Baaghi TV

Author: +9251

  • سوناکشی سنہا بھی پسوڑی کے سحر میں مبتلا

    سوناکشی سنہا بھی پسوڑی کے سحر میں مبتلا

    سوناکشی سنہا بھی پسوڑی کے سحر میں مبتلا

    علی سیٹھی کا گایا ہوا گیت پسوڑی کو صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں‌مقبولیت حاصل ہوئی ہے یہاں تک کہ ہالی وڈ کے سٹارز نے بھی اس گیت کو انجوائے کیا. انڈیا کے سٹارز کے سر چڑھ کر اس گانے کا جادو بول رہا ہے، وہاں کونسی ایسی بڑی شوبز سلیبرٹی ہے جس نے اس گانے کو پسند نہیں کیا. اگر گوگل کیا جائے یا یوٹیوب پہ سرچ کیا جائے تو ہزاروں لوگوں نے اس گانے پر ڈانس کی مختلف وڈیوز اپلوڈ کر رکھی ہیں. پسوڑی گانے پر سوناکشی سنہا بھی تھرک اٹھی ہیں . حال ہی میں سوناکشی سنہا کی سوشل میڈیا پر ایک وڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ اداکارہ ہما قریشی و دیگر میل سٹارز کے ساتھ گاڑی میں بیٹھی ہوئی ہیں. اس گاڑی میں دوران سفر

    پاکستانی گلوکار علی سیٹھی کا گیت پسوڑی لگا ہوا ہے. اس گانے پر گاڑی میں‌بیٹھے تمام افراد ڈانس کررہے ہیں سوناکشی وڈیو بھی بنا رہی ہیں اور بیٹھی بیٹھی ڈانس بھی کررہی ہیں. اسی طرح سے ہما قریشی بھی گانے کو خوب انجوائے کررہی ہیں.یاد رہے کہ علی سیٹھی کا یہ گانا کوک سٹوڈیو کے لئے گایا گیا اس گانے کو اس قدر مقبولیت حاصل ہوئی ہے پوری دنیا اس گانے کے سحر میں مبتلا ہو گئی ہے اہم بات یہ ہے کہ یہ سحر ٹوٹنے کا نام ہی نہیں‌لے رہا ہر جگہ پسوڑی گانا ہی سنائی دیتا ہے، علی سیٹھی آج کل جہاں بھی جاتے ہیں ان سے پسوڑی گانے کی فرمائش کی جاتی ہے۔

    عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

    الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

    عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان

    عمران خان کو آرمی چیف سے کیا چاہئے؟ مبشر لقمان نے بھانڈا پھوڑ دیا

    مقبولیت کا بھوت،عمران خان کو لے ڈوبے گا،کچے ذہن اور تباہی کی خطرناک منصوبہ بندی

  • ایم نائن موٹروے؛785 کنال کی سرکاری اراضی پر بحریہ ٹاؤن سمیت دو ہاؤسنگ سوسائٹیز کے قبضہ کا انکشاف

    ایم نائن موٹروے؛785 کنال کی سرکاری اراضی پر بحریہ ٹاؤن سمیت دو ہاؤسنگ سوسائٹیز کے قبضہ کا انکشاف

    ایم نائن موٹروے؛785 کنال کی سرکاری اراضی پر بحریہ ٹاؤن سمیت دو ہاؤسنگ سوسائٹیز کے قبضہ کا انکشاف

    آڈیٹر جنرل پاکستان کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ایم نائن موٹروے کے ساتھ 785 کنال کی سرکاری زمین پر بحریہ ٹاؤن سمیت 2 ہاؤسنگ سوسائٹیاں قابض ہیں۔ آڈیٹر جنرل پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بحریہ ٹاؤن سمیت 2 ہاؤسنگ سوسائٹیوں نے کراچی حیدر آباد ایم نائن موٹروے سے ملحقہ 785 کنال سرکاری زمین پر قبضہ کر رکھا ہے۔

    واضح رہے کہ ایم نائن موٹروے چھ لین پر مشتمل 136 کلو میٹر کی طویل سڑک ہے جو کراچی اور حیدر آباد کو آپس میں ملاتی ہے۔ 2015 اور 2018 کے درمیان موجودہ سپر ہائی وے کو توسیع دے کر تعمیر کیا گیا۔ یہ موٹروے کراچی پورٹ اور پورٹ قاسم سے شروع ہونے والی تجارتی ٹریفک کے لیے بھی استعمال ہوتی ہے۔ آڈٹ رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کی 491 کنال زمین پر بحریہ ٹاؤن کراچی سمیت 2 ہاؤسنگ سوساٹئیوں نے 294 کنال اراضی پر قبضہ کر رکھا ہے۔ بحریہ ٹاؤن کراچی نے 491 کنال اراضی کو بغیر اجازت کے لیز معاہدے کے بغیر انٹرچینج کی تعمیر کے لیے استعمال کیا جبکہ ڈی ایچ اے سٹی نے بھی تقریباً 3 کلومیٹر کی سرکاری زمین پر بغیر اجازت انٹرچینج اور سڑک تعمیر کی۔

