Baaghi TV

Author: +9251

  • سیف علی خان کیوں ہیں سوشل میڈیا سے دور ؟

    سیف علی خان کیوں ہیں سوشل میڈیا سے دور ؟

    بالی وڈ اداکار سیف علی خان جو انٹرویوز بھی کم کم دیتے ہیں وہ سوشل میڈیا پر بھی کم ہی دکھائی دیتے ہیں . انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا ہے کہ وہ کیوں ہیں سوشل میڈیا سے دور. سیف علی خان نے کہا کہ میں‌ نے بہت کوشش کی کہ میں سوشل میڈیا پر رہوں لیکن مجھے میرے نام کا کوئی ہینڈل نہیں مل سکا میرے نام کے اتنے ہینڈلز موجود ہیں کہ کیا بتائوں . دوسرا یہ کہ سوشل میڈیا کی دنیا میں آپ کو جھوٹ بہت زیادہ بولنا پڑتا ہے ، اور خاص کر ایسا جھوٹ کہ جس میں کسی کی جھوٹی تعریف کرنی پڑے میں یہ سب نہیں کر سکتا یہ میرا مزاج ہی نہیں ہے. اس

    لئے میں سوشل میڈیا سے دور رہتا ہوں . مجھے لگتا ہے کہ میں جو ہوں جہاں ہوں بالکل ٹھیک ہوں. سیف علی خان نے کہا کہ مجھے ویسے بھی سوشل میڈیا کے مزاج کی سمجھ ہی نہیں آتی اس لئے مجھے لگتا ہے کہ مجھے اس سے دور ہی رہنا چاہیے. یوں سیف علی خان نے بتا دیا کہ وہ سوشل میڈیا سے آخر دور کیوں رہتے ہیں. یاد رہے کہ سیف علی خان کی حال ہی میں فلم کرم ویدھیا ریلیز ہوئی ہے یہ فلم باکس آفس پر خاص کمال نہیں دکھا سکی اس فلم میں سیف کے ساتھ ہرتیک روشن بھی دکھائی دئیے ہیں.

  • فیکٹ چیک؛ شریف خاندان سے متعلق نیٹ فلیکس ڈاکومنٹری بارے پی ٹی آئی کا جھوٹ بے نقاب

    فیکٹ چیک؛ شریف خاندان سے متعلق نیٹ فلیکس ڈاکومنٹری بارے پی ٹی آئی کا جھوٹ بے نقاب

    پی ٹی آئی کی طرف سے شریف خاندان کرپشن سے متعلق نیٹ فلیکس ڈاکومنٹری کا جھوٹا پروپیگنڈہ بے نقاب

    پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے گزشتہ دنوں ایک ویڈیو کلپ پھیلایا گیا جسے اس طرح بنا کر پیش کیا گیا کہ جیسے نیٹ فلیکس سابق وزیر اعظم نواز شریف کی کرپشن بارے کوئی مکمل دستاویزی فلم لارہا ہو. باغی ٹی وی کے صحافی ملک رمضان اسراء نے فیکٹ چیک کیئے تو معلوم ہوا کہ یہ تو سارا کچھ جھوٹ ہے کیونکہ اس بارے میں نیٹ فلیکس کی طرف سے انکار کا دعوی کرنے والے معروف عالمی صحافی سی جے ورلیمان کا کہنا ہے کہ نیٹ فلیکس نے اس بارے میں انکار کیا ہے کہ وہ ایسی کوئی ڈاکومینٹری سابق وزیر اعظم نواز شریف بارے لارہے ہیں. واضح رہے کہ اس سے قبل جید صحافی جو نیویارک ٹائمز جیسے اخبار کیلئے بھی کام کر چکے ہیں. وہ بھی پی ٹی آئی پراپیگنڈا کی ضد میں آگئے تھے تاہم بعد میں جب معلوم ہوا تو ٹویٹ ڈیلیٹ کردی اور اس حوالے سے انہوں نے دوبارہ ٹوئیٹ بھی کی کہ یہ جھوٹ ہے.


