Baaghi TV

Author: +9251

  • ملی کی سکریننگ ، ریکھا، وکی کوشل، سارہ علی خان و دیگر کی شرکت

    ملی کی سکریننگ ، ریکھا، وکی کوشل، سارہ علی خان و دیگر کی شرکت

    جھانوی کپور کی فلم ملی جس کی وہ سر توڑ پرموشن کرتی نظر آئیں 4 نومبر یعنی آج ہی کے دن ریلیز ہونے جا رہی ہے، گزشتہ روز اس فلم کی ممبئی میں سکریننگ ہوئی، سکریننگ میں ریکھا، وکی کوشل، سارہ علی خان، اننیا پانڈے اور دیگر نے خصوصی شرکت کی. جھانوی کپورنے اداکارہ ریکھا کے ساتھ خصوصی پوز دئیے. فلم ملی میں ایک بڑی سٹار کاسٹ ہے جن میں منوج پاہوا، حسلین کور، راجیش جیس، سنجے سوری، اور دیگر معاون کرداروں

    کے نام قابل زکر ہیں۔ مشہور موسیقار اے آر رحمان نے گانے اور اصل سکور کمپوز کیے ہیں۔ ملی کو بونی کپور نے پروڈیوس کیا ہے. ملی مشہور ملیالم فلم ہیلن کا آفیشل ریمیک ہےاسکی ہدایت کاری متھوکوٹی زیویئر کی ہے.آج فلم سینما گھروں میں ریلیز تو ہو گئی ہے لیکن دیکھنا یہ کہ شائقین کا دل جیتنے میں کامیاب ہوتی ہے یا نہیں . دوسری طرف جھانوی کپور کو اس فلم سے کافی امیدیں وابستہ ہیں ان کا کہنا ہے کہ اس کی کہانی مختلف ہونے کے ساتھ ساتھ میوزک اور پکچرائزیشن شائقین کو بہت زیادہ پسند آئیگی.یاد رہے کہ جھانوی کپور سری دیوی کی بیٹی ہیں اور ان کی اپنے والد کے ساتھ پہلی فلم ہے. بونی کپور نے اپنی بیٹی کے لئے پہلی بار کوئی فلم پرڈیوس کی ہے.

  • شاہد آفریدی کا بچے کے پیٹ پر آٹو گراف، دلچسپ ویڈیو وائرل

    شاہد آفریدی کا بچے کے پیٹ پر آٹو گراف، دلچسپ ویڈیو وائرل

    شاہد آفریدی کا بچے کے پیٹ پر آٹو گراف، دلچسپ ویڈیو وائرل ہوگئی ہے

    قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی ایک بچے کے پیٹ پر آٹو گراف دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہد آفریدی کسی تقریب میں موجود ہیں اور ان کے اردگرد کافی لوگ جمع ہیں۔ اسی دوران ایک بچہ شاہد آفریدی کے پاس آٹو گراف کے لیے آتا ہے۔


    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچے کا وزن کافی زیادہ ہے اور اس نے اپنی شرٹ آٹو گراف کے لیے ہاتھ میں اٹھا رکھی ہے لیکن شاہد آفریدی بچے کے ساتھ دلچسپ گفتگو بھی کر رہے ہیں۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا گیا کہ شاہد آفریدی بچے کے پیٹ پر ہاتھ مار کر کہہ رہے ہیں کہ تم نے کرکٹ کھیلنی ہے یا پہلوانی کرنی ہے، اس بچے کے پیٹ میں بہت کچھ چھپا ہوا ہے، برگر اور پیزے موجود ہیں اس کے پیٹ میں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ کنٹینر پر فائرنگ، عمران خان کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہیں: ترجمان پاک فوج
    اللہ کی رحمت اورقوم کی دعاوں سےخیریت سے ہوں:جھکوں گانہیں ڈٹ کرمقابلہ ہوگا:عمران خان
    کنٹینر پر فائرنگ، نواز شریف اور مریم کی عمران خان پرحملے کی مذمت

    بچہ شاہد آفریدی سے شرٹ پر آٹو گراف کا کہا لیکن آفریدی کہتے ہیں کہ نہیں میں تمھارے پیٹ پر آٹو گراف دوں گا، اسی دوران محفل میں کھڑی ایک خاتون کی آواز آتی ہے کہ اب کب تک نہیں نہاؤ گے، 10 روز تک لیکن شاہد آفریدی کہتے ہیں کہ جب وزن کم کرو گے تو دستخط بھی سکڑ جائے گا۔ بعد ازاں شاہد آفریدی بچے کی شرٹ پر بھی دستخط کرتے ہیں۔ جبکہ اس ویڈیو سے متعدد صارفین نے دلچسپ گفتگو کی اس ویڈیو کو سراہا اور مختلف کمنٹ بھی کیئے ہیں.

