Baaghi TV

Author: +9251

  • میں ساس بہو والے ڈرامے نہیں کر سکتی کروانا ہے تو کچھ اچھا کام کروائیں حمائمہ ملک

    میں ساس بہو والے ڈرامے نہیں کر سکتی کروانا ہے تو کچھ اچھا کام کروائیں حمائمہ ملک

    اداکارہ حمائمہ ملک جنہوں نے دا لیجنڈ آف مولا جٹ‌ میں دارو نتنی کا کردار ادا کیا ہے انہیں ہر طرف سے بہت زیادہ پذیرائی مل رہی ہے. انہوں نے دارو نتنی کے کردار میں ثابت کیا ہےکہ اگر سچ میں دارو نتنی ہوتی تو شاید وہ ایسی ہی ہوتی. حمائمہ ملک نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ دا لیجنڈ آف مولا جٹ کے بعد انہوں نے ایک ڈرامہ کیا ہے جس کانام ہے جندو اسے انجم شہزاد نے ڈائریکٹ کیا ہے. اور بہت ہی خوبصورت انداز میں لکھا گیا ہے ایسے ڈرامے کرکے مجھے فخر ہوتا ہے اور فخر ہوتا ہے ایسے ڈائریکٹرز اور رائٹرز پہ. میں‌ نے یہ ڈرامہ تین ماہ تک ریگستان میں شوٹ کیا.اب ایسے ڈرامے کرنے کے بعد میں تو بالکل بھی ساس بہو والے ڈرامے نہیں کر سکتی.

    میں‌نے ایک ڈرامہ سائن کیا جس میں پہلے دن سیٹ پر گئی تمام دن ڈائننگ ٹیبل کے ہی سین ہوتے رہے میں
    تو اکتا گئی اور ڈرامہ چھوڑ کر واپس آگئی ، ہمارے ڈرامے ان چیزوں سے باہر ہی نہیں نکل رہے بہو کو ساس نے تھپڑ مار کر گھر سے باہر نکال دیا ، بھابھی کو دیور سے پیار ہو گیا دیور کو جیٹھانی سے پیار ہو گیا ، کیا ہے یہ سب ؟ میں یہ سب کچھ نہیں کر سکتی اگر مجھ سے کام لینا ہے تو مختلف ہو اور جو کرنے کے قابل ہو وہ مجھے آفر کریں میں ضرور کروں گی.

  • پانی کو محفوظ کرنے والاجاپان کا منفرد ٹوائلٹ

    پانی کو محفوظ کرنے والاجاپان کا منفرد ٹوائلٹ

    پانی کو محفوظ کرنے والاجاپان کا منفرد ٹوائلٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے

    جب بات غیر معمولی تخلیقی صلاحیتوں اور ایجادات کی ہو تو جاپانی قوم بلاشبہ سب سے آگے نظر آتی ہے۔ حال ہی میں جاپان میں ایک ماحول دوست ٹوائلٹ کے نئے ڈیزائن کی نمائش کی گئی جو پائیدار زندگی گزارنے کی بہترین مثال ہے اور یقینی طور پر پانی بچانے میں موثر کردار ادا کرے گا۔
    https://twitter.com/fasc1nate/status/1579784863884136449
    اس کموڈ کی خاص بات یہ ہے کہ اس کے ساتھ ایک واش بیسن نصب ہے جس کا پانی کموڈ کی ٹنکی میں جاتا ہے۔ کموڈ استعمال کرکے ہاتھ دھونے کے بعد آپ گندا پانی فلش کیلئے استعمال کرسکتے ہیں جس سے نہ صرف پانی کی بچت ہوگی بلکہ بجلی کے بلوں میں بھی کمی لائی جاسکتی ہے۔ اس کموڈ کی تصویر منگل کو فیسی نیٹنگ نامی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی تھی۔
    مزیہ یہ بھی پڑھیں؛ ملک کے 11 حلقوں میں ضمنی انتخاب کا دنگل آج سجے گا:کانٹے دارمقابلوں کی توقع
    رانا ثناءاللہ کو عابد شیر علی کی انتخابی مہم چلانے پر آج ہی طلب کرلیا گیا
    برطانوی وزیراعظم لزٹرس کو مشکلات کا سامنا، وزیر خزانہ کا سخت معاشی فیصلوں کا عندیہ

