Baaghi TV

Author: +9251

  • سابق آئی ایس آئی چیف کو آرمی چیف بنانے پر بھارتی میڈیا میں سوگ کا سماں

    سابق آئی ایس آئی چیف کو آرمی چیف بنانے پر بھارتی میڈیا میں سوگ کا سماں

    سابق آئی ایس آئی چیف کو آرمی چیف لگانے پر بھارت میں سوگ کا سماں؛ بھارتی اینکرز نے چیخ چیخ کر آسمان سر پر اٹھا لیا ہے.

    جنرل عاصم منیر کی آرمی چیف تقرری کے فیصلے پر بھارت میں سوگ کا سماں ہے اور ان کے اینکرز نے چیخ چیخ کرآسمان سر پر اٹھا لیا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر پاک فوج کے نئے سپہ سالار ہوں گے، عاصم منیر سید گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں جب کہ وہ حافظ قرآن بھی ہیں، اس کے علاوہ وہ پاکستان کی عسکری تاریخ میں پہلے آرمی چیف ہوں گے جو دو انٹیلی جنس ایجنسیوں (آئی ایس آئی اور ملٹری انٹیلی جنس) کی سربراہی کر چکے ہیں۔

    عاصم منیر کی آرمی چیف تقرری کے فیصلے پر بھارت میں کھلبلی مچ گئی ہے، اور پورے بھارتی میڈیا میں ایک سوگ کا سماں ہے۔ بھارتی ٹی وی اینکرز چیخ چیخ کر کہتے نظر آرہے ہیں سید عاصم منیر جو سابق آئی ایس آئی چیف ہیں، انہیں پاکستانی حکومت نے اب پاک فوج کا سربراہ بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آرمی چیف تقرری؛ وزیر دفاع نے وزیراعظم ہاؤس کو سمری موصول ہونے کی تصدیق کردی
    خبردار۔!ایوان اقتدارمیں تھرتھلی۔24گھنٹےاہم:اعظم سواتی،بیگم تہجدگزار،بیٹا شراب کا سوداگر۔ثبوت حاضر ہیں۔
    جی ایچ کیو نے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی تعیناتی کی سمری بھجوا دی، آئی ایس پی آر
    وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے صدر مملکت کو آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے سمری بھیجنے کی دیر تھی کہ بھارتی اینکرز نے چیخ چیخ کر آسمان سر پر اٹھا لیا، اور بھارتی میڈیا پر پاکستان اور پاک فوج کیخلاف ہرزہ سرائی کی جاتی رہی۔ بھارتی میڈیا کی چیخیں بتارہی ہیں کہ مودی سرکار کو سابق ڈی جی آئی ایس آئی کی بطور آرمی چیف تعیناتی بالکل بھی ہضم نہیں ہورہی، اور بھارتیوں کے 27 فروری کے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے زخم تازہ ہوگئے ہیں۔

  • الخدمت نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں 4 ہزار گھروں کی تعمیر کا آغاز کردیا

    الخدمت نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں 4 ہزار گھروں کی تعمیر کا آغاز کردیا

    الخدمت نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں 4 ہزار گھروں کی تعمیر کا آغاز کردیا

     الخدمت فاؤنڈیشن نے تعمیرِ وطن پروگرام کے تحت سیلاب متاثرہ علاقوں میں 60 کروڑ روپے کی لاگت سے 4 ہزار گھروں کی تعمیر میں معاونت کا آغاز کر دیا۔ تونسہ میں 100 سیلاب متاثرہ خاندانوں میں گھروں کی تعمیر کےلیے چیک تقسیم کر دیے گئے جس میں ترجیحاً بیوہ خواتین، معذور افراد، دہاڑی دار اور چھوٹے زمینداروں کو شامل کیا گیا ہے۔ الخدمت فاؤنڈیشن نے تعمیرِ وطن پروگرام کے تحت سیلاب متاثرہ علاقوں میں 60 کروڑ روپے کی لاگت سے 4 ہزار گھروں کی تعمیر میں معاونت کا آغاز کر دیا۔ اس حوالے سے جنوبی پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان کی تحصیل تونسہ میں مزید 100 بے گھر سیلاب متاثرین میں مکانات کی تعمیر و مرمت میں معاونت کے لئے رقوم کے چیک تقسیم کئے گئے۔

