Baaghi TV

Author: +9251

  • بھارتی اداکارہ سرگن مہتا پاکستانی ڈراموں کی مداح ، میرے پاس تم ہو تین بار دیکھا

    بھارتی اداکارہ سرگن مہتا پاکستانی ڈراموں کی مداح ، میرے پاس تم ہو تین بار دیکھا

    پاکستانی ڈرامے انڈیا میں بہت شوق سے دیکھے جاتے ہیں امیتابھ بچن جیسا اداکار بھی ایک وقت میں پاکستانی ڈراموں کا مداح رہا ہے. حال ہی میں انڈین پنجابی فلموں کی نامور ہیروئین سرگن مہتا نے کہا ہے کہ وہ پاکستانی ڈراموں کی بہت بڑی مداح ہیں . انہوں نے لسٹ بنا کر رکھی ہوتی ہے کہ کون کون سے ڈرامے دیکھنے ہیں. سرگن کے مطابق وہ تین سے چار دن میں ایک ڈرامہ دیکھ کر ختم کر لیتی ہیں. انہوں نے کہا کہ جہاں میرےبہت سارے پسندیدہ ڈرامے ہیں وہیں میرے پاس تم ایک ایسا ڈرامہ ہے جسے میں نے تین بار دیکھا ہے . میرے پاس تم کے علاوہ رقیب سے بھی پسند ہے یہ دونوں ڈرامے بہت ہی خوبصورت طریقے سے لکھے گئے ہیں. سرگن کہتی ہیں کہ پاکستانی ڈرامے بہت ہی اچھے انداز میں بنائے اور

    لکھے جاتے ہیں پاکستانی فنکاروں میں بھی بہت زیادہ ٹیلنٹ ہے. یاد رہے کہ سرگن مہتا کی حال ہی میں پنجابی فلم بابے بھنگڑا پائوندے نے ریلیز ہوئی اس میں پاکستانی اداکار سہیل احمد نے بھی اہم کردار ادا کیا . سہیل احمد کی یہ پہلی انڈین پنجابی فلم ہے ان کا کہنا ہے کہ اس فلم میں کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا ہے جبکہ سرگن کا کہنا ہے کہ مجھے خوشی ہے کہ میری فلم پاکستان میں ریلیز ہوئی.

  • فلم اور ڈرامہ کے شعبوں میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مشترکہ منصوبوں پر کام ہو گا

    فلم اور ڈرامہ کے شعبوں میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مشترکہ منصوبوں پر کام ہو گا

    حال ہی میں فاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی کی ملاقات ہوئی ہے ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ تعلقات پر بات چیت کی گئی . اس ملاقات میں جہاں تجارت سمیت سیلاب زدگان کی بحالی پر بات ہوئی وہیں میڈیا اور فلم کے شعبوں میں جاری تعاون کو مزید تیز کرنے پر غور کیا گیا۔ اس بات چیت میں فلم اور ڈرامہ کے شعبوں میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مشترکہ منصوبوں کو عملی شکل دینے کے لئے دونوں اطراف پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی۔امید کی جا رہی ہے کہ پاکستان اور سعودیہ ڈرامہ اور فلم کے لئے مل کر بہترین پروڈکشن کر سکیں گے. یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ اگر اس منصوبے پر عمل ہو جائے تو پھر

    پاکستانی کونٹینٹ جو کہ ڈرامہ اور فلم پر مشتمل ہو گا سعودیہ میں لگے گا لوگ دیکھیں گے تو کو پروڈکشن کی راہیں بھی کھلیں گی اور دونوں‌ملکوں کی عوام کو بہترین پراجیکٹس دیکھنے کو ملیں گے. یاد رہے کہ اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو مملکت کا وزیراعظم نامزد ہونے پر سعودی سفیر کو مبارکباد دی اور مزید کہا کہ حکومت پاکستان اور عوام کے دل میں خادم الحرمین الشریفین اور سعودی قیادت کے لئے بے پناہ عزت و احترام ہے۔

  • اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 24 دسمبر کو ہوں گے. الیکشن کمیشن

    اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 24 دسمبر کو ہوں گے. الیکشن کمیشن

    اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 24 دسمبر کو ہوں گے، الیکشن کمیشن
    الیکشن کمیشن نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا۔ الیکشن کمیشن نے وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا ہے، جس کے مطابق اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 24 دسمبر کو ہوں گے-


    الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی 11 نومبر تک جمع کرائے جا سکیں گے، اور کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی 18 نومبر کو ہوگی۔ الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات میں کامیاب اور ناکام ہونے والے امیدواروں کے سرکاری نتائج 29 دسمبرکو جاری کرے گا۔

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیے گئے تھے. چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے غور کیا گیا اور سندھ حکومت کے مؤقف کو بھی زیر غور لایا گیا۔ الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کے مؤقف اور موجودہ صورتحال کے پیش نظر کراچی میں بلدیاتی انتخابات کو ملتوی کردیا تھا.

