Baaghi TV

Author: +9251

  • چیف سیکریٹری پنجاب کامران علی افضل نے مزید رخصت کی درخواست دے دی

    چیف سیکریٹری پنجاب کامران علی افضل نے مزید رخصت کی درخواست دے دی

    چیف سیکریٹری پنجاب کامران علی افضل نے مزید رخصت کی درخواست دے دی

    چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے پنجاب میں کام کرنے سے ایک بار پھر انکار کردیا۔ کامران علی افضل کی ایک ماہ کی چھٹی 6 دسمبر کو مکمل ہورہی ہے۔ انہوں نے وفاقی اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن کو مزید 130روز کی چھٹی کی درخواست دیدی ہے۔ کامران علی افضل نے 130روز بیرون ملک ایکس لیو کےلئے درخواست دیتے ہوئے کہا کہ میں آسٹریلیا جانا چاہتا ہوں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہی پہلے ہی کامران علی افضل کی ایک ایک ماہ کی دو بار چھٹی منظور کرچکے ہیں۔ عبداللہ سنبل کو قائم مقام چیف سیکرٹری کے طورپر کام جاری رکھنے کا حکم دیا گیا تھا۔ چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے چھ اگست کو پنجاب میں بطور چیف سیکرٹری کام کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ پنجاب میں ربڑ اسٹیمپ بن کر کام نہیں کرسکتا اس لئے کام کرنے سے معذرت کی تھی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    فضائی مسافر جلدائیر پلین موڈ آن کیےبغیر موبائل فون استعمال کر سکیں گے
    اسلام آباد ہائیکورٹ؛ میڈیکل کے طلبہ کیخلاف درج مقدمہ خارج کرنے کا حکم
    نواز شریف علا ج کرانے گئے ہیں اورعلاج کروا کرآئیں گے. شاہد خاقان عباسی
    اسد عمر نے عدالتوں کو متنازعہ بنایا لہذااختیار ہے کہ آرٹیکل 204 بی کے تحت سزا ہوسکتی. عدالت
    خیال رہے کہ اس سے قبل عبداللہ سنبل نے نیا چیف سیکرٹری پنجاب بننے سے اس وقت کے وزیر اعلی عثمان بزدار کو بھی انکار کردیا تھا. سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے آئی جی اور چیف سیکرٹری کو تبدیل کرنے کی وفاقی حکومت کو سمری ارسال کی تھی، اور چیف سیکرٹری پنجاب کی تعیناتی میں عبداللہ خان سنبل کا نام بھی شامل تھا۔ تاہم عبداللہ خان سنبل نے چیف سیکرٹری پنجاب کی تعیناتی پر حکومتی پیشکش قبول کرنے سے انکار کردیا تھا اور اپنے فیصلے کے حوالے سے صوبائی اور وفاقی حکومت کو آگاہ کر دیا تھا.

  • پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی فضل الہٰی کی ضمانت قبل ازگرفتاری منظور

    پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی فضل الہٰی کی ضمانت قبل ازگرفتاری منظور

    پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی فضل الہٰی کی ضمانت قبل ازگرفتاری منظور

    پی ٹی آئی رہنماؤں کی ریاستی اداروں کے خلاف تقاریر کامعاملہ میں ایم پی اے فضل الہی قبل ازگرفتاری ضمانت کیلئے ایڈیشنل سیشن جج آفتاب اقبال کی عدالت پہنچ گئے تھے جبکہ عدالت نے پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی فضل الہی کی ضمانت قبل ازگرفتاری منظور کرلی ہے. جبکہ تمام ملزمان کو 60، 60 ہزار مچلے جمع کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے.

