Baaghi TV

Author: +9251

  • طلاق ہو گئی ہے تو خود کشی کرلوں؟ کرن اشفاق

    طلاق ہو گئی ہے تو خود کشی کرلوں؟ کرن اشفاق

    اداکار عمران اشرف اور ان کی اہلیہ کرن اشفاق کے درمیان حال ہی میں علیحدگی ہوئی ہے دونوں نے اپنے راستے الگ کر لئے ہیں. ایک دوسرے سے راستے الگ کرنے کی وجوہات تاحال دونوں‌ سامنے نہیں‌لیکر آئے. کرن اشفاق جو کہ انسٹاگرام پر کافی متحرک ہیں .کرن اشفاق کو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ ٹرول کیا جا رہا ہے. کرن اشفاق نے حال ہی میں‌اس تکلیف کا اظہار کیا ہے اور کچھ سکرین شارٹس شئیر کرکے سوشل میڈیا پر لوگوں سے ایک سوال کیا ہے اور پوچھا ہے کہ مجھے اگرطلاق ہو گئی ہے تو کیا میں‌مرجائوں یا خود کشی کرلوں؟ کرن اشفاق نے کہا کہ لڑکی کو اگر طلاق ہوجائے تو اسے معاشرے میں‌جینے کیوں نہیں‌دیا جاتا کیوں اس پر سوالات اٹھائے جاتے ہیں کیوں اس کا جینا حرام کیا جاتا ہے. مجھے اگر طلاق ہو گئی ہے تو میں کیا میں‌جینا چھوڑ دوں؟ اور کیوں‌جینا چھوڑ دوں؟ میں تنگ

    آگئی ہوں اس طرح‌کی باتوں سے تنقید سے. یاد رہے کہ کرن اشفاق اور عمران عباس کی شادی 2018 میں‌ہوئی تھی اور کچھ عرصہ پہلے اکرن نے اپنے نام کے ساتھ سے عمران اشرف کا نام ہٹا دیا تھا لیکن طلاق کی بات عام نہیں‌کی تھی. تاہم لوگوں نے اندازے لگانا شروع کر دئیے تھے شاید دونوں کے راستے الگ ہو گئے ہیں لیکن عمران اور کرن نے جب سوشل میڈیا پر پوسٹ لگا کر کہا کہ ہم ایک دوسرے سے الگ ہو رہےہیں تو تب سمجھ آئی کہ کرن نے عمران کی تصاویر اپنے ساتھ سے کیوں‌ہٹائیں اور ان کا نام اپنے نام کے ساتھ سے کیوں‌ہٹایا.

  • ٹوئٹر کو بہتر بنانے کیلئے علی ظفر اور ایلون مسک کے درمیان تبادلہ خیال

    ٹوئٹر کو بہتر بنانے کیلئے علی ظفر اور ایلون مسک کے درمیان تبادلہ خیال

    ٹوئٹر کو بہتر بنانے کیلئے علی ظفر اور ایلون مسک کے درمیان تبادلہ خیال

    پاکستان کےعالمی شہرت یافتہ گلوکار علی ظفر اور دنیا کے امیر ترین بزنس مین ایلون مسک نے ٹوئٹر کو مزید بہتر بنانے کیلئے تبادلہ خیال کیا ہے۔ ٹیسلہ کے بانی اور ٹوئٹر کے نئے مالک ایکون مسک نے ٹوئٹر کی سربراہی سنبھالتے ساتھ ہی اس میں بہتری کیلئے تبدیلیاں کرنا شروع کر دیں ہیں جبکہ مزید کئی تبدیلیوں پر غور کر رہے ہیں۔

    ایلون مسک نے گزشتہ روز ٹوئٹر صارفین سے وائن ایپ کی بحالی کے حوالے سے رائے مانگی جس پر مشہور امریکی یوٹیوبر مسٹر بیسٹ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ’اگر آپ ایسا ٹک ٹاک سے مقابلے کی نیت سے کرنا چاہتے ہیں تو یہ مضحکہ خیز ہے‘۔


    جس پر ایلون مسک نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ ہم وائن ایپ کو ٹِک ٹاک سے بہتر بنانے کیلئے کیا کر سکتے ہیں؟ ایسے میں گلوکار بھی اپنی رائے پیش کرنے سے پیچھے نہ رہے اور ایلون مسک کو ٹوئٹر سمیت وائن ایپ کی بہتری کیلئے مختلف مشورے دے دیئے۔


