Baaghi TV

Author: +9251

  • سکھر ٹو کراچی طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثے کا خطرہ بے بنیاد خبر ہے. ترجمان سی اے اے

    سکھر ٹو کراچی طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثے کا خطرہ بے بنیاد خبر ہے. ترجمان سی اے اے

    ترجمان سی اے اے سیف اللہ خان نے باغی ٹی وی کے سینئر صحافی ملک رمضان اسراء کو بتایا کہ سکھر ٹو کراچی طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثے کا خطرہ والی خبر بے بنیاد اور جھوٹ ہے کیونکہ یہ بات اس طرح تھی نہیں جس طرح میڈیا میں پیش کی جاری ہے.

    واضح رہے ایک نجی ٹی وی نے خبر دی جسکے مطابق "سکھر سے کراچی آنے والا نجی کمپنی کا طیارہ لینڈنگ کے دوران اگلے ٹائر نہ کھلنے کے سبب حادثے کا شکار ہوتے ہوتے رہ گیا۔ نجی کمپنی کا جہاز حادثے سے بچ گیا، ائر کرافٹ سیلز اینڈ سروسز لمیٹڈ کا طیارہ (رجسٹریشن نمبر اے پی ایس اے ایل) سکھر سے کراچی آ رہا تھا کہ کراچی ائرپورٹ پر لینڈنگ کے وقت جہاز کے نوز(اگلے ٹائر) کھل نہیں سکے۔ نوز وہیل نہ کھلنے سے طیارے کے کیپٹن نے ایمرجنسی لینڈنگ کے لیے ائر ٹریفک کنٹرول کو مطلع کیا۔ کراچی ائرپورٹ کے رن وے پر سول ایوی ایشن کے فائر ٹینڈر اور میڈیکل ٹیمیں پہنچیں۔”
    یہ بھی پڑھیں؛
    فیفا کے وارے نیارے ہوگئے؛ اسپانسر شپ سے ایک بلین ڈالر اضافی کمالیے
    پروین رحمان قتل کیس؛ ملزمان کو دی گئی سزا کالعدم قرار
    انتظار ختم! تاریخ کا مہنگا ترین عالمی فٹبال میلہ قطر میں سج گیا:میزبان ملک قطرپہلے میچ میں ہی ہارگیا
    نجی ٹی وی نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے مزید لکھا کہ "ایمرجنسی لینڈنگ سے قبل طیارے نے فضا میں تین چکر لگائے۔ فضا میں چکر لگاتے ہوئے طیارہ کا نوز وہیل کھل جانے سے نارمل لینڈنگ ہوگئی۔ تاہم خیال رہے کہ ایسا کئی جہازوں کے ساتھ ہوچکا ہے. کینیڈا میں ٹیک آف کے دوران ایک طیارے کا اگلا پہیہ گر گیا جس کے بعد طیارے کو واپس اتارنا پڑا تھا. ایئر کینیڈا کی ایکسپریس فلائیٹ کو جیز ایوی ایشن آپریٹ کرتی ہے۔ تین جنوری 2020 کو جس وقت حادثہ پیش آیا پرواز مونٹریال ٹروڈو ایئرپورٹ سے روانہ ہوئی تھی۔”

    تاہم اس حوالے سے جب باغی ٹی وی نے جب سی اے اے کے ترجمان سیف اللہ خان سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ یہ جسطرح خبر دی جارہی ہے ایسا کوئی خطرہ نہیں تھا کہ خدانخواستہ کوئی حادثہ ہوجائے. ان کا مزید کہنا تھا کہ نوز وہیل کھلا ہوا تھا جبکہ وہ جو اندر لایٹ ہوتی جس سے معلوم ہوتا کہ وہیل کھلا ہوا نہ نہیں وہ جل نہیں رہی تھی تو پائلٹ نے تصدیق کیلئے ائیر کرافٹ‌ سے چیک کروایا کہ ہمارا وہیل کھلا یا نہیں لیکن چونکہ اندھیرا تھا اور معلوم نہیں ہورہا تھا تو اس لیئے احتیاطی طور پر فائر فائیٹر کو الرٹ کروایا دیا تھا.