  • بھارت کے نمبر ون ماڈل ملند سمن 57 برس کے ہو گئے

    بھارت کے نمبر ون ماڈل ملند سمن 57 برس کے ہو گئے

    ہندوستانی فیشن انڈسٹری کے مشہور ترین چہروں میں سے ایک ملند سومن ہیں. ملند آج اپنی 57ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ سپر ماڈل جو فلم انڈسٹری کا ایک معروف چہرہ بھی ہیں نے کچھ منفرد فلمی انتخاب اورغیرمعمولی پرفارمنس سے شائقین کی توجہ حاصل کی۔ ملند سومن فٹنس کے شوقین افراد کے لیے بھی ایک مثال ہیں۔ ملند سمند انسٹاگرام پر بہت زیادہ متحرک ہیں وہاں وہ فٹنس وڈیوز شئیر کرتے رہتے ہیں. سپر ماڈل ملند سمن ایک بین الاقوامی تیراک بھی ہیں اور اس کے لئے وہ تعریفیں وصول کر چکے ہیں. کہا جاتا ہے کہ 1992 میں ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر فلم جو

    جیتا وہی سکندر میں دیپک تیجوری کے کردار کے لیے ملند سومن پہلی پسند تھے۔ تاہم اداکار نامعلوم وجوہات کی بناء پر پراجیکٹ سے دور ہو گئے۔ بعد میں ملند سومن کو 1995 میں علیشا چنائے کی میوزک ویڈیو میں دیکھا گیا اور اسی سال ٹیلی ویژن سیریزاے ماؤتھ فل آف اسکائی سے اپنی اداکاری کا آغاز کیا۔ملند سمن نے 1995 میں ایک کمرشل میں عریاں پوز کیا جس کی وجہ سے یہ بڑے تنازع میں‌پڑے. کئی برس تک ماڈل اس کے لئے قانونی جنگ لڑتے رہے. یاد رہے کہ ملند سمن کے ایک بڑی فین فالونگ رکھتے ہیں انہوں نے کئی ایک مشہور میوزک وڈیوز میں بھی کام کیا اور داد سمیٹی.

  • اسلام آباد بلدیاتی الیکشن کی تاریخ کرسمس کے باعث تبدیل کرکے 31 دسمبر کردی گئی

    اسلام آباد بلدیاتی الیکشن کی تاریخ کرسمس کے باعث تبدیل کرکے 31 دسمبر کردی گئی

    الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کی تاریخ تبدیل کرکے 31 دسمبر کردی گئی ہے.

    الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ کا دن تبدیل کرتے ہوئے کہنا ہے کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ اب 31 دسمبر کو ہو گی جبکہ اس سے قبل پولنگ کا دن 24 دسمبر مقرر کیا گیا تھا تاہم اس تاریخ کو کرسمس کی وجہ تبدیل کیا گیا ہے. تاہم اس سے قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے وفاقی دارالحکومت میں طویل عرصے سے تاخیر کے شکار بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کیا تھا کہ 24 دسمبر کو تقریباً 10 لاکھ ووٹرز اپنے نمائندوں کو منتخب کریں گے۔

    ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں آخری مقامی حکومت، میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد (ایم سی آئی) نے گزشتہ سال فروری میں اپنی 5 سالہ مدت مکمل کی تھی۔ جبکہ انتخابات چار ماہ کے اندر ہوجانے چاہیے تھے لیکن حکومت اور ای سی پی ایسا کرنے میں ناکام رہےتھے. تاہم بعدازاں غیر معمولی تاخیر کے بعد ای سی پی نے اسلام آباد کی 101 یونین کونسلوں میں انتخابات کا شیڈول جاری کیا تھا.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ کنٹینر پر فائرنگ، عمران خان کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہیں: ترجمان پاک فوج
    اللہ کی رحمت اورقوم کی دعاوں سےخیریت سے ہوں:جھکوں گانہیں ڈٹ کرمقابلہ ہوگا:عمران خان
    کنٹینر پر فائرنگ، نواز شریف اور مریم کی عمران خان پرحملے کی مذمت