    علی ظفر نے ایلون مسک کے کمنٹ پر جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’ ’تخلیق کاروں کو ’لائکس‘ اور ’فالوور‘ کی جنگ سے نکل کر زیادہ سے زیادہ مراعات دی جائیں۔ انہیں اپنی الگ آن لائن ڈیجیٹل دنیا قائم کرنے کی آزادی دی جائے، جہاں وہ جو مرضی آئے تخلیق کریں، مختلف چیزوں کو سیکھیں اور نت نئی تخلیق کریں، اپنے ہم خیال لوگوں سے مل کر سیکھیں اور اس سے کمائیں‘‘۔

    گلوکار نے مزید کہا کہ ٹوئٹر کے الگورتھمز کو بھی بہتر بنایا جائے تاکہ مختلف ممالک کے ہم خیال لوگ ایک جگہ جمع ہوسکیں اور ایک دوسرے سے اپنا مواد شیئر کرسکیں اور اسی مناسبت سے سرمایہ کار ان پر سرمایہ کاری کرسکیں‘۔


    علی ظفر کی پیش کی گئیں تجاویز کو سراہتے ہوئے ایلون مسک نے لکھا کہ ’ جاپان نصف سے زیادہ نوجوان صارفین کے پاس حیرت انگیز اور منفرد مواد ہے لیکن جاپان کے علاوہ کہیں اور ایسا کچھ کبھی نظر نہیں آیا‘۔
    یاد رہے کہ حال ہی میں ایلون مسک نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کا نظام سنبھالا ہے اور ٹوئٹر کو خریدنے کے بعد وہ اس میں کئی قسم کی تبدیلیاں کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جو جلد دیکھنے کو ملیں گی۔

  • عمران خان پر قاتلانہ حملہ ، مہوش حیات نے تشویش کا اظہار کر دیا

    عمران خان پر قاتلانہ حملہ ، مہوش حیات نے تشویش کا اظہار کر دیا

    وزیرآباد میں لانگ مارچ کے آغاز پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے کنٹینر کے قریب گزشتہ روز فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں وہ زخمی ہوگئے۔عمران خان کے زخمی ہونے کے بعد پاکستانیوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے. مہوش حیات جو کہ عمران خان کی بہت بڑی سپورٹر ہیں انہوں نے عمران خان کے حق میں ایک ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے نے بے نظیر بھٹو کے ساتھ جو کچھ ہوا اس کی یاد دلا دی ہے. خدا ہمارے ملک کو سلامت رکھے پاکستانیوں کی حفاظت فرمائے. مہوش حیات نے مزید یہ بھی کہا کہ پرامن

    احتجاج سب کا حق ہے لہذا حکومت کو سیکیورٹی فراہم کرنی چاہیے. یاد رہے کہ مہوش حیات عمران خان کی حامی ہیں وہ ان کے حق میں نہ صرف بات کرتی ہیں بلکہ ان کو پاکستان کا مسیحا سمجھتی ہیں‌. مہوش حیات کے ساتھ بہت سارے دوسرے سٹارز بھی عمران خان کے حامی ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ پاکستان کے مسائل کا حل صرف اسی میں ہے کہ عمران خان کو اقتدار کی کرسی پر بٹھایا جائے. شان شاہد ، ہارون شاہد ، ثمینہ پیرزادہ ، منیب بٹ و دیگر عمرا ن خان کو سوشل میڈیا پر کھل کر سپورٹ کرتے ہیں.

  • وزارت صحت نے بخار کی ادویات کی نئی قیمتیں مقرر کردیں

    وزارت صحت نے بخار کی ادویات کی نئی قیمتیں مقرر کردیں

    وزارت صحت اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) نے بخار کی ادویات کی نئی قیمتیں مقرر کردیں۔