    الخدمت نے ابتدائی طور پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 4 ہزار مکانات کی تعمیر میں معاونت کا منصوبہ بنایا ہے۔ ایک گھر کےلیے ڈیڑھ لاکھ روپے کی معاونت کی جائے گی اور پہلے مرحلے میں جنوبی پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں جہاں جہاں پانی اتر گیا ہے، وہاں بےگھر سیلاب متاثرین کو تعمیراتی سامان (جی آئی شیٹس، آئرن ٹی گارڈر، بلاک، اینٹیں وغیرہ)کی خریداری کے لئے رقم فراہم جارہی ہے۔ یہ رقم سیلاب متاثرین کو 3 اقساط میں مرحلہ وار ادا کی جائیں گی۔ گھروں میں معاونت کے کام کی رپورٹنگ، مانیٹرنگ اور آڈٹ کےلیے متاثرین کو رقوم ان کے بینک اکاؤنٹس میں جمع کروائی گئی ہیں اور جن متاثرین کے بینک اکاؤنٹس موجود نہیں تھے.

    ان کے بینک اکاؤنٹس کھلوانے کا اہتمام بھی کیا گیا تاکہ اس بات کو بھی یقینی بنایا جاسکے کہ گھر کی تعمیر کے لئے دی جانے والی رقم اسی مقصد کے لئے ہی استعمال ہو۔ گھروں کی تعمیر کےلیے معاونت کےلیے متاثرہ علاقوں میں سروے کا انعقاد کیا گیا جس میں ترجیحاً بیوہ خواتین، معذور افراد، مزدور طبقہ اور چھوٹے زمینداروں کو شامل کیا گیا۔ جنوبی پنجاب میں اس سے پہلے اب تک 120 گھروں کی تعمیر و مرمت میں معاونت کا کام مکمل کیا جاچکا ہے.

    تقریب میں شریک ناڑی جنوبی سے ایک بیوہ خاتون بختو مائی نے کہا کہ ان کے چار بچے ہیں جن کی کفالت وہ بہت مشکل سے کر رہی ہیں۔ بارشوں اور روت کوہی کے ریلے سے گھر گرنے کے بعد ان کی زندگی مزید تنگ ہوگئی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ الخدمت کی ٹیم نے پہلے بھی ہماری مدد کی تھی ہمیں راشن اور خیمہ دیا تھا اور اب گھر بنانے کےلیے رقم بھی دے رہے ہیں جس کےلیے میں اور میرے بچے بہت خوش ہیں۔

    الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے نائب صدر ڈاکٹر محمد مشتاق مانگٹ نے سیلاب متاثرین میں چیک تقسیم کیے اور بتایا کہ گھر کی چھت ہر انسان کی بنیادی ضرورت ہوتی ہے، حالیہ سیلاب میں بھی الخدمت فاؤنڈیشن نے ابتدا ہی سے کھلے آسمان تلے شب و روز گزارنے پر مجبور متاثرین کو خیمے، ترپالیں اور پلاسٹک شیٹس فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ محفوظ مقامات کی نشاندہی کے بعد خیمہ بستیاں قائم کیں اور اب ریسکیو اور ریلیف سرگرمیوں کے بعد بحالی و تعمیرِ نو میں بھی گھروں کی تعمیر میں معاونت الخدمت تعمیر وطن پراجیکٹ کا اہم جزو ہے۔

    الخدمت فاؤنڈیشن گھروں کی تعمیر میں معاونت کے ساتھ ساتھ ربیع کی اہم فصل گندم کی بوائی کےلیے 500 ہزار کسانوں کو بیج، کھاد اور زرعی ادویات بھی فراہم کر چکی ہے. اس کے ساتھ ساتھ مکمل یا جزوی طور پر متاثر ہونے والے سکول، مدارس اور مساجد کی تعمیر و مرمت کا کام کیا جارہا ہے۔ ابتدائی طور پر دو دو سو سکول، مدارس اور مساجد کی بحالی کا منصوبہ بھی بنایا گیا ہے۔ بحالی کا یہ کام چاروں صوبوں میں کیا جائےگا۔ الخدمت اب تک ریسکیو اور ریلیف سرگرمیوں پر 10 ارب روپے خرچ کر چکی ہے۔ جبکہ ابتدائی طور پر 5 ارب روپے سے بحالی و تعمیر نو کے منصوبہ جات جاری ہیں.