    ‏نیٹ فلیکس نے آفیشلی کسی بھی پراپیگنڈا پر مبنی ڈاکیومنٹری کی اپنے پلیٹ فارم سے ریلیز کرنے سے اظہار لاتعلقی کردیا لیکن حیرانی کی بات یہ ہے کہ جھوٹوں کی برگیڈ جو وفاقی وزیر جیسے اہم عہدوں پر رہ شکے بناتحقیق ایک ایسی ویڈیو پھیلایا جو سراسر جھوٹی تھی. اس ویڈیو کو پھیلانے والوں میں فواد چودھری سے لیکر شیریں مزاری تک تحریک انصاف کے تمام لوگ شامل تھے. اور یہ پروپیگنڈہ کرنے والے اکاؤنٹس میں درج ذیل اکاؤنٹس شامل تھے جن میں سے کچھ کے ملین فالورز ہیں۔

    اسامہ طاہر نامی صارف نے لکھا؛ بڑے بڑے انصافی اکاؤنٹس اور صحافت کے روپ میں چھپے یوتھیے صحافی نیٹ فلیکس سے منسوب پروپیگنڈہ بارے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں.
    https://twitter.com/USAMATA44867283/status/1582077148747423745
    انہوں نے دعوی کیا کہ نیٹ فلیکس کسٹمر سینٹر سے رابطہ کیا اور پوچھا Behind closed Door آپکی اسپانسرڈ ڈاکیومنٹری ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ اس عنوان سے ہماری کوئی ایسی ڈاکومینٹری نہیں آرہی ہے.


    ایک اور صارف نے دعوی کیا کہ؛ انصافیوں کی جانب سے بنائی گئی ڈاکومنٹری کو نیٹ فلیکس کے نام سے منسوب کر کے پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے جبکہ اس ڈاکومنٹری کے کنٹربیوٹرز میں کوئی آزاد ذرائع نہیں بلکہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور فواد چودھری سمیت شہزاد اکبر شامل ہیں۔
    انہوں نے مزید دعوی کیا کہ؛ کچھ لوگوں نے نیٹ فلیکس سے منسوب ایک فیک ڈاکومنٹری کے حوالے سے نیٹ فلیکس کسٹمر سینٹر رابطہ کیا تو نیٹ فلیکس نے ایسی کسی بھی متنازعہ مشکوک ڈاکیومینٹری سے اظہار لاتعلقی کیا جو پی ٹی آئی کی افواہوں کو جھوٹا ثابت کرتا ہے.

  • عالیہ بھٹ بچے کی پیدائش کے بعد ایک سال تک بچے کو بھرپور ٹائم دیں گی

    عالیہ بھٹ بچے کی پیدائش کے بعد ایک سال تک بچے کو بھرپور ٹائم دیں گی

    عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور اس سال بالی وڈ کی ایسی جوڑی رہی ہیں جو سب سے زیادہ خبروں میں رہے ہیں. پہلے ان کی شادی اور پھر بعد میں بچے کی پیدائش خبروں کی زینت بنی ہوئی ہے. عالیہ بھٹ کے گھر ننھے مہمان کی آمد دسمبر کے پہلے ہفتے یا نومبر کے آخری ہفتے میں متوقع ہے. بھارتی میڈیا کا دعوی ہے کہ عالیہ بھٹ بچے کی پیدائش کے بعد ایک سال تک کسی قسم کا کوئی کام نہیں کریں گی اس دوران وہ چھوٹے موٹے پراجیکٹس تو کرتی رہیں گی لیکن بھرپور انداز میں کام ایک سال کے بعد ہی کریں گی. کہا جا رہا ہے کہ عالیہ بھٹ ایک سال کا وقفہ لیکر اپنے بچے پر توجہ دیں گی.

    دوسری طرف یہ بھی کہا جا رہا ہےکہ وہ جب دوبارہ کام شروع کریں گی تو سب سے پہلے کرن جوہر کی فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی مکمل کروائیں گی.اگر ہم رنبیر کپور کےانٹرویوز دیکھیں تو وہ کہہ چکے ہیں کہ مجھے اگر رہنا پڑا تو میں رہوں گا لیکن عالیہ اپنے کام پر کمپرومائز نہیں کریگی. یاد رہے کہ عالیہ بھٹ کاحال ہی میں بے بی شاور کیا گیا ہے جس میں ان کی فیملی اور قریبی دوستوں نے شرکت کی. عالیہ اور رنبیر دونوں کی فیملیاں آنے والے ننھے مہمان کو دیکھنے کے لئے بیتاب ہیں.

  • دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی باکس آفس پر شاندار کارکردگی

    دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی باکس آفس پر شاندار کارکردگی

    دا لیجنڈ‌آف مولا جٹ کو ریلیز ہوئے چھ دن ہو گئے ہیں لیکن اس کا کریز ہے کہ ہر لمحہ بڑھتا ہی جا رہا ہے. پاکستان میں‌فلم جہاں جہاں بھی لگی ہے بہت اچھا بزنس کررہی ہے. شائقین کی بڑی تعداد فلم دیکھنے کےلئے سینما گھروں میں آرہی ہے. جوان بوڑے بچے ہر کوئی فلم کو دیکھ رہا ہے. پاکستان کے ساتھ ساتھ دنیا کے دیگر ممالک مں فلم ریلیز کی گئی ہے اور جہاں بھی ریلیز کی گئی ہے وہاں شاندار بزنس کررہی ہے. دالیجنڈ آف مولا جٹ نے اپنی ریلیز کے بعد صرف 3 دنوں میں 5 ممالک سے مجموعی طور پر 19 کروڑ روپےکا بزنس کیا۔کہا جا رہا ہےکہ فلم نے برطانیہ ، کینڈا اور

    امریکہ سیت دیگر ممالک کی تمام پنجابی اور ہندی فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے. پاکستان ہو یا دنیا کے دیگر ممالک جہاں جہاں بھی فلم لگی ہے فلمی شائقین ٹکٹس کی عدم دستیابی کی شکایت کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں. باہر کے ملکوں میں بڑی تعداد میں انڈینز اس فلم کو دیکھ رہے ہیں خصوصی طور پر سکھ برادری دا لیجنڈ آف مولا جٹ کو بہت پسند کررہی ہے. یاد رہے کہ فلم دا لیجنڈ آف مولا جٹ میں فواد خان اور حمزہ علی عباسی نے مولا جٹ اور نوری نت کے کردار ادا کئے ہیں،. جبکہ ماہرہ خان اور حمائمہ ملک نے دارو نتنی اور مکھو کا کردار کیا ہے.

  • ارجن کپور نے اپنے چچا سنجے کپور کا کیا شکریہ ادا لیکن کیوں؟

    ارجن کپور نے اپنے چچا سنجے کپور کا کیا شکریہ ادا لیکن کیوں؟

    بالی وڈ اداکار ارجن کپور سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں، انسٹاگرام پر اپنے حوالے سے وہ لمحہ بہ لمحہ اپ ڈیٹس دیتے رہتے ہیں. حال ہی میں انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر ایک وڈیو شئیر کی اس میں انہوں نے اپنے چچا سنجے کپور کو ان کی سالگرہ کی مبارکباد دی اور کہا کہ آپ کا بہت شکریہ آپ نے بچپن میں میرے ہر مشکل وقت میں میرا ساتھ دیا.انہوں نے اس وڈیو میں بتایا کہ ان کے چچا ان کے لئے کتنی اہیت کے حامل ہیں. چچا آپ وہ شخص ہیں جو میرے ہر مشکل وقت میں‌میرے ساتھ کھڑے رہے ہیں. آپ صرف میرے چچا ہی نہیں میرے دوست ہو. مجھے یاد ہے کہ آپ نے

    مجھے میرا پہلا ڈرنک پلایا اور مجھے باہر جانے اور پارٹی کرنے پر مجبور کیا.میں دل کی گہرائیوں کی سے آپکا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں. انہوں نے وعدہ کیا کہ ممبئی واپس آنے پر آپ کو ایک سرپرائز دوں گا۔میں آپ سے بہت محبت کرتا ہوں. ارجن کی اس وڈیو کا جواب دیتے ہوئے سنجے کپور نے یوں تبصرہ کیا "لو یو ارجن تم بہت پیارے ہو ، کل رات تم کو بہت یاد کیامیری سالگرہ کی پارٹی کا جشن تمہارے بغیر ادھورا تھا۔ یاد رہے کہ ارجن کپور آخری بار موہت سوری کی فلم ” ایک ولن کی واپسی ” میں نظر آئے تھے.

