Baaghi TV

Author: +9251

  • اسلام آباد میں سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر  پروقارتقریب کا انعقاد

    اسلام آباد میں سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر پروقارتقریب کا انعقاد

    اسلام آباد میں سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر پروقارتقریب کا انعقاد کیا گیا ہے چئیرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور چئیرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا تقریب سے خطاب میں کہا کہ سعودی عرب کے قومی دن کی تقریبات کا حصہ بننا میرے لئے باعث مسرت ہے

    جبکہ انہوں نے کہا کہ سینیٹ اور پاکستانی عوام کی طرف سے، میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود، شاہی خاندان کے تمام افراد اور سعودی قوم کو قومی دن کی بہت بہت مبارکباد پیش کرتا ہوں، میں محترم جناب نواف بن سعید المالکی کا اس پروقار تقریب کیلئے دعوت پر شکر گزار ہوں جبکہ دونوں برادر ممالک کے درمیان نہ صرف خوشگوار تعلقات ہیں بلکہ ایک ایسا بندھن ہے جو سیاسی اور سفارتی دائرہ کار سے بالاتر ہے

    ان کا کہنا تھا کہ ہماری شراکت داری علاقائی امن اور استحکام کے لیے ہمارے غیر متزلزل عزم پر مبنی ہے، ہر مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کرنے پر ہم سعودی عرب کے شکرگزار ہیں، ہمیں اپنے حقوق اور اپنی خودمختاری کے تحفظ کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے

    جبکہ اس سلسلے میں، ترقی تب ہی ممکن ہے جب قومیں تعاون کی فضا کو فروغ دینے کیلئے مخلصانہ اور پرعزم اقدامات کریں، سعودی عرب کی جانب سے خطے کے ممالک کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے کیلئے جو اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں وہ قابل تحسین ہیں، سفارت کاری، بات چیت اور باہمی احترام وہ بنیادیں ہیں جن پر پائیدار امن قائم ہوتا ہے

    انہوں نے مزید کہا خطے کی ترقی کیلئے سعودی عرب کی کوششیں تجارت، ثقافتی تبادلے، مشترکہ اقدامات اور باہمی تعاون کو فروغ دینے میں رائیگاہ نہیں جائیں اور انہی کوششوں سے نہ صرف خطہ بلکہ پوری دنیا ترقی کرے گی، سعودی عرب اور خطے میں ترقی کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات کے پیچھے شہزادہ محمد بن سلمان کی وژنری لیڈر شپ ہے، محمد بن سلمان کے قیادت میں سعودی عرب مزید ترقی کررہا ہے اور مستقبل میں مزید ترقی کرے گا، نیوم سٹی کا عظیم الشان وژن، ٹیکنالوجی اور پائیدار زندگی کا حصول، اس نمایا سوچ کی بہترین علامت ہے

    چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ چاہے مسک فاؤنڈیشن ہو، جدید ترین ای-اسپورٹس حکمت عملی ہو، یا موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے گہری ماحولیاتی کوششیں، ولی عہد کا وژن جامع ہے،جدید معاشرے کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کرتا ہے

  • صنم جاوید رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار

    صنم جاوید رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار

    جناح ہاؤس حملہ کیس میں رہائی پانے والی پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید اور دیگر خواتین کو پھر سے گرفتار کرلیا گیا۔
    لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں خدیجہ شاہ سمیت 55 ملزمان کی ضمانتیں خارج جبکہ صنم جاوید سمیت 9 ملزموں کی ضمانت منظور کی تھیں۔
    انسانی حقوق کی کارکن بیرسٹر خدیجہ صدیقی نے بتایا کہ صنم جاوید سمیت 5 خواتین اور 6 مرد کارکنان جنہیں اے ٹی سی لاہور نے 23 ستمبر کو 9 مئی مقدمے میں ضمانت دی تھی، انہیں
    مبینہ طور پر کوٹ لکھپت جیل سے دوبارہ گرفتار کیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ گرفتاری سے کچھ دیر قبل ہی خواتین کی رہائی کے روبکار جاری ہوئے تھے، لیکن اس سے قبل ہی پولیس کی نفری اور گاڑیاں گرفتاری کیلئے جیل پہنچ گئیں۔

