Baaghi TV

Author: +9251

  • ورون دھون سائوتھ کی فلموں میں کام کرنے کے خواہشمند ہیں؟

    ورون دھون سائوتھ کی فلموں میں کام کرنے کے خواہشمند ہیں؟

    ورون دھون اب بالی وڈ میں نئے نہیں رہے، دھون کو سٹوڈنٹ آف دی ایئر سے فلم انڈسٹری میں ڈیبیو کئے 10 سال سے زیادہ ہو چکے ہیں۔ انہوں نے گزشتہ برسوں میں اب 17 سے زیادہ فلموں میں کام کیا ہے، جن میں سے کچھ نے باکس آفس پر کئی ریکارڈز کو توڑا۔ ایک حالیہ پیش رفت میں ورون نے اپنے کیریئر کو وسیع کرنے اور جنوبی سنیما میں بھی کام کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ورون اب سائوتھ کی فلموں میں‌کام کرنا چاہتے ہیں. انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ اگر لوکیش کناگراج مجھے کسی کردار کی پیشکش کرتے ہیں تو سو فیصد میں ان کے ساتھ ایک تامل فلم کرنا پسند کروں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہماری سائوتھ کی فلمیں اچھی چل رہی ہیں اور اچھی بن

    رہی ہیں تو ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ کام کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ ہندوستانی فلموں کے لیے اس وقت ترقی کرنا سب سے اچھی بات ہے.یوں ورون دھون نے کھل کر سائوتھ کی فلموں میں‌کام کرنے کی خواہسش کا اظہار کر دیا ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ کب ورون ایسی کسی فلم میں نظر آتے ہیں. یاد رہے کہ ورون دھون فلم بیدیا میں اہم کردار ادا کررہے ہیں امر کوش کی ہدایتکاری میں بننے والے یہ فلم ایک کامیڈی ہارر ہے۔ اس کے بعد وہ فلمساز نتیش تیواری کی ایکشن فلم باوال میں جھانوی کپور کے ساتھ کام کریں گے۔

  • جھانوی تم نے میرا سر فخر سے بلند کر دیا ، ارجن کپور نے ایسا کیوں کہا ؟‌

    جھانوی تم نے میرا سر فخر سے بلند کر دیا ، ارجن کپور نے ایسا کیوں کہا ؟‌

    جھانوی کپور کی فلم ملی کل سینما گھروں میں ریلیز ہو گئی ہے۔ تھیٹر میں ریلیز ہونے سے پہلے اس فلم کی پرائیویٹ سکریننگ کی گئی جس میں شوبز انڈسٹری سے جڑی شخصیات نے شرکت کی. ارجن کپور جو کہ جھانوی کپور کے بھائی ہیں انہوں نے فلم دیکھ سوشل میڈیا پر اپنی اور جھانوی کی ایک تصویر جاری کرکے لکھا کہ” جھانوی تم نے ہمیشہ میرا سر فخر سے بلند کیا ہے آپ اداکارہ کے طور پر غیر معمولی ترقی کررہی ہیں، ملی میں آپ نے شاندار اداکاری کی ہے. میری دعا ہے کہ آپ کو کامیابیاں ملیں” ارجن کی اس پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے جھانوی کے لکھا لو یو. ملی کو بہت سراہا جا رہا ہے متھوکوٹی زیویئر کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں سنی کوشل اور منوج پاہوا بھی ہیں اور یہ ملیالم ہٹ ہیلن کا ریمیک ہے۔ بہت سے اداکاروں نے جھانوی کی اداکاری کو سراہا ہے. اس فلم کو ان کے والد بونی کپور نے پرڈیوس کیا ہے. فلم میں جھانوی ایک نرس کا کردار ادا کر رہی ہیں اور ان کے کردار کا نام

