Baaghi TV

Author: +9251

  • فیفا کے وارے نیارے ہوگئے؛ اسپانسر شپ سے ایک بلین ڈالر اضافی کمالیے

    فیفا کے وارے نیارے ہوگئے؛ اسپانسر شپ سے ایک بلین ڈالر اضافی کمالیے

    فیفا کے وارے نیارے ہوگئے؛ اسپانسر شپ سے ایک بلین ڈالر اضافی کمالیے

    فٹبال کو کک لگنے سے قبل ہی فیفا کے وارنے نیارے ہوگئے، میزبان ملک کی بڑی کمپنیوں کے ساتھ اسپانسر شپ سے ایک بلین ڈالر اضافی کمالیے۔ فٹبال ورلڈ کپ کے 22 ویں ایڈیشن کا اتوار کے روز قطر میں آغاز ہوگیا تاہم ٹورنامنٹ سے قبل ہی فٹبال کی عالمی گورننگ باڈی فیفا کی جانب سے اپنے تمام 200 ممبران کو مطلع کردیا گیا کہ اس ٹورنامنٹ سے انھیں 7.5 بلین ڈالر کی آمدنی ہوگی۔

    یہ رقم رواں ورلڈ کپ تک کے 4 سالہ دورانیہ کی اسپانسرز شپ کے ساتھ ظاہر کی گئی ہے، 2018 میں روس میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کے سابق کمرشل دورانیہ سے یہ رقم ایک بلین ڈالر زیادہ ہے۔ اضافی رقم فیفا کو میزبان ملک کے ساتھ کی جانے والی کمرشل ڈیلز کی وجہ سے حاصل ہوئی ہے، قطر انرجی نے ٹاپ ٹائر اسپانسر کے طور پر فیفا کو جوائن کیا، تھرڈ ٹائر اسپانسرز کی ایک نئی کیٹیگری بھی بنائی گئی جس میں ایک قطری بینک اور ٹیلی کام فرم بھی شامل ہے۔

    اس ورلڈ کپ کی زیادہ تر کمرشل ڈیلز 2011 میں ہی طے پا گئی تھیں جب فیفا کے صدر سیپ بلاٹر کی نگرانی میں 2 ورلڈ کپ ٹورنامنٹس کی ڈیلز ہوئی تھیں، جن میں روس اور قطر کے ایونٹس شامل تھے۔ یاد رہے کہ فیفا کی جانب سے ٹورنامنٹ کی انعامی رقم میں بھی اضافہ کیا جاچکا ہے، اس بار ٹرافی جیتنے والی ٹیم کو 40 ملین ڈالر ملیں گے جبکہ رنر اپ سائیڈ کو بھی 30 ملین ڈالر دیے جائیں گے۔

  • حرا مانی سے ان کے پرستار ہیں سخت ناراض

    حرا مانی سے ان کے پرستار ہیں سخت ناراض

    اداکارہ حرا مانی جو اپنی بہترین اداکاری کی وجہ سے بہت مشہور ہیں، وہ اکثر اپنے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر بات چیت کرتی رہتی ہیں سوشل میڈیا پر کبھی اپنی تصاویر شئیر کرتی ہیں تو کبھی اپنی وڈیوز اپلوڈ . حال ہی میں انہوں نے اپنی چند تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کی ہیں جن میں وہ بولڈ لباس پہنے ہوئے نظر آرہی ہیں. جیسے ہی انہوں نے یہ تصاویر اپلوڈ کیں وہ آگئیں تنقید کی زد میں ان کے مداح ان کی بولڈ تصاویر کو دیکھ کر کافی ہیں ناراض. زیادہ تر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں کہا کہ اس طرح سے بولڈ‌لباس پہن کر تصاویر بنا کر انہیں‌پبلک کرنا مناسب بات نہیں ہے. حرامانی

    ان تصاویر میں دیکھی جا سکتی ہیں کہ وہ شیشے کے سامنے کھڑی ہو کر سیلفی بنا رہی ہیں. یوں اپنی اپلوڈ کردہ تصاویر کی وجہ سے حرامانی ہی اس وقت شدید تنقید کی زد میں. یاد رہے کہ حرامانی نہ صرف اداکاری کرتی ہیں بلکہ گلوکاری بھی کرتی ہیں اور ان کے مداح ان کو ہر روپ میں پسند کرتے ہیں . ویسے تو ان کے کریڈٹ پر کافی ڈرامے ہیں لیکن میرے پاس ہو تم ڈرامہ سیریل نے انہیں بے پناہ پذیرائی دی. اس کے بعد ان کے کافی ڈرامے آئے جن میں انہوں نے مرکزی کردار ادا کئے.