  • عمران خان انتشار پھیلانے اسلام آباد آرہا مگر انہوں نے وعدہ توڑا تو کاروائی ہوگی. عطاء تارڑ

    عمران خان انتشار پھیلانے اسلام آباد آرہا مگر انہوں نے وعدہ توڑا تو کاروائی ہوگی. عطاء تارڑ

    عمران خان انتشار پھیلانے اسلام آباد آرہا مگر انہوں نے وعدہ توڑا تو کاروائی ہوگی. عطاء تارڑ

    رہنما مسلم لیگ ن عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ عمران خان جس قسم کا انتشار پھیلانے اسلام آباد آ رہے ہیں اگر وعدہ توڑا تو قانون حرکت میں آ جائے گا. اس بار عمران خان کو ان کے ہیلی کاپٹر پر آنے کی بھی اجازت نہیں دیں گے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے پاس لوگ نہیں ہیں اس لیئے ٹولیوں میں لوگ آتے ہیں.

    عطاء کے مطابق جو پائلٹ اس انتشار کا حصہ بنا سول ایوی ایشن اس کا لائسینس کینسل کرے گا. جبکہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں یہ بالکل واضح کہہ رہا ہوں اس معاہدے کا جو این او سی جاری کیا گیا اگر اس کی خلاف ورزی کی گئی تو پھر سختی سے نمٹا جائے گا اور کوئی رعایت بھی نہیں برتی جائے گی۔

    دوسری جانب مسلم لیگ کے سابق رہنماء جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ لیڈر کا کام تحائف لینا نہیں ہوتا، لیڈر تو تحائف پر تھوکتا بھی نہیں ہے، دنیا کے لیڈر تحائف نہیں لیتے، انہیں نیلام کر دیا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا میں سب کو کہتا ہوں کہ جنہوں نے تحائف لیے واپس کریں، جنہوں نے تحائف بیچے وہ قوم سے معافی مانگیں، ہر وزیراعظم اور صدر نے توشہ خانہ سے چیزیں لیں تو کیوں لیں، لیڈر کا کام توشہ خانہ سے چیزیں لینا نہیں ہے، یہ قوم کی امانت ہے، جب سیاستدانوں کا کردار مضبوط ہو گا تو ملک چلے گا۔

    علاوہ ازیں عمران خان پر حملے اور ارشد شریف قتل کیس کے حوالے سے گزشتہ روز نواز شریف پر الزامات لگانے والے شخص کے حوالے سے جاوید ہاشمی کا کہنا تھا تسنیم نامی شخص کو نہیں جانتا لیکن حقیقت کھل گئی کہ وہ دو نمبر آدمی ہے۔ سینئر سیاستدان کا کہنا تھا مجھے نہیں معلوم عمران خان کو کس نے مارا لیکن مقدمہ کیوں درج نہیں کروایا، عمران خان نے کمپرومائز کر لیا وہ مقدمہ درج کرواتے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ بار بار یوٹرن لینے سے سنجیدگی نہیں رہتی، عمران خان نے جتنے اقدامات اٹھائے اس پر قائم نہیں رہا، انہوں نے جو بات کی اس سے مکر گئے۔ جاوید ہاشمی کا کہنا تھا عمران خان پرویز الٰہی کو ڈاکو کہتا رہا لیکن پورا پنجاب اس کے حوالے کر دیا. ان کا کہنا تھا جس دن پاکستان میں عوام کی حکومت کو بننے دیا گیا ملکی مسائل حل ہو جائیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں جاوید ہاشمی کا کہنا تھا نواز شریف کو اب ایک لمحہ ضائع نہیں کرنا چاہیے اور انہیں فورا پاکستان آ جانا چاہیے۔