    رپورٹ کے مطابق آڈیٹرز نے مئی، جون 2021 کے دوران اس معاملے کی نشاندہی کی تھی لیکن این ایچ اے نے کوئی جواب نہیں دیا اور بار بار کی درخواستوں کے باوجود آڈیٹر جنرل نے جانچ پڑتال کے لیے کوئی اجلاس نہیں بلایا۔ آڈیٹرز نے این ایچ اے کی پالیسی کےمطابق واجبات کی وصولی کے علاوہ بےضابطگی کے ذمہ داران کے تعین کے لیے تحقیقات کی سفارش کی۔

    رپورٹ کے مطابق این ایچ اے کی پالیسیوں کی روشنی میں اراضی حقوق کے تحفظ اور تجارتی استعمال کے لیے ریگولیٹری فریم ورک اور معیاری طریقہ کار (ایس او پیز) کا استعمال کیا جانا چاہیے۔ جس میں کمرشلائزیشن، اراضی حقوق کا تحفظ، تجاوزات کا خاتمہ، فلنگ اسٹیشنز، ہوٹلز، موٹلز، ریسٹورنٹس، کارخانے، نرسری، دکانیں، بل بورڈز اور یوٹیلیٹی لائینز بچھانے کے حوالے سے معاملات شامل ہیں۔
    بحریہ ٹاؤن کراچی نے فروری 2020 میں ایم نائن موٹروے پر اپنا انٹرچینج شروع کیا اور 8 کلومیٹر کے اس منصوبے میں 3 انڈر پاسز، ایک سے زیادہ سلپ روڈ، سڑکیں اور سروس روڈ شامل ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ جنرل قمر جاوید باجوہ بطور آرمی چیف اور سیکیورٹی چیلنجز ، بقلم: شکیل احمد رامے
    امریکہ پاکستان کے ساتھ مضبوط شراکت داری چاہتا ہے،امریکی محکمہ خارجہ
    روس سے قریبی تعلقات کے الزام میں جرمنی کے سائبر سیکیورٹی چیف برطرف
    سپریم کورٹ نے ضلع ملیر کی اراضی کے لیے بحریہ ٹاؤن کراچی کی جانب سے 460 ارب روپے کی پیشکش قبول کی تھی اور قومی احتساب بیورو (نیب) کو 3 سال قبل اس کے خلاف ریفرنس دائر کرنے سے روک دیا تھا۔ پی اے سی نے رواں سال کے آغاز پر نیب چیئرمین سے پراپرٹی ٹائیکون پر غیر ضروری احسان کرنے پر برہمی کا اظہار کیا تھا اور انہیں بحریہ ٹاؤن ہاؤسنگ پروجیکٹ سے 460 ارب روپے جرمانہ ادا کرنے کی اجازت دی تھی جو برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کی جانب سے پاکستان کو واپس دیئے گئے تھے۔ نیب نے حال ہی میں سابق مشیر برائے احتساب مرزا شہزاد اکبر اور وفاقی کابینہ کے سابق اراکین کو مذکورہ تحقیقات کے سلسلے میں طلب کیا۔

  • ایف بی آر رپورٹ میں 72 ارب 48 کروڑ روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

    ایف بی آر رپورٹ میں 72 ارب 48 کروڑ روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

    پی اے سی اجلاس؛ ایف بی آر رپورٹ میں 72 ارب 48 کروڑ روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

    ایف بی آر کی رپورٹ میں 72 ارب 48 کروڑ روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نور عالم خان کی زیر صدارت کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ جس میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی آڈٹ رپورٹ 20-2019 زیر غور آئی۔ آڈٹ رپورٹ میں 72 ارب 48 کروڑ روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا۔

    آڈٹ حکام کے مطابق درآمدی اشیا پر ویلیو ایڈیشن ٹیکس وصول نہ کرنے سے 2 ارب 53 کروڑ روپے کا نقصان ہوا اور ایف بی آر کے 10 فیلڈ آفسز میں 6 ہزار 874 کیسز میں ٹیکس وصول نہیں کیا گیا۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے انکوائری کے بعد ذمہ داران کے تعین کی ہدایت کر دی۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق 3 سال کے دوران صرف 2 کروڑ 55 لاکھ روپے کی ریکوریاں ہوئی.

