Baaghi TV

Author: +9251

  • حامد رانا نے بتا دیا کہ سید افضال احمد کا زوال کیسے شروع ہوا

    حامد رانا نے بتا دیا کہ سید افضال احمد کا زوال کیسے شروع ہوا

    سیئنر اداکار حامد رانا نے سید افضال احمد کے جنازے میں شرکت کی اور اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سید افضال احمد نے بلاشبہ تھیٹر کے ڈرامےکو نئی جہتوں سے متعارف کروایا. انہوں نے جدید تھیٹر بنایا. تماثیل انکی دن رات کی کاوشوں کا نتیجہ تھا جسکو انہوں اپنا گھر گرا کر تعمیر کیاتھا. وہ بہترین انسان اور اداکار تھے. تماثیل کی کامیابی نے بہت سارے فنکاروں‌کے لئے رزق کے دروازے کھولے لیکن جب افضال احمد تماثیل کو اسلام آباد میں لیکر گئے تو میں نے ان سے کہا کہ یہ آپ غلط کرنے جا رہے ہیں آپ ایسا نہ کریں نقصان ہو گا وہی

    ہوا سید افضال کا اسلام آباد میں تماثیل کا تجربہ ناکام ہو گیا اور ان کو بہت بڑا نقصان ہونے کے ساتھ دھچکا لگا اور بس یہیں سے ان کا زوال شروع ہوا. پھر وہ سنبھل نہ پائے. پریشان رہنے لگے ان کا ڈپریشن ان پر حاوی ہو گیا کرتے کرتے بات برین ہیمرج تک جا پہنچی اور بیس سال وہ وہیل چئیرپر رہے اور ایک ایسی زندگی گزاری جس کا سوچ کےبھی خوف آتا ہے. حامد رانا نے کہا کہ اسلام آباد میں تماثیل تھیٹر کا جو تجربہ ان کا ناکام ہوا اس چیز کو انہوں‌نے بے حد سر پہ سوار کیا.

  • میرے جس بیٹے کا انتقال ہوا ہے وہ میرے سب بچوں میں لائق اور ذہین تھا ببرک شاہ

    میرے جس بیٹے کا انتقال ہوا ہے وہ میرے سب بچوں میں لائق اور ذہین تھا ببرک شاہ

    اداکار ببرک شاہ نے باغی ٹی وی سے خصوصی بات کرتے ہوئے کہا کہ میرا جو بیٹا پانی میں ڈوب کر اللہ کے حضور پیش ہوا ہے وہ میرے تمام بچوں میں لائق اور بے حد ذہین تھا.مجھے تو ایسا لگتا تھا کہ یہ بڑا ہو کر ضرور کچھ بنے گا کہ جس پہ میں فخر محسوس کروں گا. ببرک شاہ نے کہا کہ میں تو گھر کے ڈرائنگ روم میں بیٹھا ہوا تھا میرا بیٹا گھر کے باہر گیا سڑک کراس کرکے سامنے مچھلیاں دیکھنے چلا گیا وہاں پانی کی ٹینکی تھی جس میں ڈوب کر وہ انتقال کرگیا. صرف پندراں منٹ کے اندر اندر یہ سب ہوا. میں ڈھونڈتا ہوا بچے کو گھر سے باہر نکلا اور اسی

    جگہ پر گیا جہاں وہ اکثر جایا کرتا تھا مچھلیاں دیکھنے تو میرا بیٹا پانی میں ڈوبا ہوا تھا میں نے اسکو باہر نکالاتو میں بھانپ گیا کہ اسکے دل کی دھڑکن رک چکی ہے لیکن پھربھی آس امید لیکر ہسپتال چلاگیا تاہم ہسپتال والوں نے بھی بچے کی موت کی تصدیق کر دی. میری بد نصیبی کے اپنے بچے کو اپنے ہاتھوں سے دفن کرنے جا رہاہوں. میری اہلیہ تو بچے کی چارپائی کو چھوڑ ہی نہیں رہی تھی. ہم بے حد صدمے میں ہیں اور کچھ سمجھ نہیں آرہی کہ کیاکیا جائے. شاید اللہ کو یہی اور ایسے ہی منظور تھا.

