Baaghi TV

Author: +9251

  • ملک میں پولیو وائرس کے پھیلاؤ پر موثر طور پر قابو پایا گیا. وزیر صحت

    ملک میں پولیو وائرس کے پھیلاؤ پر موثر طور پر قابو پایا گیا. وزیر صحت

    ملک میں پولیو وائرس کے پھیلاؤ پر موثر طور پر قابو پایا گیا. وزیر صحت
    ترجمان وزارت صحت کے مطابق قاہرہ میں مشرقی بحیرہ روم کے علاقائی کمیٹی کا 69 واں اجلاس ہوا جس میں‏ وزیر صحت قادر پٹیل کی پریذیڈنٹ بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کرسٹوفر سے قاہرہ میں ملاقات ہوئی ہے.

    وزارت صحت کے مطابق ملاقات میں پولیو کے خاتمہ کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیاگیا وزیر صحت قادر پٹیل نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ‏حکومت وزیراعظم کی قیادت میں ملک سے پولیو کے خاتمے کے لیے پر عزم ہے اور اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ملک میں پولیو وائرس کے پھیلاؤ پر موثر طور پر قابو پایا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کیلئے مربوط حکمت عملی کے تحت اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں۔ دوسری جانب محکمہ صحت کی تازہ رپورٹ کے مطابق راولپنڈی میں مزید 78 افراد میں ڈینگی کی تشخیص ہوئی ہے. رپورٹ میں بتایا گیا کہ راولپنڈی میں 3ہزار 252افراد ڈینگی میں مبتلا ہوئے جبکہ ایبٹ آباد، اٹک، باغ،ہری پور، اسلام آباد کے ڈینگی کے مریض راولپنڈی میں زیر علاج ہیں۔ علاوہ ازیں چکوال اور پشاور کے مریض بھی راولپنڈی کے مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ مفتاح اسماعیل کو پبلک میں بات نہیں کرنی چاہئے تھی۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار
    امیتابھ بچن 80 ویں سالگرہ آج منائیں گے
    نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی پاکستان پہنچ گئیں
    کوئٹہ: سریاب روڈ پرنامعلوم افراد نے پی ٹی سی ایل کے دفترپردستی بم پھینک دیا
    محکمہ صحت کے مطابق بینظیر بھٹو اسپتال میں داخل ایک ڈینگی مریض کی حالت تشویشناک ہے جبکہ ‏راولپنڈی میں ڈینگی سے اب تک 2 مریض انتقال کرچکے ہیں۔

    حیدرآباد: نشے میں دھت پولیس موبائل ڈرائیور نے گاڑی ٹھیلے پر چڑھا دی، برگر فروش جاں بحق، 2 افراد زخمی
    اس سے تو یہ ثابت ہوا کہ پلی بارگین کے بعد بھی ملزم کا اعتراف جرم تصور نہیں ہو گا،چیف جسٹس
    ٔپاکستان کا نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 131 رنز کا ہدف

  • امیتابھ بچن کی سالگرہ کے موقع پر بالی وڈ سلیبرٹیز کی مبارکباد

    امیتابھ بچن کی سالگرہ کے موقع پر بالی وڈ سلیبرٹیز کی مبارکباد

    بالی وڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن آج اپنی 80 ویں سالگرہ منا رہے ہیں اس موقع پر انہیں بالی وڈ کی سیلبرٹیز مبارکباد دے رہی ہیں . ابھیشیک بچن نے اپنے والد کو سالگرہ کی مبارکباد دی. بی پاشا باسو ، شلپا شیٹی ، ٹائیگر شروف اکشے کمار نے بھی بگ بی کو سالگرہ کی مبارکباد دی. اکشے کمار نے امیتابھ بچن کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا، اس شخص کو میں نیک تمنائیں بھیج رہا ہوں جو فلموں میں ہیرو بننے کی خواہش رکھنے والی پوری نسل کی واحد وجہ ہے. نیتو کپور نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں لکھا لیجنڈ کو سالگرہ مبارک. سونم کپور نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں

    امیتابھ بچن کو نیک خواہشات کا اظہار کیااور انہیں ڈھیروں دعائیں دیتے ہوئے چچا کہا. بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے امیتابھ بچن کو ان کی 80ویں سالگرہ پر مبارکباد دی۔فلم ساز کرن جوہر نے امیتابھ بچن کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ امیتابھ بچن ایک ہی ہے کوئی دوسرا پیدا ہو نہیں سکتا.اجے دیوگن نے امیتابھ بچن کے ساتھ اپنی ایک تصویر شئیر کرکے سالگرہ کی مبارکباد دی اور کہا کہ سر آپ ہم سے بہت آگے ہیں. اداکار سنجے دت نے بھی امیتابھ بچن کو سالگرہ کی مبارکبا دینے کے ساتھ دعائیں دیں. کترینہ کیف کے شوہر وکی کوشل اور اداکار کنال کھیمو جو کہ سوہا علی خان کے شوہر ہیں ان دونوں نے بھی امیتابھ بچن کو سالگرہ کی ڈھیروں مبارکباد دیں .

  • وفاق اور پنجاب میں سیاسی کشمکش؛ راولپنڈی رنگ روڈ کا منصوبہ مزید تاخیر کا شکار

    وفاق اور پنجاب میں سیاسی کشمکش؛ راولپنڈی رنگ روڈ کا منصوبہ مزید تاخیر کا شکار

    وفاق اور پنجاب حکومت میں سیاسی کشمکش کے باعث راولپنڈی رنگ روڈ کا منصوبہ مزید تاخیر کا شکار ہوگیا۔

    ذرائع ضلعی انتظامیہ کے مطابق وزیراعظم نے ایک ماہ قبل راولپنڈی رنگ روڈ کی تھرڈ پارٹی فزیبیلیٹی کے لیے خط لکھا تھا لیکن اسلام آباد اور پنجاب میں سیاسی تناؤ کی وجہ سے خط پر عمل درآمد نہ ہوسکا۔ راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے میں تاخیر سے لاگت میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ جڑواں شہروں میں ہیوی ٹریفک کا مسئلہ پچیدہ صورتحال اختیار کر چکا ہے۔ خیال رہے کہ پنجاب حکومت کی طرف سے اربوں روپے کی لاگت کا راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ تعمیر کے آغاز سے پہلے ہی تنازعات کا شکار ہو گیا تھا قومی احتساب بیورو (نیب) نے اس منصوبے میں ہونے والی مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کرنے کا بھی اعلان کیا تھا.

    واضح رہے کہ پاکستان کے مقامی میڈیا پر راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کے نقشے میں مبینہ طور پر تبدیلی کروانے سے متعلق جن افراد کے نام لیے گئے تھے ان میں اس وقت کے وزیر اعظم عمران خان کے قریبی ساتھی زلفی بخاری کے علاوہ وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان بھی شامل تھے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ مفتاح اسماعیل کو پبلک میں بات نہیں کرنی چاہئے تھی۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار
    امیتابھ بچن 80 ویں سالگرہ آج منائیں گے
    نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی پاکستان پہنچ گئیں
    کوئٹہ: سریاب روڈ پرنامعلوم افراد نے پی ٹی سی ایل کے دفترپردستی بم پھینک دیا
    یاد رہے کہ موجودہ حکمراں جماعت پاکستان مسلم لیگ نواز کے سابقہ دور میں راولپنڈی اور اسلام آباد میں بڑھتی ہوئی ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے کے لیے رنگ روڈ کے منصوبے کی ابتدائی طور پر منظوری دی گئی تھی جس کے تحت راولپنڈی کے علاقے روات سے ایک سڑک تعمیر کی جانی تھی جسے راولپنڈی شہر کے باہر سے ہوتے ہوئے ترنول کو جی ٹی روڈ اور پھر موٹر وے کو ملانا تھا۔ اس رنگ روڈ کی تعمیر سے جی ٹی روڈ سے پنجاب سے صوبہ خیبر پختونخواہ جانے والی ٹریفک اور بالخصوص ہیوی ٹریفک نے رنگ روڈ استعمال کرنا تھا جس کی وجہ سے اسلام آباد ہائی وے پر ہیوی ٹریفک کا دباؤ کم ہونا تھا۔