  • چھ دہائیوں کی بااثر ترین خواتین میں پاکستانی ملالہ بھی شامل

    چھ دہائیوں کی بااثر ترین خواتین میں پاکستانی ملالہ بھی شامل

    چھ دہائیوں کی بااثر ترین خواتین میں پاکستان کی ملالہ کا نام بھی شامل۔

    برسوں میں بااثر ترین خاتون کا تاج برطانوی ملکہ الزبتھ دوئم کے نام رہا، لیڈی ڈیانا کا دوسرا نمبر جبکہ مدر ٹریسا اس سروے میں تیسرے نمبر پر رہیں۔ دو ہزار برطانوی شہریوں سے سوال کیا گیا کہ گزشتہ 6 دہائیوں سے کون سے ایسی بااثر خاتون ہے جو ان کے لیے رول ماڈل رہی ہے، جس پر 27 فیصد شہریوں نے ملکہ الزبتھ کا نام لیتے ہوئے انہیں سب سے با اثر خاتون ہونے کے اعزاز سے نوازا۔ اس فہرست میں دوسرا نمبر برطانوی ملکہ کی بہو لیڈی ڈیانا کا رہا ، یاد رہے لیڈی ڈیانا 1997 میں کار حادثے میں ہلاک ہو گئی تھیں لیکن آج بھی وہ لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ فصلوں کی باقیات جلانے والے کسانوں کے خلاف مقدمات درج کرنے کا حکم
    آٹھ سالہ بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کا ڈراپ سین،والد لینا چاہتا تھا مخالفین سے دشمنی کا بدلہ
    محققین نے ذیابیطس، کینسر اور اموات کی وجہ بننے والی پروٹین دریافت کر لی
    تیسرے نمبر پر اپنی زندگی غریبوں اور بے کسوں کی خدمت کے لیے وقف کر دینے والی مدر ٹریسا ہیں، جنہوں نے رنگ و نسل اور مذہب وقوم سے نکل کر بیمار اور بے سہارا افراد کی خدمت کی اور ان کا سہارا بن کر دنیا میں انسانیت کی نئی مثال قائم کی۔ بااثر خواتین کی فہرست میں چوتھے نمبر پر امریکا سے تعلق رکھنے والی روزا پارکس ہیں جو مشہور شہری حقوق کی کارکن تھیں، جنہیں “تحریک آزادی کی ماں” بھی قرار دیا گیا تھا۔ سوئیڈن کی 19 سالہ ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ اس فہرست میں پانچویں نمبر پر ہیں، جبکہ پاکستان کی نوبل انعام یافتہ سماجی و تعلیمی کارکن ملالہ یوسفزئی بھی بااثر ترین خواتین کی فہرست میں شامل ہیں۔

  • سیلاب زدگان کے لۓ جمع کیے گۓ 13 ارب روپے کہاں ہیں؟ جواد احمد کا عمران خان سے سوال

    سیلاب زدگان کے لۓ جمع کیے گۓ 13 ارب روپے کہاں ہیں؟ جواد احمد کا عمران خان سے سوال

    برابری پارٹی کے سربراہ اور گلوکار جواد احمد نے تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان سے سوال کر ڈالا ہے انہوں نے پوچھا ہے کہ کہاں ہیں‌وہ تیراں ارب روپے جو سیلاب زدگان کے نام پر جمع کئے تھے اور اس کی اتنی تشہیر کی گئی تھی کہ ہم نے تیراں ارب روپے جمع کئے ہیں اور اتنے پیسے عمران خان کے علاوہ کوئی نہیں جمع کر سکتا. عمران خان بتائے نا کہاں ہے وہ سارا پیسہ؟ کس گائوں یا شہر پر انہوں نے یہ پیسہ لگایا اور سیلاب زدگان کی مدد کی . سیلاب زدگان کے نام پر پیسہ اکٹھا کرنے کے بعد عمران خان اپنی انتخابی مہم چلاتے رہے شہر شہر جلسے کرتے رہے کیا یہ جلسے ہمارے اور پاکستانیوں کے پیسوں سے کئے ہیں؟ نہیں اگر تو پھر سیلاب زدگان کے نام پر اکٹھا کئے جانے والا پیسہ کہاں ہے؟‌ثانیہ نشترنے بھی

