Baaghi TV

Author: +9251

  • عامر خان نے ہیماچل پردیش کے سیلاب متاثرین کو دیا 25لاکھ روپیہ

    عامر خان نے ہیماچل پردیش کے سیلاب متاثرین کو دیا 25لاکھ روپیہ

    معروف اداکار عامر خان کے بارے میں سب جانتے ہیں کہ وہ ایک درد دل رکھنے والے انسان ہیں ، انہوں نے تب تب آگے بڑھ کر لوگوں کی مدد کی جب بھی ان کے ملک میں کو ئی قدرتی آفت آئی ہو۔ حال ہی میں ہماچل پردیش میں شدید بارشیں ہوئیں جس کی وجہ سے اس کے مختلف علاقے زیر ٓب آگئے ۔ عامر خان اس صورتحال پر کافی پریشان ہوئے انہوں نے سیلاب متاثرین کے حق میں نہ صرف آواز اٹھائی بلکہ ان کی مدد کے لئے پچیس لاکھ روپے کا چیک بھی دیا جس پر ہماچل پردیش کے چیف منسٹر ٹھاکر سکھویندر سنگھ سوکھو نے اداکار کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا کہ ان کی امداد سے متاثرین کی حالت بہتر ہوگی۔

    ”عامر خان اس سے پہلے بھی کئی بار قدرتی آفت کی لیپٹ میں آنے والوں کی مدد کے لئے کھڑے ہوئے ”اور ان کی جتنی ہو سکی مدد کی۔ یاد رہے کہ عامر خان کے علاوہ بھی بہت سارے بالی وڈایکٹرز ہماچل پردیش میں بارشوں سے متاثرین کے لئے کھڑے ہوئے ہیں اور ہر کوئی اپنے تائیں ان کی مدد میں مصرو ف ہے۔ دوسری طرف عامر خان نے فلم ’لاپتا لیڈیز‘ پروڈیوس کی ہے جس کا پریمیئر 8 ستمبر کو ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں ہوا ہے۔

    عمران اشرف کی فلم نہیں دیکھوں گا فہد مصطفی نے آن ائیر کہہ دیا

    میں گھر میں جھاڑو لگاتا اور برتن دھوتا رہا ہوں عاصم اظہر کا انکشاف

    ظفری خان اہم وڈیو پیغام بولے اپنے نام کے جعلی اکاوئنٹس کی تفصیلات شئیر کیں

  • عامر خان کے کتے کا نام کس نے شاہ رخ خان رکھا؟ اداکار کی وضاحت

    عامر خان کے کتے کا نام کس نے شاہ رخ خان رکھا؟ اداکار کی وضاحت

    بالی وڈ کے معروف اداکار عامر خان اور شاہ رخ خان کے درمیان کشمکش کو کون نہیں جانتا یہ کشمکش اس وقت شروع ہوئی جب عامر خان کی فلم ہم ہیں راہی پیار کے اور شاہ رخ خان کی فلم بازیگر ریلیز ہوئی، سارے ایوارڈز اس سال کے بازیگر کو مل گئے، لیکن عامر خان کی فلم کو کم ایوارڈز ملے جس پر عامر خان نے احتجاجا ایوارڈز میں جانا چھوڑ دیا ۔ عامر خان کے ایک انٹرویو کا کلپ سوشل میڈیا پر آج کل وائرل ہو رہا ہے جس میں ان سے پوچھا گیا کہ آپ نے اپنے ایک بلاگ میں لکھا کہ میں بیٹھا ہوا ہوں اور شاہ رخ میرے پاﺅں چاٹ رہا ہے۔

