Baaghi TV

Author: +9251

  • جتھوں کی بات پہلے مانی ہے نہ اب مانیں گے. نواز شریف

    جتھوں کی بات پہلے مانی ہے نہ اب مانیں گے. نواز شریف

    سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ جتھوں کی بات پہلے مانی ہے نہ اب مانیں گے۔

    لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے لانگ مارچ پر تبصرہ کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ جتھوں کی بات پہلے مانی ہے نہ اب مانیں گے، نواز شریف نے یہ گفتگو وزیراعظم شہباز شریف نے ایک مشاورتی اجلاس کے بعد کی۔ دوسری جانب عمران خان کی جانب سے کارکنوں کو بند راستے اور سڑکیں کھولنے کی ہدایت کی گئی ہے، عمران خان نے ٹوئٹ کیا کہ چونکہ حقیقی آزادی کیلئے ہمارا لانگ مارچ پھر سے شروع ہوچکا ہے چنانچہ میری اپنے تمام کارکنان کو ہدایت ہے کہ رستوں کی بندش کا سلسلہ فوری طور پر ختم کردیں۔

    واضح رہے وزیراعظم شہباز شریف اس وقت لندن میں موجود ہیں، جہاں سے گزشتہ روز وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ شہباز شریف، نواز شریف سے آرمی چیف کی تعیناتی پر رہنمائی لینے آئے ہیں، ملاقات میں آرمی چیف کی تعیناتی پر بات چیت ہوئی۔ نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ملاقات میں آرمی چیف کی تعیناتی پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، ملاقا ت میں ملکی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

    انہوں ںے کہا کہ آئی ایس پی آر کا بیان بھی ایک اشارہ ہے، میرا خیال ہے ایک دو روز میں کچھ نہ کچھ سامنے آ جائے گا، ہم نے تعیناتی پر مختلف حلقوں کی جانب سے دباؤ پر ہتھیار نہیں ڈالے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ 2013 اور2018 کی تعیناتیوں کی سمری بھی 18 تاریخ کے بعد بھجوائی گئی تھی، اگر سمری 18 نومبر کے بعد آتی ہے تو پرانی روایت برقراررہے گی، آرمی چیف کی الوداعی ملاقاتوں کا سلسلہ 5/6 روز سے شروع ہے۔ نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ملاقات میں آرمی چیف کی تعیناتی پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، ملاقا ت میں ملکی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عمران خان کےدونوں بیٹےگھرمگرکوئی اورباہر :نیاآرمی چیف،لندن پلان،ایکسٹینشن،لانگ مارچ
    غلام محمود ڈوگرکی معطلی کے بعد سی سی پی اولاہورکیلئے 3 ناموں پر غور شروع
    شیرشاہ کباڑمارکیٹ میں آتشزدگی، کروڑوں مالیت کا سامان جل کر خاکستر

  • صبا آزاد نے اپنے بوائے فرینڈ ہریتک  روشن کی بہن  پشمینہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی

    صبا آزاد نے اپنے بوائے فرینڈ ہریتک روشن کی بہن پشمینہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی

    ہریتک روشن اور صبا آزاد گزشتہ کافی عرصے سے دوستی کے تعلق میں ہیں دونوں کی دوستی اور پھر شادی کی افواہیں اس وقت گردش کرنے لگیں جب انہیں گزشتہ سال دسمبر میں ڈنر ڈیٹ پر ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔ اگرچہ جوڑے نے کبھی بھی اپنے پیار کے بارے میں کوئی سرکاری بیان نہیں دیا لیکن ان کا اکثر ہینگ آؤٹ اور سوشل میڈیا پرایک دوسرے ک ساتھ پیار محبت انکے تعلق کی نوعیت کو بیان کرتا ہے.‌ممبئی میں فلم ساز کرن جوہر کی 50 ویں سالگرہ کی تقریب میں ہریتک اور صبا ‌ایک‌ساتھ‌گئے‌‌تو‌سب‌کو‌یقین‌‌ہو‌گیا‌کہ‌ان‌کے‌درمیان‌دوستی‌سے‌آگے کا تعلق ہے اور دونوں بہت جلد شادی کر لیں گے. تاہم دونوں نے ابھی تک شادی کا اعلان نہیں کیا لیکن انکا رشتہ گزرتے وقت کے ساتھ مضبوط ہو رہا ہے. صبا آزاد نے حال ہی میں

    ہرتیک روشن کی بہن پشیمنہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی . اداکارہ صبا آزاد نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ پر ہرتیک روشن کی بہن پشمینہ کی تصویر شئیر کرکے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی . صبا نے پھر سے ایک اور سٹوری شئیر کرکے اس میں پشمینہ کی تصیور لگائی اور لکھا "افف اتنی خوبصورتی۔ سالگرہ مبارک ہو میری پیاری پشمینہ.یاد رہے کہ صبا آزاد کے ساتھ ہرتیک کی پوری فیملی کے خاصے اچھے تعلقات ہیں دیکھنا یہ ہے کہ ہرتیک اور صبا شادی کے بندھن میں کب بندھتے ہیں.