  • فرانسیسی صدر کو خاتون نے تھپڑ ماردیا۔ ویڈیو وائرل

    فرانسیسی صدر کو خاتون نے تھپڑ ماردیا۔ ویڈیو وائرل

    فرانسیسی صدر کو خاتون نے تھپڑ ماردیا۔ ویڈیو وائرل

    سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو زیر گردش ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فرانسیسی صدر میکرون کو خاتون تھپڑ مار رہی ہے۔ اس حوالے صحافی ملک رمضان اسراء نے اپنے ٹوئیٹ میں ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا: فرانسیسی صدر کو ون ورلڈ گورنمنٹ کی تجوید دینے پر یہ تھپڑ مار دیا گیا ہے۔

    اس سے قبل بھی ایسے واقعات سامنے آ چکے ہیں جب فرانسیسی صدر ایمانویل میکخواں کو جنوب مشرقی فرانس کے سرکاری دورے کے دوران تھپڑ مارا گیا تھا۔
    جس وقت صدر میکخواں کو تھپڑ مارا گیا تھا، اسی دوران اس شخص نے ’ڈاؤن ود میکرون ازم‘ (یعنی میکخواں کا دور ختم) کا نعرہ بھی لگایا تھا۔

    واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا تھا کہ صدر میکخواں ویلانس شہر کے ایک علاقے میں موجود تھے جب ان کی جانب سے شہریوں کو روکنے کے لیے قائم ایک رکاوٹ کے قریب جانے پر یہ واقعہ پیش آیا تھا ۔

    یہاں سبز رنگ کی شرٹ میں ملبوس ایک شہری نے انھیں تھپڑ رسید کیا تھا اور اس کے فوراً بعد سکیورٹی اہلکار میکخواں کو بچانے کے لیے وہاں پہنچ گئےتھے۔ یہ اہلکار فرانسیسی صدر کو وہاں سے واپس کھینچ لیتے ہیں۔ ملک کے مختلف سیاستدانوں کی جانب سے واقعے کی مذمت کی گئی تھی ۔
    فرانسیسی وزیراعظم یان كاستيكس نے واقعے کے بعد قومی اسمبلی میں بتایا تھا کہ جہوریت کا مطلب بحث اور جائز اختلاف ہے لیکن ’اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ تشدد، لفظی جارحیت یا جسمانی حملے کیے جائیں۔‘

  • 50 سال بعد فلمی دنیا کے عظیم ترین مارشل آرٹ آرٹسٹ بروس لی کی موت کی وجہ سامنے آگئی

    50 سال بعد فلمی دنیا کے عظیم ترین مارشل آرٹ آرٹسٹ بروس لی کی موت کی وجہ سامنے آگئی

    پچاس سال بعد فلمی دنیا کے عظیم ترین مارشل آرٹ آرٹسٹ بروس لی کی موت کی وجہ سامنے آگئی
    تقریبا 50 سال بعد فلمی دنیا کے عظیم ترین مارشل آرٹ آرٹسٹ بروس لی کی موت کی وجہ سامنے آگئی ہے۔ سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں دعوی کیا ہے کہ بروس لی کی موت زیادہ پانی پینے کی وجہ سے ہوئی ہے، لیکن یہ ایک تحقیق ہے اس کی تصدیق نہیں کی گئی، رپورٹ کے مطابق اداکار کو موت کے دن شام ساڑھے 7 بجے پانی پینے کے بعد سردرد اور سر چکرانے کی شکایت ہوئی تھی، جس کے بعد انہوں نے ایک درد کم کرنے کی دوا کھائی اور انہیں 2 گھنٹے بعد مردہ حالت میں دریافت کیا گیا۔