    ذرائع کے مطابق 9 لاکھ 84 ہزار سے زائد ووٹرز اپنے مقامی نمائندوں کو منتخب کرنے کے لیے اپنے ووٹوں کا استعمال کریں گے۔ انتخابات اسی لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2015 کے تحت ہونے جارہے ہیں جس کی بنیاد پر گزشتہ انتخابات ہوئے تھے، اگرچہ گزشتہ ایم سی آئی کے اراکین نے کئی مواقع پر اس ایکٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس میں بہت سی خامیاں ہیں لیکن پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ن) دونوں اس میں کوئی تبدیلی نہیں کر سکے ہیں۔

  • حکومت کا 65 ارب روپے  مالیت کا منی بجٹ لانے پر غور، حتمی فیصلہ بعد میں کیا جائے گا

    حکومت کا 65 ارب روپے مالیت کا منی بجٹ لانے پر غور، حتمی فیصلہ بعد میں کیا جائے گا

    حکومت کا 65 ارب روپے مالیت کا منی بجٹ لانے پر غور، حتمی فیصلہ بعد میں کیا جائے گا.

    حکومت ہائی گریڈ پیٹرول پر 17فیصد سیلز ٹیکس نافذ کرسکتی ہے، علاوہ ازیں کسٹم ڈیوٹیز کی مد میں ہدف کے مقابلے میں 100 ارب روپے کے متوقع شارٹ فال کو پورا کرنے کیلئے درآمدات پر مزید ٹیکس عائد کرنے کا منصوبہ بھی زیر غور ہے۔

    وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق ٹیکس حکام نے اس شارٹ فال کو پورا کرنے کے لیے حال ہی میں حکومت کے ساتھ ممکنہ اقدامات شیئر کیے ہیں، جن میں ان اشیاء کی درآمد پر ٹیکس عائد کرنا جو اس وقت ڈیوٹی فری ہیں اور کسٹم ڈیوٹیز کی شرح میں اضافہ کرنے جیسے اقدامات شامل ہیں، ان اقدامات کے ذریعے 60 ارب روپے سے زائد رقم ٹیکسوں کے ذریعے حاصل ہونے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔ شہباز رانا کی ایک رپورٹ کے مطابق؛ درآمدات میں کمی کے نتیجے میں ریونیو گھٹ جانے کی صورتحال سے نمٹنے کیلیے ریگولیٹری ڈیوٹی کی شرح میں کمی کی تجویز بھی پیش کی گئی ہے۔ تاہم ذرائع کے مطابق نئی اضافی کسٹم ڈیوٹیاں عائد کرنے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اضافی کسٹم ڈیوٹیز، اسٹینڈرڈ کسٹم ڈیوٹی کی شرح سے بالاتر نافذ کی جاتی ہیں تاکہ ٹیکس آمدنی میں اضافہ ہوسکے۔

    وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار جلد ہی ایک اجلاس کی صدارت کریں گے، جس میں ان تجاویز پر غور کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہائی آکٹین بلینڈنگ کمپوننٹ (ایچ او بی سی) پر 17فیصد سیلز ٹیکس نافذ کرنے کی تجویز کافی آگے بڑھ چکی ہے، جس کا مقصد رواں مالی سال کے بقیہ حصے میں 6ارب روپیکی اضافی آمدنی حاصل کرنا ہے۔ یاد رہے کہ حکومت پہلے ہی ایچ او بی سی اور ریگولر پیٹرول پر 50روپے فی لیٹر ٹیکس وصول کر رہی ہے۔ ایچ او بی سی کی 97آکٹین کی قیمت پہلے ہی ریگولر 92آکٹین پیٹرول کے مقابلے میں 45 روپے فی لیٹر زیادہ ہے۔

