Baaghi TV

Author: +9251

  • اوگرا نے نومبر کے لیے درآمدی آر ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

    اوگرا نے نومبر کے لیے درآمدی آر ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

    اوگرا نے نومبر کے لیے درآمدی آر ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔

    اوگرا نے اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق نومبر میں سوئی ناردرن سسٹم کے لیے آر ایل این جی کی فی یونٹ قیمت ترسیل میں 31925 0.ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی کمی کی گئی ہے اسی طرح سوئی سدرن سسٹم پر آر ایل این جی کی قیمت ترسیل میں0.32974 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی کمی کردی گئی ہے۔

    نوٹی فکیشن کے مطابق سوئی ناردرن سسٹم پر آر ایل این جی کی نئی قیمت ترسیل 13.3888 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی جب کہ قیمت تقسیم 14.4387 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔ سوئی سدرن سسٹم پر آر ایل این جی کی نئی قیمت 13.0157 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر جب کہ قیمت تقسیم 14.8105 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عمران خان کےدونوں بیٹےگھرمگرکوئی اورباہر :نیاآرمی چیف،لندن پلان،ایکسٹینشن،لانگ مارچ
    غلام محمود ڈوگرکی معطلی کے بعد سی سی پی اولاہورکیلئے 3 ناموں پر غور شروع
    شیرشاہ کباڑمارکیٹ میں آتشزدگی، کروڑوں مالیت کا سامان جل کر خاکستر

    سوئی ناردرن سسٹم پر اکتوبر میں آر ایل این جی کی قیمت ترسیل 13.7080 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی اور قیمت تقسیم 14.7850 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔ سوئی سدرن سسٹم پر اکتوبر میں آر ایل این جی کی قیمت13.3454 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یوتھی اور قیمت تقسیم 15.1865 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔

    پاکستان میں سیاسی عدم استحکام انارکی کا باعث بن سکتا ہے۔ ماہرین
    پی ٹی آئی لانگ مارچ کا دوبارہ آغاز؛ لیکن سڑکیں بند ہونے سے عوام پریشان
    جیت میں ہار میں، خوشی میں غم میں ہم ایک ہیں،شاداب خان

  • اکشے کمار اور آیوشمان کھرانہ آمنے سامنے

    اکشے کمار اور آیوشمان کھرانہ آمنے سامنے

    آیوشمان کھرانہ نوجوان نسل کے نمائندہ فنکار ہیں وہ فلم ایک ایکشن ہیرو کی ریلیز کی تیاری کر رہے ہیں، جو 2 دسمبر 2022 کو ریلیز ہونے جا رہی ہے. انیرودھ آئیر کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں آیوشمان ایک ایسے کردار میں نظر آئیں گے جو انہوں نے اس سے پہلے کبھی نہیں کیا. چند روز قبل آیوشمان نے فلم کی پہلی جھلک کی نقاب کشائی کی اور کیپشن میں لکھا، "پھٹا پوسٹر اور نکلا ایکشن ہیرو. کہا جا رہا ہے کہ اس فلم میں اکشے کمار بھی نظر آئیں گے .اکشے کمار ہندی سنیما کے اصل ایکشن ہیرو مانے جاتے ہیں .آیوشمان اور اکشے کمار پہلی بار ایک دوسرے کے ساتھ بڑی سکرین شئیر کررہے ہیں ان دونوں کے مداح انہیں ایک ساتھ دیکھنے کےلئے بےتاب دکھائی دے رہے ہیں. یاد رہے کہ آیوشمان کو حال

    ہی میں انوبھوتی کشیپ کے ڈاکٹر جی میں راکل پریت سنگھ کے ساتھ مرکزی کردار میں دیکھا گیا تھا۔ یہ فلم 14 اکتوبر 2022 کو ریلیز کی گئی تھی اور ناقدین نے اس فلم کو بہت سراہا تھا.آیوشمان اداکارہ اننیا پانڈے کے ساتھ فلم ڈریم گرل 2 میں بھی ننظر آئیں گے۔ فلم کی ہدایت کاری راج شاندلیا نے کریں گے اور پرڈیوس ایکتا کپور کریں گی یہ فلم 29 جون 2023 کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے جا رہی ہے۔دوسری طرف اکشے کے پاس اوہ مائی گاڈ ہے.

