Baaghi TV

Author: +9251

  • ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے ڈیڑھ ارب ڈالر کی منظوری دے دی

    ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے ڈیڑھ ارب ڈالر کی منظوری دے دی

    ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کے لیے ڈیڑھ ارب ڈالر کی منظوری دے دی گئی۔

    پاکستان کے لیے فنڈز کی منظوری بجٹ سپورٹ لون کے طور پر دی گئی ہے۔ اے ڈی بی کے قرضے کی منظوری سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے اور بونڈ مارکیٹ میں بہتری آئے گی۔ اے ڈی بی کی جانب سے فنڈز کی منظوری کے بعد وزیر خزانہ اسحق ڈار نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ الحمدللہ! ایشیائی ترقیاتی بینک کے بورڈ نے پاکستان کے لیے ڈیڑھ ارب ڈالر کی منظوری دے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فنڈز جاری کرنے کے سلسلے میں معاہدہ آئندہ ہفتے میں کیا جائے گا۔


    واضح رہے کہ بینک کے ساتھ ہونے والے مذاکرات سے آگاہ ذرائع کا کہنا تھا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک 21 اکتوبرکو ڈیڑھ ارب ڈالر کا قرضہ منظور کرے گا، جس کے بعد ہنگامی معاونت کے طور پر 40سے 50 کروڑ ڈالر کے قرض کی منظوری دی جائے گی۔ اس طرح اے ڈی بی دسمبر کے اختتام سے قبل 2 ارب ڈالر کے قرضوں کی منظوری دے گا۔ ان قرضوں کی وجہ سے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر کو سہارا ملے گا ساتھ ہی روپے کو مستحکم کرنے کے لیے حکومتی اقدامات کو بھی مزید مضبوطی ملے گا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ دوسروں کو خریدوفروخت کا طعنہ دینے والے طارق جمیل، عمران خان بارے چپ کیوں؟
    عمران خان کیخلاف فیصلہ آنے ہر احتجاج کی ہدایت:پرویز خٹک کی آڈیو
    پاکستان نے روس سے تیل خریدنے کے کام پر آغاز کر دیا: وزیر خزانہ
    دوسری جانب عالمی مالیاتی ادارے ورلڈ بینک نے کہا ہے کہ معاشی بحالی کے لیے پاکستان کو مشکل فیصلے کرنا ہوں گے۔ عالمی بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ميں سيلاب کی وجہ سے بے تحاشا نقصان ہوا ہے، اور سيلاب کے بعد اقتصادی صورتحال کی وجہ سے اصلاحات کرنا مشکل ہوں گی۔ ورلڈ بینک نے کہا ہے کہ پاکستان ميں سيلاب کی تباہ کاری اور نقصانات کی تخمينہ رپورٹ اگلے ہفتے آئے گی، جس کے بعد ہی امدادی رقم کا فيصلہ ہو پائے گا۔ ورلڈ بینک نے تنبہہ کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کے لئے اب تک دو ارب ڈالر کی رقم کا ہی اعلان ہوا ہے، معاشی بحالی کے لیے پاکستان کو مشکل فیصلے کرنا ہوں گے۔

  • گوہر خان سے منگنی میرا کریکٹر ڈھیلا ہونے کی وجہ سے ٹوٹی ساجد خان

    گوہر خان سے منگنی میرا کریکٹر ڈھیلا ہونے کی وجہ سے ٹوٹی ساجد خان

    جنسی ہراسانی کے الزام میں‌گھرے ساجد خان جو کہ آج کل بگ باس کے گھر میں ہیں ان کا ایک انٹرویو وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ بتارہے ہیں کہ ان کی اداکارہ گوہر خان کے ساتھ منگنی کیوں ٹوٹی. انہوں نے اس انٹرویو میں‌بتایا ہے کہ ان کی گوہر خان کے ساتھ منگنی کوئی ایک سال کے قریب رہی اور دوران میں بہت ساری لڑکیوں کو ڈیٹ کرتا رہا. یہ چیزیں گوہر خان تک پہنچ رہی تھیں ، میں اُن دنوں میں ہر لڑکی کو آئی لو یو بول دیتا تھا ان سے کہتا تھا کہ کیا مجھ سے شادی کرو گی بس انہی وجوہات کی بنا پر ہمارا رشتہ ختم ہوگیا. گوہر بلا شبہ ایک اچھی لڑکی ہے میں

