Baaghi TV

Author: +9251

  • سی پیک پاک چین’’آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ‘‘ بن کر ابھرا ہے. احسن اقبال

    سی پیک پاک چین’’آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ‘‘ بن کر ابھرا ہے. احسن اقبال

    احسن اقبال کی جے سی سی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ؛ وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں سی پیک پاک چین’’آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ‘‘ بن کر ابھرا ہے.

    وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں سی پیک منصوبہ پاک چین’’آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ‘‘ اولین قومی ترجیح بن کر ابھرا ہے، سی پیک اسی رفتار پر واپس آ رہا ہے جو 2013-18 میں اس کی پہچان تھی ، نئے اقدامات بھی شروع کیے جا رہے ہیں، ایم ایل ون اور کراچی سرکلر ریلوے منصوبوں پر تیزی سے کام کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ہیں ۔
    ان خیالات کا اظہار انہوں نے جوائنٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے 11 ویں اجلاس کے افتتاحی سیشن کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں وائس چئیرمین این ڈی آر سی کے لن نین شیو نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔ چین اورپاکستان کے اعلیٰ حکام جے سی سی اجلاس میں سی پیک کے تحت مختلف منصوبے پیش کریں گے۔
    وفاقی وزیر نے کہا کہ مشترکہ سی پیک جے سی سی میں آٹھویں بار شرکت کرنے پر بے حد خوشی ہورہی ہے ، مجھے پہلی سے ساتویں جے سی سی میٹنگ کی صدارت کرنے کا بھی اعزاز حاصل ہے،وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں سی پیک پاک چین “آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ” اولین قومی ترجیح بن کر ابھرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارمز کمیشن (این ڈی آر سی) کا شکر گزار ہوں، جس کے ساتھ حکومت پاکستان نے سی پیک کو بین الاقوامی سطح پر انتہائی اہمیت کا حامل بنانے کے لیے کام کیا ، یہ انتہائی اطمینان بخش بات ہے کہ پاکستان اور چین کی دوستی مضبوط اقتصادی پارٹنرشپ میں ڈھل رہی ہے ، آئرن برادر کا رشتہ صدا بہار تعاون پاک چین دوستی کی پہچان ہے ۔
    احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان نے حال ہی میں غیر معمولی بارشوں کی صورت میں بد ترینر قدرتی آفت کا مشاہدہ کیا ہے، جس سے ایک تہائی پاکستان پر سیلاب آ گیا ہے، قدرتی آفت سے 1700 سے زائد جانیں ضائع ہوئیں، 2.2 ملین مکانات کو نقصان پہنچا، 1.16 ملین مویشی ضائع ہوئے اور لاکھوں لوگ اپنے روزگار سے محروم ہوئے، ہمیشہ کی طرح چین کی حکومت اور کمپنیاں فراخدلی کے ساتھ سیلاب زدگان کے لیے امداد فراہم کرنے میں سب سے آگے ہیں۔
    \وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کو اب سیلاب سے شدید متاثر لوگوں اور علاقوں کی بحالی کا ایک بہت بڑا چیلنج درپیش ہے، ہمارے نقصان کی ضرورت کا تخمینہ 30 بلین امریکی ڈالر سے زائد ہے ، اس پیمانے پر تباہی سے بحالی کسی بھی ملک کے لیے اپنے طور پر ممکن نہیں ہے۔
