Baaghi TV

Author: +9251

  • عاطف اسلم نے ایک بار پھر میدان مار لیا

    عاطف اسلم نے ایک بار پھر میدان مار لیا

    گلوکار عاطف اسلم جو پاکستان سمیت پوری دنیا میں بے حد مقبول ہیں . ان کی مقبولیت کا یہ عالم ہے کہ بھارت کے بڑے سے بڑا سنگر اور کمپوزر ان کا دیوانہ ہے. ان کے گائے ہوئے گیت نامور بالی وڈ ہیروز پر پکچرائز ہو چکے ہیں. عاطف اسلم کے حوالے سے تازہ ترین اطلاعات یہ ہیں کہ آڈیو اسٹریمنگ سروس اسپاٹی فائے کی جانب سے جاری کی گئی نئی رینکنگ میں پاکستان کے سب سے زیادہ سنے جانے والے گلوکاروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں۔ اس فہرست میں راحت فتح علیخان اور علی ظفر جیسے گلوکار نیچے نظر آتے ہیں. عاطف اسلم نے رواں برس اپنے کیرئیر کا پہلا ڈرامہ کیا جس کانام سنگ ما ہے. اس میں ان کی اداکاری کو بے حد سراہا گیا . فلم بول سے انہوں نے اپنا فلمی کیرئیر شروع کیا تاہم ابھی تک وہ

    کسی دوسری پاکستانی فلم میں نظر نہیں آئے. یوں عاطف اسلم نے گلوکاری کے ساتھ ساتھ اداکاری میں بھی قسمت آزمائی ہے ان کو ان کے مداح ہر روپ میں قبول کرتے ہیں . یاد رہے کہ آڈیو اسٹریمنگ سروس اسپاٹی فائے کی رینکنگ کو معمولی نوعیت کی رینکنگ نہیں کہا جاتا ، اس رینکنگ کو سنجیدہ لیا جاتا ہے. ان کے مداح ان کو سننے کے لئے بے تاب رہتے ہیں.

  • فلمسٹار سنگیتا کا ڈرامہ دو بوند پانی کی لاہور میں شوٹنگ

    فلمسٹار سنگیتا کا ڈرامہ دو بوند پانی کی لاہور میں شوٹنگ

    ماضی کی سینئیر اداکارہ اور ڈائریکٹر پرڈیوسر سنگیتا بیگم کا ڈرامہ دو بوند پانی کی آج کل لاہور میں شوٹنگ جاری ہے. اداکار سعود ، ریچل ، وہاج، اچھی خان و دیگر ریکارڈنگ کروارہے ہیں. ڈرامے کا سیٹ لاہور شہر سے کافی دور لگایا گیا ہے. ڈرامے کا ایک سپیل باقی ہے باقی شوٹنگ مکمل کر لی گئی ہے. ڈرامے کا ایک بڑا حصہ بہاولپور کے قریب صحرا میں شوٹ کیا گیا ہے. دو بوند پانی کا ایک بڑا حصہ شوٹ ہو چکا ہے شوٹنگ اب آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے. فلمسٹار سعود کافی عرصے کے بعد اس ڈرامے سے شوبز میں اینٹری کررہے ہیں کہانی پرویز کلیم نے لکھی ہے. ڈرامے میں سعود ، صائمہ بلوچ ، فلمسٹار میرا ، و دیگر نے اہم کردار ادا کئے ہیں. سنگیتا کا کہنا ہے کہ یہ ڈرامہ پانی کی اہمیت پر بنایا گیا ہے شائقین کو یقینا کچھ

    مختلف اور نیا دیکھنے کو ملے گا . ڈرامہ پانی کی اہمیت پر بنایا گیا ہے سنگیتا کہتی ہیں اس قسم کے ڈرامے بننا وقت کی اہم ضرورت ہیں. مجھے بہت امید ہے کہ ڈرامہ بہت زیادہ پسند کیا جائیگا، دوسری طرف سعود کہتے ہیں کہ میں اس ڈرامے میں اپنے کردار کو لیکر کافی پرجوش ہوں مجھے امید ہے کہ میرے مداح مجھے دیکھ کر خوش ہوں گے اور وہ اس ڈرامے سے لطف اندوز ہوں گے.