  • ایلس فیض کا  مختصر  تعارف

    ایلس فیض کا مختصر تعارف

    ایلس فیض کا مختصر تعارف

    تحقیق و تحریر: زاہد حسین

    شاعرہ، مصنفہ، سماجی کارکن اور صحافی
    ادبی زبان: انگریزی
    پیدائش: 22 ستمبر 1914
    مقامِ پیدائش: لندن (برطانیہ)
    پیدائشی نام: ایلس جارج
    پیدائشی مذہب: مسیحی
    شادی کے وقت قبول اسلام
    اسلامی نام: کلثوم
    والد: کتب فروش
    بہن: کرسٹوبل
    بہنوئی: محمد دین تاثیر
    کرسٹوبل کا اسلامی نام: بلقیس
    شریک حیات: فیض احمد فیض
    بیٹیاں: سلیمہ ہاشمی، منیزہ ہاشمی
    فیض احمد فیض سے شادی: 28 اکتوبر 1941 شملہ
    عمومی پہچان کا نام: ایلس فیض
    مدیر (بچوں اور خواتین کے صفحات): روزنامہ پاکستان ٹائمز لاہور
    انسانی حقوق اور ذہنی مریض بچوں کیلئے خدمات
    خودنوشت سوانح حیات: Over my shoulders
    فیض احمد فیض کے نام خطوط کا مجموعہ: Dear Heart: To Faiz in Prison
    وفات: 12 مارچ 2003 لاہور
    تدفین : ماڈل ٹاؤن قبرستان لاہور

    ایلس فیض کی اپنے شریکِ حیات کے لیے ایک نظم
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    ترے جانے کے بعد گیت گاؤں گی تیرے
    جب ہزار قدم کا ہو گا ہر اِک نقشِ پا
    جب لا انتہا دکھوں کا فسانہ
    کھلتے گلابوں کی خوشبو سے مہکا
    ستائش کے لفظوں میں بھیگا ہوا
    بھولی یادوں کو تازہ کر دے گا
    صدائیں دینے کا غم، موت کو چوم کر چل دیا
    پھر ترے گیت گاؤں گی میں
    نہ ہزار قدم نقش پا کے لیے
    نہ لا انتہا دکھوں کے لیے
    نہ کھلتے گلاب
    نہ تعریف کی بازگشت
    نہ صدائیں کوئی، نہ ہی اقرار ہے
    تمہارے لیے مرے گیت کا
    نہ آغاز ہے نہ انجام ہے
    اِک محبت فقط، جاوداں جاوداں

  • نیب اور ایف آئی اے کا احتساب  تعاون بڑھانے کا فیصلہ

    نیب اور ایف آئی اے کا احتساب تعاون بڑھانے کا فیصلہ

    قومی احتساب بیورو (نیب) اور وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے باہمی تعاون بڑھانے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اسلام آباد میں چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) نذیر احمد نے ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، دورے کے دوران چیئرمین نیب نے ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل محسن حسن بٹ سے ملاقات بھی کی۔


    جبکہ ملاقات میں ملاقات میں دونوں اداروں کے درمیان تعاون بڑھانے پراتفاق کیا گیا، نیب چیئرمین اور ڈی جی ایف آئی اے کے سربراہان کے درمیان میٹنگ میں احتساب، تفتیش اور صلاحیت کی تعمیر سے متعلق اہم شعبوں میں تعاون پر گفتگو ہوئی۔ ملاقات میں اداروں میں ہم آہنگی کو بڑھانے کے لیےمختلف حکمت عملیوں پر بھی غور کیا گیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    روپرٹ مرڈوک: کیا فاکس نیوز اور ڈومینین کیس سے انہیں نقصان پہنچے گا؟
    امریکی ڈالر مزید نیچے آگیا
    محمد خان بھٹی کے جسمانی ریمانڈ نہ دینے کے فیصلے کے خلاف درخواست
    پاکستان اورایتھوپیا کے درمیان پروازوں کی ازسر نوبحالی خوش آئند ہے،چیئرمین سینیٹ

    تاہم خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان کی سپریم کورٹ نے نیب آرڈیننس میں ترامیم کے خلاف سابق وزیر اعظم عمران خان کی درخواست کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے نیب ترامیم کو کالعدم قرار دے دیا گیا تھا جس کے تحت عوامی عہدے رکھنے والوں کے خلاف نیب کے مقدمات کی واپسی اور نیب کے پاس پچاس کروڑ روپے سے کم کے مقدمات کی تفتیش نہ کرنے سے متعلق شقیں شامل ہیں۔

  • انوارالحق نے پاکستان کے نکتہ نظر سے دنیا کو آگاہ کیا۔ جلیل عباس جیلانی

    انوارالحق نے پاکستان کے نکتہ نظر سے دنیا کو آگاہ کیا۔ جلیل عباس جیلانی

    نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ نگراں وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب میں مسئلہ کشمیر اور فلسطین پر دو ٹوک مؤقف اختیار کیا، وزیراعظم نے کہا کہ خطے میں امن کا خواب مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر ممکن نہیں ہے جبکہ نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ نگراں وزیراعظم نے مختلف ممالک کے ہم منصب سے ملاقاتیں کیں، انوارالحق نے پاکستان کے نکتہ نظر سے دنیا کو آگاہ کیا۔