    نے کبھی اس بات کو چھپایا نہیں کہ ہماری منگنی ہوئی تھی لیکن ہماری منگنی کو ایک میڈیا ہائوس نے کور بھی کیا تھا. ساجد خان نے کہا کہ میرا اُس وقت کریکٹر بہت ڈھیلا تھا.میں اب اگر سوچوں کہ میں نے کتنی لڑکیوں کو آئی لو یو بولا اور شادی کا کہا تو میری اس وقت کوئی ساڑھے تین سو شادی ہوچکی ہونی تھی. ساجد خان نے یہ بھی کہا کہ لو میرج ہمیشہ اتار چڑھائو کا شکار رہتی ہے جبکہ ارینج میرج لمبی چلتی ہے. ارینج میرج میں شادی کے بعد دوستی ہوتی ہے بیوی کے ساتھ اور وہ دوستی رشتے کو مضبوط کرتی ہے.

  • ماورا حسین اپنی کونسی وِش پوری نہ ہونے پر ہیں حیران ؟‌

    ماورا حسین اپنی کونسی وِش پوری نہ ہونے پر ہیں حیران ؟‌

    اداکارہ ماورا حسین جو ایک عرصے سے سکرین سے غائب ہیں نہ وہ فلموں میں نظر آرہی ہیں نہ ہی ٹی وی ڈراموں میں، لیکن شنید ہے وہ بہت جلد اداکار امیر گیلانی کے ساتھ ایک ڈرامے میں نظر آئیں گی اس ڈرامے کی کاسٹ اور شوٹنگ کی تفصیلات آنا ابھی باقی ہیں.حال ہی میں‌ماورا حسین نے ایک انٹرویو دیا ہے اور اس میں اپنی ایک خواہش پوری نہ ہونے پر حیرانگی کا اظہار کیا ہے جی ہاں‌ماورا حسین کی بھی ایک ایسی خواہش ہے جس کے پورا نہ ہونے پر وہ بہت حیران ہیں‌، اور وہ خواہش ہے کہ اپنے ماں باپ کو عمرے پر لیجانا . ماورا حسین کہتی ہیں کہ میں اپنے

    والدین کو عمرہ پر لیجانا چاہتی ہوں ان کے ساتھ خود بھی جانا چاہتی ہوں لیکن مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ میری یہ خواہش آخر پوری کیوں نہیں‌ہورہی. ماورا حسین نے کہا کہ میری بہت خواہش ہے کہ میں عمرہ کروں اور میرے والدین میرے ساتھ ہوں. میں سمجھتی ہوں کہ یہ ایک صحیح وقت کہ جب یہ کام ہونا چاہیے . یہ میری سب سے بڑی خواہش ہے جو میں چاہتی ہوں کہ جلد سے جلد پوری ہوجائے. یاد رہے کہ ماورا حسین عروہ حسین کی چھوٹی بہن ہیں دونوں‌ بہنوں نے ایک ساتھ کیرئیر کا آغاز کیا، ماورا حسین نے انڈیا میں بھی جا کر کام کیا اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا.

  • انٹرویوز دے دے کر تھک گئی ہوں ماہرہ خان

    انٹرویوز دے دے کر تھک گئی ہوں ماہرہ خان

    اداکارہ ماہرہ خان نے فلم مولا جٹ ریلیز ہونے کے بعد حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا کہ جب میری کوئی فلم آرہی ہو یا کوئی پراجیکٹ آرہا ہو تو مجھے اس کے بارے میں‌بات کرنا انٹرویوز دینا بہت اچھا لگتا ہے لیکن جب کچھ بھی ریلیز نہ ہونے والا ہو تو مجھے بولنا خود پر بات کرنا بہت زیادہ اچھا نہیں‌لگتا. ایک سوال کے جواب میں ماہرہ خان نے کہا کہ میری بچٔپن کی پانچ دوستیں ہیں‌جن سے میں ہر بات شئیر کرتی ہوں‌. مجھے یاد ہے کہ میں جب بھی کوئی پراجیکٹ کرنے جا رہی ہوتی تھی تو میں انہیں سٹوری بتاتی تھی اورسٹوری سن کر وہ کہتی تھیں کہ کیا کمال چیز بننے جا رہی ہے. لیکن جب وہ فلم دیکھ کر آتی تھیں تو کہتی تھیں کہ ماہرہ یہ تو وہ