  • ایلون مسک نے ٹوئٹر خریدنے کے بعد کمپنی کے دیوالیہ ہونے کا امکان ظاہر کر دیا

    ایلون مسک نے ٹوئٹر خریدنے کے بعد کمپنی کے دیوالیہ ہونے کا امکان ظاہر کر دیا

    ایلون مسک نے ٹوئٹر خریدنے کے بعد کمپنی کے دیوالیہ ہونے کا امکان ظاہر کر دیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایلون مسک نے ملازمین کو بھیجی گئی ایک ای میل میں کہا ہے کہ کمپنی کو ہنگامی بنیادوں پر 8 ڈالرز کا سبسکرپشن پلان ٹوئٹر بلیو میں پیش رفت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ملازمین کو کہا کہ اس وقت ٹوئٹر پر مشکل وقت ہے اور کمپنی کی معاشی صورتحال اچھی نہیں ہے جس کی وجہ سے دیوالیہ ہونے کا بھی خدشہ ہے۔

    ایلون مسک نے ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی سہولت ختم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین ہر ہفتے کم از کم 40 گھنٹے آفس میں کام کریں گے اور گھروں سے صرف اسی وقت کام کرنا ممکن ہو گا جب وہ خود اس کی اجازت دیں گے۔ انہوں نے ملازمین کو کہا کہ کمپنی کی کم از کم 50 فیصد آمدنی سبسکرپشن کے زریعے ہونی چاہیے اور اشتہاری بزنس پر کم سے کم انحصار کیا جانا چاہیے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عمران خان کےدونوں بیٹےگھرمگرکوئی اورباہر :نیاآرمی چیف،لندن پلان،ایکسٹینشن،لانگ مارچ
    غلام محمود ڈوگرکی معطلی کے بعد سی سی پی اولاہورکیلئے 3 ناموں پر غور شروع
    شیرشاہ کباڑمارکیٹ میں آتشزدگی، کروڑوں مالیت کا سامان جل کر خاکستر

    واضح رہے کہ ٹوئٹر کی ملکیت ایلون مسک کے پاس جانے کے بعد سے کچھ بڑی کمپنیوں نے سوشل میڈیا نیٹ ورک کو اشتہارات دینا بند کر دیئے ہیں اور کمپنی پر قرضوں کا بوجھ بڑھ گیا ہے۔ جبکہ ٹوئٹر کے نئے مالک ایلون مسک نے کمپنی کے آدھے ملازمین کو برطرف کرنے کا دفاع کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے پاس ‘کوئی چارہ نہیں تھا’ کیونکہ ٹوئٹر کو روزانہ چار ملین ڈالر سے زیادہ کا نقصان ہو رہا ہے۔ دوسری طرف ٹو‏ئٹر کے سیفٹی اور اخلاقی اصول کے سربراہ یوئل روتھ کی طرف سے ایک ٹویٹ میں ‘کمپنی بھر میں تقریباً 50 فیصد کمی’ کا حوالہ دیا گیا ہے۔ لیکن ایلون مسک نے کہا کہ مواد کے موڈریشن (یعنی اسے اعتدال پسند بنانے) کے معاملے میں سوشل میڈیا کمپنی کے عہد میں ‘کوئی تبدیلی بالکل نہیں ہوئی ہے۔’