  • عمران حسنی کی ہائی ٹائیڈ کا ٹریلر لانچ ، فلم رواں ماہ کے آخر میں ریلیز ہوگی

    عمران حسنی کی ہائی ٹائیڈ کا ٹریلر لانچ ، فلم رواں ماہ کے آخر میں ریلیز ہوگی

    اداکار و ہدایت کار عمران حسنی اور پروڈیوسر پرشانت سنگھ کی سسپنس تھرلر فلم ہائی ٹائیڈ کا ٹریلر گزشتہ روز ممبئی میں لانچ کیا گیا ، مہمان خصوصی اداکارہ میگھا جوشی اور کاسٹیوم ڈیزائنر زیبینا حسنی کی موجودگی میں اس موقع پر فلم کی پوری کاسٹ بھی موجود تھی۔بالی وڈ اور بالی وڈ میں نامور فنکاروں کے ساتھ کام کرنے والے اداکار عمران حسنی نے کامیابی کی ایک اور سیڑھی ہائی ٹائیڈ کے ٹریلر کی لانچ کر کے چڑھی ہے. اس موقع پر ہائی ٹائیڈ کے پروڈیوسر پرشانت سنگھ نے کہا کہ عمران حسنی نہ صرف اس فلم کے ڈائریکٹر ہیں بلکہ اس میں انہوں نے اداکاری بھی کی ہے. یہ سسپنس تھرلر فلم ایک ایسے شخص کی جدوجہد کی کہانی ہے جو مشکل حالات میں پھنس جاتا ہے جہاں اس کی زندگی کے بارے

    میں کچھ کہنا مشکل ہوتا ہے۔ ہر گزرتے لمحے کے ساتھ زندگی اور موت کا فاصلہ کم ہوتا جاتا ہے۔فلم میں عمران حسنی کے علاوہ دادھی آر پانڈے، ترونا سنگھ، سدھاکر مانی، میگھا جوشی، عدنان حسنی، امیت سنہا اور نوی روتیلا نے بھی اہم کردار ادا کیے ہیں۔اداکار و ہدایت کار عمران حسنی نے اس موقع پر کہا کہ اس فلم کا آئیڈیا بالکل مختلف ہے، میں اس کی کہانی کو ظاہر نہیں کر سکتا لیکن میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ یہ ایک دلچسپ فلم ہے۔ ہائی ٹائیڈ اتر پردیش کے پھول پور، پریاگ راج، پرتاپ پور اور مرزا پور میں شوٹ کی گئی ہے۔فلم کے پروڈیوسر پرشانت سنگھ جو اس سسپنس تھرلر فلم کے میوزک کمپوزر بھی ہیں انہوں نے کہا کہ فلم کا تھیم سانگ "اے آسمان والے” ہے جسے شکیل اعظمی نے لکھا ہے اور کرشنا بیورا نے گایا ہے وہ کہانی سے خوب میچ کھاتا ہے. دوسری طرف ملبوسات ڈیزائنرکہتی ہیں کہ اس فلم کے ملبوسات ڈیزائن کرنا آسان نہ تھا.، یاد رہے کہ ہائی ٹائیڈ اس ماہ کے آخر تک سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

  • بجلی، گیس اور پیٹرول سمیت سب کچھ مہنگا  ہوگیا. اسد عمر

    بجلی، گیس اور پیٹرول سمیت سب کچھ مہنگا ہوگیا. اسد عمر

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اسد عمر کا کہنا ہے کہ؛ بجلی، گیس اور پیٹرول سمیت سب کچھ مہنگا ہوگیا.

    سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ؛ حکومت مقروض اور آئی ایم ایف کی شرائط ماننے پر مجبور ہے. اور کابینہ نے عوام پر تشدد کرنے کے لیے لانگ مارچ کو کچلنے کا 41 کروڑ روپے کا بجٹ منظور کیا. اسد عمر نے مزید کہا کہ بجلی، گیس، پیٹرول، آٹا، دالیں مہنگا ہوگیا ہے اب نا کوئی شرم نا حیا ہے کہ غریب آدمی کیسے یہ سب خرید کر سکے گا.

    دل جان نامی صارف نے اسد عمر کو کہا؛ بجلی، گیس، پیٹرول، آٹا، دالیں اور باقی سب کچھ مہنگا کر گئی سلیکٹڈ نیازی حکومت کیونکہ آئی ایم ایف کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان بھی بیچ دیا تھا۔ لیکن ملک میں دنگے فساد اور جلاؤ گھیراؤ کیلئے فارن فنڈنگ کا پیسہ موجود ہے. نا کوئی شرم نا حیا ہے جو کچھ آپ لوگ کرکے گئے ہو.

