Baaghi TV

Author: +9251

  • زندگی گزارنے کے لئے مرد ضروری نہیں ہے سونیا حسین

    زندگی گزارنے کے لئے مرد ضروری نہیں ہے سونیا حسین

    اداکارہ سونیا حسین جو ایک بڑی تعداد میں فین فالونگ رکھتی ہیں. سونیا حسین سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں، سونیا اکثر و بیش تر حساس معاملات پر آواز اٹھاتی رہتی ہیں. سونیا حسین نے حال ہی میں‌کہا ہے کہ عورت بھی مرد کی طرح اکیلے زندگی گزار سکتی ہے یہ خیال بالکل غلط ہے کہ عورت مرد کے بغیر زندگی نہیں گزار سکتی. سو نیا حسین نے کہا کہ مجھے بچے بہت اچھے لگتے ہیں بہت پیارے لگتے ہیں . میری شدید خواہش ہے کہ میرے اپنے بچے بھی ہوں لیکن اپنے بچے پیدا کرنے سے پہلے میں کسی کو گود لینا چاہوں گی. میں اسکو پالنا چاہوں گی.

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اور بھارت میں‌گوری رنگت کو خوبصورتی کے ساتھ جوڑا جاتا ہے ان دونوں ملکوں میں جس کا گورا رنگ ہو اس کو خوبصورت کہا جاتا ہے. یہ عجیب منطق ہے میری سمجھ سے باہر ہے ایسا نہیں ہونا چاہیے.لیکن کیا کیا جائے ہمارے ملکوں میں خوبصورتی کا معیار ہی گوری رنگت ہے . یاد رہے کہ سونیا حسین کی فلم ٹچ بٹن 11 نومبر کو پاکستان بھر کے سینما گھروں میں ریلیز ہونے جا رہی ہے اس میں سونیا حسین ایک اہم کردار ادا کررہی ہیں. اس فلم کی پوری ٹیم کو فلم سے بے حد امیدیں وابستہ ہیں.

  • الیکشن کمیشن کے باہر کارکنان آمنے سامنے؛ کے پی پولیس اہلکار کو فائرنگ کرنے پر حراست میں لے لیا گیا

    الیکشن کمیشن کے باہر کارکنان آمنے سامنے؛ کے پی پولیس اہلکار کو فائرنگ کرنے پر حراست میں لے لیا گیا

    الیکشن کمیشن کے باہر کارکنان آمنے سامنے؛ کے پی پولیس اہلکار کو فائرنگ کرنے پر حراست میں لے لیا گیا

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی اہلی کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن آفس کے باہر کارکنان آمنے سامنے آگئے اور ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کی جبکہ کے پی کے پولیس اہلکار کو فائرنگ کرنے پر حراست میں لے لیا گیا۔

    پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ آنے کے بعد پی ٹی آئی کارکنان نے الیکشن کمیشن آفس کے باہر احتجاج شروع کر دیا۔ اس دوران مسلم لیگ کے کارکنان بھی الیکشن کمیشن آفس کے باہر پہنچ گئے۔ پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن کے کارکنان ایک دوسرے کے خلاف نعرے لگانے لگے اور صورتحال انتہائی کشیدہ ہو گئی۔ موقع پر موجود پولیس نے حالات کو قابو میں رکھنے کی کوشش کی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ دوسروں کو خریدوفروخت کا طعنہ دینے والے طارق جمیل، عمران خان بارے چپ کیوں؟
    عمران خان کیخلاف فیصلہ آنے ہر احتجاج کی ہدایت:پرویز خٹک کی آڈیو
    پاکستان نے روس سے تیل خریدنے کے کام پر آغاز کر دیا: وزیر خزانہ
    اس دوران پولیس نے مظاہرین کو پیچھے دھکیلنے کی بھی کوشش کی اور لاٹھی چارج بھی کیا۔ الیکشن کمیشن آفس کے باہر کشیدہ صورتحال کے دوران خیبر پختونخوا (کے پی) کے پولیس اہلکار نے فائرنگ کی جسے اسلام آباد پولیس نے موقع پر ہی حراست میں لے لیا اور پولیس موبائل میں بیٹھا کر لے گئے۔

  • امریکی گلوکارہ برٹنی اسپیئرز کو ایرانی خواتین سے اظہارِ یکجہتی پر تنقید کا سامنا

    امریکی گلوکارہ برٹنی اسپیئرز کو ایرانی خواتین سے اظہارِ یکجہتی پر تنقید کا سامنا

    امریکی گلوکارہ برٹنی اسپیئرز کو ایرانی خواتین سے اظہارِ یکجہتی پر تنقید کا سامنا.