    اس پر عامر خان ہنس پڑے اور کہا کہ دراصل میں نے اور کرن نے ایک گھر خریدا تھا اس گھر میں جو جوڑا تھا اس نے طے کیا کہ وہ ہمارے ساتھ ہی رہیں گے ہم نے کہا کہ اوکے ٹھیک ہے۔ ”ان کے گھر ایک کتا تھا جس کا نام انہوں نے شاہ رخ رکھا ہوا تھا۔” ہمیں جب پتہ چلا تو کرن نے کہا کہ ہم تو اسکو شاہ رخ نہیں بلائیں گے، ہم نے اسکا نام بدل لیا اور کبھی اسکو شاہ رخ نہیں کہا۔ بس ایک دن بیٹھا ہوا تھا تو بلاگ لکھ دیاورنہ ایسی کوئی بات نہیں شاہ رخ ایک اچھا انسان ہے میرا دوست ہے۔ انہوں نے اسی انٹرویو میں کہا کہ میرے دلیپ کمار ، امیتابھ بچن آج بھی نمبر ون ہیں۔

    عمران اشرف کی فلم نہیں دیکھوں گا فہد مصطفی نے آن ائیر کہہ دیا

    میں گھر میں جھاڑو لگاتا اور برتن دھوتا رہا ہوں عاصم اظہر کا انکشاف

    ظفری خان اہم وڈیو پیغام بولے اپنے نام کے جعلی اکاوئنٹس کی تفصیلات شئیر کیں

  • سرمد کھوسٹ کیوں سمجھتے تھے ڈرامہ ہمسفر ہٹ نہیں ہو گا ؟

    سرمد کھوسٹ کیوں سمجھتے تھے ڈرامہ ہمسفر ہٹ نہیں ہو گا ؟

    ڈرامہ سیریل ہمسفر نے آن ائیر جاتے ہی بہت ساری وجوہات کی بناءپر کامیابی کے ریکارڈز قائم کر دئیے، دیکھتے ہی دیکھتے ڈرامہ ہر گھر میں ہر کسی کا فیورٹ بن گیا۔لیکن سرمد کھوسٹ جو کہ اس ڈرامے کے ڈائریکٹر ہیں انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ جب ہم یہ ڈرامہ شوٹ کررہے تھے تو ہمیں لگ رہا تھا کہ اس کی کہانی میں کوئی جان ہی نہیں ہے لہذا یہ نہیں چلے گا، ہم سب نے بے دلی سے اس ڈرامے کو شوٹ کیا ۔ میں اور ماہرہ خان اکثر سیٹ پر بیٹھ کر ہنسا کرتے تھے کہ پتہ نہیں ہم کیا شوٹ کررہے ہیں اور لوگ اسکو ریسپانس دیں گے بھی یا نہیں ۔ لیکن جب اس ڈرامے کو آن ائیر جانے کے بعد لوگوں کا ریسپانس ملنا شروع ہوا تو میں حیران ہوا اور ہم سب کے لئے حیرانی کی بات تھی ،

    ” کیونکہ ہم سمجھ رہے تھے کہ ڈرامے میں کچھ نہیں ہے لہذا اسکو شائقین رد کر دیں گے۔” سرمد نے یہ بھی کہا تھا کہ ہم کبھی بھی کسی بھی پراجیکٹ کے بارے میں یہ نہیں کہہ سکتے کہ وہ شائقین کو بہت پسند آئیگا یا نہیں ۔ شائقین کے مزاج کا بالکل نہیں پتہ چلتا کبھی کسی معمولی سی سٹوری ان کو کلک کرجاتی ہے اور کبھی وہ بہترین سٹوری کو رد کر دیتے ہیں۔ یاد رہے کہ ڈرامہ سیریل میرے ہمسفر کی ریلیز کو 12سال مکمل ہو چکے ہیں اور آج بھی یہ ڈرامہ شائقین یوٹیوب پر شوق سے دیکھتے ہیں۔