    بہت تصویریں کھچوائی اور تشہر کی کہ تیراں ارب روپے سیلاب زدگان کےلئے جمع کئے ہیں بتائیں تو سہی کہ کہاں یہ پیسہ خرچ ہوا کیونکہ انکو تو پتہ بھی نہیں ہے کہ سیلاب نے در حقیقت کتنی تباہی مچائی ہے یا لوگ کس حال میں ہیں یہ تو اپنے جلسوں میں مصروف رہے ہیں. جواد احمد نے کہا کہ لوگ سوال کریں عمران خان سے ان تیراں ارب روپوں کا حساب مانگیں سب کا احتسبا ہونا چاہیے اور اس کا بھی احتساب ہونا چاہیے یہ ضروری ہے. میں نے کسی زمانے میں‌شوکت خانم کے لئے بہت کام کیا چندہ اکٹھا کیا اس وقت مجھے لگتا تھا کہ یہ جینوئن آدمی ہے لیکن اب میں اس پر اعتبار نہیں کرتا یہ بتائے کہ اس نے تیراں ارب جو سیلاب زدگان کے نام پر اکٹھے کئے تھے وہ کہاں‌ہیں؟

  • دیپیکا نے بتا دیا کہ وہ بچپن میں‌ کیسی تھیں

    دیپیکا نے بتا دیا کہ وہ بچپن میں‌ کیسی تھیں

    دیپیکا پڈوکون بالی وڈ کی انتہائی باصلاحیت اداکارہ ہیں انہوں نے2007 میں ریلیز ہونے والی فلم اوم شانتی اوم سے ہندی سنیما میں اپنے کیرئیر کا آغاز کیا. دیپیکا نے اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کے بل پر کم ہی عرصے میں شائقین کے دلوں میں جگہ بنا لی . انہوں نے یہ جوانی ہے دیوانی، رام لیلا ، چنئی ایکسپریس، فائنڈنگ فینی، باجی راؤ مستانی، پدماوت ویدگر فلموں میں اداکاری کرکے ناقدین اور شائقین کے دل جیت لئے. دیپیکا اکثر اپنی ذات اور شخصیت کے بارے میں بتاتی رہتی ہیں.حال ہی میں انہوں نے بتایا ہےکہ وہ بچپن میں‌کیسی تھیں. انہوں نے بتایا کہ وہ ایک شرمیلی بچی تھیں، انہوں نے اس انٹرویو میں یہ بھی بتایا کہ انہوں نے کس طرح سےچھوٹی عمر میں ہی اداکار بننے کاخواب دیکھا تھا۔انہوں نے کہا کہ وہ ان

    بچوں میں سے نہیں ہیں جنہوں نے آئینے کے سامنے اداکاری کی مشق کی بلکہ وہ انتہائی شرمیلی اور خوددار تھیں۔انہوں نے کہا کہ جب میں اپنے والدین کے ساتھ تھیٹر جاتی تھی تو میں محسوس کرتی تھی کہ ایک دن میں اس جگہ پر ضرور ہوں گی. یاد رہے کہ دیپیکا پڈوکون فلم پٹھان میں شاہ رخ خان کے ساتھ نظر آئیں گی ، فلم پٹھان کے ٹیزرز نے شائقین کے دل جیت لئےہیں دیکھنا یہ ہے کہ دیپیکا اور شاہ رخ کی یہ فلم باکس آفس پر کیا رنگ جماتی ہے.