    مشہور امریکی گلوکارہ برٹنی اسپیئرز کو ایران کی خواتین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرنے پر ایرانی میڈیا کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ برٹنی نے اپنے ٹوئٹ پیغام کے زریعے ایرانی خواتین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’ میں اور میرے شوہر آزادی کی جنگ لڑنے والے ایرانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں.


    امریکی گلوکارہ کے بیان پر ایرانی میڈیا نے انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہیں یاد دلایا کہ وہ کئی سالوں سے اپنے والد کے کنٹرول میں رہنے کی وجہ سے ابھی ذہنی مسائل کا شکار ہیں، اس لیے ایسی حالت میں وہ یوں کسی سنجیدہ صورتحال پر اپنا کوئی بیان دینے کی اہل نہیں ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ دوسروں کو خریدوفروخت کا طعنہ دینے والے طارق جمیل، عمران خان بارے چپ کیوں؟
    عمران خان کیخلاف فیصلہ آنے ہر احتجاج کی ہدایت:پرویز خٹک کی آڈیو
    پاکستان نے روس سے تیل خریدنے کے کام پر آغاز کر دیا: وزیر خزانہ
    یاد رہے کہ برٹنی اسپیئرز نے جون میں اداکار اور فٹنس ٹرینر سیم اصغری سے شادی کی تھی جوکہ ایک ایرانی نژاد ہیں، سیم اصغری کا تعلق ایران سے ہے اور سیم باقاعدگی سے سوشل میڈیا پر ایران کی موجودہ صورتحال سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کرتے رہتے ہیں۔ خیال رہے کہ اس سے قبل گلوکارہ شکیرا نے بھی ایرانی خواتین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا تھا جس پرانہیں ایرانی میڈیا کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ 13 ستمبر کو دارالحکومت تہران میں 16 ستمبر کو 22 سالہ مہسا ایمنی کی موت جسے "اخلاقی پولیس” نے حارست میں لے لیا تھا اور حراست ہی میں اس کی وفات ہوئی تھی اس کے بعد سے لوگوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے اور 17 ستمبر کو ایمنی کے آبائی شہر ساکیز میں جنازے کے بعد شروع ہونے والے مظاہرے کئی شہروں تک پھیل گئے.

    ایران کی ہیومن رائٹس ایکٹوسٹ ایجنسی (HRANA) کی جانب سے شائع ہونے والی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ 17 ستمبر سے 14 اکتوبر کے درمیان ہونے والے مظاہروں کے دوران 233 افراد، جن میں 32 بچے اور 26 سیکیورٹی گارڈز تھے، اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔ بیان کیا گیا کہ بعض ایرانی خواتین سر پر لازمی اسکارف کی مخالفت کے لیے مختلف شہروں کی سڑکوں اور راستوں پر ننگے پاؤں چلتے ہوئے مظاہروں میں حصہ لے رہی ہیں۔

  • قوم کی غیرت جگانے کے جرم میں عمران خان نااہل اور سارے چور رہا خلیل الرحمان قمر

    قوم کی غیرت جگانے کے جرم میں عمران خان نااہل اور سارے چور رہا خلیل الرحمان قمر

    معروف مصنف خلیل الرحمان قمرعمران خان کو بہت زیادہ سپورٹ کرتے ہیں اور ان کو اس ملک کا نجات دہندہ کہتے ہیں. مصنف عمران خان کے علاوہ ہر کسی کو چور سمجھتےہیں ان کے ٹویٹس ان کی ایسی باتوں کی عکاسی بھی کرتے ہیں آج جیسا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو نااہل قرار دیدیا ہے تو ایسے میں‌ خلیل الرحمان قمربھڑک اٹھے ہیں انہوں نے سنا دی ہیں الیکشن کمیشن کو کھری کھری ان کہنا ہے کہ ”قوم کی غیرت جگانے کے جرم میں عمران خان نااہل اور سارے چور رہا”.