    ورلڈ کپ کے دوران پاک بھارت میچ میں بارش کا امکان، میچ متاثر ہونے کا خدشہ
    ضمنی انتخابات؛ عوام پولنگ میں بھرپور حصہ لیں. وزیراعظم کی اپیل
    چین میں موبائل سمیت ایسے دیگر آلات دفنانے والی مقبول سروس
    دوران پولنگ اثر انداز ہونے والوں کوفوری گرفتارکرلیا جائے گا. الیکشن کمیشن
    رانا ثناءاللہ کو عابد شیر علی کی انتخابی مہم چلانے پر آج ہی طلب کرلیا گیا

  • برصغیر پاک و ہند کے مایہ ناز عالمِ دین شیخ عزیر شمس حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے مکہ مکرمہ میں انتقال کرگئے ۔

    برصغیر پاک و ہند کے مایہ ناز عالمِ دین شیخ عزیر شمس حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے مکہ مکرمہ میں انتقال کرگئے ۔

    مکہ مکرمہ:برصغیر پاک و ہند کے مایہ ناز عالمِ دین اور محقق علامہ عزیر شمس حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال کرگئے ۔برصغیر پاک و ہند کے علمی حلقوں میں شیخ محمد عزیر شمس کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں۔ آپ ایک بلند پایہ مصنف اور محقق تھے۔ اردو اور عربی زبان میں اب تک آپ کی متعدد تحقیقات اور مقالات و مضامین منظر عام پر آچکے ہیں۔شیخ عزیز شمس کی پیدایش دسمبر 1956ء میں مغربی بنگال (بندوستان) کے ضلع "مرشد آباد” کے علاقے "صالح ڈانگہ میں ہوئی جہاں آپ کے والد اور اپنے عہد کے جلیل القدر عالم مولانا شمس الحق سلفی مرحوم ایک دینی ادارے میں یہ سلسلہ تدریس مقیم تھے۔ آپ نے حصول علم کا آغاز مدرسہ فیض عام مئو سے کیا اور بعد ازاں ہندوستان کے نامور اداروں: دار العلوم احمدیہ سلفیہ دربھنگہ بہار، جامعہ رحمانیہ بنارس، جامعہ سلفیہ بنارس میں طلب علم میں مشغول رہے اور 1976ء میں اعلیٰ تعلیم کے لیے جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ چلے گئے اور چار سال تک عربی زبان و ادب میں تخصص کا کورس کیا۔ 1985ء میں جامعہ ام القری مکہ مکرمہ سے ایم فل کیا اور حالی کی تنقید اور شاعری پر عربی اثرات“کے عنوان سے مقالہ لکھا۔ بعد ازیں اسی جامعہ سے پی۔ ایچ۔ ڈی کرنے کا تہیہ کیا اور مطالعہ“ کے موضوع پر اپنا تھیسس مکمل کیا۔شیخ عزیر شمس ان تعلیمی مراحل کی تکمیل کے بعد واپس ہندوستان چلے گئے، لیکن کچھ عرصہ بعد الله تعالی نے دوبارہ ارض حرمین میں قیام کا راستہ پیدا کر دیا، اور فروری 1999ء میں مکہ مکرمہ واپس آگئے جہاں آپ نے کئی علمی اداروں سے منسلک ہو کر کام کیا جن میں جامعہ ام القریٰ مکہ مکرمہ، مجمع الملک فہد مدینہ منورہ اور اسلامی فقہ اکیڈمی جدہ شامل ہیں۔ آپ 1999ء ہی سے مستقل طور پر مکہ مکرمہ کے مشہور علمی و تحقیقی ادارے "دار عالم الفوائد سے بھی وابستہ رہے جس میں آپ نے امام ابن تیمیہ، امام ابن قیم اور علامہ معلمی کی بہت سی کتابوں کی تحقیق و تدوین کے فرائض سر انجام دیے ۔شیخ محمد عزیر شمس نے تحریر و نگارش کا آغاز اردو مضمون نگاری سے کیا اور اپنا پہلا مضمون "مولانا شمس الحق عظیم آبادی کے عنوان سے علامہ عظیم آبادی کی سیرت و خدمات سے متعلق لکھا۔ شیخ عزیز شمس نے امام ابن تیمیہ سمیت کئی محدثین پر کام کیا اور کثیر تعداد میں کتب تصنیف کیں ، بلاشبہ اس ’شمس’ کی وفات سے علم و تحقیق کا ایک ’آفتاب’ غروب ہوگیا.شیخ محمد عزیر شمس کی نماز جنازہ حرم مکی میں فجر کی نماز کے بعد سوموار کے دن ادا کی جائے گی، اور تدفین معلیٰ قبرستان میں ہوگی۔

