Baaghi TV

Author: +9251

  • اے این ایف کی کارروائی؛ 3 لاکھ نشہ آور گولیاں برآمد کرلی گئیں

    اے این ایف کی کارروائی؛ 3 لاکھ نشہ آور گولیاں برآمد کرلی گئیں

    اے این ایف کی کارروائی، جدہ جانے والے کنٹینر سے 3 لاکھ نشہ آور گولیاں برآمد

    اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے کارروائی کرتے ہوئے ملک کے مختلف شہروں سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلیں۔ اے این ایف نے ساؤتھ ایشیا ٹرمینل کراچی پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے جدہ جانے والے کنٹینر سے بھاری مقدار میں نشہ آور گولیاں برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ جبکہ مزید تفتیش کیلئے کاروائی شروع کردی ہے.

    ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ ان جرائم میں ملوث افراد کیخلاف بھر پور کوشش کی جاری ہے اور جو لوگ بمعہ منشیات پکڑے گئے ہیں ان سے مکمل تفتیش کے بعد سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور قانون کے مطابق انہیں سزا دی جائے گی.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ جنسی ہراسگی میں ملوث تین ملزمان گرفتار،فحش ویڈیوز بھی برآمد
    ارشد شریف قتل؛ تحقیقاتی ٹیم کینیا جائے گی
    ٹریفک پولیس اہلکارکی گانا گا کرپارکنگ کے بارے میں بتانے کی ویڈیو وائرل
    وزیراعظم نے وفد کے ہمراہ عمرہ ادائیگی کے دوران ملکی سلامتی وخوشحالی کےلئے دعائیں کی
    ڈیرہ مرادجمالی میں مسلح افراد نے پولیس اسٹیشن پر حملہ، ایک اہلکار شہید
    امریکا کی جانب سے تیل کے ایمرجنسی ذخائر استعمال کرنے پر سعودی عرب کا شدید ردعمل
    ڈیرہ اسمٰعیل خان:فیصل کریم کنڈی اور جے یو آئی ف کے رہنماوں کی صوبے کی ترقی کے لیے کوششیں جاری

    نشہ آور گولیوں کی تعداد 320,000 جبکہ مجموعی وزن 75 کلو ہے کنٹینر نجی کمپنی کی بکنگ سے سعودیہ کے امپورٹر کو بھیجا جارہا تھا۔ ملزمان میں عبدالوحید لاڑکانہ کا جبکہ شہزاد کراچی کا رہائشی ہے۔ اے این ایف نے دوسری کارروائی میں فیصل آباد ملت روڈ پر کار سے 26 کلو 400 گرام چرس برآمد کرلی اور فیصل آباد کے رہائشی تنویر نامی ملزم کو گرفتار کرلیا۔ حکام نے ملزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

  • ارشد شریف قتل؛کینیا جانیوالی تحقیقاتی ٹیم میں تبدیلی

    ارشد شریف قتل؛کینیا جانیوالی تحقیقاتی ٹیم میں تبدیلی

    ارشد شریف قتل کی تحقیقات کیلئے پاکستان سے تحقیقاتی ٹیم کینیا جائے گی.

    کینیا میں پولیس کی فائرنگ سے شہید ہونے والے سینئر صحافی اوراینکرارشد شریف کی میت پاکستان پہنچا دی گئی، آج پاکستان میں بھی ان کا پوسٹ مارٹم کروایا جائے گا۔ جبکہ حکومت پاکستان نے ایک نوٹیفیکشن میں کہا ہے کہ پاکستان سے ایک تحقیقاتی ٹیم جس میں اطہر وحید، ڈی آئی جی پولیس ایف آئی اے، عمر شاہد حمید ڈی ڈی جی آئی بی شامل ہونگے.

