Baaghi TV

Author: +9251

  • عبدالحفیظ کاردار اور یونس خان ووٹنگ کےعمل کے بعد پی سی بی ہال آف فیم میں شامل

    عبدالحفیظ کاردار اور یونس خان ووٹنگ کےعمل کے بعد پی سی بی ہال آف فیم میں شامل

    عبدالحفیظ کاردار اور یونس خان ووٹنگ کےعمل کے بعد پی سی بی ہال آف فیم میں شامل

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے پہلے کپتان عبدالحفیظ کاردار اور پاکستان کے سب سے کامیاب ٹیسٹ بیٹر یونس خان کو پی سی بی ہال آف فیم شامل کرلیا گیا ہے۔ عبدالحفیظ کاردار اور یونس خان ووٹنگ کےعمل کے بعد پی سی بی ہال آف فیم کا حصہ بنے ہیں۔ فضل محمود، عبدالقادر، حنیف محمد، ظہیرعباس، جاوید میانداد، وسیم اکرم اور وقاریونس بھی پی سی بی ہال آف فیم میں شامل ہوچکے ہیں۔ قادر خواجہ کے مطابق؛ اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجا کا کہنا ہے کہ ہال آف فیم کا مقصد اپنے رول ماڈلز کی کامیابیوں کو سراہنا ہے۔ رمیز راجا نے کہا کہ عبدالحفیظ کاردار نے پاکستان کو کرکٹ کا خواب دکھایا تھا اور یونس خان نے ہمیشہ سخت محنت کو اپنا شعار بنایا، یونس خان نے تینوں طرز کی کرکٹ میں پاکستان کے لیے لاجواب کامیابیاں سمیٹیں۔
    مزیہ یہ بھی پڑھیں؛ ملک کے 11 حلقوں میں ضمنی انتخاب کا دنگل آج سجے گا:کانٹے دارمقابلوں کی توقع
    رانا ثناءاللہ کو عابد شیر علی کی انتخابی مہم چلانے پر آج ہی طلب کرلیا گیا
    برطانوی وزیراعظم لزٹرس کو مشکلات کا سامنا، وزیر خزانہ کا سخت معاشی فیصلوں کا عندیہ
    اس حوالے سے عبدالحفیظ کاردار کے صاحبزادے شاہد کاردار نے کہا کہ ان کے والد نے اپنی شاندار قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت دنیائے کرکٹ میں پاکستان کی الگ شناخت بنائی، کاردار فیملی کو عبدالحفیظ کاردارکی پی سی بی ہال آف فیم میں شمولیت پر فخر ہے۔ یونس خان نے کہا کہ انہیں پی سی بی کی جانب سے ہال آف فیم میں شمولیت پر فخر ہے، عظیم کھلاڑیوں کی اس فہرست میں آنا کسی اعزاز سے کم نہیں۔ سابق کپتان نے کہا کہ کامیابی کبھی بھی کسی ایک فرد کی بدولت نہیں ملتی، اس اعزاز پر اہل خانہ، ساتھی کھلاڑیوں، کپتانوں اور اسپورٹ اسٹاف کا مشکور ہوں۔

  • ڈریم گرل ہیما مالنی کی 5 مشہور فلمیں

    ڈریم گرل ہیما مالنی کی 5 مشہور فلمیں

    بھارتی فلم انڈسٹری کی ڈریم گرل ہیما مالنی آج 74 سال کی ہو گئی ہیں۔ہیما مالنی کا کیرئیر چھ دہائیوں پر محیط ہے اس دوران انہوں نے لازوال فلموں میں کام کیا اور خوب داد سمیٹی. ان کا شمار ہندی فلم انڈسٹری کی ان ہیروئنز میں ہوتا ہے جو صحیح معنوں میں فلمی شائقین کے دلوں‌پر راج کررہی ہیں. ڈریم گرل کہلائی جانے والی اداکارہ ہیما مالنی کی سالگرہ کے موقع پر ہم آپ کو ان کی پانچ بہترین فلموں کی یاد دلا رہے ہیں. پہلے نمبر ہر پے ان کی فلم سپنوں کا سوداگریہ فلم 1968 میں ریلیز ہوئی تھی بنیادی طور پر اسی فلم سے مالنی نے ہندی فلم انڈسٹری میں‌ڈیبیو کیا اس میں ان کے ساتھ راج کپور، تنوجا اور نادرا جیسے اداکاروں نے اہم کردار ادا کیے ہیں۔دوسرے نمبر پر ہے ان کی فلم