    واضح رہے کہ اس سے قبل ہونے والے اجلاس میں چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نورعالم خان نے ملک میں گاڑیوں کی تیاری میں مشکلات اور صارفین کے مسائل پر غور کیا تھا. اجلاس میں کار ساز کمپنیوں کیجانب سے کسٹمرز سے 217 ارب روپے ایڈوانس وصولی کا انکشاف ہوا تھا.

    سیکرٹری صنعت وپیداوار نے بتایا تھا کہ کار مینوفیکچرر کمپنیوں نے کسٹمرز سے 20 فیصد سے 100 فیصد تک ایڈوانس پیسے لیے۔ وزارت صنعت وپیداوار کا کہنا تھا کہ کسی کار ساز کمپنی کا مینوفیکچرنگ پلانٹ 100 فیصد صلاحیت پر نہیں چل رہا، گاڑیوں کی بکنگ پر 60 دنوں میں ڈیلیوری ضروری ہے۔ سیکرٹری نے کہا تھا کہ کوئی کمپنی 60 دنوں میں ڈیلیوری نہ کرے تو کسٹمرز کو کائبر پلس 3 فیصد ادا کیا جائے گا، گزشتہ 2 برسوں میں کارساز کمپنیاں 1.9 ارب روپے کسٹمرز کو ادا کرچکی ہیں۔

    جبکہ چیئرمین کمیٹی کا کہنا تھا کہ کارساز کمپنیاں فل پیمنٹ وصول کر کے بھی 4 لاکھ روپے کا مزید مطالبہ کرتی ہیں۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے کارمینوفیکچرر کا نام تبدیل کر کے کار اسمبلرز رکھنے اور کار ساز کمپنیز کو 100 فیصد ایڈوانس ادا کرنیوالے کسٹمرز کو ایک ماہ میں گاڑی ڈیلیور کرنے کی ہدایت کی تھی.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ جنرل قمر جاوید باجوہ بطور آرمی چیف اور سیکیورٹی چیلنجز ، بقلم: شکیل احمد رامے
    امریکہ پاکستان کے ساتھ مضبوط شراکت داری چاہتا ہے،امریکی محکمہ خارجہ

    پی اےسی نے کہا تھا کہ کارسازکمپنیاں بکنگ کیلئے 20 فیصد سے زائد کی ایڈوانس رقم نہیں لیں گی، 20 فیصد ایڈوانس پر گاڑی 60 روز میں ڈیلیور نہ کی تو 30 دن بعد کائبر 3 فیصد ادا کرنا ہو گا۔ سیکرٹری صنعت وپیداوار نے بتایا تھا کہ پاکستان میں سالانہ گاڑیوں کی طلب ساڑھے 3 لاکھ ہے۔

  • حکومت کا نوجوانوں کے لئے نیشنل انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

    حکومت کا نوجوانوں کے لئے نیشنل انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

    حکومت کا نوجوانوں کے لئے نیشنل انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

    حکومت نے نوجوانوں کے لئے نیشنل انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے ملک بھر میں نوجوانوں کی ترقی کے لیے اقدامات کےتحت نیشنل انٹرن شپ پروگرام کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔ پروگرام کے تحت ملک کے نوجوانوں کے لیے چھ مختلف اقدامات کیے جائیں گے۔

    ان اقدامات کے تحت ملک بھر میں 20 ہزار انجینئرز کو انٹرن شپ دی جائے گی۔ پسماندہ ترین 20 اضلاع کی ترقی کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔مختلف علاقوں میں 250 منی اسپورٹس کمپلیکس تعمیر کیے جائیں گے۔ووکیشنل ٹریننگ کیلئے ملک کے مختلف اضلاع میں 250 ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ قائم کیے جائیں گے۔ ملک بھر میں 75 طلباء کو نیشنل ٹاپ ٹیلنٹ اسکالر شپس دی جائیں گی۔ اس پروگرام کو وزارت منصوبہ بندی کی جانب سے مانیٹر کیا جا رہا ہے۔ پروگرام کا افتتاح وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کریں گے۔

    انٹرنشپ ایک قلیل مدتی کام کرنے کا تجربہ ہے جو کسی کمپنی یہ تنظیم کی طرف سے طلبہ یہ دوسرے ٹرینر کو دیا جاتا ہے کچھ کورس میں انٹرن شپ لازمی ہے جیسے انجینرنگ ، ام بی اے، بی بی اے,ام بی بی یس وگیرہ انٹرن شپ کورس کے آخری سال میں ہوتی ہے.