    آئی ایم ایف نے پاکستان سے کہا ہے کہ وہ پیٹرولیم مصنوعات پر عائد 50 روپے فی لیٹر لیوی کے علاوہ 17فیصد سیلز ٹیکس بھی نافذ کرے۔ اگر ہائی کوالٹی پیٹرول پر 17فیصد جی ایس ٹی کے نفاذ کا فیصلہ کیا جاتا ہے تو یہ اس مطالبے کی تکمیل کی جانب پہلا قدم ہوگا۔حال ہی میں آئی ایم ایف نے پاکستان سے 600 ارب روپے کے نئے ٹیکس عائد کرنے کے لیے بھی کہا ہے تاکہ ایف بی آر کا 9.5 فیصد ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب کا ہدف حاصل کیا جاسکے۔ ایف بی آر اکتوبر میں اپنے 534 ارب روپے کے ٹیکس ہدف کو حاصل نہ کرسکا اور محصولات کا حجم ہدف کے مقابلے میں 22 ارب روپے کم رہا، جس کی سب سے بڑی وجہ درآمدات میں کمی تھی۔ ایف بی آر کسٹم ڈیوٹیز کا ہدف پورا کرنے میں بھی ناکام رہا، مالی سال کے ابتدائی چار ماہ کے دوران 343 ارب کے ہدف کے مقابلے میں صرف 302 ارب روپے کسٹم ڈیوٹیز کی مد میں حاصل ہوئے۔حکومت نے کسٹم ڈیوٹیز کی مد میں 1150ارب روپے جمع کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے لیکن کسٹم ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے دوران شاید ہدف کے مقابلے میں 100ارب روپے کم جمع ہو پائیں گے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ کنٹینر پر فائرنگ، عمران خان کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہیں: ترجمان پاک فوج
    اللہ کی رحمت اورقوم کی دعاوں سےخیریت سے ہوں:جھکوں گانہیں ڈٹ کرمقابلہ ہوگا:عمران خان
    کنٹینر پر فائرنگ، نواز شریف اور مریم کی عمران خان پرحملے کی مذمت

    اس شارٹ فال کو پورا کرنے کیلیے جو سب سے اہم تجویز دی گئی ہے، وہ ان اشیاء پر 2 فیصد اضافی کسٹم ڈیوٹی عائد کرنے کی ہے، جن پر اس وقت کسٹم ڈیوٹی زیرو ہے بشمول ان اشیاء کے جو فری ٹریڈ ایگریمنٹس کے تحت درآمد کی جاتی ہیں۔ اگر صرف یہی ایک تجویز مان لی جاتی ہے تو اس سے 35ارب روپے کی آمدنی حاصل ہوسکے گی۔ رواں مالی سال کے ابتدائی چار مہینوں کے دوران درآمدات کی مالیت 21 ارب ڈالر رہی لیکن ان میں سے 47 فیصد یعنی تقریبا 10ارب ڈالر کی درآمدات ڈیوٹی فری تھیں۔

  • پنجاب حکومت کی ذمہ داری ہے کہ اصل مجرموں کو بے نقاب کرے. شیخ رشید

    پنجاب حکومت کی ذمہ داری ہے کہ اصل مجرموں کو بے نقاب کرے. شیخ رشید

    شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی ذمہ داری ہے کہ اصل مجرموں کو بے نقاب کرے.

    سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہناہے کہ عمران خان پر حملہ کرنے والا ایک بندہ نہیں تھا، کئی لوگ تھے۔ راولپنڈی ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ مجھے یاد بھی نہیں رہتا کون سی عدالت میں میرے خلاف کونسا کیس ہے، میرے خلاف تمام کیس سیاسی ہیں۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان پر حملہ جمہوریت اور ملک کے خلاف سازش ہے، حملہ کرنے والا ایک بندہ نہیں تھا، کئی لوگ تھے۔ سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ گرفتار شخص کا اعترافی بیان وائرل کیا گیا، پنجاب حکومت کی ذمہ داری ہے واقعہ کی تفتیش اور تحقیقات کرے، اور اصل مجرموں کو بے نقاب کرے۔ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ہم نے ملک کو بہتری کی طرف لے جانا ہے، ایک خاص سوچ ملک میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتی ہے، موجودہ حکومت کو دنیا میں کسی جگہ سے فنڈ نہیں ملا ہے.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ کنٹینر پر فائرنگ، عمران خان کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہیں: ترجمان پاک فوج
    اللہ کی رحمت اورقوم کی دعاوں سےخیریت سے ہوں:جھکوں گانہیں ڈٹ کرمقابلہ ہوگا:عمران خان
    کنٹینر پر فائرنگ، نواز شریف اور مریم کی عمران خان پرحملے کی مذمت

