Baaghi TV

Author: +9251

  • منشیات کے استعمال کا قومی سروے 24-2022، کا آغاز کر دیا گیا

    منشیات کے استعمال کا قومی سروے 24-2022، کا آغاز کر دیا گیا

    وزارتِ انسدادِ منشیات، حکومت پاکستان، امریکی محکمہ خارجہ کے منشیات و نفاذِ قانون کے بین الاقوامی امور کے بیورو، آئی این ایل اور اقوامِ متحدہ کے دفتر برائے انسدادِ منشیات و جرائم، یو این او ڈی سی کی جانب سے مشترکہ طور پر پاکستان میں منشیات کے استعمال کا قومی سروے 24-2022، کا آغاز کر دیا گیا۔ سروے کی بدولت آبادی میں منشیات کے استعمال کی حد،نشے سے پیدا ہونے والے مسائل کا شکار لوگوں کی تعداد بارے معتبر شواہد حاصل ہو سکیں گے ۔

    سروے کے دوران ایک گھرانہ سروے کے ساتھ ساتھ منشیات کے استعمال کے شدید خطرے پر ایک تحقیقی رپورٹ بھی تیار کی جائے گی جس میں ملک گیر کوریج کے ساتھ ہر صوبے کے بڑے اضلاع کو شامل کیا جائے گا۔ یہ سروے وزارتِ انسدادِ منشیات اور یو این او ڈی سی کی مشترکہ کاوش ہو گی جس کے لئے امریکی محکمہ خارجہ کے منشیات و نفاذِ قانون کے بین الاقوامی امور کا بیورو، آئی این ایل، مالی تعاون کر رہا ہے۔ پاکستان میں یو این او ڈی سے کے نمائندہ ڈاکٹر جیریمی ملسم نے اپنے استقبالیہ کلمات میں سروے کے سلسلے میں قائدانہ کردار اور معاونت پر انسدادِ منشیات کے وفاقی وزیر نوابزادہ شازین بگٹی اور ان کی وزارت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے منشیات کے استعمال کے قومی سروے کے انعقاد اور ملک میں منشیات کی روک تھام اور علاج معالجہ کے سلسلے میں بھرپور مالی تعاون پر امریکی محکمہ خارجہ کے منشیات و نفاذِ قانون کے بین الاقوامی امور کے بیورو، آئی این ایل ، کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ منشیات کے استعمال کے رجحانات کے بارے میں جامع اعدادوشمار ان کی روک تھام، علاج معالجہ اور بحالی کے موثر پروگراموں کی تشکیل میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں اور سروے رپورٹ ملک میں اس مسئلے پر فکر انگیز بحث مباحثے کو آگے بڑھانے، پالیسیوں میں رہنمائی کا کام دینے اور قومی سطح پر تعاون کو مستحکم بنانے کے لئے مفید ثابت ہو گی۔

    اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کے ڈپٹی چیف آف مشن اینڈریو جے شوفر نے اپنی تقریر میں اس اشتراک عمل پر وفاقی وزیر انسدادِ منشیات، یو این او ڈی سی اور دیگر معززین کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس پراجیکٹ کے ذریعے امریکی سفارتخانے میں منشیات و نفاذِ قانون سے متعلق امور کا شعبہ، آئی این ایل، منشیات کے استعمال کے رجحانات کے بارے میں شواہد پر مبنی معلومات کے حصول میں حکومتِ پاکستان کی مدد کرے گا جس کی بدولت ان پروگراموں پر عملدرآمد مزید مستحکم بنانے اور پالیسیوں میں بہتری لانے کا موقع ملے گا۔ اینڈریو شوفر نے کہا کہ اس سروے کا آغاز پاکستان میں منشیات کے استعمال کے بارے میں شواہد پر مبنی معلومات کی دستیابی میں ایک اہم سنگ میل ہے جس سے ایک دیرینہ کمی دور ہو گی جسے اکثر نظرانداز کر دیا جاتا ہے۔ سروے رپورٹ مکمل ہونے پر جو معلومات اور سفارشات سامنے آئیں گی ان سے منشیات کی روک تھام اور علاج معالجہ کے پروگرام تشکیل دینے اور پالیسیوں یا قواعد میں ضروری تبدیلیاں تجویز کرنے کے ساتھ ساتھ انسانی زندگیاں بچانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ منشیات کی مانگ میں کمی لانے کی کوششوں میں حکومتِ پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنا امریکا کے لئے اعزاز کی بات ہے۔ آئی این ایل کی جانب سے اب تک پاکستان میں منشیات کے علاج معالجہ اور روک تھام کی سرگرمیوں میں معاونت کے لئے 24 ملین امریکی ڈالر (522 ملین پاکستانی روپے) کی رقم فراہم کی جا چکی ہے۔

    انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ رواں سال کو امر یکا اور پاکستان کے درمیان اشتراکِ عمل کے 75 سال کے طور پر منایا جا رہا ہے۔ امریکی حکومت، آئی این ایل کے ذریعے گزشتہ چالیس سال کے عرصے میں پاکستان بھر میں شہریوں کی سلامتی کی صورتحال بہتر بنانے اور نفاذِ قانون کی صلاحیتوں کو مستحکم بنانے کے لئے 1 ارب ڈالر سے زائد رقم خرچ کر چکی ہے۔ یو این او ڈی سی ویانا آفس میں منشیات کی روک تھام، علاج معالجہ اور بحالی کے شعبے کی سربراہ محترمہ جیووانا کیمپیلو نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان میں منشیات کی صورتحال پر تشویش کے اظہار پر وزارتِ انسدادِ منشیات، آئی این ایل اور دیگر شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان میں منشیات کے استعمال کے قومی سروے کی اہمیت پر روشنی ڈالی جس کی بدولت منشیات کے استعمال کی اصل صورتحال، اور روک تھام اور علاج معالجہ کے اقدامات میں درپیش مشکلات اور خامیوں کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے حکومتِ پاکستان کے ساتھ مل کر منشیات کے علاج معالجہ کی معیاری خدمات کا ایک جامع نظام تشکیل دینے اور علاج معالجہ کی خدمات فراہم کرنے والے ماہرین کی استعداد بڑھاتے ہوئے بین الاقوامی معیار کے مطابق خدمات کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے کی جانے والی کوششوں کے بارے میں بھی گفتگو کی۔ وزارتِ انسدادِ منشیات کی وفاقی سیکرٹری محترمہ حمیرا احمد نے اپنی تقریر میں منشیات کے استعمال کے قومی سروے کے انعقاد میں یو این او ڈی سی کی تکنیکی معاونت اور اس سروے کے ساتھ ساتھ ملک میں منشیات کی روک تھام اور علاج معالجہ کے اقدامات میں امریکی محکمہ خارجہ کے منشیات و نفاذِ قانون کے بین الاقوامی امور کے بیورو، آئی این ایل کی بھرپور معاونت کو بھی سراہا۔

    وفاقی سیکرٹری نے اپنی تقریر میں کہا کہ منشیات کا مسئلہ پاکستانی عوام بالخصوص نوجوانوں کی صحت اور سلامتی کے لئے ایک سنگین خطرہ بن کر سامنے آیا ہے، یہاں تک کہ منشیات کے استعمال کا رجحان اب تعلیمی اداروں میں بھی دیکھنے میں آ رہا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ منشیات کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے مختلف محکموں اور شعبوں کے اشتراک سے جامع اقدامات کی ضرورت ہے۔ انسدادِ منشیات کے وفاقی وزیر نوابزادہ شازین بگٹی نے اپنے اختتامی کلمات میں قومی سروے کے انعقاد میں تکنیکی معاونت فراہم کرنے پر یو این او ڈی سی اور مالی تعاون پر امریکی محکمہ خارجہ کے منشیات و نفاذِ قانون کے بین الاقوامی امور کے بیورو، آئی این ایل کا شکریہ ادا کیا۔ وفاقی وزیر نے منشیات کی روک تھام اور علاج معالجہ کے سلسلے میں باقاعدہ لائحہ عمل کے تحت کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور امید ظاہر کی کہ یہ سروے ملک میں منشیات کی موجودہ صورتحال کا احاطہ کرنے میں مدد دے گا اور اس کی روشنی میں نشے کی عادت سے نمٹنے میں درپیش مشکلات کا موثر تدارک کرنے کے لئے حکمت عملیاں وضع کرنے کی راہ ہموار ہو گی۔