  • سیکریٹری بلدیات پنجاب سید مبشر حسین نے منڈی بہاؤالدین میں بلدیہ کے ٹھیکہ میں 2 کروڑ روپے کی کرپشن کی خبر پر ایکشن لے لیا

    سیکریٹری بلدیات پنجاب سید مبشر حسین نے منڈی بہاؤالدین میں بلدیہ کے ٹھیکہ میں 2 کروڑ روپے کی کرپشن کی خبر پر ایکشن لے لیا

    رپورٹ بیوروچیف( ) گزشتہ روز میڈیا پر آنے والی منڈی بہاؤالدین میں 2 کروڑ روپے کی کرپشن کی خبر پر سیکرٹری بلدیات پنجاب سید مبشر حسین نے نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین کو احکامات جاری کئے ہیں کہ
    اس ٹھیکہ کی مکمل تحقیقات کی جائیں اور اگر اس میں کسی قسم کی کرپشن یا رشوت خوری ثابت ہوئی تو میونسپل کمیٹی عہدیداران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور جلد یہ ٹھیکہ سہی حقداروں کو دیا جائے.

    یاد رہے کہ گزشہ روز مقامی میڈیا پر لگنے والی خبر کے مطابق گزشتہ دنوں منشی محلہ نالہ سیوریج کا میونسپل کمیٹی نے سیالکوٹ کی ایم ایس راں کنسٹرکشن نامی کمپنی کو تقریباً 10 کروڑ روپے کا ٹھیکہ دیا. درج ذیل تصاویر میں یہ ثابت ہو رہا ہے کہ منڈی بہاؤالدین کے ٹھیکیدار میاں امجد اس ٹھیکہ کو 10 کروڑ روپے سے 19.15 فیصد کم رقم جو 8 کروڑ 8 لاکھ 50 ہزار بنتی ہے. پر لینے کو تیار تھے.

  • شاہد خاقان عباسی نے شہباز گل کیخلاف ہتک عزت کا دعوی ٰدائر کردیا

    شاہد خاقان عباسی نے شہباز گل کیخلاف ہتک عزت کا دعوی ٰدائر کردیا

    شاہد خاقان عباسی نے شہباز گل کیخلاف ہتک عزت کا دعوی ٰدائر کردیا
    سیشن کورٹ لاہور میں شاہد خاقان عباسی نے شہباز گل کیخلاف ہتک عزت کا دعوی ٰدائر کردیا ہے، شاہد خاقان عباسی نے شہباز گل کیخلاف 2ارب روپے ہرجانے کا دعوی دائر کیا ہے شہباز گل نے جولائی 2022 میں بھارت سے پیسے لینے کے الزامات عائد کیے. جسکے جواب میں سابق وزیر اعظم نے ان پر دعوٰی کیا ہے.

    خیال رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پر الزام لگایا تھا کہ جب وہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی کابینہ میں وزیر پیٹرولیم تھے تو انہوں نے ایک بھارتی کمپنی سے رشوت لی تھی تاہم سابق وزیر اعظم نے اس وقت بھی اس الزام کی تردید کردی تھی.

