Baaghi TV

Author: +9251

  • بیج کی تقسیم کے وفاقی پروگرام میں پنجاب اور کے پی شامل ہوں. وزیر اعظم کی اپیل

    بیج کی تقسیم کے وفاقی پروگرام میں پنجاب اور کے پی شامل ہوں. وزیر اعظم کی اپیل

    بیج کی تقسیم کے وفاقی پروگرام میں پنجاب اور کے پی شامل ہوں. وزیر اعظم کی اپیل

    وزیراعظم محمد شہبازشریف نے خیبر پختونخوا اور پنجاب کی حکومتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اعلیٰ معیار کے بیج کی تقسیم کے وفاقی حکومت کے پروگرام میں شامل ہوں اور اسے سیاسی مسئلہ نہ بنائیں، پاکستان ہم سب کا سانجھا ہے،ذاتی و سیاسی پسند اور ناپسند اور مفادات سے بالا ترہو کر سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے کام کیاجائے، وفاقی حکومت نجی شعبے کو ہرگز گندم درآمد کرنے کی اجازت نہیں دےگی، اس مشکل صورتحال میں کسی کو ناجائز منافع خوری کرنے اور عوام پر بوجھ ڈالنے نہیں دیں گے۔

    آج جمعرات کو یہاں اپنی زیر صدارت نیشنل فلڈ ریسپانس اینڈ کوآرڈینیشن سینٹرمیں منعقدہ جائزہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر وفاقی وزرا احسن اقبال، طارق بشیر چیمہ، ایاز صادق ، شیری رحمن، خرم دستگیر کےعلاوہ این ڈی ایم اے، این ایف آر سی سی اور اعلیٰ صوبائی حکام بھی موجود تھے۔

    وزیراعظم نے کہاکہ سیلاب متاثرین کی مدد ،بحالی اور آبادکاری کے کام میں ہمیں سیاست سےمکمل پرہیز کرناچاہیے، وفاقی حکومت نے متاثرین کی بحالی اور ریلیف کےلئے بھرپور طریقےسے کام کیا ہے۔ اب تک 66 ارب روپے متاثرین میں تقسیم ہو چکے ہیں۔ ایک لاکھ 10 ہزار خاندانوں کو یہ رقم جلد منتقل ہوجائے گی۔ وفاقی حکومت نے چاروں صوبوں اور گلگت بلستان اور آزاد کشمیر میں تمام متاثرین کے لئے اقدامات کئے ہیں اور جاں بحق ہونے والوں کے خاندانوں کو 10 لاکھ روپے فی کس کا پیکج دیا ہے۔ سیلاب سے 1700 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ این ڈی ایم اے نے شفاف طریقے سے یہ رقوم تقسیم کی ہیں۔

    وفاقی حکومت کی طرف سے اب تک اس کے حصے کے مطابق 88 کروڑ روپے تقسیم کئے گئے ہیں۔ زخمیوں کے لئے جو پیکج دیا گیاتھا اس کی تقسیم بھی جاری ہے۔ چاروں صوبوں اور متاثرہ علاقوں میں این ڈی ایم اے کے ذریعے خوراک ، ادویات، خیمے ، مچھر دانیاں اور پانی ضرورت کےمطابق فراہم کئے گئے ہیں اور ہر صوبے کی ضرورت کو مد نظر رکھا گیا ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ دوست اور برادر ممالک کی طرف سے جو امداد آئی و ہ این ڈی ایم اے نے پی ڈی ایم ایز کے ساتھ مل کر تمام صوبوں میں شفاف طریقے سے امدادی سامان تقسیم کی ہے۔

    چین کی طرف سے سردیوں کے لئے ونٹر ٹینٹس بھجوائے جا رہے ہیں وہ بھی تمام متاثرہ علاقوں میں ضرورت کے مطابق تقسیم کئے جائیں گے۔ وزیراعظم نے کہاکہ وفاقی حکومت کی طرف سے گندم کی بوائی کے لئے وفاقی وزرا طارق بشیر چیمہ اور احسن اقبال نے صوبوں کے ساتھ مل کر ففٹی ففٹی کی بنیادوں پر بیج کی فراہمی کامنصوبہ بنایا ہے جسے این ڈی ایم اے کے ذریعے پایہ تکمیل تک پہنچایا جائےگا۔ آئندہ فصل کے لئے اعلیٰ معیار کا بیج حاصل کیاجائےگا۔ سندھ اور بلوچستان اس حوالے سے کام کررہے ہیں لیکن خیبر پختونخوااور پنجاب کی صوبائی حکومتوں نے ہماری درخواست کے باوجود اس منصوبے میں شامل ہونے سے انکارکردیا اور جواب دے دیاکہ ہمیں بیج نہیں چاہیے۔

    وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان ہم سب کا سانجھا ہے اور یہ ہم سب کا مشترکہ ملک ہے ۔چاروں صوبے پاکستان کا حصہ ہیں اور وفاق اکائیوں سے مل کر ہی بنتا ہے۔ اس معاملے میں کوئی سیاست نہیں ہے ۔ ذاتی اور سیاسی پسند اور ناپسند سے بالا تر ہو کر تمام صوبوں کواس پروگرام میں شامل ہونا چاہیے اور اگر کوئی صوبہ نہیں شامل ہونا چاہتا تو اسے سیاسی رنگ نہ دیاجائے۔ بی آئی ایس پی کے تحت 70 ارب روپے تقسیم ہونا ہے ، خیموں ، مچھر دانیوں اور پانی سمیت اربوں روپے کا سامان شفاف طریقے سے تمام متاثرہ علاقوں میں بھیجا گیا ہے۔ سیلاب سے ایسی تباہی ہوئی ہے جو پہلے کبھی دیکھنے میں نہیں آئی۔ گزشتہ روز میں نے صحبت پور کا دورہ کیا وہاں ابھی تک پانی کھڑا ہے، پہلے سیلابی ریلوں سے تباہی ہوئی اور اب کھڑے پانی سے پیداہونے والی بیماریاں پھیل رہی ہیں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ ففٹی ففٹی فارمولے پر سندھ اور بلوچستان کی حکومتیں راضی ہیں لیکن اگر پنجاب اور خیبرپختونخوا کو بیج نہیں چاہیے تو یہ ان کا اپنا فیصلہ ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ گندم کی درآمد کے حوالے سے تخمینہ لگایا گیا ہے ، پلاننگ ،خزانہ ، غذائی تحفظ اور کامرس کی وزارتوں نے مل کر اس حوالے سے کام کیاہے۔ گزشتہ سال کی گندم کی جو قلت تھی اسے بھی پورا کیاجائےگا۔ حکومت کئی لاکھ ٹن گندم درآمد کرچکی ہے ۔ سیلاب کے باعث ہم گندم کی پیداوار کا ہدف پورا نہیں کرسکیں گے۔

    وزیراعظم نے واضح کیا کہ وہ نجی شعبہ کو گندم درآمد کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔ ایسا نہیں ہو سکتا کہ پرائیویٹ سیکٹر اپنی مرضی کی قیمت پر گندم منگوائے۔ میں کسی پر الزام نہیں لگا رہا اور نہ ہی شک کر رہا ہوں۔ تمام صوبائی حکومتیں میرے لئے قابل احترام ہیں لیکن ہمیں تباہی کا سامنا ہے اور غیر ملکی زرمبادلہ کامشکل معاملہ درپیش ہے۔ وفاقی حکومت نے بہت بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اربوں روپے بچائے ہیں اور کم سے کم بولی دینے والوں سے بھی بات چیت کر کے قیمت مزید کم کرائی ہے۔

    اس ایمرجنسی کی صورتحال میں ہم ایک ڈالر بھی زیادہ خرچ کرنے کے متحمل نہیں ہوسکتے ، اس لئے پہلے جو 440 کی بڈ آئی اسے میں نے قبول نہیں کیا جبکہ مجھے مشورہ دیاگیا کہ اسے قبول کر لیاجائے کہیں ایسا نہ ہو کہ اس سے بھی زیادہ قیمت پرگندم لینا پڑے لیکن ہم نے رسک لیا اور 30 ڈالر فی ٹن بچائے۔ یہ اللہ کا کرم تھا ۔ وزیراعظم نے کہاکہ نجی شعبے کو عام حالات میں گندم درآمد کرنے کی اجازت دی جا سکتی ہےلیکن اس صورتحال میں ہم کسی کو ناجائز منافع خوری اور عوام پر بوجھ ڈالنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔

    وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت این ایف سی سی جائزہ اجلاس میں سیلابی صورتحال سے متعلق معاملات کا جائزہ لیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین میں 68 ارب روپے تقسیم ہو چکے ہیں۔ جبکہ چین موسم سرما کے لیے معیاری خیمے بھیج رہا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین میں 68 ارب روپے تقسیم ہو چکے ہیں جبکہ سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے تمام متاثرہ خاندانوں کو رقم پہنچے گی۔ بارشوں اور سیلاب سے ایک ہزار 700 افراد جاں بحق ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے وفاقی حکومت کے 88 کروڑ روپے اچھے طریقے سے سیلاب متاثرین میں تقسیم کیے جو قابل تحسین ہے۔ این ڈی ایم اے نے پانی، خوارک اور مچھر دانیاں متاثرین میں تقسیم کیں۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ امداد چاروں صوبوں کے متاثرین میں تقسیم کی گئی۔ چین موسم سرما کے لیے معیاری خیمے بھیج رہا ہے اور امید ہے وہ بھی جلد تقسیم کر دیں گے۔ تمام ممالک سے جو کچھ آیا وہ این ڈی ایم اے کے ذریعے چاروں صوبوں میں تقسیم کیا گیا۔
    انہوں نے کہا کہ 70 ارب روپے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے تقسیم ہو رہے ہیں۔ صوبوں کے ساتھ مل کر منصوبہ تیار کیا اور ففٹی ففٹی کی بنیاد پر بیچ پر کام کیا جائے گا۔ سندھ نے کام کیا بلوچستان نے بھی خود منصوبہ ترتیب دیا لیکن گزارش کے باوجود پنجاب اور خیبر پختونخوا نے بیچ لینے سے انکار کیا۔

    شہباز شریف نے کہا کہ ہم سب کا سانجھا ملک ہے اور وفاق ان اکائیوں سے بنتا ہے۔ سیلاب پر کوئی سیاست نہیں اور متاثرین کے لیے ہم سب کام کر رہے ہیں۔ فورم کے ذریعے سب کچھ کیا جا رہا ہے اسے قبول کریں اور یہ مت کہیں کہ وفاق کچھ نہیں کر رہا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے علاقے صحبت پور میں ابھی بھی پانی کھڑا ہے ایسی تباہی پہلے نہیں دیکھی۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛ جنرل قمر جاوید باجوہ بطور آرمی چیف اور سیکیورٹی چیلنجز ، بقلم: شکیل احمد رامے
    امریکہ پاکستان کے ساتھ مضبوط شراکت داری چاہتا ہے،امریکی محکمہ خارجہ

    اداروں سے متعلق بیان پر وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ کی وضاحت
    یورپی یونین نے 6 ماہ سے زائد عمر کے بچوں کو کورونا وائرس کی ویکسین دینےکی منظوری دے دی۔
    منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار نوجوان کی لانڈھی جیل میں پراسرار ہلاکت
    اسمارٹ فون خریدنے کیلئے 16 سالہ لڑکی اپنا خون بیچنے اسپتال پہنچ گئی

  • ڈالر مزید مہنگا  221 روپے 30 پیسے پر جاپہنچا

    ڈالر مزید مہنگا 221 روپے 30 پیسے پر جاپہنچا

    ڈالر مزید مہنگا 221 روپے 30 پیسے کا ہوگیا

    انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر کم ہوئی ہے۔ جمعرات (20 اکتوبر) کے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید 42 پیسے مہنگا ہوکر 221 روپے 30 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا۔

    دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 3 رعوپے کی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ جس کے بعد ڈالر 225 روپے می فروخت کیا جارہا ہے۔ اوپن مارکلیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی کے بعد اب اوپن اور انٹر بینک میں ڈالر کی قدر کا فرق 7 سےکم ہوکر 4 روپے رہ گیا ہے۔

    اس سے قبل ڈالر اتنا مہنگا ہوا تھا کہ اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں آج ڈالر 6 پیسے مہنگا ہوکر 239 روپے 71 پیسے پر بند ہوا تھا جبکہ انٹر بینک کے15 کاروباری سیشن میں امریکی ڈالر 20 روپے 73 پیسے مہنگا ہوچکا ہے۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے سستا ہو کر 244.90 روپےکا ہوگیا تھا. تاہم بعد میں جب اسحاق ڈار وزیر خزانہ بننے والے تھے تو ڈالر آہستہ آہستہ سستا ہونا شروع ہوگیا تھا لیکن اب دوبارہ ڈالر مہنگا ہونے کی طرف گامزن ہے.

    تاہم اس حوالے سے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ ڈالرکی اصل قدر200 روپےسے کم ہے اور آئندہ دنوں میں ڈالر 200 روپےسےکم ہوجائے گا۔ جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھاکہ ڈالر کی اس وقت جو قدر ہے، وہ حقیقی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ ڈالر کی اصل قدر200 روپے سے کم ہے اور ڈالر 200 روپے سے کم ہوجائے گا۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛ جنرل قمر جاوید باجوہ بطور آرمی چیف اور سیکیورٹی چیلنجز ، بقلم: شکیل احمد رامے
    امریکہ پاکستان کے ساتھ مضبوط شراکت داری چاہتا ہے،امریکی محکمہ خارجہ