  • کراچی؛ پولیس مقابلے میں ایک انتہائی مطلوب ڈاکو ہلاک

    کراچی؛ پولیس مقابلے میں ایک انتہائی مطلوب ڈاکو ہلاک

    شہر قائد کے علاقے گلبرگ بلاک 12 میں پولیس مقابلے میں تین ڈاکوؤں کی ہلاکت کے سلسلے میں انکشاف ہوا ہے کہ ان میں سے ایک سندھ پولیس کو انتہائی مطلوب تھا۔

    ہلاک ملزم درجنوں وارداتوں میں پولیس کو مطلوب غلام یاسین بھیو ہے، جس پر ایک کروڑ روپے انعام کی سفارش کی گئی تھی۔ ملزم غلام یاسین بھیو پر بھاری انعام زندہ یا مردہ گرفتاری پر تھا۔ہلاک ملزم کے خلاف مختلف تھانوں میں 53 مقدمات درج ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف کار لفٹنگ، اسنیچنگ، ڈکیتی اور پولیس مقابلوں کے مقدمات تھے۔ ملزم پر دہشت گردی، فراڈ، غیرقانونی اسلحہ کے مقدمات بھی تھے۔ اس کے علاوہ ہلاک ملزم کے خلاف سندھ بھر میں مقدمات درج تھے، جن میں گلشن اقبال میں 9، شارع فیصل میں 8، عزیزبھٹی میں 8، گلستان جوہر میں 6، سچل میں 4، بہادرآباد میں 3، سکھر اے سیکشن میں 2 اور سہراب گوٹھ تھانے میں 2 مقدمات درج تھے۔

    دوسری جانب ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس نے ٹیکنیکل بنیادوں پر ٹارگٹڈ ایکشن لیتے ہوئے کراچی شہید ملت کے علاقے میں ایک بنگلے سے بچے کو اسپتال منتقل کرنے والی خاتون اور اس کے بیٹے کو گرفتارکرلیا۔ خاتون کی شناخت ثمرین جاوید اور بیٹے کی شناخت فرحان جاوید کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مقتول لڑکے کی شناخت آفتاب کے نام سے ہوئی ہے، جس کا آبائی تعلق پنجاب سے تھا ۔پولیس نے لڑکے کی تشدد زدہ لاش کو اسپتال لے جانیوالی کار بھی قبضے میں لے لی۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ماں اور بیٹے کی جانب سے تشدد کا اعتراف کرلیا گیا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عمران خان کےدونوں بیٹےگھرمگرکوئی اورباہر :نیاآرمی چیف،لندن پلان،ایکسٹینشن،لانگ مارچ
    غلام محمود ڈوگرکی معطلی کے بعد سی سی پی اولاہورکیلئے 3 ناموں پر غور شروع
    شیرشاہ کباڑمارکیٹ میں آتشزدگی، کروڑوں مالیت کا سامان جل کر خاکستر

    پولیس کے مطابق تشدد کرنے والوں کا کہنا ہے کہ 20ہزار روپے کی چوری کے الزام میں بیلن سے مارا۔ رات میں بچے کی طبیعت خراب ہوگئی، گھر پر علاج کرنے کی کوشش کی۔ صبح صورتحال تشویشناک ہوئی تو اسپتال لے کر گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچے سے زیادتی کس نے کی، اس بات کا تاحال تعین نہیں ہوسکا۔ پولیس کے مطابق بچے کی لاش کے کیمیائی تجزیے اور ڈی این اے رپورٹ کا انتظار ہے ، جس کے بعد حتمی طور پر اس سے متعلق کچھ کہا جاسکتا ہے۔