    خیال رہے کہ اس سے قبل ریڈزون میں احتجاج کے معاملہ پرپولیس نے پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی فضل الٰہی کو گرفتارکرنے کافیصلہ کیا تھا. پولیس نے فضل الٰہی کی گرفتاری کے لئے سپیکرکومراسلہ بھیجا تھا۔ سابق وزیر اعظم عمران خاں پر قاتلانہ حملے کے خلاف ریڈزون میں احتجاج کے معاملے پر پولیس نے رکن اسمبلی فضل الٰہی کوگرفتار کرنے کے لیے سپیکر کو مراسلہ ارسال کیا تھا جس میں اس بارے میں آگاہ کیا گیا تھا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    فضائی مسافر جلدائیر پلین موڈ آن کیےبغیر موبائل فون استعمال کر سکیں گے
    اسلام آباد ہائیکورٹ؛ میڈیکل کے طلبہ کیخلاف درج مقدمہ خارج کرنے کا حکم
    نواز شریف علا ج کرانے گئے ہیں اورعلاج کروا کرآئیں گے. شاہد خاقان عباسی
    اسد عمر نے عدالتوں کو متنازعہ بنایا لہذااختیار ہے کہ آرٹیکل 204 بی کے تحت سزا ہوسکتی. عدالت
    یاد رہے کہ قانون کے مطابق رکن اسمبلی کی گرفتاری سے قبل پولیس نے سپیکر کو اگاہ کرنا ہوتاہے۔ عمران خان پرقاتلانہ حملے کیخلاف فضل الٰہی اور دیگر پارٹی کارکنوں نے ریڈزون میں احتجاج کیاتھا۔ 3 نومبرکو پی ٹی آئی کارکنان نے احتجاجی مظاہرے کے دوران بکتر بند پرڈنڈوں سے حملہ کیاتھا۔ ایف آئی آر کے اندراج کے بعد پولیس نے ملزمان کی شناخت کے لئے وقت مانگا تھا۔پولیس نے دفعہ 427, دفعہ 353 اور دفعہ 341 کے خلاف مقدمہ درج کیا۔ دوسری جانب رکن اسمبلی فضل الٰہی نے کہا ہے کہ پشاور میں ہوں اور تمام مقدمات کا سامنا کروں گا۔ اسی سلسلے میں آج انہوں نے عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری کی منظوری لی ہے.

  • سیلاب زدہ علاقوں کیلئے بھارت سے مچھر دانیوں کی فروخت کھٹائی میں پڑ گئی

    سیلاب زدہ علاقوں کیلئے بھارت سے مچھر دانیوں کی فروخت کھٹائی میں پڑ گئی

    سیلاب زدہ علاقوں کیلئے بھارت سے مچھر دانیوں کی فروخت کھٹائی میں پڑ گئی

    سندھ اور پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں میں ملیریا کی وبا سے بچنے کے لیے بھارت سے مچھر دانیوں کی خریداری کھٹائی میں پڑ گئی۔ سندھ اورپنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں میں ملیریا کی وبا کے باعث بھارت سے 62 لاکھ مچھر دانیاں منگوانے کا فیصلہ کیا گیا تھا لیکن وفاقی وزارت صحت کے حکام کاکہنا ہےکہ بھارت سے مچھردانیوں کی خریداری کے لیے کابینہ ڈویژن سے این او سی درکار ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    فضائی مسافر جلدائیر پلین موڈ آن کیےبغیر موبائل فون استعمال کر سکیں گے
    اسلام آباد ہائیکورٹ؛ میڈیکل کے طلبہ کیخلاف درج مقدمہ خارج کرنے کا حکم
    نواز شریف علا ج کرانے گئے ہیں اورعلاج کروا کرآئیں گے. شاہد خاقان عباسی
    اسد عمر نے عدالتوں کو متنازعہ بنایا لہذااختیار ہے کہ آرٹیکل 204 بی کے تحت سزا ہوسکتی. عدالت
    حکام نے کہا کہ بھارت سے پاکستان کے لیے مچھردانیوں کی خریداری گلوبل فنڈکوکرنی ہے، مچھر دانیوں کی خریداری کے لیے وزارت تجارت این اوسی دے چکی۔ حکام کے مطابق بھارت کے علاوہ کسی اور ملک سے مچھر دانیاں بنوانے میں 6 سے 8 ماہ لگ سکتے ہیں جب کہ پاکستانی مینوفیکچررز مقامی طورپربھی اچھی اورمعیاری مچھردانیاں بناسکتے ہیں۔

    خیال رہے کہ مچھردانیوں کا استعمال بہت ضروری ہوتا ہے کہ خاص کر جو لوگ کھلے علاقوں میں رہتے ہیں یا پھر ایسے علاقے جہاں‌پر مچھر ہے کیونکہ مچھر کے کاٹنے سے مختلف بیماریاں بڑھتی ہیں لہذا اس کا پہلا حفاظتی حل یہی ہے کہ مچھر دانی استعمال کی جائیں تاکہ خود کو محفوظ بنایا جاسکے.