    الیکشن کمیشن نے کہا تھا کہ کمیشن نےکراچی میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی ہر ممکن کوشش کی، بلدیاتی انتخابات کے لیے گزشتہ روز سیکرٹری وزارت داخلہ سے میٹنگ کی گئی، وزارت داخلہ سے انتخابات کے پر امن انعقاد کے لیے فوج اور رینجرز کی فراہمی یقینی بنانے کا کہا تھا، وزارت داخلہ نے مطلع کیا کہ پولیس نفری کی کمی کے پیش نظر فوج اور رینجرز پولنگ اسٹیشنز پر ڈیوٹی نہیں دے سکتے۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق تحریری طور پر بتایا گیا تھا کہ فوج اور رینجرز بطور کوئیک رسپانس فورسز دستیاب ہوں گے، سندھ حکومت نے بتایا تھا کہ کراچی کے اکثر پولنگ اسٹیشنز یا تو حساس یا انتہائی حساس ہیں لہٰذا الیکشن کمیشن کے پاس اس کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا کہ فی الحال انتخابات ملتوی کردیے جائیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ جنرل قمر جاوید باجوہ بطور آرمی چیف اور سیکیورٹی چیلنجز ، بقلم: شکیل احمد رامے
    امریکہ پاکستان کے ساتھ مضبوط شراکت داری چاہتا ہے،امریکی محکمہ خارجہ

    اداروں سے متعلق بیان پر وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ کی وضاحت
    یورپی یونین نے 6 ماہ سے زائد عمر کے بچوں کو کورونا وائرس کی ویکسین دینےکی منظوری دے دی۔
    منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار نوجوان کی لانڈھی جیل میں پراسرار ہلاکت
    اسمارٹ فون خریدنے کیلئے 16 سالہ لڑکی اپنا خون بیچنے اسپتال پہنچ گئی

  • جھانوی کپور نے دیا اپنی بہن خوشی کو حیران کن مشورہ

    جھانوی کپور نے دیا اپنی بہن خوشی کو حیران کن مشورہ

    سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور نے بہت جلدی بالی وڈ میں اپنا ایک مقام بنا لیا ہے انہوں نے ابھی تک جتنے بھی کردار کئے ہیں وہ سب کے سب چیلنجنگ ہیں.جھانوی کپور نے 2018 میں ریلیز ہونے والی فلم دھڑک کے ساتھ اپنے کیرئیر کا آغاز کیا یہ فلم مشہور مراٹھی فلم سیرت کا آفیشل ریمیک تھی۔ اداکارہ نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے جس میں انہوں نے اپنی بہن خوشی کپور کو دئیے ہیں کچھ دلچپسپ مشورے، خوشی بالی وڈ میں ڈیبیو کرنے کی تیاری کررہی ہیں. انٹرویو میں جھانوی سے جب کہا گیا کہ آپ خوشی کپور کو کیا مشورہ دینا چاہیں گی تو انہوں

    نے کہا کہ کسی اداکار کو ڈیٹ مت کرو، جھانوی نے کہا کہ میں‌ہوں یا مجھ جیسی اور لڑکیاں یہ مشورہ ہم سب کے لئے ہے، انہوں نے ان ڈائریکٹ یہ بھی اعتراف کیا کہ وہ ماضی میں ایک اداکار کو ڈیٹ کرتی رہی ہیں. جھانوی کپور نے یہ بھی کہا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ میری بہن بالی وڈ میں ڈیبیو کرنے جا رہی ہے. یاد رہے کہ خوشی کپور ذویا اختر کی فلم دی ”آرچیز کامکس” سے کیرئیر کا آغاز کرنے جا رہی ہیں اس فلم میںان کے ساتھ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان بھی ہیں .اس فلم میں زیادہ تر کاسٹ نوجوانوں‌پر مشتمل ہے.