    یاد رہے وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز گل نے الزام لگایا تھا کہ شاہد خاقان عباسی نے کنسلٹنسی فیس کے طور پر بھارتی فرم سے 14 کروڑ روپے رشوت لی اور یہ رقم ان کے بینک اکاؤنٹ میں تین ٹرانزیکشنز میں منتقل کی گئی، ایک ٹرانزیکشن دسمبر 2016 میں اور دو جنوری 2017 میں کی گئیں۔ شہباز گل نے کہا تھا کہ ان کے اور شاہد خاقان عباسی کے ایک ہی بینک میں اکاؤنٹس ہیں ساتھ ہی انہوں نے مطالبہ کیا کہ دونوں اکاؤنٹس کی تفصیلات عوام کے سامنے رکھی جائیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عمران خان نے کالے کرتوتوں کیوجہ سے اندر جانا ہے. رانا ثناءاللہ
    امریکا نےپاکستان سمیت 12 ممالک کو مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کرنیوالےممالک کی فہرست میں شامل کرلیا
    مسلم لیگ ن کی سابق صدر اور سینئر پارلیمنٹیرین نجمہ حمید انتقال کرگئیں
    آزاد کشمیر بلدیاتی الیکشن،پولنگ سٹیشن پرپتھراؤ، متعدد افراد زخمی
    بعض اتحادی کہتے ہیں کہ ان کو فیس سیونگ نہیں دینی چاہیے یہ بھول جائیں کہ ہم آپ کو ملک میں آئینی بحران پیدا کرنے دیں گے،خواجہ سعد رفیق
    مذاکرات اور دھمکیاں،ایسا نہیں چلے گا، حکومت نے عمران خان کو آفر بھی دے دی
    تاہم اس وقت شہباز گل کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے پی ٹی آئی رہنما کو چیلنج کیا تھا کہ اگر ان کے پاس ثبوت ہیں تو معاملے کو عدالت میں لے جائیں۔ اایک بیان میں سابق وزیر اعظم نے کہاتھا کہ پی ٹی آئی اور اس کی ‘کیچڑ اچھالنے والی بریگیڈ’ چار سال سے ملک پر حکومت کر رہی تھی ۔ رہنما مسلم لیگ (ن) نے اپنے سیاسی حریف پر زور دیا تھا کہ وہ ان کے خلاف ایک اور مقدمہ دائر کرنے اور ‘نام نہاد ثبوت’ پیش کرنے کے لیے عدالت میں درخواست کریں۔

  • ہمیں بیوروکریسی کو لگام ڈالنے کی ضرورت ہے. قادر مندوخیل

    ہمیں بیوروکریسی کو لگام ڈالنے کی ضرورت ہے. قادر مندوخیل

    ہمیں بیوروکریسی کو لگام ڈالنے کی ضرورت ہے. وزیرصحت قادر مندوخیل

    وزیر صحت قادر مندوخیل نے کہا ھے کہ سوئی گیس اسلام آباد کے ملازمین کو بلوچستان ٹرانسفر کیا گیا جبکہ تبادلہ ہونے والے سوئی گیس کے ملازمین نچلے گریڈ کے ہیں، اور بیوروکریسی کھلم کھلا بدمعاشی پر اتر آئی ہے. ان کا مزید کہنا تھا کہ آج تک بیوروکریسی کے ہاتھوں اتنا مجبور نہیں ہوئے ہیں. بیوروکریسی ترقیاتی کاموں میں 35 سے 40 فیصد کمیشن لے رہی ہے.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عمران خان نے کالے کرتوتوں کیوجہ سے اندر جانا ہے. رانا ثناءاللہ
    امریکا نےپاکستان سمیت 12 ممالک کو مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کرنیوالےممالک کی فہرست میں شامل کرلیا
    مسلم لیگ ن کی سابق صدر اور سینئر پارلیمنٹیرین نجمہ حمید انتقال کرگئیں
    آزاد کشمیر بلدیاتی الیکشن،پولنگ سٹیشن پرپتھراؤ، متعدد افراد زخمی
    بعض اتحادی کہتے ہیں کہ ان کو فیس سیونگ نہیں دینی چاہیے یہ بھول جائیں کہ ہم آپ کو ملک میں آئینی بحران پیدا کرنے دیں گے،خواجہ سعد رفیق
    مذاکرات اور دھمکیاں،ایسا نہیں چلے گا، حکومت نے عمران خان کو آفر بھی دے دی
    وزیر صحت قادر مندوخیل کے مطابق؛ اسمبلیاں ختم ہونے پر سیاستدان پانچ فیصد کمیشن پر نیب کے چکر لگاتا ہے جبکہ بیوروکریسی 40فیصد کمیشن لے کر مزے اٹھا رہی ہوتی ہے لہزا ان کو لگام دینا ضوری کیونکہ انہوں نے بھی ملک کا بیڑا غرق کیا ہے اور انہیں لگام لگانا ضروری ہے. ان کہنا تھا ان کا احتساب ہونا بہت ضروری ہے یہ تنخواہ پینشن اور پھر کمیشن بھی لیتے ہیں.

