Baaghi TV

Author: +9251

  • پی پی، ن لیگ فنڈنگ کیسز؛ ریکارڈ نہ ملنے سے اسکروٹنی کمیٹی مشکلات میں پڑگئی

    پی پی، ن لیگ فنڈنگ کیسز؛ ریکارڈ نہ ملنے سے اسکروٹنی کمیٹی مشکلات میں پڑگئی

    پی پی، ن لیگ فنڈنگ کیسز؛ ریکارڈ نہ ملنے سے اسکروٹنی کمیٹی مشکلات میں پڑگئی.

    پی پی اور ن لیگ کی فنڈنگ کیسز میں ریکارڈ نہ ملنے کی وجہ سے اسکروٹنی کمیٹی کو مشکلات کا سامنا ہے۔ الیکشن کمیشن میں پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے اکاؤنٹس کی اسکروٹنی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ سربراہ اسکروٹنی کمیٹی نے بتایا کہ ریکارڈ نہ ملنے کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کو مختلف اکاؤنٹس میں فنڈنگ اور ممبرشپ فیس ملی ہے، ن لیگ کے کئی اکاؤنٹس کی مزید پڑتال اور وضاحت درکار ہے۔

    چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ہم فنڈنگ کیسز ختم کرنا چاہتے ہیں، لیکن معاملہ تاخیر کا شکار ہورہا ہے، عبوری رپورٹ جمع کرائیں تو کمیشن مخصوص وقت میں اسکروٹنی مکمل کرنے کا حکم دے گا۔ انہوں نے کہا کہ مزید تاخیر کسی صورت نہیں ہونے دینگے، جو بھی مشکلات ہیں انہیں رپورٹ میں لکھ کر دیں، رپورٹ کا جائزہ لیکر احکامات جاری کرینگے۔

    واضح رہے کہ ادھر پانچ ستمبر کو تحریک اںصاف کی پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے پارٹی فنڈز کی فوری تحقیقات کے لیے درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کردی گئی تھی۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فرخ حبیب نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے جس میں الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔

    درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ پارٹی فنڈز کی اسکروٹنی کے حوالے سے سپریم کورٹ کا حکم موجود ہے، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے محض تین سال کی فنڈز کی اسکروٹنی کی جارہی ہے، جب کہ شہری اکبر ایس بابر کی درخواست پر 2008ء سے پی ٹی آئی کو ملنے والے پارٹی فنڈز کی اسکروٹنی کی گئی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    خفیہ ملاقات، پارٹی پھر شروع، پس پردہ طاقت کون۔ ؟ عمران خان کے زخموں کا پول کھل گیا۔
    چین درآمدات بڑھانے کو تیار لیکن پاکستان کی پیداواری صلاحیت محدود
    خفیہ ملاقات، پارٹی پھر شروع، پس پردہ طاقت کون۔ ؟ عمران خان کے زخموں کا پول کھل گیا۔
    درخواست میں فرخ حببیب کا کہنا تھا کہ دیگر سیاسی جماعتوں کے مقابلے میں پی ٹی آئی کے ساتھ امتیازی سلوک کیا گیا، الیکشن کمیشن نے پارٹی فنڈز کی اسکروٹنی کے حوالے سے اپنا منصفانہ اور شفاف کردار کھودیا، عدالت الیکشن کمیشن کو پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے پارٹی فنڈز کی اسکروٹنی دو ہفتوں میں مکمل کرنے کا حکم دے۔

  • وزیر داخلہ کی جرمانے کے خلاف اپیل پر سماعت  میں الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا

    وزیر داخلہ کی جرمانے کے خلاف اپیل پر سماعت میں الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا

    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کی جرمانے کے خلاف اپیل پر سماعت میں الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

    وفاقی وزیر کے وکیل نے دوران سماعت دلائل دیے کہ نوٹس موصول نہیں ہوا لیکن جرمانہ کر دیا گیا۔ کمیشن کے ممبر پختونخوا نے کہا کہ ڈی ایم او آرڈر میں لکھا ہے کہ رانا ثنااللہ نے جواب جمع کرایا تھا۔ اگر نوٹس ملا نہیں تھا تو جواب کیسے جمع کرا دیا، جس پر وکیل نے بتایا کہ جس نوٹس کا جواب دیا تھا اس میں جرمانہ نہیں ہوا بلکہ وارننگ ملی تھی۔ چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیے کہ کیا رانا ثنااللہ نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں کی؟، جس پر وکیل نے جواب دیا کہ وزیرِداخلہ ووٹ ڈال کر نکلے تو میڈیا والوں نے سوال پوچھ لیے۔ ووٹنگ کے عمل سے مطمئن ہونے کے سوال کا جواب دیا تو جرمانہ ہوگیا۔

    اسپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن نے دوران سماعت کہا کہ رانا ثنااللہ نے پولنگ اسٹیشن کی حدود میں پریس کانفرنس کی تھی۔ رانا ثنااللہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ انہوں نے عابد شیر علی کو ووٹ دیا۔ ووٹ کی رازداری نہ رکھنے پر بھی کارروائی ہونی چاہیے۔ جس پر ممبر کے پی نے کہا کہ ووٹ کی رازداری کے لیے الگ نوٹس جاری کرنا ہوتا ہے۔ اسپیشل سیکرٹری نے مزید بتایا کہ رانا ثنا اللہ کی میڈیا سے گفتگو کے وقت نعرے بازی بھی ہوئی۔ چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ ریٹرننگ افسر نے نعرے بازی پر کیا ایکشن لیا؟اسپیشل سیکرٹری نے بتایا کہ نعرے لگانے والوں کو باہر نکالنے کا حکم دیا گیا تھا۔ رانا ثنااللہ کو بھی حلقہ بدر کرنے کا حکم جاری ہوا تھا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    خفیہ ملاقات، پارٹی پھر شروع، پس پردہ طاقت کون۔ ؟ عمران خان کے زخموں کا پول کھل گیا۔
    چین درآمدات بڑھانے کو تیار لیکن پاکستان کی پیداواری صلاحیت محدود
    خفیہ ملاقات، پارٹی پھر شروع، پس پردہ طاقت کون۔ ؟ عمران خان کے زخموں کا پول کھل گیا۔
    چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ رانا ثنااللہ نے کہا عابد شیر علی کو ووٹ دیا ہے، اس نقطے پر کیا کہیں گے؟۔ ممبر پنجاب نے کہا کہ اس طرح رازداری رکھنی ہے تو بیلٹ پیپر پر مہر کھلے عام لگانی چاہیے۔ بعد ازاں الیکشن کمیشن نے رانا ثنا اللہ کی 10 ہزار جرمانے کے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

  • سپریم کورٹ نے آئی جی پنجاب کو عمران خان قاتلانہ حملہ کی ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دے دیا

    سپریم کورٹ نے آئی جی پنجاب کو عمران خان قاتلانہ حملہ کی ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دے دیا

    سپریم کورٹ آف پاکستان نے آئی جی پنجاب کو عمران خان قاتلانہ حملہ کی ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دے دیا ہے.

    چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف توہینِ عدالت کے کیس سپریم کورٹ آف پاکستان نے آئی جی پنجاب فیصل شاہ کار کو عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس پاکستان عمر عطاءبندیال نے اپنے حکم میں آئی جی پنجاب سے کہا کہ 24 گھنٹے میں ایف آئی آر درج کریں ورنہ سو موٹو لیں گے۔

    آئی جی پنجاب فیصل شاہ کار نے جواب دیا کہ حکومتِ پنجاب نے ایف آئی آر درج کرنے سے منع کیا ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ کریمنل جسٹس سسٹم کے تحت پولیس خود ایف آئی آر درج کر سکتی ہے، 90 گھنٹے سے زائد کا وقت گزر گیا اور ابھی تک ایف آئی آر ہی درج نہیں ہوئی، فی الحال ازخود نوٹس نہیں لے رہے، 24 گھنٹے میں ایف آئی آر درج نہ ہوئی تو سوموٹو لیں گے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    خفیہ ملاقات، پارٹی پھر شروع، پس پردہ طاقت کون۔ ؟ عمران خان کے زخموں کا پول کھل گیا۔
    چین درآمدات بڑھانے کو تیار لیکن پاکستان کی پیداواری صلاحیت محدود
    خفیہ ملاقات، پارٹی پھر شروع، پس پردہ طاقت کون۔ ؟ عمران خان کے زخموں کا پول کھل گیا۔
    چیف جسٹس نے کہا کہ سوموٹو نوٹس میں آئی جی صاحب آپ جواب دہ ہونگے، واقعے کی تفتیش کریں شواہد اکٹھے کریں، فرانزک کرائیں، قومی لیڈر کے قتل کی کوشش کی گئی، معاملے کی نزاکت کو سمجھیں۔ واضح رہے کہ ذرائع کے مطابق ایف آئی آر کے معاملے پر آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے اپنا چارج چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ آئی جی پنجاب ایف آئی آر میں شامل کرنے والے ناموں پر اعتراض کر رہے تھے جس کے بعد پی ٹی آئی، پنجاب حکومت اور آئی جی پنجاب میں اختلافات پیدا ہوگئے تھے۔

