Baaghi TV

Author: +9251

  • روپے کی قدر میں مزید کمی؛ ڈالر 219 روپے سے تجاوز کرگیا

    روپے کی قدر میں مزید کمی؛ ڈالر 219 روپے سے تجاوز کرگیا

    روپے کی قدر میں مزید کمی؛ ڈالر 219 روپے سے تجاوز کرگیا

    امریکی ڈالر کی قدر دو روز نیچے گرنے کے بعد آج پھر اوپر جارہی ہے۔ فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج انٹربینک میں ڈالر 17 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 219 روپے 90 پیسے کا ہوگیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 219 روپے 73 پیسے پر بند ہوا تھا۔ علاوہ ازیں اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 80 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 223 روپے 70 پیسے کا ہو گیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں 1 ڈالر 222 روپے 90 پیسے کا تھا۔ دوسری جانب عمران خان کی جانب سے لانگ مارچ کے اعلان کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج شدید مندی کی لپیٹ میں آگئی ہے۔ آج بروز بدھ کاروبار کا آغاز ہوا تو پی ایس ایکس 100 انڈیکس 42 ہزار 190 پوائنٹس پر موجود تھا۔ کاروباری سرگرمیوں کے آغاز کے ساتھ ہی اسٹاک مارکیٹ میں فروخت کا دباؤ دیکھا گیا۔ ایک وقت میں ہنڈریڈ انڈیکس 680 پوائنٹس کی کمی کے بعد 41 ہزار 510 کی سطح پر بھی دیکھا گیا۔

    حالانکہ کچھ دیر قبل تک ہنڈریڈ انڈیکس 590 پوائنٹس کی کمی کے بعد 41 ہزار 590 کی سطح پر موجود تھا۔ اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ عمران خان کی جانب سے لانگ مارچ کے اعلان کی وجہ سے مارکیٹ پر دباؤ بڑھا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ جنسی ہراسگی میں ملوث تین ملزمان گرفتار،فحش ویڈیوز بھی برآمد
    ارشد شریف قتل؛ تحقیقاتی ٹیم کینیا جائے گی
    ٹریفک پولیس اہلکارکی گانا گا کرپارکنگ کے بارے میں بتانے کی ویڈیو وائرل
    وزیراعظم نے وفد کے ہمراہ عمرہ ادائیگی کے دوران ملکی سلامتی وخوشحالی کےلئے دعائیں کی
    ڈیرہ مرادجمالی میں مسلح افراد نے پولیس اسٹیشن پر حملہ، ایک اہلکار شہید
    امریکا کی جانب سے تیل کے ایمرجنسی ذخائر استعمال کرنے پر سعودی عرب کا شدید ردعمل
    ڈیرہ اسمٰعیل خان:فیصل کریم کنڈی اور جے یو آئی ف کے رہنماوں کی صوبے کی ترقی کے لیے کوششیں جاری

  • مذاکرات ہی سے معاشرے میں عدم برداشت پر قابو پایا جاسکتا ہے. بیگم ثمینہ عارف علوی

    مذاکرات ہی سے معاشرے میں عدم برداشت پر قابو پایا جاسکتا ہے. بیگم ثمینہ عارف علوی

    مذاکرات ہی سے معاشرے میں عدم برداشت پر قابو پایا جاسکتا ہے. بیگم ثمینہ عارف علوی
    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی اہلیہ بیگم ثمینہ عارف علوی نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے معاشرے سے انتہا پسندی اور عدم برداشت ختم کرنے کیلئے مزید کوششیں کرنے کی ضرورت ہے ، مذاکرات اور مشاورت ہی سے ہم معاشرے میں عدم برداشت پر قابو پا سکتے ہیں، ان تمام مسائل کا حل اللہ تعالیٰ کی آخری کتاب اور اللہ تعالیٰ کے آخری نبی حضرت محمد ﷺ کی سیرت طیبہ میں ہی موجود ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں “معاشرے میں عدم برداشت “کے موضوع پر سیرت نبی ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس اہم موضوع پر سیرت کانفرنس کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتی ہوں ۔اس کانفرنس میں اہم سماجی مسئلہ یعنی کہ معاشرے میں عدم برداشت کوموضوع بنایا گیا ہے۔