    انٹرنشپ کے اقسام

    پیڈ انٹرشپ
    ادا شدہ انٹرن شپ زیادہ تر بڑی تنظیمو اور نجی کمپنی مے کرائی جاتی ہے اس انٹرنشپ کے تحت آپکو پیسا دیئے جاینگے تاہم یہ رکم زیادہ نہیں ہوتی لیکن اتنا ہوتی ہے کی اپکا خرچ چل جائیگا
    ان ہیڈ انٹرشپ
    اِس انٹرنشپ میں آپ کو کام کرنے کا تجربہ اور سرٹیفکیٹ تو ملے گا لیکن پیسہ نہیں ملے گا یہ انٹرنشپ آسانی سے مل جاتی ہے
    یہ انٹرنشپ غیر منافع بخش تنظیم مثلاً این جی او اور اسکے علاوہ اسپتال یونیورسٹی وغیرہ مے میل جاتی ہے
    سمر انٹرشپ
    یہ انٹرنشپ گرمیوں کے دنوں میں ہوتی ہے اور یہ بہت مشہور انٹرنشپ ہے اور مزے کی بات تو یہ ہے کہ طلباء پڑھائی کی فکر کیے بنا اس انٹرنشپ کو کر سکتے ہیں کیونکہ گرمیوں کے دنوں میں کالج کی چھٹی رہتی ہے
    یہ انٹرنشپ پورے وقت اور آدھے وقت دونوں کے لیے دستیاب ہے
    جنرل قمر جاوید باجوہ بطور آرمی چیف اور سیکیورٹی چیلنجز ، بقلم: شکیل احمد رامے
    امریکہ پاکستان کے ساتھ مضبوط شراکت داری چاہتا ہے،امریکی محکمہ خارجہ
    روس سے قریبی تعلقات کے الزام میں جرمنی کے سائبر سیکیورٹی چیف برطرف
    اسلام آباد:عمران خان کا خاتون صحافی کےسوال پردوسری خاتون صحافی کے بارے میں انتہائی نامناسب جواب
    پاکستان کی پاور لفٹر ربیعہ شہزاد نے انٹرنیشنل مقابلوں میں سلور میڈل جیت لیا

  • صوبائی وزیرخیبرپختونخوا عاطف خان کو 80 لاکھ روپے بھتے کا خط موصول

    صوبائی وزیرخیبرپختونخوا عاطف خان کو 80 لاکھ روپے بھتے کا خط موصول

    صوبائی وزیرخیبرپختونخوا عاطف خان کو 80 لاکھ روپے بھتے کا خط موصول
    پشاور کے صحافی رسول داوڑ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئیٹر پر ایک خط ساتھ عاطف خان کی ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے خط کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ؛ جی ایسا خط موصول ہوا ہے اور اس کو میں نے متعلقہ لوگوں کو بھیجوا دیا ہے لہذا اب انہوں نے ہی کاروائی کرنی ہے.
    https://twitter.com/RasoolDawar/status/1582663007632429057
    رسول داوڑ نے لکھا؛ خیبرپختونخوا کےوزیرخوراک عاطف خان کوکالعدم تحریک طالبان پاکستان مردان ریجن کےنام سےبھتاخط موصول ہوا ہے۔تحریک طالبان پاکستان کےمبینہ لیٹرہیڈ پر 80 لاکھ روپےبھتہ دینےکامطالبہ کیاگیاہے۔خط میں دھمکی دی گئی ہےکہ اپنا نام ٹی ٹی پی مردان ریجن کے مطلوب افراد کی فہرست سےنکالنےکےلئےان کامطالبہ مانناپڑےگا۔

    خیال رہے کہ صوبہ خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات کے ساتھ بھتے کی دھمکیوں اور شدت پسندوں کی جانب سے ٹیلی فون کال کا سلسلہ بھی بڑھ چکا ہے جن سے تاجر، سرمایہ دار اور اب حکومتی وزرا بھی محفوظ نہیں رہے۔
    ٹی ٹی پی کی جانب سے عاطف خان کو موصول ہونے والے مبینہ خط پر17 اکتوبر کی تاریخ درج ہے جس میں بھتے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ خط کے متن کے مطابق ’خط دیکھ کر آپ کو بخوبی اندازہ ہوا ہوگا کہ ہم کون ہیں اور کیا چاہتے ہیں۔‘ خط میں کہا گیا ہے کہ ’عاطف خان ہم آپ کو قریب سے جانتے ہیں اور آپ کالعدم تحریک طالبان مردان کے مطلوب افراد کی فہرست میں شامل ہیں اور اب آپ کی باری آچکی ہے۔