    ارشد شریف کے قتل پر وزارت داخلہ نے دو رکنی اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے دی ہے، کمیٹی میں ڈائریکٹر ایف آئی اے، ڈپٹی ڈائریکٹر آئی بی شامل ہیں، نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ٹحقیقاتی ٹیم فوری طور پر کینیا جائے گی، کینیا میں پاکستانی ہائی کمیشن تحقیقاتی کمیٹی کی معاونت کرے گا، کمیٹی اپنی تحقیقات مکمل کرکے وزارت داخلہ کو رپورٹ پیش کرے گی۔


    اس حوالے وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ؛سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل سے متعلق حقائق جاننے کے لیے تحقیقاتی ٹیم تشیل دے دی گئی ہے۔ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ تشیل دی گئی تحقیقاتی ٹیم دو ارکان پر مشتمل ہے۔ جس میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اور انٹیلی ایجنسیز کے اعلیٰ افسران شامل ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ تحقیقاتی ٹیم فوری طور پر کینیا روانہ ہو گی اور ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کرے گی۔ جس کے بعد تحقیقاتی ٹیم حتمی رپورٹ وزارت داخلہ کو پیش کرے گی.

    دوسری جانب سینئر صحافی اوراینکرارشد شریف کی میت پاکستان پہنچا دی گئی، میت دوحہ سے قطر ایئرواز کی پرواز کے ذریعے رات ساڑھے 12 بجے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچی۔اس موقع پرتحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری۔مراد سعید بھی موجود تھے۔لوگوں کی بڑی تعداد پاکستان پرچم اٹھائے ایئرپورٹ پہنچی اورنعرے بازی کی۔

    ارشد شریف کی میت کو ایئرپورٹ سے قائداعظم انٹرنیشنل اسپتال منتقل کردیا گیا۔اہلخانہ کے مطابق ارشد شریف کا دوبارہ پوسٹمارٹم کرایا جائے گا۔ارشد شریف کی اہلیہ جویریہ صدیق نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ارشد شریف کے لیے آواز اٹھائیں۔مجھے کینیا کے صحافیوں نے بتایا کہ ارشد شریف کا قتل کیا گیا ہے۔ میری آپ سب سے گزارش ہے کہ اس کو ہائی لائٹ کریں۔

    بیرون ملک جانے سے پہلے ارشد شریف کچھ مہینے پہلے اے آر وائی سے منسلک تھے، ارشد شریف کو حکومت پاکستان کی طرف سے پرائیڈ آف پرفارمنس کا ایوارڈ بھی دیا گیا تھا۔ مختلف صحافیوں کی طرف سے ارشد شریف کی کینیا میں موت کے واقعے سے متعلق تعزیتی ٹویٹ کیے گئے۔

    ایک بیٹا شہید،خواہش ہے دوسرے کو بھی اللہ شہادت دے،پاک فوج کے شہید جوانوں کے والدین کے تاثرات

    شہادت سے سات ماہ پہلے بیٹے کی شاد ی کی تھی،والدہ کیپٹن محمد صبیح ابرار شہید

    ارشد شریف کی موت پر وزیراعظم، صدر مملکت کا اظہار افسوس

    اسلام آباد ہائیکورٹ کاسیکرٹری داخلہ و خارجہ کو ارشد شریف کے اہلخانہ سے رابطے کا حکم

    ‏ارشد شریف کو گولی کیسے لگی؟ حقائق سامنے آ گئے

    ارشد شریف کی موت،قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے،وفاقی وزیر اطلاعات

     وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب ارشد شریف کی والدہ کے پاس تعزیت کے لئے پہنچ گئیں

    جویریہ صدیق نے ٹویٹر پر ارشد شریف کی جانب سے مریم نواز کی والدہ کے لیے دعا کا سکرین شاٹ شیئر کیا اور مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کچھ شرم کر۔ اللہ سے ڈر

  • وزیراعظم نے وفد کے ہمراہ عمرہ ادائیگی کے دوران ملکی سلامتی وخوشحالی کےلئے دعائیں کی

    وزیراعظم نے وفد کے ہمراہ عمرہ ادائیگی کے دوران ملکی سلامتی وخوشحالی کےلئے دعائیں کی

    وزیراعظم شہبازشریف نےعمرہ ادا کرلیا۔ وزیرخزانہ اسحاق ڈاراور وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے بھی وزیراعظم کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی کی۔ وزیراعظم شہبازشریف نے حجرہ اسود کوبوسہ بھی دیا، وزیراعظم نے ملکی سلامتی اورخوشحالی کے لیے دعا مانگی۔