    خلیل الرحمان قمر اس فیصلے کے بعد کافی غصے میں نظر آرہے ہیں. خلیل الرحمان قمر کی اس سوشل میڈیا پوسٹ کے نیچے بہت سارے سوشل میڈیا صارفین کمنٹس کررہے ہیں کئی صارفین کا کہنا ہے کہ بہت اچھا فیصلہ ہے عمران خان چور ہے صادق اور امین نہیں ہے جبکہ عمران خان کے حامیوں کا کہنا ہے کہ عمرا ن خان کی شہرت کو نقصان پہچانے کےلئے اس قسم کے فیصلے دئیے جارہے ہیں لیکن اس قسم کے فیصلے عمران خان کو اپنے سپورٹرز کے دلوں سے نہیں نکال سکتے. یوں سوشل میڈیا پر طرح طرح کے تبصرے ہو رہے ہیں عمران خان کے حامی سوبز اسٹارز کافی غصے میں دکھائی دے رہے ہیں.

  • صادق اور امین آج کرپٹ ہو گیا جواد احمد

    صادق اور امین آج کرپٹ ہو گیا جواد احمد

    عمران خان کو آج الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو نااہل قرار دیدیا۔
    برابری پارٹی کے چئیرمین جواد احمد نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر اس حوالے سے چند ایک ٹویٹس کئے ہیں ایک ٹویٹ میں انہوں نے اسی حوالے سے لکھا ہے کہ صادق اور امین آج کرپٹ ہو گیا. دوسرے ٹویٹ میں انہوں نے کہا ہے کہ ”عمران خان ریڈ لائن نہیں ڈیڈ لائن ہے،عمران کی سیاست اب ختم ہو چکی ہے.اب یہ توشہ خانہ چور کچھ بھی کر لے اس کی قسمت میں آگے صرف ذلت اور رسوائی ہے”.یاد رہے کہ قومی اسمبلی کے سپیکر راجا پرویز اشرف نے

    اگست کے اوائل میں توشہ خانہ کیس کی روشنی میں عمران خان کی نااہلی کے لیے الیکشن کمیشن کو ایک ریفرنس بھیجا تھا۔ریفرنس میں کہا گیا تھا کہ عمران خان نے اپنے اثاثوں میں توشہ خانہ سے لیے گئے تحائف اور ان تحائف کی فروخت سے حاصل کی گئی رقم کی تفصیل نہیں بتائی۔عمران خان کو نااہل قرار دیدیا گیا ہے اس پر بہت سارے شوبز سٹارز سراپا احتجاج ہیں ان کا کہنا ہے کہ عمرا ن کو دیوار سے لگانے کےلئے ایسے فیصلے کئے جا رہے ہیں. جبکہ برابری پارٹی کے چئیر مین جواد احمد کا کہنا ہےکہ عمران خان ایک جھوٹا منافق اور لالچی آدمی ہے جس کی کسی بار پر یقین نہیں کیا جانا چاہیے.

  • فیروز خان کو اپنے بچوں سے ملنے کی مشروط اجازت مل گئی

    فیروز خان کو اپنے بچوں سے ملنے کی مشروط اجازت مل گئی

    اداکار فیروز خان کو کراچی کی ایک فیملی کورٹ نے مہینے میں‌ دو بار ملنے کا حکم دیدیا ہے یہ خبر یقینا فیروز خان کے لئے اچھی خبر ہے لیکن عدالت نے رکھ دی ہے ایک سخت قسم کی شرط . اس شرط کے مطابق فیروز خان اپنے بچوں کو ملنے سے پہلے اپنا پاسپورٹ عدالت میں جمع کروائیں گے. فیروز خان کو عدالت نے اجازت مہینے کے ہر پہلے اور تیسرے ہفتے دی ہے . فیروز ان دو ہفتوں میں دو بار اپنے بچوں سے مل سکتے ہیں ان کے ساتھ وقت گزار سکتے ہیں. یقینا یہ فیروز خان کے لئے ایک اچھی خبر ہے لیکن ابھی تک انہوں نے اس پر اپنا رد عمل ظاہر نہیں‌ کیا. فیروز

    خان کی ایک وڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ وکیلوں کے ہمرا احاطہ عدالت میں واک کرتے ہوئے جا رہے ہیں . یاد رہے کہ فیروز خان کے دو بچے ہیں وہ ان کو اپنی تحویل میں لینے چاہتے تھے اس لئے انہوں نے عدالت کا رخ کیا لیکن عدالت نے بچے ماں کے پاس رہنے کا حکم دیدیا ہے اور فیروز خان صرف ہفتے میں دو بار اپنے بچوں سے مل سکتے ہیں.فیروز خان کی اہلیہ نے اپنے سابق شوہر پر جسمانی تشدد کرنے جیسے الزامات عائد کئے جن کے ثبوت بھی وہ عدالت میں‌پیش کر چکی ہیں .

