Baaghi TV

Author: +9251

  • امیتابھ بچن اپنے گھر کے باہر پہنچے مداحوں سے ملنے ، مداح حیران

    امیتابھ بچن اپنے گھر کے باہر پہنچے مداحوں سے ملنے ، مداح حیران

    بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن 80 سال کے ہوگئے ہیں. ان کا شمار ہندوستانی سنیما کی تاریخ کے کامیاب اور بااثر اداکاروں میں ہوتا ہے۔ بگ بی نے پہلی بار 1970 کی دہائی کے اوائل میں زنجیر، دیوار اور شعلے جیسی فلموں کے لیے مقبولیت حاصل کی اور اس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑ کر نہ دیکھا. ہندی سینما کے سب سے زیادہ کامیاب اداکار امیتابھ بچن کی گزشتہ روز سالگرہ تھی اس موقع پر انہوں نے اپنے مداحوں کو کر دیا حیران جی ہاں امیتابھ بچن جلسہ (اپنے گھر) کے باہررات کے وقت اچانک پہنچ گئے اور اپنے مداحوں سے ملے. امیتابھ بچن کے مداح حیران رہ گئے کہ ان کا پسندیدہ سٹار ان کے درمیان آگیا ہے ان سے ملنے. اس موقع پر امیتابھ بچن کے ساتھ ان کی

    بیٹی شویتا بچن اور پوتی ناویہ نویلی بھی تھیں۔ امیتابھ بچن کی جلسہ کے باہر اپنے مداحوں سے ملاقات کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔ بگ بی نے ان سب کو مبارکباد دی اور ان کی بے پناہ محبت کا شکریہ ادا کیا۔ یاد رہے کہ امیتابھ کو آخری بار آیان مکھرجی کی ہدایت کاری میں بننے والی برہمسڑا پارٹ ون، شیوا میں دیکھا گیا تھا جس میں عالیہ بھٹ، رنبیر کپور، مونی رائے، اور ناگارجن اکینینی مرکزی کردار میں تھے۔ اداکار کی تازہ ترین کامیڈی ڈرامہ فلم الوداع اس وقت سینما گھروں میں چل رہی ہے۔ اس میں نینا گپتا کے ساتھ رشمیکا مندنا، سنیل گروور، پاویل گلاٹی، آشیش ودیارتھی، ایلی اورام، ساحل مہتا، شیون نارنگ، شیانک شکلا نے اہم کردار ادا کئے ہیں الوداع تھیٹر میں 7 اکتوبر 2022 کو ریلیز ہوئی اور تاحال چل رہی ہے.

  • امیتابھ بچن کی سالگرہ کے موقع پر کنگ خان نے لکھا ایک خوبصورت نوٹ

    امیتابھ بچن کی سالگرہ کے موقع پر کنگ خان نے لکھا ایک خوبصورت نوٹ

    بالی وڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے گزشتہ روز اپنی 80 ویں سالگرہ منائی اور میگا اسٹار کے لیے ہر طرف سے نیک تمناؤں کی بارش ہوتی رہی. بالی وڈ کی مشہور شخصیات، کھیلوں کی شخصیات، اور سیاست دانوں سے لے کر امیتابھ بچن کے مداحوں، خاندان، خیر خواہوں ہر ایک نے نیک تمنائیں بھیجیں. سپر اسٹار شاہ رخ خان نے بھی امیتابھ بچن کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور ٹوئٹر پر ایک پوسٹ لکھی.شاہ رخ خان نے اپنے ٹوئٹر پر امیتابھ بچن کے ساتھ ایک مختصر ویڈیو کلپ پوسٹ کیا، اور اس میں وہ بگ بی کی 1991 کی فلم ہم کا گانا ‘ایک دوسرے سے کرتے ہیں پیار ہم’ گاتے ہوئے ایک سیلفی ویڈیو لیتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ SRK کی طرف سے شیئر کیا گیا ویڈیو کلپ دراصل