    جانی میرا نام یہ فلم 1970 میں ریلیز ہوئی یہ ایک کرائم تھرلر تھی جسے وجے آنند نے ڈائریکٹ کیا تھا اس میں ہیما مالنی کے ساتھ دیو آنند اور پران نے اہم کردار ادا کئے تھے. تیسرے نمبر پر ان کی فلم ہےستے پہ ستہ جو کہ 1982 میں‌ریلیز ہوئی تھی اسے راج این سپی نے ڈائریکٹ کیا تھا اس فلم میں ان کے ساتھ امیتابھ بچن،امجد خان، رنجیت کور، اور سچن پلگونکر نے مرکزی کردار ادا کئے تھے. چوتھے نمبر پر ہے ان کی فلم شعلے جو کہ 1975 میں ریلیز ہوئی تھی اس فلم میں موجود ہر آرٹسٹ کو اس فلم نے سٹار بنا دیا. اس میں ہیما مالنی نے بسنتی کا کردار نبھایا .
    پانچویں نمبر پر ہے ان کی فلم ہے باغبان جو کہ 2003 میں ریلیز ہوئی اس فلم کو روی چوپڑا نے ڈائریکٹ کیا تھا.یہ ایک فیملی ڈرامہ تھی جسے شائقین نے بہت پسند کیا .

  • ورلڈبینک کے 73 کروڑ ڈالرکے قرضے منسوخ ہونے کا خدشہ ہے

    ورلڈبینک کے 73 کروڑ ڈالرکے قرضے منسوخ ہونے کا خدشہ ہے

    ورلڈبینک کے 73 کروڑ ڈالرکے قرضے منسوخ ہونے کا خدشہ ہے

    ورلڈبینک نے کم از کم مسائل کے شکار 9 ایسے پراجیکٹس کی نشان دہی کی ہے جن کے730 ملین ڈالر کے قرضے منسوخ ہو سکتے ہیں۔ 400 ملین ڈالر کے رعایتی قرضے میں 320 ملین ڈالر کا قرضہ پاکستان کے کوٹے کے تحت منسوخ کیا جا سکتا ہے جبکہ باقی دو منصوبوں کیلئے رقم بھی علاقائی کوٹے سے مختص کی گئی ہے۔

    ان قرضوں کی ممکنہ منسوخی سے بچائی گئی رقم اب بھی پاکستان کو دی جا سکتی ہے اگر وہ سیلاب سے متعلقہ منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کا انتظام کر لے۔ ٹربیون کی تفصیلی رپورٹ کے مطابق؛ ورلڈ بینک اور وفاقی حکومت کی دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ ان 9 منصوبوں کے علاوہ کروڑوں ڈالر کی کئی اسکیمیں ایسی ہیں جو شیڈول کے بعد مکمل ہو رہی ہیں۔ ان اسکیموں پر یہ تمام پراگریس تباہ کن سیلاب سے پہلے جون2022 تک کی ہے۔ ورلڈ بینک ان مزید اسکیموں کی تصدیق کر رہا ہے جہاں سے فنڈزسیلاب سے متعلقہ منصوبوں کی طرف منتقل کیے جاسکتے ہیں۔ 400 ملین ڈالر کا رعایتی قرضہ انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ ایسوسی ایشن(IDA) کی جانب سے دیا جا رہا ہے جو ورلڈ بینک گروپ کی ایک شاخ ہے۔

    علاقائی کوٹہ کے تحت مختص کردہ 82 ملین ڈالر کا قرض بھی متاثر ہو سکتا ہے۔ ان رعایتی قرضوں کی منسوخی کو ایک سنگین مسئلہ سمجھا جاتا ہے کیونکہ ممالک اکثر سستے طویل مدتی قرضوں تک رسائی کے خواہاں ہوتے ہیں، چاہے ان کے پاس مالی استطاعت بھی ہو۔ بین الاقوامی بینک برائے تعمیر نو اور ترقی (IBRD) کی طرف سے دیے گئے قرضوں میں سے مزید 330 ملین ڈالر کی نشاندہی کی گئی ہے عالمی بینک گروپ کا یہ رکن مسابقتی شرح پر قرضوں میں توسیع کرتا ہے۔