    انہوں نے منشیات کے بڑھتے مسئلے پر قابو پانے کے لئے سرحد پار تعاون کی اہمیت پر زور دیا اور تمام متعلقہ اداروں اور فریقوں سے اپیل کی کہ وہ ‘منشیات سے پاک، پاکستان’ کی منزل تک پہنچنے کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھیں۔ تقریب میں مختلف حکومتی وزارتوں، سرکاری محکموں، غیرملکی مشنوں، اقوامِ متحدہ کے اداروں، اور سول سوسائٹی تنظیموں سے تعلق رکھنے والی متعدد شخصیات نے شرکت کی۔قبل ازیں
    2012 اور 2013 میں یو این او ڈی سی نے وزارتِ انسدادِ منشیات، امریکی محکمہ خارجہ کے منشیات و نفاذ قانون کے بین الاقوامی امور کے بیورو آئی این ایل اور ملک کے دیگر متعلقہ اداروں اور فریقوں کے ساتھ مل کر پاکستان میں منشیات کے استعمال کے رجحانات کا اندازہ لگانے کے لئے ایک قومی سروے کیا تھا ۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ جنسی ہراسگی میں ملوث تین ملزمان گرفتار،فحش ویڈیوز بھی برآمد
    ارشد شریف قتل؛ تحقیقاتی ٹیم کینیا جائے گی
    ٹریفک پولیس اہلکارکی گانا گا کرپارکنگ کے بارے میں بتانے کی ویڈیو وائرل
    وزیراعظم نے وفد کے ہمراہ عمرہ ادائیگی کے دوران ملکی سلامتی وخوشحالی کےلئے دعائیں کی
    سروے کے مجموعی نتائج سے پتہ چلا تھا کہ تقریباً 6 فیصد آبادی نے گزشتہ سال کے دوران شراب اور تمباکو کے علاوہ کسی نشہ آور مواد کا استعمال کیا۔ ان میں 9 فیصد بالغ مرد اور2.9 فیصد بالغ خواتین شامل تھیں، جبکہ ان افراد کی کل تعداد 6.7 ملین تھی۔ رواں سال منشیات کی عالمی رپورٹ، 2022، کے مطابق دنیا بھر میں اندازاً 284 ملین افراد نے 2020 میں منشیات کا استعمال کیا۔ بھنگ، حشیش یا چرس تاحال دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والا نشہ ہے اور اس رپورٹ کے مطابق بعض مرکب ادویات کے نشہ آور استعمال میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اسی مدت کے دوران ایک اندازے کے مطابق دنیا بھر میں 11.2 افراد نے ٹیکے والے نشہ آور مواد کا استعمال کیا۔ ان میں تقریباً نصف افراد ہیپاٹائٹس سی کا شکار تھے، 1.4 ملین افراد ایڈز کے مرض میں مبتلا تھے اور 1.2 ملین افراد ایسے تھے جنہیں یہ دونوں امراض لاحق تھے۔ گزشتہ سروے کا موازنہ موجودہ حالات کے ساتھ کرنے پر اندازہ ہوتا ہے کہ خطے میں منشیات کے استعمال کے رجحانات میں تبدیلی آئی ہے جن میں سنتھیٹک مثلاً زود اثر منشیات کے استعمال میں تیزی سے اضافہ خاص طور پر قابل ذکر ہے۔

  • وفاقی پولیس تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے نمٹنے کے لیے تیار

    وفاقی پولیس تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے نمٹنے کے لیے تیار

    وفاقی پولیس تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے نمٹنے کے لیے تیار

    وفاقی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے نمٹنے کے لیے سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق لانگ مارچ کے لیے 13086 افسران و اہلکار تعینات کیے جائیں گے، دو ڈی آئی جی، 4 ایس ایس پی اور 11 ایس پی نگرانی کریں گے جبکہ 30 اے ایس پی اور ڈی ایس پی تعینات کیے جائیں گے۔