    2019 کا ہے، جب شاہ رخ اور امیتابھ بچن نے فلم کی ریلیز سے پہلے، بدلہ ان پلگڈ کی اقساط کے لیے ایک ساتھ شوٹ کیا تھا۔ شاہ رخ خان نے ٹویٹ میں یہ بھی لکھا کہ اس عظیم انسان، اداکار، سپر اسٹار، باپ اور خوبصورت انسان سے ہمیں یہ سیکھنا چاہیے کہ کبھی بھی پیچھے نہ ہٹیں بلکہ سیکھیں، شاہ رخ خان نے انہیں ساتھ ہی ڈھیروں دعائیں بھی دیں. یاد رہے کہ امیتابھ بچن ہندی سینما کے شہنشاہ کہلاتے ہیں ان کے کریڈٹ پر لازوال سپر ہٹ فلمیں ہیں. اپنے کام سے امیتابھ آج تک شائقین کو محظوظ کررہے ہیں.

  • دیپیکا پڈوکون کو اوم شانتی اوم میں کردار کیسے ملا؟‌

    دیپیکا پڈوکون کو اوم شانتی اوم میں کردار کیسے ملا؟‌

    دیپیکا پڈوکون انڈین اداکاراؤں میں سے ایک ہیں جن کا کیریئر ڈیڑھ دہائی سے زیادہ پر محیط ہے۔ انہوں نے اپنی قابلیت کے بل بوتے پر فلم انڈسٹری میں بڑا مقام بنایا۔ انہوں نے ٹیلی ویژن اشتہارات، ماڈلنگ، اور بیک گراؤنڈ ڈانسنگ سے شروعات کی۔ انہٰیں میجر بریک تھرو فرح خان کی فلم اوم شانتی اوم میں شاہ رخ خان کے ساتھ ٹائٹلر رول سے ملا۔ دیپیکا پڈوکون نے چنئی ایکسپریس، رام لیلا، باجی راؤ مستانی، پدماوت ، چھپاک اور پیکو جیسی فلموں میں شاندار اداکاری کی. اداکارہ نے پروڈکشن میں قدم رکھا اوربہترین فلمیں بنائیں.حال ہی میں دیپیکا نے ایک انٹرویو دیا اس میں انہوں نے بتایا کہ انہیں اوم شانتی اوم میں کردار کیسے ملا ، اداکارہ بتاتی ہیں کہ فرح خان نے میرا

    تصاویری شوٹ دیکھا شاہ رخ خان جو ان دنوں چک دے انڈیا فلم کررہے تھے انہیں میری تصویریں بھیج کر کہا کہ یہ وہ چہرہ ہے جسے میں ڈھونڈ رہی تھی . شاہ رخ خان نے کہا کہ آپ کا فیصلہ درست ہے آپ اس لڑکی کو کاسٹ کر لیں مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہے، یوں مجھے یہ رول ملا. دیپیکا نے کہا کہ میرے لئے خوشی کی یہ بات تھی کہ میں ہندوستان کے سب سے بڑے سپر اسٹار شاہ رخ خان اور ہندوستان کی سب سے بڑی خاتون ہدایت کاروں میں سے ایک کے ساتھ کام کرنے جا رہی تھی.یاد رہے کہ دیپیکا اور شاہ رخ اوم شانتی اوم کے علاوہ چنئی ایکسپریس اور ہیپی نیو ایئر میں بھی کام کر چکے ہیں اور مزید بھی یہ دونوں پٹھان اور ایٹلی میں نظر آئیں گے.

  • معلوم نہیں دوبارہ پنجابی فلم کر سکوں یا نہیں ماہرہ خان

    معلوم نہیں دوبارہ پنجابی فلم کر سکوں یا نہیں ماہرہ خان

    اداکارہ ماہرہ خان نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا ہے کہ انہیں نہیں معلوم کہ وہ دوبارہ پنجابی فلم کر سکیں گی یا نہیں .انہوں نے کہا کہ مولا جٹ کا تجربہ بہت اچھا رہا ہے. اس سے پہلے میں نے کبھی کوئی پنجابی فلم نہیں دیکھی تھی اور مجھے پرانی مولا جٹ دیکھنے سے منع کیا گیا تھا لیکن پھر بھی میں نے چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں دیکھی، پنجابی گانے دیکھے ہیروئنز کا انداز دیکھا. میں یہ کردار جب کررہی تھی تو میں نے محسوس کیا کہ اس میں ماہرہ خان کی جھلک نہیں تھی اس کردار کو کرتے وقت میرے اندر سے ماہرہ خان نکل گئی