  • نیلم منیر کیا چاہتی ہیں انہوں‌ نے بتا دیا ؟‌

    نیلم منیر کیا چاہتی ہیں انہوں‌ نے بتا دیا ؟‌

    ڈرامہ آرٹسٹ نیلم منیر نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں ایسے کردار کرنا چاہتی ہوں جو لوگوں کو یاد رہیں. میرے مداحوں نے ہمیشہ مجھے بہت سراہا ہے اس چیز نے میری حوصلہ افزائی کی. انہوں نے مزید کہا کہ میں نے ابھی تک جتنا بھی کام کیا ہےاس سے مطمئن ہوں لیکن مجھے ابھی بھی لگتا ہے کہ مجھے ابھی بھی بہت زیادہ کام کرنا ہے. نیلم منیر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بہت سارے آرٹسٹ ایسے ہیں جنہوں نے اپنے کام کے انمٹ نقوش چھوڑے . میں بھی ایسے آرٹسٹوں کی صف میں شامل ہونا چاہتی ہوں. انہوں نے کہا کہ ہمارے ڈراموں میں

    اصلاحی پہلو نمایاں‌ہوتا ہے. ہمارے ہاں جو ڈرامے بن رہے ہیں وہ بہت معیاری ہیں کہانیاں یقینا سبق آموز ہیں. بہت ساری ایسی کہانیاں جو ہمیں بہت ساری چیزیں سوچنے پر مجبور کر دیتی ہیں. انہوں اپنی فلموں‌کی بھی تعریف بھی کی ، انہوں نے کہا کہ جو فلمیں بن رہی ہیں وہ ہر اعتبار سے بین الاقوامی تقاضوں سے میل کھاتی ہیں. مجھے اگر کوئی اچھا سکرپٹ اور کردار آفر ہوا تو ضرور کروں‌گی . نیلم منیر نے کہا کہ کام میرا جنون ہے اور یہ جنون میرے ساتھ رہے گا. انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمارے ہاں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے.

  • عروہ حسین کو آج کے ڈرامے کی کہانیوں‌ پر کیوں ہے اعتراض ؟‌

    عروہ حسین کو آج کے ڈرامے کی کہانیوں‌ پر کیوں ہے اعتراض ؟‌

    اداکارہ عروہ حسین جن کی فلم ٹچ بٹن 25 نومبر کو ریلیز ہونے جا رہی ہے اس حوالے سے وہ پرموشنزمیں مصروف ہیں ان کا حال ہی میں ایک انٹرویو ہوا ہے اس میں انہوں نے کہا کہ آج کل جو ڈرامے بن رہے ہیں ان کی کہانیاں ایسی ہیں کہ جن میں مار پیٹ اور عورت کو کمزور دکھایا جا رہا ہوتا ہے. میں اس لئے کم نظر آرہی ہوں کیونکہ جیسی کہانیاں بن رہی ہیں وہ میرے مزاج کی نہیں ہے اور جو الگ بنانے کی کوشش کی جاتی ہے ان کو بین کروا دیا جاتا ہے. میں ڈراموں سے بالکل دور نہیں ہوئی جیسے ہی مجھے اچھے کردار سکرپٹ ملیں گے میں ضرور

    کروں گی. عروہ حسین نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اب جیسے دکھایا جاتا ہے کہ ایک لڑکا لڑکی کو ہراساں کررہا ہے اور بعد میں اسی سے پیار ہوجاتا ہے تو بتائیے کہ اس طرح کی کہانیاں اور سیچوایشنز لڑکیاں دیکھیں گی تو وہ کیا اثر لیں گی ہمیں کہانیاں ایسی بنانی چاہیں جو نہ صرف سبق آموز ہوں بلکہ سوسائٹی میں ان سے سدھار آئے . یاد رہے کہ عروہ حسین کی بطور پرڈیوسر پہلی فلم ٹچ بٹن 25 نومبر کو ریلیز ہونے جا رہی ہے اس میں فرحان سعید ، ایمان علی ، فیروز خان اور سونیا حیسن و دیگر شامل ہیں فلم کی ڈائریکشن قاسم علی مرید نے کی ہے.