    بروس لی کی میڈیکل رپورٹ میں لکھا گیا کہ ان کا دماغ سوج گیا تھا جس سے ان کی موت ہوئی، جس کی وجہ دوائی لکھی گئی لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ ان کا زیادہ پانی بینا ہو سکتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ دماغ کی سوجن کی وجہ ہائپو نیٹریمیا ہو سکتی ہے، جس سے گردوں کو اتنا زیادہ پانی مل جاتا ہے کہ وہ فلٹر نہیں ہو پاتا۔ میڈیکل ماہرین کے مطابق ہائپو نیٹریمیا کا سامنا اس وقت ہوتا ہے جب کوئی فرد بہت کم وقت میں بہت زیادہ پانی پی لیتا ہے اور گردے اس پانی کو فلٹر کر نہیں پاتے، تاہم ایسا کم پانی پینے کی وجہ سے بھی ہو سکتا ہے۔
    یہ بھی پڑھیں؛
    فیفا کے وارے نیارے ہوگئے؛ اسپانسر شپ سے ایک بلین ڈالر اضافی کمالیے
    پروین رحمان قتل کیس؛ ملزمان کو دی گئی سزا کالعدم قرار
    انتظار ختم! تاریخ کا مہنگا ترین عالمی فٹبال میلہ قطر میں سج گیا:میزبان ملک قطرپہلے میچ میں ہی ہارگیا
    ایک تحقیق میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بروسلی کی دماغ میں سوجن دو ماہ سے ہی شروع ہو گئی تھی، لیکن تشخیص نہیں ہو سکی۔ جبکہ ان کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ بروسلی نے پانی پینا چھوڑ دیا تھا وہ صرف گاجر اور سیب کا جوس پی رہے تھے۔ تاہم ایسے شواہد موجود نہیں جن سے عندیہ ملتا ہو کہ بروس لی نے ایسا کیا تھا، بروس لی موت 20 جولائی 1973 کو 32 سال کی عمر میں ہوئی تھی ،

  • انگلینڈ کے خلاف اسکواڈ میں پرفارم کرنے والے کھلاڑی ہی منتخب ہوئے. محمد وسیم

    انگلینڈ کے خلاف اسکواڈ میں پرفارم کرنے والے کھلاڑی ہی منتخب ہوئے. محمد وسیم

    انگلینڈ کے خلاف اسکواڈ میں پرفارم کرنے والے کھلاڑی ہی منتخب ہوئے، محمد وسیم

    قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے اسکواڈ میں نئے لڑکوں کی موجودہ فارم کی بنیاد پر فواد عالم جگہ نہیں بنا پائے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران محمد وسیم نے کہا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم جیسے کھیلی وہ داد کی مستحق ہے، میگا ایونٹ میں ہماری ٹیم نےکم بیک کیااور فائنل میں پہنچی۔

    چیف سلیکٹر نے کہا کہ ایک سال کے دوران ٹیم کی کارکردگی اچھی رہی ہے لیکن ہم بڑے ایونٹ جیتنا چاہتے ہیں۔ محمد وسیم نے کہا کہ کوشش کررہے ہیں کہ کرکٹ کے تینوں فارمیٹ میں سلیکشن کے لئے آپشنز بڑھائیں، اس لئے کوشش ہے قومی ٹیم کے ساتھ سفر کرنے والے نئے کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے۔ فواد عالم کو ڈراپ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے چیف سلیکٹر نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف اسکواڈ میں پرفارم کرنے والے کھلاڑی ہی منتخب ہوئے ہیں، نئے لڑکوں کی موجودہ فارم کی بنیاد پر فواد عالم جگہ نہیں بنا پائے، عثمان صلاح الدین کی پرفارمنس اچھی ہے لیکن جگہ خالی نہیں۔
    یہ بھی پڑھیں؛
    فیفا کے وارے نیارے ہوگئے؛ اسپانسر شپ سے ایک بلین ڈالر اضافی کمالیے
    پروین رحمان قتل کیس؛ ملزمان کو دی گئی سزا کالعدم قرار
    انتظار ختم! تاریخ کا مہنگا ترین عالمی فٹبال میلہ قطر میں سج گیا:میزبان ملک قطرپہلے میچ میں ہی ہارگیا
    محمد وسیم نے کہا کہ شاہین آفریدی ٹی 20 ورلڈ کپ میں مکمل فٹ تھا، بریک کے بعد فاسٹ بولر کو تھوڑا ٹائم لگتا ہے، پانچ روزہ کرکٹ کے لئے ہمارے پاس فاسٹ بولرز زیادہ نہیں، حارث رؤف بہت زبردست بولر ہے۔