    ملی نوڈیال ہے۔ وہ نرسنگ گریجویٹ ہے لیکن ایک کیفے میں پارٹ ٹائم کے طور پر بھی کام کرتی ہے۔ ٹریلر میں ملی کو فریزر میں پھنستے ہوئے اور اپنی بقا کے لیے لڑتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ یاد رہے کہ جھانوی کپور کی آنے والی فلموں میں راج کمار راؤ کے ساتھ مسٹر اور مسز ماہی سمیت کئی دیگر پروجیکٹس ہیں۔ فلم کی شوٹنگ بھی شروع ہو گئی ہے۔ جھانوی ورون دھون کے ساتھ باوال میں بھی نظر آئیں گی۔

  • پریانکا چوپڑہ عالیہ بھٹ اور کترینہ کے ساتھ جی لے زرا کی شوٹنگ کب کریں گی؟‌

    پریانکا چوپڑہ عالیہ بھٹ اور کترینہ کے ساتھ جی لے زرا کی شوٹنگ کب کریں گی؟‌

    بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا جو حال ہی میں تین سال کے طویل عرصے کے بعد ممبئی واپس آئی ہیں. کہا جا رہا ہےکہ اداکارہ اپنی فلم جی لے زرا کی شوٹنگ کے لئے آئی ہیں. اس فلم میں ان کے ساتھ کترینہ کیف اور عالیہ بھٹ بھی ہیں. فلم کو فرحان اختر ڈائریکٹ کررہے ہیں.پریانکا چوپڑہ، عالیہ بھٹ اور کترینہ کیف پہلی بار کسی بھی پراجیکٹ میں ایک ساتھ دیکھی جا رہی ہیں. جب سے اس فلم کا اعلان ہوا ہے یہ فلم ہے سرخیوں میں ، مداح ان تینوں‌کو ایک ساتھ دیکھنے کےلئے بےتاب ہیں. کورونا کی وجہ سے اس فلم کی شوٹنگ کا شیڈیول ملتوی کر دیا گیا تھا لیکن اب فلم کی شوٹنگ کا آغاز ہونے جا رہا ہے. پریانکا چوپڑہ نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں نے اپنے

    کیرئیر میں ایک طویل وقت گزارا ہے اور یہی دیکھا ہے کہ ہیرو کو ہم خواتین ہیروئنز پر زیادہ ترجیح دی جاتی ہے ہیروز یا فلم میں‌کام کرنے والے مرد فیصلہ کرتے ہیں کہ فلم کہاں شوٹ کی جائے، کس کو کاسٹ کیا جائے، مجھے یہ سب اب بورنگ لگتا ہے. ہم جس دور میں آج جی رہے ہیں وہ تبدیل ہو چکا ہے. انہوں‌نے کہا میں ہندی فلمیں کرنا چاہتی ہوں‌کہ لیکن خواتین کی شرائط پر. انہوں‌نے کہا کہ فلم جی لے زرا کی شوٹنگ اسی سال شروع ہو جائیگی. انہوں نے کہا کہ میں عالیہ اور کترینہ کے ساتھ کام کرنے کے لئے کافی پرجوش ہوں مجھے امید ہے کہ ہم ایک اچھا پراجیکٹ لے کر آ رہے ہیں.

  • سفاک بیٹے نے ماں کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا

    سفاک بیٹے نے ماں کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا

    سفاک بیٹے نے ماں کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا.

    کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں سفاک بیٹے نے ماں کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق جمعہ کی صبح کراچی کے علاقے گلستان جوہرکے بلاک 17 میں واقع ایک فلیٹ سے خاتون کی گلا کٹی لاش برآمد ہوئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور رسیکیو ورکرز نے لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق بیٹا نفسیاتی مریض ہے لیکن فلیٹ کا تنازع بھی چل رہا تھا۔ مقتولہ کی شناخت حاجرہ کشور زوجہ جمیل احمد کے نام سے کی گئی ہے جن کی عمر تقریباً 75 سال تھی۔ فوری طورپر قتل کی حتمی وجہ معلوم نہیں ہوسکی پولیس واقعہ کی مزید تفتیش کررہی ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز بھی ایک اس طرح کا واقعہ پیش آیا تھا کہ لیاری میں ماں کا گلا دبا کر قتل کرنے والے بیٹے کو پولیس نے گرفتار کیا تھا. کراچی کے علاقے لیاری میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں سفاک بیٹے نے گلا دبا کر ماں کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق سفاک قاتل شہزاد نشے کا عادی ہے، ملزم کا اپنی والدہ سے پیسے لینے پر جھگڑا ہوا تھا، مقتولہ گلشن بانو نے بیٹے کو پیسے دینے سے انکار کیا تھا جس پر ملزم نے اپنی ماں کا گلا دباکر اسے قتل کردیا۔ تاہم پولیس نے ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد کہا تھا کہ قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی اور ملزم کو قرار واقعی سزا دی جائے گی.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ کنٹینر پر فائرنگ، عمران خان کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہیں: ترجمان پاک فوج
    اللہ کی رحمت اورقوم کی دعاوں سےخیریت سے ہوں:جھکوں گانہیں ڈٹ کرمقابلہ ہوگا:عمران خان
    کنٹینر پر فائرنگ، نواز شریف اور مریم کی عمران خان پرحملے کی مذمت

  • پاک چین تعلقات پر تبصرہ کرنا امریکا کو زیب نہیں دیتا. ین سن

    پاک چین تعلقات پر تبصرہ کرنا امریکا کو زیب نہیں دیتا. ین سن

    سٹمسن سینٹر میں چائنا پروگرام کی ڈائریکٹر ین سن کا کہنا ہے کہ پاک چین تعلقات پر تبصرہ کرنا امریکا کو زیب نہیں دیتا.

    سٹمسن سینٹر میں چائنا پروگرام کی ڈائریکٹر ین سن نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات پر تبصرہ کرنا امریکا کو زیب نہیں دیتا کیوں کہ دونوں ممالک کے تعلقات سے نہ تو امریکا کا کوئی لینا دینا ہے اور نہ اس پر ہی انھیں منہ بنانا چاہیئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ان خیالات کا اظہار ین سن نے بیجنگ واشنگٹن میں ہونے والے پاک امریکا تعلقات کے حوالے سے ہونے والے دو روزہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ین سن چائنا پروگرام کی ڈائریکٹر ہونے کے ساتھ ساتھ ایسٹ ایشیا پروگرام کی شریک ڈائریکٹر بھی ہیں۔

    ین سن نے کہا کہ پاکستان پر چین کے قرضوں کو از سر نو اقساط کرانے کے لیے امریکی دباؤ درست نہیں۔ امریکا کا اس تمام معاملے سے کوئی لینا دینا اور نہ ہی پاک چین تعلقات پر امریکا کو منہ بنانا چاہیئے۔ ین سن نے مزید کہا کہ امریکا کے ساتھ پاکستان کے تعلقات جنوبی ایشیا کے لیے چین کی مجموعی حکمت عملی کا ایک عنصر تھے لیکن چین پُر اعتماد ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات بہتر ہو رہے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ کنٹینر پر فائرنگ، عمران خان کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہیں: ترجمان پاک فوج
    اللہ کی رحمت اورقوم کی دعاوں سےخیریت سے ہوں:جھکوں گانہیں ڈٹ کرمقابلہ ہوگا:عمران خان
    کنٹینر پر فائرنگ، نواز شریف اور مریم کی عمران خان پرحملے کی مذمت
    تاہم ین سن نے یہ بھی کہا کہ چین پاکستان کے حوالے سے اپنی پالیسی اور توقعات کو بھی دوبارہ ترتیب دے رہا ہے، خاص طور پر سی پیک کے حوالے سے اور اس میں ایک خوش آئند رویہ ہے کہ پاکستان کو اپنی بیرونی حکمت عملی کو دوبارہ متوازن کرتے ہوئے پاکستان دوبارہ امریکا سے رابطہ کر رہا ہے۔ چائنا پروگرام کی ڈائریکٹر ین سن نے کہا کہ پاکستان کی توقعات اور بیرونی صف بندی کی حکمت عملی کی کو چین میں کافی مقبولیت ملی ہے۔ سی پیک سب سے اہم مہمات میں سے ایک رہے گا۔