    عمران اشرف کی فلم نہیں دیکھوں گا فہد مصطفی نے آن ائیر کہہ دیا

    میں گھر میں جھاڑو لگاتا اور برتن دھوتا رہا ہوں عاصم اظہر کا انکشاف

    ظفری خان اہم وڈیو پیغام بولے اپنے نام کے جعلی اکاوئنٹس کی تفصیلات شئیر کیں

  • ماہرہ خان ڈرامہ سیریل ہمسفر کے 12کامیاب سال گزرنے پر خوش

    ماہرہ خان ڈرامہ سیریل ہمسفر کے 12کامیاب سال گزرنے پر خوش

    ڈرامہ سیریل ہمسفر ایک ایسا ڈرامہ ہے جس نے بہت سارے فنکاروں کی زندگی بدل کر رکھ دی، ڈرامے میں مرکزی کردار ماہرہ خان اور فواد خان نے ادا کئے تھے جبکہ سرمد کھوسٹ نے اسے ڈائریکٹ کیا تھا، عتیقہ اوڈھو نے فواد خان کی والدہ کا کردار ادا کیا تھااور نوین وقار نے ایک ایسی لڑکی کا کردار کیا تھا جو فواد خان کی دوست ہے اور اسکو پسند کرتی ہے۔ اس ڈرامے نے نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی دھوم مچا دی تھی۔ اسی ڈرامے کی وجہ سے ماہرہ خان اور فواد خان کو بالی وڈ میں کام کرنے کا موقع میسر آیا اور یہ دونوں دیکھتے ہی دیکھتے بالی وڈ کے افق پر بھی چھا گئے ۔

    ”سرمد سلطان کھوسٹ کے ڈائریکشن کے کیرئیر کو بھی بُوم ملا۔ ”اس ڈرامے کے او ایس ٹی کو کون بھول سکتا ہے، وہ ہمسفر تھا مگر اس سے ہمنوائی نہ تھی اس کو گانے والی قراة العین بلوچ کے سنگنگ کیرئیر کی بھی ڈگر بدل گئی تھی۔ ڈرامہ 2011میں آن ائیر گیا تھا ، اور آج اسکی ریلیز کو باراں سال ہو چکے ہیں اس موقع پر ماہرہ خان نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ڈرامہ سیریل ہمسفر کے 12کامیاب سال مکمل ہو چکے ہیں اور میں آپ سب کی شکر گزار ہوں، انہوں نے شکریہ ایک ٹویٹ کے زریعے ادا کیا۔

  • نواز شریف وزیراعظم بنے تو میں خود کو وزیر نہیں دیکھتا۔ شاہد خاقان عباسی

    نواز شریف وزیراعظم بنے تو میں خود کو وزیر نہیں دیکھتا۔ شاہد خاقان عباسی

    سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی سابقہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ آپ کی حکومت میں رکاوٹ تھے تو حکومت چھوڑ دیتے، اس کے بعد بھی آپ کو 8 سے 9 مہینے ملے، کام کرلیتے۔
    نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھاکہ مسلم لیگ ن کی سیاست سے مطمئن نہیں ہوں، راستے کا تعین کریں پھر الیکشن میں جائیں ورنہ الیکشن انتشار کے علاوہ کچھ نہیں دے گا، پارٹی کا عہدیدار نہیں ہوں کسی مشاورت میں شامل نہیں ہوں ، نواز شریف وزیراعظم بنے تو میں خود کو وزیر نہیں دیکھتا۔

    انہوں نے کہا کہ آج کی سیاست گالی گلوچ کی ہے، 2013 سے 2018 تک خرابیوں کی طویل داستان ہے، کوئی شبہ نہیں کہ 2018کا الیکشن چوری ہوا، اب ہمیں اس سے سبق حاصل کرنا ہے آگے کی طرف دیکھنا ہے، لوگ آج اسے مسئلہ نہیں سمجھتے حالانکہ خرابی کی جڑ یہی چیزیں ہیں، خرابیاں درست نہیں کریں گے تو مسئلہ آگے نہیں چلے گا۔
    ان کا کہنا تھاکہ اگر جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ آپ کی حکومت میں رکاوٹ تھے تو حکومت چھوڑ دیتے، اس کے بعد بھی آپ کو 8 سے 9 مہینے ملے، کام کرلیتے، آپ اتنے وقت میں بہت فیصلے کرسکتے تھے،کارکردگی بہتر ہوسکتی تھی۔