  • قطر:فٹ بال عالمی کپ 2022؛کون سا میچ کب ، کہاں اورکس وقت شروع ہوگا؟

    قطر:فٹ بال عالمی کپ 2022؛کون سا میچ کب ، کہاں اورکس وقت شروع ہوگا؟

    فیفاعالمی کپ فٹ بال ٹورنا منٹ 2022 شروع ہونے میں چند روزباقی رہ گئے ہیں۔اس میں شریک ہونے والی عالمی ٹیمیں اپنے اپنے کھلاڑیوں کے ناموں کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہیں جبکہ قطر میں حتمی تیاریاں میں جاری ہیں۔

    فٹ بال کا یہ سب سے بڑا ٹورنامنٹ 20 نومبر سے 18دسمبر تک جاری رہے گا۔قطراس ٹورنامنٹ کے گروپ مراحل میں 22دنوں کے دوران میں دنیابھر کے 32 ممالک کی قومی ٹیموں کی میزبانی کرے گا اور ان کے میچوں کو دیکھنے کے لیے دنیا بھر سے ہزاروں کی تعداد میں شائقین قطرآئیں گے۔ قطر کے خصوصی طور پر تیارکردہ آٹھ اسٹیڈیم قریباًایک ماہ تک جاری رہنے والے ٹورنامنٹ کے دوران میں میچوں کی میزبانی کریں گے۔یہ لوسیل اسٹیڈیم ،اسٹیڈیم 974 ، الثمامہ اسٹیڈیم ، البیت اسٹیڈیم ، خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم ، احمد بن علی اسٹیڈیم ،ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم ، اور الجنوب اسٹیڈیم ہیں۔

    عالمی کپ کے لیے کوالیفائی کرنے والی ٹیموں کو آٹھ گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے:
    گروپ اے میں قطر، ایکواڈور، سینی گال اور نیدرلینڈز۔
    گروپ بی میں انگلینڈ، ایران، امریکا اور ویلز۔
    گروپ سی ارجنٹائن، سعودی عرب، میکسیکو اور پولینڈ۔
    گروپ ڈی میں فرانس، آسٹریلیا، ڈنمارک، تُونس۔ گروپ ای میں اسپین، کوسٹاریکا، جرمنی اورجاپان۔ گروپ ایف:بیلجیئم، کینیڈا، مراکش اورکروشیا۔
    گروپ جی میں برازیل، سربیا، سوئٹزرلینڈ،کیمرون اور
    گروپ ایچ میں پُرتگال، گھانا، یوراگوئے اور جنوبی کوریا شامل ہیں۔
    اس عالمی ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 64 میچ کھیلے جائیں گے۔80 ہزار کی گنجائش والا لوسیل اسٹیڈیم 18 دسمبر کو ورلڈ کپ 2022 کے فائنل کی میزبانی کرے گا۔
    یہاں تمام میچوں کی تواریخ ،مقامات اور اوقات کی تفصیل دی جاری ہے:
    گروپ کے مراحل

    20نومبر، اتوار

    گروپ اے: قطر بمقابلہ ایکواڈور۔البیت اسٹیڈیم؛ میچ شام 7 بجے شروع ہوگا۔
    البیت اسٹیڈیم
    البیت اسٹیڈیم

    21 نومبر، پیر
    گروپ بی: انگلینڈ بمقابلہ ایران ۔خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم؛میچ دوپہرایک بجے شروع ہوگا۔
    گروپ اے: سینی گال بمقابلہ نیدرلینڈز۔الثمامہ اسٹیڈیم؛ شام 4 بجے آغاز۔
    گروپ بی: امریکا بمقابلہ ویلز۔احمد بن علی اسٹیڈیم؛ شام 7 بجے شروع ہوگا۔

    22 نومبر، منگل

    گروپ سی: ارجنٹائن بمقابلہ سعودی عرب ۔لوسیل اسٹیڈیم؛ صبح 10 بجے شروع۔
    گروپ ڈی: ڈنمارک بمقابلہ تُونس۔ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم، الریان؛ دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔
    گروپ سی: میکسیکو بمقابلہ پولینڈ ۔اسٹیڈیم 974، دوحہ؛ شام 4 بجے آغاز۔
    گروپ ڈی: فرانس بمقابلہ آسٹریلیا ۔الجنوب اسٹیڈیم، الوکرہ؛ شام 7 بجے شروع۔