    اسلام آباد پولیس کے مجموعی طور پر 4190 افسران و اہلکار تعینات ہوں گے۔ اسکے علاوہ، 4265 ایف سی اور 3600 رینجرز جبکہ سندھ پولیس کے 1022 افسران و اہلکار تعینات ہوں گے۔ لانگ مارچ سے نمٹنے کے لیے 616 آنسو گیس گن اور 50050 شیل، 611 بارہ بور گن اور 36700 راؤنڈ فراہم کر دیے گئے جبکہ 2430 ماسک اور 374 گاڑیاں بھی پولیس کو فراہم کر دی گئیں، 17 پیپر بال گنز اور اور چار ہزار پیپر بال فراہم کر دیے گئے۔ تمام پولیس افسران و اہلکاروں کو یقینی طور پر غیر مسلح ہونے کا حکم دے دیا گیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی کا لانگ مارچ جمعہ کو لبرٹی چوک لاہور سے شروع ہو گا۔ یہ الیکشن نہیں کرائیں گے، اس لیے لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے۔ یہ حقیقی آزادی مارچ ہے لہذا کوئی ٹائم فریم نہیں ہے، جی ٹی روڈ سے براستہ اسلام آباد پہنچیں گے۔ اسلام آباد کوئی لڑائی نہیں کرنے جا رہے نہ ہم نے ریڈ زون میں جانا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ جنسی ہراسگی میں ملوث تین ملزمان گرفتار،فحش ویڈیوز بھی برآمد
    ارشد شریف قتل؛ تحقیقاتی ٹیم کینیا جائے گی
    ٹریفک پولیس اہلکارکی گانا گا کرپارکنگ کے بارے میں بتانے کی ویڈیو وائرل
    وزیراعظم نے وفد کے ہمراہ عمرہ ادائیگی کے دوران ملکی سلامتی وخوشحالی کےلئے دعائیں کی
    ڈیرہ مرادجمالی میں مسلح افراد نے پولیس اسٹیشن پر حملہ، ایک اہلکار شہید
    امریکا کی جانب سے تیل کے ایمرجنسی ذخائر استعمال کرنے پر سعودی عرب کا شدید ردعمل
    ڈیرہ اسمٰعیل خان:فیصل کریم کنڈی اور جے یو آئی ف کے رہنماوں کی صوبے کی ترقی کے لیے کوششیں جاری

  • وزیر اعظم شہباز شریف یکم نومبر سے چین کا دو روزہ دورہ کریں گے. ترجمان دفتر خارجہ

    وزیر اعظم شہباز شریف یکم نومبر سے چین کا دو روزہ دورہ کریں گے. ترجمان دفتر خارجہ

    وزیر اعظم شہباز شریف یکم نومبر سے چین کے دو روزہ دورہ پر جائیں گے. ترجمان دفتر خارجہ

    وزیر اعظم محمد شہباز شریف یکم نومبر سے چین کا دو روزہ دورہ کریں گے، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سمیت اعلیٰ سطح کا وفد بھی ان کے ہمراہ ہوگا، وزیر اعظم کو اس دورے کی دعوت عوامی جمہوریہ چین کی ریاستی کونسل کے وزیر اعظم لی کی چیانگ نے دی ہے۔
    دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق اس سال اپریل میں وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا چین کا پہلا دورہ ہوگا، وزیراعظم نے 16 ستمبر 2022 کو ازبکستان میں چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی تھی۔ چین کی کیمونسٹ پارٹی کی تاریخی 20 ویں نیشنل کانگریس کے اجلاس کے بعد وزیر اعظم چین کا دورہ کرنے والے اولین رہنمائوں میں شامل ہیں۔

    بیان کے مطابق وزیراعظم کا دورہ پاکستان اور چین کے درمیان قیادت کی سطح کے تبادلوں کے تسلسل کا اظہار ہے۔ وزیر اعظم دورہ کے دوران صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے اور وزیر اعظم لی کی چیانگ کے ساتھ وفود کی سطح پر بات چیت کریں گے۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کے دورے کے دوران فریقین باہمی سٹریٹجک تعاون کی شراکت داری کا جائزہ لیں گے اور علاقائی اور عالمی پیش رفت پر خیالات کا تبادلہ کریں گے۔
    بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس دورے میں مختلف شعبوں میں مفاہمت کی متعدد یادداشتوں؍معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں جبکہ وسیع پیمانے پر دوطرفہ تعاون کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے اور سی پیک جوائنٹ کوآپریشن کمیٹی کے 27 اکتوبر کو ہونے والے11ویں اجلاس کے تناظر میں سی پیک تعاون کی رفتار کو مستحکم کرنے کی بھی توقع ہے۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛ جنسی ہراسگی میں ملوث تین ملزمان گرفتار،فحش ویڈیوز بھی برآمد
    ارشد شریف قتل؛ تحقیقاتی ٹیم کینیا جائے گی
    ٹریفک پولیس اہلکارکی گانا گا کرپارکنگ کے بارے میں بتانے کی ویڈیو وائرل
    وزیراعظم نے وفد کے ہمراہ عمرہ ادائیگی کے دوران ملکی سلامتی وخوشحالی کےلئے دعائیں کی
    ڈیرہ مرادجمالی میں مسلح افراد نے پولیس اسٹیشن پر حملہ، ایک اہلکار شہید
    امریکا کی جانب سے تیل کے ایمرجنسی ذخائر استعمال کرنے پر سعودی عرب کا شدید ردعمل
    ڈیرہ اسمٰعیل خان:فیصل کریم کنڈی اور جے یو آئی ف کے رہنماوں کی صوبے کی ترقی کے لیے کوششیں جاری