  • اسد عمر نے عدالتوں کو متنازعہ بنایا لہذااختیار ہے کہ آرٹیکل 204 بی کے تحت سزا ہوسکتی. عدالت

    اسد عمر نے 26 نومبر کے جلسے میں عدالتوں کو متنازعہ بنایا لہذا عدالت کو اختیار ہے کہ آرٹیکل 204 بی کے تحت سزا دے سکتی ہے. لاہور ہائیکورٹ;
    لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے پی ٹی آئی کے احتجاجی دھرنوں کے خلاف درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ اسد عمر نے عدلیہ کے خلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کیے، 26 نومبر کو جلسے میں عدالتوں اور ججز کو نشانہ بنایا۔ کیس کی سماعت لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس جواد حسن نے کی جس کے دوران سی پی او، کمشنر اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی عدالت میں پیش ہوئے۔

    پی ٹی آئی کی جانب سے فیصل چوہدری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے اسد عمر کو بدھ 7 دسمبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ جسٹس جواد حسن نے کہا کہ اسد عمر نے 26 نومبر کو جلسے میں عدالتوں اور ججز کو نشانہ بنایا۔ اس موقع پر عدالت نے اسد عمر کے بیان کی ویڈیو اور ٹرانسکرپٹ بھی طلب کر لیا اور اسد عمر کے وکیل فیصل چوہدری کو اگلی سماعت پر اپنے مؤکل کو ساتھ لانے کا حکم دے دیا۔ عدالتِ عالیہ نے کہا کہ پہلے اسد عمر کی 26 نومبر کے جلسے میں کی گئی تقریر دیکھیں گے، انہوں نے 26 نومبر کے جلسے میں عدالتوں کو اسکینڈلائز کیا، عدلیہ کے خلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کیے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    فضائی مسافر جلدائیر پلین موڈ آن کیےبغیر موبائل فون استعمال کر سکیں گے
    اسلام آباد ہائیکورٹ؛ میڈیکل کے طلبہ کیخلاف درج مقدمہ خارج کرنے کا حکم
    نواز شریف علا ج کرانے گئے ہیں اورعلاج کروا کرآئیں گے. شاہد خاقان عباسی
    ہم یہاں سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظر ثانی کرنے نہیں بیٹھے،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

    عدالت نے قرار دیا کہ ایڈیشنل رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کی درخواست پر اسد عمر کے خطاب کی جواب طلبی کی ہے، آئین کے آرٹیکل 14 کے تحت کسی بھی ادارے اور شخصیت کو متنازع نہیں بنایا جا سکتا، عدالت کو اختیار ہے کہ آرٹیکل 204 بی کے تحت سزا دے سکتی ہے۔ عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ لانگ مارچ ختم ہو چکا ہے، دھرنوں کے خلاف درخواستوں اور اسد عمر کی تقریر پر بدھ کو سماعت کریں گے۔ لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے کیس کی سماعت 7 دسمبر تک ملتوی کر دی

  • بناؤ کسی بولر کو کپتان، پھر دیکھتا ہوں ایسی پچ بنتی ہے یا نہیں؟ عاقب جاوید پنڈی کی پچ پر برہم

    بناؤ کسی بولر کو کپتان، پھر دیکھتا ہوں ایسی پچ بنتی ہے یا نہیں؟ عاقب جاوید پنڈی کی پچ پر برہم

    بناؤ کسی بولر کو کپتان ، پھر دیکھتا ہوں ایسی پچ بنتی ہے یا نہیں؟ عاقب جاوید پنڈی کی پچ پر برہم

     سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید نے راولپنڈی اسٹیڈیم کی پچ سے متعلق برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری مٹی میں پلے کنٹینٹ انگلینڈ سے زیادہ ہے بس تیاری کی بات ہے۔ ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں انگلینڈ کے 4 کھلاڑیوں کی سنچریوں سے متعلق سوال پر جیو نیوز کے پروگرام ’جیو سوپر ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ’ ان کو آسٹریلیا کے ٹیسٹ میچ کے بعد احساس نہیں ہوا کہ انگلینڈ نے آنا ہے، نیوزی لینڈ نے آنا ہے تو ہمارا پچ کا کیا پلان ہے؟ 