  • کائرہ ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا کی شادی دسمبر کے دوسرے ہفتے

    کائرہ ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا کی شادی دسمبر کے دوسرے ہفتے

    نوجوان نسل کے نمائندہ اداکار کائرہ ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا کی شادی کے بہت چرچے تھے کہا جا رہا تھا کہ دونوں شادی کررہے ہیں لیکن دونوں‌کی طرف سے ایسی کسی بات کی تصدیق یا تردید نہیں‌کی جا رہی تھی لیکن اب سوالوں کے جواب عیاں ہیں جی ہاں‌کائرہ ایڈوانی اور سدھارتھ شادی کے بندھن میں بندھ رہے ہیں اور اس سلسلے میں انہوں نے اور ان کے گھر والوں کے تیاریاں بھی شروع کر دی ہیں . کہا جا رہا ہے کہ شادی کی تقریبات پنجابی اور سندھی انداز میں‌ہوں گی . اطلاعات یہ بھی تھیں کہ دونوں اپنی شادی گوا میں کرنا چاہتے تھے لیکن دونوں فیملیز سے

    ڈسکشن کے بعد شادی اب چندی گڑھ اور دہلی میں انجام پائے گی . سدھارتھ اور کائرہ ایڈوانی دونو‌ں کے مداح ان کی شادی کی خبر سن کر کافی ہیں خوش. یاد رہے کہ کائرہ ایڈوانی کا شمار آج بالی وڈ کی کامیاب ترین اداکارائو‌ں میں ہوتا ہے دوسری طرف سدھارتھ ملہوترا بھی اپنی بہترین فلموں‌کی وجہ سے ایک بڑی فین فالونگ رکھتے ہیں . دونوں‌ کو بہت پسند کیا جاتا ہے. یہاں تک کہ ان کی آن سکرین جوڑی کو بھی بہت سراہا جاتا ہے. کائرہ اور سدھارتھ کے پاس مستقبل میں پائپ لائن میں کافی پراجیکٹس ہیں جو آنے والے وقتوں میں‌یقینا سامنے آئیں گے .

  • ساجد خان کا ساتھ دینے پر راکھی کو ملی سزا، شرلین چوپڑہ نے الزامات کی بھرمار کر دی

    ساجد خان کا ساتھ دینے پر راکھی کو ملی سزا، شرلین چوپڑہ نے الزامات کی بھرمار کر دی

    ساجد خان جن پر جنسی ہراسانی کے بہت سارے الزامات لگائے گئے ہیں وہ آج کل بگ باس کے گھر میں ہیں. اداکارہ شرلین چوپڑا نے بھی ساجد خان پر جنسی ہراسانی کے الزامات لگائے اور بگ باس کی انتظامیہ سے درخواست کی کہ وہ ان کو بگ باس کے گھر سے باہر نکالیں لیکن تاحال ایسا نہیں‌ہو سکا . اداکارہ شرلین چوپڑہ نے حال ہی میں راکھی ساونت جو ساجد خان کے ساتھ ہیں کھڑی ہیں ان کے خلاف کی ہیں‌کچھ باتیں انہوں نے راکھی کو چربی کی دوکان کہنے کے ساتھ ان کے کریکٹر پر الزامات لگائے. ان الزامات کے جواب میں راکھی نے بھی کیا ہے قانونی