    انہوں نے کہا کہ سی پیک اسی رفتار پر واپس آ رہا ہے جو 2013-18 میں اس کی پہچان تھی،نئے اقدامات بھی شروع کیے جا رہے ہیں، توانائی کے شعبے میں 880 کلومیٹر طویل HVDC ٹرانسمیشن لائن کے ساتھ 6370 میگاواٹ سے زیادہ کے 11 منصوبے مکمل ہو چکے ہیں، تقریباً 1200 میگاواٹ کے مزید تین منصوبے 24 ۔ 2023 کے اندر مکمل ہونے کی امید ہے، توانائی کے مزید منصوبے جلد از جلد مکمل کرنے کی کوشش میں ہیں تاکہ ہمارا 17000 میگاواٹ پیداوار کا مطلوبہ ہدف پورا ہو۔انہوں نے کہا کہ سی پیک کی ایک اور اہم کامیابی تھر میں کوئلے کی کان کنی کی ترقی ہے، جو کئی دہائیوں سے غیر استعمال شدہ تھا،ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر میں تقریباً 888 کلومیٹر کی موٹرویز اور ہائی ویز چینی اور مقامی دونوں فنانسنگ سے تعمیر کی گئی ہیں،کے کے ایچ تھاہ کوٹ سے حویلیاں اہم منصوبوں میں سے ایک ہے جو بین
    الاقوامی پذیرائی حاصل کر چکا ہے ، ‘
    احسن اقبال نے کہا کہ گوادر پورٹ کو آپریشنل کر دیا گیا ہے انفراسٹرکچر اور سوشل سیکٹر کے متعدد منصوبے مکمل کیے گئے ہیں جو کہ ایک سمارٹ پورٹ سٹی کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں ۔اب وقت آ گیا ہے کہ سرمایہ کاروں کو فری زون کو آباد کرنے کے ساتھ ساتھ کاروباری ضلع کی ترقی کے لیے منصوبے شروع کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت سی پیک میں نجی شعبہ کے تعاون پر زور دے رہی ہے ،ایم ایل ون اور کراچی سرکلر ریلوے منصوبوں پر تیزی سے کام کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ہیں ،
    پاکستان ریلوے ایم ایل ون ایک سٹریٹجک منصوبہ ہےجس کے فریم ورک معاہدے پر پہلے ہی دستخط کر چکے ہیں، احسن اقبال نے کہا کہ ایم ایل ون منصوبہ چینی کمپنیوں کے مابین بولی کے عمل کے لیے تیار ہے، جو کہ فریم ورک معاہدے کے تحت ضروری ہے ، میں درخواست کروں گا کہ NDRC اور NRA ایم ایل ون منصوبے پر کام کہ بولی کو فوری طور پر شروع کرنے کے لیے آگے بڑھیں، حالیہ سیلاب نے اس منصوبے کے آغاز کی عجلت کو مزید بڑھا دیا ہے۔،
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ کینسر کا پتہ لگانے کیلئے تشخیصی پراجیکٹ پاکستانی آبادی سے نمونے اکٹھے کرے گا. ڈاکٹر عاصمہ
    ٹی 20 ورلڈ کپ: آج پاکستان اپنا دوسرا میچ زمبابوے کے ساتھ کھیلے گا
    ایران میں شاہ چراغ کےمزار پردہشتگردوں کا حملہ،15 زائرین جاں بحق
    ہم چار ترجیحی صنعتی زونز کی ترقی کی پیش رفت پر کام کر رہے ہیں جن میں رشکئی صنعتی زون، علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی، دھابیجی صنعتی زون اور بوستان صنعتی زون شامل ہیں، ان صنعتی زونز کو چینی صنعتی زونز کی طرز پر قائم کرنے کے لیے، ہمیں آپ کے تکنیکی ماہرین کی مدد اور تعاون درکار ہے۔انہوں نے کہا کہ زرعی تعاون سی پیک کے دوسرے مرحلے کے اہم عناصر میں سے ایک ہے، چین کو پاکستانی زرعی اشیاء کی برآمد کو فروغ دینے کے لیے معاہدوں کو حتمی شکل دی ہے،زرعی شعبے سے وابستہ مصنوعات کے دائرہ کار اور پیمانے کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔
    چینی اہلکاروں کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے،حکومت پاکستان نے یہاں میں کام کرنے والے چینی اہلکاروں کی فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں ،مجھے امید ہے کہ 11ویں جے سی سی سے سی پیک کو ایک نئی توانائی ملے گی، اور یہ سی پیک کے لیے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا ،آج ہم جو فیصلے کر رہے ہیں وہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے مقاصد کو آگے بڑھانے میں بہت اہم ثابت ہوں گے۔