  • ورلڈ کپ کے دوران پاک بھارت میچ میں بارش کا امکان، میچ متاثر ہونے کا خدشہ

    ورلڈ کپ کے دوران پاک بھارت میچ میں بارش کا امکان، میچ متاثر ہونے کا خدشہ

    ورلڈ کپ کے دوران پاک بھارت میچ میں بارش کی وارننگ جاری ہوگئی جبکہ 23 اکتوبر کو میزبان شہر میلبرن میں موسم کے تیور بگڑنے کا 60 فیصد امکان ہے.

    آج سے شروع ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان اپنا پہلا میچ سپر 12 راؤنڈ میں بھارت سے 23 اکتوبر کو کھیلے گا، یہ مقابلہ میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں شیڈول ہے جس میں 90 ہزار سے زائد تماشائیوں کی شرکت متوقع ہے، البتہ اس میچ کیلیے بارش نے خطرے کی گھنٹی بجانا شروع کردی۔ موسم کے حوالے سے سامنے آنے والی ابتدائی رپورٹ کے مطابق میلبورن میں 60 فیصد بارش کا امکان ہے، شائقین نے دعائیں کرنا شروع کردیں کہ اگلے اتوار کو موسم خوشگوار رہے تاکہ انھیں دنیائے کرکٹ کی سب سے بڑی 2 حریف ٹیموں کے درمیان مقابلے سے لطف اندوز ہونے کا موقع مل سکے۔ آسٹریلیا کا موسم ان دنوں کافی سرد ہے ، پاک بھارت میچ کے دوران بھی کم سے کم درجہ حرارت 10 اور زیادہ سے زیادہ 17 رہنے کا امکان ہے۔

    حالیہ کچھ عرصے کے دوران میگا ایونٹس میں پاکستان اور بھارت کے میچز بارش سے متاثر ہوتے رہے ہیں، ان میں 2013 کی چیمپئنز ٹرافی برمنگھم، 2016 کے ٹی 20 ورلڈ کپ کا کولکتہ میں میچ اور 2019 ورلڈ کپ کا برمنگھم میں کھیلا جانے والا مقابلہ شامل ہے، موسم کی مداخلت کے باوجود یہ مقابلے نتیجہ خیز ثابت ہوئے تھے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران دونوں روایتی حریف پاکستان اور بھارت 3 بار مختصر ترین فارمیٹ میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئے ہیں جہاں قومی ٹیم کا پلڑا بھاری رہا ہے۔ پاکستان نے بھارت کو 2 مرتبہ شکست دی ہے جبکہ بھارت ایک میچ میں فتح اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوا ہے، ٹی20 ورلڈکپ میں قومی ٹیم اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف 23 اکتوبر کو میلبرن میں کھیلے گی۔

