلاتی ہے۔

    واضح رہے جرم ثابت ہونے کے بعد سابق امریکی صدر کی کمپنی کو سزا پر جرمانے کا سامنا بھی کرنا پڑے گا، جرمانے کی رقم کا تعین بعد نیویارک کی عدالت کے جج اگلی سماعت میں کریں گے۔ جبکہ ایسا پہلی مرتبہ ہے کہ ان کمپنیوں پر کوئی جُرم ثابت ہوا ہے۔
    مقدمے کے پراسیکیوٹر مین ہٹن کے ڈسٹرکٹ اٹارنی ایلون بریگ کا کہنا ہے کہ ’یہ لالچ اور دھوکہ دہی کا معاملہ تھا۔‘
    اگرچہ ڈونلڈ ٹرمپ پر کوئی الزام نہیں لگا لیکن ریئل سٹیٹ، ہوٹل اور گالف کا کاروبار جس میں ان کا نام ہے، پر جُرم ثابت ہو گیا ہے جس سے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچے گا کیونکہ وہ 2024 میں صدارت کے لیے ریپبلکن نامزدگی کے خواہاں ہیں۔

    دونوں اداروں کو دھوکہ دہی اور کاروباری ریکارڈ میں غلط ردوبدل کر کے ٹیکس سے بچنے کے لیے 13 سالہ سکیم چلانے کا مجرم قرار دیا گیا ہے. ججوں نے استغاثہ سے اتفاق کیا کہ ٹرمپ آرگنائزیشن جو فی الحال ان کے دو بیٹے ڈونلڈ جونیئر اور ایرک ٹرمپ چلا رہے ہیں، نے 2005 اور 2021 کے وسط میں اعلٰی عہدیداروں کو ادا کیے گئے معاوضے کو چھپایا۔ ٹرمپ آرگنائزیشن کے چیف فنانشل افسر کے طور پر خدمات انجام دینے والے 75 سالہ ویسلبرگ نے ٹیکس فراڈ کے 15 الزامات میں جرم قبول کیا تھا۔

    انہوں نے عدالت میں اعتراف کیا تھا کہ انہوں نے ٹرمپ آرگنائزیشن میں اپنے عہدے کا استعمال ٹیکس چوری اور خود کو مالا مال کرنے کے لیے کیا۔ ویسلبرگ نے ٹرمپ آرگنائزیشن کو کرائے کے بغیر عالیشان اپارٹمنٹ، مہنگی کاریں، ٹرمپ کے پوتے پوتیوں کے لیے نجی سکول کی ٹیوشن فیس اور نیا فرنیچر فراہم کیا تھا، یہ سب کچھ ٹیکس ادا کیے بغیر کیا گیا۔

  • پی ٹی آئی رہنماء اسد عمر نے عدالت سے معافی مانگ لی

    پی ٹی آئی رہنماء اسد عمر نے عدالت سے معافی مانگ لی

    اسد عمر نے عدالت سے معافی مانگ لی

    عدالت نے کہا کہ ہم نت آپ کو جلسے کرنے کی اجازت دی مگر آپ نے تو ہمیں ہی نشانہ بنا دیا اس پر تحرک انصاف کے رہنماء اسد عمر نے کہا معافی چاہتا ہوں میرا اس قسم کا کوئی مقصد نہیں تھا کہ عدالت یا ججز کی توہین کی جائے. اس پر عدالت نےکہا کہ ہمارے پاس آپکی ویڈیو موجود ہے لیکن یہاں پر چلانا نہیں چاہتے.