  • چین نے سیلاب متاثرین کے لیے نئی امدادی کھیپ بھیج دی

    چین نے سیلاب متاثرین کے لیے نئی امدادی کھیپ بھیج دی

    چین نے سیلاب متاثرین کے لیے نئی امدادی کھیپ بھیج دی ہے.
    چین نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے نئی امدادی کھیپ روانہ کر دی۔ چائنا اکنامک نیٹ (سی ای این ) نے رپورٹ کیا ہے کہ چین کی ریڈ کراس سوسائٹی گوانگشی برانچ کی جانب سے3 لاکھ آر ایم بی مالیت کی عطیہ کی گئی انسانی امداد پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے روانہ کر دی گئی ہے ، جو سمندری راستے سے کراچی بندگاہ پہنچے گی، کھیپ میں 4 ہزار 286 کمبل شامل ہیں ۔

    اس موقع پر منعقدہ تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے ریڈ کراس سوسائٹی آف چائنا گوانگ شی برانچ کے ایگزیکٹو وائس چیئرمین وانگ لی نےسیلاب متاثرین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔چین میں پاکستانی سفارت خانے کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن احمد فاروق نے آن لائن تقریب میں شرکت کی اور گوانگ شی کےعوام کا شکریہ ادا کیا۔ یہ امدد نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (این ڈی ایم اے) کو موصول ہوگی ۔

    واضح رہے کہ سیلاب سے بلوچستان میں 159035 گھر مکمل طور پر تباہ ہوئے جبکہ 126 لوگ جانبحق ہوگئے اس کے علاوہ کے پی میں 199لوگ کی موت ہوئی جبکہ 23070 گھر مکمل طور پر تباہ ہوئے جبکہ پنجاب میں 26 لوگوں کی اموات ہوئی اور 25177 گھر مکمل طور پر تباہ ہوئے اس کے علاوہ سندھ میں 379 لوگ جاں بحق جبکہ 114224 گھر مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں.

    مزید یہ بھی پڑھیں؛ جنسی ہراسگی میں ملوث تین ملزمان گرفتار،فحش ویڈیوز بھی برآمد
    ارشد شریف قتل؛ تحقیقاتی ٹیم کینیا جائے گی
    ٹریفک پولیس اہلکارکی گانا گا کرپارکنگ کے بارے میں بتانے کی ویڈیو وائرل
    وزیراعظم نے وفد کے ہمراہ عمرہ ادائیگی کے دوران ملکی سلامتی وخوشحالی کےلئے دعائیں کی
    ڈیرہ مرادجمالی میں مسلح افراد نے پولیس اسٹیشن پر حملہ، ایک اہلکار شہید
    امریکا کی جانب سے تیل کے ایمرجنسی ذخائر استعمال کرنے پر سعودی عرب کا شدید ردعمل
    ڈیرہ اسمٰعیل خان:فیصل کریم کنڈی اور جے یو آئی ف کے رہنماوں کی صوبے کی ترقی کے لیے کوششیں جاری

  • جویریا عباسی کو کیرئیر کے آغاز میں کون سی آرٹسٹ سیٹ پر کھانا کھلاتی تھی

    جویریا عباسی کو کیرئیر کے آغاز میں کون سی آرٹسٹ سیٹ پر کھانا کھلاتی تھی

    بہت کم ایسے لوگ ہوتے ہیں جو اپنے ماضی کو یاد رکھتے ہیں اور یاد رکھتے ہیں‌ کہ انہوں‌ کے کتنی تنگی اور سختی کا وقت گزارا اور اس وقت میں کن کن نے ان کی مدد کی. جویریا عباسی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ جب میں‌نے کیرئیر کی شرعات کی تھی اس وقت میرے پاس بہت زیادہ پسیے نہیں ہوتے تھے، یہاں تک کہ جب میں شروع کے ڈرامے کررہی تھی تو میرے پاس بہت کم پیسے ہوتے تھے. مجھے یاد ہے کہ اداکارہ صائمہ قریشی کے ساتھ ایک ڈرامہ کررہی تھی ہم دونوں کے پاس پیسے نہیں ہوتے تھے صرف ایک سو روپیہ روزانہ کا ہوتا تھا جس