    مبینہ خط میں دھمکی دی گئی ہے کہ اگر آپ فہرست سے نکلنا چاہتے ہیں تو ہمارا مطالبہ ماننا پڑے گا یا زندگی سے ہاتھ دھونا پڑے گا۔ خط کے ساتھ سوشل میڈیا پر ایک آڈیو کلپ بھی شئیر ہوا ہے جس میں مبینہ طور پر صوبائی وزیر عاطف خان بھتہ دینے سے صاف انکار کررہے ہیں۔ مبینہ آڈیو کلپ میں عاطف خان کہہ رہے ہیں ’کہ اگر مجھے مارنا چاہتے ہو تو مار دو لیکن پیسے نہیں دوں گا۔‘
    دوسری جانب پولیس حکام نے بھی اس معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی خیبرپختونخوا اسمبلی کے اپوزیشن اراکین کو بھتے کی کالیں موصول ہوچکی ہیں جس کے خلاف انہوں نے مقدمہ بھی درج کیا تھا۔
    جنرل قمر جاوید باجوہ بطور آرمی چیف اور سیکیورٹی چیلنجز ، بقلم: شکیل احمد رامے
    امریکہ پاکستان کے ساتھ مضبوط شراکت داری چاہتا ہے،امریکی محکمہ خارجہ
    روس سے قریبی تعلقات کے الزام میں جرمنی کے سائبر سیکیورٹی چیف برطرف
    اسلام آباد:عمران خان کا خاتون صحافی کےسوال پردوسری خاتون صحافی کے بارے میں انتہائی نامناسب جواب
    پاکستان کی پاور لفٹر ربیعہ شہزاد نے انٹرنیشنل مقابلوں میں سلور میڈل جیت لیا

  • عمران خان نے لانگ مارچ کیا تو پھر جیل کے انتخاب کا فیصلہ رانا ثناءاللہ کریں گے۔ قادر پٹیل

    عمران خان نے لانگ مارچ کیا تو پھر جیل کے انتخاب کا فیصلہ رانا ثناءاللہ کریں گے۔ قادر پٹیل

    عمران خان نے لانگ مارچ کیا تو پھر جیل میں رکھنے کا فیصلہ رانا ثنا کریں گے۔ قادر پٹیل

    پیپلز پارٹی کے رہنما اور وفاقی وزیر عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ عمران خان نے لانگ مارچ کیا تو انہیں کس جیل میں رکھنا ہے یہ فیصلہ رانا ثنااللہ کریں گے۔ ایک بیان میں رانا ثنااللہ نے کہا کہ پھرکہتا ہوں عمران خان کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ آصف زرداری کریں گے لہٰذا وہ آصف زرداری کے خلاف بیان بازی میں احتیاط کریں، ممکن ہے یوٹرن خان کو ان سے معافی کی درخواست کرنا پڑے۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان کو ابھی ایک جیالے نے شکست دی، عام انتخابات میں ان کا مقابلہ جیالوں سے ہوگا، ضمنی انتخابات میں جنہوں نے عمران خان کو ووٹ دیے وہی انہیں پتھر ماریں گے۔ وفاقی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ عمران خان نے لانگ مارچ کیا تو انہیں کس جیل میں رکھنا ہے، یہ فیصلہ رانا ثنااللہ کریں گے۔ کیونکہ وہی ان کا بہتر حل سمجھتے ہیں.

    ان کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے ملک میں انارکی پھیلائی ہوئی ہے اور یہ محض اپنی انا کی خاطر یہ سب کچھ کررہے ہیں لہذا انہوں نے لانگ مارچ میں کوئی بدنظمی کی یا کوئی غیر آئینی حرکت کی تو پھر ان کو جیل جانا ہوگا. اور ان میں ان میں اتنی جرات نہیں کہ جیل میں دو دن بھی برداشت کرسکیں کیونکہ یہ عوامی رہنماء نہیں ہیں.