    دوسری جانب آسٹریلیا میں ٹی20 ورلڈکپ کا کوالیفائنگ مرحلہ اتوار کوشروع ہوگا، سری لنکا، نیدرلینڈز، یواے ای اور نمیبیا کی ٹیمیں گروپ ’’اے‘‘ میں شامل ہیں، ویسٹ انڈیز، آئرلینڈ، زمبابوے اور اسکاٹ لینڈ کو گروپ ’’بی‘‘ میں جگہ ملی، دونوں گروپس میں 2،2 ٹاپ ٹیمیں سپر 12 مرحلے میں شامل ہوں گی۔ گیلونگ میں سری لنکن ٹیم آج نمیبیا کے مقابل ہے، آئی لینڈرز نے پاکستان اور بھارت جیسی مضبوط ٹیموں کی موجودگی میں ایشیا کپ جیت کر دنیائے کرکٹ کو حیران کردیا تھا۔ کھلاڑی اس کارکردگی کو دہرانے کیلیے پْرعزم ہیں، انجریز کی وجہ سے باہر رہنے والے دشمانتھا چمیرا اور لاہیرو کمارا اسکواڈ میں واپس آچکے جبکہ وانندو ہسارنگا اور مہیش تھیکشانا کی موجودگی میں اسپن کا شعبہ بھی مضبوط ہے۔

    دوسری جانب نمیبیا کی امیدوں کا محور آل راؤنڈر ڈیوڈ ویزا ہوں گے،اسٹیفن بارڈ اور گیر ہارڈ ایراسمس بھی حریفوں کے چھکے چھڑا سکتے ہیں۔ گروپ ’’اے‘‘ کا دوسرا مقابلہ بھی گیلونگ میں ہی ہوگا جس میں اسکاٹ ایڈورڈز کی قیادت میں نیدر لینڈز کی گذشتہ میچز کے دوران کارکردگی میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی ہے، ون ڈے سیریز میں مہمان گرین شرٹس کو آسانی سے فتوحات حاصل نہیں ہوئی تھیں۔ حریف ٹیم یواے ای کی قیادت رضوان کے سپرد ہے، بیٹرز محمد وسیم اور وریتایا اروند اچھی فارم میں ہیں جبکہ بولنگ میں جنید صدیقی اور کارتھک میاپن ٹرمپ کارڈ ثابت ہوسکتے ہیں۔

  • اسلام آباد: ڈینگی سے مزید ایک شخص چل بسا

    اسلام آباد: ڈینگی سے مزید ایک شخص چل بسا

    اسلام آباد میں ڈینگی سے ایک اور شخص زندگی کی بازی ہار گیا جس کے بعد رواں سیزن میں جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہوگئی۔

    ڈسڑکٹ ہیلتھ آفیسر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی سے مزید 103 افراد متاثر ہوئے، متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 3ہزار 724 تک پہنچ گئی۔ دیہی علاقوں میں 60 جبکہ شہری علاقوں سے 43 مریض سامنے آئے۔ ڈی ایچ او کا کہنا ہے کہ ڈینگی سے اب تک دیہی علاقوں میں 6 جبکہ شہری علاقوں سے 2 افراد کی موت واقع ہوئی۔ راولپنڈی میں 24 گھنٹوں کے دوران 100فراد ڈینگی کا نشانہ بنے، اب تک ڈینگی سے زندگی کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 4 ہوگئی جبکہ ڈینگی کا نشانہ بننے والوں کی ابتک تعداد 3708ہوچکی ہے۔
    شہر کے تین اسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 221ہوگئی جبکہ اسلام آباد کے علاقوں سے ڈینگی کے 44مریض راولپنڈی کے اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

    مزیہ یہ بھی پڑھیں؛ ملک کے 11 حلقوں میں ضمنی انتخاب کا دنگل آج سجے گا:کانٹے دارمقابلوں کی توقع
    رانا ثناءاللہ کو عابد شیر علی کی انتخابی مہم چلانے پر آج ہی طلب کرلیا گیا
    برطانوی وزیراعظم لزٹرس کو مشکلات کا سامنا، وزیر خزانہ کا سخت معاشی فیصلوں کا عندیہ

    تین اسپتالوں کے 404بیڈز پر 221مریض زیر علاج ہیں۔ بے نظیر بھٹو جنرل اسپتال میں 74مریض داخل ہیں، ہولی فیملی میں 88 اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں 59مریض زیر علاج ہیں، اسپتالوں میں ڈینگی کے پازٹیو مریض 130ہوگئے۔
    شہر و کینٹ میں انسداد ڈینگی مہم میں تیزی لائی گئی ہے، کیس رسپانس کے تحت مریضوں کے علاقوں میں فوگنگ سپرے کیا جا رہا ہے۔
    واضع رہے کہ گزشتہ دنوں اٹک میں بھی ڈینگی اور ملیریا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا تھا ۔ ڈسٹرکٹ اسپتال اٹک میں اس وقت 49 سے زائد مریض داخل ہیں۔ محکمہ ہیلتھ کا کہنا ہے کہ اٹک میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 74 تک پہنچ چکی ہے