    میں ہم اپنا آنا جانا کرتے تھے. اس سیٹ پر اداکارہ زارا اکبر بھی تھیں جن کے پاس اس وقت کافی پیسہ تھا اور وہ سیٹ پر کھانا منگواتی تھیں وہ ہمینں کھلایا کرتی تھیں ہمیں‌تھوڑی شرم بھی آتی تھی کہ ہم تو انہیں کھلا نہیں سکتے تو کھائیں کیسے، لیکن مجھے آج تک یاد ہے کہ انہوں نے اس وقت اس سلسلے میں بہت مہربانی کی . جویریا نے مزید کہا کہ میں نے ہمیشہ خوش رہنے کی کوشش کی ہے چاہے میرے پاس کچھ ہے یا نہیں ہے. یاد رہے کہ جویریا عباسی کا شمار پاکستان کی نامور اور باصلاحیت اداکارائوں میں ہوتا ہے.

  • پاکستان کی طرف سے امریکا کو برآمدات؛ 5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا

    پاکستان کی طرف سے امریکا کو برآمدات؛ 5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا

    پاکستان کی امریکا کو برآمدات میں 5 فیصد کا ریکارڈ اضافہ

    پاکستان کی امریکا کو برآمدات 2022 کے پہلے تین مہینوں کے مقابلے میں 1.657 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئیں، جو کہ سال بہ سال 5.87 فیصد سے زائد اضافہ ہے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی تا ستمبر2022 امریکا کو 1.657 ارب ڈالر کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 5.87 فیصد زیادہ ہیں، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں امریکاکو 1.565 ارب ڈالرکی برآمدات ہوئی تھیں۔

    جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ برطانیہ کو519.87 لاکھ ڈالرکی برآمدات ریکارڈ کی گئیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 5.44 فیصد کم ہیں، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں برطانیہ کو549.82 لاکھ ڈالرکی برآمدات ریکارڈ کی گئی تھیں۔ مزید برآں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران چین کو 501 لاکھ ڈالرکی برآمدات ریکارڈ کی گئیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 10.40 فیصد کم ہیں، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں چین کو559.17 لاکھ ڈالرکی برآمدات ریکارڈ کی گئی تھیں۔ برآمدی مقامات میں جرمنی چوتھے اورمتحدہ عرب امارات پانچویں نمبر پر سرفہرست ممالک میں شامل ہیں۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛ جنسی ہراسگی میں ملوث تین ملزمان گرفتار،فحش ویڈیوز بھی برآمد
    ارشد شریف قتل؛ تحقیقاتی ٹیم کینیا جائے گی
    ٹریفک پولیس اہلکارکی گانا گا کرپارکنگ کے بارے میں بتانے کی ویڈیو وائرل
    وزیراعظم نے وفد کے ہمراہ عمرہ ادائیگی کے دوران ملکی سلامتی وخوشحالی کےلئے دعائیں کی
    ڈیرہ مرادجمالی میں مسلح افراد نے پولیس اسٹیشن پر حملہ، ایک اہلکار شہید
    امریکا کی جانب سے تیل کے ایمرجنسی ذخائر استعمال کرنے پر سعودی عرب کا شدید ردعمل
    ڈیرہ اسمٰعیل خان:فیصل کریم کنڈی اور جے یو آئی ف کے رہنماوں کی صوبے کی ترقی کے لیے کوششیں جاری