  • فلموں کے سپر ہیرو نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا

    فلموں کے سپر ہیرو نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا

    فلموں کے سپر ہیرو نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا

    سپر ہیرو فلم مائٹی مارفن پاور رینجرز میں مرکزی کردار نبھانے والے جیسن ڈیوڈ فرینک چل بسے۔ ان کی عمر 49 برس تھی۔ جیسن ڈیوڈ کی موت کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی لیکن عالمی میڈیا کے مطابق انہوں نے ٹیکساس میں خود اپنی جان لی، ان کی فیملی کی جانب سے بھی ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے پرائیوسی کی درخواست کی گئی ہے۔ ہالی ووڈ اداکار کے دو بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں۔

    فرینک نے 1990 کی دہائی کی مشہور فلم مائٹی مارفن پاور رینجرز میں ٹومی اولیور کا کردار ادا کیا۔ اس کے بعد پاور رینجرز پروجیکٹس میں مختلف کردار ادا کیے، “مائیٹی مورفن پاور رینجرز” سیریز بچوں کی مقبول فرنچائز بن کر سامنے آئی۔ حال ہی میں انہوں نے “لیجنڈ آف دا وائٹ ڈریگن” جسے جزوی طور پر کِک اسٹارٹر کے ساتھ فنڈ کیا گیا تھا میں کام کیا اور اس میں ماضی کے “پاور رینجرز” کے دیگر کاسٹ ممبران بھی شامل تھے۔
    یہ بھی پڑھیں؛
    فیفا کے وارے نیارے ہوگئے؛ اسپانسر شپ سے ایک بلین ڈالر اضافی کمالیے
    پروین رحمان قتل کیس؛ ملزمان کو دی گئی سزا کالعدم قرار
    انتظار ختم! تاریخ کا مہنگا ترین عالمی فٹبال میلہ قطر میں سج گیا:میزبان ملک قطرپہلے میچ میں ہی ہارگیا
    فرینک مارشل آرٹسٹ بھی تھے، انہوں نے پہلی بار 2010 میں رنگ میں اپنا ڈیبیو کیا۔ انہوں نے مکسڈ مارشل آرٹس مقابلوں میں حصہ لیا۔ امیچور کیٹیگری میں انہوں نے چار مقابلوں میں حصہ لیا اور چاروں میں کامیاب ہوئے جب کہ پروفیشنل کیٹیگری میں وہ ایک مقابلہ کھیل کر فاتح رہے۔

  • سیہون حادثہ؛ سندھ میں این ایچ اے اور محکمہ آبپاشی کا تنازعہ 21 جانیں لے گیا

    سیہون حادثہ؛ سندھ میں این ایچ اے اور محکمہ آبپاشی کا تنازعہ 21 جانیں لے گیا

     سیہون حادثہ؛ سندھ میں این ایچ اے اور محکمہ آبپاشی کا تنازعہ 21 جانیں لے گیا.

    انڈس ہائی وے پر لگائے گئے کٹ میں مسافر وین گرنے سے 21 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعے کے بعد این ایچ اے کا کٹ کو بند کرنے کے لیے ایک ماہ پہلے لکھا گیا خط سامنے آگیا۔ این ایچ اے دادو کی جانب سے 29 ستمبر کو محکمہ آبپاشی کو انڈس ہائی وے پر لگائے گئے کٹ بند کرنے کے متعلق خط لکھا گیا تھا۔ خط کے متن کے مطابق محکمہ آبپاشی نے بغیر اجازت اور اطلاع کیے نڈس ہائی وے پر سات کٹس لگائے جس کے نتیجے انڈس ہائی وے 142 کلومیٹر سے لیکر 143 تک ناقابل استعمال ہوگیا ہے، محکمہ آبپاشی اپنے خرچے پر لگائے گئے کٹس کے باعث تباہ ہوئے روڈ کو تعمیر کروائے۔