  •  اسلام آباد پولیس نے کم عمر بچی سے زیادتی  کرکے مفرور ہونے والے ملزم کو گرفتار کرلیا

     اسلام آباد پولیس نے کم عمر بچی سے زیادتی کرکے مفرور ہونے والے ملزم کو گرفتار کرلیا

     اسلام آباد پولیس نے کم عمر بچی سے زیادتی کرنے کرکے مفرور ہونے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے.

    اسلام آباد پولیس نے کم عمر بچی سے زیادتی کرنے کرکے مفرور ہونے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے. ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق اسلام آباد کے علاقے بنی گالہ کی پولیس نے کم عمر بچی سے زیادتی کے ایک کیس میں جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا، ملزم بچی سے زیادتی کرنے کے بعد روپوش ہوگیا تھا۔


    بنی گالہ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 433 بجرم 376/512 ت پ تھانہ بنی گالہ درج ہے۔ ملزم کی گرفتاری پر آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے پولیس ٹیم میں شامل افسران کو شاباش پیش کی ہے اور ہدایت دی ہے کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کی روشنی میں تفتیش مکمل کرکے سزا دلوائی جائے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آرمی چیف تقرری؛ وزیر دفاع نے وزیراعظم ہاؤس کو سمری موصول ہونے کی تصدیق کردی
    خبردار۔!ایوان اقتدارمیں تھرتھلی۔24گھنٹےاہم:اعظم سواتی،بیگم تہجدگزار،بیٹا شراب کا سوداگر۔ثبوت حاضر ہیں۔
    جی ایچ کیو نے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی تعیناتی کی سمری بھجوا دی، آئی ایس پی آر
    اس حوالے سے عوام نے پولیس کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور اسلام آباد پولیس کو داد دی کہ انہوں نے بہت اچھا کام کیا ہے معتدد صارفین نے پولیس سے مطالبہ کیا اس ملزم کے خلاف ٹھوس ثبوت پیش کرکے انہیں سخت سے سخت سزا دلوائی جائے تاکہ یہ دوسروں کے لیے عبرت ناک بن جائیں. ایک وسیع نامی صارف نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ؛ بنی گالہ کے اس جنسی درندے کو قانون کیمطابق سزا دی جائے۔ اور اللہ سے دعا پے کہ وہ اس شخص سمیت ایسے تمام افراد کو دنیا و آخرت میں عذاب کا شکار کرے۔ ایک اور صارف نے کہا کہ اس کے چہرہ پر دیکھیں کس رعونت کے ساتھ کھڑا ہے اور انہیں زرا برابر بھی شرم نہیں.

  • سیشن کورٹ کی جانب سے ضمانت خارج ہونے پر  ن لیگی  رہنما چودھری جعفراقبال گرفتار

    سیشن کورٹ کی جانب سے ضمانت خارج ہونے پر ن لیگی رہنما چودھری جعفراقبال گرفتار

    سیشن کورٹ کی جانب سے ضمانت خارج ہونے پر مسلم لیگ ن کے رہنما چودھری جعفراقبال گرفتار کرلیا گیا ہے.

    سرینگر ہائی وے پر واقع ٹرسٹ کی عمارت پر قبضہ تنازع کیس میں اسلام کچہری سے ضمانت خارج ہونے پر سابق لیگی ایم این اے چوہدری جعفر اقبال و دیگر گرفتار کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے، ایڈیشل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے ضمانتیں خارج کیں تھی جبکہ ٹرسٹ کے ملکیتی دعویدار عبد الرشید قریشی کی جانب سے وکیل گلباز مشتاق پیش ہوئے ہوئے تھے جس میں انہوں نے عدالت کو بتایا کہ انہوں عمارت پر قبضہ کیا ہے.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آرمی چیف تقرری؛ وزیر دفاع نے وزیراعظم ہاؤس کو سمری موصول ہونے کی تصدیق کردی
    خبردار۔!ایوان اقتدارمیں تھرتھلی۔24گھنٹےاہم:اعظم سواتی،بیگم تہجدگزار،بیٹا شراب کا سوداگر۔ثبوت حاضر ہیں۔
    جی ایچ کیو نے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی تعیناتی کی سمری بھجوا دی، آئی ایس پی آر
    تاہم واضح رہے کہ جعفر اقبال کے ساتھ دو اور ملزمان بھی ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کرلیئے گئے ہیں جبکہ اس کراس مقدمے میں ضمانت خارج ہونے پر جعفر اقبال کے خلاف مدعی مقدمہ عبد الرشید قریشی کو بھی گرفتار کیا گیا ہے. ٹرسٹ عمارت پر مبینہ قبضہ کے تنازع میں جعفر اقبال اور ملکیتی دعویدار عبد الرشید نے ایک دوسرے کے خلاف مقدمات درج کرائے.