    جنرل قمر جاوید باجوہ بطور آرمی چیف اور سیکیورٹی چیلنجز ، بقلم: شکیل احمد رامے
    امریکہ پاکستان کے ساتھ مضبوط شراکت داری چاہتا ہے،امریکی محکمہ خارجہ
    روس سے قریبی تعلقات کے الزام میں جرمنی کے سائبر سیکیورٹی چیف برطرف
    اسلام آباد:عمران خان کا خاتون صحافی کےسوال پردوسری خاتون صحافی کے بارے میں انتہائی نامناسب جواب
    پاکستان کی پاور لفٹر ربیعہ شہزاد نے انٹرنیشنل مقابلوں میں سلور میڈل جیت لیا

  • 25 سال پرانے کیسز؛ نیب نے سابق صدر کی بریت کیخلاف درخواستیں واپس لینے کی استدعا دائر کردی

    25 سال پرانے کیسز؛ نیب نے سابق صدر کی بریت کیخلاف درخواستیں واپس لینے کی استدعا دائر کردی

    پچیس سال پرانے کیسز؛ میں نیب نے سابق صدر کی بریت کے خلاف اپیلیں واپس لینے کی درخواست دائر کردی

    نیب نے 25 سال پرانے کیسز مییں سابق صدر آصف زرداری کی بریت کے خلاف چار اپیلیں واپس لینے کی درخواست دائر کردی۔ سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کےخلاف 25 سال پرانے کیسز میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے، کیوں کہ نیب نے آصف زرداری کی بریت کیخلاف اپیلیں واپس لینےکا فیصلہ کیا ہے۔

    نیب نے 4 اپیلیں واپس لینے کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائرکردی ہے۔ نیب نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ اپیلوں کی مزید پروسیکیوشن ایک لاحاصل مشق ہو گی، آصف زرداری کے خلاف دستاویزات کی فوٹو کاپیاں بھی مشکل سے ریکارڈ پرہیں۔ نیب نے اپنی درخواست میں مؤقف پیش کیا ہے کہ دستیاب دستاویزی شواہد قانون شہادت کےمطابق نہیں۔

    واضح رہے کہ اُرسس ٹریکٹر، اےآروائی گولڈ، پولوگراؤنڈ، ایس ایس جی کوٹیکنا میں آصف زرداری بری ہوئے تھے، اور نیب نے آصف زرداری کی بریت کو 2015 سے چیلنج کر رکھا تھا۔ دراصل دسمبر 2014 میں احتساب عدالت نے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو دو مقدمات میں بری کیا تھا۔ ان مقدمات میں اے آر وائی گولڈ اور اُسس ٹریکٹر کیس شامل ہیں۔ تاہم خیال رہے کہ اس سے پہلے بھی احتساب عدالت آصف علی زرداری کو پولو گراونڈ ریفرنس میں بری کر چکی تھہ

    اس وقت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اے آر وائی گولڈ اور ارسُس ٹریکٹر ریفرنس کی سماعت کی تو آصف کی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا تھا کہ ان مقدمات میں مرکزی ملزمان بری ہو چکے ہیں لیکن اُن کے موکل کے خلاف ابھی تک مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔ لہذا یہ خلاف قانون ہے کہ کسی بھی مقدمے کے مرکزی ملزمان کو تو بری کر دیا جائے جبکہ شریک ملزم کے خلاف مقدمے کی کارروائی جاری رکھی جائے۔

    جبکہ احتساب عدالت کے جج نے کہا تھا کہ جب کسی مقدمے کے مرکزی ملزمان کے خلاف مقدمات ختم ہو جائیں تو شریک ملزمان کے خلاف کارروائی جاری نہیں رکھی جا سکتی۔ اُنھوں نے ملزم کے وکیل کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے آصف علی زرداری کی بریت کی درخواست منظور کر لی تھی.

    جنرل قمر جاوید باجوہ بطور آرمی چیف اور سیکیورٹی چیلنجز ، بقلم: شکیل احمد رامے
    امریکہ پاکستان کے ساتھ مضبوط شراکت داری چاہتا ہے،امریکی محکمہ خارجہ
    روس سے قریبی تعلقات کے الزام میں جرمنی کے سائبر سیکیورٹی چیف برطرف
    اسلام آباد:عمران خان کا خاتون صحافی کےسوال پردوسری خاتون صحافی کے بارے میں انتہائی نامناسب جواب
    پاکستان کی پاور لفٹر ربیعہ شہزاد نے انٹرنیشنل مقابلوں میں سلور میڈل جیت لیا

  • جولائی تا ستمبر مجموعی درآمدات میں 12 اعشاریہ 37 فیصد کمی

    جولائی تا ستمبر مجموعی درآمدات میں 12 اعشاریہ 37 فیصد کمی

    جولائی تا ستمبر مجموعی درآمدات میں 12 اعشاریہ 37 فیصد کمی

    موجودہ مالی سال پہلے 2 ماہ میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 0.4 فیصد کمی ہوئی ہے۔ درآمدات میں کمی کے ذریعے تجارتی خسارہ کم کرنے کی حکومتی کوششیں رنگ لے آئیں، وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق موجودہ مالی سال کی پہلی سہہ ماہی میں 35 ارب 90 کروڑ روپے کے موبائل فون اور 62 ارب روپے سے زیادہ مالیت کی گاڑیاں درآمد کی گئیں۔ وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق موجودہ مالی سال جولائی تا ستمبر مجموعی درآمدات میں 12 اعشاریہ 37 فیصد کمی آئی۔ درآمدات کا حجم 18 ارب 71 کروڑ ڈالر سے کم ہو کر 16 ارب 40 کروڑ ڈالر پر آگیا۔

