Baaghi TV

Author: +9251

  • پی ٹی آئی کو خود کی شروع کی گئی بدتمیزی مہنگی پڑگئی؛ لندن میں ابسولوٹلی چور کے نعرے

    پی ٹی آئی کو خود کی شروع کی گئی بدتمیزی مہنگی پڑگئی؛ لندن میں ابسولوٹلی چور کے نعرے

    پی ٹی آئی کو خود کی شروع کی گئی بدتمیزی مہنگی پڑگئی؛ لندن میں ابسولوٹلی چور کے نعرے.

    لندن میں‌ آئے روز پی ٹی آئی کے کارکنان بدتمیزی کی انتہاء کرتے ہوئے مخالف جماعت کے خلاف انتہائی غیر مناسب حرکات کرتے ہیں جبکہ اس بار ان کو اپنی یہ حرکات مہنگی پڑگئی ہیں. لندن میں بطور احتجاج اب دوسری جماعت والوں نے بھی واہی روایہ اپنانا شروع کردیا جس کی شروعات خود پی ٹی‌آئی نے کی تھی. سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مظاہرین نے ایک بینر اٹھا رکھا جس پر لکھا ہے "ابسولوٹلی چور” اور اس بات کا واضح اشارہ عمران خان کی طرف ہے جبکہ اس بار پر لوگوں کو جوتے مارتے بھی دیکھا جسکتا ہے.


    صحافی ملک رمضان اسراء نے اس وائرل ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ؛ "یہ لندن میں ہورہا ہے جبکہ آپ کو یاد ہوگا کہ یہ سب کچھ پی‌ ٹی آئی نے خود شروع کیا لہذا ان کے پاس دوسروں اس کا الزام دینے کا جواز نہیں ہے.” تاہم خیال رہے کہ یہ لندن میں نواز شریف کے بیٹوں کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کرنے آئے پی ٹی آئی کے کارکنان کو جواب دینے کیلئے کیا گیا کہ جبکہ ایک طرف پی ٹی آئی کے کارکنان ہیں تو دوسری طرف مسلم لیگ ن کے کارکنان ہیں یہ دونوں کارکنان آمنے سامنے دکھائی دے رہے ہیں جبکہ لندن پولیس کو دیکھا جاسکتا کہ کسی بھی غیریقینی صورت کو روکنے کیلئے درمیان میں کھڑی ہے.

    معتدد صارفین نے اس ٹرینڈ کا خود عمران خان اور انکی جماعت تحریک انصاف کو اس کا ذمہ دار ٹہرایا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ اس سب کی پہلی ذمہ داری خود پی ٹی آئی پر عائد ہوتی ہے کیونکہ اس بدتمیزی کی شروعات انہوں نے کی ہے اور اب اس کے جواب میں ان کو جوابا یہ کچھ دیا جارہا ہے. واضح رہے اس دوران عمران خان تصاویر کے بینر کے ساتھ تھیوز یعنی چور بھی لکھا ہوا ہے اور مسلم لیگ کے کارکنان گھڑی چور اور ابسولوٹلی چور چور کے نعرے بھی لگا رہے ہیں.

  • امریکہ کو چین کے ساتھ تنازع میں نہیں گھسیٹا جائے گا. امریکن صدر جوبائیڈن

    امریکہ کو چین کے ساتھ تنازع میں نہیں گھسیٹا جائے گا. امریکن صدر جوبائیڈن

    امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ امریکہ کو چین کے ساتھ تنازع میں نہیں گھسیٹا جائے گا۔

    امریکی صدر جو بائیڈن نے جاپان اور جنوبی کوریا کے رہنماؤں سے ملاقات کی تاکہ شمالی کوریا کے جوہری اور بیلسٹک میزائل پروگراموں سے لاحق خطرے کے متعلق ان کے ردعمل کو مربوط کیا جا سکے ۔ انہوں نے چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ اپنی اگلی براہ راست ملاقات کے حوالے سے بحرالکاہل کے علاقے میں چین کے جارحانہ انداز کو سنبھالنے سے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لیے بھی تبادلہ خیال کیا۔ بائیڈن نے جاپانی وزیر اعظم فومیو کشیدا اور جنوبی کوریا کے صدر یون سیوک یول سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ اس کے بعد تینوں رہنما کمبوڈیا میں ایسٹ ایشیا سمٹ کے موقع پر ایک ساتھ بیٹھے۔