    انہوں نے امید ظاہرکی کہ اس طرح کی کانفرنسوں کے انعقاد کا سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہنا چاہیے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو سیرت طیبہ ﷺ اور اسلام کی تعلیمات کے بارے میں آگاہی دی جا سکے اور وہ اپنی زندگی کو اسلام کے سکھائے ہوئے اصولوں کے مطابق گزار سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ہمارے نبی ﷺکو آخری پیغمبر کی حیثیت سے اس دنیا میں بھیجا۔ اللہ تعالیٰ نے آپؐ کے ذریعے دین کو مکمل کیا۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے کہ “آج میں نے تمہارے لیے تمہارا دین کامل کر دیا اور اپنی نعمت تم پر پوری کر دی اور تمہارے لیے اسلام کو بطور دین پسند کر لیا”۔اس آیت کے ذریعے سے اللہ تعالیٰ نے دو باتیں واضح کردیں ، اللہ تعالیٰ نے ہمارے لیے دین ِ اسلام کو پسند کیا ہے اور یہ ایک مکمل دین ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک مکمل دین ہونے کی حیثیت سے اسلام ہمیں نہ صرف ایمانیات ، عقائد اور عبادات کے بارے میں رہنمائی فراہم کرتا ہے بلکہ ہمیں زندگی میں درپیش مختلف مسائل پر بھی تعلیم دیتا ہے ۔ ایک مسلمان ہونے کی حیثیت سے ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنی زندگی میں دین سے ضروررہنمائی لیں ۔

    ہمیں اپنے مسائل کے حل کیلئے قرآن اور سنت نبویﷺ سے ہدایت لینے کی ضرورت ہے ۔ ثمینہ علوی نے کہا کہ مسلم امہ کو عدم برداشت جیسے بڑے مسئلے کا سامنا ہے ۔ ہمارے معاشروں میں انتہا پسندی اور دوسروں لوگوں کے نظریات اور خیالات کی جانب انتہاپسندانہ رد عمل دیکھنے کو ملتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کو انتہا پسندی اور دہشت گردی کی وجہ سے بڑی تباہی کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستانی قوم کو دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ہزاروں قربانیاں دینی پڑی اور ہمیں اربوں روپے کا بھی نقصان ہوا۔ پاکستان کے بڑے شہروں میں دہشت گردی کی وجہ سے کتنا نقصان ہوا۔ دہشت گردوں نے پاکستان بھر کی مساجد میں نمازیوں ، سکولوں میں بچوں اور دیگر جگہوں پر عام لوگوں کو بھی نشانہ بنایا۔ اگرچہ ہم سب نے مل کر دہشت گردی کو شکست تو دے دی ، مگر ہمیں اپنے معاشرے سے انتہا پسندی اور عدم برداشت ختم کرنے کیلئے مزید کوششیں کرنے کی ضرورت ہے ۔ ان تمام مسائل کا حل اللہ تعالیٰ کی آخری کتاب اور اللہ تعالیٰ کے آخری نبی حضرت محمد ﷺ کی سیرت طیبہ میں ہی موجود ہے ۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ جنسی ہراسگی میں ملوث تین ملزمان گرفتار،فحش ویڈیوز بھی برآمد
    ارشد شریف قتل؛ تحقیقاتی ٹیم کینیا جائے گی
    ٹریفک پولیس اہلکارکی گانا گا کرپارکنگ کے بارے میں بتانے کی ویڈیو وائرل
    وزیراعظم نے وفد کے ہمراہ عمرہ ادائیگی کے دوران ملکی سلامتی وخوشحالی کےلئے دعائیں کی
    سمینہ علوی نے کہاکہ معاشرے میں تبدیلی لانے کے لیے ضروری ہے کہ آپ نہ صرف تعلیم اور علم حاصل کریں بلکہ جو کچھ آپ یہاں سے سیکھیں اسے اپنی زندگیوں میں عمل ضرور کریں ۔ اس کے ساتھ ساتھ ، جو کچھ آپ سیکھیں اسے دوسروں تک ضرور پہنچائیں ۔ انہوں نے کہا کہ دین کا علم رکھنے والی بہت سی خواتین موجود ہیں مگر میں چند قرآنی آیات اور حضورﷺ کی زندگی کے چند واقعات کی جانب ضرور آپ کی توجہ دلانا چاہوں گی تاکہ ہم اس کی روشنی میں نہ صرف اپنی عملی زندگی میں تبدیلی لا سکیں بلکہ عدم برداشت جیسے بڑے مسئلے پر بھی قابو سکیں ۔