     سابق ٹیسٹ کرکٹر نے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم سے پچ نہیں بنتی تو کس سے بنتی ہے؟ ہم جب تک پچز کا ایک انسٹی ٹیوٹ نہیں بنائیں گے اور کیوریٹر کو پتا نہیں ہوگا کہ پچ بنتی کیسی ہے؟ سری لنکا میں ٹرننگ پچز بنتی ہیں وہاں سے بندہ لایا جاسکتا ہے۔
     عاقب جاوید کا کہنا تھا ہم نے خود دیکھا ہے کہ اسپن پچ بنتی کیسی ہے؟ پنڈی میں اچھا خاصا اسی مٹی پر باؤنس ہوتا تھا ہم بھی کھیلے ہیں، ہماری مٹی میں پلے کنٹینٹ برا نہیں ہے، انگلینڈ سے زیادہ ہے بس تیاری کی بات ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    فضائی مسافر جلدائیر پلین موڈ آن کیےبغیر موبائل فون استعمال کر سکیں گے
    اسلام آباد ہائیکورٹ؛ میڈیکل کے طلبہ کیخلاف درج مقدمہ خارج کرنے کا حکم
    نواز شریف علا ج کرانے گئے ہیں اورعلاج کروا کرآئیں گے. شاہد خاقان عباسی
    اسد عمر نے عدالتوں کو متنازعہ بنایا لہذااختیار ہے کہ آرٹیکل 204 بی کے تحت سزا ہوسکتی. عدالت

    سابق ٹیسٹ کرکٹر نے مزید کہا کہ آپ کسی بولر کو کپتان بنائیں تو پھر میں دیکھتا ہوں ایسی ڈیڈ پچ بنتی ہے، پھر ایسی پچز کبھی نہیں بنے گی کیوں کہ کوئی بولر جان بوجھ کر اپنی کمر تڑوانے کیلئے ایسی پچ نہیں بنوائے گا۔

  • اسلام آباد ہائیکورٹ؛ میڈیکل کے طلبہ کیخلاف درج مقدمہ خارج کرنے کا حکم

    اسلام آباد ہائیکورٹ؛ میڈیکل کے طلبہ کیخلاف درج مقدمہ خارج کرنے کا حکم


    اسلام آباد ہائیکورٹ؛ میڈیکل کے طلبہ کیخلاف درج مقدمہ خارج کرنے کا حکم

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے میڈیکل کے طلبہ کے خلاف کورونا ایس او پیز اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے الزام میں درج مقدمہ خارج کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری کے روبرو کیس کی سماعت ہوئی، جس میں انہوں نے طلبہ کی درخواست پر اخراج مقدمہ کا حکم سنایا۔ عدالت نے 6 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں مقدمے کے اخراج کی وجوہات بھی بیان کیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    فضائی مسافر جلدائیر پلین موڈ آن کیےبغیر موبائل فون استعمال کر سکیں گے

    عدالت نے قرار دیا کہ طلبہ پر الزام ہے کہ احتجاج کے دوران حکومت مخالف نعرے بازی اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی گئی، جس پر طلبہ کیخلاف تھانہ کوہسار میں آپریٹر منتظر کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔ عدالت نے فیصلے میں مقدمہ اخراج کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ مقدمہ اندراج کے وقت کورونا ایس او پیز اور دفعہ 144 کا نفاذ کرنے والا سرکاری افسر یا اس کا ماتحت موجود نہیں تھا۔ سیکشن 195 ون اے کے تحت سرکاری افسر موجود نہ ہو تو ایف آئی آر درج نہیں کی جاسکتی، لہٰذا 6 جولائی 2021ء کو تھانہ کوہسار میں آپریٹر منتظر کی مدعیت میں درج ایف آئی آر خارج کی جائے ۔