    23 نومبر، بدھ
    گروپ ایف: مراکش بمقابلہ کروشیا ۔البیت اسٹیڈیم؛ صبح 10 بجے شروع ہوگا۔
    گروپ ای: جرمنی بمقابلہ جاپان ۔خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم؛ دوپہر ایک بجے شروع۔
    گروپ ای: اسپین بمقابلہ کوسٹاریکا ۔الثمامہ اسٹیڈیم؛ شام 4 بجے آغاز۔
    گروپ ایف: بیلجیئم بمقابلہ کینیڈا ۔احمد بن علی اسٹیڈیم؛ شام 7 بجے شروع ہوگا۔

    24 نومبر، جمعرات

    گروپ جی: سوئٹزرلینڈ بمقابلہ کیمرون ۔الجنوب اسٹیڈیم؛ صبح 10 بجے آغاز۔
    گروپ ایچ: یوراگوئے بمقابلہ جنوبی کوریا ۔ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم؛ دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔
    گروپ ایچ: پُرتگال بمقابلہ گھانا ۔اسٹیڈیم 974؛ شام 4 بجے آغاز۔
    گروپ جی: برازیل بمقابلہ سربیا ۔لوسیل اسٹیڈیم؛ شام 7 بجے آغاز۔
    احمد بن علی اسٹیڈیم
    احمد بن علی اسٹیڈیم

    25 نومبر، جمعہ
    گروپ بی: ویلز بمقابلہ ایران ۔احمد بن علی اسٹیڈیم؛ صبح 10 بجے شروع۔
    گروپ اے: قطر بمقابلہ سینی گال ۔الثمامہ اسٹیڈیم؛ دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔
    گروپ اے: نیدرلینڈز بمقابلہ ایکواڈور ۔خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم؛ شام 4 بجے شروع۔
    گروپ بی: انگلینڈ بمقابلہ امریکا۔البیت اسٹیڈیم؛ شام 7 بجے شروع ہوگا۔

    26 نومبر، ہفتہ
    گروپ سی: تُونس بمقابلہ آسٹریلیا ۔الجنوب اسٹیڈیم؛ صبح 10 بجے شروع۔
    گروپ سی: پولینڈ بمقابلہ سعودی عرب ۔ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم؛ دوپہر 1 بجے شروع ہوگا۔
    گروپ ڈی: فرانس بمقابلہ ڈنمارک ۔اسٹیڈیم 974؛ شام 4 بجے آغاز۔
    گروپ سی: ارجنٹائن بمقابلہ میکسیکو ۔لوسیل اسٹیڈیم؛ شام 7 بجے آغاز۔

    27 نومبر، اتوار
    گروپ ای: جاپان بمقابلہ کوسٹا ریکا ۔احمد بن علی اسٹیڈیم؛ صبح 10 بجے آغاز۔
    گروپ ایف: بیلجیئم بمقابلہ مراکش ۔الثمامہ اسٹیڈیم؛ دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔
    گروپ ایف: کروشیا بمقابلہ کینیڈا ۔خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم؛ شام 4 بجے شروع ہوگا۔
    گروپ ای: اسپین بمقابلہ جرمنی ۔البیت اسٹیڈیم؛ شام 7 بجے شروع۔

    28 نومبر، پیر
    گروپ جی: کیمرون بمقابلہ سربیا ۔الجنوب اسٹیڈیم؛ صبح 10 بجے آغاز۔
    گروپ جی: جنوبی کوریا بمقابلہ گھانا ۔ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم؛ دوپہر 1 بجے شروع۔
    گروپ ایچ: برازیل بمقابلہ سوئٹزرلینڈ ۔اسٹیڈیم 974؛ شام 4 بجے آغاز۔
    گروپ ایچ: پرتگال بمقابلہ یوراگوئے ۔لوسیل اسٹیڈیم؛ شام 7 بجے آغاز۔
    خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم
    خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم

    29 نومبر، منگل
    گروپ اے: نیدرلینڈز بمقابلہ قطر ۔البیت اسٹیڈیم؛ دوپہر 3 بجے شروع ہوگا۔
    گروپ اے: ایکواڈور بمقابلہ سینی گال ۔خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم؛ دوپہر3 بجے شروع ہوگا۔
    گروپ بی: ویلز بمقابلہ انگلینڈ ۔احمد بن علی اسٹیڈیم؛ شام 7 بجے آغاز۔
    گروپ بی: ایران بمقابلہ امریکا ۔الثمامہ اسٹیڈیم، شام 7 بجے شروع ہوگا۔

    30 نومبر، بدھ</strong
    گروپ ڈی: آسٹریلیا بمقابلہ ڈنمارک ۔الجنوب اسٹیڈیم؛ دوپہر 3 بجے شروع۔
    گروپ ڈی: تُونس بمقابلہ فرانس ۔ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم؛ دوپہر 3 بجے شروع ہوگا۔
    گروپ سی: پولینڈ بمقابلہ ارجنٹائن ۔اسٹیڈیم 974؛ شام 7 بجے آغاز۔
    گروپ سی: سعودی عرب بمقابلہ میکسیکو ۔لوسیل اسٹیڈیم؛ شام 7 بجے شروع ہوگا۔