    چیز ہی نہیں ہے جو سٹوری تم نے ہمیں‌سنائی تھی. پھر انہوں‌نے خود ہی مجھے کہہ دیا کہ تم ہمیں‌سٹوری نہ سنایا کرو، جب تمہاری کوئی فلم آئیگی ہم خود ہی جا کر دیکھ لیا کریں گے. تو اب میں ان میں سے کسی کو بھی اپنی کسی بھی فلم کی سٹوری نہیں سناتی. اداکارہ ماہرہ خان کہتی ہیں کہ مجھے فرق نہیں پڑتا کہ کوئی مجھے یہ کہے کہ فلاں‌فلم یا ڈرامے میں‌میرا کردار کم ہے یا چھوٹا ہے، میں اس لئے اسکی ٹینشن نہیں‌لیتی کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ ہمیں پورے پراجیکٹ کو دیکھنا چاہیے میں نہیں‌ہم پہ توجہ دینی چاہیے. انہوں نے مزید کہا کہ ہر انسان کی انا ہوتی ہے بس جب سب مل کر کام کررہے ہوں تو پھر سب کو ایک دوسرے کی انا کا خیال رکھنا چاہیے.

  • ٹچ بٹن میں کیا عروہ حسین بھی کام کر رہی ہیں؟

    ٹچ بٹن میں کیا عروہ حسین بھی کام کر رہی ہیں؟

    فلم ٹچ بٹن جسے اداکارہ عروہ حسین نے پرڈیوس کیا ہے ، ڈائریکٹ قاسم علی مرید نے کیا ہے جبکہ لکھا فائزہ افتخار نے ہے. فلم کی مرکزی کاسٹ میں فرحان سعید ، ایمان علی ، سونیا حسین اور فیروز خان و دیگر شامل ہیں، عروہ حسین نے اس فلم کو پرڈیوس ہی کیا ہے لیکن کہا جا رہا ہے کہ ان کے لئے ایک گانا خاص طور پر رکھا گیا. اس گانے کی فلم میں خاص ضرورت نہ تھی لیکن سچوایشن ایسی بنائی گئی کہ عروہ حسین پر ایک گانا پکچرائز ہو. عموما اگر کوئی نوجوان نسل کی لڑکی یا لڑکا فلم پرڈیوس کرے تو وہ خود اس کا حصہ ضرور بنتا ہے لیکن عروہ حسین نے ایسا نہیں‌ کیا. انہوں نے صرف فلم پرڈیوس کرنے پر توجہ دی لیکن فلم کی پوری ٹیم نے انہیں‌متحرک کیا

    کہ ان کا بھی ایک گانا اس میں‌ہونا چاہیے. اب وہ گانا کیسا ہوگا عروہ کی پرفارمنس کیسی ہو گی یہ تو فلم دیکھ کر ہی پتہ چل سکے گا.فلم ٹچ بٹن کی پوری کاسٹ آج کل فلم کی پرموشنز میں‌مصروف ہے. اداکارہ ایمان علی کافی عرصے کے بعد سکرین پر نظر آنے جا رہی ہی دوسری طرف فرحان سعید اور سونیا حسین پہلی بار ایک ساتھ کام کررہے ہیں ،فیروز خان ویسے بھی پچھلے کچھ عرصے سے خبرو میں ہیں لہذا دیکھنا یہ ہے کہ اس سٹار کاسٹ پر مبنی یہ فلم سینما گھروں میں کیا رنگ جماتی ہے.

  • ٹچ بٹن ہر لحاظ سے ایک مختلف فلم ہو گی عروہ حسین

    ٹچ بٹن ہر لحاظ سے ایک مختلف فلم ہو گی عروہ حسین

    معروف اداکارہ عروہ حسین کی بطور پرڈیوسر فلم ٹچ بٹن 11 نومبر کو سینما گھروں کی زینت بننے جا رہی ہے. کورونا کی وجہ سے ریلیز میں تاخیر کا شکار رہی یہ فلم کامیڈی رومینس اور ڈرامہ ہے. اس فلم کے حوالے سے عروہ حسین کہتی ہیں کہ یہ فلم ہر لحاظ سے ایک مختلف فلم ثابت ہوگی . اس کا موضوع روٹین سسے ہٹ‌کر ہے .فائزہ افتخار نے بہت ہی خوبصورت طریقے سے کہانی لکھی ہے. ہر کردار کے لئے ایکٹر کاانتخاب پرفیکٹ ہے. عروہ نے کہا کہ بطور پرڈیوسر میری پہلی فلم ہے بطور ایکٹر تو ہم نے صرف اپنے کردار کو دیکھنا ہوتا ہےلیکن بطور پرڈیوسر آپکی ذمہ داری بڑھ جاتی ہے آپ نے پورے پراجیکٹ کو لیکر چلنا ہوتا ہے. عروہ حسین نے کہا کہ فلم