    رپورٹ کے مطابق جولائی تا ستمبر ایک ارب 76 کروڑ 91 لاکھ ڈالر کی مشینری امپورٹ کی گئی۔ جب کہ گزشتہ سال اسی مدت میں 2 ارب 84 کروڑ ڈالر کی مشینری درآمد ہوئی تھی۔ ادارہ شماریات کے مطابق موبائل فون 67 فیصد، گاڑیوں کی امپورٹ اسی فیصد تک گر گئی ہے۔ اور جولائی تا ستمبر 16 کروڑ ڈالر یعنی 35 ارب 90 کروڑ کے موبائل امپورٹ ہوئے۔ جب کہ گزشتہ مالی سال اسی مدت میں 49 کروڑ 50 لاکھ ڈالر مالیت کے موبائل فون درآمد کئے گئے تھے۔

    مالی سال کے پہلے تین ماہ میں 27 کروڑ 75 لاکھ ڈالر کی گاڑیاں درآمد کی گئیں۔ پاکستانی کرنسی میں گاڑیوں کی مالیت 62 ارب روپے سے زیادہ ہے۔ گزشتہ سال ابتدائی تین ماہ میں 40 کروڑ 73 لاکھ ڈالر کی گاڑیاں بیرون ملک سے منگوائی گئی تھیں۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق موجودہ مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں ملک کی بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 0.4 فیصد کی کمی ہوئی ہے، تاہم اگست 2021 کی نسبت اگست 2022 میں صنعتی پیداوار 0.6 فیصد بڑھی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ جنرل قمر جاوید باجوہ بطور آرمی چیف اور سیکیورٹی چیلنجز ، بقلم: شکیل احمد رامے
    امریکہ پاکستان کے ساتھ مضبوط شراکت داری چاہتا ہے،امریکی محکمہ خارجہ
    روس سے قریبی تعلقات کے الزام میں جرمنی کے سائبر سیکیورٹی چیف برطرف
    ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق دوماہ میں ٹیکسٹائل، گاڑیوں، خوراک، مشروبات، تمباکو اور ادویہ سازی کی پیداوار میں کمی ہوئی ہے، جب کہ کمپیوٹر، الیکٹرانکس، آپٹیل مصنوعات اور ربڑ مصنوعات کی پیداوار میں بھی کمی ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق جولائی سے اگست میں ملبوسات، لیدراور اسٹیل سمیت 8 شعبوں کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے، ملبوسات میں 60.9 فیصد، لیدر مصنوعات میں 11.5 فیصد اور کیميکلز کی پیداوار میں 2.8 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق دو ماہ کے دوران لوہے اور اسٹیل کی پیداوار میں 11.7 فیصد، فٹبال کی پیداوار میں 53 فیصد، فرنیچر کی پیداوار 174 فیصد اور جولائی سے اگست پیپر بورڈ کی پیداوار میں بھی 6.6 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔

  • ملک بھر میں کورونا کے تین مریض انتقال کرگئے

    ملک بھر میں کورونا کے تین مریض انتقال کرگئے

    ملک بھر میں کورونا کے 3 مریض انتقال کرگئے

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے مزید 3 مریض انتقال کرگئے قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثر مزید3 افراد کا انتقال ہوگیا جبکہ 45 مریضوں کی حالت نازک ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 8 ہزار815 ٹیسٹ کئےگئے جس میں 55 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔
    این آئی ایچ کا مزید کہنا ہے کہ کورونا کے 45 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.62 فیصد ریکارڈ کی گئی۔


    واضح رہے کہ کورونا کے کیسز میں اضافے کے بعد وفاقی اور صوبائی حکومتیں اس وبا کے خلاف متحرک ہو گئیں ہیں اور کورونا کی موجودہ صورتحال کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے ۔ اس کے علاوہ دوسرے ملکوں سے آنے والے مسافروں کی کورونا سے متعلق سخت نگرانی یقینی بنائی جا رہی ہے ۔