  • کوالٹی آف سرورس فنڈ کے تحت سیلاب سے متاثرہ ڈاک خانوں کی بحالی میں مدد کی جائے گی

    کوالٹی آف سرورس فنڈ کے تحت سیلاب سے متاثرہ ڈاک خانوں کی بحالی میں مدد کی جائے گی

    یو پی یو اپنے کوالٹی آف سروس اور ریجنل ڈیولپمنٹ فنڈ کے ذریعے پاکستان بھر میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ڈاک کے بنیادی ڈھانچے کی بحالی کے لیے پاکستان پوسٹ کی بڑے پیمانے پر مدد کرے گا

    وفاقی وزیر برائے مواصلات اسد محمود اور ڈائریکٹر جنرل پاکستان پوسٹ رانا حسن اختر نے ڈائریکٹر جنرل یونیورسل پوسٹل یونین (یو پی یو) مساہیکو میٹوکی سے سوئٹزرلینڈ کے شہر برن میں یو پی یو ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی۔ سوئٹزرلینڈ میں پاکستان کے سفیر عامر شوکت وفد کے ہمراہ تھے۔ وفاقی وزیر برائے مواصلات اسد محمود کی قیادت میں پاکستان کا وفد ڈائریکٹر جنرل یونیورسل پوسٹل یونین کی خصوصی دعوت پر یو پی یو ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ یو پی یو کی کونسل آف ایڈمنسٹریشن (سی اے) کے سالانہ اجلاس کے دوران یو پی یو کے ڈائریکٹر جنرل مساہیکو میٹوکی اور پاکستان کے وفد کے درمیان خصوصی ملاقات ہوئی۔ڈائریکٹر جنرل یو پی یو نے پوری تاریخ میں یو پی یو کی سرگرمیوں میں پاکستان کے متحرک کردار کو سراہا۔