    خیال رہے مسلم لیگی رہنما چودھری جعفر اقبال نے اس مقدمے میں گرفتاری سے ضمانت کروا رکھی تھی تاہم آج جب پیشی ہوئی تو عدالت نے ان کی ضمانتیں خارج کردیں جسکے بعد انہیں گرفتار کیا گیا ہے اور انکے ساتھی ہی مخالف گروپ کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے.

  • کنونشن سینٹر اسلام آباد کو نجکاری لسٹ سے نکالنے کی سفارش

    کنونشن سینٹر اسلام آباد کو نجکاری لسٹ سے نکالنے کی سفارش

    کنونشن سینٹر اسلام آباد کو نجکاری لسٹ سے نکالنے کی سفارش

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری نے کنونشن سنٹر اسلام آباد کو نجکاری لسٹ سے نکالنے کی سفارش کر دی۔ سینیٹر شمیم آفریدی کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، کمیٹی اجلاس میں نجکاری پروگرام میں پیشرفت اور مکمل کی گئی ٹرانزیکشنز کا جائزہ لیا گیا۔ چیئرمین سی ڈی اے نے بتایا کہ سی ڈی اے کو خدشہ ہے بلڈنگ گرا کر کنکریٹ کا جنگل بنا دیا جائے گا، اس اقدام سے سی ڈی اے کے بائی لاز کی خلاف ورزی ہوگی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آرمی چیف تقرری؛ وزیر دفاع نے وزیراعظم ہاؤس کو سمری موصول ہونے کی تصدیق کردی
    خبردار۔!ایوان اقتدارمیں تھرتھلی۔24گھنٹےاہم:اعظم سواتی،بیگم تہجدگزار،بیٹا شراب کا سوداگر۔ثبوت حاضر ہیں۔
    جی ایچ کیو نے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی تعیناتی کی سمری بھجوا دی، آئی ایس پی آر
    سیکریٹری نجکاری ڈاکٹر ارم نے کہا کہ 1991 سے اب تک نجکاری کی 178 ٹرانزیکشنز مکمل کی گئیں، نجکاری پروگرام سے اب تک 649 ارب روپے حاصل ہو چکے ہیں۔ اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ 1991 سے اب تک فروخت کیے گئے اداروں میں بینکنگ، انرجی، ٹیلی کام، سیمنٹ، آٹو موبائل، کیپٹل مارکیٹ، ٹیکسٹائل، رئیل اسٹیٹ وغیرہ شامل ہیں۔

    تاہم خیال رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد،جناح کنونشن سنٹر کی نجکاری کا معاملہ میں سی ڈی اے کا کنونشن سنٹر کی جگہ کم کئے جانے کا انکشاف ہوا تھا۔ سینیٹر شمیم آفریدی کی زیر صدارت نجکاری کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا جس میں انکشاف کیا گیا تھا کہ سی ڈی کا جگہ کم کرنا کنونشن سنٹر کی نجکاری میں رکاوٹ کا باعث بنا۔ اس وقت کے وزیر نجکاری میاں محمد سومرو نے کہا تھا کہ کابینہ کا فیصلہ تھا اس کے باجود آخری وقت پر سی ڈی اے نے جگہ کم کردی، بڈز کا کام اختتام پر ہوتا ہے کوئی نہ کوئی مسئلہ کھڑا ہو جاتا ہے۔