    اس سے قبل وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات بھی کی۔ جس میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور اقتصادی شعبے میں تعاون مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سعودی ولی عہد نے مرکزی دروازے پروزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سعودی ولی عہد سے ملاقات بہت خوش گوار رہی، دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے اور برادرانہ نسبت کو نئی بلندیوں تک لے جانے پر اتفاق ہوا۔

    سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے سعودی عرب کا دورہ کیا ہے۔ وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ اپنے وفد کے ارکان کے ہمراہ دو طرفہ ملاقات کی۔۔ وزیراعظم نے فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر ولی عہد کو مبارکباد دی۔ انہوں نے عالمی رہنماؤں اور دنیا بھر سے کاروباری برادری کو اکٹھا کرنے کے لیے FII کو ایک اہم اقدام کے طور پر اہمیت کو اجاگر کیا۔

    دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا اور پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ولی عہد نے اس بات کا اعادہ کیا کہ سعودی پاکستان تعلقات دونوں ممالک، خطے اور دنیا کے لیے اہم ہیں۔اس سے پہلے دن کے وقت وزیر اعظم نے کانفرنس سے بھی خطاب کیا۔ اپنی تقریر میں، انہوں نے اس امر پر زور ڈالا کہ ان کی حکومت ٹیکنالوجی کی دنیا میں تبدیلی کے لیے پاکستانی نوجوانوں کی شرکت ضروری بنا رہی ہے۔ انہوں نے عالمی برادری کو پاکستان کے تربیت یافتہ آئی ٹی پروفیشنلز سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی۔ اس مقصد کے لیے، انہوں نے پاکستان آنے والے تمام سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے اپنی حکومت کے پختہ عزم پر زور دیا۔

  • فواد شادی شدہ نہ ہوتے تو انکے ساتھ تعلقات بڑھاتی سونم باجوہ

    فواد شادی شدہ نہ ہوتے تو انکے ساتھ تعلقات بڑھاتی سونم باجوہ

    فواد خان نہ صرف پاکستانی بلکہ بھارتی خواتین کو بھی بہت پسند ہیں. فواد خان کو نوجوان لڑکیوں کی ایک بڑی تعداد بے حد پسند کرتی ہے. ان کی حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم دا لیجنڈ آف مولا جٹ نے سو کروڑ کا بزنس کر لیا ہے یوں فواد خان نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ وہ نمبر ون ہیں اور نمبر ون کی پوزیشن پر ہی رہیں گے. بھارتی اداکارہ سونم کپور ہو یا سونم باجوہ ہر کوئی فواد خان کی دیوانی ہے. حال ہی میں‌بھارتی اداکارہ سونم باجوہ نے کہا ہے کہ وہ فواد خان کی بہت بڑی مداح ہیں ان کو بہت پسند کرتی ہیں. انہوں نے مزید کہا ہے کہ اگر فواد خان شادی

    شدہ نہ ہوتے تو میں ان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑھاتی ان کے ساتھ دوستی کرتی. انہوں نے یہ بھی کلئیر کیا کہ وہ شادی شدہ مردوں کے ساتھ تعلقات بنانے اور دوستی کرنے کو بہت اچھا نہیں سمجھتیں لیکن فواد انہیں‌بے حد پسند ہے. اگر شادی شدہ نہ ہوتے تو میں ان سے تعلقات بنانے کے بارے میں ضرور سوچتی اور کوشش بھی کرتی . یاد رہے کہ بھارتی اداکارائیں فواد خان کو نہ صرف پسند کرتی ہٰیں بلکہ ان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش رکھتی ہیں.اس لسٹ میں‌ بالی وڈ کی نامور اداکارائوں کے نام شامل ہیں.