  • ناسا کا خلا میں ٹماٹر اگانے کا منصوبہ شروع

    ناسا کا خلا میں ٹماٹر اگانے کا منصوبہ شروع

    ناسا کا خلا میں ٹماٹر اگانے کا منصوبہ شروع

    ناسا کی جانب سے اب خلا میں ٹماٹر اگانے کے منصوبے پر کام شروع کردیا گیا ہے۔ امریکی خلائی ادارے کے مشن میں یہ پہلی بار ہو گا، جب ناسا خلا میں ٹماٹر اگانے کی کوشش کرے گا، ناسا کی فلائٹ انجینئر انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن پر ویج 05 نامی تحقیق کا آغاز کیا گیا ہے، جس کے تحت خلا میں ٹماٹر اگانے کی کوشش کی جائے گی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    اسلام آباد کا سب سے بڑا شاپنگ مال سینٹورس سیل
    پوری نیند خواتین کو عملی زندگی میں کامیاب بنا سکتی ہے. تحقیق
    ہسپانیہ ساختہ جنگی بحری جہاز ’جلالۃ الملک حائل ‘ کی شاہی بحریہ میں باضابطہ شمولیت
    ٹماٹر اگانے کیلئے 2 مختلف ایل ای ڈی لائٹس کا استعمال کیا جائے گا۔ اس مشن کیلئے ناسا کی جانب سے 26 نومبرکو ٹماٹر کے بیج انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن پر اسپیس ایکس فالکن 9 راکٹ کے ذریعے پہنچا دیئے گئے ہیں۔ اس تحقیق کا بنیادی مقصد مستقبل میں مریخ پر انسانوں کے پہنچنے پر وہاں خوراک اگانے کے امکانات پر غور کیا جائے گا، خلائی اسٹیشن میں کی جانے والی تحقیق کے نتائج کا موازنہ زمینی تجربات سے بھی کیا جائے گا۔


    خیال رہے کہ اس سے قبل امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے چاند کی ایک نئی تصویر شائع کی تھی جو کافی وائرل ہوئی تھی. ناسا کے خلائی جہاز اورین نے اپنے خلائی سفر کے چھٹے روز چاند کی تصویر لی، جسے ناسا نے اپنے آفیشل اکاونٹ سے جاری کیا تھا، چاند کی ہائی ریزولوشن تصویر اس وقت لی گئی جب خلائی جہاز چاند کی سطح سے 129 کلومیٹر اوپر سے گزر رہا تھا۔

  • کراچی بندرگاہ پر سیکڑوں کنٹینر پھنس گئے؛ ملک میں پیاز، ادرک اور لہسن کی قلت کا خدشہ

    کراچی بندرگاہ پر سیکڑوں کنٹینر پھنس گئے؛ ملک میں پیاز، ادرک اور لہسن کی قلت کا خدشہ

    کراچی بندرگاہ پر سیکڑوں کنٹینر پھنس گئے؛ ملک میں پیاز، ادرک اور لہسن کی قلت کا خدشہ

    بینکوں کی جانب سے ضروری دستاویزات کی عدم فراہمی کے باعث ملک میں ایک بار پھر پیاز، لہسن اور ادرک کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ بینکوں کی جانب سے ضروری دستاویزات کی عدم فراہمی کے باعث کراچی کی بندرگاہ پر درآمدی پیاز ادرک اور لہسن کے سیکڑوں کنٹینرز پھنس گئے ہیں۔ ملک کے کمرشل بینکوں نے پیاز، ادرک اور لہسن کے درآمدی کنٹینرز کی کلیئرنس کے لیے دستاویزات کی فراہمی سے انکار کردیا ہے، کمرشل بینک زرمبادلہ نہ ہونے کو جواز بناکر دستاویزات کلیئر نہیں کررہے۔