    تحریک انصاف کا خیال ہے کہ سائفر پر صدر نے کیا کہا اور نون لیگ کے ترجمان صحافیوں نے کس طرح صدر کے بیان کو پیش کیا اس سے اندازہ لگا لیں کہ یہ کیسے لوگ ہیں کہ سفید جھوٹ بولنے میں بھی ان لوگوں کو کوئ مسئلہ درپیش نہیں۔ جبکہ سیدھی بات ہے اگر عمران خان حکومت سازش سے نہیں ہٹائی گئی تو تحقیقات سے فرار کیوں؟
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ مفتاح اسماعیل کو پبلک میں بات نہیں کرنی چاہئے تھی۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار
    امیتابھ بچن 80 ویں سالگرہ آج منائیں گے
    نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی پاکستان پہنچ گئیں
    کوئٹہ: سریاب روڈ پرنامعلوم افراد نے پی ٹی سی ایل کے دفترپردستی بم پھینک دیا
    تحریک انصاف کے ایک اور رہنماء نے کہا کہ معیشت کی ابتر صورتحال کے حوالے اسٹیٹ بینک کی رپورٹ انتہائی مایوس کن ہے، گروتھ ریٹ کی شرح دو فیصد کامطلب انتہائی بیروزگاری ہے، مہنگائی میں مزید اضافہ اور بیروزگاری ایک خطرناک مجموعہ ہے جو غربت میں تیزی سے اضافہ کرے گا۔ سیاسی عدم استحکام نے ملک کی معیشت کو گھٹنوں کے بل کردیا ہے۔

  • وفاق اور سندھ میں اتفاق نہ ہوا، گندم سپورٹ پر قیمت مقرر ہونے میں تاخیر

    وفاق اور سندھ میں اتفاق نہ ہوا، گندم سپورٹ پر قیمت مقرر ہونے میں تاخیر

    وفاق وسندھ میں اتفاق نہ ہوا، گندم سپورٹ پرائس مقرر ہونے میں تاخیر

    باغی ٹی وی اسلام آباد: وفاق اور سندھ کے درمیان گندم کی سپورٹ پرائس پر تاحال اتفاق نہ ہونے کے باعث سپورٹ پرائس مقرر ہونے میں تاخیر کا سامنا ہے۔
    وفاقی حکومت کی جانب سے تاحال سندھ کو سپورٹ پرائس مقرر کرنے پر رضامند نہیں کیا جا سکا، وزارت فوڈ سیکیورٹی کے ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے گندم کی سپورٹ پرائس کا معاملہ لٹک کر رہ گیا ہے، اتفاق نہ ہونے کے باعث گزشتہ روز ای سی سی نے گندم کی سپورٹ پرائس مقرر کرنے کا معاملہ موخر کر دیا جس کے باعث گندم کے کاشتکار گومگو کا شکار ہیں۔
    وفاقی حکومت کی جانب سے گندم کی سپورٹ پرائس مقرر کرنے کے لیے دو تجاویز زیر غور ہیں جن میں ایک تجویز3 ہزار روپے فی من جبکہ دوسری 32سو روپے فی من کی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ مفتاح اسماعیل کو پبلک میں بات نہیں کرنی چاہئے تھی۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار
    امیتابھ بچن 80 ویں سالگرہ آج منائیں گے
    نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی پاکستان پہنچ گئیں
    کوئٹہ: سریاب روڈ پرنامعلوم افراد نے پی ٹی سی ایل کے دفترپردستی بم پھینک دیا
    دوسری جانب سندھ حکومت کسانوں کو گندم کی امدادی قیمت 4 ہزار روپے فی من دینا چاہتی ہے جس پر وفاق کی جانب سے مہنگائی بڑھنے کے تحفظات ہیں،تاہم گزشتہ روز ہونے والے ای سی سی اجلاس میں سندھ اور وفاق کے درمیان معاملات طے نہ ہونے پر یہ معاملہ موخر کر دیا گیا .
    حیدرآباد: نشے میں دھت پولیس موبائل ڈرائیور نے گاڑی ٹھیلے پر چڑھا دی، برگر فروش جاں بحق، 2 افراد زخمی
    اس سے تو یہ ثابت ہوا کہ پلی بارگین کے بعد بھی ملزم کا اعتراف جرم تصور نہیں ہو گا،چیف جسٹس
    ٔپاکستان کا نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 131 رنز کا ہدف