    انہوں نے خاص طور پر 2016-2021 کے دوران سی اے کے وائس چیئرمین کی حیثیت سے پاکستان کے مثبت کردار پر زور دیا۔ ڈائریکٹر جنرل یو پی یو نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی حالیہ تباہ کاریوں پر تشویش کا اظہار کیا۔ جناب مشاہیکو میتوکی نے آگاہ کیا ہے کہ پاکستان کو علاقائی ترقیاتی پروگرام (آر ڈی پی) اور ملٹی پل انفراسٹرکچر پروگرام (ایم آئی پی) میں ترجیحی ملک کے طور پر شامل کیا جائے گا۔ یو پی یو اپنے کوالٹی آف سروس اور ریجنل ڈیولپمنٹ فنڈ کے ذریعے پاکستان بھر میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ڈاک کے بنیادی ڈھانچے کی بحالی کے لیے پاکستان پوسٹ کی بڑے پیمانے پر مدد کرے گا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ جنسی ہراسگی میں ملوث تین ملزمان گرفتار،فحش ویڈیوز بھی برآمد
    ارشد شریف قتل؛ تحقیقاتی ٹیم کینیا جائے گی
    ٹریفک پولیس اہلکارکی گانا گا کرپارکنگ کے بارے میں بتانے کی ویڈیو وائرل
    وزیراعظم نے وفد کے ہمراہ عمرہ ادائیگی کے دوران ملکی سلامتی وخوشحالی کےلئے دعائیں کی
    وفاقی وزیر نے یو پی یو پروڈکٹ آئی ایف ایس کو اپنانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا، خاص طور پر اس کے گھریلو مالیاتی خدمات کے ماڈیولز میں، جس پر ڈائریکٹر جنرل یو پی یو نے برن میں افسران کو مفت تربیت فراہم کرکے پاکستان پوسٹ کی مدد کرنے کا وعدہ کیا ہے جس میں آئی ایف ایس ماڈیولز پر کلیدی توجہ کے ساتھ ساتھ فیلڈ یونٹس میں آئی ایف ایس کے نفاذ کے حوالے سے اعزازی کنسلٹنسی سپورٹ بھی شامل ہے۔پاکستانی وفد نے یو پی یو کے مطابق پاکستان پوسٹ کو جدید اور جدت طراز بنانے میں اپنا کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

  • خلیل الرحمان قمر نے مریم نواز کو سنا دی کھری کھری

    خلیل الرحمان قمر نے مریم نواز کو سنا دی کھری کھری

    معروف صحافی ارشد شریف کے قتل کے بعد مریم نواز نے کسی کی ٹویٹ جس میں لکھا تھا ”کہنا تو نہیں چاہتا تھا مگر یہ فتنہ عمران اور اس کے یوتھیوں کے لیے خبر ،یہ اینکر کہتا تھا کہ نوازشریف نے اپنی مرحومہ ماں کو پارسل کرکے بھیجا ہے اس اینکر نے بہت پروگرام کیے جس میں دوسروں کی بیماری اور موت کا مذاق اڑایا آج دیکھیں وہ وقت خود اس پر آگیا”
    اس ٹویٹ پر مریم نواز نے لکھا کہ ” مجھے اس ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے اچھا نہیں لگ رہا لیکن یہ ایک سبق ہے جسے ہم سب کو اپنانا چاہیے”. مریم نواز کی اس ٹویٹ پر ری ایکشن دیتے ہوئے معروف مصنف خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ ” میں دس ہزار لعنت بھیجتا ہوں ایسی طنز کے اوپر، پھٹکار ایسی عورت کے منہ پر، حرام کی پلی. اس

    خبیث عورت کو ان مائوں کے گھروں میں لیکر جائیے جن کے بیٹے شہید ہوئے اور لعنت ان لوگوں پر جو اس ٹویٹ کو سپورٹ کرتے ہیں. ایسی کی تیسی تمہاری” .
    مریم نواز کی ٹویٹ پر جب ہر طرف سے تنقید ہوئی تو انہیں معافی مانگنی پڑی اور انہوں نے کہا کہ ”میں ٹویٹ کو ڈیلیٹ کر رہی ہوں اور اس سے متاثرہ افراد کو پہنچنے والی تکلیف کے لیے معذرت خواہ ہوں جو میرا ارادہ کبھی نہیں تھا۔مریم نواز نے مزید کہا کہ کبھی کسی کو اس تکلیف سے نہ گزرنا پڑے، سوگوار خاندان کے لیے دعائیں” .