    کمرشل بینکوں کی جانب سے دستاویزات کی عدم فراہمی کی بنا پر کراچی کی بندرگاہوں پر درآمدی پیازم ادرک اور لہسن کے سیکڑوں کنٹینرز پھنس گئے۔ اس وقت کراچی پورٹ اور پورٹ قاسم پر پیاز کے 250، لہسن کے 104 اور ادرک کے 63 کنٹینرز پھنسے ہوئے ہیں اور ان کی مجموعی مالیت 55 لاکھ ڈالر کے لگ بھگ ہے۔ بندرگاہوں پر پھنسی درآمدی پیاز، لہسن اور ادرک بازاروں تک نہ پہنچی تو ان کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    اسلام آباد کا سب سے بڑا شاپنگ مال سینٹورس سیل
    پوری نیند خواتین کو عملی زندگی میں کامیاب بنا سکتی ہے. تحقیق
    ہسپانیہ ساختہ جنگی بحری جہاز ’جلالۃ الملک حائل ‘ کی شاہی بحریہ میں باضابطہ شمولیت
    درآمد کنندگان کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں پیاز کی قیمت پہلے ہی 175 روپے فی کلو ہے، کنٹینرز بروقت ریلیز نہ ہوئے تو اس کی تھوک (ہول سیل) قیمت میں 50 سے 80 روپے کلو تک اضافے کا خدشہ ہے۔ پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹبل ایسوسی ایشن (PFVA) نے معاملے کی سنگینی کے پیش نظر وفاقی وزارت تجارت سے مدد مانگ لی۔ پی ایف وی اے نے وفاقی وزارت تجارت کو خط میں کہا ہے کہ کنٹینرز ریلیز کرنے کے لیے اسٹیٹ بینک سے فوری اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔

  • اعظم سواتی کو کوئٹہ سے باہر منتقل نہ کیا جائے، عدالت کا حکم

    اعظم سواتی کو کوئٹہ سے باہر منتقل نہ کیا جائے، عدالت کا حکم

    اعظم سواتی کو کوئٹہ سے باہر منتقل نہ کیا جائے، عدالت کا حکم

    بلوچستان کی عدالت نے حکم دیا ہے کہ گرفتار ملزم اعظم سواتی کو کوئٹہ سے باہر منتقل نہ کیا جائے. سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف درج 5 مقدمات کو ختم کرنے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران بلوچستان ہائیکورٹ نے حکم دیا ہے کہ اعظم سواتی کو کوئٹہ سے باہر منتقل نہ کیا جائے. علاوہ ازیں عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کر دئیے جس میں ڈی جی ایف آئی اے ، محکمہ داخلہ بلوچستان اور آئی جی پولیس شامل ہیں.

    سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف بلوچستان میں مزید مقدمات درج نہ کرنے کا حکم بھی عدالت نے دیا جبکہ عدالت نے آئی جی پولیس بلوچستان سے واقعے کی رپورٹ طلب بھی کرلی اور کہا رپورٹ آئندہ سماعت پر پیش کی جائے. آخر میں بلوچستان ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت 9 دسمبر تک ملتوی کردی اور اسی دن واقعے کی رپورٹ بھی طلب کی گئی.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    اسلام آباد کا سب سے بڑا شاپنگ مال سینٹورس سیل
    پوری نیند خواتین کو عملی زندگی میں کامیاب بنا سکتی ہے. تحقیق
    ہسپانیہ ساختہ جنگی بحری جہاز ’جلالۃ الملک حائل ‘ کی شاہی بحریہ میں باضابطہ شمولیت
    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان تحریکِ انصاف کے گرفتار سینیٹر اعظم سواتی کو بلوچستان پولیس نے بھی گرفتار کر لیا تھا. اعظم سواتی کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا تھا کہ بلوچستان پولیس اعظم سواتی کو گرفتار کر کے کوئٹہ لے گئی جبکہ یاد رہے اعظم سواتی کو بلوچستان پولیس نے صوبے میں مختلف علاقوں میں درج مقدمات کی بنیاد پر گرفتار کیا تھا۔

  • پی اے ایف وائٹ نے 31 ویں چیف آف دی ایئر اسٹاف چیلنج کپ پولو ٹورنامنٹ ٹرافی جیت لی

    پی اے ایف وائٹ نے 31 ویں چیف آف دی ایئر اسٹاف چیلنج کپ پولو ٹورنامنٹ ٹرافی جیت لی

    پی اے ایف وائٹ نے 31 ویں چیف آف دی ایئر اسٹاف چیلنج کپ پولو ٹورنامنٹ ٹرافی جیت لی