    پاکستان اور ترکی میں شوٹ ہوئی ہے چھ گانے ہیں ہر گانا ایک سے بڑھ کر ایک ہے. ایمان علی اور فرحان سعید کے علاوہ ہر کسی نے بہترین کام کیا ہے. ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اچھی فلمیں بن رہی ہیں یہ سلسلہ رکنا نہیں چاہیے. ہمارے ہاں باصلاحیت اداکار اور ڈائریکٹرز رائٹرز ہیں.اچھی بات یہ ہے کہ کورونا سے جان چھٹنے کے بعد سینما گھروں کی رونقیں بحال ہونے لگی ہیں.عروہ حسین نے کہا کہ مجھے پوری امید ہے کہ ٹچ بٹن شائقین کو بہت زیادہ پسندآئیگی.

  • برطانیہ کا ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے میں پاکستان کے ساتھ تعاون کے عزم کا اعادہ

    برطانیہ کا ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے میں پاکستان کے ساتھ تعاون کے عزم کا اعادہ

    برطانیہ کا ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے میں پاکستان کے ساتھ تعاون کے عزم کا اعادہ

    برطانیہ نے ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے میں پاکستان کے ساتھ تعاون کے عزم کااعادہ کیاہے۔ یہ یقین دہانی پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنرکرسچن ٹرنرنے وفاقی وزیراقتصادی امورسردارایازصادق سے ملاقات میں کی ہے۔ اس موقع پر وفاقی سیکرٹری اقتصادی امورکاظم نیاز، ایڈیشنل سیکرٹری حمیر کریم اور ایف سی ڈی اورجو موئیر بھی موجودتھے۔

    وزیر اقتصادی امور نے برطانوی ہائی کمشنر کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور کہاکہ برطانیہ پاکستان کے سب سے بڑے دو طرفہ شراکت داروں میں سے ایک ہے۔ برطانوی ہائی کمشنر نے پاکستان میں تباہ کن سیلاب کی وجہ جانی اورمالی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ دوسروں کو خریدوفروخت کا طعنہ دینے والے طارق جمیل، عمران خان بارے چپ کیوں؟
    عمران خان کیخلاف فیصلہ آنے ہر احتجاج کی ہدایت:پرویز خٹک کی آڈیو
    پاکستان نے روس سے تیل خریدنے کے کام پر آغاز کر دیا: وزیر خزانہ
    انہوں نے وفاقی وزیر کو برطانیہ کی حکومت کی طرف سے فراہم کی جانے والی سیلاب سے متعلق امداد کے بارے میں بتایا اور کہا کہ برطانیہ ماحولیاتی بحالی بارے عزم میں پاکستان کے ساتھ مدد کرے گا۔ وفاقی وزیرنے سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی امدادپربرطانیہ کے ہائی کمشنر کا شکریہ اداکیا۔ جبکہ برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر نے کہا کہ خطے میں قیام امن کیلئے پاکستان کی کاوشوں کو سراہتے ہیں، اور پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے فروغ کیلئے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہیں.

    واضح رہے کہ اس سے قبل برطانوی ہائی کمیشنر کے ساتھ ملاقات میں پاکستانی حکام نے کہا تھا کہ؛ پاکستان برطانیہ کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔پاکستان افغانستان سمیت خطے میں قیام امن کیلئے اپنی مخلصانہ کاوشیں بروئے کار لا رہا ہے۔ بین الافغان مذاکرات کا نتیجہ خیز ہونا، افغان امن عمل کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے ناگزیر ہے۔

  • وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کی پیرس میں فرانس پاکستان بزنس کونسل کے صدر سے ملاقات

    وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کی پیرس میں فرانس پاکستان بزنس کونسل کے صدر سے ملاقات

    وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کی پیرس میں فرانس پاکستان بزنس کونسل کے صدر سے ملاقات

    وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے پیرس میں فرانس پاکستان بزنس کونسل کے صدر تھیری فلیملن اور منیجنگ ڈائریکٹر ویوا ٹیک فرانکوس بیتوزیٹ سے ملاقات کی اور پیرس سکول آف انٹرنیشنل افیئرز، سائنسز پو یونیورسٹی میں خطاب کیا، انہوں نے ایسوسی ایشن آف گرینڈز ایکولس اور کیمپس فرانس کے ایک وفد سے بھی ملاقات کی۔