  • چین میں موبائل سمیت ایسے دیگر آلات دفنانے والی مقبول سروس

    چین میں موبائل سمیت ایسے دیگر آلات دفنانے والی مقبول سروس

    چین میں موبائل سمیت ایسے دیگر آلات دفنانے والی مقبول سروس

    موبائل فون، ویڈیو گیم اور ٹیبلٹ وغیرہ بسا اوقات جذباتی وابستگی بن جاتے ہیں۔ اسی بنا پر اب چین میں انہیں دفنانےکی ایک سروس تیزی سے مقبول ہورہی ہے۔ اس میں آپ کے دیرینہ ساتھی اور پسندیدہ آلات ٹوٹنے کی شکل میں انہیں ایک فریم میں رکھ کر آخری آرام گاہ بنائی جاتی ہے۔

    اگرچہ مادی اشیا سے والہانہ لگاؤ کوئی بہت اچھی بات نہیں لیکن بسااوقات کچھ آلات ہماری زندگی کی یادوں سے جڑے ہوتے ہیں کیونکہ ہمیں اپنی پہلی گاڑی یا اولین فون بھی یاد رہتا ہے۔ پھر فون اور ٹیبلٹ ہمہ وقت ہمارے پاس رہتے ہیں جو ہماری ذات کا حصہ بن جاتے ہیں۔ اسی کو دیکھتے ہوئے چینی خاتون لِن ژائی نے 2019 میں گیجٹ فیونرل یا برقی آلات کے جنازے کی سروس شروع کی۔ انہوں نے بڑی محنت سے برقی آلات کو بکھیر کر فریم میں رکھنے کی مشق کی اور پھر اپنی سروس شروع کردی۔ ان کا کہنا ہے کہ کہ اپنے پرانے فون نہ کھوئیں، بلکہ مجھے ڈیزائن کرنے کا موقع دیں۔

    پہلے سال انہیں دوسو آرڈر ملے جنہیں مکمل کرنے میں چھ ماہ کا عرصہ لگا۔ ان میں 1970 کا موٹرولا فون، ایک نوکیا 3650 ماڈل، ایک نایاب فون، اور ایک گھڑی شامل تھی۔ اس کے بعد اب تک انہیں سب سے زیادہ اسمارٹ فون ہی مل رہے ہیں۔ اس تکنیک میں برقی آلات کو احتیاط سے کھولا جاتا ہے۔ اس کے پرزہ جات کو خوبصورت انداز میں چسپاں کیا جاتا ہے جس میں بہت محنت اور صبر کی ضرورت ہوتی ہے۔ تمام آلات ایک فریم میں رکھ کر اسے ایک یادگار تصویر کی طرح بنادیا جاتا ہے۔
    مزیہ یہ بھی پڑھیں؛ ملک کے 11 حلقوں میں ضمنی انتخاب کا دنگل آج سجے گا:کانٹے دارمقابلوں کی توقع
    رانا ثناءاللہ کو عابد شیر علی کی انتخابی مہم چلانے پر آج ہی طلب کرلیا گیا
    برطانوی وزیراعظم لزٹرس کو مشکلات کا سامنا، وزیر خزانہ کا سخت معاشی فیصلوں کا عندیہ
    ایک اور فنکار چین ژنگائی صبح آٹھ سے رات بارہ بجے تک آلات کی آخری آرام گاہ بناتے ہیں اور سال میں دو سے تین کروڑ روپے کماتے ہیں۔ ان کے مطابق یہ عمل خود بہت ماحول دوست بھی ہے۔

  • لیاقت علی خان کا 71 واں یوم شہادت آج منایا جارہا ہے

    لیاقت علی خان کا 71 واں یوم شہادت آج منایا جارہا ہے

    تحریک آزادی کے سرکردہ رہنما اورپاکستان کے پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان کا 71 واں یوم شہادت آج انتہائی عقیدت سے منایا جا رہا ہےْ.