    اس وقت کے وزیر نجکاری میاں محمد سومرو نے کہاتھا کہ ہر جگہ مسائل ہیں مسائل کے باجود نجکاری کا کام جلد ہوگا۔اجلاس میں سروسز انٹرنیشنل ہوٹل کی نجکاری کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔وزیر نجکاری کا کہنا تھا کہ کمیٹی کی جانب سے تجاویز بجھوائی گئیں تھیں،کمیٹی کی تجاویز کابینہ میں ہیں جو بھی فیصلہ ہوگا آگاہ کیاجائے گا۔میاں محمد سومرو نے یہ بھی کہا تھا کہ ہوٹل کی بڈز لینے والے تو فوری طور پر ادائیگی کیلئے تیار تھے،لیکن معاملہ مختلف جگہوں پر آ کر اٹک گیا جس کی وجہ سے تاخیر ہوئی،سروسز ہوٹل کی مد میں بیانیہ کی مد میں رقم لے چکے ہیں۔انہوں نے کہاتھا کہ ہم نے کابینہ سے پہلے سی ڈی اے کو معاملہ پہنچایا۔

    جبکہ اس پر میاں رضا ربانی نے کہا تھا کہ کنونشن سینٹر کے ساتھ ہی ایک بڑی عمارت کا مسئلہ پہلے سے چل رہا ہے،تمام معاملات کو انتہائی باریک بینی سے لے کرچلیں،یہ نہ ہو مستقبل میں آپ کیلئے کوئی مسئلہ کھڑا ہو جائے۔ وزیر نجکاری نے کہا تھا کہ آپ کا انتہائی اہم نقطہ ہے۔

  • پی ٹی آئی لانگ مارچ: اسلام آباد کے اہم مقامات کو کنٹینرز لگا کر بند کرنے کا فیصلہ

    پی ٹی آئی لانگ مارچ: اسلام آباد کے اہم مقامات کو کنٹینرز لگا کر بند کرنے کا فیصلہ

    پی ٹی آئی لانگ مارچ: اسلام آباد کے اہم مقامات کو کنٹینرز لگا کر بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے.

    پی ٹی آئی دھرنے کے معاملے پر وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے اسلام آباد کو اہم مقامات سے کنٹینرز لگا کر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسلام آباد کو اہم مقامات سے بند کرنے کا فیصلہ آئی جی اکبر ناصر خان کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز سہیل اختر چٹھہ کے مطابق جمعرات کی شام سے فیض آباد،کورال چوک اور 26 نمبر چونگی سے داخلی راستے بند ہو جائیں گے، فیض آباد سمیت اہم داخلی راستوں پر 20 ہزار نفری لگائی جائے گی، پولیس کےساتھ ایف سی اوررینجرز اہلکار بھی تعینات ہوں گے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آرمی چیف تقرری؛ وزیر دفاع نے وزیراعظم ہاؤس کو سمری موصول ہونے کی تصدیق کردی
    خبردار۔!ایوان اقتدارمیں تھرتھلی۔24گھنٹےاہم:اعظم سواتی،بیگم تہجدگزار،بیٹا شراب کا سوداگر۔ثبوت حاضر ہیں۔
    جی ایچ کیو نے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی تعیناتی کی سمری بھجوا دی، آئی ایس پی آر
    سہیل اختر چٹھہ کا کہنا ہے کہ فیض آباد کو چاروں اطراف سے کنٹینرز لگا کر مکمل سیل کر دیا جائے گا، بھارہ کہو اور آزاد کشمیر سے آنے والوں کے لیے راول ڈیم چوک سے ترامڑی کے لیے راستہ کھلا ہو گا۔ ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق کنٹینرز لگانے کے لیے تمام ایس پیز اور ایس ڈی پیز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

    جبکہ اس سے قبل بھی اہم شاہراہوں کو بند کرنے کا فیصلہ ہوا تھا تاکہ پی ٹی آئی کے مارچ ریڈ زون وغیرہ کی طرف بڑھنے سے روکا جاسکے کیونکہ ماضی میں بھی پی ٹی آئی نے ایسا تھا کہ وہ ریڈ زون میں داخل ہو کر عمارتوں میں گھس گئے اور عمارتوں کو نقصان پہنچایا تھا.