    شاہد خاقان کا کہنا تھاکہ چیئرمین پی ٹی آئی نے 3 سال 8 مہینے میں ایک پیسے کا کام نہیں کیا، ہم نے کیا کام کیے، ذرا اس کی فہرست بھی چیک کرلیں لیکن مجھے وہ فیصلے ہوتے نظر نہیں آئے جو ہونے چاہیے تھے۔
    سابق وزیراعظم نے کہا کہ شہباز حکومت میں فیصلہ کرنے کی صلاحیت اور اسپیڈ نظر نہیں آئی جو ہونی چاہیے تھی، پچھلی حکومت نے بھی ساڑھے تین سال فیصلےنہیں کیے آپ کرلیتے آپ نےبھی نہیں کیے، قصور وار صرف شہباز شریف نہیں ہم سب ہیں۔

    ان کا کہنا تھاکہ عمر عطا بندیال نے جاتے جاتے تحفہ دے دیا، نیب کو پرانی شکل میں بحال کردیا، آپ کو روز بیٹھ کر معاملات کو دیکھنا ہوتا ہے، آج جمود اور خوف ہے حکومت کے اندر لوگ فیصلے نہیں کرتے۔
    انہوں نے مزید کہا کہ آج نئی جماعت کی ضرورت بھی ہے اور جگہ بھی۔

  • گیس کی قیمتوں میں اضافے پرکام جاری، نگران وزیر توانائی

    گیس کی قیمتوں میں اضافے پرکام جاری، نگران وزیر توانائی

    نگران وزیر توانائی محمد علی کا کہنا ہےکہ گیس کی قیمتوں میں اضافے پرکام جاری ہے،کم آمدنی والے افراد کے لیے ماہانہ 500 روپے سےکم کا بوجھ ڈالا جائےگا۔
    اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر توانائی محمد علی کا کہنا تھا کہ ڈالرکی قیمت ضرور کم ہورہی ہے لیکن پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا 30 ستمبرکو ہی معلوم ہوگا۔
    نگران وزیر توانائی محمد علی کا کہنا تھا کہ ڈسکوز سمیت پاور ڈویژن کے 14 اداروں کی نجکاری چاہتے ہیں، ورلڈ بینک سے بھی اس بارے میں بات ہوئی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل آئی پی پیز کے ساتھ ماضی کے معاہدوں کو نہیں چھیڑسکتے، نجی شعبہ آئے ،کمائے، مگر ٹیکس پورا دے۔ جبکہ دوسری جانب آئل اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے ترجمان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر چلنے والی خبروں پر بیان جاری کردیا۔
    ترجمان اوگرا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ اوگرا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پرقیاس آرائیوں سے بچنےکی اہمیت پر زور دیتا ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی قیمتوں اور ڈالر کی شرح تبادلہ پرمنحصر ہیں اور حالیہ دنوں میں بین الاقوامی سطح پرپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔

    ترجمان نے کہا کہ ملک میں ڈالر سے روپے کی شرح تبادلہ میں بہتری آئی ہے اور پیٹرول کی نئی قیمتوں کے اعلان میں ابھی ایک ہفتہ باقی ہے اس لیے اس مدت میں قیمتوں پرقیاس آرائیاں تیل کی سپلائی چین میں خلل ڈال سکتی ہیں۔

  • سعودی عرب; ٹریفک حادثے میں جاں بحق 4 افراد کی میتیں  پہنچ گئیں

    سعودی عرب; ٹریفک حادثے میں جاں بحق 4 افراد کی میتیں پہنچ گئیں

    سعودی عرب میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے چار افراد کی میتیں سیالکوٹ ایئرپورٹ پر پہنچادی گئیں۔
    سیالکوٹ ایئرپورٹ سے ورثہ میتیں وصول کر کے بذریعہ ایمبولینس اوکاڑہ روانہ ہوئے۔
    مرحومین کی نماز جنازہ کل بروز منگل صبح 8 بجے گاؤں 14جی ڈی رضا آباد اوکاڑہ میں ادا کی جائیں گی۔