  • کیا منشا پاشا پنجابی فلم کریں گی

    کیا منشا پاشا پنجابی فلم کریں گی

    خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ منشا پاشا نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا ہے کہ میں جب بھی کوئی کام کرتی ہوں مجھے میرے مداح بہت زیادہ پذیرائی دیتے ہیں. انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ مجھے فلموں میں‌کام کرنے کا شوق نہیں مجھے بالکل کام کرنا ہے فلموں میں‌ لیکن کوئی اچھی فلم آفر ہو تو کروں نا. انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ ایسا بھی نہیں ہے کہ میں صرف اردو فلمیں کروں گی مجھے پنجابی فلمیں آفر ہوئیں تو میں‌پنجابی فلمیں بھی کروں گی اور اس کےلئے میں خاص طور پر پنجابی سیکھوں گی . انہوں نے کہا کہ اب جو

    فلمیں ریلیز ہو رہی ہیں وہ کورونا سے پہلے تیار ہوئی تھیں اور ریلیز کی منتظر تھیں . اچھی بات یہ ہے کہ فلمیں ریلیز ہو رہی ہیں اور شائقین سینما گھروں تک آرہے ہیں. مولا جٹ نے پاکستانی سینما کی تاریخ میں سب سے زیادہ بزنس کیا ہے جو کہ یقینا پاکستانی سینما کے لئے ایک اچھی پیش رفت ہے. یاد رہے کہ منشا پاشا آج کل ڈرامہ سیریل حاصل لا حاصل کی لاہور میں شوٹنگ کررہی ہیں اور اس میں وہ ایک اہم کردار نبھا رہی ہیں. منشا پشا کے ساتھ اس ڈرامے میں عباس اشرف اور آغا علی مرکزی کردار نبھا رہے ہیں.

  • ضمنی الیکشن میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عمران خان کو نوٹس جاری

    ضمنی الیکشن میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عمران خان کو نوٹس جاری

    پارا چنار؛ ضمنی الیکشن میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عمران خان کو نوٹس جاری

    پارا چنار کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 45 کے ضمنی الیکشن میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو نوٹس جاری کردیا جس میں ان سے وضاحت طلب کی گئی ہے۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ضلع کرم این اے 45 کے ضمنی الیکشن کی تمام تیاریاں مکمل ہیں، این اے 45 میں کل 198618 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں، 111349 مرد اور 87269 خواتین ووٹرز کے لیے 142 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔

    ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر (ڈی آر او) نے کہا ہے کہ 118 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس اور 21 حساس قرار دیے گئے ہیں۔ سابق وفاقی وزیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ عمران خان کا آج ضلع کرم میں ہونے والا جلسہ منسوخ کردیا گیا، جلسہ عمران خان کی مصروفیات کے باعث منسوخ کیا گیا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ کینسر کا پتہ لگانے کیلئے تشخیصی پراجیکٹ پاکستانی آبادی سے نمونے اکٹھے کرے گا. ڈاکٹر عاصمہ
    ٹی 20 ورلڈ کپ: آج پاکستان اپنا دوسرا میچ زمبابوے کے ساتھ کھیلے گا
    ایران میں شاہ چراغ کےمزار پردہشتگردوں کا حملہ،15 زائرین جاں بحق

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان میں قومی اسمبلی کی آٹھ اور صوبائی اسمبلی کی تین تشستوں کے لیے ضمنی انتخابات کا انعقاد ہوا تھا، جس کے نتیجے میں نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کی آٹھ نشستوں میں سے چھ پر پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان جبکہ دو پر پاکستان پیپلزپارٹی کامیاب ہوئی۔ پنجاب کی تین صوبائی نشستوں میں سے دو پاکستان تحریک انصاف اور ایک نشست مسلم لیگ نون نے جیتی تھی.

    قومی اسمبلی کی آٹھ نشستوں میں سے سات پر پی ٹی آئی چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان خود اُمیدوار تھے، ملتان کی نشست پر شاہ محمود قریشی کی بیٹی مہر بانو قریشی نے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا جبکہ عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے دو ، جمعیت علما اسلام ف (جے یو آئی ف) نے ایک ، پیپلز پارٹی نے دو، مسلم لیگ ن (پی ایم ایل این) نے دو اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے ایک سیٹ پر الیکشن لڑا تھا.
    جبکہ نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی کی دو نشستیں گنوائی تھی جبکہ مسلم لیگ نون نے اپنے دونوں حلقے کھو دیے تھے۔ جے یو آئی ف، اے این پی اور ایم کیو ایم کامیاب نہ ہو سکیں جبکہ پیپلزپارٹی نے اپنی دونوں سیٹیں جیت لیں تھی.