  • بشری انصاری کی خوبصورتی میں شائستہ لودھی کا کیا کردار ہے؟

    بشری انصاری کی خوبصورتی میں شائستہ لودھی کا کیا کردار ہے؟

    آج کل خوبصورتی کو برقرار رکھنے کےلئے مارکٰیٹ میں‌طرح‌طرح‌کی پراڈکٹس دسیتاب ہیں. عام خواتین کی طرح شوبز انڈسٹری کی خواتین کو بھی خوبصورت اور جوان نظر آنے کا جنون رہتا ہے. بشری انصاری بھی ان میں سےایک ہیں. بشری انصاری بڑھاپے میں بھی خاصی خوبصورت نظر آتی ہیں اور جوان نظر آتی ہیں. اکثر خواتین ان کی خوبصورتی اور جوان نظر آنے کو سراہتی ہیں اور جاننا چاہتی ہیں کہ وہ کیا کرتی ہیں کہ ان کی سکن نہ صرف فریش نظر آتی ہے کہ بلکہ وہ جوان بھی نظر آتی ہیں. بشری انصاری نے بتا دیا ہے اپنی جوانی اور خوبصورتی کا

    راز. انہوں نے کہا کہ میں شائستہ لودھی کے مشورے پر ان سے اپنی فٹنس اور خوبصورتی میں اضافے کیلئے وٹامن بیوٹی ڈرپس لگوا رہی ہوں۔ اداکارہ کہتی ہیں کہ انہوں نے 2 ڈرپس لگوائی ہیں جلد کو ترو تازہ کرنے کیلئے کولیجن بوسٹر اور جسمانی قوت میں اضافے کیلئے ملٹی وٹامن، انہوں نے مداحوں کو بھی مشورہ دیا کہ بڑھتی عمر کے ساتھ جلد کو تروتازہ رکھنے کیلئے جدید طریقوں کا استعمال کریں۔بشری انصاری نے یہ بھی کہا کہ خود کو جوان، فٹ اور خوبصورت رکھنے میں برائی نہیں بلکہ خواتین کو خود پر توجہ دینی چاہیے اور چاہے وہ اپنی زندگی اور معاملات زندگی میں کتنی بھی مصروف کیوں نہ ہوں انہیں اپنے لئے وقت ضرور نکالنا چاہیے.

  • ژالے سرحدی نے بتا دیا کہ وہ کس کی لگتی ہیں‌ ہمشکل ؟‌

    ژالے سرحدی نے بتا دیا کہ وہ کس کی لگتی ہیں‌ ہمشکل ؟‌

    ژالے سرحدی جو کہ پاکستانی اداکارہ ہیں . ان کے کریڈٹ پر اچھا کام ہے. ژالے اکثر و بیش تر کہتی ہوئی سنائی دیتی ہیں کہ ان کی شکل بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا سے ملتی ہے. اگر کوئی نہ بھی کہے تو وہ خود ایسی بات کردیتی ہیں تاکہ اس چیز پر بات ہو کہ ان کی شکل ہریانکا چوپڑا سے ملتی ہے اگر کوئی کہہ دے کہ آپ کی شکل پریانکا چوپڑا سے ملتی ہے تو وہ جان بوجھ کر بھائو کھاتے ہوئے کہتی ہیں کہ میری اپنی شناخت ہے. حال ہی میں بھی انہوں نے ایسا ہی کیا انہوں نے کہا ہے کہ میری شکل بھارتی اداکارپریانکا چوپڑا سے ملتی ہے اور بالی وڈ میں یہ

    چیز کافی مشہور بھی ہے اس لئے مجھے بالی وڈ کی ایک فلم میں‌پریانکار چوپڑا کا ڈبل رول کرنے کی آفر بھی ہوئی تھی جسے میں نے قبول نہیں‌کیا. اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ میری شکل پریانکا چوپڑا سے ملتی ہے یا نہیں لیکن مجھے اتنا پتہ ہےکہ میری اپنی شناخت ہے میں نے بہت محنت کے ساتھ کام کیا ہے اور اپنا نام بنایا ہے. یاد رہے کہ ژالے سرحدی نے ڈراموں میں‌ تمام بڑے سٹارز کے ساتھ کام کیا ان کا شمار اے کلاس اداکارائوں میں‌ہوتا ہے لیکن ایک عرصے سے یہ کم کم ٹی وی پر نظر آتی ہیں.