  • کالی رنگت کی وجہ سے مجھے ولن کے کردار ملتے ہیں  عائشہ طور

    کالی رنگت کی وجہ سے مجھے ولن کے کردار ملتے ہیں عائشہ طور

    ٹی وی کی معروف اداکارہ عائشہ طور نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہےکہ میرا رنگ گہرا ہونے کی وجہ سے مجھے ولن کے کردار ملتے ہیں. حالانکہ سجل علی ، صبور علی ، سونیا حیسن ان سب کی رنگت فئیر نہیں ہے لیکن وہ اچھا کام کررہی ہیں ان کے نام کا انڈسٹری میں ڈنکا بج رہاہے. انہوں نے کہا کہ میں نے ماہرہ خان کے ساتھ کام شروع کیا تھا آج ماہرہ کہاں ہے اور میں کہاں ہوں. حالانکہ سیٹ پر میری ماہرہ سجل سونیا صبور و دیگر ان سے سے زیادہ اچھی اردو ہوتی ہے لیکن پھر بھی میرے پاس ولن کے کردار ہوتے ہیں. انہوں نے کہا کہ اگر انڈسٹری میں آپ کا رنگ تھوڑا گہرا ہے ، ہائیٹ لمبی

    ہے آواز زرا ہٹ کے ہے تو پھر تو کنفرم ولن کا کردار ہی آپ کو ملتا ہے. اس انڈسٹری میں سروائیو کرنے کےلئے ایسی باتوں‌پر کمپرومائز کرنا پڑتا ہے. انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہاں پر پیسوں کی ادائیگی کے معاملات بہت زیادہ پیچیدگیوں کا شکار رہتے ہین. انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ بہت ہی محنت سے کام کیا ہے لیکن پھر بھی مجھے منفی کرداروں کے لئے ہی کنسیڈر کیا جاتا ہے. آرٹسٹ کی رنگت دیکھ کر اسکو کام دیا جاتا ہے اور میں اس معاملے میں بہت زیادہ امیتازی سلوک کا شکار رہی ہوں.

  • سجل علی نے ہمایوں سعید کا کس بات کے لئے کیا شکریہ ادا ؟‌

    سجل علی نے ہمایوں سعید کا کس بات کے لئے کیا شکریہ ادا ؟‌

    ہمایوں سعید ایک بہترین اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بڑے اور بہترین پرڈیوسر بھی ہیں. انہوں نے بہت سارے نیو کمرز کو موقع دیا اورکئی نیو کمرز آج سٹارز بن چکے ہیں. ایک ایسی ہی نیو کمر تھیں سجل علی جن کو ہمایوں سعید نے اپنے ڈراموں میں پہلا چانس دیا اور آج وہ ایک سٹار بن چکی ہیں سجل علی نے کم عرصے میں اپنا نام اور مقام بنایا آج سجل علی ہالی وڈ کے پراجیکٹس میں‌بھی کام کررہی ہیں سجل علی نے بھارت میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا . سجل علی نے حال ہی میں دبئی میں ایک ایونٹ میں شرکت کی. اس میں‌ ان کو ایوارڈ سے

    نوازا گیا اس موقع پر انہوں نے سٹیج پر کھڑے ہو کر جس اداکار کا شکریہ ادا کیا اس کا نام ہے ہمایوں سعید . سجل علی نے کہا کہ میں‌نے ہمیشہ سے سوچ رکھا تھا کہ مجھے جب بھی موقع ملے گا میں اس انسان کا شکریہ ضرور ادا کروں گی جس نے مجھے پہلا موقع دیا پہلا چانس دیا. انہوں نے کہا کہ ہمایوں سعید سر آپ کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں کہ جب کوئی بھی مجھ پہ اور میری صلاحیتوں پر اعتبار کرنے کو تیار نہ تھا آپ نے میری صلاحیتوں پر اعتبار کرتے ہوئے کام دیا. میں آج جو بھی ہوں اس اعتبار اور چانس کی وجہ سے ہوں جو آپ نے مجھے دیا.