    واضح رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف کی جانب سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کے دوران صوبہ پنجاب کے شہر وزیر آباد میں فائرنگ کے واقعے میں سابق وزیر اعظم عمران خان زخمی ہوئے تھے تاہم ڈاکٹروں کے مطابق ان کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔ جبکہ یہ لانگ مارچ کا ساتواں روز تھا جس کے آغاز پر عمران خان صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے زمان پارک میں اپنی رہائش گاہ سے ساڑھے بارہ بجے روانہ ہوئے تھے۔ لیکن قریب پانچ گھنٹے بعد ہی ان کے کنٹینر پر فائرنگ کر دی گئی تھی.

  • سوشل میڈیا پر موکل کے راز افشا کرنے پر وکیل کا لائسنس منسوخ کردیا گیا

    سوشل میڈیا پر موکل کے راز افشا کرنے پر وکیل کا لائسنس منسوخ کردیا گیا

    سوشل میڈیا پر موکل کے راز افشا کرنے پر وکیل کا لائسنس منسوخ کردیا گیا.

    سعودی عرب کی وزارت انصاف نے قانونی نظام اور اس کے انتظامی ضابطوں اور وکلاء کے پیشہ ورانہ طرز عمل کے قواعد کی خلاف ورزی کرنے والے وکیل کا لائسنس منسوخ کرنے کا فیصلہ اس وقت جاری کیا جب اس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پراپنے ایک مؤکل کے راز افشا کر دیے۔ وزارت انصاف نے وضاحت کی کہ وکیل نے متعدد خلاف ورزیوں کا ارتکاب کیا، جن میں قانونی نظام میں طے شدہ قانونی مدت پوری کرنے سے پہلے خواتین ٹرینی وکلاء کو ملازمت اور تربیت دینا، ان لوگوں کو مالی انعامات دے کر اپنے دفتر کی تشہیر اور مارکیٹنگ کرنا۔ Google Maps پلیٹ فارم پر اس کی اعلی درجہ بندی کے ساتھ اس کی تشخیص کی گئی۔

    وزارت انصاف نے اس بات کی تصدیق کی کہ وکیل نے جو کچھ کیا اسے قانونی پیشے اور اس کے ضوابط کی شقوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر پیشہ ورانہ رویہ سمجھا گیا اور اس پیشے کے اصولوں اور عزت کی خلاف ورزی کی گئی۔ یہ ذکر کیا گیا ہے کہ وکلاء کے لیے پیشہ ورانہ طرز عمل کے قواعد کے 21ویں اصول میں یہ شرط رکھی گئی ہے کہ "وکیل مؤکل کی معلومات اور دستاویزات کی حفاظت کرے گا اور معاہدہ ختم ہونے کے بعد بھی اسے کسی بھی طرح ظاہر یا ظاہر نہیں کرے گا۔”
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ کنٹینر پر فائرنگ، عمران خان کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہیں: ترجمان پاک فوج
    اللہ کی رحمت اورقوم کی دعاوں سےخیریت سے ہوں:جھکوں گانہیں ڈٹ کرمقابلہ ہوگا:عمران خان
    کنٹینر پر فائرنگ، نواز شریف اور مریم کی عمران خان پرحملے کی مذمت

    قاعدہ 34 یہ بھی کہتا ہے کہ "ایک وکیل، مؤکلوں اور دوسروں کے ساتھ اپنے معاملات میں احترام کے ساتھ رہے گا اور اپنے پیشے کو کسی بھی قسم کی زیادتی، بشمول استحصال یا بلیک میلنگ میں انہیں نقصان پہنچانے کے لیے استعمال نہیں کرے گا۔” رول 37 میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ "ایک وکیل میڈیا اور اشتہارات بشمول الیکٹرانک پبلیکیشنز میں شرکت کی صورت میں اپنے مؤکلوں یا دوسروں کی رازداری اور ان کی معلومات اور ڈیٹا کی رازداری کو برقرار رکھنے کا پابند ہے۔