  • اب تک نااہل ہونے والے سیاست دان

    اب تک نااہل ہونے والے سیاست دان

    توشہ خانے سے تحائف لینے پر کون سے سابق حکمرانوں کو مقدمات کا سامنا

    آج تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں نااہل قرار دیا گیا ہے لہذا جانتے ہیں کہ اب تک کن حکمرانوں کو توشہ خانہ بارے کیسز کا سامنا ہے. پاکستان کے چار سابق حکمرانوں کو اس وقت توشہ خانے سے غیر قانونی طور پر تحائف حاصل کرنے پر مقدمات کا سامنا کرنا پڑ رہا۔ ان میں سابق وزرائے اعظم نواز شریف، یوسف رضا گیلانی اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری اور آج نااہل ہونے والے عمران خان شامل ہیں۔

    توشہ خانہ سے قیمتی کاروں سے متعلق خلاف ضابطہ خریداری نیب کا وہ خاص ریفرنس بن گیا جس میں ملک کی دونوں بڑی جماعتوں پاکستان مسلم لیگ نواز اور پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت پر ملی بھگت، گٹھ جوڑ اور پارٹنرشپ کے الزامات عائد کرتے ہوئے انھیں ایک ہی ریفرنس میں ملزم نامزد کر دیا ہے۔
    نیب ریفرنس کے مطابق یوسف رضا گیلانی جب وزیر اعظم تھے تو انھوں نے قوانین میں نرمی پیدا کر کے سابق صدر آصف زرداری اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کو توشہ خانہ سے گاڑیاں خریدنے کی اجازت دی تھی۔

    اسلام آباد کی احتساب عدالت نے حکومتی توشہ خانہ سے تحفے میں ملنے والی گاڑیوں کی غیر قانونی طریقے سے خریداری کے مقدمے میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے. نیب کے ریفرنس کے مطابق آصف زرداری نے بھی بطور صدر متحدہ عرب امارات سے تحفے میں ملنے والی آرمڈ کار بی ایم ڈبلیو 750 ‘Li’ 2005، لیکس جیپ 2007 اور لیبیا سے تحفے ملنے والی بی ایم ڈبلیو 760 Li 2008 توشہ خانہ سے خریدی۔