    لیاقت علی خان نے سن 1896ء میں بھارت کے علاقے کرنال کے نواب رستم علی خان کے گھر آنکھ کھولی، انھوں نے سن 1918ء میں علی گڑھ یونیورسٹی سے گریجویشن کیا۔ بعد ازاں برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری حاصل کی۔ لیاقت علی خان کو زمانہ طالب علمی سے ہی برصغیر کے مسلمانوں کی دگرگوں حالات کا اندازہ تھا۔ یہی وجہ تھی کہ انھوں نے سن 1923ء میں عملی طور پر سیاست کے میدان میں قدم رکھا اور1936ء میں مسلم لیگ کے سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے۔

    یوں انھوں نے قائد اعظم کا دست راست بن کر مسلمانوں کے لیے ایک علیحدہ وطن حصول کے لیے شب وروز کام کیا، قائد ملت لیاقت علی خان کو پاکستان کی سیاسی تاریخ کے بنیادی کردار کی حیثیت حاصل ہے۔ ان کا شمار پاکستان کے صف اول کے رہنماؤں اور معماران وطن میں ہوتا ہے۔ تحریک آزادی کے دوران لیاقت علی خان قدم قدم پر قائداعظم کے شانہ بشانہ رہے، انہی کی کوششوں سے 1941ء کے انتخابات میں کانگریس کے مقابلے میں آل انڈیا مسلم لیگ کو مسلمانوں نے ووٹ دیا اور بعد ازاں ان ہی انتھک کاوشوں کے نتیجے میں 14 اگست 1947ء کو دنیا کے نقشے پر ایک نیا ملک پاکستان کے نام سے معرض وجود میں آیا۔
    مزیہ یہ بھی پڑھیں؛ ملک کے 11 حلقوں میں ضمنی انتخاب کا دنگل آج سجے گا:کانٹے دارمقابلوں کی توقع
    رانا ثناءاللہ کو عابد شیر علی کی انتخابی مہم چلانے پر آج ہی طلب کرلیا گیا
    برطانوی وزیراعظم لزٹرس کو مشکلات کا سامنا، وزیر خزانہ کا سخت معاشی فیصلوں کا عندیہ
    قائداعظم کے انتقال کے بعد لیاقت علی خان نے انتہائی تدبر سے نومولود مملکت کے فرائض انجام دیے۔ ایک موقع پر بھارت کی جانب سے جارحیت کے جواب میں خان لیاقت علی خان نے قوم کا حوصلہ بلند کرنے کےلیے ہوا میں مکا لہرایا۔ جس کو دیکھ کر دشمن کے ارادے ریت کی دیوار ثابت ہوئے۔ سولہ اکتوبر 1951ء کو راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران سید اکبرنامی شخص نے لیاقت علی خان پر گولیاں چلادیں۔ جس کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انھوں نے جام شہادت نوش کیا، آپ کو پہلے وزیراعظم کے ساتھ قائد ملت اور شہید ملت کے خطابات سے نوازا گیا۔

  • رانا ثناءاللہ کو عابد شیر علی کی انتخابی مہم چلانے پر آج ہی طلب کرلیا گیا

    رانا ثناءاللہ کو عابد شیر علی کی انتخابی مہم چلانے پر آج ہی طلب کرلیا گیا

    رانا ثناءاللہ کو عابد شیر علی کی انتخابی مہم چلانے پر آج ہی طلب کرلیا گیا ہے

    ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرفیصل آباد نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر رانا ثناء اللہ کو نوٹس جاری کردیا۔ نوٹس میں رانا ثنا اللہ کو آج وضاحت کیلئے پیش ہونے کا کہا گیا ہے۔ رانا ثنا اللہ کو گھر گھر جاکر عابد شیر علی کی انتخابی مہم چلانے پر طلب کیا گیا ہے۔

    ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے ہدایات جاری کی ہیں کہ پبلک آفس ہولڈرز کو فوری طور پر انتخابی حلقے کی حدود سے باہر نکالا جائے۔ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کا کہنا ہے کہ انتخابی عمل کے مکمل ہونے تک کسی پبلک آفس ہولڈر کو حلقے میں داخل ہونے کی اجازت نہیں. اگر کسی سرکاری ملازم نے پبلک آفس ہولڈرز کی حلقے میں داخل ہونے میں مدد کی تو انضباطی کارروائی کی جائے گی.