  • گزشتہ 16 ماہ کے دوران سب سے کم تجارتی خسارہ ریکارڈ

    گزشتہ 16 ماہ کے دوران سب سے کم تجارتی خسارہ ریکارڈ

    گزشتہ 16 ماہ کے دوران سب سے کم تجارتی خسارہ ریکارڈ

    رواٍں مالی سال ستمبر کے مہینے میں گزشتہ 16 ماہ کے دوران سب سے کم تجارتی خسارہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک نے نے گزشتہ ماہ ستمبر کے دوران کرنٹ اکاونٹ خسارے کے اعدادوشمار جاری کئے ہیں جس کے مطابق کرنٹ اکاؤنٹ (جاری حسابات) کا خسارہ مسلسل تیسرے ماہ ستمبر میں بھی برقرار رہا۔ گزشتہ ماہ کرنٹ اکاونٹ کا خسارہ 31کروڑ ڈالر کی سطح پر آگیا جو اس سے پچھلے ماہ اگست میں 67 کروڑ 60 لاکھ ڈالرتھا۔

    اعداد وشمار کے مطابق اگست کے مقابلے میں ستمبر کا کرنٹ اکاونٹ خسارہ 53 فیصد کم ہوا ہے جب کہ سالانہ لحاظ سے دیکھا جائے تو پچھلے سال ستمبر کے مقابلے میں رواں سال ستمبر کے خسارے میں 37 فیصد کمی آئی ہے۔ ٹاپ لائن سیکورٹیز کے مطابق 16ماہ بعد ستمبر کا کرنٹ خسارہ سب سے کم ریکارڈ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ملک میں حالیہ تباہ کن بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں سالانہ کرنٹ اکاونٹ خسارے کو 5.8 ارب ڈالر نقصان پہنچنے کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا تھا۔

    اسٹیٹ بینک کی حالیہ مانیٹری پالیسی میں بھی فصلیں متاثر ہونے کے باعث کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا لیکن اس کے برعکس ستمبر میں کرنٹ خسارہ کم ہونے کو غیر متوقع قرار دیا جارہا ہے۔ حکومت کی جانب سے درآمدات کی حوصلہ شکنی کے حوالے سے متعدد اقدامات کئے گئے ہیں جس کے نتیجے میں کرنٹ اکاونٹ خسارے میں کمی کا سلسلہ رواں مالی سال کے آغاز جولائی سے شروع ہوا تھا۔

    اسٹیٹ بینک کے اعداد وشمار کے مطابق مجموعی طور پر جولائی تا ستمبر پر مشتمل پہلی سہ ماہی کا کرنٹ اکاونٹ خسارہ 2 ارب 20 کروڑ ڈالر ہوگیا ہے جو پچھلے مالی سال کے پہلے سہ ماہی کے 3 ارب 52 کروڑ ڈالر کے مقابلے میں 37 فیصد کم ہے۔ ستمبر میں کرنٹ اکاونٹ خسارے میں کمی کی بڑی وجہ اشیاء کے تجارتی خسارے کا کم ہونا ہے گزشتہ ماہ تجارتی خسارہ 2.3 ارب ڈالر رہا جو اس سے پچھلے ماہ کے مقابلے میں 24 فیصد کم ہے، تجارتی خسارے میں کمی درآمدات میں 18فی صد گرنے کی وجہ سے ہوئی ہے۔

    اعداد و شمار کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی درآمد میں گزشتہ ماہ 33 فیصد، مشینری میں 22 فی صد کمی ریکارڈ کی گئی ہے اس کے علاوہ خدمات کا خسارہ بھی پچھلے ماہ 24 فیصد کم ہوگیا ہے۔ معاشی ماہرین کے مطابق گزشتہ ماہ ترسیلات زر اور برآمدات میں بھی کمی دیکھنے میں آئی، حکومت کو درآمدات کم رکھنے کے ساتھ ساتھ ترسیلات زر اور ایکسپورٹس بڑھانے پر بھی توجہ دینی ہوگی۔
    کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہونے کو ملکی معیشت کے لیکن نیک شگون قرار دیا جارہا ہے جس کے نتیجے میں پاکستانی روپے پر ڈالر کے دباوٗ سے نکلنے میں بھی مدد ملے گی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ جنرل قمر جاوید باجوہ بطور آرمی چیف اور سیکیورٹی چیلنجز ، بقلم: شکیل احمد رامے
    امریکہ پاکستان کے ساتھ مضبوط شراکت داری چاہتا ہے،امریکی محکمہ خارجہ