    اداروں سے متعلق بیان پر وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ کی وضاحت
    یورپی یونین نے 6 ماہ سے زائد عمر کے بچوں کو کورونا وائرس کی ویکسین دینےکی منظوری دے دی۔
    منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار نوجوان کی لانڈھی جیل میں پراسرار ہلاکت
    اسمارٹ فون خریدنے کیلئے 16 سالہ لڑکی اپنا خون بیچنے اسپتال پہنچ گئی

  • میشا شفیع کا پاسپورٹ عدالتی تحویل میں لیا جائے علی ظفر نے درخواست دائر کر دی

    میشا شفیع کا پاسپورٹ عدالتی تحویل میں لیا جائے علی ظفر نے درخواست دائر کر دی

    اداکار و گلوکار علی ظفر اور میشا شفیع کا ہراسمنٹ کا کیس عدالت میں چل رہا ہے. میشا شفیع علی ظفر کے معاملے میں بہت چالاکی سے کام لے رہی ہیں جہاں ان کو لگتا ہے کہ وہ لُوز بال کھیل رہی ہیں وہاں وہ عدالت میں آنے کی بجائے حیلوں بہانوں سے کام لیتی ہیں .علی اور میشا کے کیس میں نئی پیش رفت یہ ہے کہ علی ظفر کے ہرجانے کے دعوے پر ایڈیشنل سیشن جج کے روبرو سماعت ہوئی جس میں میشا شفیع نے حاضری دینی تھی لیکن وہ عدالت حاضر نہ ہوئیں اور جوڑوں کے درد کا بہانہ بنا کر حاضری سے جان چھڑواتے ہوئے سماعت ہی ملتوی کرنےکی استدعا کی . علی ظفر بھی لگتا ہے کہ برے کو گھر تک چھوڑ کر آنے والوں میں سے ہیں انہوں نے بھی میشا کے اس وار کو خالی نہ جانے دیا اور میشا شفیع کا

    پاسپورٹ عدالتی تحویل میں لینے اور حاضری کے لیے مچلکے جمع کروانے کے لیے درخواست دائر کردی۔انہوں نے درخواست میں یہ کہا ہے کہ میشا شفیع جان بوجھ کر یہ سب کررہی ہیں اور وہ عدالتی کاروائی سے بچنے کےلئے مختلف حیلے بہانے کررہی ہیں ، جرح مکمل کروانے کی بجائے وہ طبیعت کی ناسازی کا بہانہ کررہی ہیں . یاد رہےکہ میشا شفیع ان دنوں پاکستان میں موجود ہیں اور انہوں نے اپنے بھائی کی فلم دالیجنڈ آف مولاجٹ کے پریمئیر میں بھی شرکت کی تب وہ کافی ہشاش بشان نظر آرہیں تھیں اور دن تین دن کے بعد ہی ان کے جوڑوں میں درد بھی نکل آیا ہے. جبکہ علی ظفر اس کیس میں‌عدالتی کاروائی کے تمام تقاضے پورے کررہے ہیں.

  • محرم کے بغیر حج عمرہ کرنے کے فیصلے کو سراہا ماورا حسین نے

    محرم کے بغیر حج عمرہ کرنے کے فیصلے کو سراہا ماورا حسین نے

    محرم کے بغیر حج اور عمرہ کرنے کے سعودی حکومت کے فیصلے کو ماورا حسین نے بہت سراہا ہے .یہ فیصلہ آنے کے بعد ماورا حسین نے اپنے انسٹاگرام سٹوری میں وہ نیوز جس میں کہا گیا ہے کہ اب محرم کے بغیر بھی عورت حج و عمرہ کر سکتی ہے شئیر کرتے ہوئے اس کا کیپشن لکھا کہ مجھے امید ہے کہ اب سعودی حکومت اس فیصلے کو تبدیل نہیں کرگی. انہوں نے لکھا کہ وہ اس قسم کی تبدیلی کی خواہاں بہت دیر سے تھیں اور سعودی حکومت نے یہ ایک اچھا فیصلہ کیا ہے امید ہے کہ اب اس فیصلے کی تبدیلی بارے سننے کو نہیں ملے گا. ماورا حسین کی اس سٹوری پر بہت سارے سوشل میڈیا صارفین نے کمنٹس کئے. ان کی سٹوری کے سکرین شاٹ سوشل میڈیا پر شئیر ہوتے رہے کسی نے ماورا حسین کی خوشی

    میں اسکا ساتھ دیا تو کسی نے ان کے لئے لکھا کہ اللہ انہیں ہدایت دے یہ کیسی بات کررہی ہیں. یاد رہے کہ سعودی گورنمنٹ کے اس فیصلےسے پہلے عورت کے ساتھ ہر حال میں محرم کی موجودگی ہونا ضروری تھی لیکن اب ایسا نہیں ہوگا. یعنی عورت اکیلے جا کر بھی حج اور عمرہ جیسے فرائض انجام دے سکتی ہے. واضح رہے کہ مورا حسین کافی عرصے سے سکرین سے غائب ہیں اور کم کم کام کررہی ہیں. ماورا حسین آج کل ساتھی اداکار امیر گیلانی کے ساتھ دیکھی جا تی ہیں.