    این ایچ اے کی طرف سے لکھے گئے خط کے جواب میں 10 اکتوبر کو محکمہ آبپاشی سہون کی طرف سے این ایچ کو جوابی خط بھی لکھا گیا۔ محکمہ آبپاشی کے خط کے مطابق شدید بارشوں سے منچھر جھیل میں پیدا ہونے والے سپرفلڈ کی صورتحال پیدا ہوئی، منچھر جھیل سے پانی کے دباؤ کو کم کرنے اور شہروں کو بچانے کے لیے سندھ حکومت نے جھیل کے بندوں اور سڑک پر ریلیف کٹس لگانے کا فیصلہ کیا۔
    یہ بھی پڑھیں؛
    فیفا کے وارے نیارے ہوگئے؛ اسپانسر شپ سے ایک بلین ڈالر اضافی کمالیے
    پروین رحمان قتل کیس؛ ملزمان کو دی گئی سزا کالعدم قرار
    انتظار ختم! تاریخ کا مہنگا ترین عالمی فٹبال میلہ قطر میں سج گیا:میزبان ملک قطرپہلے میچ میں ہی ہارگیا
    ریلیف کٹس لگانے کے فیصلے سے قبل تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا گیا اور اخبارات، الیکٹرونک و سوشل میڈیا کے ذریعے آگاہی دی گئی، ریلیف کٹس لگانے کا مقصد سیلابی پانی کا وافر مقدار میں دریائے سندھ میں اخراج کرنا تھا۔ محکمہ آبپاشی کے پاس فنڈز موجود نہیں جس کے پیش نظر این ایچ اے خود لگائے گئے کٹس کو بند کرے۔ واضح رہے کہ 17 نومبر کو سیہون میں ٹول پلازہ کے قریب انڈس ہائی وے پر مسافر وین گڑھے میں گرنے سے 12 بچوں سمیت 21 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے تھے۔ انڈس ہائی وے پر سیلابی پانی کے اخراج کے لیے کٹ لگائے گئے تھے، سیلابی صورتحال کے 2 ماہ بعد بھی کٹ اور کھڈے کو پُر نہیں کیا گیا جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔

  • آرمی چیف تعیناتی؛ سمری وزیر اعظم آفس موصول؛ لیکن کیا آپ جانتے کہ آئین میں اس تعیناتی کا طریقہ کار کیا ہے؟

    آرمی چیف تعیناتی؛ سمری وزیر اعظم آفس موصول؛ لیکن کیا آپ جانتے کہ آئین میں اس تعیناتی کا طریقہ کار کیا ہے؟

    نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے لیے سمری وزیراعظم دفتر کو موصول لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ آئین پاکستان میں آرمی چیف کی تعیناتی کا طریقہ کار کیا ہے؟
    رواں ماہ کی 29 تاریخ کو پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ اپنے عہدے سے ریٹائر ہو رہے ہیں، اور ان کی ريٹائرمنٹ سے قبل حکومت نے نئے آرمی چیف کے تقرر کا اعلان کرنا ہے۔ پاکستان میں اہم ترین سمجھے جانے والے عہدے کے حوالے سے آئین کے آرٹیکل 243 میں بہت مختصر بلکہ چند سطروں پر مشتمل طریقہ کار درج ہے۔ آئین کے آرٹیکل 243 کی شق 3 کے مطابق ملک کے وزیراعظم کی ایڈوائس پر صدر مملکت تینوں مسلح افواج کے سربراہان اور چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی کی تعیناتی کريں گے۔

    آئین میں درج طریقہ کار کے مطابق وزیراعظم آفس خط لکھ کر وزارت دفاع سے سمری منگواتا ہے، اور وزارت دفاع آرمی چیف سے سينئر ترين جرنيلوں کی فہرست مانگتی ہے، اور سبکدوش ہونے والے آرمی چیف وزیراعظم کو سینیئر ترین جرنیلوں کی ایک فہرست دیں گے۔ حکومتی رولز آف بزنس کے مطابق کسی بھی سرکاری تعیناتی کے لیے اگر ایک عہدہ خالی ہو تو تین نام بھیجے جاتے ہیں اور اگر دو تعیناتیاں کرنی ہوں تو پانچ نام بھیجے جاتے ہیں۔