  • جب حملہ ہوا تواس وقت سکیورٹی والے کدھر گئے تھے. وفاقی وزیر

    جب حملہ ہوا تواس وقت سکیورٹی والے کدھر گئے تھے. وفاقی وزیر

    خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ سیاست میں ہر قسم کا تشد قابل نفرت ہے.

    وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ سیاست میں ہر قسم کے تشدد کو قابل نفرت سمجھتے ہیں اور اس کی مذمت بھی کرتے ہیں، حملہ احسن اقبال پر ہوں یا عمران خان پر ہوں یہ اقدامات قابل مذمت ہیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پنجاب کی صوبائی حکومت کو یہ اطلاعات دی گئی تھی کہ حملے کے امکانات اور خطرات موجود ہیں حفاظتی تدابیر اختیار کریں۔

    انہوں نے کہا کہ یہ سوال پوچھا جائے گا اور بار بار پوچھا جائے گا کہ آپ نے حفاظتی تدابیر اختیار کیوں نہیں کی؟ جب حملہ ہوا تواس وقت سکیورٹی والے کدھر گئے تھے؟ پولیس کہاں تھی پنجاب ایڈمنسٹریشن کہاں تھی؟ ان کا کہنا تھا کہ کل کے واقعے پر پی ٹی آئی کی قیادت کا ردعمل قابل افسوس ہے، رانا ثناءاللہ کے گھر ور ایک اعلیٰ سرکاری عہدیدار کے گھروں پر مظاہرے کیے گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا بھی مارشل لا سے اختلاف رہا ہے، مگر پی ٹی آئی حد سے آگے بڑھ گئی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ کنٹینر پر فائرنگ، عمران خان کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہیں: ترجمان پاک فوج
    اللہ کی رحمت اورقوم کی دعاوں سےخیریت سے ہوں:جھکوں گانہیں ڈٹ کرمقابلہ ہوگا:عمران خان
    کنٹینر پر فائرنگ، نواز شریف اور مریم کی عمران خان پرحملے کی مذمت

    انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کے کنٹینر پرحملے کامعاملہ خاصا الجھا ہوا ہے،ایک پستول، 9 گولیاں ،14 زخمی؟ حملہ آورکو پکڑنے والے شخص کا ویڈیو بیان کوئی اورکہانی سناتا ہے، پنجاب پولیس کے زیر حراست ملزم کے اعترافی بیانات ،پی ٹی آئی رہنماؤں کا اپنے حامیوں سے بدلہ لینے کیلئے اشتعال دلوانا،وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کے گھرفیصل آباد پر دھاوا بلوانا،یہ سب کیا ہے؟

    خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے وفاقی وصوبائی اداروں پرمشتمل جے آئی ٹی بنائی جائے، پنجاب حکومت اور پی ٹی آئی اگر معصوم ہے تو ملکر سچ تک پہنچیں،یکطرفہ موقف اور الزام تراشی ناقابل قبول ہے، دیکھنا ہوگا یہ کسی دشمن کی سازش تھی یا اسکا فائدہ کس فریق کو ہو سکتا ہے ؟حملہ آور سچ کہہ رہا ہے یا انتشار پھیلاکر سیاسی فائدہ اٹھانےکا کوئی پلان ہے؟

  • اسلام آباد؛ حالیہ سیاسی صورتحال کے باعث 9 ویں ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ ملتوی

    اسلام آباد؛ حالیہ سیاسی صورتحال کے باعث 9 ویں ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ ملتوی

    اسلام آباد؛ حالیہ سیاسی صورتحال کے باعث 9 ویں ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ ملتوی.