    یکم دسمبر، جمعرات
    گروپ ایف: کروشیا بمقابلہ بیلجیئم ۔احمد بن علی اسٹیڈیم؛ سہ پہر 3 بجے شروع ہوگا۔
    گروپ ایف: کینیڈا بمقابلہ مراکش ۔الثمامہ اسٹیڈیم؛ سہ پہر 3 بجے شروع ہوگا۔
    گروپ ای: کوسٹاریکا بمقابلہ جرمنی ۔البیت اسٹیڈیم؛ شام 7 بجے آغاز۔
    گروپ ای: جاپان بمقابلہ اسپین ۔خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم؛ شام 7 بجے شروع ہوگا۔

    2 دسمبر، جمعہ
    گروپ جی: جنوبی کوریا بمقابلہ پرتگال ۔ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم؛ دوپہر 3 بجے شروع ہوگا۔
    گروپ جی: گھانا بمقابلہ یوراگوئے ۔الجنوب اسٹیڈیم؛ دوپہر 3 بجے شروع۔
    گروپ ایچ: سربیا بمقابلہ سوئٹزرلینڈ ۔اسٹیڈیم 974؛ شام 7 بجے آغاز۔
    گروپ ایچ: کیمرون بمقابلہ برازیل ۔لوسیل اسٹیڈیم؛ شام 7 بجے آغاز۔
    الثمامہ اسٹیڈیم
    الثمامہ اسٹیڈیم
    راؤنڈ آف 16

    3 دسمبر، ہفتہ

    گروپ اے کے فاتحین بمقابلہ گروپ بی کے رنرز اپ ۔خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم؛ دوپہر 3 بجے آغاز۔
    گروپ سی کے فاتحین بمقابلہ گروپ ڈی کے رنرز اپ ۔احمد بن علی اسٹیڈیم؛ شام 7 بجے آغاز۔
    4 دسمبر، اتوار
    گروپ ڈی کے فاتحین بمقابلہ گروپ سی کے رنرز اپ ۔الثمامہ اسٹیڈیم؛ دوپہر 3 بجے آغاز۔
    گروپ بی کے فاتحین بمقابلہ گروپ اے کے رنرز اپ ۔البیت اسٹیڈیم؛ شام 7 بجے آغاز۔
    5 دسمبر، پیر
    گروپ ای کے فاتحین بمقابلہ گروپ ایف کے رنرز اپ ۔الجنوب اسٹیڈیم؛ دوپہر 3 بجے آغاز۔
    گروپ جی کے فاتحین بمقابلہ گروپ ایچ کے رنرز اپ ۔اسٹیڈیم 974؛ شام 7 بجے آغاز۔

    6 دسمبر، منگل

    گروپ ایف کے فاتحین بمقابلہ گروپ ای کے رنرز اپ ۔ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم؛ دوپہر 3 بجے آغاز۔
    گروپ ایچ کے فاتحین بمقابلہ گروپ جی کے رنرز اپ ۔لوسیل اسٹیڈیم؛ شام 7 بجے آغاز۔
    فیفاورلڈ کپ 2022،کوارٹر فائنل مقابلے
    9 دسمبر، جمعہ
    میچ 53کا فاتح ملک بمقابلہ 54 کا فاتح ۔ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم؛ دوپہر 3 بجے آغاز۔
    میچ 49 کی فاتح ٹیم بمقابلہ 50 کی فاتح۔لوسیل اسٹیڈیم؛ شام 7 بجے آغاز۔
    10 دسمبر، ہفتہ
    میچ 55 کی فاتح بمقابلہ 56 کی فاتح ٹیم۔الثمامہ اسٹیڈیم؛ دوپہر 3 بجے آغاز۔
    میچ 51کی فاتح بمقابلہ 52 کی فاتح ٹیم ۔البیت اسٹیڈیم؛ شام 7 بجے آغاز۔
    فیفا ورلڈ کپ ؛سیمی فائنل مقابلے
    13 دسمبر، منگل
    پہلا سیمی فائنل؛میچ 57 کی فاتح ٹیم بمقابلہ 58 کی فاتح ٹیم ۔لوسیل اسٹیڈیم؛ شام 7 بجے آغاز۔
    14 دسمبر، بدھ
    دوسرا سیمی فائنل؛میچ 59 کی فاتح ٹیم بمقابلہ 60 کی فاتح ٹیم ۔البیت اسٹیڈیم؛ شام 7 بجے آغاز۔
    17 دسمبر، ہفتہ
    تیسری پوزیشن کے لیے مذکورہ دونوں میچوں میں ہارنے والی ٹیموں کے درمیان مقابلہ ۔خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم؛ سہ پہر 3 بجے آغاز۔
    فیفا ورلڈ کپ 2022 فائنل
    18 دسمبر، اتوار
    ورلڈ کپ کا فائنل لوسیل کے آئیکونک اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا اور یہ میچ سہ پہر3 بجے شروع ہوگا۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عمران خان کےدونوں بیٹےگھرمگرکوئی اورباہر :نیاآرمی چیف،لندن پلان،ایکسٹینشن،لانگ مارچ
    غلام محمود ڈوگرکی معطلی کے بعد سی سی پی اولاہورکیلئے 3 ناموں پر غور شروع
    شیرشاہ کباڑمارکیٹ میں آتشزدگی، کروڑوں مالیت کا سامان جل کر خاکستر