    ڈریپ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پیراسیٹامول کے فی پیکٹ کی قیمت 470 روپے، کیفین کا فی پیکٹ قیمت 270 جبکہ سسپینشن کی قیمت 117 روپے 60 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ جبکہ قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ اجلاس کے دوران دس ادویات کی ریٹیل قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی تھی۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ڈی ڈبلیو نے ایک رپورٹ شائع کی جس میں مسائل میں گھری، جھنگ سے تعلق رکھنے والی حلیمہ بی بی اسلام آباد کے یک میڈیکل کے سامنے بیٹھی دکھائی دی اسی طرح ملک کے ہر چھوٹے بڑے میڈیکل اسٹور کے سامنے آپکو ایسے افراد مل جائیں گے، جو مہنگی دوائیاں نہیں خرید سکتے اور ہاتھ میں پرچہ لیے کسی مسیحا کے منتظر رہتے ہیں۔ کئی افراد ایسے بھی ہیں، جو بیمار بچوں کو لے کر ہاتھ میں ڈاکٹر کی دوائیوں یا ٹیسٹ کا نسخہ لیے گھومتے ہیں اور کسی مسیحا کا انتظار کرتے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ کنٹینر پر فائرنگ، عمران خان کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہیں: ترجمان پاک فوج
    اللہ کی رحمت اورقوم کی دعاوں سےخیریت سے ہوں:جھکوں گانہیں ڈٹ کرمقابلہ ہوگا:عمران خان
    کنٹینر پر فائرنگ، نواز شریف اور مریم کی عمران خان پرحملے کی مذمت
    حلیمہ نے بتایا تھا کہ؛ میرا شوہر بیمار ہے۔ وہ دل اور شوگر کا مریض ہے۔ رشتے داروں کی مدد سے اپنا گھر چلا رہی ہوں لیکن وہ صرف کھانے پینے میں مدد کر سکتے ہیں۔ علاج معالجے میں وہ کیسے مدد کر سکتے ہیں جب کہ وہ خود بھی مزدور ہیں۔ لیکن اب بخار تک کی ادویات میں قیمتیں بڑھانے پر عوام میں کافی خوف ہے کہ یہ عام سی دوا غریب کی دسترس سے بالکل باہر ہوجائے گی. باغی ٹی وی سے ایک شہری بات کرتے ہوئے کہا کہ باقی چیزوں میں چلوں جو کچھ ہوا سو ہوا مگر عام لوگوں کیلئے حکومت کو کم از کم ادویات تو سستی کرنی چاہئے.

  • فیروز خان گلوکار بن گئے

    فیروز خان گلوکار بن گئے

    اداکاری میں کامیابی کے جھنڈے گاڑھنے کے بعد فیروز خان اب بن گئے ہیں گلوکار . جی ہاں فیروز خان نے اب باقاعدہ طور پر گلوکاری شروع کر دی ہے. انہوں نے حال ہی میں اپنے یوٹیوب چینل پر اپنا گایا ہوا گانا اپلوڈ کیا ہے. گانے کے بول ہیں مانگیں سب کی خیریں اس گانے کو ہزاروں کی تعداد میں ابھی تک دیکھا جا چکا ہے . اور فیروز خان کے یوٹیوب چینل کو بھی دھڑا دھڑ سبسکرائب کیا جا رہا ہے. فیروز خان کہتے ہیں کہ وہ اپنے مداحوں کے لئے ہمیشہ کچھ نیا اور منفرد کرنے کی کوشش میں‌رہتے ہیں . مزید یہ بھی کہا کہ گلوکاری کا مجھے شوق رہا ہے لہذا سوچا کیوں نہ گانا گایا جائے. فیروز خان کے گانے کو بہت زیادہ سراہا جا رہا ہے . اداکار فیروز خان اپنے نئے سانگ کے بارے میں اپنے

    مداحوں کو آگاہی اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس سے دی. فیروز کے گانے کو بہت پسند کیا جا رہا ہے . ان کے مداحوں کا کہنا ہے کہ اداکار کو گلوکاری کا پروفیشن سنجیدگی سے اپنانا چاہیے وہ انہیں گاتا سننا چاہتے ہیں. یاد رہے کہ فیروز خان آج کل اپنی سابقہ اہلیہ کے جسمانی تشدد کے الزامات کی زد میں‌ہیں سوشل میڈیا پر ان پر بہت زیادہ تنقید کی جا رہی ہے تاہم اداکار مسلسل ان الزامات کی تردید کررہے ہیں. فیروز خان کا انہی کے بہت سے ساتھی اسی وجہ سے بائیکاٹ کر چکے ہیں.