    ملاقات میں بائیڈن نے کہا کہ ہمیں حقیقی چیلنجز کا سامنا ہے لیکن ہماری قومیں پہلے سے کہیں زیادہ متحد ہیں۔ یون اور کشیدا نے شمالی کوریا کی طرف سے جارحیت کے مظاہروں پر تبادلہ خیال کیا۔ یاد رہے شمالی کوریا نے حالیہ ہفتوں میں درجنوں میزائل داغے ہیں۔ اسی دن اس سے پہلے بائیڈن نے ایشیائی رہنماؤں کو بتایا کہ امریکہ اور چین کے درمیان رابطے کی لائنیں تنازعات کو روکنے کے لیے کھلی رہیں گی۔یہ بات انہوں نے تین سربراہی اجلاسوں میں سے پہلے اجلاس کے اختتام پر کی۔ اس ہفتے ہونے والے اس اجلاس میں کئی عالمی رہنما شریک تھے۔ کمبوڈیا میں آسیان سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بائیڈن نے کہا کہ امریکہ چین کے ساتھ مقابلہ جاری رکھے گا اور اس کے انسانی حقوق کے ریکارڈ پر کھل کر تنقید کرے گا۔ اس دوران انہوں نے آبنائے تائیوان میں امن کی اہمیت اور بحیرہ جنوبی چین میں جہاز رانی کی آزادی کو یقینی بنانے پر زور دیا۔

    وائٹ ہاؤس نے ایک بیان میں کہا کہ بائیڈن نے یوکرین میں روسی فوجی کارروائی کی بھی مذمت کی، جسے انہوں نے "درندگی اور وحشیانہ حملہ” قرار دیا۔ انہوں نے شمالی کوریا کے میزائل تجربات کے خطرے پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے میانمار کے فوجی حکمرانوں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اس امن منصوبے پر قائم رہیں جس پر انہوں نے جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی ایسوسی ایشن کے ساتھ اتفاق کیا ہے۔ چین کے حوالے سے بائیڈن نے کہا کہ "امریکہ بھرپور طریقے سے مقابلہ کرے گا اور ساتھ ہی ساتھ مواصلات کی لائنوں کو بھی کھلا رکھے گا اور اس بات کو یقینی بنائے گا کہ یہ مقابلہ تنازعہ میں تبدیل نہ ہو۔”

    جنوب مشرقی ایشیا اس ہفتے بالی انڈونیشیا میں جی 20 سربراہی اجلاس کی میزبانی بھی کرے گا ۔ اس اجلاس سے قبل بائیڈن اقتدار سنبھالنے کے بعد پہلی بار اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے۔ یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوگی جب دونوں بڑی قوتوں کے تعلقات دہائیوں میں اپنی نچلی ترین سطح پر پہنچ چکے ہیں۔ اس ہفتے کے آخر میں بنکاک میں ہونے والے ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن (APEC) فورم اور اسی طرح بالی میں ہونے والی بات چیت میں توقع کی جارہی ہے کہ یوکرین جنگ کا موضوع سب سے اوپر رہے گا۔ بات چیت میں عالمی ماحولیاتی وعدوں، غذائی تحفظ، آبنائے تائیوان میں کشیدگی، بحیرہ جنوبی چین کی صورتحال اور شمالی کوریا کے میزائل تجربات پر بھی بات چیت ہوگی۔