    قادر مندوخیل کے مطابق اس کو پابند بنایا جانا چاہیئے اور یہ اس ملک کے ملازم ہیں یہ جتنا کام کرتے اس سے ڈبل مال بناتے ہیں لیکن انہیں کوئی روکنے والا نہیں ہے.

  • ڈیرہ اسماعیل خان ،نجی بینک کے عملے کا ہتک آمیز رویہ معمول بن گیا

    ڈیرہ اسماعیل خان ،نجی بینک کے عملے کا ہتک آمیز رویہ معمول بن گیا

    ڈیرہ اسماعیل خان ،اسٹیٹ لائف بلڈنگ کے نزدیک واقع میزان بنک برانچ کوڈ نمبر(2601) ڈیرہ اسماعیل خان کے عملے نے بنک آنے والے سائلین سے ہتک آمیزرویہ سے پیش آنا معمول بنا لیاہے ،عوام نے غم وغصے کا اظہارکرتے ہوئے اسٹیٹ بنک اورچیف ایگزیکٹیومیزان بنک سے بنک عملے کے خلاف نوٹس لیتے ہوئے کاروائی کامطالبہ کیاہے

    اسٹیٹ لائف بلڈنگ کے نزدیک میزان بنک میں انتہائی بدتمیزعملہ تعینات ہے جو بنک آنے والے سائلین اوراکائونٹ ہولڈرز سے بدتمیزی سے پیش آتے ہیں اوران کے جائز کاموںمیں روڑے اٹکائے جاتے ہیں بنک عملے نے عوام سے ہتک آمیزرویہ اختیارکرنامعمول بنالیاہے جس کی وجہ سے شریف شہریوں کی عزت نفس مجروح ہورہی ہے ۔اس سلسلے میں عوام نے غم وغصے کااظہارکرتے ہوئے اسٹیٹ بنک اورچیف ایگزیکٹیومیزان بنک سے میزان بنک عملے کے خلاف نوٹس لیتے ہوئے کاروائی کامطالبہ کیاہے۔انہوںنے کہاکہ میزان بنک برانچ کوڈنمبر(2601) ڈیرہ اسماعیل خان کے عملے کو بنک آنے والے صارفین اوراکائونٹ ہولڈرز سے اخلاق سے پیش آنے اوران کے کام ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کاپابندبنایاجائے ورنہ مجبوراًدوسرے بنکوں کا رخ کرنے پر مجبورہوجائیں گے۔

    دوسری جانب ملتان روڈ پر واقع قدیم مہاجر قبرستان کی مین گلی توصیف آبادجھیل کا منظر پیش کرنے لگی ،واسا اہلکارں کی نااہلی کی بدولت نالیوں کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے ہرطرف گنداپانی جمع ہونے کی وجہ سے راہگیریوں نمازیوں بچوں بوڑھوں خواتین کوگزرنے میں مشکلات کاسامنا،اہلیان محلہ کاواساکے چیف ایگزیکٹیو سے فوری طورپر گلی کی صفائی اورنکاسی آب مسئلہ حل کرنے کامطالبہ ۔ ملتان روڈ پر واقع قدیم مہاجر قبرستان کی مین گلی توصیف آبادواساااہلکاروں کی نااہلی کی وجہ سے جھیل کامنظرپیش کرنے لگی ہے ۔ نالیوں کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے توصیف آبادکی مین گلی میں ہرطرف گنداپانی جمع ہونے کی وجہ سے راہگیریوں نمازیوں بچوں بوڑھوں خواتین کوگزرنے میں مشکلات کاسامناہے ۔گلی میں نکاسی نہ ہونے کی وجہ سے کئی بار عوام نالوںمیں گرکرزخمی ہوچکے ہیں۔اہلیان محلہ توصیف آبادنے واساکے چیف ایگزیکٹیو سے فوری طورپر گلی کی صفائی اورنکاسی آب مسئلہ حل کرنے کامطالبہ کیاہے تاکہ گندے پانی سے نجات ملے اور مشکلات کامداواہوسکے۔

    چائلڈ پورنوگرافی میں‌ ملوث ملزم گرفتار،کتنی اخلاق باختہ ویڈیوز شیطان صفت کے پاس برآمد ہوئیں

    بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

    سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

  • لاہور سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا؛ چئیرمین سینٹ وزیر اعظم سے ملاقات کے لئے ماڈل ٹاون پہنچ گئے

    لاہور سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا؛ چئیرمین سینٹ وزیر اعظم سے ملاقات کے لئے ماڈل ٹاون پہنچ گئے

    لاہور سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا؛ چئیرمین سینٹ وزیر اعظم سے ملاقات کے لئے ماڈل ٹاون پہنچ گئے

    لاہور سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا؛ چئیرمین سینٹ وزیر اعظم سے ملاقات کے لئے ماڈل ٹاون پہنچ گئے جہاں پاکستانی سیاست بارے بہت سارے اہم فیصلے ہونے ہیں اس حوالے سے ایک صارف نے لکھا ہے کہ؛ چئیرمین سینٹ صادق سنجرانی وزیر اعظم سے ملاقات کے لئے ماڈل ٹاون لاہور پہنچ گئے اور دیکھیں کہ؛ "سیاست بڑی ظالم چیز ہے کل کے دشمن آج کے دوست بن گئے.


    دوسری جانب ذرائع نے بتایا ہے کہ چئیرمین سینٹ صادق سنجرانی وزیر اعظم سے ملاقات کے لئے اپنے وفد کے ہمراہ ماڈل ٹاون وزیر اعظم کی رہائش گاہ پہنچے جہاں چئیرمین سینٹ موجودہ سیاسی صورتحال پر وزیر اعظم سے مشاورت کریں گے. اور دونوں رہنماء ایک دوسرے ملک کے اہم معاملات پر گفتگو کریں گے.

    دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آئی ہے کہ مسلم لیگ ن نے سیاسی محاذ پر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کر لیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عمران خان کو پہلے الزامات یاد کرائے جائیں اور ابھی مذاکرات کی بات کو لٹکایا جائے۔ شرکا نے رائے دی کہ عمران خان سیاست کر رہے ہیں اور وہ ہمیں بھی کرنی چاہیے جبکہ عوام کو یاد کرایا جائے کہ عمران خان مذاکرات کی دعوت پر کیا کہتا تھا۔

    وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ میں نے عمران خان کو صدق دل سے میثاق معیشت کی دعوت دی تھی۔ اجلاس میں متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ پہلے مذاکرات کے وقت کا انتظار کیا جائے اور پھر الزامات یاد کرائے جائیں جبکہ عمران خان اگر غیر مشروط مذاکرات پر تیار ہوں تو معاملہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے پلیٹ فارم پر رکھا جائے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عمران خان نے کالے کرتوتوں کیوجہ سے اندر جانا ہے. رانا ثناءاللہ
    امریکا نےپاکستان سمیت 12 ممالک کو مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کرنیوالےممالک کی فہرست میں شامل کرلیا
    مسلم لیگ ن کی سابق صدر اور سینئر پارلیمنٹیرین نجمہ حمید انتقال کرگئیں
    آزاد کشمیر بلدیاتی الیکشن،پولنگ سٹیشن پرپتھراؤ، متعدد افراد زخمی
    بعض اتحادی کہتے ہیں کہ ان کو فیس سیونگ نہیں دینی چاہیے یہ بھول جائیں کہ ہم آپ کو ملک میں آئینی بحران پیدا کرنے دیں گے،خواجہ سعد رفیق
    مذاکرات اور دھمکیاں،ایسا نہیں چلے گا، حکومت نے عمران خان کو آفر بھی دے دی

    تاہم لاہور پر سب کی نظریں اس لیئے بھی ہیں کہ یہ ملک کا سب سے بڑا صوبہ ہے اور یہی وجہ ہے کہ عمران خان آصف زردری اور شہباز شریف وغیرہ اس صوبہ کو اہمیت دیتے ہیں دوسری جانب عمران خان نے جو دھمکی دے رکھی ہے کہ وہ پنجاب سمیت اپنی صوبائی حکومتیں توڑ دیں گے جبکہ وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی نے بھی کہا ہے کہ یہ حکومت عمران خان کی حکومت ہے یہی وجہ ہے کہ اب حکمران اتحادی جماعت نہیں چاہتی ہے کہ ایسا ہو اس لیئے وزیر اعظم شہباز شریف نے خود متحرک کرتے ہوئے لاہور میں ملاقاتیںتیز کردی ہیں.