  • بونی کپور نے اپنی سالگرہ منائی بیٹے ارجن  بیٹی انشولا اور شبانہ اعظمی کے ساتھ

    بونی کپور نے اپنی سالگرہ منائی بیٹے ارجن بیٹی انشولا اور شبانہ اعظمی کے ساتھ

    مشہور فلم پروڈیوسر بونی کپور67 سال کے ہو گئے ہیں۔ اپنے شاندار کیریئر کے دوران انہوں نے ہندوستانی فلم انڈسٹری میں متعدد فلمیں پروڈیوس کی ہیں. جن میں تازہ ترین فلم ملی ہے جس میں ان کی بیٹی جھانوی کپور نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔بونی کپور نے رات 12 بجے اپنے قریبی دوست اور رشتہ داروں کے ساتھ کیک کاٹا . بونی کپور نے اپنی سالگرہ کا کیک کاٹتے ہوئے کی تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کیں جن میں وہ اپنے بیٹے ارجن کپور کو کیک کھلا رہے ہیں جبکہ شبانہ اعظمی اور بونی کی بیٹی انشولا بھی ساتھ کھڑی ہیں .انہوں نے اس تصویر کا کیپشن کچھ یوں لکھا "میری سالگرہ اپنے خاندان اور اپنے اچھے دوستوں کے ساتھ منانا بہت اچھا تھاسب کے لیے پیار. یاد رہے کہ بونی کپور کی پروڈیوس کردہ سب سے مشہور

    فلموں میں سے ایک شیکھر کپور کی ہدایت کردہ فلم مسٹر انڈیا ہے جس میں ان کے بھائی انیل کپور اور ان کی بیوی سری دیوی نے کام کیاتھا۔ یہ فلم سال 1987 میں باکس آفس پر زبردست ہٹ ہوئی تھی۔اس فلم کے گانے اور مکالمے بہت ہٹ ہوئے . خاص کر سری دیوی پر فلمایا گیا گیت "میں ہوں ہوا ہوائی” بہت مقبول ہوا اسی طرح سے امریش پوری کا ڈائیلاگ "موگیمبو خوش ہوا” زبان زد عام ہوا . بونی کپور نے سری دیوی کے ساتھ دوسری شادی کی ان سے ان کی دو بیٹیاں ہیں.

  • T20، انگلینڈ کے ہاتھوں ہندوستان کی شکست کے بعد اجے دیوگن اور فرحان اختر کی سوشل میڈیا پوسٹ

    T20، انگلینڈ کے ہاتھوں ہندوستان کی شکست کے بعد اجے دیوگن اور فرحان اختر کی سوشل میڈیا پوسٹ

    ان تمام لوگوں کے لیے جو کرکٹ کی دنیا میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں، T20 ورلڈ کپ میں روایتی حریف انگلینڈ کے ہاتھوں ہندوستان کی شکست کو ہضم کرنا آسان نہیں ہوگا۔گزشتہ روز ہندوستان کو دوسرے سیمی فائنل میچ میں انگلینڈ کے ہاتھوں 10 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔اس ہار پر ہندوستانی کافی رنجیدہ ہیں.تاہم اجے دیوگن اور فرحان اختر نے ایک انسٹاگرام پوسٹ کی جس میں اپنی ٹیم کےلئے لکھا کہ آپ نے بہت محنت کی ، ٹیم نے پوری قوم کے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کے لیے دل و جان لگا دی ، اگرچہ فائنل تک کا سفر مختصر تھا لیکن ہم نے آپ کی پرفارمنس سے بہت لطف اٹھایا۔جیتنا یا ہارنا کھیل کا ایک حصہ ہے۔ دونوں نتائج ناگزیر ہیں لیکن ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ امید ہے

    اگلی بار مزید جوش و جذبے سے ہماری ٹیم واپسی کریگی. اداکار اور پروڈیوسر فرحان اخر نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر بھی ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے لیےایک نوٹ لکھا۔ انہوں نے اس حوصلہ افزا پوسٹ میں لکھا، انگلینڈ سے ہم ہار گئے تاہم ان کو اس جیت کی مبارکباد. ٹیم انڈیا ہاں یہ مایوس کن دن تھا لیکن کہانی یہیں ختم نہیں ہوتی یہ صرف ایک باب ہے۔ ہم اگلی بار ضرور جیتیں گے. ارجن رامپال نے بھی ٹویٹر پر اپنی ٹیم کے لئے حوصلہ افزا ٹویٹ‌کی.