  • ٹونی رشید کے انتقال پر ریشم رو پڑیں

    ٹونی رشید کے انتقال پر ریشم رو پڑیں

    معروف فیشن جرنلسٹ ، فلمی ناقد ، فوٹو گرافر ، اداکار ٹونی رشید گزشتہ روز ہارٹ اٹیک آنے سے انتقال کر گئے تھے ،ساری شوبز انڈسٹری اس وقت غم اور دکھ کی کیفیت میں ڈوبی ہوئی ہے، حال ہی میں ریشم نے سوشل میڈیا پر ایک وڈیو جاری کی ہے جس میں وہ سر پر دوپٹہ لئے ہوئے ہیں اور رو رہی ہیں، روتے ہوئے کہہ رہی ہیں ٹونی میرا دوست میرا بھائی تھا بھائیوں سے بڑھ کر تھا . وہ لوگوں کو ہنساتے تھے ، اداس چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرتے تھے . انہوں نے فن کی بہت خدمت کی . وہ ہر وقت ہنستے رہتے تھے. ابھی کل ہی میری ان سے بہت لمبی بات

    ہوئی ، وہ میرا کوئی پرانا کلپ دیکھ رہے تھے جو وائرل ہو ہو رہا تھا تو انہوں نے مجھے وہ کلپ سینڈ کرکے وائس نوٹ بھیجا اور پھر کال کی. ہماری بہت لمبی بات ہوئی . ان کے انتقال کا سن کر میں بہت رنجیدہ ہوں. میں آپ سب سے اپیل کرتی ہوں کہ میرے بھائی کی مغفرت کے لئے دعا کریں . اللہ ان کو کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے. یاد رہے کہ ٹونی رشید کا ریشم کے ساتھ بہت پیار محبت تھا ٹونی اور ریشم اکثر ایک دوسرے کی تقریبات میں نظر بھی آتے تھے ان دونو‌ں نے مل کر بہت کام بھی کیا ہوا ہے.

  • دبئی میں مقیم پاکستانی جرنلسٹ صادق سلیم نے پاکستانی فنکاروں کی دھلائی کر دی

    دبئی میں مقیم پاکستانی جرنلسٹ صادق سلیم نے پاکستانی فنکاروں کی دھلائی کر دی

    جرنلسٹ”فلم فئیر مڈل ایسٹ اچیورز نائٹ ” تنقید ہے کہ پاکستانی فنکاروں پر بڑھتی ہی جا رہی ہے. حال ہی میں‌دبئی میں مقیم پاکستانی جرنسلٹ صادق سلیم نے پاکستانی فنکاروں کی جم کر دھلائی کر دی ہے . انہوں نے کہا ہے کہ پاکستانی فنکاروں کو دوسرے ملکوں کے سٹیج پر بہت زیادہ محتاط رہنا چاہیے ، اور اپنی وننگ سپیچ سوچ سمجھ کر کرنی چاہیے . اگر انہیں کوئی بلا کر کسی ایوارڈ سے نوازتا ہے تو ان کی اداکار اور ان کے ٹیلینٹ کی وجہ سے ایسا کیا جاتا ہے تو پھر کیوں یہ لوگ کسی دوسرے ملک کے سٹیج پر کسی دوسرے ملک کے فنکاروں کے سامنے اپنے گھٹنے ٹیک دیں اور ان کی تعریفوں‌کے پل اس طرح باندھیں کہ سننے والوں کو پاکستانی چھوٹا اور دوسرے ملک کا فنکار بڑا نظر آنے لگے. صادق سلیم کا اشارہ واضح

    طور پر فہد مصطفی کی طرف تھا کیونکہ انہوں نے فلم فئیر مڈل ایسٹ اچیورز نائٹ میں بالی وڈ اداکارہ رنویر سنگھ اور گوندا کی تعریف ایک مداح بن کر کی جس کو پاکستان میں‌خاصی تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے اور فہد مصطفی کا اس طر ح سے کرنے کے عمل کو ناپسندیدگی کی نگاہ کے ساتھ دیکھنے کے لئے علاوہ کہا جا رہا ہے کہ ایسا لگ رہا تھا کہ جیسے فہد مصطفی ایک فین ہے اور گوندا اور رنویر ایک سٹار ہیں . سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کرتے ہوئے یہ کہا کہ پاکستانی فنکاروں‌کو اپنے ملک کی فلموں‌کی بات کرنی چاہیے تاکہ دوسرے سنیں اور انہیں پتہ چلے کہ پاکستان میں کیسا کام ہو رہا ہے.