  • مری ایکسپریس وے ڈنہ کے مقام پر نجی  ہوٹل میں  3 افراد جاں بحق، ایک  کی حالت  تشویشناک

    مری ایکسپریس وے ڈنہ کے مقام پر نجی ہوٹل میں 3 افراد جاں بحق، ایک کی حالت تشویشناک

    مری ایکسپریس وے ڈنہ کے مقام پر نجی ہوٹل میں 3 افراد جاں بحق،ایک کی حالت تشویشناک

    ایکسپریس وے پر ڈنہ کے مقام پر نجی ہوٹل کے کمرے میں 4 سیاح بے ہوش پائے گئے جن میں سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے اور بے ہوش ہے۔ جاں بحق افراد کی شناخت 28 سالہ محمد اویس، تیس سالہ فیصل ایاز اور 29 سالہ محمد شاہ رخ کے نام سے ہوئی،جبکہ بے ہوش شخص کی شناخت محمد کے نام سے ہوئی۔ چاروں سیاحوں کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے۔

    تھانہ پتریاٹہ کے علاقہ میں ہوٹل کے کمرے میں 4 افراد کے بے ہوشی کی حالت میں ملنے کی اطلاع پر پولیس اور امدادی کارکن موقع پر پہنچے۔ چاروں افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پہنچ کر 3 افراد دم توڑ گئے جبکہ ایک بے ہوش ہے۔ ریسکیو 1122مری کے مطابق چاروں افراد ہوٹل کے کمرے میں نیم ہوشی کی حالت میں پائے گئے تھے۔ مری پولیس نے واقعے کے حوالے سے تحقیقات شروع کر دی ہے اور جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کیے جارہے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عمران خان نے کالے کرتوتوں کیوجہ سے اندر جانا ہے. رانا ثناءاللہ
    امریکا نےپاکستان سمیت 12 ممالک کو مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کرنیوالےممالک کی فہرست میں شامل کرلیا
    مسلم لیگ ن کی سابق صدر اور سینئر پارلیمنٹیرین نجمہ حمید انتقال کرگئیں
    آزاد کشمیر بلدیاتی الیکشن،پولنگ سٹیشن پرپتھراؤ، متعدد افراد زخمی
    بعض اتحادی کہتے ہیں کہ ان کو فیس سیونگ نہیں دینی چاہیے یہ بھول جائیں کہ ہم آپ کو ملک میں آئینی بحران پیدا کرنے دیں گے،خواجہ سعد رفیق
    مذاکرات اور دھمکیاں،ایسا نہیں چلے گا، حکومت نے عمران خان کو آفر بھی دے دی
    سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ لاشوں کے پوسٹ مارٹم اور دیگر فرانزک شواہد کی روشنی میں وجہ موت کا تعین ہو سکے گا، میرٹ پر تحقیقات کرتے ہوئے قانون کے مطابق کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا۔

  • اقلیتوں کے مذہبی مقامات کی دیکھ بھال اور بحالی کیلئے ہر سطح پر کوشش کی جائے گی. وفاقی وزیر مذہب

    اقلیتوں کے مذہبی مقامات کی دیکھ بھال اور بحالی کیلئے ہر سطح پر کوشش کی جائے گی. وفاقی وزیر مذہب