  • سونی رازدان نے دئیے بیٹی کو کچھ اہم مشورے

    سونی رازدان نے دئیے بیٹی کو کچھ اہم مشورے

    عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی فیملی خوشی کے مارے پھولے نہیں سما رہی ، ہر فیملی ممبر رنبیر اور عالیہ کی بیٹی کو لیکر پرجوش ہے. عالیہ اور رنبیر کپور نے میڈیا کو ابھی اپنی بیٹی کی شکل نہیں‌دکھائی تاہم عالیہ کی والدہ سونی رازدان نے فلم اونچائی کی خصوصی اسکریننگ کے دوران پہلی بار اپنی پوتی کے بارے میں بات کی۔جب اس موقع پر ان سے سوال ہوا کہ کیا آپ اپنی بیٹی کو بچی کی پرورش یا اسکو سنبھالنے کےحوالے سے ٹپس دے رہی ہیں تو انہوں نے کہا کہ میں عالیہ کو بہت ساری ٹپس دے رہی ہوں ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ عالیہ ایک ماں ہیں ان کو بہت ساری نئی چیزوں سے گزرنا ہے اور وقت انہیں بہت کچھ سکھا بھی دے گا . نانی نے اپنی پوتی کو قدرت کی بہترین نعمت قرار دے دیا۔ہم بہت خوش ہیں کہ سب

    کچھ ٹھیک ہو گیا،انہوں نے اس موقع پر یہ بھی کہا کہ عالیہ بہت اچھی ماں ثابت ہوں گی. یاد رہے کہ عالیہ بھٹ کے حاملہ ہونے کی خبر جب انکے والد مہیش بھٹ کو ملی تو انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں اپنی زندگی کے ایک نئے کردار کو ادا کرنے جا رہا ہوں. جس کے لئے بہت زیادہ پرجوش ہوں.عالیہ بھٹ فلم راکی ​​اور رانی کی پریم کہانی میں نظر آنے کے علاوہ ہارٹ آف سٹون سے ہالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں.

  • میرا نام موسٹ وانٹڈ لسٹ میں اس لیے آیا کہ شہزدا اکبر کی بات نہیں مانی. میاں سلیم رضا

    میرا نام موسٹ وانٹڈ لسٹ میں اس لیے آیا کہ شہزدا اکبر کی بات نہیں مانی. میاں سلیم رضا

    میاں سلیم رضا نے دعوی کیا ہے کہ میرا نام موسٹ وانٹڈ لسٹ میں اس لیے آیا کہ شہزدا اکبر کی بات نہیں مانی،

    جج ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل کے مرکزی کردار میاں سلیم رضا نے اہم انکشافات کیے ہیں۔ نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے میاں سلیم رضا نے کہا کہ ’میرا نام موسٹ وانٹڈ لسٹ میں اس لیے آیا کہ شہزدا اکبر کی بات نہیں مانی، شہزاد اکبر کہتے تھے آپ نوازشریف کےخلاف گواہی دیں، میں نے یہ بات نہیں مانی، اب تنگ آگیا ہوں، میری زندگی اجیرن کردی گئی اور مجھے دہشتگرد بنادیا، مجھ پر ایک بھی مقدمہ نہیں مگر انتہائی مطلوب دہشتگرد بناکر میرا کاروبار اور ہر چیز ختم کردی ہے، میری بیٹی کی وفات ہوئی تو اس کے جنازے میں بھی شریک نہ ہوسکا’۔


    انہوں نے کہا کہ ’ کروڑوں روپے کے عوض ویڈیو خریدنے کا مجھ پر صرف الزام ہے، میرا ویڈیو سے کوئی تعلق نہیں، انہوں نے میرا نام ناصر بٹ کے ساتھ جوڑا، میرا اس ویڈیو سے کوئی تعلق نہیں، میرا قصور یہی ہے کہ نواز شریف کے خلاف بیان نہیں دوں گا جس وجہ سے آج انتہائی مطلوب دہشتگرد بن گیا ہوں‘۔