    نیب نے دعویٰ کیا کہ آصف زرداری نے ان قیمتی گاڑیوں کی قیمت منی لانڈرنگ والے جعلی بینک اکاؤنٹس سے ادا کی۔ ریفرنس میں ان بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی بتائی گئی جن سے مبینہ طور پر آصف زرداری نے ادائیگیاں کی. ریفرنس کے مطابق آصف زرداری یہ گاڑیاں توشہ خانہ میں جمع کرانے کے بجائے خود استعمال کر رہے ہیں، انھوں نے عوامی مفاد پر ذاتی مفاد کو ترجیح دی۔
    نااہل ہونے والے سیاستدانوں کی فہرست
    نواز شریف نااہل
    سپریم کورٹ کے جج جسٹس آصف سعید کھوسسہ نے پاناما کیس کا تاریخی فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ تین ججز نے فیصلہ موخر کیا تھا، 2 ججز نے وزیراعظم کو نا اہل قرار دیا تھا۔
    یوسف رضا گیلانی نااہل
    پاکستان کے الیکشن کمیشن نے عدالت عظمیٰ کے حکم پر وزیراعظم گیلانی کی نااہلی کے نوٹیفیکیشن میں کہا تھا کہ پاکستان کی سپریم کورٹ نے وزیرِاعظم یوسف رضا گیلانی کو نااہل قرار دے دیا تھا۔ لہذا وہ اب رکن اسمبلی نہیں رہے ہیں.
    جہانگیر ترین نااہل
    چیف جسٹس، جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں قائم تین رکنی بنچ کے سامنے پاکستان تحریک انصاف کے اس وقت کے اہم رہنماء جہانگیر خان ترین پر مسلم لیگ نواز کے رکن محمد حنیف عباسی کی طرف سے تین الزامات لگائے گئے تھے اور انھیں نا اہل قرار دینے کی درخواست کی تھی۔ عدالت نے تین میں سے ایک الزام کو درست قرار دیتے ہوئے جہانگیر خان ترین کو نااہل قرار دیا تھا.
    دانیال عزیز نااہل
    سپریم کورٹ نے سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ نواز کے رہنما دانیال عزیز کو توہین عدالت کا مرتکب قرار دیتے ہوئے عدالت کی برخاستگی تک قید کی سزا سنائی تھی جس کے بعد وہ پانچ برس کے لیے نااہل ہو گئے تھے.
    طلال چودھری نااہل
    سپریم کورٹ نے اس وقت کے امورِ داخلہ کے سابق وزیر مملکت طلال چوہدری کو توہین عدالت کا مرتکب پاتےہوئے عدالت کے برخاست ہونے تک قید کی سزا سناتے ہوئے پانچ سال کے لیے کسی بھی عوامی عہدے کے لیے نااہل قرار دیا تھا اور یہ سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے 63 ون جی کے تحت طلال چوہدری کو توہین عدالت کا مرتکب پایا گیا تھا.
    خواجہ آصف نااہل
    مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ آصف کو بھی تاحیات نااہل قرار دیا گیا تھا تاہم بعد میں سپریم کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کو عمر بھر کے لیے نااہل قرار دیے جانے کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انھیں عام انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دے دی تھی.
    عمران خان نااہل
    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کو الزامات ثابت ہونے پر قومی اسمبلی کی رکنیت سے آج نااہل قرار دے دیا ہے۔ توشہ خانہ ریفرنس میں فیصلہ 19 ستمبر کو محفوظ کیا گیا تھا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے پانچ رکنی بینچ نے یہ متفقہ فیصلہ آج بروز جمعہ کو سنایا ہے۔ مختصر فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کرپٹ پریکسٹس کے مرتکب ہوئے ہیں اس لیے انھیں آئین کے آرٹیکل 63 پی کے تحت نااہل قرار دیا جاتا ہے۔

  • 92 کے ورلڈ کپ کے بعد اچھی چیز دا لیجنڈ آف مولا جٹ کا بننا  ہے یاسر حسین

    92 کے ورلڈ کپ کے بعد اچھی چیز دا لیجنڈ آف مولا جٹ کا بننا ہے یاسر حسین

    دا لیجنڈ آف مولا جٹ جس جس نے بھی دیکھی ہے خصوصی طور پر شوبز سٹارز نے تو انہوں نے تعریف ہی کی ہے. عدنان صدیقی کے بعد امر خان اور نہ جانے کئی سٹارز ابھی تک دا لیجنڈ آف مولا جٹ کی کھل کر تعریف کر چکے ہیں. اب یاسر حسین بھی آگئے ہیں میدان میں انہوں نے بھی دا لیجنڈ آف مولا جٹ کی کھل کر تعریف کی ہے انہوں نے تو یہاں تک کہہ دیا ہے کہ اگر 1992 کے ورلڈ کپ کے بعد کوئی اچھی چیز ہوئی ہے تو وہ ہے دالیجنڈ آف مولا جٹ کا بننا اور پھر اسکا ریلیز ہونا. یاسر حسین نے کہا کہ مولا جٹ کی ہیروئین ماہرہ خان ہی ہوسکتی

    تھی. انہوں نے یہ بھی کہا کہ ناصر ادیب نے کمال انداز میں ایک بار پھر مولا جٹ کو لکھا ہے. انہوں نے انسٹاگرام اکائونٹ پر یہ بھی لکھا کہ مولا جٹ کا کریکٹر بہت مشکل کریکٹر تھا. سلطان راہی کے بعد اس کردار کو کرنا ناممکن تھا لیکن فواد خان نے یہ کردار کیا اور یہ ہمارے جدید دور کے مولا جٹ ہیں. نوری نت ہوں یا ، نئیر اعجاز ، حمائمہ ملک ، گوہر رشید سب نے اپنی اپنی جگہ بہت اچھا کام کیا ہے. ریشم اور بابر علی کی اینٹری بھی زبردست ہے. بلال لاشاری نے بہت اچھی ڈائریکشن کی ہے عمارہ حکمت کی پروڈکشن اور ناصر ادیب کی رائٹنگ نے فلم کو چار چاند لگا دئیے ہیں . سب کو یہ فلم دیکھنی چاہیے.