    تھی ورنہ ہوتا یہ ہے کہ میرے ہرکردار میں ماہرہ خان نظر ضرور آتی ہے. ایک سوال کے جواب میں ماہرہ خان نے کہا کہ مولا جٹ کا پنجابی زبان میں ہی مزہ تھا کسی اور زبان میں یہ فلم اچھی ہی نہیں لگنی تھی. ماہرہ خان نے کہا کہ حمزہ علی عباسی نے ان کی ڈائیلاگز بولنے میں بہت مدد کی وہ سیٹ پر موجود رہتے تھے یہاں تک کہ اگر ان کا کام سیٹ پر نہیں بھی ہوتا تھا تو وہ مجھے گائیڈ کرنے کے لئے میری مدد کرنے کے لئے سیٹ پر موجود رہتے تھے. میرا کردار مکھو جٹی کا ہے جو بہت نڈر ہے اور مولا سے بے حد پیار کرتی ہے.

  • خواتین کے بنیادی حقوق کا تحفظ اور فراہمی ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے، بیگم ثمینہ علوی

    خواتین کے بنیادی حقوق کا تحفظ اور فراہمی ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے، بیگم ثمینہ علوی

    اسلام آباد:Save translationپاکستان گرل گائیڈز ایسوسی ایشن نیشنل ہیڈ کوارٹرز نے 11 اکتوبر 2022 کو لڑکیوں کا عالمی دن منایا۔ 600 سے زیادہ گائیڈز اور طالبات (10 سے 18 سال عمر) نے شرکت کی۔ تقریب کا اہتمام یونیسیف پاکستان کے تعاون سے کیا گیا تھا۔ تقریب کا موضوع گرلز سپیک اپ تھا۔
    ایونٹ کے دوران لڑکیوں کو خوشگوار سرگرمیوں کا تجربہ کرنے ، صحت مند عادات اور طریقوں کو تقویت دینے اور اپنی خواہشات کا اظہار کرنے کا موقع ملا۔ تمام پروگرام سرگرمیوں کے اسٹیشنوں کی شکل میں منعقد کیا گیا تھا ۔ ذاتی حفاظت کو یقینی بنانے کے حوالے سے سرگرمیاں ، کولگیٹ پاکستان کی طرف سے ذاتی اور دانتوں کی صحت ، چھاتی کے کینسر سےمتعلق آگاہی، موسمیاتی تبدیلیاں، لڑکیوں کی آواز (جس میں گائیڈنگ کے بارے میں ان کی سوچ اور خواہش اور وہ گائیڈنگ میں مزید کیا تجربہ کرنا چاہتی ہیں شامل تھے)، گیمز، اور ٹیلنٹ شو اس تقریب کا حصہ تھے۔
    تقریبات کے دوران "لڑکیاں اور سیلاب کے ہنگامی حالات” کے حوالے سے ایک پینل ڈسکشن کا بھی اہتمام کیا گیا۔ گائیڈز نے سیلاب کے اثرات، خاص طور پر لڑکیوں اور خواتین پر، ان کی خصوصی ضروریات، اور ان کی تکالیف کو کم کرنے کے لیے کیا کیا جا سکتا ہے، کے بارے میں اپنے خیالات اور تجربات کا اظہار کیا۔
    صدر پاکستان کی اہلیہ اور چیف گائیڈ بیگم ثمینہ عارف علوی تقریب کی مہمان خصوصی تھیں۔ مسز ماریہ موعود صابری، نیشنل کمشنر پاکستان گرل گائیڈز ایسوسی ایشن نے چیف گائیڈ اور دیگر مہمانوں کا استقبال کیا۔
    محترمہ فرحانہ عظیم، اعزازی صدر پی جی جی اے نے چیف گائیڈ بیگم ثمینہ عارف علوی کو کتاب "گائیڈز لیڈنگ فلڈ ریسپانس- ہمارا کردار قدرتی آفات میں” پیش کی۔
    چیف گائیڈ بیگم ثمینہ عارف علوی نے پینل ڈسکشن کا مشاہدہ کیا۔ انہوں نے سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی مدد کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور اس سلسلے میں گائیڈز اور پاکستان گرل گائیڈز ایسوسی ایشن کے کام کو سراہا۔ انہوں نے چھاتی کے کینسر کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا کیونکہ بہت ساری پاکستانی خواتین معلومات کی کمی کی وجہ سے اس کا شکار ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی 130000 گائیڈز اس صورتحال کو بہتر بنا سکتی ہیں۔