  • سارہ انعام قتل کیس: فرد جرم کیلئے 5 دسمبر کی تاریخ مقرر

    سارہ انعام قتل کیس: فرد جرم کیلئے 5 دسمبر کی تاریخ مقرر

    اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے سارہ انعام قتل کیس میں فرد جرم عائد کرنے کیلئے 5 دسمبر کی تاریخ مقرر کردی ہے۔

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت اسلام آباد میں سارہ انعام قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت سیشن جج عطاء ربانی نے کی۔ اس موقع پر مرکزی ملزم شاہنواز امیر اور ملزمہ ثمینہ شاہ کو عدالت پیش کیا گیا۔ آج ہونے والی سماعت میں مرکزی ملزم شاہنواز امیر کی جانب سے وکیل بشارت اللہ نے وکالت نامہ جمع کروایا، جب کہ کیس میں نامزد ملزمہ ثمینہ شاہ کی جانب سے وکیل زافران زلفی نے وکالت نامہ جمع کروایا۔ ملزمان کو وکلاء کی موجودگی میں کیس کی نقول فراہم کی گئیں۔ سماعت کے دوران سیشن کورٹ کے جج نے مرکزی ملزم شاہنواز امیر پر فرم جرم عائد کرنے کیلئے پانچ دسمبر کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

    مقتولہ سارہ کون تھی؟

    پولیس کے مطابق مقتولہ کینڈین شہری اور ملزم کی تیسری بیوی تھی جو بیرون ملک چارٹرڈ فرم میں کام کرتی تھی۔ دونوں کی چند عرصہ قبل ہی شادی ہوئی تھی۔ مقتولہ کے دو بھائی اور والد امریکا میں مقیم ہیں۔ مقتولہ کینیڈین شہری اور ملزم کی تیسری بیوی تھی۔

    کیس کا پس منظر

    واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس نے 23 ستمبر کو معروف صحافی ایاز امیر کے بیٹے کو اپنی کینیڈین شہری بیوی کو مبینہ طور پر قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت 37 سالہ سارہ انعام کے نام سے ہوئی جو مبینہ قاتل کی تیسری بیوی تھی اور جمعرات کو ہی دبئی سے اسلام آباد پہنچی تھیں۔

    واقعہ شہزاد ٹاؤن میں واقع ایک فارم ہاؤس میں پیش آیا جہاں ملزم اپنی والدہ کے ساتھ رہتا تھا۔ مقتولہ کینڈین شہری اور ملزم کی تیسری بیوی تھی جو بیرون ملک چارٹرڈ فرم میں کام کرتی تھی۔ دونوں کی چند عرصہ قبل ہی شادی ہوئی تھی۔ مقتولہ کے دو بھائی اور والد امریکا میں مقیم ہیں۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق کينيڈين نژاد مقتولہ سارہ انعام کے ماتھے اور چہرے پر زخم کے نشان پائے گئے ہیں، جب کہ ان کے ہاتھوں اور بازؤں پر بھی زخم کے نشانات تھے۔

    اسلام آباد میں معروف سینیر صحافی ایاز امیر کی بہو کے قتل کا مقدمہ ایس ایچ او تھانہ شہزادہ ٹاؤن کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم کی نشاندہی پر باتھ روم ٹب میں چھپائی گئی لاش اور صوفے کے نیچے چھپائے گئے آلہ قتل ڈمبل کو برآمد کیا گیا تھا. جبکہ درج کی گئی ایف آئی آر میں بتایا گیا کہ پولیس کو ملزم کی ماں نے قتل سے متعلق آگاہ کیا۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزم کی والدہ کا کہنا تھا کہ ملزم کا اہلیہ سارہ انعام سے جھگڑا ہوا تھا، جس پر ملزم نے اسے ڈمبل مار کر قتل کردیا۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے گھر میں پولیس کو دیکھ کر خود کو کمرے میں بند کیا، گرفتاری کے وقت ملزم کی شرٹ اور ہاتھوں پر خون کے نشانات تھے۔