    واضح رہے کہ آج قومی اسمبلی کے 8 اور پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں میں ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں۔ عابد شیر علی این اے108 فیصل آباد سے پی ٹی آئی کے امیدوار عمران خان کے خلاف الیکشن لڑ رہے ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی الیکشن کمیشن نے این اے 108 فیصل آباد ضمنی الیکشن میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر رانا ثناء اللّٰہ کو 6 ستمبر کو نوٹس جاری کیا تھا.

    ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 108 فیصل آباد میں ضمنی انتخابات کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کارروائی کی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر فیصل آباد نے وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کو نوٹس جاری کیا تھا کیونکہ رانا ثناء ن لیگی امیدوار عابد شیر علی کی گھر گھر جاکر انتخابی مہم چلا رہے تھے۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے تحریری وضاحت کےلیے رانا ثناء اللّٰہ کو 7 ستمبر کو بھی طلب کیا تھا.

  • پولی پلز استعمال نہ کر کے عالمی صحت نے مہلک قیمت ادا کی. ماہرین

    پولی پلز استعمال نہ کر کے عالمی صحت نے مہلک قیمت ادا کی. ماہرین

    پولی پلز استعمال نہ کر کے عالمی صحت نے مہلک قیمت ادا کی

    ماہرین کا کہنا ہے کہ بلند فشار خون اور کولیسٹرول کی بلند سطح کے علاج کے لیے استعمال کی جانے والی ادویات کا مرکب یعنی ’پولی پل‘ کے ذریعے سالانہ لاکھوں کی تعداد میں قبل از وقت اموات، دل کے دورے اور فالج کے کیسز سے بچا سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق پولی پلز استعمال نہ کر کے عالمی صحت نے مہلک قیمت ادا کی ہے۔ پولی پل میں بلڈ پریشر کم کرنے والی سستی ادویات، اسٹیٹنس اور ایسپرن کے تمام مرکبات کو ملا کر ایک گولی کی صورت میں دی جاتی ہے۔

    صفِ اول کے دو ماہرین امراضِ قلب کے مطابق ادویات کی وسیع پیمانے پر دستیابی بڑی حد تک قلبی امراض کے خطرات کو کم کردے گی اور یہ دنیا بھر میں بڑی تعداد میں لوگوں کی دسترس میں ہوگی۔ ورلڈ ہارٹ فیڈریشن کے صدر پروفیسر فوسٹو پِنٹو کا کہنا تھا کہ پولی پلز کے مؤثر، محفوظ اور قوتِ خرید میں ہونے کے ٹھوس سائنسی شواہد کے باوجود ایسے کچھ ہی ممالک ہیں جہاں ایسے چند ہی مرکبات ملتے ہیں اور ان کا استعمال بھی کم ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ کپتان بابر اعظم کا جنم دن؛ 28 برس کا ہونے پر آئی سی سی کی مبارک باد
    حکومت پاکستان آئی ایم ایف کے پروگرام کو مکمل کرنے کیلئے پرعزم. اسحاق ڈار
    اعظم سواتی کیخلاف سائبر کرائم کا مقدمہ،جج نے بابر اعوان کو بیٹھنے کا حکم دے دیا
    پایولیشن ہیلتھ ریسرچ کے ایگزیکٹِو ڈائریکٹر اور مک ماسٹر یونیورسٹی کے پروفیسر ایمریٹس سلیم یوسف کا کہنا تھا کہ نظام کی یہ ناکامی ایک عالمی المیہ ہے کیوں کہ متعدد افراد کی امراضِ قلب سے ہونے والی قبل از وقت اموات کو روکا جاسکتا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق دنیا بھر میں ہر سال تقریباً 1 کروڑ 80 لاکھ افراد کی امراضِ قلب سے موت ہوتی ہے جن میں 80 فی صد کا تعلق کم اور متوسط آمدنی والے ممالک میں سے ہے اور اس تعداد سے تین گُنا زیادہ تعداد ایسے افراد کی ہے جو غیر مہلک امراض قلب میں مبتلا ہیں۔