  • نواز شریف علا ج کرانے گئے ہیں اورعلاج کروا کرآئیں گے.  شاہد خاقان عباسی

    نواز شریف علا ج کرانے گئے ہیں اورعلاج کروا کرآئیں گے. شاہد خاقان عباسی

    نواز شریف علا ج کرانے گئے ہیں اورعلاج کرواکرآئیں گے. شاہد خاقان عباسی

    مسلم لیگ (ن) کے سینیئر نائب صدر اورسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک کی معیشت کو سنبھالنے کے لئے مشکل فیصلے کیے اور آگے بھی مشکل فیصلے کرنے ہوں گے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ موجودہ معاشی خرابی کے پیچھے نیب بہت عمل دخل ہے، نیب کے قوانین کی وجہ سے سرمایہ کار خوفزدہ ہیں۔ احتساب کا نام نہاد ایک سلسلہ چل رہا ہے، کئی بار کہہ چکا ہوں کہ ملک کی بقا کے لئے اس ادارے کو ختم ہونا چاہیے، یہ سلسلہ صرف سیاستدانوں کو بدنام کرنے کے لیے ہے۔

    سابق وزیر اعظم نے کہا کہ کئی سال سے احتساب عدالت میں پیشیاں بھگت رہا ہوں، نیب نے ہم پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں لگایا ہے، ہمارا اخباروں میں نام آتا ہے لیکن کیس میں کچھ نہیں، اگر میرے خلاف مقدمے میں کچھ ہوتا تو 3 ماہ میں فیصلہ ہو جانا چاہیے تھا۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہمارا مجرم نیب کا چیئرمین ہے، ہمیں اس سے حساب لینا ہے، آج کل اعتراف کا زمانہ ہے، جتنا نقصان جسٹس (ر) جاوید اقبال اور نیب نےکیا ملک کو کسی نے نہیں پہنچایا، جاوید اقبال صاحب بھی اعتراف کرلیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛

    فضائی مسافر جلدائیر پلین موڈ آن کیےبغیر موبائل فون استعمال کر سکیں گے


    ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو سپریم کورٹ نے نااہل کیا اور سیاست سے باہر کیا ہے، وہ علاج کرانے گئے ہیں اورعلاج کرواکرآئیں گے۔ سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ حکومت نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا ہے اور ملکی معیشت کو سنبھالنے کی کوشش کی ہے، ہم نے مشکل حالات میں مشکل فیصلے کیے، ہمیں آگے بھی مشکل فیصلے کرنے ہوں گے۔

  • فضائی مسافر جلدائیر پلین موڈ آن کیےبغیر موبائل فون استعمال کر سکیں گے

    فضائی مسافر جلدائیر پلین موڈ آن کیےبغیر موبائل فون استعمال کر سکیں گے

    فضائی مسافر جلدائیر پلین موڈ آن کیےبغیر موبائل فون استعمال کر سکیں گے

    یورپی یونین میں جلد فضائی مسافر دوران پرواز ائیر پلین موڈ آن کیےبغیر موبائل فون استعمال کر سکیں گے۔ یورپی کمیشن کے مطابق ایئرلائنز اب پرواز کےدوران میں ہر قسم کے موبائل ڈیٹا سمیت فائیو جی ٹیکنالوجی کی سروسز فراہم کر سکتی ہیں۔یورپی یونین کے رکن ممالک کو 30 جون 2023 تک فائیو جی فریکوینسی بینڈ دستیاب بنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

     جس کے بعد مسافروں کو جہاز میں سوار ہونے پر اپنا فون ایئر پلین موڈ پر نہیں کرنا پڑے گا۔ اور وہ دوران پرواز اپنے فون کے ذریعے کال کرنے، انٹرنیٹ ایپس استعمال کرنے اور آن لائن ویڈیوز دیکھنے جیسے تمام کام کرسکیں گے۔  بی بی سی کے مطابق نئے نظام میں فائیو جی کی تیز ڈاؤن لوڈ سپیڈ کا فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔ موبائل نیٹ ورک ای ای کے مطابق یہ سو ایم بی پی ایس سے زیادہ ہوسکتی ہے اور یوں کوئی فلم چند منٹوں میں ڈاؤن لوڈ کرنا ممکن ہے۔