    میاں سلیم رضا کا کہنا تھا کہ ’میں 100 سے زیادہ پیشیوں پر نواز شریف کے ساتھ اسلام آباد گیا ہوں، جب نوازشریف جیل میں تھے تو ہر جمعرات کو ملنے جاتا تھا تو کبھی مل بھی لیتا تھا، اس وجہ سے نظروں میں آگیا جب کہ میری بدقسمتی ہے کہ ارشد ملک میرے گھر آئے اور کہا کہ نواز شریف کے ساتھ زیادتی ہوئی، مجھے سے دباؤ میں فیصلہ کرایا گیا، میں نے نوازشریف کو سزا دی، اب نیند نہیں آتی، نواز شریف سے معافی مانگنا چاہتا ہوں‘۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عمران خان کےدونوں بیٹےگھرمگرکوئی اورباہر :نیاآرمی چیف،لندن پلان،ایکسٹینشن،لانگ مارچ
    غلام محمود ڈوگرکی معطلی کے بعد سی سی پی اولاہورکیلئے 3 ناموں پر غور شروع
    شیرشاہ کباڑمارکیٹ میں آتشزدگی، کروڑوں مالیت کا سامان جل کر خاکستر

    انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’ایف آئی اے والوں نے کہا کہ نوازشریف کے خلاف گواہی دیں، مالی مدد دیں گے اور وفاق میں عہدہ دینگے، کاروبار میں بھی مدد دین گے جس پر میں نے کہاکہ مرجاؤں گا مگر نواز شریف کے خلاف گواہی نہیں ہوگا، اس کے نتیجے میں مجھے دہشتگرد بنادیا گیا۔ میاں سلیم رضا نے کہا کہ ’میرے پاس پریس میں آنے کےعلاوہ کوئی راستہ نہیں تھا، حکومت اور رانا ثنااللہ سے مطالبہ کرتا ہوں میرے کیس کی اسپیشل انویسٹی گیشن کی جائے، میں واپس پاکستان آنا چاہتا ہوں مجھے لہٰذا موقع دیا جائے‘۔

  • سندھ کابینہ نے کراچی میں بلدیاتی الیکشن مزید 90 روز کی تاخیر سے کرانے کی منظوری دے دی

    سندھ کابینہ نے کراچی میں بلدیاتی الیکشن مزید 90 روز کی تاخیر سے کرانے کی منظوری دے دی

    سندھ کابینہ نے کراچی میں بلدیاتی الیکشن مزید 90 روز کی تاخیر سے کرانے کی منظوری دے دی

    سندھ کابینہ نے مزید 90 روز کی تاخیر سے الیکشن کرانے کی تجویز منظور کرلی جس کے بعد کراچی ڈویژن میں بلدیاتی الیکشن ایک بار پھر ملتوی ہونے کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔ سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر آگاہ کردیا کہ کراچی میں بلدیاتی الیکشن مزید 3 ماہ تاخیر سے کرانے کی تجویز کابینہ نے منظور کی ہے۔

    سندھ حکومت کے لکھے گئے خط کے مطابق سندھ کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے 90 روز تاخیر کی تجویز کی منظوری دی۔
    الیکشن کمیشن نے کراچی بلدیاتی الیکشن کیس کی تاریخ تبدیل کردی خط کے مطابق سندھ کابینہ نے بلدیاتی ایکٹ 2013 کے اختیارات کے تحت منظوری دی ہے۔ اس سے قبل رواں ہفتے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے کراچی بلدیاتی انتخابات کیس کی تاریخ تبدیل کردی تھی۔ ذرائع کے مطابق ای سی پی نے کراچی بلدیاتی الیکشن کیس کی نئی تاریخ 15 نومبر مقرر کی ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی میں سینٹر فار پیس اینڈ ڈیولپمنٹ اورفریڈرک نعمان فاؤنڈیشن فار فریڈم کے تعاون سے اسٹیک ہولڈرز ڈائیلاگ کی تقریب منعقد کی گئی تھی تقریب میں شرکا نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ سندھ میں بلدیاتی حکومت کے نظام کو مستحکم کیا جائے، اس کے علاوہ انتخابات کے دوسرے مرحلے کو فوری طور پر شروع کیا جائے۔ جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر علی اصغر سیال نے کہا تھا کہ سیکیورٹی اہلکاروں کی کمی کی وجہ سے بلدیاتی انتخابات مزید دو مرحلوں میں ہو سکتے ہیں۔ تقریب میں رکن صوبائی اسمبلی، مقامی حکومت کے منتخب نمائندگان، چیف سیکیورٹی افسر، الیکشن کمیشن آف پاکستان کے نمائندگان اور میڈیا نے شرکت کی تھی