  • سپریم کورٹ نے تاحیات نااہلی کیس میں فیصل واوڈا سے دو سوالوں کے جوابات مانگ لیئے

    سپریم کورٹ نے تاحیات نااہلی کیس میں فیصل واوڈا سے دو سوالوں کے جوابات مانگ لیئے

    سپریم کورٹ نے تاحیات نااہلی کیس میں پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا سے دو سوالوں کے جوابات طلب کر لیے۔

    چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے فیصل واوڈا تاحیات نااہلی کیس کی سماعت کی، فیصل واوڈا کے وکیل وسیم سجاد نے دلائل دیے۔ کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے ریمارکس دیے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی 62 ون ایف کے تحت ڈکلیئریشن کو سپریم کورٹ برقرار رکھ سکتی ہے یا نہیں، کیوں نا سپریم کورٹ حقائق کی روشنی میں مکمل انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے لیے آرٹیکل 187 کا اختیار استعمال کرے۔

    وکیل وسیم سجاد کا کہنا ہے کہ پچھلی سماعت پر نشاندہی ہوئی کہ ریٹرننگ افسر کو زائد المیعاد پاسپورٹ جمع کروایا گیا، زائد المیعاد پاسپورٹ ریٹرن افسر کو جمع نہیں کروایا بلکہ سپریم کورٹ میں غلطی سے غلط کاپی جمع کروا دی تھی۔ جسٹس عائشہ ملک نے ریمارکس دیے کہ آپ نے ریٹرننگ افسر کو بھی زائد المیعاد پاسپورٹ ہی جمع کروایا تھا، ریٹرننگ افسر نے ریکارڈ دیکھ کر دستاویزات واپس کر دی تھیں۔

    جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ عجیب بات ہے کہ ریٹرننگ افسر نے ریکارڈ لیا بھی اور بس دیکھ کر واپس کر دیا، آپ اس کیس کے حقائق ثابت کرتے کرتے پھنستے نہیں جا رہے؟ وکیل نثار کھوڑو فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ بددیانتی مشکل سے مشکل تر ہو رہی ہے۔ جسٹس عائشہ ملک نے ریمارکس دیے کہ دلچسپ بات یہ ہے کہ نادرا نے فیصل واوڈا کے شناختی کارڈ اور دستاویزات پر دستخط کیے لیکن تاریخ نہیں ڈالی۔ جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ آئین کے تحت انتخابات لڑنے کے لیے دوہری شہریت چھوڑنا شرط ہے نا کہ پاسپورٹ کینسل کروانا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ کینسر کا پتہ لگانے کیلئے تشخیصی پراجیکٹ پاکستانی آبادی سے نمونے اکٹھے کرے گا. ڈاکٹر عاصمہ
    ٹی 20 ورلڈ کپ: آج پاکستان اپنا دوسرا میچ زمبابوے کے ساتھ کھیلے گا
    ایران میں شاہ چراغ کےمزار پردہشتگردوں کا حملہ،15 زائرین جاں بحق
    چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ الیکشن کمیشن نے حقائق کی روشنی میں نااہلی لکھ کر دی جس کو ہائیکورٹ نے برقرار رکھا، سپریم کورٹ نے حقائق نہیں ہائیکورٹ کا فیصلہ درست ہے یا غلط یہ دیکھنا ہے۔ جبکہ کیس کی سماعت 9 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔

  • ہارون  شاہد نے کس کو کہہ دیا خدا حافظ

    ہارون شاہد نے کس کو کہہ دیا خدا حافظ

    ملک کے معروف صحافی ارشد شریف جو کہ موت کی دھمکیاں ملنے کے بعد ملک چھوڑ کر دبئی روانہ ہوئے وہاں سے انہیں کینیا جیسے ملک میں جانا پڑا. انہیں دو روز قبل کینیا پولیس نے گولیاں مار کر ہلاک کر دیا تھا . گزشتہ روز ارشد شریف کی میت پاکستان پہنچی اور آج ان کا جنازہ اٹھ گیا ہے. جنازے پر ملک کی نامور شخصیات کے ساتھ ہر خاص و عام نے شرکت کی . جنازے میں لوگوں کی بڑی تعداد تھی ہر آنکھ اشکبار تھی. ارشد کے قتل پر صحافی برادری نے تشویش کا اظہار کیا ہے . ارشد شریف کا جنازہ اٹھنے کے بعد اداکار ہارون شاہد نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ کی ہے اس میں انہوں نے لکھا ہے کہ ” یہ ظہر کا وقت ہے اور ارشد بھائی خدا حافظ ” آپ کو اسلام آباد

    کے لوگوں نے جس طرح سے خراج عقیدت پیش کیا ہے وہ قابل تحسین ہے. یاد رہے کہ ارشد شریف کے ساتھ گاڑی میں موجود ڈرائیور کو ایک بھی گولی نہیں لگی، گولیاں گاڑی کے ساتھ ساتھ ارشد شریف کے سر پر لگیں .ابھی تک ارشد شریف کے قتل کے حوالے سے خاص معلومات سامنے نہیں آ سکیں لیکن امید ہے کہ حکومت نے جو جیوڈیشل کمیشن بنایا ہے وہ بہترین تحقیقات کرکے عوام کے سامنے ارشد کے قاتلوں کا نام رکھیں گے.

  • کترینہ کیف نے کس ہیرو کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے جان کر رہ جائیں حیران

    کترینہ کیف نے کس ہیرو کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے جان کر رہ جائیں حیران

    بالی وڈ‌ اداکارہ کترینہ کیف نے اپنے کیرئیر میں ایک طویل سفر طے کیا ہے، وہ بالی وڈ کی مقبول ترین اداکاراؤں میں سے ایک ہیں۔ اپنے کیرئیر میں انہوں نے کئی سپر سٹارز کے ساتھ کام کیا، لیکن کترینہ شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرکے ہیں بہت خوش، ان دونوں نے ایک ساتھ فلم جب تک ہے جان اور زیرو میں کام کیا ہےان کی آن سکرین جوڑی کو بہت زیادہ سراہا جاتا ہے ، کہا یہ جا رہا ہے کہ شاہ رخ خان ٹائیگر 3 میں ایک کیمیو میں نظر آ سکتے ہیں جس میں کترینہ اور سلمان خان مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ کترینہ کیف اپنے کو سٹارز میں اگر کسی کی ذہانت سے متاثر

    ہیں تو وہ ہیں شاہ رخ خان. کترینہ کیف نے حال ہی میں‌ایک انٹرویو دیا ہے جس میں‌انہوں نے شاہ ر‌خ خان کو بہت زیادہ ذہین اور باشعور قرار دیا ہے ان کا کہنا ہے کہ میں نے ہمیشہ شاہ رخ خان کے ساتھ بات کرکے بہت کچھ سیکھا ہے. شاہ رخ خان نہایت ہی علم و شعور رکھنے والے انسان ہیں. انہوں نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ شاہ رخ خان ناقابل یقین حد تک ذہین ہیں. کترینہ کہتی ہیں کہ شاہ رخ خان کے ساتھ جب کوئی بات کی جائے تو اس کے جواب میں وہ ایسی باتیں کرتے ہیں کہ جو عملی زندگی میں بہت کام آنے والی ہوتی ہیں.