  • پریانکا چوپڑہ کا دورہ افریقہ، بولیں دعا ہے دوبارہ جائوں تو وہاں حالات ٹھیک ہوں

    پریانکا چوپڑہ کا دورہ افریقہ، بولیں دعا ہے دوبارہ جائوں تو وہاں حالات ٹھیک ہوں

    بالی وڈ کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑہ نے حال ہی میں افریقہ کا دورہ کیا ہے. اس دورے کی یہ بہت ساری یادیں لیکر واپس ممبئی لوٹی ہیں‌. پریانکا چوپڑہ جب افریقہ سے واپس آئیں تو اس کے بعد انہوں نے ایک انٹرویو دیا اس انٹرویو میں ان سے اس دورے کے بارے میں سوالات ہوئے تو انہوں نے جن دو باتوں‌پربات کی وہ یہ ہیں کہ ایک تو انہوں نے کہا کہ وہاں‌کے لوگ بہت خوش دل نرم مزاج اور پرجوش ہیں وہ اپنے مہمانوں کی عزت کرتے ہیں اور ایسے ملتے ہیں‌ کہ ایسا لگتا ہے جیسے کوئی اپنا مل رہا ہے. دوسرا یہ کہ وہاں کے حالات ایسے ہیں کہ دل پریشان ہو

    گیا ، میں گھانا کے علاقے میں‌گئی وہاں پر میں نے بہت سارے بچوں‌کو پریشان حال میں دیکھا بھوکے پیاسے دیکھا. میں یہ دیکچھ کر بہت پریشان ہوئی ، بطور ماں‌میں یہ سوچتی ہوں کہ اگر میرا بچہ بھوکا ہو اور میرے پاس اسکو کچھ دینے کو نہ ہو تو میری کیا حالت ہوگی، بس ایسے ہی حالات میں‌وہاں مائیں دیکھیں. پریانکار چوپڑہ نے کہا کہ مجھے دوبارہ موقع ملا تو میں‌یقینا افریقہ جائوں گی لیکن میری دعا ہے کہ اب جب بھی میں وہاں جائوں وہاں‌کے حالات اچھے ہوں جو کچھ میں نے دیکھا ہے جن تکالیف میں وہاں کی مائوں کو دیکھا ہے وہ ان میں نہ ہوں.

  • عرفی جاوید پھنس گئیں مشکل میں

    عرفی جاوید پھنس گئیں مشکل میں

    سوشل میڈیا پر اپنی بولڈ ڈریسنگ کی وجہ سے جانی جانے والی عرفی جاوید آخر کار پھنس گئی ہیں مشکل میں. تفصیلات کے مطابق حال ہی میں عرفی جاوید ایک میوزک وڈیو میں دکھائی دی ہیں ” ہائے ہائے یہ مجبوری ” .اس وڈیو میں عرفی جاوید نے بولڈ اور نہایت ہی مختصر کپڑے زیب تن کئے ہیں . اس وڈیو کے بعد ان پر خاصی تنقید کی جا رہی ہے .عرفی جاوید کی بولد ڈریسنگ کو لیکر یہ پھنس گئی ہیں مشکل میں ، انہیں اب قانونی کاروائی کا سامنا ہے. یاد رہے کہ عرفی جاوید عموما بھی ایسا ہی لباس پہنتی ہیں کہ جس کو دیکھ کر ہر آنکھ دنگ رہ جائے.

    عرفی کے خلاف پہلے بھی بہت بار آواز اٹھائی جا چکی ہےاور مطالبہ کیا گیا ہے کہ ان پر اس قسم کے لباس پہننے کی پابندی عائد کی جائے. عرفی جو کہ راکھی ساونت کی بہت اچھی دوست ہیں راکھی سے جب ان کی بولڈ ڈریسنگ کے حوالے سے سوال ہوا تھا تو انہوں نے کہا کہ ہر شہری یہاں ہمارے ملک میں آزاد ہے تو کیوں عرفی کی ڈریسنگ پر میں تنقید کروں اسکی جو مرضی ہے وہ ، وہ پہن سکتی ہے ہم کون ہوتےہیں ان کو روکیں. دوسری جانب عرفی کا بھی یہی کہنا ہے کہ میرا جو دل کرے گا وہی پہنوں گی.