    اس وقت پاکستان میں آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے دو عہدے خالی ہونے ہیں تو توقع ہے کہ آرمی چیف پانچ نام وزارت دفاع کے ذریعے وزیراعظم کو بھیجیں گے۔ ان میں سے دو عہدوں کے لیے وزیر اعظم دو لیفٹیننٹ جنرلز کو پروموٹ کرکے جنرل بنا دیں گے اور انہیں آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی تعینات کرنے کی سفارش صدر کو بھیجیں گے۔ وزیراعظم کو ملنے والی فہرست میں سے آرمی چیف کے امیدوار کا انتخاب ہوگا اور صدر پاکستان کو وہ نام منظوری کے لیے بھیجا جائے گا۔ صدر کی منظوری کے بعد آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے تقرر کا نوٹی فیکیشن جاری کر دیا جائے گا۔
    یہ بھی پڑھیں؛
    فیفا کے وارے نیارے ہوگئے؛ اسپانسر شپ سے ایک بلین ڈالر اضافی کمالیے
    پروین رحمان قتل کیس؛ ملزمان کو دی گئی سزا کالعدم قرار
    انتظار ختم! تاریخ کا مہنگا ترین عالمی فٹبال میلہ قطر میں سج گیا:میزبان ملک قطرپہلے میچ میں ہی ہارگیا
    عسکری ماہرین کے مطابق وزیراعظم کو بھیجے گئے ناموں کی فہرست کے ساتھ ہر افسر کی سروس فائل بھی ہوتی ہے جس میں اس کی ماضی کی خدمات کا ذکر ہوتا ہے۔ افسر کی سینیارٹی کا تعین اس کے کمیشن حاصل کرنے کی تاریخ سے کیا جاتا ہے اور ساری زندگی کے لیے وہی تاریخ اس کی سینیارٹی متعین کر دیتی ہے۔ آرمی چیف کو 5 اہل افراد کی لسٹ سینیارٹی کی ترتیب سے بھیجنا ہوتی ہے تاہم روایتی طور پر آرمی چیف کے عہدے کے لیے تعینات ہونے والے لیفٹیننٹ جنرل کے لیے ضروری ہوتا ہے کہ وہ فائٹنگ کور سے ہو اور اس نے ایک سال تک کسی کور کی کمان بھی کی ہو، متعلقہ افسر اس وقت آرمی کا یونیفارمڈ آفیسر ہو اور اس نے مدت ملازمت میں توسیع نہ لے رکھی ہو۔

  • تحریف شدہ ترجمہ قرآن کی اشاعت؛ وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری و دیگر  طلب

    تحریف شدہ ترجمہ قرآن کی اشاعت؛ وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری و دیگر طلب

    تحریف شدہ ترجمہ قرآن کی اشاعت؛ وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری و دیگر طلب
    تحریف شدہ ترجمہ قرآن کی اشاعت پر عدالت نے وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹریز کو طلب کرلیا۔ باغی ٹی وی کے مطابق قرآن پاک کے ترجمے میں تحریف اور قرآن بورڈ کی اجازت کے بغیر اشاعت کے خلاف درخواست کی سماعت لاہور ہائیکورٹ میں ہوئی، جس میں عدالت نے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹریز کو 7 دسمبر کو ذاتی حثیت میں طلب کر لیا۔

    جسٹس شجاعت علی خان نے حسن معاویہ کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے دیگر افسران کو بھی آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔ عدالت نے ہدایت کی کہ متعلقہ محکموں کے پیش ہونے والے افسران گریڈ 20 سے کم نہ ہوں۔ درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ عدالت کے 2019ء میں جاری فیصلے پر عمل نہیں ہو رہا۔قرآن پاک کے ترجمے میں تحریف کرکے بغیر اجازت چھاپا جا رہا ہے جب کہ عدالتی حکم میں قرآن پاک کی اشاعت کے لیے طریقہ کار وضع کیا گیا ہے۔
    یہ بھی پڑھیں؛
    فیفا کے وارے نیارے ہوگئے؛ اسپانسر شپ سے ایک بلین ڈالر اضافی کمالیے
    پروین رحمان قتل کیس؛ ملزمان کو دی گئی سزا کالعدم قرار
    انتظار ختم! تاریخ کا مہنگا ترین عالمی فٹبال میلہ قطر میں سج گیا:میزبان ملک قطرپہلے میچ میں ہی ہارگیا
    درخواست میں مزید کہا گیا تھا کہ قانون کے تحت قرآن پاک کی اشاعت کے لیے قرآن بورڈ کی اجازت ضروری ہے۔ بغیر اجازت کچھ پرنٹنگ پریس میں تحریف شدہ ترجمے والے قران پاک چھاپے جا رہے ہیں۔متعلقہ ادارےایسے پرنٹنگ پریس کے خلاف کارروائی نہیں کرتے۔