    راستہ اختیار اور انڈیا کی معروف وکیل فالگنی سے رابطہ کیا ہے. راکھی نے کہا ہے کہ شرلین نے کہا کہ میرے دس بوائے فرینڈ ہیں اور میرے دس شوہر ہیں ، میں ہوٹلز میں جاتی ہوں یہ ساری چیزیں کہہ کر شرلین تو اپنے گھر چلی گئیں لیکن میرے موجودہ بوائے فرینڈ عادل بھی مجھ سے سوال کررہے ہیں اور پوچھ رہے ہیں کہ کیا ان باتوں میں‌سچائی ہے؟ میں شرلین کی فضول باتوں‌کا خمیازہ بھگت رہی ہوں، اب میں شرلین سے عدالت میں‌ہی ملوں گی. شرلین کو کوئی حق نہیں ہے کہ اگر میں ساجد خان کا ساتھ دے رہی ہوں تو مجھے تنقید کا نشانہ بنایا جائے. میں آزاد شہری ہوں کسی کا بھی ساتھ دے سکتی ہوں .
    ا

  • ممنوعہ فنڈنگ؛ لاہور ہائیکورٹ کے جج  کی عمران خان کی درخواست سننے سے معذرت

    ممنوعہ فنڈنگ؛ لاہور ہائیکورٹ کے جج کی عمران خان کی درخواست سننے سے معذرت

    ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ہائی کورٹ کے جج نے عمران خان کی درخواست پر سماعت سے معذرت کرلی۔

    لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان کی ایف آئی اے طلبی کے نوٹس پر سماعت ہوئی، جس میں جسٹس علی ضیا باجوہ نے عمران خان کی ممنوعہ فنڈنگ میں ایف آئی اے طلبی کے خلاف درخواست پر سماعت سے معذرت کر لی۔ جسٹس علی ضیا باجوہ نے درخواست چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو بھجوا دی۔ جسٹس علی ضیا باجوہ نے کہا ہے کہ درخواست سماعت کے لیے کسی دوسرے بنچ کے سامنے پیش کیا جائے۔

    واضح رہے کہ عمران خان نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے کے طلبی کے نوٹسز کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ایف آئی اے نے بدنیتی کی بنیاد پر نوٹسز جاری کیے۔ یہ سیاسی بنیادوں پر انتقامی کارروائی ہے۔عدالت عمران خان کی طلبی کے نوٹس پر عمل درآمد سے روکے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    خفیہ ملاقات، پارٹی پھر شروع، پس پردہ طاقت کون۔ ؟ عمران خان کے زخموں کا پول کھل گیا۔
    چین درآمدات بڑھانے کو تیار لیکن پاکستان کی پیداواری صلاحیت محدود
    خفیہ ملاقات، پارٹی پھر شروع، پس پردہ طاقت کون۔ ؟ عمران خان کے زخموں کا پول کھل گیا۔
    وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے عمران خان کو ممنوعہ فنڈنگ کیس میں تفتیش کے لیے طلب کیا. ایف آئی اے کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا تھا کہ عمران خان نے الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کے لاہور اکاؤنٹ سے لاتعلقی کا اظہار کیا تھا جب کہ اکاؤنٹ کی تفصیلات کے اوپنگ فارم میں عمران خان کا اتھارٹی لیٹر لگا ہوا ہے۔ ایف آئی اے کے 7 نومبر کو طلبی کے نوٹس کو عمران خان کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا تھا۔ اس سلسلے میں دائر کی گئی درخواست میں عمران خان نے ایف آئی اے کو فریق بنایا تھا.

  • ماں کے مرنے کے بعد اس گھر میں واپس نہیں‌ گیا سخاوت ناز

    ماں کے مرنے کے بعد اس گھر میں واپس نہیں‌ گیا سخاوت ناز

    سٹیج کے معروف اداکار سخاوت ناز نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کیا ہے ایک ایسا انکشاف کہ آپ سن کر رہ جائیں گے حیران . انہوں نے کہا کہ ہے میں اپنی والدہ سے بہت محبت کرتا ہوں میری والدہ کا جب انتقال ہوا تو پھر میرا دل ہی نہیں‌کیا کہ میں اپنے والد کے گھر جائوں. میں‌ شاید اس گھر میں ایک آدھ بار ہی گیا ہوں گا اگر گیا بھی ہوں گا تو پھر باہر ہی کھڑا رہا ہوں گا کیونکہ میرا دل ہی اٹھ گیا اس گھر میں میری والدہ کی خوشبو تھی جو مجھے اپنی طرف کھینچتی تھی لیکن ان کے انتقال کے بعد میرا دل نہیں‌کیا کہ اس گھر میں قدم رکھوں. حالانکہ میرا اپنا گھر ہے . انہوں

    نے مزید کہا کہ میرے بھائیوں کا انتقال ہوا تو بھی ایسے تھا جیسے میری زندگی ہی ختم ہو گئی . انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے بہن سے بہت پیار ہے میں ان کو بہت چاہتا ہوں لیکن جو دنیا سے چلے جاتے ہیں وہ کبھی واپس نہیں آتے.
    سخاوت ناز کے اس انٹرویو کے بعد ان کے بہت سارے مداح سوشل میڈیا پر دلچپسپ تبصرے کررہے ہیں کئی مداح تو ان کی اپنی والدہ کے ساتھ عقیدت کو سراہ رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ بیٹا ہو تو سخاوت ناز جیسا .