  • ہرتیک نے گرل فرینڈ کی سالگرہ منائی ، لیکن انکی سابقہ اہلیہ سوزین نے اس موقع پر کیا کہا؟

    ہرتیک نے گرل فرینڈ کی سالگرہ منائی ، لیکن انکی سابقہ اہلیہ سوزین نے اس موقع پر کیا کہا؟

    ہریتک روشن اور صبا آزاد کی دوستی ان دنوں ہے بہت زیادہ چرچا میں، دونوں کو اکثر تقریبات میں ایک ساتھ دیکھا جاتا ہے اور انسٹاگرام پر ایک دوسرے پر پیار جتاتے ہوئے بھی دیکھا جاتا ہے۔ صبا آزاد کی حال ہی میں سالگرہ تھی. انکی سالگرہ کے موقع پر ہریتک روشن نے سوشل میڈیا پر ایک رومانوی پوسٹ شیئر کی۔ ہرتیک نے اپنی اور صبا کی خوبصورت تصاویر شئیر کیں، ان تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہےکہ دونوں نے رومینٹک انداز میں سالگرہ منائی. ہرتیک روشن نے سالگرہ کی تقریب بہت بڑی نہیں رکھی بلکہ دونوں نے مل کر اس موقع کو خاص بنایا . سالگرہ کے موقع پر ہرتیک کے اکائونٹ سے جو تصاویر شئیر کی گئیں ان میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں کے

    سامنے ایک کیک پڑا ہوا ہے اور ایک دوسرے کو دیکھ رہے ہیں. صبا آزاد نے ہرتیک روشن کا ایک پوسٹ‌کے زریعے شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ اس دن کی منصوبہ بندی آپ نے بالکل ویسے ہی کی ہے جیسے میں چاہتی تھی.
    صبا آزاد کی اس پوسٹ کے کمنٹ باکس میں جہاں اور لوگوں کے کمنٹس آئے وہیں ہرتیک روشن کی سابقہ اہلیہ سوزین خان نے بھی دل والا ایمو جی بنایا اور اور لکھا کہ حیرت انگیز ، خدا آپ دونوں‌کو خوش رکھے. صبا کو شوبز انڈسٹری سے جڑے دیگر فنکاروں نے سالگرہ کی مبارکباد دی .

  • کترینہ نے اپنی ساس کی سالگرہ کے موقع پر دیا رد عمل

    کترینہ نے اپنی ساس کی سالگرہ کے موقع پر دیا رد عمل

    کترینہ کیف کے شوہر وکی کوشل اپنی ماں وینا کوشل سے بہت محبت کرتے ہیں ان کا آپس میں ایک خاص رشتہ ہے
    وکی اپنی ماں سے محبت کا اظہار کرتے رہتے ہیں . اہم بات یہ ہے کہ صرف وکی کوشل کا ہی نہیں بلکہ کترینہ کیف کا بھی اپنی ساس کے ساتھ بہت اچھا تعلق ہے دونوں دوستوں کی طرح ہیں. اس سال خواتین کے عالمی دن کے موقع پروکی کوشل نے کترینہ کیف اور اپنی والدہ وینا کوشل کے ساتھ اپنی ایک تصویر شئیر کر کے لکھا کہ یہ دونوں عورتیں میری طاقت ہیں. حال ہی میں‌ وینا کوشل نے اپنی سالگرہ منائی،وکی کوشل نے اپنے سوشل میڈیا پر ایک

    دلکش ویڈیوکے ساتھ پیغام دیا اور مبارک دی اس وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وکی کی والدہ ان کے سر کی مالش کررہی ہیں. اس وڈیو پر کترینہ کیف نے کمنٹ کیا اور ساس کو دی مبارکباد. یاد رہے دی کپل شرما شو میں کترینہ کیف نے انکشاف کیا کہ وکی کے والدین شام کوشل اور وینا کوشل انہیں ‘کٹو’ کہتے ہیں۔ اس نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ان کی ساس انہیں آلو پکارتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی ساس ان کو شروع میں‌پراٹھے کھانے کا کہتی تھیں لیکن میں‌ڈائیٹ پررہتی ہوں اسلئے نہیں کھاتی. کترینہ نے یہ بھی بتایا کہ میری ساس میرے لئے شکر قندی تیار کرتی ہیں.