  • نازش جہانگیر نے دل جیت لئے مداحوں کے لیکن کیسے؟‌

    نازش جہانگیر نے دل جیت لئے مداحوں کے لیکن کیسے؟‌

    اداکارہ نازش جہانگیر جو اپنی ایک بڑی فین فالونگ رکھتی ہیں، انہوں نے ابھی تک جتنا بھی کام کیا ہے شائقین سے توجہ سمیٹی ہے. نازش جہانگر اس وقت زیادہ خبروں میں آئیں جب اداکار محسن عباس حیدر کی سابقہ اہلیہ فاطمہ سہیل نے اپنے شوہر پر تشدد کرنے کے الزامات لگائے اور کہا کہ نازش جہانگیر نے میری زندگی میں آگ لگائی ہے. محسن عباس اور فاطمہ سہیل کی علیحدگی کو بھی ایک عرصہ گزر چکا ہے لیک محسن عباس حیدر اور نازش جہانگیر کے درمیان ایسا تعلق نہیں دیکھا گیا جس کا دعوی فاطمہ سہیل نے کیا تھا. نازش جہانگیر نے حال ہی میں‌سوشل میڈیا پر اپنی چند ایک تصاویر شئیر کی ہیں ، ان تصاویر میں وہ نہایت ہی دلکش لگ رہی ہیں سوشل میڈیا پر یہ خوبصورت

    تصاویر وائرل بھی ہو رہی ہیں. تصاویر کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا ہے کہ کسی کے لیے خود کو مکمل بنانے کی کوشش مت کریں، اس کا انتظار کریں جو آپ کے ادھورے پن سے محبت کرے۔اداکارہ کے اس کیپشن کو بہت زیادہ سراہا جا رہا ہے اور زیادہ تر سوشل میڈیا صارفین ان کے اس کیپشن سے متفق نظر آرہے ہیں. یاد رہے کہ نازش جہانگیر نے نہایت ہی کم عرصے میں اپنی پہچان بنائی ہے نازش کم مگر معیاری کام کرنے کو ترجیح دیتی ہیں.

  • متھیرا کس کی ہیں دیوانی ؟‌

    متھیرا کس کی ہیں دیوانی ؟‌

    اداکارہ و میزبان متھیرا جنہوں نے اداکاری بہت کم کی، وہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں. مختلف موضوعات پر اپنی آواز بھی اٹھاتی رہتی ہیں . انہوں نے حال ہی میں‌ایک انٹرویو دیا ہے اور اس میں کھل کر کی ہے بات سیاست پہ. انہوں نے اس انٹرویو میں‌ کھل کر بتایا ہے کہ وہ کس سیاسی جماعت کی مداح ہیں . متھیرا نے کہا کہ میں پیپلز پارٹی کی بہت بڑی فین ہوں ، اور اس جماعت کی فین ہونے کی سب سے بڑی وجہ بے نظیر بھٹو ہے مجھے وہ بہت اچھی لگی تھی. ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بلاول کی بھی کر دیں کھل کر تعریفیں انہوں نے کہا کہ بلاول پاکستانی کی بہترین انداز میں بین

    الاقامی سطح پر نمائندگی کررہے ہیں میں ان کی بھی بہت بڑی مداح ہوں. جو ان کا مذاق بناتے ہیں ان کو شرم آنی چاہیے کسی کی شناخت کو اس کے انداز کو اسکے بولنے چالنے کو عورتوں کے ساتھ تشبیہ دنیا نہایت ہی گھٹیا حرکت ہے اور ایسا کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے. انہوں یہ بھی کہا کہ طنزو مزاح کرنے میں‌برائی نہیں ہے، لیکن کسی کا مذاق اڑانا یہ ضرور بری بات ہے ہمیں ان حوالوں سے نہایت ہی احیتاط کی ضرورت ہے. یاد رہے کہ متھیرا نے ہمایوں سعید کی فلم میں ہوں شاہد آفریدی میں ایک آئٹم سانگ بھی کیا تھا.