  • فرحان سعید کو پاک انڈیا کرکٹ پر دیا جانے والا بیان پڑ گیا مہنگا

    فرحان سعید کو پاک انڈیا کرکٹ پر دیا جانے والا بیان پڑ گیا مہنگا

    جیسا کہ کرکٹ کا جنون ہر پاکستانی کو ہے اداکار فرحان سعید بھی ان لوگوں‌میں سے ایک ہیں‌جنہیں‌کرکٹ حد درجہ جنون ہے فرحان کرکٹ کو بہت زیادہ فالو کرتے ہیں . جیسا کہ آج کل ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جاری ہے اس میں انڈیا اور پاکستان کا میچ ہوا اس میچ میں پاکستان کو شکست ہو گئی جس پر پاکستانیوں کا دل بہت برا ہوا. لیکن فرحان سعید کرکٹ کے حوالے سے ایک بیان دیکر پھنس گئے ہیں انہوں نے حال ہی میں‌کہا تھا کہ پاکستانیوں کو بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ سے بائیکاٹ کرنا چاہیے.ان کے اس مشورے کے بعد ان سے ہو گئے ہیں ان کے بھارتی پرستار

    ناراض. فرحان سعید کے ایسے مشورے کے بعد ان کے ایک بھارتی مداح نے سوشل میڈیا پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں آپ کو بہت پسند کرتا ہوں لیکن آپ سے زیادہ اپنے وطن سے محبت کرتا ہوں لیکن آپ نے جو بھارت کے ساتھ نہ کھیلنے کا مشورہ دیا ہے اس نے دل توڑ دیا ہے اس پر فرحان سعید کو اپنے ہی بیان کی وضاحت دینا پڑ گئی ہے فرحان نے اپنے ناراض بھارتی مداح سے کہا ہے کہ میں‌ نے اگر بھارت سے میچ نے کھیلنے کی بات کی ہے تو یہ چیز بھارتی کرکٹ بورڈ کے لئے کہی ہے جو کھیل میں سیاست کو لاتاہے. انہوں نے کہا کہ میں بہت عزت کرتاہوں اپنے بھارتی مداحوں کیوہ مجھے بہت پیار دیتےہیں‌.

  • کیا ریشم نے کیا فواد خان کی اہلیہ کو نظرانداز ؟

    کیا ریشم نے کیا فواد خان کی اہلیہ کو نظرانداز ؟

    لالی وڈ کی معروف اداکارہ ریشم جو کہ لیجنڈ‌آف مولا جٹ میں فواد خان کی ماں کا کردار کرتی نظر آرہی ہیں . ریشم نے فلم کے پریمئیر سے قبل ایک بار بھی زکر نہیں‌کیا کہ انہوں نے فواد خان کی ماں کا کردار ادا کیا ہے. جب ریشم فلم دا لیجنڈ آف مولا جٹ کے پریمئیر پر پہنچیں تو وہاں سب حیران رہ گئے جب انہوں نے کہا کہ میں نے فلم میں ایک کردار کیا ہے. انہوں نے کہا کہ مجھے بتانے سے منع کیا گیا تھا. اس پریمئیر میں‌فواد خان کے ساتھ ان کی اہلیہ صدف خان بھی موجود تھیں . ریشم جب آئیں تو انہوں نے ان کو خوش ہو کر ویلکم کیا. اوران لمحات کی وڈیوز

    سوشل میڈیا پر موجود ہیں جو کہ کافی وائرل بھی ہو رہی ہیں، جو وڈیو اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہے اس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ریشم فواد خان اور ان کی اہلیہ صدف کی طرف بڑھتی ہیں صدف انہیں مسکرا کر ویلکم کہتی ہیں کہ لیکن ریشم ان کو نظر انداز کرکے اپنی توجہ صرف فواد پر بھی مرکوز رکھتی ہیں ان کے اس عمل سے سامنے کھڑی صدف چہرے کے تاثرات کچھ ایسے دیتی ہیں کہ صاف پتہ لگتا ہےکہ ریشم کا اس طرح‌سے انہیں‌نظر انداز کرنا پسند نہیں آیا . جبکہ سوشل میڈیا صارفین دلچپسپ تبصرے کررہے ہیں.