    پی اے ایف وائٹ نے 31 ویں چیف آف دی ایئر اسٹاف چیلنج کپ پولو ٹورنامنٹ ٹرافی جیت لی. 31 ویں چیف آف دی ائیر سٹاف چیلنج کپ پولو ٹورنامنٹ کا دلچسپ فائنل اسلام آباد پولو کلب میں کھیلا گیا۔فائنل میں پی اے ایف وائٹ نے پی اے ایف بلیو کو 5 کے مقابلے میں 5.5 گولز سے شکست دے کر فتح اپنے نام کی۔ سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی ٹورنامنٹ کے فائنل میں بطور مہمان خصوصی شرکت۔ مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیئے اور فاتح ٹیم کو ٹرافی سے نوازا اور ایونٹ کے کامیاب انعقاد پر کلب انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    اسلام آباد کا سب سے بڑا شاپنگ مال سینٹورس سیل
    پوری نیند خواتین کو عملی زندگی میں کامیاب بنا سکتی ہے. تحقیق
    ہسپانیہ ساختہ جنگی بحری جہاز ’جلالۃ الملک حائل ‘ کی شاہی بحریہ میں باضابطہ شمولیت
    ایئر چیف نے نوجوانوں کی سائیکو موٹر صلاحیتوں اور جسمانی صحت کی بہتری کے لیے کھیلوں کی اہمیت پر زور دیا۔ ٹورنامنٹ کا آغاز 28 نومبر 2022 کو ہوا۔ٹورنامنٹ میں پاکستان بھر سے پولو شائقین کی شرکت۔ ایونٹ میں 06 پولو ٹیموں پی اے ایف بلیو، پی اے ایف وائٹ، آسیان، اے ایس سی رضوی، اے ایس سی احمد خان اور اے ایس سی والٹرز کی شرکت۔پاک فضائیہ اس طرح کے ٹورنامنٹس کے انعقاد کے ذریعے قوم کی تعمیر و ترقی کے فروغ میں باقاعدگی سے اپنا حصہ ڈالتی رہی ہے۔پولو ٹورنامنٹ کو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر بے حد پزیرائی حاصل ہوئی۔ٹورنامنٹ میں حاصل ہونے والی پزیرائی ملک میں کھیلوں کے فروغ کے لیے پاک فضائیہ کے عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

  • جب دعوت نامہ نہیں تھا تو وزیراعظم آزاد کشمیر کیوں گئے. شاہ غلام قادر

    جب دعوت نامہ نہیں تھا تو وزیراعظم آزاد کشمیر کیوں گئے. شاہ غلام قادر

    شاہ غلام قادر کا کہنا ہے کہ جب دعوت نامہ نہیں تھا تو وزیراعظم آزاد کشمیر کیوں گئے؟

    منگلا یونٹ 5 اور 6 کی تجدید کاری کی تقریب کے دوران وزیرِ اعظم شہباز شریف اور وزیرِ اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے درمیان تکرار ہوئی تھی اور اس حوالے وزیر اعظم آزاد کشمیر کا ایک ویڈیو بیان بھی وائرل ہے جس میں وہ کہہ رہے کہ مجھے اس تقریب کے نہیں بلایا گیا تھا اور جب ہم وہاں ہنچے تو مجھے وزیر اعظم کا انداز صحیح نہیں تھا. تاہم اس حوالے شاہ غلام قادر کا کہنا ہے کہ جب دعوت نامہ نہیں تھا تو وزیراعظم آزاد کشمیر کیوں گئے اس تقریب میں جہاں انہیں بلایا ہی ںہیں گیا تھا. کیونکہ جب آپ کو دعوت نامہ نہیں ملا تھا تو آپ اگر ایک باعزت شخص ہوتے تو وہاں ںہیں جاتے کیونکہ کوئی بھی عزت دار شخص بن بلائے نہیں جاتا ہے.