  • گھریلو تشدد کے خلاف ہوں چاہے سٹار کرے یا عام آدمی  یاسر حسین

    گھریلو تشدد کے خلاف ہوں چاہے سٹار کرے یا عام آدمی یاسر حسین

    اداکار یاسر حسین جو کوئی نہ کوئی ایسی بات کہہ دیتے ہیں کہ خبروں میں آجاتے ہیں. یاسر اقرا سے بے حد محبت کرتے ہیں اور اپنی بیوی اور بیٹے کو لیکر کافی حساس ہیں. یاسر حسین نے حال ہی میں فیروز خان کے معاملے پر اپنی رائے دی ہے اور کہا ہے کہ آج اگر میں اپنی بیوی پر ہاتھ اٹھائوں گا تو نوے فیصد چانسز ہیں کہ میرا بیٹا بھی کل کو اپنی بیوی پر ہاتھ اٹھائے اسکو جانوروں‌کی طرح مارے گا. میاں بیوی میں لڑائی جھگڑا ہونا نارمل بات ہے لیکن ایک دوسرے کو جانوروں کی طرح مارنا نارمل نہیں ہے، میں گھریلو تشدد کے سخت خلاف ہوں ، پھر وہ چاہے عام انسان کرے یا کوئی سٹار کرے. ، میری دعا ہے کہ علیزے اور اسکی فیملی کو جلد از جلد انصاف ملے. علیزے اللہ

    آپ کو جلد مشکلات سے نکالے اور آپ کی زندگی میں‌سکون لائے. یاسر حسین کی اس جذباتی پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے طرح طرح‌کے کمنٹس کئے اور زیادہ تر نے فیروز خان کے خلاف ہی بات کی ان کے تشدد کے عمل پر تنقید کی اور کہا کہ ان کا بائیکاٹ کیا جائے کوئی بھی ان کے ساتھ کام نہ کرے. یاد رہے کہ یاسرحسین عورتوں کی آزادی کے قائل ہیں‌یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اپنی اہلیہ کو کام کرنے سے منع نہیں کیا.

  • شرمین عبید چنائے کو ہالی وڈ سے ہدایتکاری کی آفر

    شرمین عبید چنائے کو ہالی وڈ سے ہدایتکاری کی آفر

    آسکر ایوارڈ‌یافتہ شرمین عبید چنائے کی صلاحیتوں سے کون واقف نہیں‌ہے؟ِ انہوں‌نے بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے. شرمین نے پاکستانیوں‌ کا ہمیشہ ہی سر فخر سے بلند کیا ہے. مس ماورل کی ہدایتکاری کے بعد انہیں پہلے سے بھی زیادہ سراہا جا رہا ہے اور ان کی بہترین ہدایتکاری کو دیکھتے ہوئے انہیں ہالی وڈ سے ایک اور پراجیکٹ‌آفر ہوا ہے جس کے لئے انہیں ہدایتکاری کرنی ہو گی. اس پراجیکٹ کی تفصیلات کیا ہیں اس ھوالے سے ابھی کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں. شرمین اس پراجیکٹ کو کریں گی یا نہیں کریں گی اس ھوالے سے بھی تدصیلات سامنے نہیں آئیں. لیکن یہ خبر ضرور سامنے آئی ہے کہ شرمین عبدی چنائے کو ہالی وڈ سے ہداتیکاری

    کے لئے ایک فلم آفر ہوئی ہے. فلم ابھی تحریری مراحل میں ہے،اس فلم کے رائٹر ڈیمن لنڈلوف فلم کیلئے ایسا ہدایت کار چاہتے تھے جو اسکرپٹ کو ماڈرن ٹچ دے سکے۔یاد رہے کہ اس فلم کو 2019 کی اسٹار وار فلم دی رائز آف سکائزواک کے بعد بڑی اسکرین کیلئے پہلی بڑی فلم قرار دیا جارہا ہے۔ شرمین عبید چنائے خواتین کے لئے آواز اٹھاتی ہیں اور ان کے ایشوز کو ہائی لائٹ کرتی ہیں.شرمین آج صرف پاکستانی ہی نہیں دنیا کے بہت سارے ممالک کی بہت ساری خواتین کی انسپریشن ہیں ان کا کام بھی انسپریشن ہے.