    کورونا وائرس کیا ہے؟
    کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کی پہلی بار شناخت چین کے شہر ووہان میں ہوئی اور اسے کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کو 2019 (کووِڈ- 19) کا نام دیا گیا۔ بیماری کے اس نام میں ’کو‘ کا مطلب ’کورونا‘ ’وی‘ کا مطلب ’وائرس‘ جبکہ ’ڈ‘ کا مطلب disease یعنی بیماری ہے۔ اس سے قبل اس بیماری کو ’2019 نیا کورونا وائرس‘ یا ’2019 – این کو‘ کا نام بھی دیا گیا تھا.
    کورونا وائرس کی علا ما ت اور بچائو
    کورونا وائرس کی علامات میں بخار، کھانسی اور سانس لینے میں مشکل پیش آنا شامل ہیں۔ بیماری کی شدت کی صورت میں نمونیہ اور سانس لینے میں بہت زیادہ مشکل کا سامنا بھی ہوسکتا ہے۔ یہ بیماری بہت کم صورتوں میں جان لیوا ثابت ہوتی ہے۔
    اس بیماری کی عام علامات زکام (فلو) یا عام نزلے سے ملتی جلتی ہیں جو کہ کووِڈ- 19 کی نسبت بہت عام بیماریاں ہیں۔ اس لئے بیماری کی درست تشخیص کے لئے عام طور پر معائنے (ٹیسٹ) کی ضرورت پڑتی ہے تاکہ اس بات کی تصدیق ہوسکے کہ مریض واقعی کووِڈ- 19 میں مبتلا ہوچکا ہے۔ یہ بات ذہن نشین کر لینا ضروری ہے کہ نزلے زکام اور کووِڈ- 19 کی حفاظتی تدابیر ایک جیسی ہیں۔ مثال کے طور پر بار بار ہاتھ دھونا اور سانس لینے کے نظام کی صحت کا خیال رکھنا (کھانسی کرتے اور چھینکتے وقت اپنا منہ کہنی موڑ کر یا پھر ٹشو یا رومال سے ڈھانپ لینا اور استعمال شدہ رومال یا ٹشو کو ایسے کوڑا دان میں ضائع کرنا جو ڈھکن سے بند ہوسکتا ہو)۔ نزلہ زکام کی ویکسین دستیاب ہے ، اس لئے ضروری ہے کہ آپ خود کو اور اپنے بچوں کو ویکسین کی مدد سے محفوظ رکھیں.

  • ایمان علی کی ٹچ بٹن کے ٹریلر لانچ میں شرکت ، سوشل میڈیا پر تصاویر اور وڈیوز وائرل

    ایمان علی کی ٹچ بٹن کے ٹریلر لانچ میں شرکت ، سوشل میڈیا پر تصاویر اور وڈیوز وائرل

    سینئر اداکار عابد علی کی بیٹی ایمان علی کا شمار ملک کی بہترین اور نامور ماڈلز میں ہوتا ہے. سپر ماڈل ایمان علی نے ماڈلنگ میں کامیابی کے جھنڈے گاڑھنے کے بعد کیا رخ اداکاری کا . انہوں نے چند ایک فلموں میں اداکاری کی ان کی اداکاری کو بہت زیادہ سراہا گیا. ایمان علی کم مگر معیاری کام کرنے کو ترجیح دیتی ہیں. ایمان بہت کم ایونٹس میں بھی شرکت کرتی ہیں.لیکن حال ہی میں انہوں نے شرکت کی فلم ٹچ بٹن کے ٹریلر لانچ میں. ایمان علی نے ساڑھی پہن رکھی تھی بہت ہی خوبصورت اور دلکش لگ رہی تھیں. اس ایونٹ کی ایمان علی کی وڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جنہیں بہت پسند کیا جا رہا ہے . مداح ایمان علی کو ایک عرصے کے بعد دیکھ کر کافی

    خوش ہیں. ایمان علی فلم ٹچ بٹن میں مرکزی کردار ادا کررہی ہیں. یاد رہے کہ ایمان علی نے ماڈلنگ میں بھی چند ایک لوگوں کے ساتھ زیادہ کام کیا جس میں اطہر شہزاد کا نام قابل ہے. ایمان علی اپنی مزاج کی بندی ہیں ان کا دل کرتا ہے تووہ کام کرتی ہیں. تاہم ان کے مداح ان کو نہ صرف فلموں بلکہ ڈراموں میں بھی دیکھنا چاہتے ہیں. فلم ٹچ بٹن میں ان کو دیکھنے کے لئے ان کے مداح کافی بےتاب نظر آتے ہیں دیکھنا یہ ہے کہ ایمان علی کی فلم شائقین کو کتنا متاثر کرتی ہے.