  • ضمنی انتخابات ملتوی کرنے سے متعلق حکومتی درخواست مسترد

    ضمنی انتخابات ملتوی کرنے سے متعلق حکومتی درخواست مسترد

    الیکشن کمیشن آف پاکستان کا سکند ر سلطا ن راجہ چیف الیکشن کمشنر کی سر براہی میں اجلاس منعقد ہوا کس جس میں ممبران الیکشن کمیشن کے علاوہ سیکرٹری الیکشن کمیشن ، سیکرٹری وزارت داخلہ ، دفاع ، چیف سیکرٹری و آئی جی پنجا ب ، خیبر پختونخواہ اور سندھ نے شرکت کی اسکے علاوہ ایم او ڈائریکٹریٹ اور دیگر سیکورٹی اداروں کے نمائندگان اور الیکشن کمیشن کے سینئر افسران نے شرکت کی.

    ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق؛ چیف الیکشن کمشنر نے تمام شرکاء کو خو ش آ مد ید کہا اور انہوں نے ضمنی انتخابات اور کرا چی ڈویثرن میں بلد یا تی انتخابات کے پر امن انعقاد کی اہمیت پر زور دیا ۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بریف کیا کہ الیکشن کمیشن نے 9 قومی اسمبلی ، 3صوبائی اسمبلی اور کرا چی ڈویثرن کے تما م اضلا ع میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلہ کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں اور الیکشن کے انعقا دکے لئے تیا ر ہے بہر حال صوبا ئی حکو متوں ، قا نو ن نا فذ کر نے کر نے والے اداروں اور سیکورٹی کے دیگر اداروں کی ان انتخا با ت میں اپنی خد ما ت سر انجا م دینے کے حوالے سے انکا موقف درکا ر ہے تا کہ انتخا با ت کا پر امن انعقا د اور ووٹروں کو پو لنگ کے دن پر امن ما حو ل کی فراہمی یقینی بنا ئی جا سکے ۔

    ترجمان کے مطابق؛ سیکرٹری وزارت داخلہ ، دفاع ، چیف سیکرٹری ، آئی جیز اور سیکورٹی کے دیگر اداروں کے نما ئند وں نے میٹنگ میں اپنا اپنا موقف بھی پیش کیا جس کے بعد الیکشن کمیشن نے مذکورہ بالا تمام افسرا ن و نما ئندگان کا مو قف سننے کے بعد یہ فیصلہ کیا کہ ضلع کر م کی قومی اسمبلی کی نشست جہاں پر امن اما ن کی صورت حال بہتر نہیں کے کے علا وہ با قی تما م قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں بہتر انتظامی انتظاما ت کے سا تھ انتخا با ت مقر ر ہ تا ریخ یعنی 16 اکتو بر 2022 کو ہو ں گے ۔

    این اے 45 ضلع کر م کا انتخا ب مقر ر ہ تا ریخ یعنی 16 اکتو بر 2022 کو نہیں ہو گا ۔ یہا ں پر انتخا ب کی تا ریخ کا اعلا ن بعد میں کیا جا ئیگا ۔ علاوہ ازیں کراچی ڈویثرن کے تما م اضلا ع میں دوسرے مر حلے کے بلدیا تی انتخابات بھی شیڈول کے مطا بق 23 اکتو بر 2022 کو ہوں گے ۔