    اٹھارہ ممالک، جن کی معیشت دنیا کی کل معیشت کے نصف کے برابر ہے، نے اتوار کے روز مشرقی ایشیا کے سربراہی اجلاس میں شرکت کی۔ ان ممالک میں جاپان، جنوبی کوریا، چین، بھارت، روس، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے ساتھ جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان) کے ممالک بھی شامل ہیں۔ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سربراہی اجلاس میں صدر ولادیمیر پوٹن کی نمائندگی کریں گے۔ لاوروف نے اتوار کے روز مغرب پر الزام لگایا ہے کہ وہ دنیا کے اس اہم حصے میں چینی اور روسی مفادات کو نقصان پہنچانے کے لیے جنوب مشرقی ایشیا کو عسکری شکل دے رہا ہے۔

    انہوں نے نوم پنہ میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکہ اور نیٹو میں اس کے اتحادی اس میدان کو کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بائیڈن کی ہند-بحر الکاہل خطے کے لیے حکمت عملی، جسے امریکی صدر نے میٹنگ کے دوران بھرپور طریقے سے فروغ دینے کی کوشش کی، علاقائی تعاون کے "جامع ڈھانچے” کو نظر انداز کرنے کی ایک کوشش ہے۔ ایک الگ پریس کانفرنس میں آسٹریلیا کے وزیر اعظم ٹونی الباسینی نے کہا کہ گزشتہ روز چینی وزیر اعظم لی کی چیانگ کے ساتھ ان کی مختصر بات چیت تعمیری اور مثبت تھی، جس سے شی جنگ پنگ کے ساتھ ان کی باضابطہ سربراہی ملاقات کی توقعات بڑھ گئی ہیں۔ چین کے ساتھ آسٹریلیا کے تعلقات گزشتہ چند سالوں میں خراب ہوئے ہیں۔ الباسینی نے مزید کہا کہ میں نے چین کے ساتھ تعلقات کے بارے میں کئی بار کہا ہے کہ ہمیں جہاں بھی ممکن ہو تعاون کرنا چاہیے… بات چیت ہمیشہ اچھی چیز ہوتی ہے۔

  • جوائے لینڈ کی پاکستان میں ریلیز پر پابندی

    جوائے لینڈ کی پاکستان میں ریلیز پر پابندی

    جوائے لینڈ پاکستان کی واحد ایسی فلم ہے جسے کانزفلمی میلے میں پذیرائی ملی ہے. کانز فلمی میلے میں جب اس فلم نے ایوارڈ جیتا تو پاکستانیوں نے اصرار کیا کہ فلم یہاں بھی ریلیز ہونی چاہیے. فلم کے ڈائریکٹر صائم صادق نے اعلان کیا کہ یہ فلم پاکستان میں‌ریلیز ہوگی. 18 نومبر کو پاکستان کے سینما گھروں میں‌ جوائے لینڈ ریلیز ہونے جا رہی تھی شائقین فلم کی ریلیز کا بے چینی سے انتظار کررہے تھے لیکن ایکبار پھر انہیں مایوسی کا سامنا ہے کیونکہ فلم کی ریلیز پر پابندی لگ گئی ہے. فلم کی ریلیز پر سنسر بورڈ نے پابندی لگا دی ہے. کہا جا رہا ہے کہ سنسر بورڈ کو شکایات موصول ہوئیں کہ اس میں’انتہائی قابل اعتراض مواد‘ ہے جس پر بورڈ نے پابندی لگا دی ہے.یاد رہے کہ

    پاکستان کی وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے 11 نومبر کو جاری ہونے والے ایک حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ملک کے سنسر بورڈ نے فلم کی ریلیز کے لیے گرین سگنل دے دیا تھا لیکن اب اس نے پاکستان بھر میں فلم کی نمائش کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔یاد رہے کہ فلم کو سرمد کھوسٹ‌نے پرڈیوس کیا ہے، علینہ خان ، ثروت گیلانی و دیگر نے اہم کردار کئے ہیں پاکستان میں اس فلم کی ریلیز کا بے چینی سے انتظار تھا لیکن اب اس فلم کی ریلیز پر پابندی عائد کردی گئی ہے.