  • کسی کو راستے روکنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ اسلام آباد پولیس

    کسی کو راستے روکنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ اسلام آباد پولیس

    اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ کسی کو راستے روکنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔
    اسلام آباد پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نماز جمعہ کے بعد فیض آباد، کھنہ پل، روات، ترنول، بھارہ کہو بازار، سنگجانی پر احتجاج کے امکانات ہیں۔ اور کسی کو راستے روکنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ پولیس کو ہدایت کی گئی ہے اسلام آباد میں آمد و رفت کے راستے کھلے رکھے جائیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ قانون کے دائرے میں پرامن احتجاج شہریوں کا حق ہے۔ مگر کسی کو قانون کی خلاف ورزی کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ اسلام آباد میں راستوں کی صورتحال ایف ایم 92.4 پر تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا جاتا رہے گا۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال اور راستوں کی بندش کے متعلق پکار 15 پر پولیس کو اطلاع دیں۔ خیال رہے کہ اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کے احتجاج کے تناظر میں بدامنی پھیلانے، سڑکیں بلاک کرنے اور انتشار پیدا کرنے والوں کے خلاف ٹریٹمنٹ اسکواڈز بھی تشکیل دے دیے جس کا پولیس کوڈ ’’فرسٹ ایڈ‘‘ رکھا گیا ہے۔ ٹریٹمنٹ اسکواڈز ’’فرسٹ ایڈ‘‘ میں بدامنی پھیلانے، توڑپھوڑ کرنے اور سڑکیں بلاک کرنے والوں پر فرسٹ ڈگری لگے گی جس میں چار سے چھ بھرپور ڈنڈے کمر سے نیچے پڑیں گے۔

    فرسٹ ایڈ کے 100 ٹریٹمنٹ اسکواڈز تشکیل دے دیے گئے، 100 ٹریٹمنٹ اسکواڈز میں 4 سے 6 نوجوان پولیس اہلکاروں کو شامل کیا گیا ہے۔ آئی جی اسلام آباد نے ماتحت افسران کو سڑکیں کھلی رکھنے کی جامع حکمت عملی بتا دی جبکہ سب جیل سی آئی اے سینٹر میں جیل کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے، کوئی بھی سڑک بلاک ہوئی تو موقع پر ہی ہلکی چھترول کے ساتھ سب جیل منتقل کیا جائے گا۔ شہری علاقوں میں اہم داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس دستے ہائی الرٹ اور پیٹرولنگ پر رہیں گے، مجموعی طور پر ضلع بھر کے 72داخلی اور خارجی راستوں پر اہم اقدامات طے کر لیے گئے جبکہ کلب روڈ، مری روڈ، ڈھوکری چوک اور فیض آباد فلائی اوور پر ٹریفک بحال رکھنے کے لیے نفری تعینات کی گئی ہے۔ اہم شاہراؤں کے اطراف نفری کو رکھنے کے لیے بڑے ٹینٹ لگ گئے ہیں، پولیس نفری کو پرامن رہ کر نقص امن خراب کرنے والوں کو حراست میں لیکر سب جیل سی آئی اے منتقل کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ کنٹینر پر فائرنگ، عمران خان کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہیں: ترجمان پاک فوج
    اللہ کی رحمت اورقوم کی دعاوں سےخیریت سے ہوں:جھکوں گانہیں ڈٹ کرمقابلہ ہوگا:عمران خان
    کنٹینر پر فائرنگ، نواز شریف اور مریم کی عمران خان پرحملے کی مذمت

    آئی جی اسلام آباد نے ایکسپریس ہائی وے، مارگلہ روڈ، سری نگر ہائی وے، ترامڑی چوک اور بے نظیر چوک کے قریب قیدیوں کی وینز فوری پہنچانے کا حکم دیا ہے۔ تمام گرفتاریوں پر جمعہ کی رات مقدمات کے اندراج کے فیصلے ہوں گے۔ ڈی آئی جی آپریشنز، ایس ایس پی آپریشنز کو تمام وقت فیلڈ میں رہ کر خود نگرانی کا سخت حکم جاری کیا گیا ہے جبکہ آپریشنل شعبے کے کسی بھی پولیس آفیسر کو دفتر میں بیٹھنے سے منع کیا گیا ہے۔ آئی جی نے ماتحت افسران کو پیغام دیا ہے کہ اسلام میں کسی بھی وقت کسی بھی مقام پر اچانک خود پہنچ کر انتظامات دیکھوں گا، ڈیوٹی میں کوتاہی پر زیرو ٹالرینس برتی جائے گی۔ خصوصی ڈیوٹیوں پر تعینات نفری کو پینے کا صاف پانی اور بہترین کھانا تعیناتی کے مقام پر پہنچایا جائے گا، نفری کے لیے شام میں چائے کا بھی بندوبست کیا جائے جبکہ تھکاوٹ کا شکار اہلکاروں کا فیصلہ موقع پر متعلقہ افسر کرے گا اور پولیس لائنز میں ریزرو نفری سے متبادل اہلکار مہیا کیے جائیں گے۔