  • پیپلزپارٹی صرف لوٹ مار کیلئے کراچی کو سندھ کا حصہ سمجھتی ہے. حافظ نعیم

    پیپلزپارٹی صرف لوٹ مار کیلئے کراچی کو سندھ کا حصہ سمجھتی ہے. حافظ نعیم

    امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی صرف لوٹ مار کیلئے کراچی کو سندھ کا حصہ سمجھتی ہے.

    امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی اب الٹی بھی لٹک جائے تب بھی اسے کراچی کے بلدیاتی الیکشن کرانے ہوں گے۔نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے جماعت اسلامی کراچی کے امیر اور میئر کراچی کے امیدوار حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کا رویہ جمہوریت دشمن اور کراچی دشمن ہے، یہ لوگ کراچی کو اس کی نمائندگی نہیں دینا چاہتے۔ حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے ناجائز طریقے سے ایڈمنسٹریٹر کا تقرر کیا ہوا ہے، اور اب یہ ایم کیوایم کا ایڈمنسٹریٹرلانا چاہتے ہیں، یہ 15 ارب روپے کا پیچ ورک کر رہے ہیں جب کہ ایک ارب بھی نہیں لگا رہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عمران خان کےدونوں بیٹےگھرمگرکوئی اورباہر :نیاآرمی چیف،لندن پلان،ایکسٹینشن،لانگ مارچ
    غلام محمود ڈوگرکی معطلی کے بعد سی سی پی اولاہورکیلئے 3 ناموں پر غور شروع
    شیرشاہ کباڑمارکیٹ میں آتشزدگی، کروڑوں مالیت کا سامان جل کر خاکستر
    14 سالہ کزن کی دس سالہ کزن سے بدفعلی کی کوشش،شورمچانے پر اینٹوں کے وار سے کیا قتل
    امیر جماعت کراچی نے کہا کہ کراچی میں ہرصورت میں بلدیاتی الیکشن ہونےچاہیئے، گزشتہ روز سندھ ہائی کورٹ نے بھی ان سے کہہ دیا ہے کہ بلدیاتی الیکشن ہونے چاہئے۔ حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی والے کہتے ہیں کہ کراچی میں تعینات کرنے کے لئے پولیس اہلکار موجود نہیں، جب کہ اسلام آباد میں 10 ہزار پولیس اہلکاروں کو بھیج دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کراچی کو سندھ کا حصہ ہی نہیں سمجھتی، یہ یہ صرف لوٹ مار کیلئے کراچی کو سندھ کا حصہ سمجھتےہیں، اب یہ الٹے بھی لٹک جائیں انہیں ہرصورت الیکشن کرانے ہوں گے، اب شق ختم کرنے سے بھی کچھ نہیں ہوگا۔

  • سندھ ہائیکورٹ؛ سابق ڈائریکٹر ایچ آر نیشنل بینک کی بریت کیخلاف نیب اپیل مسترد

    سندھ ہائیکورٹ؛ سابق ڈائریکٹر ایچ آر نیشنل بینک کی بریت کیخلاف نیب اپیل مسترد

    سندھ ہائیکورٹ؛ سابق ڈائریکٹر ایچ آر نیشنل بینک کی بریت کیخلاف نیب اپیل مسترد.

    سندھ ہائیکورٹ نے نیشنل بینک بنگلادیش برانچ میں 185 ملین ڈالرز کرپشن ریفرنس میں سابق ڈائریکٹر ایچ آر نیشنل بنک کوثر اقبال کی بریت کیخلاف نیب کی اپیل مسترد کردی گئی ہے. جسٹس جنید غفار کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ کے روبرو نیب کی اپیل پر سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے نیب کی ملزم کیخلاف اپیل ناقابل سماعت قرار دے دی ہے.
    عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ نیب پراسیکیوٹر دیکھتے بھی نہیں کہ اپیل بنتی بھی ہے یا نہیں؟ نیب کے مطابق ملزمان نے قومی خزانے کو 185 ملین ڈالرز کا نقصان پہنچایا ہے۔ پاکستانی کرنسی میں مالیت 18 ارب 50 کروڑ بنتی ہے۔ ریفرنس میں سابق صدر نیشنل بینک علی رضا سمیت 16 ملزمان نامزد کیا گیا تھا۔ علی رضا اور سابق سینئر ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ زبیر احمد ریفرنس میں ضمانت حاصل کی تھی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عمران خان کےدونوں بیٹےگھرمگرکوئی اورباہر :نیاآرمی چیف،لندن پلان،ایکسٹینشن،لانگ مارچ
    غلام محمود ڈوگرکی معطلی کے بعد سی سی پی اولاہورکیلئے 3 ناموں پر غور شروع
    شیرشاہ کباڑمارکیٹ میں آتشزدگی، کروڑوں مالیت کا سامان جل کر خاکستر
    ریفرنس میں مفرور ملزمان میں طاہر یقوب، قمر حسین اور دیگر اعلیٰ عہدیدار شامل تھے۔ ریفرنس میں 6 بنگلا دیشی باشندے بھی مفرور ہیں۔ بنگلا دیشی باشندوں میں سلیم اللہ،پرودیپ گین،قاضی نظام اور دیگر شامل ہیں۔ ان پر اختیارات کے ناجائز استعمال ،قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر ضروری قرضے دینے کے الزام ہیں۔نیب کے مؤقف کے مطابق ملزمان نے نیشنل بینک آف پاکستان کی بنگلا دیش میں واقع مختلف شاخوں میں فراڈ کیا۔ احتساب عدالت نے ملزم کی بریت کی درخواست منظور کرتے ہوئے اسے بری کردیا تھا۔