  • سوات اسکول وین حملہ؛ معصوم بچوں کو نشانہ بنانا درندگی کا پست سے پست تر رجحان ہے. بلاول بھٹو

    سوات اسکول وین حملہ؛ معصوم بچوں کو نشانہ بنانا درندگی کا پست سے پست تر رجحان ہے. بلاول بھٹو

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا سوات اسکول وین حملہ کے حوالے سے کہنا ہے کہ معصوم بچوں کو نشانہ بنانا درندگی کا پست سے پست تر رجحان ہے.

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سوات میں اسکول وین پر دہشتگرد حملے کی شدید الفاظ مذمت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ معصوم بچوں کو نشانہ بنانا درندگی کا پست سے پست تر رجحان ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے سوات سمیت پورے ملک کی عوام کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے بچوں سمیت ہر شہری کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں.
    وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ؛ اس سفاکانہ واقعے میں ملوث ملزمان کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے حملے میں شہید ہونے والے وین کے ڈرائیور کے لواحقین سے تعزیت و دلی ہمدردی کا اظہار اور حملے میں زخمی ہونے والے طلبہ کی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی ہے.

    خیال رہے کہ سوات میں اسکول وین ڈرائیور کے قتل کے خلاف احتجاج کو آج دوسرا روز ہے اور مقتول وین ڈرائیور کے لواحقین نے منگل کو مسلسل دوسرے روز بھی احتجاج جاری رکھا ہے. جبکہ مظاہرین کا کہنا تھا کہ جب تک ملزمان کو کیفر کردار تک نہیں پہنچایا جاتا احتجاج جاری رہے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ صوبے میں دہشت گردانہ حملے اور بدامنی ناقابل برداشت ہے۔ مظاہرین نے کہا کہ ہم خطے میں امن چاہتے ہیں اور ہم دہشت گردی کا مقابلہ کریں گے۔
    مینگورہ، جس شہر میں یہ حملہ ہوا، کے رہائشیوں کو خدشہ ہے کہ اسے پاکستانی طالبان نے انجام دیا ہے لیکن عسکریت پسندوں نے پیر کو ہونے والی فائرنگ کی ذمہ داری سے انکار کیا ہے۔ جبکہ ایک پرائیویٹ سکول کے پرنسپل احمد شاہ نے بتایا کہ “لوگ ناراض ہیں اور وہ احتجاج کر رہے ہیں۔ تمام پرائیویٹ سکولوں کے طلباء احتجاج کے لیے نکل آئے”۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج یعنی منگل کو اسکول بند رہیں ہیں اور تب تک بند ہونگے جب تک انصاف نہیں ملتا.

    یاد رہے کہ ایک روز قبل ایک مسلح حملہ آور نے اسکول وین پر فائرنگ کی تھی جس سے وین ڈرائیور ہلاک اور ڈرائیور کے ساتھ اگلی سیٹ پر بیٹھا ایک طالب علم زخمی ہوگیا تھا۔ جس کے بعد سے متاثرہ لواحقین اور پڑوسیوں نے احتجاج شروع کر دیا ہے اور انہوں نے انصاف کا مطالبہ کیا۔ یہ حملہ نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کو تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی طرف سے گولی مارنے کے 10 سال مکمل ہونے کے ایک دن بعد ہوا ہے جب وہ ایک اسکول کی طالبہ تھیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ آئندہ ماہ پنجاب میں ایک بار پھر ہماری حکومت ہوگی. لیگی رہنماء حنیف عباسی کا دعویٰ
    وفاقی کابینہ اجلاس؛ ممکنہ لانگ مارچ میں امن و امان کیلئے وزارت داخلہ کی 41 کروڑ کی سمری منظور
    زلفی بخاری اور افتخار درانی نےآصف زرداری کے خلاف نااہلی ریفرنس جمع کرا دیا
    اس حوالے سے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان ایسے وقت میں اقتدار میں واپس آنے کا دعویٰ کر رہے ہیں جب خیبرپختونخوا میں مکمل افراتفری ہے اور امن و امان کی صورتحال ابتر ہے وہ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کر رہے تھے جہاں وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف اور جماعت اسلامی کے مولانا عبدالاکبر چترالی نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا تھا. دریں اثناء مولانا چترالی نے صوبے میں ٹارگٹ کلنگ اور قتل کے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا تھا.