    اسلام آباد ٹین بائولنگ ایسوسی ایشن نے 9ویں اسلام آباد ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ ملتوی کردی گئی۔ یہ چیمپیئن شپ 5 نومبر سے لیزر سٹی کلب، جناح پارک راولپنڈی میں شروع ہونا تھی. اسلام آباد ٹین بائولنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری رانا شہزاد اخیر نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں تھیں اور چیمپئن شپ ہفتہ سے شروع ہونا تھی لیکن حالیہ ملکی صورتحال کے باعث ملتوی کی گئی ہے۔

    اسلام آباد ٹین بائولنگ ایسوسی ایشن کے مطابق؛ نئی تاریخ کا اعلان آئندہ چند روز بعد کیا جائے گا۔ ایونٹ میں راولپنڈی اور اسلام آباد کے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے سکتے ہیں اور ایونٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے ۔ جبکہ واضح رہے گزشتہ 31 اکتوبر کو کہا گیا تھا کہ؛ اسلام آباد ٹین بائولنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام 9ویں اسلام آباد ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 5 نومبر سے لیزر سٹی کلب، جناح پارک راولپنڈی میں شروع ہوگی۔ چیمپین شپ کا افتتاح پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمان کریں گے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ کنٹینر پر فائرنگ، عمران خان کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہیں: ترجمان پاک فوج
    اللہ کی رحمت اورقوم کی دعاوں سےخیریت سے ہوں:جھکوں گانہیں ڈٹ کرمقابلہ ہوگا:عمران خان
    کنٹینر پر فائرنگ، نواز شریف اور مریم کی عمران خان پرحملے کی مذمت
    اسلام آباد ٹین بائولنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری رانا شہزاد اختر نے مزید بتایا تھا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ جبکہ ایونٹ میں راولپنڈی اور اسلام آباد کے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے سکتے ہیں۔ چیمپئن شپ کے ڈراز کا اعلان 4 نومبر کو کیا جائے گا اور چیمپئن شپ کے فائنل مقابلے 6 نومبر کو کھیلے جائیں گے اور ایونٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے ۔ لیکن تاہم یہ ملتوی کردیا گیا ہے.

  • سوڈان میں 80 لاکھ افراد کو شدید بھوک کا خطرہ ہے. اقوام متحدہ

    سوڈان میں 80 لاکھ افراد کو شدید بھوک کا خطرہ ہے. اقوام متحدہ

    اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ سوڈان میں 80 لاکھ افراد کو شدید بھوک کا خطرہ ہے.

    اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ سوڈان میں 80 لاکھ افراد کو شدید بھوک کا خطرہ ہے ۔ چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن، اقوام متحدہ کے ذیلی ادارہ برائے اطفال یونیسف اور ورلڈ فوڈ پروگرام نے ایک مشترکہ رپورٹ میں کہا ہے سوڈان میں اعلیٰ سطح پر غذائی عدم تحفظ اور غذائیت کی کمی کا سامنا کرنے والے افراد کا تناسب اب تک کی بلند ترین سطح پر ہے، جو کہ2013 اور 2016 میں تنازعات کے دوران بھی دیکھی گئی سطح سے زیادہ ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اپریل سے جولائی 2023 کے لین سیزن (فصلوں کی بوائی اور کٹائی کے درمیان کی مدت جب روزگار اور آمدنی کم ہو جاتے ہیں) کےدو ران 70لاکھ 76 ہزار افراد کو شدید غذائی عدم تحفظ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جبکہ14 لاکھ بچے غذائی قلت کا شکار ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ سوڈان کے سیلاب، خشک سالی اور تنازعات سے متاثرہ علاقوں میں بھوک اور غذائی قلت میں اضافہ ہو رہا ہے، اگر بروقت انسانی امداد جاری نہ رکھی گئی اور موسمیاتی موافقت کے اقدامات میں اضافہ نہ کیا گیا تو کئی کمیونٹیز کو بھوک کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ کنٹینر پر فائرنگ، عمران خان کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہیں: ترجمان پاک فوج
    اللہ کی رحمت اورقوم کی دعاوں سےخیریت سے ہوں:جھکوں گانہیں ڈٹ کرمقابلہ ہوگا:عمران خان
    کنٹینر پر فائرنگ، نواز شریف اور مریم کی عمران خان پرحملے کی مذمت
    جبکہ خیال رہے کہ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین نے 2017 میں بتایا تھا کہ جنوبی سوڈان میں قحط، بھوک اور جنگ کی وجہ سے رواں برس کے دوران اب تک اس افریقی ملک کے بتیس ہزار باشندے سوڈان کی جانب نقل مکانی پر مجبور ہو چکے ہیں۔ جبکہ یو این ایچ سی آر نے بتایا تھا کہ ابتدائی طور پر اندازہ لگایا گیا تھا کہ جنوبی سوڈان میں اس قحط کی وجہ سے سن دو ہزار سترہ کے دوران ساٹھ ہزار افراد نقل مکانی پر مجبور ہو جائیں گے لیکن تازہ ترین اعداد و شمار یہ اشارہ دیتے ہیں کہ یہ مجموعی تعداد اب قبل ازیں لگائے گئے تخمینوں سے کہیں زیادہ ہو جائے گی۔