  • پٹھان کا سیکوئل بنے گا شاہ رخ خان نے اشارہ دیدیا

    پٹھان کا سیکوئل بنے گا شاہ رخ خان نے اشارہ دیدیا

    حال ہی میں بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان 57 برس کے ہوئے ہیں اس موقع پر انہوں نے اپنی فلم پٹھان کا ٹریلر ریلیز کیا جسے شائقین کی طرف سے بہت سراہا گیا. اس فلم میں ان کے ساتھ دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے. سدھارتھ آنند نے ڈائریکٹ جبکہ آدتیہ چوپڑا نے اپنے بینر یش راج فلمز کے تحت اسے پروڈیوس کیا ہے۔ پٹھان 25 جنوری 2023 کو ریلیز کی جائیگی. کہا جا رہا ہے کہ شاہ رخ خان نے پٹھان کی ریلیز سے قبل ہی اس کے سیکوئل بنائے جانے کا اشارہ دیدیا ہے. اطلاعات یہ ہیں کہ شاہ رخ خان نے اپنی سالگرہ کے دن

    مداحوں سے ایک تقریب میں‌ملاقات کی اور ان سے فلم کی کامیابی کے لئے دعا کرنے کو کہا . انہوں نے کہا "آپ لوگ دعا کرو کی پٹھان کا سیکوئل بن جائے گا۔شاہ رخ خان نے اس موقع پر یہ بھی کہا کہ مجھے امید ہے یہ فلم آپ سب کو بہت پسند آئے گی۔ ہم سب نے پٹھان پر بہت محنت کی ہے.میں چاہتا ہوں کہ فلم اچھا بزنس کرے تاکہ ہم جلد ہی سیکوئل پر کام شروع کر سکیں۔”یاد رہے کہ فلم پٹھان کے علاوہ شاہ رخ خان کی ڈنکی اور جوان بھی اگلے سال ریلیز ہونے جا رہی ہے.

  • بلدیاتی انتخابات میں تاخیر؛ آئی جی سندھ سے عدالت نے رپورٹ طلب کرلی

    بلدیاتی انتخابات میں تاخیر؛ آئی جی سندھ سے عدالت نے رپورٹ طلب کرلی

    بلدیاتی انتخابات میں تاخیر؛ آئی جی سندھ سے عدالت نے رپورٹ طلب کرلی ہے.

    سندھ ہائی کورٹ نے کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر پر آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرز سے رپورٹ طلب کرلی۔ کراچی اورحیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن میں تاخیر کے معاملے پر جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کی درخواستوں پر سندھ ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔

    درخواست گزاران کے وکلاء کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے تیسری بار الیکشن ملتوی کردیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے وکیل نے مؤقف پیش کیا کہ دونوں شہروں میں سیکیورٹی وجوہات پر الیکشن ملتوی کیے گئے، 9 نومبر کو الیکشن کمیشن نے فریقین کااجلاس بلایا ہے۔

    سماعت کے دوران بات کرنے کا موقع نہ ملنے پر جماعت اسلامی کے وکیل کی عدالت سے تلخ کلامی ہوگئی۔ جماعت اسلامی کے وکیل ایڈوکیٹ عثمان فاروق نے کہا کہ مجھے بات نہیں کرنے دینا تو بتا دیں، میں خاموش ہوجاؤں گا۔ سندھ ہائی کورٹ نے آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرز سے رپورٹ طلب کرلی، اور سماعت ملتوی کردی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ کنٹینر پر فائرنگ، عمران خان کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہیں: ترجمان پاک فوج
    اللہ کی رحمت اورقوم کی دعاوں سےخیریت سے ہوں:جھکوں گانہیں ڈٹ کرمقابلہ ہوگا:عمران خان
    کنٹینر پر فائرنگ، نواز شریف اور مریم کی عمران خان پرحملے کی مذمت

    واضح رہے کہ گزشتہ چار اکتوبر کو الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی حکومت سندھ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے پولیس نفری کی تعیناتی یقینی بنانے کی ہدایت کردی تھی الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی زیر صدارت ہوا جس میں اراکین الیکشن کمیشن کے علاوہ سیکریٹری الیکشن کمیشن، سینئر افسران اور صوبائی الیکشن کمشنرز نے وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی تھی