    اداروں سے متعلق بیان پر وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ کی وضاحت
    یورپی یونین نے 6 ماہ سے زائد عمر کے بچوں کو کورونا وائرس کی ویکسین دینےکی منظوری دے دی۔
    منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار نوجوان کی لانڈھی جیل میں پراسرار ہلاکت
    اسمارٹ فون خریدنے کیلئے 16 سالہ لڑکی اپنا خون بیچنے اسپتال پہنچ گئی

  • فرحان اختر نے شاہ رخ خان کی فلم ڈان کے 16 سال مکمل ہونے کا منایاجشن

    فرحان اختر نے شاہ رخ خان کی فلم ڈان کے 16 سال مکمل ہونے کا منایاجشن

    شاہ رخ خان کی ایکشن تھرلر فلم ڈان نے آج ریلیز کے 16 سال مکمل کر لیے ہیں. فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ پریانکا چوپڑہ ، کرینہ کپور ، ایشا کوپیکر ،بومن ایرانی، پون ملہوترا، راجیش کھٹر اور اوم پوری نے مرکزی کردار ادا کئے. فلم کی ڈائریکشن فرحان اختر نے کی تھی.ڈان امیتابھ بچن کے 1978 کے کلاسک کا آفیشل ریمیک تھا۔ شاہ رخ خان کی ڈان کو ناقدین اور شائقین دونوں کی جانب سے اچھا ریسپانس ملا تھا.ڈان کی ریلیز کو سولہ سال مکمل ہونے پر فلم کے ڈائریکٹر فرحان اختر نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں شاہ رخ خان کا ایک مشہور ڈائیلاگ ہے جس میں لکھا ہے، "ڈان کے دشمن کی سب سے بڑی غلطی یہ ہے کہ وہ ڈان کا دشمن ہے۔” ڈان کا تھیم ٹریک بیک گراؤنڈ میں چل رہا

    ہے۔ "سالگرہ مبارک ہو ڈان۔

    یاد رہے کہ اس فلم کے بعد 2011 میں ڈان 2 کے نام سے ایک سیکوئل بھی ریلیز ہوااس میں شاہ رخ خان، پریانکا چوپڑا، بومن نے مرکزی کردار ادا کئے . شائقین کی جانب سے ڈان تھری بنانے کا بھی مطالبہ تھا لیکن ایسا تاحال ممکن نہیں ہوا . لیکن اطلاعات یہ ہیں کہ فرحان اختر نے ڈان تھری بنانے کی تیاری شروع کی ہے اور انہوں نے فلم لکھنے کےلئے اپنے والد جاوید اختر سے بھی رابطہ کیا ہے . جاوید اختر نے امیتابھ بچن کی ڈان بھی لکھی تھی جو کہ مشہور زمانہ ہٹ ہے.

  • چیئرمین سینٹ سے  ہنگری اور تیونس کے سفرا کی ملاقاتیں، اہم امور زیربحث

    چیئرمین سینٹ سے ہنگری اور تیونس کے سفرا کی ملاقاتیں، اہم امور زیربحث

    چیئرمین سینٹ سے ہنگری اور تیونس کے سفرا کی ملاقاتیں، اہم امور زیربحث

    چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے پاکستان میں تعینات ہنگری اور تیونس کے سفرا نے آج جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس میں علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور، معاشی، ثقافتی، تعلیمی اور تجارتی روابط کو مزید فعال بنانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

    سینٹ سیکرٹریٹ کے مطابق ہنگر ی کے سفیر بیلا فزیکاس سے ملاقات کے دوران چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے،ہنگری کے ساتھ آبی وسائل کے انتظام، زراعت، خوراک، تعلیم اور آئی ٹی کے شعبے میں تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں،ہنگری میں تعلیم اور تربیت یافتہ پاکستانی انسانی وسائل کو واپس پاکستان کی طرف راغب کرنے کیلئے ایک جامع طریقہ کار تشکیل دیا جانا چاہئے۔