  • میرا مہینے کا ذاتی خرچہ تین ہزار ہے اکشے کمار

    میرا مہینے کا ذاتی خرچہ تین ہزار ہے اکشے کمار

    بالی کے کھلاڑی اکشے کمار کا ایک انٹرویو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ کپل شرما کو انٹرویو دیتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں. اکشے کمار سے کپل مختلف سوال پوچھ رہے ہیں ایک سوال کے جواب میں اکشے کمانے نے کہا کہ نہ میں سگریٹ پیتا ہوں نہ ہی شراب نہ ہی فضول خرچی کرتا ہوں نہ ہی خود کے کپڑوں‌پر زیادہ پیسے لگاتا ہوں. میں سیٹ پر جاتا ہوں تو ڈائریکٹر کپڑے پہننے کو دے دیتا ہے پرڈیوسر خرچہ کر دیتا ہے تو مجھے کیا ضرورت ہے کہ میں خود پر پیسہ خرچ کروں. کپل شرما نے ان سے پوچھا کہ پھر جو آپ پیسے کماتے ہیں وہ کہاں‌جاتے ہیں ؟ تو اس پر اکشے کمار نے کہا کہ میں اپنے پیسے اچھے کاموں میں لگاتا ہوں .اکشے نے مزید کہا کہ

    میں ہر حال میں صبح پانچ بجے اٹھ جاتا ہوں اور رات نو بجے سو جاتا ہوں. میں نہ فلمی پارٹیوں میں جاتا ہوں نہ ہی کوئی ایسی محافل جماتا ہوں. میں نے زندگی میں کچھ اصول بنا رکھے ہیں اور یہ آج سے نہیں‌ہیں بلکہ شروع سے ہی ہیں میں ان کے مطابق چلتا ہوں انکو بالکل نہیں توڑتا. یاد رہے کہ اکشے کمار کا شمار ایسے اداکاروں میں ہوتا ہے جو فلموں‌میں‌کام کرنے کے علاوہ کسی قسم کی دیگر مصروفیات کا حصہ نہیں‌بنتے. نہ ہی گوسپس کا حصہ بنتے ہیں .

  • اب تک 580491گھر مکمل طور پر تباہ جبکہ 1484 افراد جانبحق ہوئے. این ایف آر سی سی

    اب تک 580491گھر مکمل طور پر تباہ جبکہ 1484 افراد جانبحق ہوئے. این ایف آر سی سی

    580491گھر مکمل طور پر تباہ جبکہ 1484 افراد جانبحق ہوگئے. این ایف آر سی سی

    نیشنل فلڈ ریسپانس کورڈینیشن سنٹر کے اعلامیہ کے مطابق 580491گھر مکمل طور پر تباہ جبکہ 1484 افراد, جانبحق ہوگئے. اسی طرح بلوچستان میں 38785 گھر مکمل طور پر تباہ ہوئے جبکہ 34 لوگ جانبحق ہوگئے اس کے علاوہ کے پی میں 138لوگ کی موت ہوئی جبکہ 167955گھر مکمل طور پر تباہ ہوئے جبکہ پنجاب میں 1068 لوگوں کی اموات ہوئی اور 347758 گھر مکمل طور پر تباہ ہوئے اس کے علاوہ سندھ میں 221 لوگ جاں بحق جبکہ 25326 گھر مکمل طور پر تباہ ہوگئے.

    جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ؛ پاک فضائیہ کی ٹیموں نے7,528خیمے، 4,823,02راشن پیکٹ جبکہ 1,211,896ٹن مزید راشن اور 327,724 لیٹر پینے کا صاف پانی پہنچایا جب کہ اس کے ساتھ پاک فضائیہ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 46 میڈیکل کیمپ علاج میں مصروف عمل ہیں اور پاک فضائیہ کے میڈیکل کیمپوں میں91,593 مریضوں کا علاج کیا گیا.
    این ایف آر سی سی کے مطابق؛ پاک فضائیہ کے میڈیکل کیمپوں میں مفت ادویات بھی فراہم کی جارہی ہیں اور اس کے علاوہ پاک فضائیہ کے مختلف خیمہ بستیوں میں متعدد افراد مقیم ہیں.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    خفیہ ملاقات، پارٹی پھر شروع، پس پردہ طاقت کون۔ ؟ عمران خان کے زخموں کا پول کھل گیا۔
    چین درآمدات بڑھانے کو تیار لیکن پاکستان کی پیداواری صلاحیت محدود
    خفیہ ملاقات، پارٹی پھر شروع، پس پردہ طاقت کون۔ ؟ عمران خان کے زخموں کا پول کھل گیا۔
    جبکہ پاک فضائیہ کے مزید ریلیف کے کیمپوں میں سیلاب متاثرین کو خدمات فراہم کی جارہی ہیں.
    نیشنل فلڈ ریسپونس کورڈینیشن سنٹر کے اعلامیہ کے مطابق پاک فضایہ کے 54 فلڈ ریلیف سینٹرز، 3 سینٹرل کلیکشن پوائنٹس خدمت میں مصروف ہیں. پاک بحریہ نے 2391.9 ٹن راشن، 90,83خیمے اور پینے کا صاف پانی تقسیم کیا۔ این ایف آر سی سی کے مطابق پاک بحریہ نے متاثرہ علاقوں میں 755,484لیٹر منرل واٹر بھی تقسیم کیا۔

  • عمران خان پر مبینہ قاتلانہ حملہ: ایک اور ملزم کو حراست میں لے لیا گیا

    عمران خان پر مبینہ قاتلانہ حملہ: ایک اور ملزم کو حراست میں لے لیا گیا

    عمران خان پر مبینہ قاتلانہ حملہ: ایک اور ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے.

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر لانگ مارچ کے دوران قاتلانہ حملے کے الزام میں ایک اور ملزم کو حراست میں لے لیا گیا۔ سی ٹی ڈی پولیس نے وزیرآباد موبائل مارکیٹ سے ایک اور مبینہ ملزم کو حراست میں لے لیا، ملزم کو حراست میں لیے جانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی جبکہ حراست میں لیے جانے والے نوجوان کا نام احسن ہے.

    ذرائع کے مطابق؛ احسن کا تعلق وزیرآباد کے قصبہ سوہدرہ سے ہے اور احسن ن لیگ کے سیکرٹری اطلاعات میاں نذیر کا حقیقی بھائی ہے، خیال رہے کہ مرکزی ملزم نوید سمیت ابھی تک پانچ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کی جاری ہے دوسری جانب چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان نے اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد لانگ مارچ کو منگل سے دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران وزیر آباد میں چیئر مین پی ٹی آئی کے کنٹینر پر فائرنگ کی گئی تھی۔

    یاد رہے کہ ادھر امیر جمعیت العلمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم سب اس واقعے پر پریشان ہوئے تھے مگر بعد میں پتہ چلا یہ سب جھوٹ ہے، جھوٹے شخص کو کتنی گولیاں لگیں؟ سب ڈرامہ ہے، کتنی گولیاں لگیں، ڈاکٹرز کے بیانات میں بھی تضاد ہے، عجیب بات ہے فائرنگ کے واقعے کاعلاج کینسر اسپتال میں کیا گیا، بغیر تحقیقات کے تین شخصیات پر الزام لگایا گیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    خفیہ ملاقات، پارٹی پھر شروع، پس پردہ طاقت کون۔ ؟ عمران خان کے زخموں کا پول کھل گیا۔
    چین درآمدات بڑھانے کو تیار لیکن پاکستان کی پیداواری صلاحیت محدود
    خفیہ ملاقات، پارٹی پھر شروع، پس پردہ طاقت کون۔ ؟ عمران خان کے زخموں کا پول کھل گیا۔
    انہوں نے کہا تھا کہ؛ انہوں نے کہا کہ ساری دنیا کو چور کہنے والا خود چور نکل آیا، پہلے تو عمران خان کے جھوٹ بولنے پر جے آئی ٹی ہونی چاہیے، جھوٹے خط کو لہرانے پر بھی جے آئی ٹی ہونی چاہیے، ریاستی راز کو پبلک کرنے پر تحقیقات ہونی چاہئیں۔