  • ایفی ڈرین  پہلی بار باضابطہ طور پر منشیات قرار

    ایفی ڈرین پہلی بار باضابطہ طور پر منشیات قرار

    ایفی ڈرین کو پہلی بار باضابطہ طور پر منشیات قرار دیتے ہوئے منشیات کی فہرست میں شامل کر دیا گیا۔

    ایفی ڈرین کو6 ستمبر 2022 سے باقاعدہ منشیات کا درجہ دینے پر وکلا اور ایفی ڈرین اسمگلنگ مقدمات میں نامزد بڑے بڑے تمام ملزمان نے اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) تھانوں میں درج تمام ایفی ڈرین مبینہ اسمگلنگ کے مقدمات غیر قانونی، اختیارات سے تجاوز قرار دیتے ہوئے خارج کرنے کیلیے اسپیشل جج اینٹی نارکوٹکس فورس واجد علی کی عدالت میں باقاعدہ درخواستیں دائر کر دی گئی ہیں۔

    عدالت نے اس آئینی درخواست کو سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے اینٹی نارکوٹکس فورس کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا ہے۔ اس اہم ترین آئینی درخواست کی سماعت کے لیے 20 اکتوبر کی تاریخ مقرر کر کے پراسیکیوٹر جنرل اے این ایف کی بھی طلبی کر لی گئی ہے۔ ایفی ڈرین کو باقاعدہ منشیات ڈکلئیر کرنے کے ساتھ منشیات کے بڑے کیسوں میں جسمانی ریمانڈ کی مدت بھی 14 دن سے بڑھا کر 90 روز کر دی گئی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ مفتاح اسماعیل کو پبلک میں بات نہیں کرنی چاہئے تھی۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار
    امیتابھ بچن 80 ویں سالگرہ آج منائیں گے
    نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی پاکستان پہنچ گئیں
    کوئٹہ: سریاب روڈ پرنامعلوم افراد نے پی ٹی سی ایل کے دفترپردستی بم پھینک دیا

    قانونی ماہرین، سینئر وکلاء شان زیب خان، حسیب سلطان، مسعود شاہ ایڈووکیٹس کا موقف ہے کہ ایفی ڈرین کو 6 ستمبر 2022 سے باقاعدہ منشیات ڈکلئیر کرنے کے سرکاری گزٹ نوٹیفکیشن سے ایفی ڈرین کے اس سے قبل درج تمام مقدمات غیر موثر ہو گئے ہیں۔ خیال رہے کہ طبی ماہرین کے مطابق ایفی ڈرین ایک نشہ آور کیمیکل ہے، یہ عموماً کھانسی کے شربت میں استعمال ہوتا ہے لیکن اس کیمیکل کو اگر ہیروئن میں ملا دیا جائے تو اس کے اثرات میں 10 گنا اضافہ ہوجاتا ہے.

    حیدرآباد: نشے میں دھت پولیس موبائل ڈرائیور نے گاڑی ٹھیلے پر چڑھا دی، برگر فروش جاں بحق، 2 افراد زخمی
    اس سے تو یہ ثابت ہوا کہ پلی بارگین کے بعد بھی ملزم کا اعتراف جرم تصور نہیں ہو گا،چیف جسٹس
    ٔپاکستان کا نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 131 رنز کا ہدف

  • مفتاح اسماعیل کو پبلک میں بات نہیں کرنی چاہئے تھی۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار

    مفتاح اسماعیل کو پبلک میں بات نہیں کرنی چاہئے تھی۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار

    وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ اگر میں نے عوام کو ریلیف دیا تو اس میں کسی کو کیا پریشانی ہے۔ سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو پبلک میں بات نہیں کرنی چاہیے تھی۔

    وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مفتاح کو پبلک میں بات نہیں کرنی چائئے تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ میں نے اگر عوام کو ریلیف دیا ہے تو اس میں کسی کو کیا مسئلہ کیا پریشانی ہے ۔ میں یہاں کوئی نوکری کرنے نہیں آیا ۔ مفتاح کو چھوٹا بھائی سمجھتا ہوں وہ کئی جگہ میرے ماتحت رہ چکے ہیں ۔ ان سے کوئی ذاتی مسئلہ نہیں ۔ان سے کوئی گلہ نہیں۔ میں نے ان کی بات کا برا نہیں منایا۔ ان کا کہنا ہے کہ میں نے عوام کی تکالیف کو دیکھ کر لیوی نہ لگانے کا فیصلہ کیا۔آئی ایم ایف سے میں پچھلے 25سال سے ڈیل کر رہا ہوں۔میں پرامید ہوں آئی ایم ایف اور ہمارے درمیان معاملات بہتر ہوں گے۔ملک میں روپیہ مستحکم ہو رہا ہے اور آگے بھی ہوگا۔