  • جب میں پیدا ہوئی تو سات دن تک والد نے گود میں نہیں‌ لیا ثناء

    جب میں پیدا ہوئی تو سات دن تک والد نے گود میں نہیں‌ لیا ثناء

    پاکستانی فلموں کی ہیروئین ثناء جن کے نام کا نوے کی دہائی میں‌ڈنکا بجتا تھا.جیسے ہی فلم انڈسٹری بند ہوئی تو ثناء نے ماڈلنگ ، کمرشلز اور ٹی وی کا رخ کر لیا انہیں ہر پلیٹ فارم پر بہت سراہا گیا. ثناء نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا ہے کہ جب وہ پیدا ہوئی تھیں تو ان کے والد نے انہیں سات دن تک گود میں نہیں اٹھایا تھآ، گود میں‌نہ اٹھانے کی وجہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے والد چاہتے تھے کہ بیٹا پیدا ہوا لیکن بیٹی یعنی میں‌پیدا ہو گئی. ثناء نے کہا کہ میں نے اپنی زندگی میں بہت محنت کی اور محنت سے نام مقام بنایا ، مجھے یاد ہے کہ

    میں‌نے جب اپنی پہلی فلم کے پیسے امی کے ہاتھ پر رکھے تو وہ خوشی کے مارے رونا شروع ہو گئیں. ثناء نے یہ بھی کہا کہ دو انسان ایک ساتھ زندگی گزارنے کا فیصلہ کرتے ہیں شادی بھی ہوجاتی ہے لیکن اگر وہ رشتہ نہیں چلتا یا آپ کو لگتا ہے کہ ساتھ نہیں چل سکتے تو پھر راہیں الگ کر لینی چاہیں اور ایک دوسرے کو تکلیف نہیں‌دینی چاہیے. میرا اور فخر کا بہت اچھا وقت گزرا ہمارے درمیان اختلافات کی کیا وجوہات رہیں میں اس پہ بات نہیں کرنا چاہتی نہ چاہوں گی .

  • پرینتی چوپڑا نے اینیمل فلم کیوں چھوڑٰی؟‌

    پرینتی چوپڑا نے اینیمل فلم کیوں چھوڑٰی؟‌

    اپنی پہلی فلم سے ہی پرینیتی چوپڑا نے شائقین کی شاندار داد وصول کی . بالی وڈ اداکارہ مختلف کردار کرنے کےلئے اپنی ایک خاص پہچان رکھتی ہیں.تاہم انہیں جب سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم اینیمل پیشکش کی گئی تو انہوں نے یہ اسے کرنے سے انکار کر دیا. اس فلم میں ان کے مقابلے میں اداکار رنبیر کپور تھے شائقین تک جب یہ خبر پہنچی تو وہ بے صبری سے ان دونوں‌کو ایک ساتھ دیکھنے کےلئے انتظار کرنے لگے. لیکن پرینیتی چوپڑا نے فلم اینیمل کی پیشکش کو رد کر دیا . ان کی جگہ رشمیکا مندنا فلم میں اہم خاتون کا کردار ادا کر رہی ہیں۔اپنے حالیہ انٹرویو میں پرینیتی چوپڑا نے بتایا کہ انہوں نے کیوں فلم اینیمل ٹھکرائی .انہوں نے کہا کہ جب آپ کو کوئی آفر آتی ہے تو یہ آپ کی مرضی ہوتی ہے کہ اسکو قبول کریں یا نہ کریں اور یہ ہمارا حق ہے کہ ہم کسی کردار کا انتخاب کریں یا نہ کریں اور

    آپ اپنے لئے اسی چیز کا انتخاب کرتے ہیں‌جو آپ کو لگتا ہے کہ آپ کے لئے ٹھیک ہے مجھے لگا کہ یہ فلم نہیں کرنی چاہیے تو میں نے نہیں‌کی . یاد رہے کہ فلم اینیمل نہ صرف ہندی میں بلکہ دیگر علاقائی جنوبی زبانوں میں بھی ریلیز ہوگی۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ فلم ایک گینگسٹر فیملی کے گرد گھومتی ہے اور اس کی شوٹنگ ممبئی اور دہلی میں بڑے پیمانے پر کی جا رہی ہے۔ رنبیر کپور،کبیر سنگھ اور ڈائریکٹر سندیپ ریڈی وانگا پہلی بار ایک ساتھ کام کررہے ہیں جبکہ رنبیر اور رشمیکا منڈنا بھی ایک دوسرے کے ساتھ پہلی بار کام کررہے ہیں.