    ان کا مزید کہنا تھا کہ اب ایسے بندے کو آپ کیا کہیں گے جسے کوئی بلانا نہ چاہتا ہو اور و زبردستی آجائے اور بچوں کی طرح زد کرنا شروع کردے لہذا یہ کوئی صحیح کام نہیں ہے اور انتہائی غیر اخلاقی حرکت ہے.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    اسلام آباد کا سب سے بڑا شاپنگ مال سینٹورس سیل
    پوری نیند خواتین کو عملی زندگی میں کامیاب بنا سکتی ہے. تحقیق
    ہسپانیہ ساختہ جنگی بحری جہاز ’جلالۃ الملک حائل ‘ کی شاہی بحریہ میں باضابطہ شمولیت
    خیال رہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کے خطاب ختم کرنے کے کلمات کے دوران بھی وزیرِ اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کچھ کہنے لگے تھے جبکہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وزیرِ اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس سے مخاطب ہو کر کہا کہ ذرا بیٹھ جائیں، پلیز! جبکہ ان کے دوبارہ بولنے پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ آپ سے بات کریں گے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کے دوبارہ خطاب کی کوشش پر وزیرِ اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس پھر بول پڑے۔ بار بار خطاب میں مداخلت پر وزیرِ اعظم شہباز شریف غصے میں آ گئے۔ جبکہ اس دوران شہباز شریف انہیں تاکید کرتے رہے کہ وزیرِ اعظم صاحب! بیٹھیں، آپ سے بات کریں گے۔

  • انٹرنیٹ اور انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے استعمال کے فروغ میں ڈیجیٹل تقسیم بدستور بڑھ رہی ہے

    انٹرنیٹ اور انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے استعمال کے فروغ میں ڈیجیٹل تقسیم بدستور بڑھ رہی ہے

    انٹرنیٹ اور انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے استعمال کے فروغ میں ڈیجیٹل تقسیم بدستور بڑھ رہی ہے.

    پاکستان نے اقوام متحدہ میں کہا ہے کہ انٹرنیٹ اور انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجی (آئی سی ٹی) کے استعمال کے فروغ میں عالمی ترقی کے باوجود ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک کے درمیان ڈیجیٹل تقسیم بدستور بڑھ رہی ہے۔

    اقوام متحدہ میں پاکستان کے نائب مستقل نمائندہ عامر خان نےتخفیف اسلحہ پر آزادانہ تحقیق کرنے والے اقوام متحدہ کے ادارے (یو این آئی ڈی آئی آر)کے زیراہتمام ویبینار میں کہا کہ ترقی پذیر ممالک کی جدت، مواصلات، پائیدار ترقی اور اقتصادی ترقی کے غیر معمولی مواقع کے ذریعے پیش کردہ ڈیجیٹل تبدیلی کے فوائد حاصل کرنے میں ناکامی پہلے سے موجود ڈیجیٹل تقسیم کے مزید گہرا ہونے کے خطرے کو بڑھا رہی ہے۔

    انہوں نے خبردار کیا کہ آن لائن پلیٹ فارمز اور سوشل میڈیا کے ذریعے غلط معلومات کا تیزی سے پھیلاؤ سماجی انتشار، مسابقتی قوم پرستی، امتیازی سلوک، نفرت انگیز تقاریر، نسل پرستی، زینو فوبیا ( غیر ملکیوں سے نفرت) ، اسلامو فوبیا اور متعلقہ عدم برداشت میں اضافہ کر رہا ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق دنیا بھر میں دو ارب 90 کروڑ لوگوں کو انٹرنیٹ اورانفارمیشن کمیونیکیشنز ٹیکنالوجی تک رسائی حاصل نہیں اور ان میں سے 96 فیصدترقی پذیر ممالک میں رہائش پذیر ہیں۔