    اوکاڑہ کے شہری پانچ روز قبل سعودی عرب میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے، مرحومین میں دو سگے بھائی اور دو کزن شامل ہیں۔
    سمندر پار پاکستانیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت رقم اکٹھی کر کے ڈیڈ باڈیز پاکستان بجھوائیں۔
    واضح رہے کہ اوکاڑہ کا رہائشی خاندان روزگار کے سلسلے میں سعودی عرب میں مقیم تھا، اور عمرہ کی ادائیگی کے لیے بائیو میٹرک کے لیے جا رہے تھے کہ حادثے کا شکار ہوگئے۔

    حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت محمد طارق، محمد رمضان، عبدالشکور اور اسد علی کے نام سے ہوئی اور چاروں ایک ہی خاندان کے افراد تھے۔

  • مانیکا خاندان کی کرپشن کہانی، مبشر لقمان کی زبانی

    مانیکا خاندان کی کرپشن کہانی، مبشر لقمان کی زبانی

    خاور مانیکا کو گرفتار کرلیا گیا ہے سینئر صحافی مبشر لقمان نے اپنے یوٹیوب ولاگ میں تحلکہ خیز انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ مانیکا خاندان نے کرپشن کے پہاڑ لگا دیئے ہیں ، ان کا کہنا تھا سابق خاتون اول بشریٰ بیگم کے سابق شوہر خاور مانیکا گرفتار ہوگئے ہیں جو بدنام زمانہ مجرم ہیں۔

    سینئر اینکرپرسن نے اپنے ولاگ میں دعویٰ کیا کہ کیک بیکس صرف ماں نے نہیں بلکہ سوا ارب تو اسی پارٹی یعنی ملک ریاض بحریہ ٹاؤن والے سے لیئے ہیں، جبکہ خاور مانیکا نے بھی بہت کرپشن کی ہے ۔ اور 2018 میں وہاں سے ریٹائرڈ ہوگیا تھا۔

    جبکہ پہلے ان کی شادی اپنے قریبی رشتہ میں ہوئی جو چل نہ سکیں اور پھر انہوں نے بشریٰ مانیکا سے شادی کرلی، جس سے دو بیٹے اور تین بیٹیاں ہیں، تاہم جب بشریٰ نے عمران سے شادی کی تو خاور مانیکا نے انہیں طلاق دے کر بیٹی کی اچھی دوست سے شادی کرلی۔

    تاہم معروف صحافی نے دعویٰ کیا کہ خاور مانیکا پر یہ الزام ہے کہ وہ روائتی بدنام عنوان شخص ہیں، اور کرپٹ ترین بیوروکریٹ ہیں، اور انہوں نے اپنے علاقہ میں کئی زمینوں پر قبضہ کرلیا ہے، اور انہوں نے جعلی شناختی اور جعلی شادی شدہ ریکارڈ بھی بنایا گیا۔

    جب کہ بشریٰ بی بی کے بیٹا بھی پیچھے نہ رہا اور دس لاکھ روپے کی روزانہ ک بنیاد پر پنجاب میں تبادلے اور پوسٹینگ سے کماتا رہا اور انہوں نے تقربا ایک ماہ میں تین کروڑ تک کمائیں جو ایک مونگ پھلی ک دانا ہے۔

    واضح رہے کہ بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کو بیرون ملک جانے کی کوشش میں گرفتار کر لیا گیا تھا ۔تفصیلات کے مطابق ترجمان کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے امیگریشن نے خاور مانیکا کو دبئی جانے سے روک لیا،خاور مانیکا نجی ایئر لائن سے دبئی جارہے تھے، خاور مانیکا کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل ہونے پر روکا گیا۔ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ خاور مانیکا کیخلاف اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج ہے،ایف آئی اے نے خاور مانیکا کو اینٹی کرپشن کے حوالے کردیا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ خاور مانیکا سرکاری ملازم ہیں اور باہر جانے کا این او سی بھی ان کے پاس موجود تھا تاہم سٹاپ لسٹ میں نام ہونے کی وجہ سے انہیں روک لیا گیا۔