    چیئرمین سینیٹ نے ہنگری کی حکومت کی جانب سے پاکستان کے جی ایس پی پلس اسٹیٹس کیلئے حمایت اور پاکستانی طلبا کیلئے اسکالرشپس کی تعداد بڑھانے کے اقدامات کو سراہا اور سفیر کا شکریہ ادا کیا۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اعلی سطح وفود کے تبادلوں کی اہمیت پر زور د یتے ہوئے چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ہنگری اور پاکستان کے نجی شعبوں کے درمیان روابط کو مزید مستحکم کرنے کیلئے بھر پور اقدامات اٹھائے جائیں۔

    ہنگری کے سفیر نے پاکستان میں حالیہ بارشوں اورسیلاب سے ہونی والی تباہ کاریوں پر چیئرمین سینیٹ سے اظہار افسوس کرتے ہوئے اس مشکل وقت میں پاکستان کی ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی جس پر چیئرمین سینیٹ نے ان کا شکریہ ادا کیا۔چیئرمین سینیٹ نے دنیا بھر میں موسمی تغیرات اور اس کے نتیجے میں ہونے والی تباہ کاریوں پر قابو پانے کیلئے عالمی سطح پر ہنگامی اقدامات کی اہمیت کو اُجاگر کیا۔ہنگری کے سفیر نے دونوں ممالک کے مابین بہتر تعلقات کیلئے روابط بڑھانے پر اتفاق کرتے ہوئے علاقائی امن واستحکام کیلئے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔

    بعد ازاں چیئرمین سینیٹ سے پاکستان میں تیونس کے سفیر برہین الکامل نے ملاقات کی۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ برادر اسلامی ملک تیونس کے ساتھ برادرانہ اور تاریخی تعلقات ہمارے لئے باعث فخر ہیں اورمشترکہ مفادات کی بنیاد پر تعلقات کو بڑھانے کیلئے پرامید ہیں۔دونوں ممالک کے تعلقات مشترکہ عقائد، تاریخ اور ثقافت پر مبنی ہیں۔محمد صادق سنجرانی نے اسلاموفوبیا کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں اسلاموفوبیا سے نمٹنے کیلئے تمام اسلامی برادر ممالک میں اتفاق وقت کی ضرورت ہے۔مسلم ممالک کو اسلاموفوبیا جیسے مسائل سے نمٹنے کیلئے اپنے اختلافات کو بھلا کر اس مسئلے پر یکجا ہونے کی اشد ضرورت ہے۔

    چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان اور تیونس کے مختلف بین الاقوامی مسائل پر مشترکہ خیالات ہیں جس کی عکاسی عالمی فورمز پر ان کے مشترکہ موقف سے ہوتی ہے۔دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تجارتی حجم مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ پاکستان نے گوادر اور سی پیک روٹس پر اپنی سمندری بندرگاہ کے ذریعے تیونس کو وسطی ایشیائی ریاستوں اور چین کے ساتھ تجارتی روابط بڑھانے کا ایک منفرد موقع فراہم کیا ہے جس سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔

    چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ تیونس افریقہ کا اہم ملک اور پاکستان کا قریبی دوست ہے۔دونوں ممالک کے درمیان تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کیلئے جامع حکمت عملی اور تجارتی وفود کے تبادلوں پر مزید توجہ دینے کی ضرورت ہے۔تیونس کے سفیر نے چیئرمین سینیٹ کو دونوں ممالک کے مابین تمام شعبوں میں باہمی روابط کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کیلئے یقین دہانی کرائی۔تیونس کے سفیر نے پاکستان میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے ہونی والی تباہ کاریوں پر چیئرمین سینیٹ سے افسوس کا اظہار کیا۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛ جنرل قمر جاوید باجوہ بطور آرمی چیف اور سیکیورٹی چیلنجز ، بقلم: شکیل احمد رامے
    امریکہ پاکستان کے ساتھ مضبوط شراکت داری چاہتا ہے،امریکی محکمہ خارجہ

    اداروں سے متعلق بیان پر وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ کی وضاحت
    یورپی یونین نے 6 ماہ سے زائد عمر کے بچوں کو کورونا وائرس کی ویکسین دینےکی منظوری دے دی۔
    منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار نوجوان کی لانڈھی جیل میں پراسرار ہلاکت
    اسمارٹ فون خریدنے کیلئے 16 سالہ لڑکی اپنا خون بیچنے اسپتال پہنچ گئی

  • اقتصادی ترقی کیلئے افراط زر سے متاثرہ تعمیراتی صنعت کو مستحکم کرنے کی ضرورت ہے. مہر کاشف یونس