  • آصف علی زرداری کی بریت کے خلاف نیب اپیلیں خارج کر دی گئیں

    آصف علی زرداری کی بریت کے خلاف نیب اپیلیں خارج کر دی گئیں

    سابق صدر آصف علی زرداری کی بریت کے خلاف نیب اپیلیں خارج کر دی گئیں۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق صدر آصف علی زرداری کی بریت کے خلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کی اپیلیں واپس لینے کی درخواست بھی منظور کر رہے ہیں اور نیب کی اپیلیں میرٹ پر خارج کر رہے ہیں کیونکہ نیب کی اپیلیں میرٹ پر بنتی ہی نہیں تھیں۔ انہوں نے ریمارکس دیئے کہ نیب کے پاس میرٹ پر کوئی کیس نہیں ہے۔

    نیب پراسیکیوٹر نے مؤقف اختیار کیا کہ ہم نے کیسز واپس لینے کی درخواست دائر کی ہے اور اپیل میرٹ پر نہیں بنتی اس لیے تو متعلقہ اتھارٹی نے اپیلیں واپس لینے کی منظوری دی۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیئے کہ عدالت نے کئی بار کہا کہ یہ اپیل میرٹ پر بھی نہیں بنتی، کیا نیب نے کوئی انکوائری کی کہ کیس کا ریکارڈ کہاں گیا ؟

    جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ نیب کی اپیلیں واپس لینے کی درخواست بھی منظور کر رہے ہیں۔ نیب نے درخواست میں کہا تھا کہ اپیلوں کی مزید پراسیکیوشن ایک لاحاصل مشق ہو گی اور آصف زرداری کے خلاف دستاویزات کی فوٹو کاپیاں مشکل سے ریکارڈ پر ہیں، دستیاب دستاویزی شواہد قانون شہادت کے مطابق نہیں۔ یاد رہے کہ آصف زرداری اُرسس ٹریکٹر، پولو گراؤنڈ اور ایس ایس جی کو ٹیکنا میں بری ہوئے تھے جبکہ نیب نے آصف زرداری کی بریت کو 2015 سے چیلنج کر رکھا تھا۔ دراصل دسمبر 2014 میں احتساب عدالت نے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو دو مقدمات میں بری کیا تھا۔ ان مقدمات میں اے آر وائی گولڈ اور اُسس ٹریکٹر کیس شامل ہیں۔ تاہم خیال رہے کہ اس سے پہلے بھی احتساب عدالت آصف علی زرداری کو پولو گراونڈ ریفرنس میں بری کر چکی تھہ

    اس وقت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اے آر وائی گولڈ اور ارسُس ٹریکٹر ریفرنس کی سماعت کی تو آصف کی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا تھا کہ ان مقدمات میں مرکزی ملزمان بری ہو چکے ہیں لیکن اُن کے موکل کے خلاف ابھی تک مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔ لہذا یہ خلاف قانون ہے کہ کسی بھی مقدمے کے مرکزی ملزمان کو تو بری کر دیا جائے جبکہ شریک ملزم کے خلاف مقدمے کی کارروائی جاری رکھی جائے۔

    جبکہ احتساب عدالت کے جج نے کہا تھا کہ جب کسی مقدمے کے مرکزی ملزمان کے خلاف مقدمات ختم ہو جائیں تو شریک ملزمان کے خلاف کارروائی جاری نہیں رکھی جا سکتی۔ اُنھوں نے ملزم کے وکیل کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے آصف علی زرداری کی بریت کی درخواست منظور کر لی تھی.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ جنرل قمر جاوید باجوہ بطور آرمی چیف اور سیکیورٹی چیلنجز ، بقلم: شکیل احمد رامے
    امریکہ پاکستان کے ساتھ مضبوط شراکت داری چاہتا ہے،امریکی محکمہ خارجہ

    اداروں سے متعلق بیان پر وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ کی وضاحت
    یورپی یونین نے 6 ماہ سے زائد عمر کے بچوں کو کورونا وائرس کی ویکسین دینےکی منظوری دے دی۔
    منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار نوجوان کی لانڈھی جیل میں پراسرار ہلاکت
    اسمارٹ فون خریدنے کیلئے 16 سالہ لڑکی اپنا خون بیچنے اسپتال پہنچ گئی