    ورلڈ بینک پاکستان میں 54 آپریشنز کی مالی معاونت کر رہا ہے جن کی لاگت 13 بلین ڈالر ہے، ان میں IDA اور IBRD دونوں قرضے شامل ہیں۔ تاہم انکا 67 فیصد خرچ نہیں کیا جا تا جبکہ وفاقی منصوبوں کے لیے یہ تناسب61 فیصد ہے۔ پچھلے مالی سال میں، ورلڈ بینک نے 1.6 بلین ڈالر تقسیم کیے جو پچھلے سال کے 2.1 بلین ڈالر سے کم تھے۔ غیر ملکی مالی اعانت سے چلنے والے منصوبوں کی تکمیل ہمیشہ شیڈول کے بعد ہوتی ہے اور اکثر عمل درآمد سے متعلق چیلنجوں کی وجہ سے ان کی تشکیل نو کی جاتی ہے۔ ان منصوبوں کو زیادہ تر بین الاقوامی کنسلٹنٹس نے ڈیزائن کیا ہے۔ ورلڈ بینک نے سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا اندازہ لگانے اور مالیاتی ضروریات کو جزوی طور پر پورا کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

    شہباز رانا کے مطابق؛ ورلڈ بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا، مارٹن رائزر نے واشنگٹن میں ڈونرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تباہی کا سکیل بہت بڑا ہے، یہ 2005 کے زلزلے اور 2010 کے نقصانات سے زیادہ ہے تاہم، بحالی کے لیے بین الاقوامی امداد تب ہی موثر ہو سکتی ہے جب حکومت اپنی اقتصادی اصلاحات کی رفتار کو برقرار رکھے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ورلڈ بینک بعض شرائط میں نرمی نہیں کرے گا جو اس نے بجٹ سپورٹ قرضوں کے اجرا کے لیے عائد کی ہیں۔ بینک پنجاب رورل واٹرسپلائی اینڈ سینیٹیشن منصوبے کے لیے 200 ملین ڈالر کا قرض منسوخ کر سکتا ہے، اس میں 100 ملین ڈالر کی رعایتی فنانسنگ بھی شامل ہے۔ منصوبے کی کل لاگت 442.4 ملین ڈالر ہے۔

    اسی طرح پنجاب ریسورس امپروومنٹ اینڈ ڈیجیٹل ایفیکٹیونیس پروجیکٹ کیلیے 304 ملین ڈالر کے کل قرضے میں 100 ملین ڈالر کے قرض کی منسوخی کی بھی نشاندہی کی گئی ہے، ہائر ایجوکیشن ڈیولپمنٹ پراجیکٹ کے کل400 ملین ڈالررعایتی قرض میں کم از کم80 ملین ڈالر قرضہ کی کٹوتی کا بھی امکان ہے۔
    2019میں منظور ہونے والا یہ منصوبہ مشکلات کا شکار ہے اور چند ماہ قبل ورلڈبینک کا عملدرآمد مشن مقررہ مدت میں عدم تکمیل پر اس کی منسوخی کی سفارز کر چکا ہے، پنجاب ایگریکلچر اینڈ رورل ٹرانسفارمیشن پروگرام کے 300 ملین ڈالر قرض میں 70 ملین ڈالر منسوخ ہو سکتا ہے۔425 ملین ڈالر کے نیشنل ٹرانسمیشن ماڈرنائزیشن پراجیکٹ کا 50 ملین ڈالر کا قرض بھی منسوخ کیا جا سکتا ہے۔
    مزیہ یہ بھی پڑھیں؛ ملک کے 11 حلقوں میں ضمنی انتخاب کا دنگل آج سجے گا:کانٹے دارمقابلوں کی توقع
    رانا ثناءاللہ کو عابد شیر علی کی انتخابی مہم چلانے پر آج ہی طلب کرلیا گیا
    برطانوی وزیراعظم لزٹرس کو مشکلات کا سامنا، وزیر خزانہ کا سخت معاشی فیصلوں کا عندیہ
    ٹربیون کے مطابق؛ ٹرانسمیشن پراجیکٹ کی منظوری 2017 میں دی گئی تھی اور جون 2022 تک 389 ملین ڈالر خرچ نہیں ہوئے تھے۔ اسی طرح پاکستان ہائیڈرومیٹ اینڈ کلائمیٹ سروسز پروجیکٹ کو 110 ملین ڈالر کے قرض کی منسوخی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جس میں علاقائی کوٹہ سے 14.6 ملین ڈالر شامل ہیں۔ مئی 2018 میں اس منصوبے کی کل لاگت 188 ملین تھی اور جون تک 175 ملین خرچ ہی نہیں ہوئے تھے۔ اس منصوبے کو عالمی بینک پہلے ہی غیر تسلی بخش قرار دے چکا ہے۔ خیبرپختونخوا اقتصادی راہداری منصوبے کے لیے 100 ملین ڈالر کا قرضہ بھی منسوخ کیا جا سکتا ہے۔ 436 ملین ڈالر کی لاگت کے منصوبے کو 2018 میں منظور کیا گیا تھا لیکن اسے عملدرآمد کے سنگین مسائل کا سامنا ہے۔