    انہوں نے کہا ہے کہ ہم آئی ایم ایف کی پوری شرائط پوری کریں گے۔اگر پیڑولیم مصنوعات کی قیمتیں نیچے رہتی ہیں تو عوام کو فائدہ دیں گے۔جس طرح کا چیلنج ہوگا اس طرح کا ہمیں رسپونس دینا پڑے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم کوشش کریں گے کہ اس بارآئی ایم ایف کا پروگرام ختم کر سکے۔ہم اپنی چیزوں کو مینچ کریں گے۔لوگ چاہتے ہیں کہ میں عوام کو ریلیف نہ دیتا۔کابینہ نے جون2023 تک9سینٹ بجلی مہیا کرنے کی منظوری دی۔فنڈنگ کے پیسے دو ماہ میں ختم ہوگئے،ہمارے پاس اور کیا راستہ تھا
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ امیتابھ بچن 80 ویں سالگرہ آج منائیں گے
    نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی پاکستان پہنچ گئیں
    ٔپاکستان کا نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 131 رنز کا ہدف
    انہوں نے کہا ہے کہ اس وقت دنیا میں ایکسپورٹ مارکیٹس میں سخت مقابلہ چل رہاہے۔ماضی میں ہم نے ایکسپورٹرزکو180ارب کا پیکج دیا تھا۔اس پیکج کے نتیجے میں ایکسپورٹرزنے 12.7فیصد گروتھ دی،ایکسپورٹرز کو ڈالرز کی بجائے روپوں میں سوچنے کی ضرورت ہے. ان کا کہنا ہے کہ مسائل حل نہیں کریں گے تو کاروباری حضرات پریشان ہوں گے۔ڈالر کو 200سے نیچے ہوناچاہئے۔بینکوں نے27ارب کی بجائے50ارب کا منافع کمایاغیر قانونی طور پر منافع کمانے والے بینکوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔ایکشن ہوتا ہوا سب کو نظر آئے گا.

    دوسری جانب وزیر خزانہ اسحاق ڈار آج سرکاری دورے پر امریکا روانہ ہوگئے جہاں وہ مختلف حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ وزارت خزانہ کے مطابق وفاقی وزیر آج بروز منگل 11 اکتوبر کو صبح ساڑھے گیارہ بجے نجی ایئرلائن کی پرواز سے امریکا روانہ ہوگئے.

    اسحاق ڈار سالانہ اجلاس کے موقع پر عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) اور ورلڈ بینک حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ آئی ایم ایف حکام سے ملاقات میں معاشی صورت حال اور قرض پروگرام پر بات چیت ہوگی۔ گورنر اسٹیٹ بینک اور سیکریٹری خزانہ بھی مذاکرات میں شرکت کریں گے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی دورہ امریکا کے دوران عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کے حکام سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

    واضح رہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے گزشتہ ماہ ہی پاکستان کنٹری رپورٹ جاری کی گئی ہے۔ آئی ایم ایف کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ زرمبادلہ ذخائر اور روپے کی قدر میں نمایاں کمی آئی ہے،زرمبادلہ ذخائر، پرائمری بجٹ خسارے سمیت 5 اہداف پورے نہیں کئے گئے، اس کے علاوہ سات بنیادی ڈھانچہ اہداف پر بھی عمل نہیں کیا گیا۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان میں مالی سال 2022 کے دوران معاشی سرگرمیاں مضبوط رہیں، حکومت نے قرض پروگرام کو ٹریک پر لانے کیلئے کئی اقدامات کئے، بنیادی سرپلس پر مبنی بجٹ، شرح سود میں نمایاں اضافہ شامل ہیں، فیول سبسڈی کا خاتمہ، ایندھن اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا،خوراک، ایندھن کی عالمی قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی میں نمایاں اضافہ ہوا۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ بیرونی پوزیشن غیر مستحکم اور کرنٹ اکاونٹ خسارے میں اضافہ ہواہے۔