  • آئندہ ماہ پنجاب میں ایک بار پھر ہماری حکومت ہوگی. لیگی رہنماء حنیف عباسی کا دعوی

    آئندہ ماہ پنجاب میں ایک بار پھر ہماری حکومت ہوگی. لیگی رہنماء حنیف عباسی کا دعوی

    آئندہ ماہ پنجاب میں ایک بار پھر ہماری حکومت ہوگی. لیگی رہنماء حنیف عباسی کا دعوی

    مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہےکہ خوشخبری دے رہا ہوں پنجاب میں نومبر میں (ن) لیگ کی پھر سے حکومت ہوگی۔ راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ وزیر اعظم شہبازشریف کےحکم پر ون بلینکٹ موومنٹ شروع کی ہے، سیلاب زدہ علاقوں میں گھر بننے شروع ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شوخیاں بھگارنے والے امریکا اور روس کی بات کرتے ہیں، یہ لوگ مکر و فریب کرتے ہیں ، 5 ہزار کنال کا فارم ہاؤس بیچ دیں، کل راولپنڈی میں انتشار خان کا ایک فنکشن ہوا، اس بندے کو پاکستان سے کوئی غرض نہیں ہے کہتا ہے میں نہیں تو ملک پر بم گرا دیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ مفتاح اسماعیل کو پبلک میں بات نہیں کرنی چاہئے تھی۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار
    امیتابھ بچن 80 ویں سالگرہ آج منائیں گے
    نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی پاکستان پہنچ گئیں
    کوئٹہ: سریاب روڈ پرنامعلوم افراد نے پی ٹی سی ایل کے دفترپردستی بم پھینک دیا
    لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کسی کو فتح نہیں کرنے دیا جائے گا، نہ پہلے کرنے دیا گیا تھا نہ اب کرنے دیا جائے گا، یہ کوئی طریقہ نہیں کہ سرکاری عمارتوں پر حملہ کیا جائے، حالات یہ ہیں کہ اپنے ساتھیوں پر اعتماد نہیں، لوگوں سے حلف لے رہے ہیں۔ حنیف عباسی نے کہا کہ خوشخبری دے رہا ہوں پنجاب میں نومبر میں (ن) لیگ کی پھر سے حکومت ہوگی جب کہ نومبر کے آخر یا دسمبر میں نواز شریف اپنے لوگوں کے درمیان موجود ہوں گے۔

    دوسری جانب پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان نے حال ہی میں متعدد سیاسی جلسوں کے دوران اپنی تقاریر میں متعدد مرتبہ یہ دعوے کیے ہیں کہ صوبہ پنجاب میں اُن کی جماعت پاکستان تحریک انصاف کی ’حکومت کو گرانے کی سازش کی جا رہی ہے خیال رہے کہ گذشتہ دنوں صوبہ پنجاب کے شہر چشتیاں میں ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے الزام عائد کیا تھا کہ پنجاب میں ’ہماری جماعت کے اراکین کو خریدنے کی کوشش کی جا رہی ہے.