  • ثانیہ اور شعیب ایک پروگرام کے لئے اکٹھے ، طلاق کی خبریں بھی سرگرم، مداح کنفیوژ

    ثانیہ اور شعیب ایک پروگرام کے لئے اکٹھے ، طلاق کی خبریں بھی سرگرم، مداح کنفیوژ

    ہندوستانی ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا اور پاکستانی کرکٹر اور ان کے شوہر شعیب ملک حال ہی میں اپنی طلاق کی خبروں کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔ اگرچہ جوڑے نے ابھی تک کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے۔ ان کی علیحدگی کی افواہوں کے درمیان ہی یہ جوڑا اب ایک رئیلٹی شو کے لیے اکٹھا ہو گیا ہے۔ شو کے اعلان نے مداحوں کو الجھن میں ڈال دیا ہے۔ان کے شو کا اعلان او ٹی ٹی پلیٹ فارم کے انسٹاگرام ہینڈل پر کیا گیا۔ فرسٹ لک پوسٹر لانچ کیا گیا جس میں ثانیہ اور شعیب دیکھے جا سکتے ہیں۔ دونوں کو مسکراتے ہوئے اور پس منظر میں برج خلیفہ کے نظارے کے ساتھ پوز دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔ تاہم ان دونوں نے ابھی تک اپنے متعلقہ انسٹاگرام ہینڈلز پر پوسٹر شیئر نہیں کیا ہے۔ پوسٹر کی رونمائی کے فوراً بعد ان کے کچھ مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا۔ ایک مداح نے

    لکھا بہت اچھا لگا دل خوش ہو گیا آپ دونوں کو ساتھ دیکھ کر، ایک اور مداح نے تبصرہ کیا براہ کرم کبھی الگ نہ ہوں، آپ ایک ساتھ اچھے لگتے ہیں. بہت سارے مداحوں نے کہا کہ شاید طلاق کی خبریں پبلسٹی سٹنٹ ہیں ایک صارف نے لکھا کہ طلاق تشہیر کے مقاصد کے لیے تھی؟ایک اورصارف نے لکھا میرے خیال میں اس پروگرام کی بہت پہلے شوٹنگ کی گئی تھی لیکن اب ریلیز کیا جا رہا ہے شو متاثر نہ ہو اسلئے یہ دونوں اپنی طلاق کا اعلان نہیں کررہے.یاد رہے کہ حال ہی میں شعیب کے ایک دوست نے دعویٰ کیا کہ یہ جوڑا الگ ہو چکا ہے ان کی طلاق ہو چکی ہے اس سے زیادہ میں کچھ نہیں کہہ سکتا.

  • بونی کپور سری دیوی کی وفات کے بعد دبئی میں کس حال میں رہے؟‌

    بونی کپور سری دیوی کی وفات کے بعد دبئی میں کس حال میں رہے؟‌

    بونی کپور اور سری دیوی بالی وڈ کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی جوڑیوں میں سے ایک تھے۔ حال ہی میں ایک چیٹ شو کے دوران بونی نے اپنی اہلیہ کے انتقال کے بارے میں کھل کر بتایا کہ انہیں کن حالات سے گزرنا پڑا۔
    انہوں نے کہا کہ سری دیوی بالی وڈ کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی اداکاراؤں میں سے ایک تھیں۔ اگرچہ وہ اب ہم میں نہیں ہیں لیکن مداح اب بھی انہیں یاد کرتے ہیں۔ بونی نے کہا کہ سری دیوی کے انتقال کے بعدہم سب کی زندگیوں میں بہت تبدیلی آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ جب سری دیوی کا انتقال ہوا تو وہ بہت زیادہ دباؤ میں تھے۔انہوں نے یہ بھی یاد کیا کہ کس طرح سری دیوی نے انہیں سگریٹ نوشی چھوڑنے کے لیے کہا تھا۔ لیکن ایک وقت ایسا بھی آیا جب سری دیوی کی موت ہوئی تو انہیں لگا کہ وہ ایک بار