  • بائڈن متنازع بیان؛ عمران کا امریکی لابنگ فرم ہائر کا مقصد غیرذمہ دار ایٹمی قوت ثابت کرنا. مصدق ملک

    بائڈن متنازع بیان؛ عمران کا امریکی لابنگ فرم ہائر کا مقصد غیرذمہ دار ایٹمی قوت ثابت کرنا. مصدق ملک

    بائڈن متنازع بیان؛ امریکہ میں لابنگ فرم مقصد پاکستان کو غیر ذمہ دار ایٹمی قوت ثابت کرنا ہے.

    وقافی وزیر مملکت مصدق ملک نے کہا ہے کہ؛ پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کے بارے میں امریکی صدر کے متنازعہ بیان پر تبصرہ کرنے سے پہلے یاد رہے عمران خان نے اپنی تشہیر کے لئیے امریکہ میں اس لابنگ فرم کا ہائر کیا ہوا ہے جس کا مدت سے کام پاکستان کو ایک غیر ذمہ دار ایٹمی قوت ثابت کرنا ہے. انہوں نے مزید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جنہوں نے امریکہ میں لابنگ فرم کی خدمات حاصل کی ہوئی ہیں وہ کیسے آج ایسی بات کرسکتے ہیں. انکے مطابق؛ انہوں نے خود امریکہ میں لابنگ فرم ہائر کیئے ہوئے ہیں اور آج یہ لوگ بات کرتے ہیں.

    وفاقی وزیر نے یہ ردعمل عمران خان کے اس بیان پر دیا جس میں انہوں نے ایک پوسٹ میں امریکی صدر کو ٹوئیٹر پر ٹیگ کرتے ہوئے سوال اٹھائے کہ ’امریکی صدر کس معلومات کی بنیاد پر ہماری جوہری صلاحیت پر اس غیر ضروری نتیجے تک پہنچے۔‘ انہوں نے اپنے دور کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ’وزیراعظم رہنے کے ناطے میں جانتا ہوں کہ پاکستان کا نیوکلیئر کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم محفوظ ترین ہے. انہوں نے مزید کہا؛ امریکہ کی طرح نہیں جو جنگوں میں ملوث رہا ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ’مجھے پریشانی یہ ہے کہ یہ حکومت ہمیں معاشی تباہی کی طرف لے جا رہی ہے اور خود کو این آر او ٹو دے رہی ہے جو ملک کو لوٹنے کے لیے ایک وائٹ کالر لائسنس ہے۔ یہ حکومت قومی سلامتی پر بھی مکمل طور پر سمجھوتہ کر لے گی۔‘


    مزید یہ بھی پڑھیں؛ کپتان بابر اعظم کا جنم دن؛ 28 برس کا ہونے پر آئی سی سی کی مبارک باد
    حکومت پاکستان آئی ایم ایف کے پروگرام کو مکمل کرنے کیلئے پرعزم. اسحاق ڈار
    اعظم سواتی کیخلاف سائبر کرائم کا مقدمہ،جج نے بابر اعوان کو بیٹھنے کا حکم دے دیا
    خیال رہے کہ؛ کچھ حلقوں کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ پی ٹی آئی نے 6 ماہ کے لیے 25 ہزار ڈالر ماہانہ پرلابنگ فرم ‘فینٹن آرلوک’ کی خدمات حاصل کی ہیں اور معاہدے کے مطابق کمپنی پی ٹی آئی کو پبلک ریلیشنز سروسز فراہم کرے گی۔ مزید برآں یہ بھی کہا گیا تھا کہ اس کے علاوہ کمپنی مضامین چھپوانے، پی ٹی آئی نمائندوں اور حمایت کرنے والوں کے ٹی وی انٹرویوز کا اہتمام بھی کرے گی۔