  • تبو کی 5 یادگار پر فارمنسز

    تبو کی 5 یادگار پر فارمنسز

    ویسے تبو کے کریڈٹ پر لا تعداد ایسی فلمیں ہیں‌جن میں انہوں نے بہترین اداکارہ ہونے کا ثبوت دیالیکن ہم ان کی سالگرہ کے موقع پر ان کی 5 اہم ترین فلموں کی بات کریں گے. سب سے پہلے ہم بات کریں گے فلم چاچی 420 کی . مزاحیہ اس فلم کو تحریر، پروڈیوس اور ڈائریکٹ کمل ہاسن کیا ، اس فلم میں تبو، امریش پوری، اوم پوری، جانی واکر، پاریش راول، راجندر ناتھ زتشی، عائشہ جھلکا، اور فاطمہ ثنا شیخ کے ساتھ حسن اور ناصر نے اہم کردار ادا کئے تھے۔ اس فلم نے باکس آفس پر بڑی کامیابی حاصل کی تھی. فلم کی کہانی ایک ایسے شخص کے گرد گھومتی ہے جو اپنی بیوی سے طلاق لینے کے بعد بھی اپنی بیٹی کے ساتھ وقت گزارنا چاہتا ہے۔ اگرچہ پلاٹ لائن سنجیدہ دکھائی دیتا ہے، اس فلم میں تبو کی اداکاری دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے. دوسرے نمبر پر ہے فلم بیوی نمبر ون یوڈ دھون کی ہدایت کاری میں بنی یہ فلم مزاحیہ ہے اس میں اداکار سلمان خان، کرشمہ کپور، انیل کپور، سشمیتا سین، تبو، اور سیف علی خان نے مرکزی کردار ادا کئے ۔ فلم میں لولی کھرانہ کا کردار ادا کرنے والی تبو اپنے شوہر کو دھوکہ دینے پر غلط سمجھتی ہے۔تبو نے اس فلم میں پنجابی اور ہندی بولی جسے شائقین نے بہت سراہا. تبو نے کامیڈی فلم میں‌اپنی کامیڈی کرنے کی صلاحیتوں‌کو بھی منوایا. تیسرے نمبر پر ہم بات کریں گے فلم ہیرا پھیری کی. پریہ درشن کی ہدایت کاری اور نیرج وورا کی تحریر کردہ اس فلم میں اکشے کمار، سنیل شیٹی، پاریش راول، تبو، اوم پوری، اور گلشن گروور نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔ یہ فلم اس وقت کی دہائی کی سب سے مزاحیہ فلموں میں شامل تھی اور آج تک بہت سے لوگوں کو پسند ہے۔ پلاٹ دو کرایہ داروں، راجو اور شیام اور ایک مالک مکان بابو راؤ کے گرد گھومتا ہے، جنہیں پیسوں کی اشد ضرورت ہے۔ یہ جان کر، وہ پیسہ کمانے کے لیے انوکھے آئیڈیاز لے کر آتے ہیں۔

    اس فلم میں تبو کے کردار کو بہت سراہا گیا. چوتھے نمبر پر ہے فلم آمدنی اٹھنی خرچہ روپیہ یہ بھی ایک مزاحیہ فلم ہے جس کی ہدایت کاری کے راگھویندر راؤ نے کی ، جس میں گووندا، جوہی چاولہ، تبو اور جانی لیور نے مرکزی کردار ادا کیے۔ کہانی ایک ایسے خاندان کی ہے جو اپنی یومیہ اجرت حاصل کرنے کے لیے جدوجہد کرتا ہے اور پیسہ کمانے کے لیے انوکھے طریقے نکالتا ہے۔پانچویں نمبر پے ہے فلم گول مال اگین یہ ایک مزاحیہ فلم ہے جسے روہت شیٹی نے لکھا اور ہدایت کاری کی اور اسے روہت شیٹی پکچرز، منگل مورتی فلمز اور ریلائنس انٹرٹینمنٹ نے پروڈیوس کیا ۔ فلم میں تبو، اجے دیوگن، پرینیتی چوپڑا، ارشد وارثی، تشار کپور، شریاس تلپڑے اور کنال کھیمو شامل ہیں۔ بنیادی کہانی پانچ یتیم مردوں کے ارد گرد ہے. یہ ہیں وہ پانچ فلمیں جن میں‌تبو کی کمال اداکاری نے ثابت کیا کہ یہ کسی بھی قسم کا کردار کرسکتی ہیں.