  • ہیما مالنی 74 برس کی ہو گئیں

    ہیما مالنی 74 برس کی ہو گئیں

    ہیما مالنی بالی وڈ اداکارہ، ہدایت کار، پروڈیوسر، اور سیاست دان ہیں۔ ہیما مالنی بنیادی طور پر ہندی فلموں میں اپنے کام کے لیے مشہور ہیں۔ہیما مالنی نے فلمی سفر کا آغاز 1963 میں تامل فلم ادھو ساتھیام سے کیا۔اس کے بعد انہوں‌نے ہندی فلموں کا رخ کیا. ہندی فلموں میں انہوں نے نامور ہیروز کے ساتھ کام کیا یہاں تک کہ وہ شمی کپور کے ساتھ بھی ہیروئین آئیں. انہوں‌ نے اداکار دھرمیندر کے ساتھ 1980 میں شادی کی. ہیما مالنی کو ڈریم گرل کے خطاب سے بھی نوازا گیا .ہیما مالنی نے کامیڈی سنجیدہ ہر طرح کی فلم میں کام کیا. اداکارہ کو ان کی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈز

    سے بھی نوازا گیا ، بہترین اداکارہ کے فلم فئیر اورفلم فئیر لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ جیتنے والی اس اداکارہ کو پدم شری سے بھی نوازا گیا جو حکومت ہند کی طرف سے دیا جانے والا چوتھا سب سے بڑا شہری اعزاز ہے۔ان کی مشہور فلموں میں سیتا اور گیتا ، کرانتی ، جانی میرا نام ، دھرما تما ، ستے پہ ستہ ، چرس ، قدرت ، راجہ رانی ، تری شول ، دوستی ، امیر غریب ، آزاد ، قدرت کا قانون ، لال پتھر ، بندش ، ماں و دیگر کے نام قابل زکر ہیں. 2003 سے 2009 تک، مالنی کو بھارتیہ جنتا پارٹی کے نمائندے کے طور پر راجیہ سبھا، پارلیمنٹ کے ایوان بالا کے لیے منتخب کیا گیا۔ 2014 میں مالنی لوک سبھا کے لیے منتخب ہوئیں۔ مالنی خیراتی اور سماجی کاموں میں شامل رہی ہیں۔ فی الحال، مالنی انٹرنیشنل سوسائٹی فار کرشنا کانسینس کی تاحیات رکن بھی ہیں.

  • ایف بی آر کا اگلی سہ ماہی کیلیے ٹیکس وصولی کا ہدف2036ارب مقرر کرلیا گیا

    ایف بی آر کا اگلی سہ ماہی کیلیے ٹیکس وصولی کا ہدف2036ارب مقرر کرلیا گیا

    ایف بی آر کا اگلی سہ ماہی کیلیے ٹیکس وصولی کا ہدف2036ارب مقرر کرلیا گیا ہے

    فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے رواں مالی سال 2022-23 کی دوسری سہ ماہی (اکتوبر تا دسمبر) کیلیے ٹیکس وصولیوں کا ہدف 2036.087ارب روپے جبکہ رواں ماہ اکتوبر2022 کیلیے ٹیکس وصولیوں کا ہدف 534.080 ارب روپے مقرر کردیا۔ ارشاد انصاری کے مطابق ایف بی آر کو اہداف کے حصول کیلیے رواں سہ ماہی(اکتوبر تا دسمبر 2022) کیلئے 33.7 فیصدریونیو گروتھ درکار ہوگی جبکہ رواں ماہ (اکتوبر 2022) کا ہدف حاصل کرنے کیلئے 19.6 فیصد ریونیو گروتھ درکار ہوگی اور ملک بھر کے فیلڈ فارمشنز کو ان اہداف کے حصول کو یقینی بنانے کی ہدایات بھی جاری کردی ہیں۔