    قلیتوں کے مذہبی مقامات کی دیکھ بھال اور بحالی کیلئے ہر سطح پر کوشش کی جائے گی،وفاقی وزیر مذہبی امور کا کانفرنس سے خطاب
    وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی مفتی عبدالشکور نے کہا ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے،اقلیتوں کو جتنی مذہبی آزادی پاکستان میں حاصل ہے شاید ہی دنیا کے کسی اور ملک میں ہو ،ہندو و سکھ مذہب کے لوگ پاکستان میں جب اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے آتے ہیں تو انہیں تمام سہولیات فراہم کی جاتی ہیں اور یاتری پاکستان کی مہمان نوازی کا تذکرہ اپنے ممالک میں واپس جا کر کرتے ہیں جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پاکستان میں اقلیتیں مکمل آزاد اور ان کے مذہبی مقامات محفوظ ہیں ۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز یہاں مقامی ہوٹل میں ایک روزہ “بین المذاہب ہم آہنگی اور عصر حاظر کے تقاضے” کے عنوان سے منعقدہ کانفرنس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس کا اہتمام وزارت مذہبی امور و ہین المذاہب ہم آہنگی اسلام آباد کی جانب سے کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے مذہبی امور شبیر احمد عثمانی ،چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ حبیب الرحمن گیلانی، چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد، ممبر اسلامی نظریاتی کونسل علامہ محمد حسین اکبر، ہندو کمیونٹی کے رہنما امرت نات رندھاوا، سکھ کمیونٹی کے لیڈر میپل سنگھ، مسیحی رہنما بشپ یعقوب و دیگر مذاہب کے رہنما اور علمائے کرام کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ کانفرنس میں ہندو پنڈت بھگت لال نے بنی کریم ﷺکی شان میں عقیدت بھرے اشعار پڑھ کر حاضرین سے خوب داد وصول کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور وبین المذاہب ہم آہنگی مفتی عبدالشکور نے کہا کہ اسلام امن اور سلامتی کا دین ہے، اصل درس انسانیت کا ہے، ہمارے پیارے نبی پوری انسانیت کے لیے رحمت اللعالمین ﷺبن کر تشریف لائے۔

    انہوں نے کہا کہ چند نام نہاد لبرل عناصر کی جانب سے اہل مذاہب کو بدنام کرنے کی مذموم سازشوں کو ناکام بنانا وقت کہ اہم ضرورت ہے، ایک چھوٹا سا طبقہ پوری دنیا میں مذاہب پر تنقید کرتا ہے ، اس پراپیگنڈا کا توڑ ہم سب کو مل کر کرنا ہے جبکہ علمائے کرام کو اس سلسلے میں آگے آنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ تمام مذاہب میں ایسے افراد موجود ہیں جو مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ طاقت کے زور پر کسی شخص کو کوئی مذہب اختیار کرنے پر مجبور نہیں کیاجاسکتا البتہ دلیل سے بات کرنے کو ترجیح دی جانی چاہئے، بندوق سے کسی کا دل نہیں جیتا جا سکتا، کسی غیر مسلم سے بھتہ لینا، جائیداد پر قبضہ کرنا اور اسے نقصان پہنچانا اسلام میں حرام ہے، ہمارے نبی ﷺنے انسانیت سے پیار اور محبت کا درس دیا ہے، تمام مذاہب میں ہر شخص کی جان ،مال اور عزت ہم سب کیلئے قابل احترام ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عمران خان نے کالے کرتوتوں کیوجہ سے اندر جانا ہے. رانا ثناءاللہ
    امریکا نےپاکستان سمیت 12 ممالک کو مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کرنیوالےممالک کی فہرست میں شامل کرلیا
    مسلم لیگ ن کی سابق صدر اور سینئر پارلیمنٹیرین نجمہ حمید انتقال کرگئیں
    آزاد کشمیر بلدیاتی الیکشن،پولنگ سٹیشن پرپتھراؤ، متعدد افراد زخمی
    انہوں نے کہا کہ اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے طلبا کو سکالرشپ دینے کے لیے بھر پور کوشش کی جائے گی ، دوسرے مذاہب میں بے سہارا بچیوں کی شادیوں کیلئے اخراجات دینے کی بھر پور کوشش کی جائے گی ۔ وفاقی وزیر نے یقین دہانی کرائی کہ اقلیتوں کے مذہبی مقامات کی دیکھ بھال اور ان کی بحالی کیلئے ہر سطح پر کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ آپ ہمارے ہیں ہم آپ کے ہیں، پاکستان ہم سب کا ہے اور اس کی ترقی اور سلامتی کے لیے ہمیں مل کو کام کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اپنے اپنے مذہب میں رہتے ہوئے تمام لوگ ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے اپنا کردار ادا کریں ۔