  • اسلام آباد پمز اسپتال میں سنگین نوعیت کے بحران، فارنزک لیبارٹری نہ ہونے کا انکشاف

    اسلام آباد پمز اسپتال میں سنگین نوعیت کے بحران، فارنزک لیبارٹری نہ ہونے کا انکشاف

    اسلام آباد پمز اسپتال میں سنگین نوعیت کے بحران، فارنزک لیبارٹری نہ ہونے کا انکشاف.

    وفاقی دارالحکومت کے سب سے بڑے اسپتال میں سنگین نوعیت کے بحران کا انکشاف ہوا ہے۔پمز میں خطرناک نوعیت کی اموات کی وجوہات کے تعین کیلیے فارنزک لیبارٹری نہیں۔ذرائع کے مطابق پمز میں فارنزک سائنس لیبارٹری کے ماہرین بھی تعینات نہیں کیے گئے جب کہ ماہر میڈیکو لیگل افسران نہ ہونے کے باعث کیسز لاہور بھجوائے جاتے ہیں۔ فارنزک ماہرین کی عدم تعیناتی سے متعلق حکام کو لکھا گیا خط سامنے آگیا،جس سے انکشاف ہوا ہے کہ ماضی میں میڈیکو لیگل ڈیپارٹمنٹ میں اصلاحات پر توجہ نہیں دی گئی۔

    خط میں لکھا گیا ہے کہ ڈیپارٹمنٹ کو غیر کوالیفائیڈ میڈیکل آفیسرز کے ذریعے چلایا گیا۔ میڈیکو لیگل ڈیپارٹمنٹ میں کوئی کوالیفائیڈ میڈیکو لیگل افسر موجود نہیں۔ کسی افسر نے بھی فارنزک میڈیسن میں پوسٹ گریجویشن نہیں کی۔ صرف فارنزک میڈیسن میں پوسٹ گریجویشن کرنے والا ہی میڈیکولیگل افسر تعینات ہو سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق فروری 2022ء میں ایڈیشنل ایم ایل او نے پمز انتظامیہ کو فارنزک ماہرین کی تعیناتی سے متعلق مراسلہ بھیجا۔ پمزمیں فارنزک ماہرین نہ ہونے کے باعث نمونے فارنزک سائنس لیبارٹری لاہور جاتے ہیں۔ کراچی،لاہور،پشاور اور حیدرآباد میں فارنزک ماہرین ہیں۔ فارنزک ماہرین کی تعیناتی سے متعلق مراسلہ میڈیکل ڈائریکٹرکو بھیجا گیا تھا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عمران خان کےدونوں بیٹےگھرمگرکوئی اورباہر :نیاآرمی چیف،لندن پلان،ایکسٹینشن،لانگ مارچ
    غلام محمود ڈوگرکی معطلی کے بعد سی سی پی اولاہورکیلئے 3 ناموں پر غور شروع
    شیرشاہ کباڑمارکیٹ میں آتشزدگی، کروڑوں مالیت کا سامان جل کر خاکستر
    ذرائع کا کہنا ہے کہ ارشد شریف،سارہ انعام قتل کیسز کی رپورٹ میں تاخیر کی بڑی وجہ بھی لیبارٹری اور ماہرین کا نہ ہونا ہے۔ نور مقدم اور سنگین نوعیت کے دیگر کیسز میں تاخیر بھی فارنزک ماہرین کی عدم تعنیاتی اور لیبارٹری کے نہ ہونے کی وجہ سے ہے۔فارنزک سائنس لیبارٹری اور ماہرین کی عدم دستیابی کے باعث شواہد کے ضائع ہونے کے خدشات بھی ہوتے ہیں۔

  • سپریم کورٹ میں تین نئے ججز نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

    سپریم کورٹ میں تین نئے ججز نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

    سپریم کورٹ میں تین نئے ججز نے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے.