  • انجکشن سے بینائی متاثرہ افراد کی تعداد 77

    انجکشن سے بینائی متاثرہ افراد کی تعداد 77

    پنجاب میں انجکشن سے بینائی متاثرہ افراد کی تعداد 77 ہوگئی۔
    لاہور میں 25، ملتان میں 19، بہاولپور میں 17 اور قصور میں چار افراد کی بینائی متاثر ہوئی جبکہ انجکشن لگانے والوں میں لاہور کے 5، بہاولپور کے 4 اور ملتان کے 3 نجی کلینک شامل ہیں۔
    غیرقانونی غیر رجسٹرڈ کمپنی سے انجکشن کی فروخت پر 11 ڈرگ انسپکٹر کو معطل کردیا۔

    انجکشن فراہم کرنے والا ایک ملزم کو ملتان سے گرفتار کرلیا گیا۔ نگران وزیر برائے پرائمری ہیلتھ کیئر پنجاب جمال ناصر نے میو اسپتال لاہور میں متاثرہ افراد سے ملاقات کی اور میڈيا کو بتایاکہ انجکشن ٹیسٹنگ لیب سے رپورٹ آنے پر کارروائی آگے بڑھائيں گے۔
    دوسری جانب ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ) نے ملک بھر کے اسپتالوں اور فارمیسیز کو بینائی متاثر کرنے والے انجکشن کے استعمال سے روک دیا۔

    ڈریپ حکام کاکہنا ہے کہ کسی اسپتال، لیباٹری یا فارمیسی کے پاس انجکشن کی ری پیکجنگ کالائسنس نہیں، مارکیٹ میں غیر رجسٹرڈ اور رجسٹرڈ دونوں طرح کے انجکشن موجود ہیں۔
    ڈریپ حکام کا کہنا تھاکہ درآمد شدہ انجکشن کا کوالٹی چیک مکمل ہونے تک استعمال نہ کیا جائے، مریض بھی آنکھوں کی بیماری کیلئے فی الحال یہ انجکشن لگوانے سے گریز کریں۔
    اُدھر لاہور میں ڈریپ نے میڈیسن ڈسٹری بیوٹرزکے دفاترپرچھاپے مارے ہیں اور انجکشن کی 110 وائلز برآمد کی ہیں جوڈرگ ٹیسٹنگ لیب بھجوا دیے گئے۔

  • اسٹیٹ بینک نے دو منی ایکسچینج کمپنیوں کے لائسنس معطل کردیئے

    اسٹیٹ بینک نے دو منی ایکسچینج کمپنیوں کے لائسنس معطل کردیئے

    اسٹیٹ بینک نے حوالہ ہنڈی اور کرنسی اسمگلنگ سے متعلق ضوابط کی سنگین خلاف ورزیوں پر 2 منی ایکسچینج کمپنیوں کا لائسنس معطل کردیا ہے اور ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے 2 کمپنیوں کے خلاف کارروائی کے لیے ڈائریکٹر ایکسچینج پالیسی ڈیپارٹمنٹ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو مراسلہ ارسال کیا تھا۔
    جبکہ مراسلے میں کہا گیا تھا کہ دونوں کمپنیوں کے خلاف حوالہ ہنڈی اورکرنسی اسمگلنگ کے مقدمات درج ہیں، ان کے خلاف قوانین کے مطابق کارروائی کی جائے، اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیےکے مطابق ایک مقامی ایکسچینج کمپنی کا اجازت نامہ 3 ماہ کے لیے معطل کیا گیا ہے،

    اجازت نامہ ضوابط کی سنگین خلاف ورزیوں پر معطل کیا گیا ہے۔
    جبکہ اعلامیےکے مطابق مقامی ایکسچینج کمپنی کے صدر دفتر، برانچوں اور فرنچائزز کو سرگرمیوں سے روک دیا گیا ہے، اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک اور مقامی ایکسچینج کمپنی کا اجازت نامہ قواعد کی خلاف ورزی پر تاحکم ثانی معطل کیا گیا ہے، ایکسچینج کمپنی، اس کے صدر دفتر اور برانچوں کو کاروباری سرگرمیوں سے روک دیا گیا ہے۔