    ٹیکس وصولیوں کے مقررہ کردہ اہداف سے متعلق ایکسپریس کو دستیاب دستاویز کے مطابق ایف بی آر کو دوسری سہ ماہی(اکتوبر تا دسمبر) کیلیے مقرر کردہ 2036.087 ارب روپے کی ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل کرنے کیلیے گزشتہ مالی سال 2021-22 کی دوسری سہہ ماہی میں حاصل کردہ 1523.433 ارب روپے کے ریونیو کے مقابلے میں 33.7فیصد زیادہ ٹیکس وصولیاں کرنا ہونگی۔
    ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل کرنے کیلیے ان لینڈ ریونیو کی مد میں وصولیوں کا ہدف 1744.687ارب روپے مقرر کیا گیا جس میں انکم ٹیکس کی مد میں ہدف910.611 ارب روپے،ان ڈائریکٹ ٹیکسوں میں سے سیلز ٹیکس کی مد میں ہدف728.477 ارب روپے،فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں وصولیوں کا ہدف105.600 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے جبکہ کسٹمز ڈیوٹی کا ہدف291.400 ارب روپے مقرر کیا گیا۔
    مزیہ یہ بھی پڑھیں؛ ملک کے 11 حلقوں میں ضمنی انتخاب کا دنگل آج سجے گا:کانٹے دارمقابلوں کی توقع
    رانا ثناءاللہ کو عابد شیر علی کی انتخابی مہم چلانے پر آج ہی طلب کرلیا گیا
    برطانوی وزیراعظم لزٹرس کو مشکلات کا سامنا، وزیر خزانہ کا سخت معاشی فیصلوں کا عندیہ

    ماہ اکتوبرکیلئے534.080 ارب روپے کی ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل کرنے کیلیے ان لینڈ ریونیو کی مد میں وصولیوں کا ہدف433.580 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے،انکم ٹیکس کا ہدف179.583 ارب روپے،ان ڈائریکٹ ٹیکسوں میں سے سیلز ٹیکس ہدف234.198 ارب روپے،فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کا ہدف29.800 ارب روپے مقررہے،کسٹمز ڈیوٹی کا ہدف90.500 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔

  • محکمہ کسٹمز نے مختلف کارروائیوں میں 24 کروڑ 80لاکھ روپے مالیت کی اسمگل اشیا برآمد کرلیں

    محکمہ کسٹمز نے مختلف کارروائیوں میں 24 کروڑ 80لاکھ روپے مالیت کی اسمگل اشیا برآمد کرلیں

    محکمہ کسٹمز نے مختلف کارروائیوں میں 24 کروڑ 80لاکھ روپے مالیت کی اسمگل اشیا برآمد کی ہیں۔

    پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ کلکٹریٹ کوئٹہ میں سمیع الحق نے کلکٹر کا چارج سنبھالتے ہی نئی خفیہ حکمت عملی کے تحت انسداد اسمگنگ مہم کی تابڑ توڑ کاروائیاں شروع کردی ہیں جس کے تحت انفورسمنٹ سیل کے موبائل اسکواڈز اور کسٹم چیک پوسٹوں پر تعینات عملے کو متحرک کردیا ہے۔ اسسٹنٹ کلکٹر انفورسمنٹ کوئٹہ شفیع اللہ نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ اس نئی حکمت عملی کے تحت مختلف کارروائیوں میں 24 کروڑ 80لاکھ روپے مالیت کے اسمگل اشیا برآمد کی گئی ہیں، سیٹلائٹ ٹاؤن کوئٹہ کے گودام پر کسٹمز حکام نے چھاپہ مارکر 3 کروڑ روپے کا اسمگل انڈین گٹکا برآمد کیا۔