  • وکی کوشل مجھے اپنا گھبراہٹ کا بٹن کہتے ہیں کترینہ کیف

    وکی کوشل مجھے اپنا گھبراہٹ کا بٹن کہتے ہیں کترینہ کیف

    کترینہ کیف اور وکی کوشل بالی وڈ کی سب سے خوبصورت جوڑیوں میں سے ایک ہیں۔ یہ دونوں ہمیشہ اپنے مداحوں کو ایک دوسرے پر پیار جتاتے ہوئے نظر آتے ہیں. حال ہی میں اس خوبصورت جوڑے نے اپنا پہلا کروا چوتھ منایا اور ایک انٹرویو میں کترینہ نے انکشاف کیا کہ انہوں نے وکی کے لئے روزہ رکھا تھا . کترینہ کیف جو کہ آج اپنی فلم ” فون بھوت ” کی تشہیر میں مصروف ہیں وہ اس فلم کی تشہیر کے لئے کسی قسم کی کسر نہیں چھوڑ رہیں، اس فلم میں ان کے ساتھ ایشان کھٹر اور سدھانت چترویدی بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں وہ مختلف جگہوں پر جا رہی ہیں اور ہر جگہ میڈیا ان سے کچھ نہ کچھ سوالات کرتا دکھائی دے رہا ہے.کترینہ سے حالیہ انٹرویو کے دوران ایک سوال ہوا تو

    اس کے جواب میں‌انہوں نے ایک خوبصورت بات بتائی اور کہا کہ ’’وکی کوشل مجھے اپنا گھبراہٹ کا بٹن کہتے ہیں۔‘‘ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم ایک دوسرے سے الگ رائے رکھتے ہیں لیکن کوشش کررہے ہیں ایک دوسرے کی پسند نہ پسند کے مطابق بن جائیں. یاد رہے کہ فلم فون بھوت 4 نومبر 2022 کو سینما گھروں میں ریلیز ہو رہی ہے۔ فلم کامیڈی اور ہارر ہے . فلم کے میوزک کو بھی کافی پسند کیا جا رہا ہے. شائقین کترینہ کو دیکھنے کےلئے خاصے پرجوش ہیں.

  • کیا واقعی اکتوبر کے لیے ایل این جی سستی ہوگی؟

    کیا واقعی اکتوبر کے لیے ایل این جی سستی ہوگی؟

    آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)نے مائع قدرتی گیس (ایل این جی)کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا گیا لیکن کیا واقعی اکبوتر میں ایل این جی سستی ہوگی؟

    اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اکتوبر کے لیے ایل این جی سستی کردی گئی ۔نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی 2.19 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سستی ہوگئی جبکہ سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی 2.28 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سستی ہوگئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن سسٹم پرایل این جی کی نئی قیمت 14.78 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے جب کہ سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 15.18 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقررکی گئی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ فصلوں کی باقیات جلانے والے کسانوں کے خلاف مقدمات درج کرنے کا حکم
    آٹھ سالہ بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کا ڈراپ سین،والد لینا چاہتا تھا مخالفین سے دشمنی کا بدلہ
    محققین نے ذیابیطس، کینسر اور اموات کی وجہ بننے والی پروٹین دریافت کر لی
    ماہرین نے سوال کیا ہے کہ کیا واقعی اعلان کے بعد ایل این جی سستی ہوگی ؟ لیکن ماہرین کا خیال ہے کہ مستقبل میں گیس بحران سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ نئے ذخائر کی دریافت پر توجہ مرکوز کی جائے۔ ’تیل و گیس کی تلاش کے لیے نئے بلاکس ایوارڈ کیے جائیں۔ ’نئے ایل این جی ٹرمینلز بنائے جائیں۔ لانگ ٹرم کے سودے کیے جائیں اور گیس پائپ لائن کا نیٹ ورک بڑھایا جائے۔ تبھی جاکر سستا کرنا ممکن ہوگا ورنہ یہ سوال یوں ہی سوال رہے گا.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ فصلوں کی باقیات جلانے والے کسانوں کے خلاف مقدمات درج کرنے کا حکم
    آٹھ سالہ بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کا ڈراپ سین،والد لینا چاہتا تھا مخالفین سے دشمنی کا بدلہ
    محققین نے ذیابیطس، کینسر اور اموات کی وجہ بننے والی پروٹین دریافت کر لی
    ان کا مزید کہنا تھا یہ سارا کچھ حکومتی فیصلوں پر منحصر ہے لیکن اس میں موجود حکومت اس لیئے بھی قصوروار نہیں یہ سارا کطھ پچھلی حکومت کا کیا دھرا ہے.