  • ایشین ڈیویلپمنٹ بینک سے ڈیڑھ ارب ڈالر مل گئے وزیرخزانہ

    ایشین ڈیویلپمنٹ بینک سے ڈیڑھ ارب ڈالر مل گئے وزیرخزانہ

    وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایشین ڈیویلپمنٹ بینک کی جانب سے پاکستان کو ڈیڑھ ارب ڈالر مل گئے۔

    وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ ایشین ڈیویلپمنٹ بینک کی جانب سے ڈیڑھ ارب ڈالر اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں جمع ہو گئے ہیں۔


    اسٹیٹ بینک کے ذرائع نے ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے رقم پاکستان کو منتقل کیےجانے کی تصدیق کردی ہے۔ جبکہ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان معاہدہ پیر کو ہوا تھا اور رقم منتقلی کے بعد پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 9 ارب ڈالر سے زیادہ ہوگئے ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے ڈیڑھ ارب ڈالر قرض کی منظوری دی تھی جبکہ ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق یہ رقم سماجی تحفظ اور فوڈ سیکیورٹی پر خرچ کی جائے گی۔ پاکستان کو اس وقت سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لئے اربوں روپے کی ضرورت ہے، دنیا کے متعدد ممالک نے پاکستان کو امدادی رقوم دینے کا اعلان کیا تھا.

    سیلاب کی تباہی سے نمٹنے کے لئے ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو ايک ارب 50 کروڑ ڈالر قرض دینے کا فیصلہ کیا تھا. ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کو 1 ارب 50 کروڑ ڈالر قرض کی مد میں دیئے جانے تھے اور یہ خطیر رقم سماجی تحفظ، غذائی تحفظ اور کاروباری اداروں کے تعاون پر خرچ کرنے کا کہا گیا تھا. ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا تھا پاکستان میں سیلاب سے 3 کروڑ 20 لاکھ کی آبادی متاثر ہوئی ہے۔ لہذا ان کی فلاح کیلئے ایسا کیا جارہا ہے.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ جنسی ہراسگی میں ملوث تین ملزمان گرفتار،فحش ویڈیوز بھی برآمد
    ارشد شریف قتل؛ تحقیقاتی ٹیم کینیا جائے گی
    ٹریفک پولیس اہلکارکی گانا گا کرپارکنگ کے بارے میں بتانے کی ویڈیو وائرل
    وزیراعظم نے وفد کے ہمراہ عمرہ ادائیگی کے دوران ملکی سلامتی وخوشحالی کےلئے دعائیں کی
    ڈیرہ مرادجمالی میں مسلح افراد نے پولیس اسٹیشن پر حملہ، ایک اہلکار شہید
    امریکا کی جانب سے تیل کے ایمرجنسی ذخائر استعمال کرنے پر سعودی عرب کا شدید ردعمل
    ڈیرہ اسمٰعیل خان:فیصل کریم کنڈی اور جے یو آئی ف کے رہنماوں کی صوبے کی ترقی کے لیے کوششیں جاری

  • ثبوت کے باوجود فیروز خان کا اہلیہ پر تشدد کی تردید

    ثبوت کے باوجود فیروز خان کا اہلیہ پر تشدد کی تردید

    اداکار فیروز خان جوہیں آج کل خاصی تنقید کی زد میں ، شوبز انڈسٹری میں ان کے خلاف ایک غم و غصہ پایا جاتا ہے کیونکہ ان کی سابقہ اہلیہ نے ان کے تشدد کے ثبوت پیش کر دئیے ہیں یہ ثبوت منظر عام پر آنے کے بعد فیروز کے مداح اور ان کے شوبز کے ساتھی ان کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں. کل تک فیروز خان نے خاموشی اختیار کئے رکھی لیکن آج وہ بول پڑے ہیں اور انہوں نے ایسے تمام الزامات کی تردید کر دی ہے جو ان کے ساتھ منسوب کئے جا رہے ہیں، خصوصی طور پر انہوں نے تشدد کرنے کے الزام کو

    یکسر رد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ میں انسانی حقوق پر مکمل یقین رکھتا ہوں میں سمجھتا ہوں کہ ہر انسان کے کچھ بنیادی حقوق ہوتےہیں لہذامیں نے کبھی بھی اپنی سابقہ اہلیہ پر ظلم اور تشدد نہیں‌کیا. جو لوگ میرے خلاف سوشل میڈیا پر پراپگینڈا کررہے ہیں میں ان کے خلاف قانونی کاروائی کروں گا اور میری لیگل ٹیم اس سلسلے میں متحرک ہو گئی ہے. فیروز خان کہتے ہیں کہ سوشل میڈیا پر جو بھی تصاویر شئیر کی جا رہی ہیں وہ جھوٹی ہیں ان پر یقین نہ کیا جائے کیونکہ میں نے کبھی بھی ایسا نہیں کیا.