    پھر سیگریٹ نوشی کی طرف مائل ہوجائیں گے . انہوں نے مزید کہا کہ جب اداکارہ کا انتقال ہوا تو وہ 3-4 دن دبئی میں تھے اور پریشانی اور اکیلے پن کے عالم میں ان کا دل کیا کہ وہ سیگریٹ نوشی شروع کر دیں لیکن انہوں نے سوچاکہ بیوی سے محبت کا تقاضا ہے کہ میں سیگریٹ نوشی نہ کروں. لہذا میں نے سگریٹ نوشی نہیں‌کی اور آج تک سگریٹ کو ہاتھ نہیں‌لگایا. بونی کپور نے انکشاف کیا کہ انہوں نے 2006 میں سگریٹ نوشی دوبارہ شروع کی تھی جب ان پر شدید مالی دباؤ تھا اور وہ لندن میں تھے۔ بونی نے کہا کہ 2016 میں ڈاکٹروں نے انہیں سگریٹ نوشی ترک کرنے کو کہا تھا اور اس وقت سری دیوی نے ان سے پوچھا کیا مجھ سے محبت نہیں‌کرتے ؟‌بس پھر اسکے بعد سگریٹ نوشی بالکل ترک کر دی.

  • شاہ رخ خان کا بڑا دعوی

    شاہ رخ خان کا بڑا دعوی

    کچھ سٹارز ایسے ہوتےہیں کہ ان کا سٹار ڈم کبھی بھی ختم نہیں‌ہو سکتا ، اور شاہ رخ خان کا شمار ایسے ہی اداکاروں میں ہوتا ہے. ان کو فلم انڈسٹری میں‌ تیس سال کا عرصہ بیت چکا ہے کہ لیکن آج بھی ان کے مداح ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے بے تاب رہتے ہیں اور ان کی فلموں کی ریلیز کے منتظر رہتے ہیں. شاہ رخ خان کے مداحوں کی تعداد صرف ہندوستان تک محدود نہیں ہے بلکہ یہ پوری دنیا میں پھیلی ہوئی ہے۔ ویسے تو وہ کافی عرصے سے سلور اسکرین سے دور ہیں لیکن ان کی تین فلمیں پٹھان، ڈنکی اور جوان ریلیز کے لئے تیار ہیں.حال ہی میں شاہ رخ خان سے سوال ہوا کہ کافی برس کے بعد آپ کی ایک ہی سال میں تین فلمیں‌ریلیز ہو رہی ہیں تو کچھ نروس ہیں تو

    انہوں نے جواب دیا کہ نہیں‌اور نہ ہی نروس ہونے کی ضرورت ہے کیونکہ میری جتنی بھی فلمیں ریلیز ہونے جا رہی ہیں یہ سب کی سب سپر ہٹ ہو نے جا رہی ہیں . انہوں نے کہا کہ میں اپنے مداحوں کے لئے ہی دن رات کام کرتا ہوں . میں کسی قسم کا کوئی غرور والا بیان نہٰں دے رہا لیکن میرا ماننا ہے کہ میں اپنے مداحوں کے مزاج کے مطابق فلمیں بناتا ہوں. اداکار نے کہا کہ وہ بچپن سے ہی خود پر اعتماد رکھتے تھے اور یہی اعتماد آج تک ساتھ ہے . یاد رہے کہ شاہ رخ خان کی اگلے برس تین فلمیں ریلیز ہونے جا رہی ہیں پٹھان، ڈنکی اور جوان.