  • جرمن ائیر لائن لفتھانزا کا پاکستان سے پروازوں کے دوبارہ آغاز کا فیصلہ

    جرمن ائیر لائن لفتھانزا کا پاکستان سے پروازوں کے دوبارہ آغاز کا فیصلہ

    جرمن ائیر لائن لفتھانزا کا پاکستان سے پروازوں کے دوبارہ آغاز کا فیصلہ

    جرمن ائیر لائن لفتھانزا پاکستان سے پروازوں کے دوبارہ آغاز کا فیصلہ کرچکی ہے جس پر پاکستانی حکام سے بات چیت جاری ہے۔ جرمنی جانے والے مسافروں کیلئے جرمن ائیر لائن لفتھانزا فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ ائیر لائن حکام کا کہنا ہے کہ فلائٹ آپریشن پاک جرمنی تعلقات کے فروغ کا باعث بنے گا۔

    ریجنل ہیڈ لفتھانزا ائیر لائن لوئس مونرئیل کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ لفتھانزا کی خواہش ہے کہ پاکستان سے فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع ہو جس سے پاک جرمنی تجارتی و سفارتی تعلقات کو تقویت ملے گی۔ لفتھانزا ائیر لائن کے ریجنل ہیڈ نے یہ بھی کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان سے فلائٹ آپریشن کا دوبارہ آغاز ہوجائے۔ جبک پاکستانی عوام بھی چاہتے ہیں کہ لفتھانزا پاکستان سے جرمنی کی جانب پروازوں کا آغاز کردے جس پر پیشرفت ہورہی ہے۔

    لوئس مونرئیل نے کہاہے کہ ہم مختلف شعبہ جات پر کام کر رہے ہیں، پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی سے بھی مذاکرات جاری ہیں۔ انہوں نے کراچی اور اسلام آباد ائیرپورٹ کے بین الاقوامی معیار کو بھی سراہاتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد اور کراچی کے ایئرپورٹس عالمی معیار کے مطابق ہیں، دونوں ایئر پورٹس کے انتظامات قابل ستائش ہیں۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛ جنرل قمر جاوید باجوہ بطور آرمی چیف اور سیکیورٹی چیلنجز ، بقلم: شکیل احمد رامے
    امریکہ پاکستان کے ساتھ مضبوط شراکت داری چاہتا ہے،امریکی محکمہ خارجہ

    اداروں سے متعلق بیان پر وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ کی وضاحت
    یورپی یونین نے 6 ماہ سے زائد عمر کے بچوں کو کورونا وائرس کی ویکسین دینےکی منظوری دے دی۔
    منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار نوجوان کی لانڈھی جیل میں پراسرار ہلاکت
    اسمارٹ فون خریدنے کیلئے 16 سالہ لڑکی اپنا خون بیچنے اسپتال پہنچ گئی

  • منشا پاشا نے منائی 35 ویں سالگرہ

    منشا پاشا نے منائی 35 ویں سالگرہ

    بہت ہی خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ منشا پاشا نے حال ہی میں اپنی 35 ویں سالگرہ منائی ہے، منشا پاشا کی سالگرہ کا کیک کاٹتے ہوئے وڈیو وائرل ہو رہی ہے اس وڈیو میں ان کے ساتھ ان کے شوہر جبران ناصر بھی کھڑے ہیں دونوں نے سر پر سالگرہ کیپ بھی پہن رکھی ہے اور منشا پاشا خاصی خوش نظر آرہی ہیں. منشا پاشا نے اپنےان دوستوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے وڈیو کال کے زریعے سالگرہ میں شرکت کی اور ان کا بھی شکریہ ادا کیا جو کیک کاٹتے وقت موجود تھے. منشا نے کیک کاٹنے کی وڈیو اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر لگائی. ان کے شوبز انڈسٹری کے دوستوں نے بھی انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی . نوشین شاہ نے لکھا ہیپی برتھ ڈے سویٹ ہارٹ، یاسر حسین نے ہیپی برتھ ڈے لکھا. اداکار زاہد احمد نے لکھا

    ہیپی برتھ ڈے منشا آپ ایک حقیقی دوست ہو ایک اچھی انسان ہو ژالے سرحدی نے بھی انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی . اسی طرح‌سے ان کے بہت سارے دوستوں نے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی اور منشا نے سب کو شکریہ کا جواب بھی دیا . یاد رہے کہ منشا پاشا کا شمار پاکستان کی ان فنکارائوں میں ہوتا ہے جنہوں نے ٹی وی اور فلم دونوں کے لئے کام کیا اور داد سمیٹی. انہوں نے معروف وکیل جبران ناصر کے ساتھ شادی کی اور ایک خوشگوار زندگی بسر کررہی ہیں.