    ایف آئی آر میں ملزم کا اعترافِ جرم بھی شامل ہے کہ اس نے جھگڑے کے دوران بیوی کو ڈمبل کے وار کر کے قتل کیا۔ درج ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے باتھ ٹب سے مقتولہ کی لاش برآمد کرائی، جس کے سر پر زخم کے نشانات تھے۔ جب کہ آلہ قتل بھی ملزم کے بیڈ روم سے برآمد کرلیا گیا ہے۔ آلہ قتل پر مقتولہ کا خون اور سر کے بال بھی لگے ہوئے تھے۔ 37 سالہ سارہ انعام کی لاش کو ضروری کارروائی کیلئے پمز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔


    ملزم شوہر شاہنواز نے بھی قتل کا اعتراف کرلیا تھا، جب کہ ملزم سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا ہے، جو اس نے بستر کے نیچے چھپایا ہوا تھا۔ پولیس کو دیئے گئے اپنے ابتدائی بیان میں شاہنواز کا کہنا ہے کہ اس نے غیر ارادی طور پر قتل کیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے ملزم کا فون فرانزک کیلئے بھجوا دیا ہے۔

    واضح رہے کہ قتل کا مقدمہ جمعہ 23 ستمبر کو اسلام آباد کے تھانے شہزاد ٹاؤن میں درج کیا گیا ہے۔ اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق ایاز امیر کے بیٹے شاہ نواز نے اپنی بیوی سارہ کو گھر میں قتل کیا تھا۔ بیٹے کے ہاتھوں بہو کے قتل کے واقعے کے حوالے سے سینیر صحافی ایاز امیر نے کہا تھا کہ ایسا واقعہ کسی کے ساتھ پیش نہ آئے، یہ صدمہ کسی کو اٹھانا نہ پڑے۔

  • آج لاہور میں لکس سٹائل ایوارڈ کی تقریب منعقد کی جائیگی

    آج لاہور میں لکس سٹائل ایوارڈ کی تقریب منعقد کی جائیگی

    22 ویں لکس سٹائل ایوارڈز کی شاندار تقریب آج لاہور میں منعقد ہونے جا رہی ہے . تقریب میں جہاں‌مختلف نامزدگیاں رکھی گئیں ہیں وہیں پر آج سینئر اداکارہ انجمن کو بھی ایوارڈ دیا جا رہا ہے. لکس سٹائل ایوارڈ کی تقریب کے انتظامات بڑے پیمانے پر کئے جاتے ہیں.انٹرٹینمنٹ ،میڈیا انڈسٹری ، فیشن، میوزک ، ٹی وی کے شعبہ جات میں موجود بہترین ٹیلنٹ کے حامل آرٹسٹوں کو یہ ایوارڈ دیا جاتا ہے اور ان کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے. ایوارڈ دینے کے عمل میں عوامی ووٹوں کو بھی مدنظر رکھا جاتا ہے. لکس سٹائل ایوارڈ کی تقریب کو بڑے پیمانے پر لوگوں کی ایک بڑی تعداد ٹی وی پر دیکھتی اور سراہتی ہے. یہ اپنی نوعیت کے منفرد ایوارڈ ہوتے ہیں جو خالصتا ٹیلنٹ کو پرموٹ کرنے کےلئے دئیے جاتے ہیں‌.

    یاد رہے کہ دوسری طرف ان ایوارڈز کے فئیر ہونے پر بھی انگلیاں اٹھائی جاتی ہیں، بہت سارے فنکاروں کو شکایت ہے کہ یہ ایوارڈز فئیر نہیں‌ہوتے دوستی یاریوں کی بنا پر ایوارڈز دئیے جاتے ہیں. وسیم عباس کے بیٹے علی عباس گزشتہ برس ایک انٹرویو میں لکس سٹائل ایوارڈز پر کھل کر برسے اور کہا کہ میں ان کو ایوارڈ ہی نہیں مانتا میں ان کو سفارشی ایوارڈ کہوں گا. اسی طرح سے عفت رحیم نے بھی ایک بار لکس سٹائل ایوارڈ کے فئیر ہونے پر انگلیاں اٹھائیں تھیں.