  • جیا بچن ماہواری کے دوران آؤٹ ڈور شوٹ پر آنے والی مشکلات کے بارے میں بول پڑیں

    جیا بچن ماہواری کے دوران آؤٹ ڈور شوٹ پر آنے والی مشکلات کے بارے میں بول پڑیں

    نویا نویلی نندا اپنے پوڈ کاسٹ شو ”واٹ دی ہیل نویا” میں ایک اور ایپی سوڈ میں جیا بچن نے کیں کچھ اپنے دل کی باتیں . یہ وہ شو ہے جس میں جیا بچن اور ان کی بیٹی شویتا باقاعدگی سے نظر آتی ہیں . اس شو میں جیا اپنی ذاتی زندگی کے تجربات شیئر کرتی ہیں۔ اس بار انہوں نے ماہواری کے حوالے سے بات کی اور کہا کہ جب مجھے پیریڈز آتے تھے تو میرے لئے یہ عجیب اور شرمناک ہوتا تھا۔کیونکہ جب ہم باہر کام کرتے تھے، ہمارے پاس کوئی (وینٹی) وین نہیں تھی جھاڑیوں کے پیچھے جانا پڑتا تھا۔ یہاں تک کہ بیت الخلاء بھی نہیں تھے۔اس لئے یہ عجیب اور شرمناک محسوس ہوتا تھا۔ اس کے علاوہ پلاسٹک کے تھیلے ساتھ لے جانے پڑتے تھے .جیا بچن نے اپنی شوٹنگ کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے اس حوالے سے بہت ساری باتیں مداحوں کے ساتھ شئیر کیں. یاد رہے کہ اسی

    پوڈ کاسٹ شو میں جیا نے یہ بھی کہا تھا کہ اگر نویا شادی کے بغیر بھی بچہ پیدا کر لے تو انہیں کوئی اعتراض نہیں ہو گا . جیا بچن بہت جلد اداکارہ عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ کے ساتھ فلم راکی ​​اور رانی کی پریم کہانی میں نظر آئیں گی۔ شوٹنگ مکمل ہو چکی ہے۔ فلم میں دھرمیندر بھی ہیں۔ جیا اور دھرمیندر دونوں ایک ساتھ پہلے بھی کام کر چکے ہیں۔

  • کیا شاہ رخ خان کو ممبئی ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے روکا؟

    کیا شاہ رخ خان کو ممبئی ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے روکا؟

    آج یہ خبر گردش کرتی رہی کہ بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کو آج مبینہ طور پر کسٹم حکام نے ممبئی کے چھترپتی شیواجی مہاراج انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روکا، ان کے قبضے سے مہنگی گھڑیوں کے کور برآمد ہوئے.خبریں یہ بھی چلتی رہیں کہ شاہ رخ خان کے پاس 18 لاکھ روپے کی لگژری گھڑیوں کے کور تھے. تاہم تازہ ترین رپورٹس بتاتی ہیں کہ شاہ رخ خان کو ممبئی ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے نہیں روکا۔ ٹائمز آف انڈیا کی طرف سے شائع ہونے والی رپورٹس کے مطابق ممبئی ایئرپورٹ کے ایک سینئر کسٹم افسر نے ان افواہوں کو غلط قرار دیا۔ انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ شاہ رخ خان کو کسی قسم کا جرمانہ ادا کرنے کا نہیں کہا گیا ہم نے شاہ رخ خان اور ان کی ٹیم

    سے صرف یہ کہا تھا کہ وہ جو سامان لے کر جا رہے ہیں اس کے لیے ڈیوٹی ادا کریں۔ یوں کسٹًم حکام کی جانب سے پھیلی خبروں کی تردید کے بعد افواہوں نے دم توڑ دیا ہے. یاد رہے کہ شاہ رخ خان کی فلم پٹھان جلد ہی ریلیز ہونے جا رہی ہے اس حوالے سے ان کا کہنا ہےکہ مجھے بہت یقین ہے کہ میں‌نے ایک اچھی چیزبنائی ہے جو کہ شائقین کو بے حد پسند آئیگی . میں نے اپنی پوری کوشش کی ہے باقی مداح ہی دیکھ کر بتائیں گے کہ فلم کیسی ہے.