  • بالی وڈ ایکٹریس تبسم 78 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں

    بالی وڈ ایکٹریس تبسم 78 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں

    بالی وڈ‌ اداکارہ تبسم اب ہم میں نہیں رہیں، تبسم ہندوستانی اداکارہ، ٹاک شو کی میزبان اور یوٹیوبر تھیں.تبسم کے بیٹے ہوشنگ گوول نے اپنی والدہ کے انتقال کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ کچھ دن پہلے انہیں ایک ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا انہیں گیسٹرو کا مسئلہ تھا اور ہم وہاں چیک اپ کے لیے گئے تھے، انہیں‌ بس دل کا دورہ پڑا اور 18 نومبر کی رات 8.40 پر انتقال کر گئیں. انہوں نے 1947 میں چائلڈ ایکٹر بیبی تبسم کے طور پر اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ انہوں‌ نے نرگس، میرا سہاگ، مانجھدار، اور باری بھین سمیت کئی ہندی فلموں میں کام کیا۔ انہوں نے ہندوستانی تاریخی ڈرامہ فلم مغل اعظم میں بھی کردار ادا کیا۔ وہ 1972 میں ٹاک شو

    پھول کھلے ہیں گلشن گلشن کی میزبانی کرنے والی پہلی ہندوستانی ٹیلی ویژن اینکر کے طور پر مشہور ہوئیں۔ تبسم 1944 میں ممبئی میں ایک مصنفہ اور مصنفہ اصغری بیگم اور ایودھیا ناتھ سچدیو کے ہاں پیدا ہوئیں۔ ان کی شادی وجے گوول سے ہوئی اور انہوں نے ایک بیٹا ہوشانگ گوول کو جنم دیا۔تبسم سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی تھیں اور فلمی شخصیات کے حوالے سے تسلسل سے پروگرام کررہیں تھیں. ان کی دوستی مدھوبالا سے لیکر مادھوی ڈکشٹ تک کے ساتھ تھی.

  • ہمایوں سعید نے کس بھارتی اداکارہ سے کہہ دیا انڈیا بھی جائوں گا

    ہمایوں سعید نے کس بھارتی اداکارہ سے کہہ دیا انڈیا بھی جائوں گا

    پاکستانی اداکار ہمایوں سعید نے گزشتہ دنوں دبئی میں فلم فیئر مڈل ایسٹ اچیورز نائٹ میں شرکت کی وہاں ان کو ایوارڈ سے بھی نوازا گیا. ہمایوں سعید کے ساتھ شو کی ہوسٹ بھارتی سنگھ نے ہلکا پھلکا مذاق بھی کیا . انہوں نے کہا کہ آپ کی ایک فلم ہے میں لندن نہیں جائونگا. کیا ہوا ویزہ نہیں تھا؟ تو ہمایوں سعید نے کہا کہ میری ایک فلم پنجاب نہیں جائونگی جب وہ سپر ہٹ ہوئی تو میں نے سوچا کہ ایک اور فلم بنائی جائے تو میں نے بنا لی میں لندن نہیں جائونگا. بھارتی سنگھ نے کہا کہ اب نہ کہنا کہ لندن نہیں جائونگا، لندن جانا ہے. تو اس پر ہمایوں سعید نے کہا کہ میں انڈیا بھی جائونگا.

    ہمایوں سعید نے بھارتی سنگھ سے کہا کہ میری بیوی تو ویزے کھلنے کا انتظار کررہی ہے وہ انڈیا جانا چاہتی ہے. بھارتی نے کہا کہ میرا دل کرتا ہے کہ میں پاکستان جائوں‌وہاں کے کھانے کھائوں، انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ آپ اور آپکی اہلیہ انڈیا آئیں آپ کی مہمان داری اور خاطر داری میں خود کروں گی. اور بھارتی نے کہا کہ ہم پاکستان ضرور آئیں گے اور وہاں کے کھانے اور ماحول کو انجوائے کریں گے. یاد رہے کہ بھارتی سنگھ بالی وڈ کی معروف کامیڈین ہیں اور ہمایوں سعید پاکستان کے معروف پرڈیوسر اور ایکٹر ہیں.