    انھوں نے کہا کہ جموں کشمیر رابطہ گروپ اجلاس میں بھارتی مظالم سے آگاہ کیا، پاکستان کشمیر پر سلامتی کونسل کی قرار دادوں پرعمل چاہتا ہے، مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں، جلیل عباس نے مزید کہا کہ دنیا کو ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سمیت معیشت کی بہتری کیلئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ فلسطین سے متعلق نگراں وزیراعظم نے واضح مؤقف اختیار کیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    روپرٹ مرڈوک: کیا فاکس نیوز اور ڈومینین کیس سے انہیں نقصان پہنچے گا؟
    امریکی ڈالر مزید نیچے آگیا
    محمد خان بھٹی کے جسمانی ریمانڈ نہ دینے کے فیصلے کے خلاف درخواست
    پاکستان اورایتھوپیا کے درمیان پروازوں کی ازسر نوبحالی خوش آئند ہے،چیئرمین سینیٹ
    جبکہ دوسری جانب نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ دنیا نئی سرد جنگ کی متحمل نہیں ہوسکتی، اقوام عالم بھارت کے کشمیر میں مظالم بند کرانے کی کوششیں کریں، اور خطے میں امن کے لئے بھارت پر دباؤ ڈالیں اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ جنرل اسمبلی سے خطاب کر کے فخرمحسوس کررہا ہوں، دنیا کو اس وقت کئی چینلجز کا سامنا ہے، اور نئے بلاکس بن رہے ہیں۔

  • ترکیہ؛ جنسی زیادتی کے 601,754 واقعات ریکارڈ

    ترکیہ؛ جنسی زیادتی کے 601,754 واقعات ریکارڈ

    ترکیہ کی سرکاری شماریات اتھارٹی کے جاری کردہ اعداد وشمار میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں ایک سال کے اندر جنسی زیادتی کے 601,754 واقعات ریکارڈ کیے گئے، جن میں 206,853 زیادتی کے واقعات بچوں کے شامل رونما ہوئے۔ اس کی وجہ کیا ہے؟ کیا ملک میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی ایک مسئلہ بن گیا ہے؟ جبکہ ایف آئی ایس اے سینٹر فار چائلڈ رائٹس میں کام کرنے والے ایک ترک کارکن نے بچوں کے جنسی استحصال کے لرزہ خیز انکشافات کی تردید کی، لیکن ساتھ ہی اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ بچوں کا جنسی استحصال ترکیہ میں ایک بڑا اور وسیع مسئلہ ہے اور بچوں پر دور رس اثرات چھوڑ دیتا ہے۔

    سنٹر فار چائلڈ رائٹس سے تعلق رکھنے والے ایزگی کومان نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ "ترک شماریاتی ادارے نے حال ہی میں کچھ اعداد وشمار جاری کیے ہیں اور ان اعداد وشمار کے مطابق ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ایسے بچوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے جنہوں نے حکام کو جنسی زیادتی کے واقعات رپورٹ کیے تھے۔ یہ براہ راست ہمیں یہ نہیں بتاتا کہ واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ ہاں ان کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے، لیکن یہ بھی ممکن ہے کہ عدالتی حکام کو درخواست دینے والوں کی تعداد میں ہی اضافہ ہوا ہو۔ اس لیے ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ "ترکیہ میں بچوں سے جنسی زیادتی بڑھ رہی ہے۔”

    انہوں نے مزید کہا کہ ترکیہ میں جیسا کہ اقوام متحدہ کی بچوں کے حقوق کی کمیٹی نے مسلسل زور دیا ہے کیونکہ بچوں کے حوالے سے حقوق پر مبنی ڈیٹا کا کوئی نظام موجود نہیں ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ہم ان خلاف ورزیوں کے حوالے سے موجودہ صورتحال کو پوری طرح سے نہیں سمجھ سکتے۔ ترک کارکن نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ بچوں کے خلاف جنسی زیادتی کے پھیلاؤ کی بہت سی وجوہات ہیں۔ پہلی وجہ یقیناً بچوں کو دیکھنے کا انداز ہے۔ بچوں کو بہت بے بس اور بڑوں سے تحفظ کی ضرورت کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ انہیں تشدد کا زیادہ خطرہ رہتا ہے۔

  • پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر کام شروع کردیا. محمد علی

    پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر کام شروع کردیا. محمد علی

    نگران وفاقی وزیرتوانائی محمد علی نے کہا ہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر کام شروع کردیا ہے اور ایران سے سستی گیس اور پیٹرول کی پیش کش پر غور کر رہے ہیں جبکہ لاہور میں سوئی ناردرن گیس کمپنی کے دفتر آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں محمد علی کا کہنا تھاکہ گزشتہ سال پاکستان میں گیس سپلائی 20 فیصد سے کم ہوئی، سردیوں میں گیس لوڈ شیڈنگ کرنی پڑے گی اورکھانا بنانے کے اوقات میں گیس فراہم کرنے کی کوشش کریں گے، 24 گھنٹے گیس سپلائی کرنا ناممکن ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ایل این جی کے زیادہ کارگو منگوانے کی کوشش کر رہے ہیں، ایل این جی کی قیمتیں بہت زیادہ ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ روس سے تیل کا ایک کارگو آیا تھا، خواہش ہے اور کارگو منگوائیں، روس کا تیل بھی اب مہنگا ہوگیا ہے، روسی آئل کی امپورٹ زیادہ ہوگی، زیادہ ریفائن کیا جائے گا تو ہی فائدہ ہوگا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    گوہر اعجاز کا گیس چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن کا اعلان
    بجلی 3 روپے 28 پیسے فی یونٹ مہنگی
    روپرٹ مرڈوک: کیا فاکس نیوز اور ڈومینین کیس سے انہیں نقصان پہنچے گا؟
    امریکی ڈالر مزید نیچے آگیا
    محمد خان بھٹی کے جسمانی ریمانڈ نہ دینے کے فیصلے کے خلاف درخواست
    پاکستان اورایتھوپیا کے درمیان پروازوں کی ازسر نوبحالی خوش آئند ہے،چیئرمین سینیٹ
    نگران وزیر توانائی کا کہنا تھاکہ ڈالر کا ریٹ زیادہ ہے اس لیے مہنگائی ہورہی ہے، ملک میں ٹیکس کلچرنہیں، اس لیے بجلی اورگیس کے بلوں میں ٹیکس لگتے ہیں۔ اور انہوں نے بتایاکہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر کام شروع کردیا ہے، ایران سے سستی گیس اور پیٹرول کی پیش کش پر غور کر رہے ہیں۔

  • بجلی 3 روپے 28 پیسے فی یونٹ مہنگی

    بجلی 3 روپے 28 پیسے فی یونٹ مہنگی

    نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ کرلیا، نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 3 روپے 28 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔ نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ سے متعلق اپنا فیصلہ وفاقی حکومت کوبھجوادیا اور وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد اضافے کا اطلاق ہوجائے گا۔

    نیپرا کے مطابق اضافے سے ڈسکوز کے صارفین پر 159 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑےگا، یہ اضافہ مالی سال 23-2022 کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیاگیا۔ نیپرا کا کہنا ہے کہ بجلی صارفین کو 6 ماہ میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی، بجلی صارفین اکتوبر 2023 تا مارچ 2024 تک ادائیگیاں کریں گے۔

    جبکہ دوسری جانب ملک میں 22 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ اور سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کا مجموعی پارہ 38 اعشاریہ 67 فیصد کی سطح پر پہنچ گیا۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے اثرات سامنے آرہے ہیں اور مختلف اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے، جب کہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کا مجموعی پارہ 38 اعشاریہ 67 فیصد کی سطح پر پہنچ گیا ہے، جب کہ ماہانہ17 سے 23 ہزار تک آمدن والے افراد کیلئے مہنگائی41 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

    وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 22 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں26 روپے 2 پیسے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد چکن کی فی کلو قیمت میں 31 روپے 26 پیسے، لہسن کی فی کلو قیمت میں 24 روپے 1 پیسے اور ایل پی جی کا گھریلو سلینڈر 14 روپے 4 پیسے مہنگا ہوا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں ہفتے پیاز فی کلو 2 روپے 41 پیسے مہنگے ہوئے، اور اس دوران دال مسور،مونگ اور ماش کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کےدوران 11 اشیاء کی قیمتوں میں کمی بھی ریکارڈ ہوئی، رواں ہفتے ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 12 روپے 39 پیسے اور چینی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے 91 پیسے کی کمی ہوئی، جب کہ ایک ہفتے کے دوران آلو گندم کا آٹا گڑ اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں معمولی کمی ہوئی۔

  • گوہر اعجاز کا گیس چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن کا اعلان