  • پی ٹی آئی احتجاج؛ کسی بھی غیرقانونی سرگرمی کو برداشت نہیں کیاجائے گا.  آئی جی اسلام آباد

    پی ٹی آئی احتجاج؛ کسی بھی غیرقانونی سرگرمی کو برداشت نہیں کیاجائے گا. آئی جی اسلام آباد

    کسی بھی غیرقانونی سرگرمی کو برداشت نہیں کیاجائے گا، آئی جی اسلام آباد

    پی ٹی آئی کے فیض آباد دھرنے کے اعلان پر آئی جی اسلام آباد نے واضح طور پر کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں غیرقانونی سرگرمی ہرگز برداشت نہیں ہوگی۔ گزشتہ روز چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے 26 نومبر کو فیض آباد میں دھرنے کا اعلان کیا تھا، اور اس حوالے سے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم نے ڈی سی راولپنڈی کو درخواست دے دی ہے۔ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی نے بحیثیت ضلعی صدر تحریک انصاف ڈی سی راولپنڈی کو درخواست میں کہا ہے کہ تحریک انصاف 26 نومبر کو فیض آباد کے قریب اجتماع کرے گی اور دھرنا بھی دے گی۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ دھرنا لانگ مارچ کا تسلسل ہے، اور سابق وزیراعظم عمران خان اجتماع اور دھرنے کی قیادت کریں گے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں نے پولیس اورضلعی انتظامیہ سے ملاقات بھی کی ۔ بتایا کہ چھبیس نومبرکو جلسے کے شرکاء علامہ اقبال پارک میں جمع ہوں گے جبکہ مرکزی اسٹیج مری روڈ پرسروے آف پاکستان کی عمارت کےسامنے لگایا جائےگا۔ اسد عمر اور شبلی فراز نے مجوزہ مقام کا دورہ بھی کیا۔

    یہ بھی پڑھیں؛
    فیفا کے وارے نیارے ہوگئے؛ اسپانسر شپ سے ایک بلین ڈالر اضافی کمالیے
    پروین رحمان قتل کیس؛ ملزمان کو دی گئی سزا کالعدم قرار
    انتظار ختم! تاریخ کا مہنگا ترین عالمی فٹبال میلہ قطر میں سج گیا:میزبان ملک قطرپہلے میچ میں ہی ہارگیا
    دوسری جانب سیاسی اجتماع و دھرنے کے پیش نظر آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، جس میں آئی جی نے واضح کیا کہ وفاقی دارالحکومت میں کسی بھی غیرقانونی سرگرمی کو ہرگز برداشت نہیں کیاجائے گا۔ آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ اسلام آباد کے داخلی راستوں کی ممکنہ بندش کے باعث شہریوں کو مشکلات بھی پیش آسکتی ہیں۔ اجلاس میں طے پایا کہ ریڈ زون کی سکیورٹی یقینی بنانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی سے لیس پولیس ،ایف سی اور رینجرز کے دستے تعینات ہوں گے۔

    ذرائع کے مطابق آئی جی اسلام آباد کی زیر صدارت اہم اجلاس میں ضروری فیصلے کر لیے گئے ہیں، اہلکاروں کو ڈرونز اور باڈی کیمرے مہیا کر دئیے گئے ہیں، جب کہ دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر ضلع بھر میں سرچ آپریشنز بھی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