  • اکشے کمار نے ہیرا پھیری، ویلکم اور آوارہ پاگل دیوانہ کے سیکوئلز سے دستبرداری اختیار کر لی

    اکشے کمار نے ہیرا پھیری، ویلکم اور آوارہ پاگل دیوانہ کے سیکوئلز سے دستبرداری اختیار کر لی

    ہیرا پھیری، ویلکم اور آوارہ پاگل دیوانہ یہ وہ مشہور زمانہ فلمیں ہیں جنہیں آج بھی یاد کیا جاتا ہے اور دیکھا جاتا ہے. ان تینوں فلموں کے سیکوئلز دیکھنےکےلئے شائقین بےتاب ہیں. کہا جا رہا ہے کہ پرڈیوسر ساجد نڈیاڈ والا نے گزشتہ دنوں اکشے کمار کے آفس کے چکر لگائے اور ان کے سامنے ہیرا پھیری، ویلکم اور آوارہ پاگل دیوانہ کے سیکوئلز کے پرپورزل رکھے اور ان کو قائل کرتے رہے لیکن اکشے کمار قائل نہ ہو سکے اور انہوں نے تینوں فلموں کے سیکوئلز میں کام کرنے سے انکار کر دیا. کہا جا رہا ہے کہ ساجد نڈیاڈ والا اور اکشے کمار کی ملاقاتیں بے نتیجہ نکلی ہیں اور ساجد اب سوچ رہے ہیں کہ وہ کسی اور اداکار کے ساتھ فلمیں بنائیں . کارتک آریان کا نام ہیرا پھیری تھری کے لئے لیا جا رہا ہے. کہا جا رہا ہے کہ ہیرا پھیری، ویلکم اور آوارہ پاگل دیوانہ کے سیکوئل بنانے کےلئے ساجد نڈیاڈ والا نے اکشے کمار کو جو سکرپٹ سنائے انہیں وہ پسند نہیں آئےاور اکشے نے

    معذرت کرلی. کہا جا رہا ہے کہ اکشے کمار کا کہنا ہے کہ وہ اپنے مداحوں کے مزاج سے اچھی طرح واقف ہیں اور وہ صرف کسی بھی سپر ہٹ فلم کے سیکوئل میں کام کرنے کےلئے سکرپٹ‌پر کمپرومائز نہیں‌کر سکتے . یاد رہے کہ ہیرا پھیری، ویلکم اور آوارہ پاگل دیوانہ یہ وہ تینوں فلمیں ہیں جن کے سیکوئل ماضی میں بنائے گئے لیکن انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اس لئے پرڈیوسر کی کوشش تھی کہ کسی طرح‌سے اکشے کمار ہاں کر دیں لیکن انہوں نے ہیرا پھیری، ویلکم اور آوارہ پاگل دیوانہ کے سیکوئلز میں کام نہ کرنے کا کہہ کر ہمیشہ کے لئے اس باب کو بند کر دیا ہے.