  • گوندا کو دیکھ کر اداکاری شروع کی

    گوندا کو دیکھ کر اداکاری شروع کی

    پاکستانی اداکار فہد مصطفیٰ نے دبئی میں فلم فیئر مڈل ایسٹ اچیورز نائٹ میں شرکت کی اس موقع پر انہیں ایوارڈ بھی ملا . ایوارڈ لینے کےلئے وہ سٹیج پر گئے جہاں انہوں نے کہا کہ میری دعا ہے کہ پاکستان اور بھارتی فنکار ایک بار پھر ایک ساتھ کام کریں. ان کے سامنے بالی وڈ اداکار گوندا بھی بیٹھے ہوئے تھے فہد مصطفی نے ان کی طرف دیکھتے ہوئے کہا کہ انہوں‌نے اداکاری گوندا کو دیکھتے ہوئے شروع کی. انہوں نے کہا کہ پاکستان میں‌رہتے ہوئے ہمیشہ یہی کوشش رہی کہ گوندا کی طرح‌ہی اداکاری کروں. فہد مصطفی نے کہا کہ گوندا سر میں آپ کو بہت بڑا مداح

    ہوں اور ہمیشہ ہی رہوں گا. انہوں نے مزید کہا کہ میری بہت زیادہ خوش قسمتی ہے کہ جس سٹیج پر آج گوندا موجود ہیں وہیں پر میں کھڑا ہوں. میرے سامنے ہمایوں سعید بھی موجود ہیں میں ان کا بھی بہت بڑا مداح ہوں. انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارتی اور پاکستانی ایک ہی سٹیج پر موجود ہیں خوشی اور فخر کی بات ہے . یاد رہے کہ فہد مصطفی پاکستانی اداکار ہیں انہوں نے بہت سارے ڈراموں میں کام کیا لیکن اب انہوں نے خود کو فلموں کی حد تک محدود کر لیا ہےاور وہ صرف فلموں میں‌ہی شائقین کو نظر آتے ہیں. رواں برس ان کی فلم قائداعظم زندہ باد ریلیز ہوئی .

  • اگر آپکی وائف ہے تو گرل فرینڈ نہیں ہونی چاہیے سید جبران

    اگر آپکی وائف ہے تو گرل فرینڈ نہیں ہونی چاہیے سید جبران

    اداکار سید جبران جو کہ اکثر ڈراموں میں سنجیدہ اداکاری کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں. انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اپنے آن ائیر پراجکٹس پر بات کی انہوں نے کہا کہ اگر کسی کی وائف ہے تو اسکی گرل فرینڈ نہیں ہونی چاہیے. اگر وائف نہیں ہے اور کوئی سنگل ہے تو پھر ٹھیک ہے وہ جو مرضی کرے لیکن شادی شدہ ہوتے ہوئے کسی کی بھی گرل فرینڈ نہیں ہونی چاہیے. سید جبران نے مزید کہا کہ انسان کو اخلاقیات کا دامن نہیں‌چھوڑنا چاہیے. سید جبران کا کہنا ہےکہ وہ کسی بھی پراجیکٹ کو بہت سوچ سمجھ کرسائن کرتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں کردار ایسا ہو جو کہانی کو آگے لیکر چل رہا ہو. واضح رہے کہ سید جبران نے اس برس فلمی دنیا میں بھی قدم رکھا ہے ان

    کی فلم گھبرانا نہیں ہے نے باکس افس پر اچھا بزنس کیا. عموما سید جبران سنجیدہ کردار ادا کرتے ہیں لیکن انہوں نے فلم گھبرانا نہیں ہے میں ہلکی پھلکی کامیڈی کردار کیا جسے شائقین نے بے حد پسند کیا. گھبرانا نہیں ہے اداکار زاہد احمد کی بھی پہلی فلم تھی لیکن ساری کی ساری داد سید جبران حاصل کر گئے. سید جبران مزید فلموں میں بھی دکھائی دیں ان کے پائپ لائن میں کچھ پراجیکٹس ہیں دیکھنا یہ ہے کہ ان کی دوسری فلم کب سینما گھروں کی زینت بنے گی.