    اقتصادی ترقی کیلئے افراط زر سے متاثرہ تعمیراتی صنعت کو مستحکم کرنے کی ضرورت ہے. مہر کاشف یونس

    تیز رفتار اقتصادی ترقی کیلئے بڑھتے ہوئے افراط زر سے متاثرہ تعمیراتی صنعت کو مستحکم کرنے کی ضرورت ہے. مہر کاشف یونس

    تیز رفتار اقتصادی ترقی کیلئے بڑھتے ہوئے افراط زر سے متاثرہ تعمیراتی صنعت کو مستحکم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ پائیدار اقتصادی ترقی اور اور اس سے وابستہ صنعتوں کو استحکام مل سکے۔ جمعرات کو یہاں وفاقی ٹیکس محتسب کے کوآرڈینیٹر مہر کاشف یونس نے آفاق شوکت موکل قصوری کی قیادت میں بلڈرز اینڈ ڈویلپرز کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مالی سال 2021میں تعمیراتی شعبے کا حصہ 1231ارب روپے تھا اور اگلے سال یہ بڑھ کر 1409ارب روپے ہو گیا ہے، اگر ہم موجودہ مالی سال کے ابتدائی مہینوں پر نظر ڈالیں تو سالانہ نمونہ 7 فیصد ہے۔

    انہوں نے کہا کہ تعمیراتی شعبہ کے ساتھ کل لیبر فورس کا تقریبا 7.61 فیصد وابستہ ہے اور دنیا کا 5 واں بڑا آبادی والا ملک ہونے کی وجہ سے یہاں لیبر فورس کی کل تعداد تقریبا 69 ملین ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2.4فیصد کی شرح سے بڑھتی ہوئی آبادی اور سی پیک کے تحت نئے میگا پراجیکٹس کے تناظر میں گھروں اور اس سے منسلک انفراسٹرکچر کی مانگ مزید بڑھ رہی ہے اس کے لیے تعمیراتی صنعت کی اپیل ہے اور حکومت کی خصوصی توجہ کی متقاضی ہے تاکہ منصوبوں کی بروقت تکمیل ممکن ہو سکے۔

    مہر کاشف یونس نے کہا کہ تعمیراتی صنعت مجموعی اندرونی منافع میں حصہ ڈالنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے جو کہ گزشتہ سال کے 14.3فیصد سے بڑھ کر رواں مالی سال میں 14.08 فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعمیرات میں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن تیزی سے بڑھ رہی ہے اور یہ اس صنعت میں پائیداری لانے اور دیگر چیلنجز کو حل کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ مہر کاشف یونس نے کہا کہ حکومت کو میگا پراجیکٹس کی جلد تکمیل کے لیے جدید تعمیراتی مشینری کی درآمد پر رعایتوں کے علاوہ اس صنعت کو فروغ دینے کے لیے مقامی ٹیکسوں میں خصوصی چھوٹ اور ریلیف دینا چاہیے۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛ جنرل قمر جاوید باجوہ بطور آرمی چیف اور سیکیورٹی چیلنجز ، بقلم: شکیل احمد رامے
    امریکہ پاکستان کے ساتھ مضبوط شراکت داری چاہتا ہے،امریکی محکمہ خارجہ

    اداروں سے متعلق بیان پر وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ کی وضاحت
    یورپی یونین نے 6 ماہ سے زائد عمر کے بچوں کو کورونا وائرس کی ویکسین دینےکی منظوری دے دی۔
    منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار نوجوان کی لانڈھی جیل میں پراسرار ہلاکت
    اسمارٹ فون خریدنے کیلئے 16 سالہ لڑکی اپنا خون بیچنے اسپتال پہنچ گئی

  • مریم اورنگزیب او آئی سی وزرا اطلاعات کانفرنس میں شرکت کے لئے ترکی پہنچ گئیں

    مریم اورنگزیب او آئی سی وزرا اطلاعات کانفرنس میں شرکت کے لئے ترکی پہنچ گئیں

    وفاقی وزیر مریم اورنگزیب او آئی سی وزرا اطلاعات کانفرنس میں شرکت کے لئے ترکی پہنچ گئیں

    وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب او آئی سی وزرا اطلاعات کانفرنس میں شرکت کے لئے جمعرات کو ترکی پہنچ گئیں۔ او آئی سی کی وزرا اطلاعات کانفرنس کا 12 واں اجلاس 21 اور 22 اکتوبر کو ترکیہ کے شہر استنبول میں ہوگا۔ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کر رہی ہیں۔ دو روزہ کانفرنس کا موضوع ”سچ کے دور کے بعد غلط معلومات اور اسلاموفوبیا سے نمٹنا“ ہے۔

    کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسن ابراہیم طحہ خطاب کریں گے جبکہ کانفرنس میں اطلاعات کے مختلف شعبوں میں او آئی سی کے کردار پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ او آئی سی کی وزرا اطلاعات کانفرنس میں خاص طور پر فلسطین اور القدس شریف کے مسائل کے حوالے سے میڈیا کو متحرک کرنے سمیت افریقی او آئی سی رکن ممالک کے مسائل کو اجاگر کیا جائے گا۔

    کانفرنس میں اسلامو فوبیا سے نمٹنے میں او آئی سی کے کردار، اسلام کی درست تصویر پیش کرنے اور میڈیا کے حلقوں میں انتہا پسندی و دہشت گردی سے بچنے کے حوالے سے امور پر غور کیا جائے گا۔ کانفرنس میں مسلم دنیا میں میڈیا کی مہارت اور تربیت کے فروغ کے حوالے سے امور پر بھی بات چیت ہوگی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ جنرل قمر جاوید باجوہ بطور آرمی چیف اور سیکیورٹی چیلنجز ، بقلم: شکیل احمد رامے
    امریکہ پاکستان کے ساتھ مضبوط شراکت داری چاہتا ہے،امریکی محکمہ خارجہ

    اداروں سے متعلق بیان پر وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ کی وضاحت
    یورپی یونین نے 6 ماہ سے زائد عمر کے بچوں کو کورونا وائرس کی ویکسین دینےکی منظوری دے دی۔
    منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار نوجوان کی لانڈھی جیل میں پراسرار ہلاکت
    اسمارٹ فون خریدنے کیلئے 16 سالہ لڑکی اپنا خون بیچنے اسپتال پہنچ گئی

  • ساجد خان پھنس گئے مزید مشکل میں

    ساجد خان پھنس گئے مزید مشکل میں

    اداکارہ شرلین چوپڑا جو پہلے ساجد خان کے خلاف شکایت درج کرانے کے لیے اپنے وکلاء سے رابطے میں تھیں آخر کار انہوں نے ممبئی کے جوہو پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروادی ہے. اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں ساجد خان کے خلاف شکایت درج کرانے پولیس اسٹیشن آئی ہوں، ساجد خان می ٹو کے ملزم ہیں وہ ایک عادی جنسی شکاری اور چھیڑ چھاڑ کرنے والا انسان ہے۔ میں اس کے خلاف آئی پی سی سیکشن 354، 354 اے کے تحت شکایت درج کرانے آئی ہوں۔ پولیس نے مجھے یقین دہانی کرائی ہے کہ مجھے اپنا بیان ریکارڈ کرانے کے لیے بہت جلد بلایا جائے گا۔ اس کے بعدمی ٹو کے ملزم ساجد خان کو بھی پوچھ گچھ کے لیے بلایا جائے گا۔شرلین نے مزید کہا کہ بگ باس ہمارے جذبات کو نہیں سمجھ رہے اور ساجد خان کو شو سے باہر نہیں نکال رہے اس لئے میں نے وزیر انوراگ ٹھاکر کو ایک خط لکھا ہے جس

    میں ان سے درخواست کی ہے کہ وہ بگ باس 16 کی نشریات اس وقت تک بند کردیں جب تک کہ ہمارے ملزم ساجد خان کو گھر سے نکال نہ دیا جائے. انہوں نے کہا کہ مجھے بہت زیادہ برے وقت کا سامنا کرنا پڑا ساجد خان کی وجہ سے. انہوں نے کہا کہ میں کئی عورتوں کی آواز بن رہی ہوں، ساجد خان کو فوی جیل بھیجا جائے یہ مطالبہ نہیں کررہی لیکن وہ ایک ملزم ہیں وہ مہمان کے طور پر کیسے کسی شو میں رہ سکتے ہیں. یاد رہے کہ
    بھارتی میڈیا کے مطابق شرلین چوپڑا نے ممبئی کے جوہو پولیس اسٹیشن میں ساجد خان کے خلاف جنسی ہراسانی کی شکایت درج کرائی ہے تاہم پولیس نے ساجد خان کے خلاف باضابطہ طور پر مقدمہ درج نہیں کیا۔