    خیال رہے کہ اس سے قبل اسد عمر نے 26 نومبر کے جلسے میں عدالتوں کو متنازعہ بنایا لہذا عدالت کو اختیار ہے کہ آرٹیکل 204 بی کے تحت سزا دے سکتی ہے. لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے پی ٹی آئی کے احتجاجی دھرنوں کے خلاف درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے قرار دیا تھا کہ اسد عمر نے عدلیہ کے خلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کیے، 26 نومبر کو جلسے میں عدالتوں اور ججز کو نشانہ بنایا۔ کیس کی سماعت لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس جواد حسن نے کی جس کے دوران سی پی او، کمشنر اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی عدالت میں پیش ہوئے تھے۔

    جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے فیصل چوہدری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے اسد عمر کو بدھ 7 دسمبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا تھا۔ جسٹس جواد حسن نے کہا تھا کہ اسد عمر نے 26 نومبر کو جلسے میں عدالتوں اور ججز کو نشانہ بنایا۔ اس موقع پر عدالت نے اسد عمر کے بیان کی ویڈیو اور ٹرانسکرپٹ بھی طلب کر لیا اور اسد عمر کے وکیل فیصل چوہدری کو اگلی سماعت پر اپنے مؤکل کو ساتھ لانے کا حکم دے دیا۔ عدالتِ عالیہ نے کہا کہ پہلے اسد عمر کی 26 نومبر کے جلسے میں کی گئی تقریر دیکھیں گے، انہوں نے 26 نومبر کے جلسے میں عدالتوں کو اسکینڈلائز کیا، عدلیہ کے خلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کیے۔

  • شہبازگل کی طبیعت ناساز، سروسز اسپتال لاہورکے وی وی آئی پی روم میں داخل

    شہبازگل کی طبیعت ناساز، سروسز اسپتال لاہورکے وی وی آئی پی روم میں داخل

    شہبازگل کی طبیعت ناساز، سروسز اسپتال لاہورکے وی وی آئی پی روم میں داخل کر دیا گیا.

    رہنما تحریک انصاف شہبازگل کی طبیعت ناسازہو گئی، جس کے بعد انہیں سروسزاسپتال لاہورکے وی وی آئی پی روم میں داخل کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق شہباز گل کے وارڈ کومکمل طورپربند کردیا گیا ہے جبکہ وارڈ کے اطراف پولیس تعینات کی گئی ہے، شہبازگل کوکھانسی اورسانس میں دشواری محسوس ہوئی تھی۔ ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ شہباز گل کے مزید ٹیسٹ کیےجائیں گے، شہباز گل کو صبح سویرے طبیعت ناسازہونے پراسپتال داخل کیا گیا تھا۔


    خیال رہے کہ اس سے قبل جب شہباز گل اڈیالہ جیل میں تھے تو اس وقت بھی پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شہباز گِل کو طبیعت ناساز ہونے پر جیل کے اسپتال منتقل کیا تھا اور پی ٹی آئی رہنماء شہباز گِل کا جیل ہسپتال میں موجود ڈاکٹرز کی جانب سے چیک اپ کیا گیا تھا.

    شہباز گِل کون ہے؟

    شہباز شبیر گل کا تعلق پنجاب کے شہر فیصل آباد کے ایک گاؤں سے ہے۔ ان کے قریبی ساتھیوں کے مطابق انھوں نے اپنی ابتدائی تعلیم فیصل آباد میں ہی حاصل کی۔ اسلام آباد کی ایک یونیورسٹی سے ماسٹرز کے بعد وہ پی ایچ ڈی کے لیے ملائشیا چلے گئے۔ ڈاکٹریٹ کرنے کے بعد وہ سنہ 2007 میں اسلام آباد کی بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں مینجمنٹ سائنسز کے شعبے میں اسسٹنٹ پروفیسر بھرتی ہو گئے۔

    تاہم چند ماہ بعد ہی انھیں نوکری سے برطرف کر دیا گیا۔ شہباز گل خود اپنا تعارف ایک متوسط دیہی گھرانے کے فرد کے طور پر کرواتے ہیں۔ اُن کے مطابق انھوں نے زندگی میں محنت کر کے یہ مقام حاصل کیا ہے. اُن کے ساتھ پڑھانے والے ایک استاد کے مطابق جس طرح وہ شہباز گل کو ٹی وی پر بولتا دیکھتے ہیں اور صحافیوں کے ساتھ الجھتا دیکھتے ہیں تو اس وقت انھیں بالکل ایسا لگتا ہے کہ جیسے شہباز گل اس وقت ڈیپارٹمنٹ میں اپنے ساتھیوں اور طلبا سے بات کر رہے ہوں۔ ان کے مطابق شہباز گل سے ہر ساتھی تھوڑا دور رہنے میں ہی عافیت سمجھتا تھا۔