    زیارت کراسنگ میں ایک دوسری کارروائی میں 7 کروڑ روپے اسمگل اشیا برآمد کی گئیں جن میں غیرملکی سگریٹ، خشک دودھ ، چائنا نمک پان پراگ ودیگر اشیا شامل ہیں اسی طرح دالبندین میں حکام کی تیسری کارروائی میں 3کروڑ 48 لاکھ روپے مالیت کے اسمگل شدہ ٹائرز کپڑا اور سولر پینل برآمد کیے گئے۔ انھوں نے بتایا کہ کسٹمز نے مقدمہ درج کرکے مذکورہ تمام اشیا کو ضبط کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔
    مزیہ یہ بھی پڑھیں؛ ملک کے 11 حلقوں میں ضمنی انتخاب کا دنگل آج سجے گا:کانٹے دارمقابلوں کی توقع
    رانا ثناءاللہ کو عابد شیر علی کی انتخابی مہم چلانے پر آج ہی طلب کرلیا گیا
    برطانوی وزیراعظم لزٹرس کو مشکلات کا سامنا، وزیر خزانہ کا سخت معاشی فیصلوں کا عندیہ
    واضح رہے کہ بڑھتی ہوئی گلوبل وارمنگ کے اثرات موسمیاتی تبدیلیوں کی صورت میں سامنے آرہے ہیں جس کے باعث مستقبل میں دنیا کو پانی کے سنگین بحران کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے اسی لیے اب دنیا نے آبی وسائل کے تحفظ پر توجہ دینا شروع کردی ہے۔
    ورلڈ کپ کے دوران پاک بھارت میچ میں بارش کا امکان، میچ متاثر ہونے کا خدشہ
    ضمنی انتخابات؛ عوام پولنگ میں بھرپور حصہ لیں. وزیراعظم کی اپیل
    چین میں موبائل سمیت ایسے دیگر آلات دفنانے والی مقبول سروس
    دوران پولنگ اثر انداز ہونے والوں کوفوری گرفتارکرلیا جائے گا. الیکشن کمیشن
    رانا ثناءاللہ کو عابد شیر علی کی انتخابی مہم چلانے پر آج ہی طلب کرلیا گیا

  • مولاجٹ کی لیڈنگ لیڈی حمائمہ ہے ماہرہ نہیں، سوشل میڈیا صارف کے تبصرے سے ماہرہ ہوئیں متفق

    مولاجٹ کی لیڈنگ لیڈی حمائمہ ہے ماہرہ نہیں، سوشل میڈیا صارف کے تبصرے سے ماہرہ ہوئیں متفق

    دا لیجنڈ آف مولا جٹ کو وہ لوگ بھی دیکھنے جا رہے ہیں جنہوں نے سال ہا سال سے سینما گھر کا رخ نہیں کیا. وہ لوگ بھی اس فلم کو دیکھ رہے ہیں جو اپنی زندگی اور کاموں میں خاصے مصروف ہیں. جو جو بھی اس فلم کو دیکھ کر آرہا ہے وہ سوشل میڈیا پر تبصرے کررہا ہے. ایسے ہی تبصرے زوروشور سے جاری ہیں. گزشتہ شب لاہور سے تعلق رکھنے والے ایک صحافی نے فلم دیکھی اسکے بعد انہوں نے تھریڈ کی صورت میں ٹویٹر پر اپنا ریویو دیا. اس ریویو میں انہوں نے وہ لکھا جو انہوں نے فلم دیکھ کر محسوس کیا. انہوں نے جہاں بہت کچھ لکھا وہاں یہ بھی لکھا

    کہ فلم کی لیڈنگ لیڈی حمائمہ ملک ہیں ماہرہ خان نہیں. انہوں نے یہ بات ماہرہ خان کو ٹیگ کرکے لکھی. ماہرہ خان نے ان کے اس ٹویٹ کو قوٹ ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ جی ایسا ہی ہے. اور ساتھ میں دل والا ایمو جی بھی بنایا. یوں ماہرہ خان نے بھی تسلیم کیا کہ فلم میں حمائمہ ملک کا کردار ماہرہ خان سے زیادہ مضبوط اور نوٹس کیا جانے والا ہے. یاد رہے کہ فلم کو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں جہاں جہاں ریلیز ہوئی ہے پسند کیا جا رہا ہے .

  • نرگس فخری بالی وڈ میں واپس لوٹ آئیں

    نرگس فخری بالی وڈ میں واپس لوٹ آئیں

    بالی وڈ اداکارہ نرگس فخری جنہوں نے نہایت کم عرصے میں اپنا ایک مقام بنایا انہوں نے راک سٹار اور ایم ایس دھونی جیسی بڑی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے لیکن اچانک نرگس کی زندگی میں ایک ایسا موڑ آیا کہ انہوں نے بالی وڈ سے کنارہ کشی کرنے کا فیصلہ کیا اور اپنی فیملی کے پاس امریکہ چلی گئیں . لیکن بہت جلد ہی انہوں نے دوبارہ بالی وڈ کا رخ کر لیا ہے. کہا جا رہا ہے کہ نرگس فخری ایک بار پھر بالی وڈ کی فلموں میں اپنے حسن کے جلوے بکھیرنے کے لئے تیار ہیں . نرگس فخری نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہےکہ جب وہ بالی وڈ میں ئئی نئی آئیں تھیں انہیں‌نہیں‌معلوم تھا کہ انہیں‌کیسے رہنا ہے کیسے لوگوں سے بات کرنی ہے میں ہر بات صاف دل