    پیرس میں پاکستان کے سفارت خانے سے جاری بیان کے مطابق وزیر مملکت کی تھیری فلیملن جو ٹوٹل گلوبل سروسز کے سی ای او بھی ہیں سے ملاقات کے دوران پاکستان اور فرانس کے درمیان تجارتی و اقتصادی تعلقات کے ساتھ ساتھ پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ حنا ربانی کھر نے فرانکوس بیتوزیٹ کے ساتھ ملاقات میں دونوں ممالک کے اسٹارٹ اپ سیکٹرز کے درمیان روابط کو فروغ دینے اور اگلے سال کے ویوا ٹیک ایونٹ میں پاکستان کی شرکت پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر مملکت برائے خارجہ امور نے پیرس سکول آف انٹرنیشنل افیئرز، سائنسز پو یونیورسٹی کے طلباءسے “پاکستان اور ابھرتا ہوا ورلڈ آرڈر” کے موضوع پر گفتگو کی جس کے بعد سوال و جواب کا سیشن ہوا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ دوسروں کو خریدوفروخت کا طعنہ دینے والے طارق جمیل، عمران خان بارے چپ کیوں؟
    عمران خان کیخلاف فیصلہ آنے ہر احتجاج کی ہدایت:پرویز خٹک کی آڈیو
    پاکستان نے روس سے تیل خریدنے کے کام پر آغاز کر دیا: وزیر خزانہ

    انہوں نے یونیورسٹی کی فیکلٹی کے ساتھ تعلیمی تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ کیمپس فرانس اور کانفرنس آف گرینڈے ایکولز کے کے نمائندوں ساتھ ملاقات میں وزیر مملکت نے پاکستان اور فرانس کے درمیان اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں ادارہ جاتی روابط اور تبادلوں کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر بات چیت کی۔

  • توشہ خانہ کیس؛ عمران خان کا اعتراف ہی اُن پر نااہلی کی تلوار چلانے کیلئے کافی ہے. ماہرین

    توشہ خانہ کیس؛ عمران خان کا اعتراف ہی اُن پر نااہلی کی تلوار چلانے کیلئے کافی ہے. ماہرین

    عمران خان کا اعتراف ہی اُن پر نااہلی کی تلوار چلانے کیلئے کافی ہے. ماہرین

    قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 3 سے 5 سال تک جب کہ تاحیات بھی نااہل ہوسکتے ہیں۔ توشہ خانہ سے کوڑی کے داموں تحائف خریدنے اور مفت اٹھانے والے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے حوالے سے قانونی ماہرین نے خبردارکیا ہے کہ عمران خان 3 سے 5 سال کی نااہلی ہوسکتی ہے، جب کہ سابق وزیراعظم الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف ہائی کورٹ یا سپریم کورٹ میں اپیل بھی دائر کرسکتے ہیں۔

    ممتاز ماہر قانون خالد اسحاق کا کہنا ہے کہ عمران خان توشہ خانہ کیس میں تاحیات نااہل ہوسکتے ہیں، اور ان پر 62 ون ایف کا اطلاق ہوسکتا ہے۔ سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد کا نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہنا تھا کہ عمران خان 3 سے 5 سال کیلئےنااہل ہوسکتےہیں، جب کہ وہ الیکشن کمیشن کے فیصلے خلاف ہائی کورٹ، سپریم کورٹ میں بھی جاسکتے ہیں۔

    ماہر قانون ایڈووکیٹ خالد اسحاق کا خیال ہے کہ کہ عمران خان کا یہ بیان ’‘ ہاں! میں نے گھڑیاں بیچیں اور بہت سے تحفے تحائف کے سودے بھی کیے’’ یہ اعتراف ہی اُن پر نااہلی کی تلوار چلانے کیلئے کافی ہے، کیوں کہ یہ قومی امانت میں خیانت ہے اور ایسا کرنے پر 62 ون ایف کے اطلاق کا بھی امکان ہے۔

    سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے مزید کہا ہے کہ یہ معاملہ سیشن جج کو بھیجنے کے بجائے زیادہ امکان عمران خان کی نااہلی کا ہی ہے، عمران خان نے ایک نہیں ۔ لگاتار دو سال اپنی وزارت عظمیٰ کے دوران گوشوارے تو ظاہر کیے لیکن مگر اُن میں توشہ خانے کے سودوں کو ظاہر نہیں کیا۔ یعنی قومی امانت میں خیانت ہی نہیں کی بلکہ اُسے چھپایا بھی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ دوسروں کو خریدوفروخت کا طعنہ دینے والے طارق جمیل، عمران خان بارے چپ کیوں؟
    عمران خان کیخلاف فیصلہ آنے ہر احتجاج کی ہدایت:پرویز خٹک کی آڈیو
    پاکستان نے روس سے تیل خریدنے کے کام پر آغاز کر دیا: وزیر خزانہ
    یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان متعدد بار جلسوں اور پارٹی تقاریب میں خطاب کرتے ہوئے یہ بات دہرا چکے ہیں کہ پی ڈی ایم اور موجودہ حکومت انہیں توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن کے ذریعے تاحیات نااہل کروانا چاہتی ہے۔ عمران خان متعدد بار یہ بھی مطالبہ کرچکے ہیں کہ آصف زرداری اور نوازشریف کے خلاف بھی توشہ خانہ کیس ساتھ سنا جائے اور اس کا فیصلہ بھی ساتھ ہی جاری کیا جائے۔ عمران خان پر الزام ہے کہ انہوں نے توشہ خانہ سے قیمتی تحائف سستے داموں حاصل کر کے انہیں الیکشن کمیشن سے چھپایا، جس کی بنیاد پر اسپیکر نے اُن سمیت پانچ اراکین کیخلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کیا تھا۔

  • بلاول بھٹو زرداری سے شادی کی خبریں؛ ماہ نور سومرو نے تردید کردی

    بلاول بھٹو زرداری سے شادی کی خبریں؛ ماہ نور سومرو نے تردید کردی

    بلاول بھٹو زرداری سے شادی کی خبریں؛ ماہ نور سومرو نے تردید کردی

    گزشتہ دنوں سے سوشل میڈیا پر بینظیر بھٹو کے اِکلوتے بیٹے اور وزیر خارجہ و شریک چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ماہ نور سومرو سے شادی سے متعلق پوسٹ وائرل ہوئی ہیں. جبکہ وائرل تصویر میں ماہ نور سومرو نامی ایک لڑکی چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری کی پھپو کے ساتھ بیٹھی ہوئی ہیں۔
    https://twitter.com/mahenoor28/status/1583084725044154371
    اس تصویر اور جعلی خبر کے وائرل ہونے پر اب خود ماہ نور سومرو نے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔
    ’بلاول کی ممکنہ دلہن‘، اس تصویر کی حقیقت کیا ہے؟ ماہ نور سومرو نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹوئٹر پر ایک تردیدی بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے بلاول بھٹو کو ٹیگ بھی کیا ہے۔ ماہ نور سومرو کا اپنے ٹوئٹ میں لکھنا ہے کہ برائے مہربانی میری شادی کے حوالے سے جھوٹی خبریں پھیلانے سے گریز کریں! چیئرمین بلاول بھٹو زرداری میرے پارٹی لیڈر ہیں اور پیپلز پارٹی تمام جیالوں کی فیملی ہے! شکریہ‘۔
    https://twitter.com/mahenoor28/status/1583084725044154371
    دوسری جانب ایک اور ٹوئٹ میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ فریال تالپور اور ماہ نور سومرو کی یہ تصویر حالیہ میلاد سے لی گئی ہے، غیرمستند ذرائع جو کچھ بھی کہہ رہے ہیں اس میں قطعی کوئی صداقت نہیں ہے۔ اس ٹوئٹ کو چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بہن بختاور بھٹو زرداری کی جانب سے بھی لائیک کیا گیا ہے۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛ دوسروں کو خریدوفروخت کا طعنہ دینے والے طارق جمیل، عمران خان بارے چپ کیوں؟
    عمران خان کیخلاف فیصلہ آنے ہر احتجاج کی ہدایت:پرویز خٹک کی آڈیو
    پاکستان نے روس سے تیل خریدنے کے کام پر آغاز کر دیا: وزیر خزانہ
    ماہ نور سومرو پیپلز پارٹی کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ ہیں اور سابق ایم پی اے رقیہ خانم سومرو کی پوتی ہیں۔ ماہ نور نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بلاول بھٹو کے ساتھ پروفائل بھی لگائی ہوئی ہے۔ ماہ نور سومرو کو ٹوئٹر پر 20 ہزار صارفین فالو کر رہے ہیں۔