  • عدنان صدیقی اور فلک شبیر کی ایک ساتھ میوزیکل پرفارمنس

    عدنان صدیقی اور فلک شبیر کی ایک ساتھ میوزیکل پرفارمنس

    گلوکار فلک شبیر خاصے معروف ہیں ان کو نوجوان نسل بہت زیادہ پسند کرتی ہے، انہوں نے اداکارہ سارا خان سے شادی کی انکی ایک بیٹی بھی ہے. فلک سوشل میڈیا پر سارا کے ساتھ اکثر پیار محبت جتاتے نظر آتے ہیں. دوسری طرف ہم اداکار عدنان صدیقی کی بات کریں تو اداکاری کے علاوہ ان کو میوزک سے کافی زیادہ دلچپسی ہے وہ اکثر و بیشتر گنگناتے ہوئے سنائی دیتے ہیں. عدنان نے حال ہی میں‌اے آر وائے کے رئیلٹی شو بگ باس کو جج کیا . فلک اور عدنان کی گزشتہ روز ایک ساتھ ایک وڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ وہ اپنی اہلیہ اور بیٹی کو بہت

    زیادہ مس کررہے ہیں. آج ان کی ایک اور وڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ فلک کے ساتھ سٹیج پر ایک میوزیکل پرفارمنس دے رہے ہیں. فلک شبیر گا رہے ہیں جبکہ عدنان صدیقی بانسری بجا رہے ہیں. یہ دونوں کرکٹر شاہد آفریدی کے سیلاب زدگان کے لئے ناورے میں ہونے والے شو میں شریک ہوئے. فلک اور عدنان صدیقی کی پرفارمنس کی یہ وڈیو خاصی وائرل ہو رہی ہے اور عدنان خصوصی طور پر جس طرح‌سے بانسری بجا رہے ہیں اس انداز کو بہت سراہا جا رہا ہے. یاد رہے کہ عدنان صدیقی کا اداکاری میں اور فلک شبیر کا گلوکاری میں کوئی ثانی نہیں ہے.

  • عمران خان کی وجہ سے آرٹسٹ بنا کاشف محمود

    عمران خان کی وجہ سے آرٹسٹ بنا کاشف محمود

    اداکار کاشف محمود نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ عمران خان کی وجہ سے ایکٹر بنے. وہ کہتے ہیں آج سے کوئی بیس برس پہلے جب میں عمران خان کے ساتھ ملا تو میں نے ان سے کہا کہ میں آپ کی وجہ سے ایکٹر بنا تو وہ بہت حیران ہوئے اور بولے مجھ سے لوگ ملتے ہیں کہتے ہیں کہ وہ میری وجہ سے کرکٹر بنے لیکن تم پہلے انسان ہو جو کہہ رہا ہے کہ میری وجہ سے ایکٹر بنا. کاشف محمود کہتے ہیں کہ میں نے ان کو بتایا کہ لوگ مجھے

    کہتے ہیں کہ تمہاری شکل عمران خان سے بہت ملتی ہے ، تمہارا ہئیر سٹائل ان کے ساتھ بہت زیادہ ملتا ہے اور تمہارا رنگ بھی ان کے ساتھ ملتا ہے بس یہی وجوہات تھیں کہ مجھے اہمیت ملنے لگی کرتے کراتے بس شوبز میں چانس مل گیا.میں‌نے پہلا پراجیکٹ تب کیا جب میں نویں جماعت میں تھا اس پراجیکٹ کا نام تھا بچوں کی عدالت اس کے بعد بہت لمبا گیپ آیا اور پھر میں نے کچھ نہیں‌کیا. ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ڈرامہ سیریل آشیانہ نے میری زندگی بدل دی جب مجھے کہیں چانس نہیں‌مل رہا تھا کام کا تو میں نے ڈرامہ آشیانہ بنایا اور وہ ہٹ ہو گیا اس کے بعد گاڑی چل نکلی اور الحمد اللہ آج تک چل رہی ہے.