    پاکستانی مندوب نے کہا کہ ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کرنے کے لیے ایسی رکاوٹوں کو دور کرنے کی ضرورت ہوگی جن کا سامنا ترقی پذیر ممالک کو نئی ٹیکنالوجیز سے منسلک ہونے اور ان تک رسائی کے لیے مناسب ماحول، وسائل، انفراسٹرکچر، تعلیم، صلاحیت، سرمایہ کاری اور کنیکٹویٹی کی صورت میں درپیش ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ہی غیر روایتی جنگ کی جگہ کی اہمیت اور ہائبرڈ وارفیئر کی زبردستی طاقت کے ذریعے تبدیل ہونے والے اسٹریٹجک مقابلے کے نئے دور نے بین الاقوامی تعاون کے لیے جگہ کو بری طرح کمزور کر دیا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    اسلام آباد کا سب سے بڑا شاپنگ مال سینٹورس سیل
    پوری نیند خواتین کو عملی زندگی میں کامیاب بنا سکتی ہے. تحقیق
    ہسپانیہ ساختہ جنگی بحری جہاز ’جلالۃ الملک حائل ‘ کی شاہی بحریہ میں باضابطہ شمولیت
    انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ایک کھلا، مستحکم، قابل رسائی، محفوظ اور پرامن سائبر سپیس ، سائبر صلاحیت کے لیے ایک جامع فریم ورک بنانے کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔پاکستانی مندوب نے کہا کہ ڈیجیٹلائزیشن کی مختلف جہتوں میں حقیقی اور پائیدار پیش رفت کے لیے خاص طور پر ترقی پذیر ممالک میں مہارتوں میں اضافہ اور موثر تربیت کی ضرورت ہوتی ہے اور یہ ٹیکنالوجی کے فوائد کے حصول کے لیے ضروری ہے جس میں ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کا زیادہ موثر استعمال کیا جائے اور انٹرنیٹ کے محفوظ اور نتیجہ خیز استعمال کو یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے اس سلسلے میں ٹیکنالوجی کی منتقلی اور تکنیکی مدد کو ترجیح دینے کی ضرورت پر زور دیا جس کی بنیاد پر انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجی (آئی سی ٹی)سے متعلق سائنس، ٹیکنالوجی، مصنوعات اور خدمات تک کھلی، منصفانہ اور غیر امتیازی رسائی حاصل ہو۔

  • بھارت تاریخی بابری مسجد کو اس کی اصل جگہ پر دوبارہ تعمیر جبکہ ذمہ دار وں کو سزا د ے. ترجمان دفتر خارجہ

    بھارت تاریخی بابری مسجد کو اس کی اصل جگہ پر دوبارہ تعمیر جبکہ ذمہ دار وں کو سزا د ے. ترجمان دفتر خارجہ

    بھارت تاریخی بابری مسجد کو اس کی اصل جگہ پر دوبارہ تعمیر جبکہ ذمہ دار وں کو سزا د ے. ترجمان دفتر خارجہ

    پاکستان نے بھارتی حکومت سے تاریخی بابری مسجد کو اس کی اصل جگہ پر دوبارہ تعمیر کرنے اور اس کی تباہی کے ذمہ دار مجرموں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ دفتر خارجہ کی ترجمان نے ہندو انتہا پسندوں کے ہاتھوں تاریخی بابری مسجد کی شہادت کے 30 سال مکمل ہونے کے موقع پر منگل کو ایک بیان میں بابری مسجد کی جگہ پر ہندو مندر کی جاری تعمیر کی مذمت کی۔ بھارت میں بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا اور نفرت انگیز جرائم کا نوٹس لینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے پاکستان نے بین الاقوامی برادری، اقوام متحدہ اور متعلقہ بین الاقوامی اداروں سے اپیل کی کہ وہ انتہا پسند ”ہندوتوا“ حکومت سے بھارت میں اسلامی ورثے کے مقامات کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    اسلام آباد کا سب سے بڑا شاپنگ مال سینٹورس سیل
    پوری نیند خواتین کو عملی زندگی میں کامیاب بنا سکتی ہے. تحقیق
    ہسپانیہ ساختہ جنگی بحری جہاز ’جلالۃ الملک حائل ‘ کی شاہی بحریہ میں باضابطہ شمولیت
    بیان میں کہا گیا ہے کہ آج بھارت کے شہر ایودھیا میں ہندو انتہا پسندوں کے ہاتھوں تاریخی بابری مسجد کے انہدام کی 30 ویں برسی ہے، یہ موقع بھارت میں اس وقت سے بڑھتے ہوئے مسلم مخالف جنون کی ایک افسوسناک یاد دہانی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ہم بابری مسجد کی تباہی کے ذمہ دار مجرموں کی بریت کی مذمت کرتے ہیں۔ ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت میں ہندو بالادست گروہ وارانسی کی گیانواپی مسجد سمیت کچھ دیگر مساجد کو مندروں میں تبدیل کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں، ان مطالبات سے بابری مسجد جیسے مزید واقعات ہوسکتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ بھارتی مسلمانوں کی مذہبی آزادیوں پر مسلسل حملہ ہورہا ہے، بھارت میں حکمران جماعت بدستور مسلمانوں کے خلاف جذبات کو بھڑکا کر نفرت کو ہوا دے رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جیسا کہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے اپنے مختلف اعلانات کے ذریعے مطالبہ کیا ہے، ہم بھارتی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بابری مسجد کو اس کی اصل جگہ پر دوبارہ تعمیر کیا جائے اور اس کی تباہی کے ذمہ دار مجرموں کو سزا دی جائے۔