    سے کر دیتی تھی جس کی وجہ سے بہت زیادہ نقصان ہوا. انڈسٹری میں‌رہتے ہوئے بعض اوقات آپ کو ایسے لوگوں سے بھی بات کرنی پڑتی ہے جن کو آپ نا پسند کرتے ہیں.مجھے یہ چیزیں سمجھنے میں کافی وقت لگا. نرگس فخری نے اس انٹرویو میں یہ بھی انکشاف کیا کہ بالی وڈ میں رہتے ہوئے انہیں ڈپریشن ہونے لگا تھا اس لئے وہ اپنی فیملی کے پاس واپس چلی گئیں تھیں. یاد رہے کہ نرگس فخری نے دوبارہ بالی وڈ میں جو واپسی کی ہے وہ کس فلم سے واپسی کر رہی ہیں کیا کردار ادا کررہی ہیں اس کی تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئیں .

  • عمارہ حکمت نے مولا جٹ کی وڈیوز یوٹیوب سے ہٹوا دیں

    عمارہ حکمت نے مولا جٹ کی وڈیوز یوٹیوب سے ہٹوا دیں

    دا لیجنڈ آف مولا جٹ سینما گھروں میں شانداربزنس کررہی ہے. لوگوں کی بڑی تعداد ہر شو کو دیکھ رہی ہے. فلم کی پوری ٹیم فلم کی کامیابی سے کافی خوش ہے. دا لیجنڈ آف مولا جٹ کا کریز دیکھتے ہوئے بہت سارے شائقین نے سینما میں بیٹھ کر فلم دیکھنے کے دوران کچھ سینز ریکارڈ کرکے اپنے اپنے یوٹیوب اور سوشل میڈیا اکائونٹس پر ڈالے. اس خلاف ورزی پر عمارہ حکمت نے لیا ایک سخت ایکشن اور ان تمام یوٹیوبرز کی وڈیوز ڈس ایبل کروا دیں جنہوں نے سینما میں بیٹھ کر سینز ریکارڈ کئے. عمارہ حکمت نے اس حوالے سے ایک پوسٹ بھی لگائی کہ میں سخت ایکشن لے رہی ہوں اور اب تک اتنے چینلز سے فلم کا مواد ہٹوا چکی ہوں. یاد رہے کہ دا لیجنڈ آف مولا جٹ

    پاکستان کی حالیہ وقتوں کی ایک ایسی فلم بن گئی ہے جس نے ریکارڈ توڑ بزنس کرنے کے ساتھ سب سے زیادہ سکرینز حاصل کی ہیں. عمارہ حکمت اور ڈائریکڑ بلال لاشاری شائقین کا لہو گرمانے کے لئے سینما گھروں میں‌پہنچ رہے ہیں . جبکہ فواد خان اور ماہرہ خان خاصے خوش ہیں. فلم میں کوئی گیت نہیں ہے لیکن میوزک پر ایک ڈانس پرفارمنس ہے جسے شائقین بہت پسند کررہے ہیں. فواد خان اور حمزہ علی عباسی کی جوڑی کو بہت سراہا جا رہا ہے. دوسری طرف ماہرہ خان اور فواد خان کی کیمسٹری کو بھی بہت پسند کیا جا رہا ہے.