  • ملک بھر میں کورونا کے 54 نئے کیسز رپورٹ

    ملک بھر میں کورونا کے 54 نئے کیسز رپورٹ

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی تاہم 54 نئے کیسز رپورٹ ہوئے.

    ملک بھر میں کورونا کے 54 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، تاہم کورونا کے 46مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ قومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 73 ہزار 457افراد کورونا سے متاثر جبکہ وائرس کے باعث 30 ہزار 621 جاں بحق ہوئے۔ شرحِ اموات 2 فیصد کے لگ بھگ رہی۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی تشخیص کیلئے 9 ہزار 447 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 0.57فیصد رہا۔ ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 7 لاکھ ہوگئی جبکہ کورونا کے46 مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں خیال رہے کہ اس سے قبل بھارت میں کورونا نے پھر سر اُٹھا لیا اور صرف 1 روز کے دوران کورونا وائرس کے3ہزار375نئے کیس رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھر میں کیسز کی مجموعی تعداد4 کروڑ 46 لاکھ کے قریب جا پہنچی۔

    بھارتی حکومت کا رواں ماہ کے آغاز میں کہنا تھا کہ ملک میں کورونا سے 4 کروڑ 40 لاکھ مریض ٹھیک ہو چکے ہیں جن کو ملک کے مختلف اسپتالوں سے فارغ کر دیا گیا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی وزارت صحت کے جاری کردہ اعداددوشمار بتاتے ہیں کہ 1 روز کے دوران کورنا وائرس سے مزید 18 بھارتی شہری ہلاک ہو گئے۔

    یاد رہے کہ کرونا وبا کا آغاز دسمبر 2019 میں چین سے ہوا تھا، جس کے بعد عالمی ادارہ صحت نے فروری 2020 میں کرونا کو ’گلوبل ہیلتھ ایمرجنسی‘ قرار دے دیا تھا۔ بعد ازاں وبا میں تیزی کو دیکھتے ہوئے عالمی ادارہ صحت نے کرونا وبا کو مارچ 2020 میں عالمگیر وبا قرار دے دیا۔ اس کے بعد دنیا بھر میں کرونا وائرس سے تحفظ کے لیے سخت اقدامات کیے گئے، لاک ڈاؤن نافذ کیے گئے، سفری پابندیاں عائد کی گئیں اور لوگوں کو گھروں تک محدود رہنے پر مجبور کیا گیا۔

    گزشتہ تین سال سے تاحال دنیا کے متعدد ممالک میں کرونا سے تحفظ کے لیے لاک ڈاؤن سمیت دیگر بعض پابندیاں نافذ ہیں۔وبا کے آغاز سے لے کر اب تک دنیا بھر میں کرونا وائرس انفیکشن سے 63 کروڑ 15 لاکھ 41 ہزار 300 افراد متاثر ہو چکے ہیں، جب کہ وائرس نے 65 لاکھ 77 ہزار انسانوں کی جانیں نگلی ہیں.

    مزید یہ بھی پڑھیں؛ جنرل قمر جاوید باجوہ بطور آرمی چیف اور سیکیورٹی چیلنجز ، بقلم: شکیل احمد رامے
    امریکہ پاکستان کے ساتھ مضبوط شراکت داری چاہتا ہے،امریکی محکمہ خارجہ

    اداروں سے متعلق بیان پر وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ کی وضاحت
    یورپی یونین نے 6 ماہ سے زائد عمر کے بچوں کو کورونا وائرس کی ویکسین دینےکی منظوری دے دی۔
    منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار نوجوان کی لانڈھی جیل میں پراسرار ہلاکت
    اسمارٹ فون خریدنے کیلئے 16 سالہ لڑکی اپنا خون بیچنے اسپتال پہنچ گئی

  • احسن خان نے بچائی ایک بلی کے بچے کی جان

    احسن خان نے بچائی ایک بلی کے بچے کی جان

    ہمارے ہاں اکثر یہ ہوتا ہے کہ بلیاں اور کتے گزرتی ہوئی گاڑیوں کے نیچے آجاتے ہیں اور اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں.کچھ لوگ انہیں اگنور کر کے چلے جاتے ہیں اور کچھ ان کو بچانے میں لگ جاتے ہیں. احسن خان کا شمار بھی انہی لوگوں میں‌ہوتا ہے جو جانوروں کی بہت زیادہ کئیر کرتے ہیں ان کو زخمی حالت میں یا بیمار نہیں دیکھ سکتے. اس کا ثبوت ان کی وائرل ہونے والی ایک وڈیو ہے جس میں وہ بھاگتے ہوئے جا رہے ہیں اور سڑک پر موجود ایک بلی کے بچے کو ہاتھوں میں اٹھا رہے ہیں. احسن خان نے اس بلے کے بچے کو نہ صرف سڑک سے اٹھایا بلکہ اسکو طبی امداد بھی دی اور بلی کے بچے کو تب تک نہیں چھوڑا جب تک اس کی حالت بہتر نہیں ہو گئی.احسن خان کی شخصیت کا یہ روپ دیکھ کر ان