  • بھول بھولیا 2  کے بعد کارتک آریان اکشے کمار سے ہیرا پھیری 3 بھی چھین لیں گے؟

    بھول بھولیا 2 کے بعد کارتک آریان اکشے کمار سے ہیرا پھیری 3 بھی چھین لیں گے؟

    کارتک آریان جو سوشل میڈیا کے شوقین ہیں اور اس وقت شہر کے مصروف ترین اداکاروں میں سے ایک ہیں۔ بھول بھولیا 2 کی کامیابی کے بعد کارتک کئی پروجیکٹس کے لیے بیک ٹو بیک شوٹنگ کر رہے ہیں۔ کارتک اپنی ٹھوس اداکاری اور مداحوں کی جانب سے ملنے والے زبردست پیار کی وجہ سے خاصے فلم میکرز کی اولین چوائس بن گئے ہیں. کہا جا رہا ہے کہ یہ اداکار ہیرا پھیری تھری میں نظر آئیں گے. ہیرا پھیری تھری وہ فلم ہے جس کا بےچینی سے انتظار کیا جا رہا ہے. ہیرا پھیری جس میں اکشے کمار ،پاریش راول اور سنیل شیٹی نے کام کیا تھا اسے آج تک پسند کیا جاتا ہے. شائقین ان تینوں کو ایک ساتھ ایک بار پھر دیکھنے کے لئے بےتاب ہیں.لیکن اب ایسا لگ رہا ہے کہ ہیرا پھیری تھری میں اکشے کمار کی بجائے

    کارتک آریان کام کریں گے. ہیرا پھیری 3 کا اعلان اس سے قبل ابھیشیک بچن، جان ابراہم، سنیل شیٹی اور پریش راول کے ساتھ کیا گیا تھا لیکن کئی وجوہات کی بنا پر فلم کو روک دیا گیا . خبریں یہ بھی آئیں تھیں کہ اکشے کمار نے کہا ہے کہ وہ ہیرا پھیری، ویلکم اور آوارہ پاگل دیوانہ کے سیکول میں کام نہیں کریں گے.یاد رہےکہ اکشے کمار کی فلم بھول بھلئیاں جو کہ سپر ہٹ تھی اس کے سیکول میں کارتک آریان کولیا گیا . اطلاعات یہی ہیں کہ ہیرا پھیری تھری میں بھی کارتک آریان ہی ہوں گے.

  • رنبیر کپور عالیہ بھٹ اور بیٹی کو گھر لانے کے چند گھنٹوں بعد شوٹنگ پر پہنچ گئے

    رنبیر کپور عالیہ بھٹ اور بیٹی کو گھر لانے کے چند گھنٹوں بعد شوٹنگ پر پہنچ گئے

    بالی وڈ میں حال ہی میں 15 سال مکمل کرنے والے اداکار رنبیر کپور اس وقت خوشی سے جھوم رہے ہیں کیونکہ ان کے گھر ننھی پری کی آمد ہوئی ہے. کہا جا رہا ہے کہ رنبیر عالیہ اور پنی بیٹی کو ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد گھر لے آئے ہیں اور گھر لانے کے چند گھنٹوں کے بعد وہ شوٹنگ کرنے کےلئے نکل پڑے. رنبیر کپور ذمہ دار باپ اور ذمہ دار شوہر ہونے کے ساتھ ایک ذمہ دار پروفیشنل بھی ہیں. یہی وجہ ہے کہ رنبیر کپور بیٹی کو ہسپتال سے گھر لاکر پہنچ گئے ہیں اپنے کام پر . سوشل میڈیا پر ایک وڈیو سرکولیٹ کررہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رنبیر اپنی گاڑی

    سے اتر کر شوٹنگ کی جگہ پہنچے ہیں . یاد رہے کہ جب رنبیر اور عالیہ کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی تو دونوں نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ہماری بیٹی کا پیدا ہونا ہماری زندگی کی سب سے اچھی خبر ہے. رنبیر اور عالیہ حال ہی میں برہمسٹرا میں نظر آئے۔ یہ فلم باکس آفس پر زبردست ہٹ ثابت ہوئی۔ اب رنبیر شردھا کپور کے ساتھ لو رنجن کی اگلی فلم میں نظر آنے کے لیے تیار ہیں۔ ان کے پاس رشمیکا مندنا، انیل کپور اور بوبی دیول کے ساتھ اینیمل بھی ہے۔