  • سالگرہ سلیبریشن کینسل، سعدیہ خان نے مداحوں سے والد کی صحیتابی  کے لئے دعا کی اپیل کردی

    سالگرہ سلیبریشن کینسل، سعدیہ خان نے مداحوں سے والد کی صحیتابی کے لئے دعا کی اپیل کردی

    سعدیہ خان کا شمار پاکستان کی نامور ماڈلز میں‌ ہوتا ہے ، سعدیہ خان نے نامور برینڈز کے ساتھ کام کیا. انہوں نے اپنا ٹیلنٹ اداکاری کے شعبے میں بھی آزمایا اور انہیں ماڈلنگ کی طرح اداکاری کے شعبے میں بھی بے حد پذیرائی ملی. ڈرامہ سیریل خدا اور محبت سے انہوں نے شہرت کی بلندیوں کو چھوا. سعدیہ خان نے کم مگر معیاری کام کیا ہے. سعدیہ کافی عرصے سے اداکاری سے دور دکھائی دیتی ہیں. تاہم وہ انسٹاگرام پر کافی متحرک رہتی ہیں. حال ہی میں انہوں نے ایک وڈیو پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے اپنے مداحوں سے کہا ہے کہ میں اس بار سالگرہ نہیں

    منا رہی کیونکہ میرے والد کچھ بیمار ہیں، جیسے ہی ٹھیک ہوں گے ان کی طبیعت میں بہتری آئیگی میں ضرور اپنی سالگرہ منائوں گی اور اس حوالے سے اپ ڈیٹس آپ لوگوں کے ساتھ شئیر کروں گی. سعدیہ خان نے کہا کہ میں جانتی ہوں کہ آپ سب میری سالگرہ کی اپ ڈیٹس کے منتظر تھے لیکن میں اس بار سالگرہ نہیں کر سکی لیکن بہت جلد سالگرہ منائوں گی. سعدیہ نے یہ بھی کہا کہ میں آپ سب سے درخواست کرتی ہوں کہ میرے والد کی صحیتابی کے لئے دعا کریں . بے شک والدین ایک بڑی نعمت اور رحمت ہیں. سعدیہ خان نے وڈیو کے اختتام پر اپنے والد سے کہا کہ ابو میری سالگرہ ہے مجھے پیار تو دے دیں.

  • میرا نے پرستاروں کو ملنے کے لئے بلا لیا لیکن کہاں؟

    میرا نے پرستاروں کو ملنے کے لئے بلا لیا لیکن کہاں؟

    فلمسٹار میرا نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکائونٹ سے دو مختلف وڈیوز شئیر کیں ایک وڈیو میں وہ انگلش بولتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں وہ ہاتھ میں ایک مگ پڑے ہوئے ہیں اور انگلش میں کہہ رہی ہیں کہ میں اپنے دن کا آغاز کافی سے کرنے جا رہی ہوں. میرا نے دوسری وڈیو شئیر کی جس میں وہ بیٹھی ہوئی ہیں اور انہوں نے ہاتھ میں ایک بڑا پیپر پکڑ ا ہوا ہے اور اس پر لکھا ہوا دیکھ کر پڑھ رہی ہیں” میرا کہہ رہی ہیں کہ اسلام و علیکم میرا نام میرا ہے اور میں اس جمعے کو ہیوسٹن آ رہی ہوں اور اپنی فیورٹ آرٹسٹ نصیبو لعل کے شو میں شرکت کررہی ہوں.

    مجھے نصیبو لعل کے گانے اور ان کے گانے کا انداز بے حد پسند ہے.میں‌یہ شو نہ صرف دیکھوں گی بلکہ آڈینز میں بھی بیٹھی ہوں گی اگر ان کا کوئی ایسا گانا جو مجھے بہت پسند آیا اور مجھے لگا کہ ڈانس کرنا چاہیے تو آپ مجھے ڈانس کرتے ہوئے پرفارم کرتے ہوئے دیکھیں گے، وہاں کچھ بھی ہو سکتا ہے لہذا آپ جہاں کہیں بھی ہیں اگر آپ مجھ سے اور نصیبو لعل سے ملنا چاہتے ہیں تو تیار ہوجائیں.یاد رہے کہ فلمسٹار میرا آج کل امریکہ میں ہیں اور وہاں‌پر وہ مختلف تقریبات میں شرکت کررہی ہیں.