  • روبینہ دلائک زخمی ہو گئیں لیکن کیسے ؟‌

    روبینہ دلائک زخمی ہو گئیں لیکن کیسے ؟‌

    جھلک دکھلا جا ایک ایسا پلیٹ‌فارم ہے جہاں باصلاحیت لوگ اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہیں. ایک سے بڑھ ایک پرفارمنس دینے والے ججز کو حیران کر دیتے ہیں. جھلک دکھلا جا کا سیزن 10 میں اس بار دھواں دار پرفارمنس دینے والے شرکاء ہیں روبینہ دلیک بھی ان میں سے ایک ہیں ان کی پرفارمنس شو کے ججز کو بہت متاثر کررہی ہے ان کے جلوے کسی بھی آنکھ کو حیران کر دیں. روبینہ دلیک کے بارے میں خبریں ہیں کہ وہ ہو گئیں ہیں زخمی اور زخمی بھی وہ ہوئی ہیں ڈانس کی ریہرسل کرتے ہوئے ان کے کندھے اور گردن کے گرد زخم آگئے ہیں. جھلک دکھلا جا میں روبینہ دلیک کی جوڑی صنم جوہر کے ساتھ بنائی گئی ہے اور یہ دونوں حیرت انگیز پرفارمنس پیش کر رہے ہیں۔ تاہم، ان کے حالیہ پریکٹس سیشن کے دوران، اداکارہ کی گردن اور کندھے کے ارد گرد زخم آگئے ہیں.

    روبینہ نے ریہرسل کی ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں صنم ڈانس کی مشکل ترین پریکٹس کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں.اداکارہ نےزخمی حالت میں اپنی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ”اور کچھ چیزیں ہمارے اختیار میں نہیں ہیں” . یاد رہے کہ روبینہ دلائک کے علاوہ اس شو میں نیا شرما، نیتی ٹیلر، پارس کلناوت، نشانت بھٹ، گشمیر مہاجانی، امروتا خانولکر، فیصل شیخ عرف مسٹر فیسو، سریتی جھا، ادا ملک، اور دیگر شامل ہیں۔ اس شو کی میزبانی منیش پال کر رہے ہیں اور ججنگ پینل میں مادھوری ڈکشٹ، نورا فتیحی اور کرن جوہر ہیں۔

  • جیا بچن کو کن لوگوں سے نفرت ہے؟

    جیا بچن کو کن لوگوں سے نفرت ہے؟

    حال ہی میں‌جیا بچن اور ان کی بیٹی شویتا اور نواسی نویا نویلی نندا نے ایک پوڈ کاسٹ کا حصہ بنی. اس دوران انہوں نے پشہ ورانہ اور نجی زندگی کے ہر پہلو پر بات کی . اسی پوڈ‌کاسٹ میں‌جیا بچن نے بتایا کہ مجھے یہ چیز بہت بری لگتی ہے کہ جب کوئی آپ کی ذاتی زندگی میں‌گھس جائے اور اکثر میڈیا پرسنز ایسا ہی کرتے ہیں وہ لوگوں کی نجی زندگیوں میں داخل ہو جاتے ہیں، میں نفرت کرتی ہوں ایسے عمل سے کہ جس میں آپ کسی کی پرائیویسی کا خیال نہ رکھیں اور ایسا کرنے والوں سے میں بیزار ہوں. کیا ایسے کرنے والوں‌کو شرم نہیں آتی؟ یاد رہے کہ جیا بچن نے

    حال ہی میں‌ایک کیمرہ مین پر طنز کی اس پر انہیں افی ٹرول کیا گیا لیکن جیا بچن ایسی باتوں کو اہمیت نہیں دیتیں ان کا کہنا ہے کہ میں بیزار ہوں میڈیا پرسنز سے جو نجی زندگی کا احترام نہیں‌کرتے. جیا بچن بہت کم انٹرویوز دیتی ہیں جبکہ ان کی بیٹی شویتا اکثر ان کے ساتھ مختلف تقریبات میں بھی دکھائی دیتی ہیں دوسری طرف امیتابھ بچن کافی میڈیا فرینڈلی نظر آتے ہیں. اطلاعات یہ بھی ہیں کہ امیتابھ بچن اور جیا بچن بہت جلد ایک ساتھ ایک پراجیکٹ میں دکھائی بھی دیں گے.