    ترجمان نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ بین الاقوامی برادری کو بھارت میں بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا، نفرت انگیز تقاریر اور نفرت انگیز جرائم کا نوٹس لینے کی ضرورت ہے۔ ہم بین الاقوامی برادری، اقوام متحدہ اور متعلقہ بین الاقوامی اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ انتہا پسند ”ہندوتوا“ حکومت سے بھارت میں اسلامی ورثے کے مقامات کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کو اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں اور ان کی عبادت گاہوں کے تحفظ کو یقینی بنانا چاہیے۔

  • کوئی یہ سمجھے کہ 6، 7 ماہ میں معیشت ڈوب سکتی ہے تو یہ اس کی بھول ہے. وفاقی وزیر

    کوئی یہ سمجھے کہ 6، 7 ماہ میں معیشت ڈوب سکتی ہے تو یہ اس کی بھول ہے. وفاقی وزیر

    کوئی یہ سمجھے کہ 6، 7 ماہ میں معیشت ڈوب سکتی ہے تو یہ اس کی بھول ہے. وفاقی وزیر

    وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کو مثبت یو ٹرن لےکر اسمبلی میں آنا چاہیے۔ اسلام آباد میں 7ویں خانہ و مردم شماری اور ماسٹرز ٹرینرز ٹریننگ سیشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران اھسن اقبال نے کہا کہ ریاست اس وقت تک ذمہ داریاں ادا نہیں کرسکتی جب تک مکمل ڈیٹا نہ ہو، ریاست کے پاس افراد کے اعداد وشمار نہ ہوں تو ترقی ممکن نہیں۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ مردم شماری کے ذریعے این ایف سی سمیت قومی وسائل اور سیاسی نمائندگی کی تقسیم کا فیصلہ ہوتا ہے، ملک میں پہلی دفعہ ڈیجیٹل مردم شماری کی جارہی ہے، جس پر 34 ارب روپے خرچ ہوں گے۔ احسن اقبال نے مزید کہا کہ پاکستان کی آبادی میں اضافہ تیزی سے ہو رہا ہے، پاکستان کے وسائل میں کمی اور آبادی بے قابو ہورہی ہے، آبادی کا تناسب ایسا رہا تو 2050 تک پاکستان کی آبادی 34 کروڑ تک ہوگی، آبادی کنٹرول کرنے سے دین خطرے میں نہیں پڑتا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    اسلام آباد کا سب سے بڑا شاپنگ مال سینٹورس سیل
    پوری نیند خواتین کو عملی زندگی میں کامیاب بنا سکتی ہے. تحقیق
    ہسپانیہ ساختہ جنگی بحری جہاز ’جلالۃ الملک حائل ‘ کی شاہی بحریہ میں باضابطہ شمولیت
    وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ اگست 2023 تک اسمبلی کی مدت پوری ہوگی، سیلاب سے متاثرہ سندھ اور بلوچستان میں 6 سے 8 ماہ الیکشن نہیں کروا سکتے، اپریل تک ملک میں مردم شماری ہوگی پھر 4 ماہ الیکشن کمیشن کوحلقہ بندیوں کے لئے درکار ہوں گے۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ معاشی بحران ہمارا پیدا کردہ نہیں ہے، اپوزیشن الیکشن کے نعرے لگا رہی ہے، آزاد کشمیر کے نتائج نے ان کی تسلی کردی ہوگی۔ ملک اندرونی اور بیرونی مالی مشکلات کا سامنا کر رہا ہے، اپوزیشن کو مثبت یو ٹرن لےکر اسمبلی میں آنا چاہیے، کوئی یہ سمجھے کہ 6، 7 ماہ میں معیشت ڈوب سکتی ہے تو یہ اس کی بھول ہے۔