  • بجلی بل؛ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد  میں فی یونٹ پر مزید 9 پیسے اضافہ

    بجلی بل؛ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ پر مزید 9 پیسے اضافہ

    بجلی کی قیمت میں ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 9 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کردیا گیا ہے.

    بجلی کی قیمت میں ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 9 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کردیا گیا، جس کے نتیجے میں صارفین پر ایک ارب 10 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ نیپرا نے ستمبر کی ایف سی اے کی درخواست پر سماعت مکمل کر لی۔ اس سلسلے میں اعدادوشمار کا جائزہ لینے کے بعد حتمی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

    قبل ازیں سی پی پی اے کی جانب سے ستمبر کے لیے 20 پیسے فی یونٹ کا اضافہ مانگا گیا تھا۔چیئرمین نیپرا نے سماعت کے دوران کہا کہ خوشی کی بات ہے کہ ایندھن کی قیمتوں میں کمی کا فرق پڑرہا ہے۔اگر یہ سلسلہ چلتا رہا تو آئندہ مہینوں میں بجلی سستی ہوگی۔ چیئرمین نیپرا نے کہا کہ ایل این جی کے زائد یا کم استعمال کا کمرشل آڈٹ کیا جائے اور یہ دیکھا جائے کہ اس اقدام سے صارفین کو کیا فائدہ ہوا۔

    دوسری جانب گزشتہ دنوں نیپرا نے کے الیکٹرک کو بجلی کے چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 12 روپے 68 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی تھی. جس میں نیپرا (نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی) نے کہا تھا کہ کے الیکٹرک نے نیپرا کو چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 14 روپے 53 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دی تھی، اتھارٹی نے 31 اگست کو سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ پر عوامی سماعت کی بعدازاں کے الیکٹرک کی مالی سال 22-2021ء کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی منظوری دی۔ نیپرا کے مطابق حکومت پورے ملک میں یکساں ٹیرف برقرار رکھتی ہے اور ٹیرف میں فرق کو سبسڈی کے ذریعے ایڈجسٹ کیا جاتا ہے۔

  • عمران خان کا شارٹ مارچ ناکام ہوجائے گا. شیری رحمان

    عمران خان کا شارٹ مارچ ناکام ہوجائے گا. شیری رحمان

    عمران خان نے لانگ مارچ کا نہیں شارٹ مارچ کا اعلان کیا جو بہت جلد ناکام ہوجائے گا. شیری رحمان

    وفاقی وزیر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے لانگ مارچ کا نہیں لاہور سے اسلام آباد شارٹ مارچ کا اعلان کیا ہے۔ اگر ان کی عمران بچائو تحریک اتنی مقبول ہے تو پیپلز پارٹی کی طرح کراچی سے اسلام آباد لانگ مارچ کر کے دکھائیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے تحریک انصاف کو چیلنج کیا تھا کہ وہ پیپلز پارٹی جیسا لانگ مارچ نہیں کر سکتے۔


    وفاقی وزیر اور رہنماء پیپلزپارٹی شیری رحمان نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں لکھا کہ؛ ان کا شارٹ مارچ جی ٹی روڈ سے شروع اور جی ٹی روڈ پر ختم ہوگا۔ عمران خان جانتے ہیں لوگ ان کی انتشار کی سیاست کا حصہ نہیں بننا چاہتے۔ 25 مئی اور 21 اکتوبر کو لوگوں نے باہر نا نکل کر تحریک انتشار کی کال کو مسترد کیا۔ اس بار بھی عمران خان کو ناکامی ہوگی۔

    وفاقی زیر شیری رحمان نے مزید کہا کہ؛ انتخابات کا اعلان کسی جتھے کے ذاتی مطالبے کی بنیاد پر نہیں کیا جائے گا۔ انتخابات آئین کے مطابق وقت پر ہونگے۔ سندھ اور بلوچستان میں ابھی بھی 2.6 ملین لوگ ہنگامی امداد کے منتظر ہیں، لاکھوں کیمپس میں رکے ہوئے۔ اس صورتحال میں یہ مارچ نکال کر انتخابات کا مطالبہ کر رہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سابق وزیراعظم عمران خان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ تحریک انصاف کا لانگ مارچ لاہور لبرٹی چوک سے جمعہ کو شروع ہوگا.