  • ایشیائی ترقیاتی بینک کیساتھ کے پی میں صحت پروگرام کے لیے 100 ملین ڈالر کا مالیاتی معاہدہ

    ایشیائی ترقیاتی بینک کیساتھ کے پی میں صحت پروگرام کے لیے 100 ملین ڈالر کا مالیاتی معاہدہ

    پاکستان اورایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان خیبر پختونخوا میں صحت کے مضبوط نظام پروگرام کے لیے 100 ملین ڈالر کے مالیاتی معاہدے پر دستخط
    پاکستان اورایشیائی ترقیاتی بینک نے خیبر پختونخوا میں صحت کے مضبوط نظام پروگرام کے لیے 100 ملین ڈالر کے مالیاتی معاہدے پر دستخط کردئیے. وزارت اقتصادی امور کے سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز نے حکومت پاکستان جبکہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان ریذیڈنٹ مشن کے کنٹری ڈائریکٹر یونگ یی نے معاہدے پر دستخط کیے۔ خیبر پختونخوا حکومت اورایشیائی ترقیاتی پروگرام کے درمیان صوبے میں پروگرام کے نفاذ کے لیے ایک اور معاہدے پر بھی دستخط کیے گئے۔ دستخطوں کی تقریب میں وفاقی وزیراقتصادی امور سردار ایاز صادق بھی موجود تھے۔

    اس موقع پربتایاگیا کہ نتیجہ خیز قرض پروگرام بنیادی ڈھانچے اور آلات کو جدید بنا کر ثانوی ہسپتالوں میں صحت کی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہو گا۔ معاہدے کے تحت کلینیکل پروٹوکولز، معیارات و رہنما خطوط پر عمل درآمد کو یقینی بنانے ، انسانی وسائل کی منصوبہ بندی اور ادویات کی سپلائی چین کے انتظام کو بہتربنایاجائیگا ۔اس پروگرام کا مقصد خیبر پختونخوا میں صحت کے ثانوی نظام کو تبدیل کرنا ہے ۔ پروگرام سے تقریبا 38 ملین افراد مستفیدہوں گے جن میں خواتین بھی شامل ہیں ،
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ کنٹینر پر فائرنگ، عمران خان کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہیں: ترجمان پاک فوج
    اللہ کی رحمت اورقوم کی دعاوں سےخیریت سے ہوں:جھکوں گانہیں ڈٹ کرمقابلہ ہوگا:عمران خان
    کنٹینر پر فائرنگ، نواز شریف اور مریم کی عمران خان پرحملے کی مذمت
    پروگرام سے خواتین کی صحت کی دیکھ بھال کی خدمات میں بہتری اور بچوں کی شرح اموات میں کمی آئے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ وزارت اقتصادی امور نے ایشیائی ترقیاتی بینک کے ساتھ 1.5 ارب ڈالر کے معاہدے پر بھی دستخط کیے تھے جبکہ بلوچستان، خیبرپختونخوا اور سندھ میں سیلاب سے متاثرہ بنیادی ڈھانچے کی بحالی اور تعمیر نو کے لیے موجودہ ترقیاتی منصوبوں سے 475 ملین ڈالر بھی دوبارہ خرچ کیے جا رہے ہیں۔ وفاقی وزیر سردار ایاز صادق نے اس موقع پر کہاکہ بین الاقوامی ترقیاتی شراکت داروں سے رعایتی قرضوں کا انتظام کرکے سیلاب کے بعد کے حالات میں بہتر سے بہتر تعمیرات میں صوبائی حکومتوں کی مدد کی جائیگی ۔