    کے پرستار ان کو بہت زیادہ سراہ رہے ہیں اور سوشل میڈیا پر مختلف قسم کے تبصرے کررہے ہیں کوئی کہہ رہا ہےکہ احسن خان بہت زیادہ نرم دل ہے ، کوئی کہہ رہا ہےکہ احسن خان جتنا اچھا فنکار ہے اتنا ہی اچھا انسان بھی ہے. یوں احسن خان نے ایک بلی کے بچے کی جان بچا کر ثابت کیا ہے کہ وہ جانوروں کا خیال رکھتے ہیں. یاد رہے کہ احسن کا آج کل ڈرامہ سیریل فراڈ چل رہا ہے اس ڈرامے میں وہ ایک منفی کردار نبھا رہے ہیں اس کردار کو بہت زیادہ سراہا جا رہا ہے.

  • قانون ملک میں پیدا ہونے والے ہر بچے کو شہریت دینے کا پابند ہے. عدالت

    قانون ملک میں پیدا ہونے والے ہر بچے کو شہریت دینے کا پابند ہے. عدالت

    قانون ملک میں پیدا ہونے والے ہر بچے کو شہریت دینے کا پابند ہے. عدالت

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ امریکا اور چند دیگر ممالک کی طرح ہمارا قانون بھی ملک میں پیدا ہونے والے ہر بچےکو شہریت دینےکا پابند ہے. چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے افغان مہاجر خاندان کے پاکستان میں پیدا ہونے والے نوجوان کو شہریت دینے سے متعلق کیس پر سماعت کی۔ 24 سالہ فضل حق کے وکیل عمر اعجاز گیلانی نے عدالت میں موقف پیش کیا کہ میرے موکل نے 24 سال پاکستان میں بغیر کسی شہریت کے گزارے۔

    دوران سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیئے کہ امریکا اور چند دیگر ممالک کی طرح ہمارا قانون بھی ملک میں پیدا ہونے والے ہر بچےکو شہریت دینےکا پابند ہے، پاکستان میں پیدا ہونے والا کوئی بھی بچہ پاکستان کا شہری بن جائے گا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ بچے کو صرف پیدائش کے سرٹیفیکیٹ کی ضرورت ہو گی۔ فریقین کے دلائل سننے کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزارت داخلہ کو نوجوان کو شہریت دینے کے لئے قانونی کارروائی مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔

    وزارت داخلہ کے وکیل نےعدالت کے روبرو یقین دہانی کرائی کہ پیدائشی سرٹیفیکیٹ کی تصدیق پر فیصلہ کر دیا جائے گا. چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم دیا کہ وزارت داخلہ قانونی کارروائی مکمل کرکے رپورٹ عدالت میں پیش کرے۔ پاکستان میں اس وقت 40 لاکھ سے زائد تارکین وطن موجود ہیں جن میں سب سے زیادہ کا تعلق افغانستان سے ہے۔

    آزاد ذرائع کے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت پاکستان میں 30 لاکھ سے زائد افغان شہری آباد ہیں جن میں سے 12 لاکھ غیر قانونی طور پر ملک میں آباد ہیں۔ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جاتا رہا ہے کہ ہزاروں افغان شہریوں نے کراچی ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں جعلی دستاویزات کے ذریعے پاکستانی شہریت حاصل کررکھی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ جنرل قمر جاوید باجوہ بطور آرمی چیف اور سیکیورٹی چیلنجز ، بقلم: شکیل احمد رامے
    امریکہ پاکستان کے ساتھ مضبوط شراکت داری چاہتا ہے،امریکی محکمہ خارجہ

    اداروں سے متعلق بیان پر وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ کی وضاحت
    یورپی یونین نے 6 ماہ سے زائد عمر کے بچوں کو کورونا وائرس کی ویکسین دینےکی منظوری دے دی۔
    منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار نوجوان کی لانڈھی جیل میں پراسرار ہلاکت
    اسمارٹ فون خریدنے کیلئے 16 سالہ لڑکی اپنا خون بیچنے اسپتال پہنچ گئی