  • برج خلیفہ شاہ رخ کی سالگرہ کے موقع پر روشن، اداکار نے شکریہ ادا کیا

    برج خلیفہ شاہ رخ کی سالگرہ کے موقع پر روشن، اداکار نے شکریہ ادا کیا

    دو نومبر کو سپر اسٹار شاہ رخ خان نے اپنی 57 ویں سالگرہ منائی۔ ان کے مداحوں کی جانب سے انہیں بے پناہ محبتوں سے نوازا گیا۔ ان کے مداحوں میں جوش و خروش دوگنا ہو گیا جب انہوں نے اپنی فلم پٹھان کا ٹیزر شائقین کی نذر کیا.ان کے گھر منت کے باہر کے مناظر دیکھنے والے تھے ان کے دیوانوں کا ایک بڑا ہجوم ان کے گھر کے باہر ان کی ایک جھلک دیکھنے کو کھڑا تھا. کنگ خان کی سالگرہ نہ صرف ہندوستان میں‌بلکہ پوری دنیا میں ایک تہوار کی طرح منائی جاتی ہے اس خاص دن پر تو دبئی کا برج خلیفہ بھی روشن تھا۔دبئی کے برج خلیفہ کی

    جانب سے سالگرہ کی مبارکباد ملنے کے بعد شاہ رخ نے گزشتہ روز ٹوئٹر پر شکریہ ادا کیا۔یاد رہے کہ برج خلیفہ شاہ رخ خان کے نام کی روشنیوں سے جگمگااٹھا، لکھا گیا کہ "ہیپی برتھ ڈے شاہ رخ، ہیپی برتھ ڈے پٹھان۔ ہمیں تم سے پیار ہے۔” دل والے دلہنیا لے جائیں گے کا گانا تجھے دیکھا اس کے پس منظر میں چلایا گیا۔ شاہ رخ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا، مجھے ہر سال دنیا میں سب سے اوپر لانے کے لیے میرے دوست کا شکریہ. یاد رہے کہ شاہ رخ خان چار سال کے بعد بڑی سکرین پر واپسی کررہے ہیں.

  • کترینہ کیف کے گھر میں ان کی سب سے زیادہ قیمتی چیز کونسی ہے؟

    کترینہ کیف کے گھر میں ان کی سب سے زیادہ قیمتی چیز کونسی ہے؟

    کترینہ کیف اور وکی کوشل دونوں ایک دوسرے سے بہت محبت کرتے ہیں اور اس چیز کا دونوں اظہار سوشل میڈیا پر ایکدوسرے کی تصاویر پر کمنٹس کر کے کرتے بھی رہتے ہیں. کترینہ کیف جو کہ اپنی فلم فون بھوت کی کامیابی کی امیدیں لگا کر بیٹھی ہوئی ہیں. اس فلم میں ان کے ساتھ ایشان کھٹر اور سدھانت چترویدی بھی ہیں۔ چونکہ اداکارہ ان دنوں تشہیری مہم جوئی تھیں لہذا انہوں نے گزشتہ روز انسٹاگرام لائیو سیشن منعقد کیا جس میں انہوں نے اپنے گھر میں موجود سب سے قیمتی چیز کا انکشاف کیا. لائیو سیشن کے دوران ایک مداح نے کترینہ کیف سے گھر میں موجود

    سب سے قیمتی چیز کے بارے میں پوچھا۔ اس پر فون بھوت سٹار نے کچھ دیر سوچا اور پھر فوراً مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ گھر میں سب سے قیمتی شخص میرا شوہر ہے۔ کیا یہ پیارا نہیں ہے؟ اس کے بعد انہوں نے کسی مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرے پاس جو کتابیں ہیں‌ وہ میرے لئے بہت قیمتی ہیں.لائیو سیشن کے دوران کترینہ کیف ایک خوبصورت کتابوں کے ریک کے سامنے بیٹھی ہوئی تھیں. یاد رہے کہ کترینہ کیف کی فلم فون بھوت آج کے دن سینما گھروں کی زینت بنی ہے اس فلم کے ساتھ جھانوی کپور کی فلم ملی بھی ریلیز ہوئی ہے دیکھنا یہ ہے کہ کونسی فلم شائقین کے دل جیتنے میں‌ کامیاب ہوتی ہے.