  • سعودی سائنسدانوں نے سورج کی شعاعوں سے نیا وائی فائی سسٹم متعارف کرا دیا

    سعودی سائنسدانوں نے سورج کی شعاعوں سے نیا وائی فائی سسٹم متعارف کرا دیا

    سعودی سیائنسدانوں نے سورج کی شعاعوں سے نیا وائی فائی سسٹم متعارف کرا دیا ہے۔

    ایک غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی ماہرین نے ایک ایسا نیا وائی فائی سسٹم متعارف کرایا ہے جو سورج کی شعاعوں سے چلے گا جس کا نام “صبح کی کھڑکیاں” رکھا گیا ہے۔ یہ ڈیٹا کی منتقلی میں روایتی نیٹ ورک سے کہیں زیادہ تیز رفتار اور کم لاگت والا سسٹم ہے۔

    نئی سعودی ایجاد ابھی ابتدائی مراحل میں ہے تاہم مستقبل میں اس سے اسپیشل اسمارٹ گلاس کی کھڑکیوں کے ذریعے رہائشی عمارتوں اور کاروباری مراکز میں استفادہ حاصل کیا جائے گا۔ جو سورج کی کرنوں کو لاسل کی ڈیٹا مختلف قسم کے الیکٹرانک آلات میں منتقل کرنے کے لیے روایتی وائی فائی نیٹ ورک کی جگہ لے لیں گی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ کنٹینر پر فائرنگ، عمران خان کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہیں: ترجمان پاک فوج
    اللہ کی رحمت اورقوم کی دعاوں سےخیریت سے ہوں:جھکوں گانہیں ڈٹ کرمقابلہ ہوگا:عمران خان
    کنٹینر پر فائرنگ، نواز شریف اور مریم کی عمران خان پرحملے کی مذمت
    اس نئے سسٹم کی مدد سے سورج غروب ہونے کے بعد بھی توانائی حاصل کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا اور اس نئے سسٹم میں توانائی بھی کم خرچ ہو گی۔ اسمارٹ گلاس سولر وائی فائی سسٹم سے ڈیٹا کی منتقل زیادہ تیزی اور آسانی سے ممکن ہو گی اور یہ ایجاد ماحول دوست بھی رہے گی۔ سعودی سائنسدان اپنی ایجاد کے پہلے ماڈل کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور اسے عملی شکل دینے پر کام کر رہے ہیں اور وہ ڈیٹا کی شرح بڑھانے پر بھی ریسرچ کر رہے ہیں۔
    پس منظر
    واضح رہے کہ وائی فائی سنہ 1997 میں مارکیٹ میں ایک ایسے نظام کے طور پر متعارف ہوا جو کسی مخصوص جگہ یا علاقے میں انٹرنیٹ تک بغیر تار کے رسائی کا ذریعہ تھا۔ جبکہ وائی فائی کا لفظ وائی فائی آلائنس آرگنائزیشن سے آیا ہے لیکن اب یہ اتنا عام ہو چکا ہے کہ اسے رائل سپینش اکیڈمی کی ڈکشنری میں بھی شامل کر لیا گیا ہے۔