    سپریم کورٹ کے 3 نئے ججز نے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے، ججز سے حلف چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے حلف لیا۔ حلف اٹھانے والے ججز میں جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد وحید شامل ہیں۔ تقریب حلف برداری میں سپریم کورٹ کے ججز، بارکونسل کے نمائندے، وکلاء، لاء افسران اور عدالتی افسران و عملہ نے شرکت کی۔

    تین نئے ججز آنے کے بعد سپریم کورٹ میں ججز کی کل تعداد 15 ہوگئی ہے، اور عدالت عظمیٰ میں تاحال مزید دو ججز کی نشستیں خالی ہیں۔ گزشتہ روز صدرعارف علوی نے تین ججز کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی منظوری دی تھی۔ صدر مملکت نے تعیناتیوں کی منظوری آئین کے آرٹیکل ایک 175 اے کے تحت دی۔ ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس عامر فاروق کی بطور چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ تعیناتی کی بھی منظوری دی تھی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عمران خان کےدونوں بیٹےگھرمگرکوئی اورباہر :نیاآرمی چیف،لندن پلان،ایکسٹینشن،لانگ مارچ
    غلام محمود ڈوگرکی معطلی کے بعد سی سی پی اولاہورکیلئے 3 ناموں پر غور شروع
    شیرشاہ کباڑمارکیٹ میں آتشزدگی، کروڑوں مالیت کا سامان جل کر خاکستر

    جبکہ دوسری جانب جسٹس عامر فاروق نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر حلف اٹھا لیا ہے. ایوان صدر میں ہونے والی حلف برداری کی تقریب میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس عامر فاروق سے ان کے نئے عہدے کا حلف لیا۔ حلف برداری کے بعد چیف جسٹس عامر فاروق اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ واضح رہے کہ جسٹس عامر فاروق نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھٹے چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھایا ہے، جس کی منظوری جوڈیشل کمیشن نے چند روز قبل دی تھی۔

  • ورلڈ کپ جیتنے کا اس سے اچھا موقع نہیں ملے گا. رمیز راجہ

    ورلڈ کپ جیتنے کا اس سے اچھا موقع نہیں ملے گا. رمیز راجہ

    رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ جیتنے کا اس سے اچھا موقع نہیں ملے گا.

    چیئر مین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا ہے کہ بابر اعظم اور رضوان سے متعلق بہت میسجز آئے کہ انھیں تبدیل کریں،کارکردگی اوپر نیچے ہوتی رہتی ہے، میں نے ایک کام کیا کہ اس ٹیم سے پنگا نہیں لیا۔ رمیز راجہ نے کہا کہ نیدرلینڈز کا شکریہ ادا کرنا پڑے گا، بھارت سے فائنل ہوتا تو بڑا فائنل ہوتا، انگلینڈ کی ٹیم سے ہم حال ہی میں ہوم سیریز کھیل چکے ہیں، فینز کو ٹیم سے بہت امیدیں ہیں، مشکل صورتحال میں بھی پاکستانی ٹیم ایک بن کر رہی۔

    انہوں نے بتایا کہ 1992کا فائنل جیتنے کے بعد میلبرن گراونڈ نہیں گیا، 30 سال بعد آج یہ گراونڈ دیکھوں گا، روانگی سے قبل کہا تھا یہ ٹیم ورلڈ کپ جیت سکتی ہے لیکن پی سی بی میں میرے اس بیان کو اچھا نہیں سمجھا گیا تھا، کھلاڑیوں سے ملاقات کر کے 1992 کی یادیں شیئر کیں، 1992میں جو کپتان عمران خان نے تقریر کی تھی وہی کھلاڑیوں کے سامنے دہرائی ہے، کھلاڑیوں کو کہا کہ یہ موقع پھر نہیں آنا، گراونڈ میں اپنا سو فیصد دیں، 1992کے فائنل سے قبل ہم تھوڑا خوفزدہ تھے لیکن یہ لڑکے دلیر ہیں دباو نہیں لے رہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عمران خان کےدونوں بیٹےگھرمگرکوئی اورباہر :نیاآرمی چیف،لندن پلان،ایکسٹینشن،لانگ مارچ
    غلام محمود ڈوگرکی معطلی کے بعد سی سی پی اولاہورکیلئے 3 ناموں پر غور شروع
    شیرشاہ کباڑمارکیٹ میں آتشزدگی، کروڑوں مالیت کا سامان جل کر خاکستر
    بابر اعظم سمیت ہر کھلاڑی سے کہا کہ زندگی میں ایسے مواقع بہت کم ملتے ہیں، ورلڈ کپ جیتنے کا اس سے اچھا موقع نہیں ملے گا۔ تنقید کرنے والوں کے بارے میں چیئر مین پی سی بی نے کہا کہ تنقید کریں لیکن ہاتھ ذرا ہلکا رکھیں، میں ٹی وی شوزنہیں دیکھتا لیکن علم ہو جاتا ہے، سب کی اپنی رائے ہے جس کی عزت کرتا ہوں، ایجنڈا بیس شو یا رائے نہیں ہونی چاہیے۔