    گوہر اعجاز کا گیس چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن کا اعلان

    نگراں وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے گیس چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایک روپے کی چوری کرنے والے کو بھی پکڑیں گے جبکہ انہوں نے جلد مارکیٹیں بند کرنے کے لیے تاجر برادری کو ایک ماہ کی مہلت بھی دے دی، نگراں وفاقی وزیر تجارت نے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا، گوہر اعجاز نے صنعتکاروں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔

    گوہر اعجاز نے کہا کہ دنیا میں 9 سے 6 کاروبار ہوتا ہے ہم نے 9 ستمبر تک جلدی کاروبار بند کرنے کا کہا تھا مگر اب تاجروں کو مزید ایک ماہ کا وقت دے رہے ہیں، تاجروں سے ڈیٹا موصول ہونے کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ نگراں وفاقی وزیر تجارت نے مزید کہا کہ اگلے ہفتے سے گیس چوری کرنے والوں کے خلاف ایکشن شروع ہوگا، کسی قسم کی چوری نہیں ہونے دیں گے۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    روپرٹ مرڈوک: کیا فاکس نیوز اور ڈومینین کیس سے انہیں نقصان پہنچے گا؟
    امریکی ڈالر مزید نیچے آگیا
    محمد خان بھٹی کے جسمانی ریمانڈ نہ دینے کے فیصلے کے خلاف درخواست
    پاکستان اورایتھوپیا کے درمیان پروازوں کی ازسر نوبحالی خوش آئند ہے،چیئرمین سینیٹ
    گوہراعجاز کا مزید کہنا تھاکہ ملک میں ڈالر کا حقیقی ایکسچینج ریٹ 260روپے ہے، ڈالر 182 پر تھا اب 300 تک پہنچ گیا ہے، 350 کا ڈالر آج 290 روپے کے درمیان ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان اور ایران سے اسمگلنگ کا حجم 5ارب ڈالرز سے بڑھ گیا ہے، ایکسچینج کمپنی کے ذریعے سارا ڈالر اوپن مارکیٹ سے اسمگل ہونے لگا،براہ راست سرمایہ کاری اس وقت آئے گی جب برآمدات میں اضافہ ہوگا، ہم آج بھی دبئی، سعودی عرب کا انتظار کرتے ہیں کہ وہ پیسے دیں گے۔

  • پاکستانی اسکواڈ کو بھارتی ویزے جاری نہ ہوسکے

    پاکستانی اسکواڈ کو بھارتی ویزے جاری نہ ہوسکے

    کرکٹ ورلڈکپ میں شرکت کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کو اب تک بھارتی ویزے جاری نہ ہوسکے جبکہ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ اسکواڈ کے ویزے تاخیرکا شکار ہیں اور پاکستان کرکٹ بورڈ ویزے کے اجرا کے حوالے سے پریشان ہے تاہم ذرائع نے بتایاکہ پاکستان کرکٹ بورڈ نےانٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو مسئلے سے متعلق آگاہ کردیا، معاہدے کے مطابق بروقت ویزے جاری کرنے کا کہا تھا۔

    صحافی عمران سہیل کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اسکواڈ اور فینز کے ویزوں کے حوالے سے نہیں بتایا گیا، پی سی بی ایک ہفتے سے بھارتی ہائی کمیشن سے رابطے میں ہے، ایک ہفتے سے ویزوں کے جلد اجرا کے حوالے سے کہا گیا لیکن ہفتے کے آخری روز بھی ویزوں کا اجرا نہ ہو سکا۔ جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی اسکواڈ نے 26 ستمبر کو براستہ دبئی بھارت روانہ ہونا ہے اورپاکستان کا پہلا وارم اپ 29 ستمبر کو نیوزی لینڈ سے شیڈولڈ ہے۔

    تاہم خیال رہے کہ کرکٹ ورلڈکپ کیلئے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے، بابراعظم کپتان اور شاداب خان نائب کپتان ہوں گے، فاسٹ بولر نسیم شاہ انجری کی وجہ سے قومی اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں جب کہ ان کی جگہ حسن علی کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

    جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں عبداللہ شفیق، فخر زمان، امام الحق، حارث رؤف، افتخار احمد، شاہین آفریدی، محمد رضوان، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، حسن علی، سعود شکیل، سلمان آغا اور اسامہ میر شامل ہیں، اس کے علاوہ ورلڈکپ کے لیے تین کھلاڑیوں کو ریزرو میں رکھا گیا ہے جن میں محمد حارث، ابرار احمد اور زمان خان شامل ہیں۔