  • اکشے کمار نے اپنی خاموشی توڑ دی اور بتا دیا کہ  وہ ہیرا پھیری 3 کا حصہ کیوں نہیں بنے؟

    اکشے کمار نے اپنی خاموشی توڑ دی اور بتا دیا کہ وہ ہیرا پھیری 3 کا حصہ کیوں نہیں بنے؟

    جب سے خبر آئی ہے کہ ہیرا پھیری تھری میں اکشے کمارکا کردار کارتک آریان کریں گے اور ان کے ساتھ پاریش راول اور سنیل شیٹی ہوں گے تب سے اکشے کمار ہیں خبروں میں‌، اور سوال ہو رہے ہیں‌کہ آخر اکشے کمار کیوں نہیں ہیں‌ ہیرا پھیری تھری میں . اکشے کمار نے اس پر اپنی خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ ہیرا پھیری کے ساتھ میری بہت ساری یادیں جڑی ہوئی ہیں.انہوں نے بتایا کہ ہیرا پھیری تھری کی انہیں پیشکش ہوئی تھی لیکن وہ اسکرپٹ سے مطمئن نہیں تھے اور اسی وجہ سے انہوں نے یہ فلم کرنے سے انکار کر دیا .یاد رہے کہ ہہرا پھیری پہلی بار 2000 میں ریلیز ہوئی تھی اور

    اسے پریہ درشن نے ڈائریکٹ کیا تھا اور نیرج وورا نے لکھا تھا۔ اس میں اکشے کمار، سنیل شیٹی، پاریش راول، تبو، اوم پوری اور گلشن گروور نے اداکاری کی تھی۔ اس فلم کا پلاٹ دو کرایہ داروں، راجو اور شیام اور ایک مالک مکان بابو راؤ کے گرد گھومتا ہے، جنہیں پیسوں کی اشد ضرورت ہوتی ہے۔ اسی طرح سے اس فلم کا سیکوئل پھر ہیرا پھیری 2006 میں ریلیز ہوئی۔یاد رہے کہ مداح اکشے کمار کو ہیرا پھیری تھری میں دیکھنے کے خواہشمند ہیں لیکن اکشے نے کنفرم کر دیا ہے کہ وہ اس فلم کا حصہ نہیں‌بنیں گے کیونکہ وہ اس فلم کے سکرپٹ سے مطمئن نہیں ہیں‌.

  • بی پاشا باسو کے گھر بیٹی کی پیدائش

    بی پاشا باسو کے گھر بیٹی کی پیدائش

    بالی وڈ اداکارہ بپاشا باسو کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے اس خوبصورت جوڑے نے سوشل میڈیا پوسٹ کے زریعے اپنے مداحوں کے ساتھ اس خوشخبری کا اعلان کیا . بی پاشا نے اپنی بیٹی کا نام دیوی رکھا ہے. جیسے ہی اس جوڑے نے سوشل میڈیا پر یہ خبر شئیر کی تو انہیں مداحوں اور دوستوں ساتھیوں کے مبارکباد کے پیغامات موصول ہونا شروع ہو گئے. ان کی ساتھی اداکارہ دیا مرزا نے لکھا کہ اس دنیا میں خوش آمدید ننھی پری آپ کے لئے بہت پیار اور محبت . میں آپ سے ملنے کا انتظار نہیں کر سکتی. اداکارہ و گلوکارہ سوفی چوہدری نے لکھا کہ اب تک کی بہترین بہترین خبر، میں آپ دونوں کےلئے بہت خوش ہوں، خدا آپ کے اس ننھے فرشتے کو سلامت

    رکھے۔ تنیشا مکھرجی نے لکھا بہت بہت مبارک ہو، آپ کو بہت ساری خوشیاں نصیب ہوں. ٹی وی اداکارہ سوربھی جیوتی نے لکھا ’’مبارک ہو‘‘ میں آپ کے لئے بہت خوش ہوں۔ بی پاشا نے سوشل میڈیا پر اپنی بیٹی کے پیروں کی تصویر شیئر کی اس تصویر میں انہیں نومولود کے پاؤں پکڑے ہوئے دیکھا گیا۔ انہوں نے اپنی پوسٹ کا عنوان دیا "مبارک”۔بی پاشا باسو نے سوشل میڈیا پر ہی مداحوں کو اپنے حمل کی اطلاع دی اور بیٹی کی پیدائش کی بھی اطلاع سوشل میڈیا پر دی.