  • خصوصی افراد کو معاشرے کا فعال رکن بنانا ہم سب کی مشترکہ ذمے داری ہے. بیگم ثمینہ عارف علوی

    خصوصی افراد کو معاشرے کا فعال رکن بنانا ہم سب کی مشترکہ ذمے داری ہے. بیگم ثمینہ عارف علوی

    خصوصی افراد کو معاشرے کا فعال رکن بنانا ہم سب کی مشترکہ ذمے داری ہے. بیگم ثمینہ عارف علوی
    خاتون اول بیگم ثمینہ عارف علوی نےمعذور افراد کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ دنیا بھر میں تقریباًایک ارب افراد کسی نہ کسی قسم کی ذہنی یا جسمانی معذوری کا شکار ہیں، خصوصی افراد معذور نہیں ہیں بلکہ ہم سے ذرا مختلف صلاحیتوں کے حامل ہوتے ہیں۔ ہفتہ کو ایوان صدر میڈیا ونگ کی جانب سے جاری اپنے بیان میں خاتون اول بیگم ثمینہ عارف علوی نے کہا کہ خصوصی افراد عام انسانوں کی طرح بہت سی صلاحتیوں کے مالک ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد کا خصوصی احساس کریں تاکہ کوئی بھی شخص معذوری کی وجہ سے پیچھے نہ رہ جائے۔

    خاتون اول نے کہا کہ خصوصی افراد کے حقوق کا تحفظ اور انہیں معاشرے کا فعال رکن بنانا ہم سب کی مشترکہ ذمے داری ہے۔ انہوں نے کاروباری برادری سے گزارش کی کہ وہ خصوصی افراد کو ان کی مہارتوں اور ان کے کوٹے کے اعتبار سے نوکریاں دے۔ خاتون اول نے کہا کہ کاروباری برادری کام کی جگہ پر خصوصی افراد کیلئے محفوظ اور دوستانہ ماحول پیدا کرنے کیلئے اقدامات کرے۔ انہوں نے میڈیا سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ خصوصی افراد کے حقوق اور ان کے بارے میں پائے جانے والے منفی رویوں کو ختم کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کرے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عمران خان نے کالے کرتوتوں کیوجہ سے اندر جانا ہے. رانا ثناءاللہ
    امریکا نےپاکستان سمیت 12 ممالک کو مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کرنیوالےممالک کی فہرست میں شامل کرلیا
    مسلم لیگ ن کی سابق صدر اور سینئر پارلیمنٹیرین نجمہ حمید انتقال کرگئیں
    آزاد کشمیر بلدیاتی الیکشن،پولنگ سٹیشن پرپتھراؤ، متعدد افراد زخمی
    خاتون اول نے کہا کہ افسوسناک امر یہ ہے کہ خصوصی افراد کو معاشرے کے مرکزی دھارے سے الگ رکھا جاتا ہے، خصوصی افراد کو اپنی روزمرہ زندگی میں بہت سی مشکلات اور رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، خصوصی افراد کو نقل و حرکت میں مشکلات پیش آتی ہیں، عمارتوں میں محفوظ ڈھلوانی راستے نہ ہونے کی وجہ سے ان کی رسائی محدود ہو جاتی ہے۔ بیگم ثمینہ عارف علوی نے کہا کہ خصوصی افراد کو معاشرے میں تفریق اور منفی رویوں کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سماجی، مادی اور بنیادی ڈھانچے میں موجود مختلف رکاوٹوں کی وجہ سے خصوصی افراد تعلیم اور صحت کی معیاری سہولیات سے محروم رہ جاتے ہیں۔ خاتون اول نے اس امر پر زور دیا کہ پوری قوم خصوصی افراد کی سہولت کیلئے اپنے اردگرد آسانیاں پیدا کرے۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد کو اپنی روزمرہ کی سرگرمیوں میں ضرور شامل کریں، ان کے حقوق کے تحفظ کیلئے اقدامات کریں۔بیگم ثمینہ عارف علوی نے امید ظاہر کیکہ ہماری مشترکہ کوششوں سے ہم معذوری کے ساتھ جڑے منفی تصورات کو ختم کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