  • ضمنی انتخابات؛ موبائل فون کے استعمال پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا

    ضمنی انتخابات؛ موبائل فون کے استعمال پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا

    الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں بعض پولنگ اسٹیشنز میں موبائل فون کے استعمال کا نوٹس لے لیا۔ الیکشن کمیشن نے پولنگ کے دوران موبائل استعمال پر سخت قانونی کارروائی کا حکم دے دیا۔ متعلقہ آر اوز، ڈی آر اوز اور صوبائی الیکشن کمشنرز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ پولنگ اسٹیشن میں موبائل فون استعمال کرنے والوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔ووٹرز پولنگ اسٹیشن میں ووٹرز کا موبائل لے جانا سختی سے منع ہے۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق یہ سیکریسی آف بیلٹ پیپر کی خلاف ورزی ہے۔جس پر موبائل ضبط اور ملزم حوالے پولیس کیا جائے گا ۔ واضح رہے کہ ملتان میں بعض پولنگ اسٹیشنز سے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سامنے آئی ہے۔ پولنگ اسٹیشن میں موبائل فون کا عام استعمال کیا جارہا تھا۔ ووٹر نے علی موسیٰ گیلانی کے نام پر سٹیمپ لگائی تصویر بنائی اور وائرل کردی۔ بیلٹ پیپر پر الیکشن کمیشن کی مہر بھی موجود ہے. دوسری جانب پولنگ اسٹیشن 72 سے پی ٹی آئی کے یوسی چیئرمین کو حراست میں لے لیا گیاہے۔ریٹرننگ آفیسر کا کہنا ہے کہ حامد جنجوعہ غیر متعلقہ طور خواتین پولنگ اسٹیشن میں موجود تھے۔پولنگ اسٹیشن میں موبائل سے فوٹیج بنا رہے تھے۔

    خیال رہے الیکشن کمیشن نے پولنگ کے عمل پر اثر انداز ہونے کی کوشش کرنے والوں کو فوری طور پر گرفتارکرنے کی ہدایات بھی جاری کر رکھی ہیں۔ الیکشن کمیشن نے تینوں صوبائی الیکشن کمشنرز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ اگر کوئی شخص بھی پولنگ کے عمل پر اثر انداز ہونے کی کوشش کرے تو اس کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے اور قانون کے مطابق اس کے خلاف ایکشن لیا جائے۔


    الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کی اگر کوئی سرکاری ملازم دھاندلی میں ملوث پایا جائے تو نہ صرف اس کو فوری گرفتار کیا جائے بلکہ اس کے خلاف قانونی ایکشن لیا جائے۔ الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ سرکاری ملازم کے کیس کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کو ریفر کیا جائے تاکہ اس کے خلاف انضباطی کارروائی کی جا سکے۔
    مزیہ یہ بھی پڑھیں؛ ملک کے 11 حلقوں میں ضمنی انتخاب کا دنگل آج سجے گا:کانٹے دارمقابلوں کی توقع
    رانا ثناءاللہ کو عابد شیر علی کی انتخابی مہم چلانے پر آج ہی طلب کرلیا گیا
    برطانوی وزیراعظم لزٹرس کو مشکلات کا سامنا، وزیر خزانہ کا سخت معاشی فیصلوں کا عندیہ
    واضح رہے کہ؛ قومی اور صوبائی اسمبلی کے 11 حلقوں میں ضمنی انتخاب کا دنگل آج اتوار 16 اکتوبر کو سج چکا ہے، جس کے انتظامات مکمل کرلیے گئے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیکیورٹی انچارجز کو بھی پریزیڈائیڈنگ افسران کی طرح مجسٹریٹ کے اختیارات دے دیئے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک کے 11 حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلئے تیاریاں مکمل کرلیں، قومی اسمبلی کے 8 اور 3 صوبائی حلقوں پر پولنگ صبح 9 سے شام 5 بجے تک ہوگی، جس میں مجموعی طور پر 44 لاکھ 88 ہزار سے زائد ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
    خیال رہے کہ قومی اسمبلی کے جن حلقوں پر ضمنی انتخاب ہوگا ان میں خیبرپختونخوا کے 3، کراچی کے 2 اور پنجاب کے 3 حلقے شامل ہیں جبکہ تینوں صوبائی نشستیں پنجاب اسمبلی کی ہیں۔

    ادھر پشاور میں ضمنی انتخابات کے دوران ماحول کشیدہ ہوگیا۔ پی ٹی آئی اور اے این پی کے کارکن آمنے سامنے آگئے۔ پشاور میں ضمنی انتخابات کے دوران سٹی نمبر 1 شہید حسنین سکول میں بدنظمی کا واقعہ سامنے آگیا۔ پی ٹی آئی اور عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنان آمنے سامنے آگئے۔ پی ٹی آئی کارکنوں نے الزام لگایا ہے کہ اے این پی کے کارکن نے پی ٹی آئی کارکن کو زخمی کر دیا۔ پولیس نے دونوں کارکنان کو گرفتار کر لیا۔