    دوران پرواز موبائل فون ائیر پلین موڈ پر لگانے کا مقصد یہ ہے کہ موبائل سگنل آٹو میٹک فلائٹ کنٹرول سسٹم میں مداخلت نہ کرسکیں۔ امریکہ کی جانب سے یورپی یونین کے اس فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔  بی بی سی کے مطابق امریکہ کا کہنا ہے کہ فائیو جی فریکوینسی طیاروں کی اڑان میں خلل ڈال سکتی ہے اور یہ امکان ظاہر کیا گیا کہ اس سے طیاروں کی بلندی کی پیمائش خراب ہوسکتی ہے۔ تاہم برطانوی فلائٹ سیفٹی کمیٹی کے سربراہ دائے وٹنگھم نے کا کہنا ہے کہ ہمیں تجربے سے معلوم ہوا ہے کہ سگنلز کی مداخلت کا خطرہ بہت کم ہے۔برطانیہ اور یورپی یونین میں اس پر مسئلہ نہیں بنایا گیا۔ فائیو جی کے لیے الگ فریکوینسی ہے اور امریکہ کے مقابلے یہاں اس کی پاور سیٹنگز فرق ہے۔

  • راولپنڈی ٹیسٹ؛ پاکستان کو مزید 263 رنز درکار، انگلینڈ 8 وکٹیں دور

    راولپنڈی ٹیسٹ؛ پاکستان کو مزید 263 رنز درکار، انگلینڈ 8 وکٹیں دور

    راولپنڈی ٹیسٹ؛ پاکستان کو مزید 263 رنز درکار، انگلینڈ 8 وکٹیں دور

    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان راولپنڈی میں کھیلا جارہا ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔ راولپنڈی ٹیسٹ کے چوتھے دن انگلینڈ نے پاکستان کو فتح کے لیے 343 رنز کا ہدف دیا جواب میں کھیل ختم ہونے تک پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 80 رنز بنالئے ہیں۔

    343 رنز کا تعاقب

    343 رنز کے تعاقب کے لئے امام الحق اور عبداللہ شفیق میدان میں اترے۔ 20 رنز کے مجموعے پر پاکستان کو پہلا نقصان عباللہ شفیق کی صورت میں اٹھانا پڑا۔
    پہلی اننگز میں سینچری بنانے والے عبداللہ شفیق صرف 6 رنز ہی بناپائے۔

    2 گیندیں کھیل کر ہی اظہر علی ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے، جس کے بعد کپتان بابر اعظم میدان میں اترے۔

    پاکستان کا اسکور 25 رنز تھا تو بابر اعظم 4 رنز بناکر پویلین کو واپس لوٹ گئے اور اپنے ساتھ میچ جیتنے کی ساری تمنائیں بھی لے گئے۔

    خراب روشنی کے باعث کھیل 10 اوورز پہلے ہی ختم کردیا گیا، اس وقت تک پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 80 رنز بنالئے ہیں۔

    امام الحق 43 جب کہ سعود شکیل 24 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

    پاکستان کو جیت کے لئے مزید 263 رنز درکار ہیں جب کہ انگلینڈ فتح سے 8 وکٹوں کی دوری پر ہے۔
    انگلینڈ کی دوسری اننگز

    ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز 78 رنز کی برتری سے کیا۔ پہلی اننگز میں جارحانہ انداز میں سینچری اسکور کرنے والے بین ڈکیٹ (Ben Duckett) کھاتہ کھولے بغیر ہی نسیم شاہ کے ہاتھوں آؤٹ ہوگئے۔

    پہلی اننگز میں سنچری بنانے والے ایک اور بلے باز اولی پوپ (Ollie Pope ) بھی اس بار کچھ خاص نہ کرسکے، وہ 15 رنز پر محمد علی کا شکار بنے۔

    96 رنز پر پاکستان کو تیسری کامیابی بھی محمد علی نے دلائی، انہوں نے زیک کرولی (Zak Crawley ) کو آؤٹ کیا۔ زیک کرولی (Zak Crawley ) نے 50 رنز کی اننگز کھیلی۔

    جو روٹ اور ہیری بروک نے 96 رنز کی شراکت قائم کی، 192 رنز پر جو روٹ کو زاہد محمود نے آؤٹ کیا۔ انہوں نے 73 رنز بنائے۔

    192 رنز ہی کے مجموعے پر زاہد محمود نے بین اسٹوکس کو آؤٹ کیا، انگلینڈ کے کپتان اپنا کھاتہ بھی نہ کھول پائے۔