  • کیا کارتک آریان جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے؟

    کیا کارتک آریان جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے؟

    کارتک آریان اس وقت فلم انڈسٹری کے سب سے باصلاحیت اداکاروں میں سے ایک ہیں۔انہوں نے اس سال کامیابیوں نے نئے ریکارڈز قائم کئے ہیں . کارتک آریان فی الحال اپنی فلم فریڈی کی کامیابی کو انجوائے کررہے ہیں. اداکار کے حوالے سے ایک خبر گردش کررہی ہے کہ یہ شادی کے بندھن میں بندھ رہے ہیں . لیکن انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں سب کلئیر کر دیا ہے کارتک نے کہا ہے کہ مجھ پر میری فیملی کی طرف شادی کا کوئی دبائو نہیں ہے.انہوں نے کہا کہ میری ماں چاہتی ہیں کہ میں اگلے تین چار سال تک جم کر کام کروں اور میرا دھیان نہ بٹے. میری فی الحال پوری توجہ میرے کام پر ہے میں نہیں چاہتا کہ میں کوئی ایسی چیز کروں یا کسی ایسی ذمہ داری میں پڑ جائوں جس سے میرا کام متاثر ہو . انہوں نے کہا کہ میں شکر گزار ہوں اپنی فیملی کا

    جس نے مجھ پر شادی کرنے کا اور فوری شادی کرنے کا پریشر نہیں رکھا. کارتک نے مزید کہا کہ میں ایسا کام کرنا چاہتا ہوں کہ جس کو ہمیشہ یاد رکھا جائے میرا نام کوئی لے تو ان کو میرا کام سب سے پہلے یاد آئے. یاد رہے کہ کارتک فلم شہزادہ میں‌نظر آئیں گے وہ اس کی تیاری میں لگے ہوئے ہیں یہ فلم اللو ارجن کی تیلگو ہٹ فلم الا ویکنتھا پورمولو کا ہندی ریمیک ہے یہ فلم اگلے سال 10 فروری 2023 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی .

  • ضرورت مندوں کا سہارا بنیں ریشم

    ضرورت مندوں کا سہارا بنیں ریشم

    اداکارہ ریشم جو اکثر سوشل میڈیا پر اپنے سماجی کاموں کی تصاویر اور وڈیوز شئیر کرتی رہتی ہیں. حال ہی میں انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک وڈیو جاری کی ہے جس میں وہ ضرورتمندوں کی ضرورت پوری کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں . ریشم اس وڈیو میں کسی فلاحی ادارے میں موجود ضرورتمند خواتین میں شالیں تقسیم کررہی ہیں. ریشم اس وڈیو میں کہہ رہی ہیں کہ دوسروں کی مدد کرکے دل کو سکون ملتا ہے اور دل کا بوجھ ہلکا ہوتا ہے. یہ پہلی بار نہیں جب ریشم کسی کی مدد کررہی ہیں اس سے پہلے بھی ان کی متعدد وڈیوز سامنے آچکی ہیں ان کی ایسی وڈیو

    بھی سامنے آئیں جس میں وہ دریا میں مچھلیوں کو خوراک ڈال رہی ہیں اور خوراک کے ساتھ ہی انہوں نے شاپر بھی پانی میں پھینک دیا اس چیز کو لیکر ان پر بہت تنقید ہوئی جس پر ریشم نے ایک وڈیو بنا کر معافی مانگتے ہوئے کہا کہ یہ میرے کیرئیر کی شاید سب سے بڑی غلطی ہے. ریشم اکثر نیاز بھی بنا کر تقسیم کرتی ہیں ان کی نیاز تیار کرنے اور بانٹنے کی وڈیوز بھی سوشل میڈیا پر سرکولیٹ کرتی رہتی ہیں. یاد رہے کہ ریشم سیلاب متاثرین کی مدد کےلئے بھی بہت سارے لوگوں سے آگے دکھائی دیں تھیں .