    اسی پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا تھا کہ کہا گیا ہے کہ؛ ملک مشکل میں ہے اور آپ احتجاج کر رہے ہیں، مجھے کہا گیا آپ غیر ذمہ دار ہیں، ہماری حکومت میں کورونا بحران آیا ہم اس سے نمٹے، 17 سال کے بعد ملکی معیشت میں بہتری آئی تھی، بلین ٹری سونامی پروگرام کو دنیا نے تسلیم کیا، ہماری حکومت کے خلاف تین لانگ مارچ ہوئے تھے.

    مزید یہ بھی پڑھیں؛ جنسی ہراسگی میں ملوث تین ملزمان گرفتار،فحش ویڈیوز بھی برآمد
    ارشد شریف قتل؛ تحقیقاتی ٹیم کینیا جائے گی
    ٹریفک پولیس اہلکارکی گانا گا کرپارکنگ کے بارے میں بتانے کی ویڈیو وائرل
    وزیراعظم نے وفد کے ہمراہ عمرہ ادائیگی کے دوران ملکی سلامتی وخوشحالی کےلئے دعائیں کی
    ڈیرہ مرادجمالی میں مسلح افراد نے پولیس اسٹیشن پر حملہ، ایک اہلکار شہید
    امریکا کی جانب سے تیل کے ایمرجنسی ذخائر استعمال کرنے پر سعودی عرب کا شدید ردعمل
    ڈیرہ اسمٰعیل خان:فیصل کریم کنڈی اور جے یو آئی ف کے رہنماوں کی صوبے کی ترقی کے لیے کوششیں جاری

  • 322173 گھر مکمل طور پر تباہ جبکہ 753 افراد جانبحق ہوگئے. این ایف آر سی سی

    322173 گھر مکمل طور پر تباہ جبکہ 753 افراد جانبحق ہوگئے. این ایف آر سی سی

    322173 گھر مکمل طور پر تباہ جبکہ 753 افراد جانبحق ہوگئے. این ایف آر سی سی

    نیشنل فلڈ ریسپانس کورڈینیشن سنٹر کے اعلامیہ کے مطابق 322173 گھر مکمل طور پر تباہ جبکہ 753 افراد جانبحق ہوگئے. اسی طرح بلوچستان میں 159035 گھر مکمل طور پر تباہ ہوئے جبکہ 126 لوگ جانبحق ہوگئے اس کے علاوہ کے پی میں 199لوگ کی موت ہوئی جبکہ 23070 گھر مکمل طور پر تباہ ہوئے جبکہ پنجاب میں 26 لوگوں کی اموات ہوئی اور 25177 گھر مکمل طور پر تباہ ہوئے اس کے علاوہ سندھ میں 379 لوگ جاں بحق جبکہ 114224 گھر مکمل طور پر تباہ ہوگئے.

    جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ؛ پاک فضائیہ کی ٹیموں نے7482خیمے، 4,799.82راشن پیکٹ جبکہ 1,094,227ٹن مزید راشن اور 327,128 لیٹر پینے کا صاف پانی تقسیم پہنچایا جب کہ اس کے ساتھ پاک فضائیہ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 46 میڈیکل کیمپ علاج میں مصروف عمل ہیں اور پاک فضائیہ کے میڈیکل کیمپوں میں90,470 مریضوں کا علاج کیا گیا.
    این ایف آر سی سی کے مطابق؛ پاک فضائیہ کے میڈیکل کیمپوں میں مفت ادویات بھی فراہم کی جارہی ہیں اور اس کے علاوہ پاک فضائیہ کے مختلف خیمہ بستیوں میں متعدد افراد مقیم ہیں.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ جنسی ہراسگی میں ملوث تین ملزمان گرفتار،فحش ویڈیوز بھی برآمد
    ارشد شریف قتل؛ تحقیقاتی ٹیم کینیا جائے گی
    ٹریفک پولیس اہلکارکی گانا گا کرپارکنگ کے بارے میں بتانے کی ویڈیو وائرل
    وزیراعظم نے وفد کے ہمراہ عمرہ ادائیگی کے دوران ملکی سلامتی وخوشحالی کےلئے دعائیں کی
    جبکہ پاک فضائیہ کے مزید ریلیف کے کیمپوں میں سیلاب متاثرین کو خدمات فراہم کی جارہی ہیں.
    نیشنل فلڈ ریسپونس کورڈینیشن سنٹر کے اعلامیہ کے مطابق پاک فضایہ کے 54 فلڈ ریلیف سینٹرز، 3 سینٹرل کلیکشن پوائنٹس خدمت میں مصروف ہیں۔ پاک بحریہ نے 2316.5 ٹن راشن، 8,748خیمے اور پینے کا صاف پانی تقسیم کیا۔ این ایف آر سی سی کے مطابق پاک بحریہ نے متاثرہ علاقوں میں 751,764لیٹر منرل واٹر بھی تقسیم کیا۔

  • 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے باعث 1 شہری جاں بحق جبکہ 52 نئے کیسز رپورٹ

    24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے باعث 1 شہری جاں بحق جبکہ 52 نئے کیسز رپورٹ

    ملک بھر میں کورونا کے 52 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث 1 شہری جاں بحق ہوگیا۔

    قومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 73 ہزار 807افراد کورونا سے متاثر جبکہ وائرس کے باعث 30 ہزار 625 جاں بحق ہوئے۔ شرحِ اموات 2 فیصد کے لگ بھگ رہی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی تشخیص کیلئے 7 ہزار 512 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 0.69فیصد رہا۔ ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 7 لاکھ سے زائد ہوگئی جبکہ کورونا کے43 مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔


    خیال رہے کہ اس سے قبل بھارت میں کورونا نے پھر سر اُٹھا لیا اور صرف 1 روز کے دوران کورونا وائرس کے3ہزار375نئے کیس رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھر میں کیسز کی مجموعی تعداد4 کروڑ 46 لاکھ کے قریب جا پہنچی۔ بھارتی حکومت کا رواں ماہ کے آغاز میں کہنا تھا کہ ملک میں کورونا سے 4 کروڑ 40 لاکھ مریض ٹھیک ہو چکے ہیں جن کو ملک کے مختلف اسپتالوں سے فارغ کر دیا گیا۔
    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی وزارت صحت کے جاری کردہ اعداددوشمار سے پتہ چلا کہ 1 روز کے دوران کورنا وائرس سے مزید 18 بھارتی شہری ہلاک ہو گئے ہیں.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ جنسی ہراسگی میں ملوث تین ملزمان گرفتار،فحش ویڈیوز بھی برآمد
    ارشد شریف قتل؛ تحقیقاتی ٹیم کینیا جائے گی
    ٹریفک پولیس اہلکارکی گانا گا کرپارکنگ کے بارے میں بتانے کی ویڈیو وائرل
    وزیراعظم نے وفد کے ہمراہ عمرہ ادائیگی کے دوران ملکی سلامتی وخوشحالی کےلئے دعائیں کی
    ڈیرہ مرادجمالی میں مسلح افراد نے پولیس اسٹیشن پر حملہ، ایک اہلکار شہید
    امریکا کی جانب سے تیل کے ایمرجنسی ذخائر استعمال کرنے پر سعودی عرب کا شدید ردعمل
    ڈیرہ اسمٰعیل خان:فیصل کریم کنڈی اور جے یو آئی ف کے رہنماوں کی صوبے کی ترقی کے لیے کوششیں جاری