    پاکستان کو چھٹی وکٹ آغا سلمان نے اس وقت دلائی جب انگلینڈ کا سکور 248 رنز تھا، ول جیکس نے 13 گیندوں پر 24 رنز بنائے۔

    264 رنز پر نسیم شاہ نے ہیری بروک کو بولڈ کیا تو انگلینڈ نے اننگز ڈیکلیئر کردی۔ ہیری بروک نے 87 رنز کی یادگار اننگز کھیلی۔
    پاکستان 579 پر آؤٹ

    راولپنڈی میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن پاکستان نے 499 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ سے اپنی پہلی اننگز کا دوبارہ آغاز کیا اور پوری ٹیم 579 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

    پاکستان کی جانب سے امام الحق، عبداللہ شفیق اور بابر اعظم نے سینچریاں بنائیں۔ اس کے علاوہ آغا سلمان 53، سعود شکیل 37، محمد رضوان 29 اور اظہر علی 27 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

    انگلینڈ کی جانب سے پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے ول جیکس (Will Jacks) نے 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، جیک لیچ (Jack Leach) نے 2 جب کہ جیمز اینڈرسن اور اولی رابنسن نے ایک ایک وکٹ لی۔

    حارث رؤف

    پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کے مطابق حارث رؤف راولپنڈی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں بولنگ کے لیے دستیاب نہیں۔ حارث رؤف راولپنڈی ٹیسٹ میں صرف بیٹنگ کریں گے۔ بورڈ کے مطابق حارث رؤف دائیں ٹانگ میں کھنچاؤ محسوس کر رہے ہیں۔

  • موساد سے مبینہ روابط پر ایران میں چار افراد کو پھانسی

    موساد سے مبینہ روابط پر ایران میں چار افراد کو پھانسی

    موساد سے مبینہ روابط پر ایران میں چار افراد کو پھانسی

    ایرانی میں چار افراد کو اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کے لیے کام کرنے کے الزام میں پھانسی دے دی گئی ہے۔ ایران میڈیا کے مطابق چاروں افراد کو اسرائیل کے ساتھ ’خفیہ معلومات کے تبادلے‘ اور ’اغوا‘ کے الزام میں سزا دی گئی تھی جس پر اتوار کو عمل درآمد کیا گیا ہے، ایران کی سپریم کورٹ نے مئی میں ان افراد کی سزا کو برقرار رکھا تھا۔ ایرانی عدالت کی جانب سے چاروں افراد کو سزائے موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ یہ چاروں افراد اسرائیل کی انٹیلی جنس سروس کے ساتھ کام کرتے تھے۔

    ایرانی عدلیہ کی ویب سائٹ کے مطابق گرفتار تین دیگر افراد کو ملک کی سلامتی کے خلاف جرائم، اغوا میں ملوث ہونے اور ہتھیار رکھنے کے جرم میں پانچ سے دس سال کے درمیان قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ واضح رہے ایران اور اسرائیل ایک دوسرے کے شدید علاقائی حریف ہیں، اور طویل عرصے سے ایک دوسرے کے خلاف پس پردہ جنگی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

    تاہم خیال رہے کہ دوسرہ جانب ایران میں ہنگامہ آرائی اور سیکیورٹی اہلکار کو ہلاک کرنے پر 15 افراد کو سزائے موت سنائی گئی تھی۔ ایرانی عدالت نے ہنگامہ آرائی کرنے والے اور سیکیورٹی اہلکار کو ہلاک کرنے والے 15 افراد کو موت کی سزا سنا دی۔ شمالی ایران کے البرز ڈسٹرکٹ کی انقلابی عدالت کے چیف جسٹس نے ملزمان کو سزا سنائی۔چیف جسٹس کے مطابق تشدد کے باعث سیکیورٹی اہلکار روح اللّٰہ عجیمان کی موت واقع ہوئی۔

    ایرانی میڈیا کے مطابق ملزمان نے تحصیل کرج میں حملہ کر کے سیکیورٹی اہلکاروں پر تشدد کیا تھا۔ واضح رہے کہ ایران میں جاری حالیہ ہنگاموں کے دوران سیکیورٹی فورسز پر حملے کیے گئے۔