    علاوہ ازیں پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اور سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے حزبِ اختلاف کی جماعتوں کے سیاسی اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ یعنی پی ڈی ایم اور بالخصوص پنجاب میں حزبِ اختلاف کی بڑی جماعت ن لیگ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی ڈی ایم کی قیادت چند روز پہلے ہی ’اس نوعیت کے دعوے کر چکی ہے کہ وہ ایک مرتبہ پھر پنجاب حکومت کو گرانے کی کوشش کریں گے۔ اور ان کی جماعت کے اراکین سے رابطے کیے گئے ہیں تاکہ ان کو خریدا جاسکے تاہم رابطے کرنے والوں کی نہ اب کامیابی ہوئی ہے اور نہ آئندہ ہو گی۔
    حیدرآباد: نشے میں دھت پولیس موبائل ڈرائیور نے گاڑی ٹھیلے پر چڑھا دی، برگر فروش جاں بحق، 2 افراد زخمی
    اس سے تو یہ ثابت ہوا کہ پلی بارگین کے بعد بھی ملزم کا اعتراف جرم تصور نہیں ہو گا،چیف جسٹس

  • وفاقی کابینہ اجلاس؛ ممکنہ لانگ مارچ میں امن و امان کیلئے وزارت داخلہ کی 41 کروڑ کی سمری منظور

    وفاقی کابینہ اجلاس؛ ممکنہ لانگ مارچ میں امن و امان کیلئے وزارت داخلہ کی 41 کروڑ کی سمری منظور

    وفاقی کابينہ نے ممکنہ لانگ مارچ اور دھرنے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لئے وزارت داخلہ کی 41 کروڑ روپے فنڈز کی سمری منظور کر لی ہے۔

    وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں معاشی و سیاسی صورت حال پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس کے دوران وفاقی کابینہ نے توانائی کے شعبے میں بچت کے لئے انرجی کنزرویشن پلان کی منظوری دے دی۔ کابينہ نے وزارت داخلہ کی 41 کروڑ روپے فنڈز کی سمری منظور کر لی گئی، فنڈز ممکنہ لانگ مارچ اور دھرنے میں امن و امان برقرار رکھنے پر خرچ ہوں گے۔

    وفاقی کابینہ نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کی بھی مذمت کی۔ جبکہ رانا ثناء اللہ نے کابینہ کو بتایا کہ محکمہ اینٹی کرپشن نے غلط ریکارڈ پیش کرکے وارنٹ حاصل کئے۔ کابینہ کے اجلاس میں آڈیوز لیکس اور سیاسی امور کا جائزہ لیا گیا، اجلاس کے دوران سائفر گمشدگی اور مبینہ آڈیو لیکس سے متعلق جاری تحقیقات پر بھی غور کیا گیا۔ اجلاس کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کے وزراء سے آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل پر مشاورت کی۔

    وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج بروز منگل 11 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوا اور وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے وفاقی کابینہ کا اجلاس 2 ہفتوں بعد طلب کیا گیا تھا۔ وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والا کابینہ کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہوا ہے جبکہ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک کی سیاسی ، معاشی اور داخلی صورت حال زیرغور آئے علاوہ ازیں اجلاس میں عمران خان کی گرفتاری سے متعلق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے مختلف آپشنز بھی رکھے جبکہ کچھ اتحادیوں نے عمران خان کی گرفتاری پر اعتراضات بھی کیئے.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ مفتاح اسماعیل کو پبلک میں بات نہیں کرنی چاہئے تھی۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار
    امیتابھ بچن 80 ویں سالگرہ آج منائیں گے
    نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی پاکستان پہنچ گئیں
    کوئٹہ: سریاب روڈ پرنامعلوم افراد نے پی ٹی سی ایل کے دفترپردستی بم پھینک دیا
    آج ہونے والے اجلاس میں حکومت کی حکمت عملی اور اتحادی جماعتوں کی رائے پر بھی بات کی گئی ہے اور وفاقی کابینہنے مختلف ایجنڈا آئٹمز کی منظوری دیجبکہ اقتصادی رابطہ کمیٹی فیصلوں کی توثیق بھی کی گئی

  • راولپنڈی؛ اراضی تنازع پر فائرنگ سے دو خواتین کی ہلاکت پر آئی جی پنجاب نے نوٹس لے لیا

    راولپنڈی؛ اراضی تنازع پر فائرنگ سے دو خواتین کی ہلاکت پر آئی جی پنجاب نے نوٹس لے لیا

    گوجر خان راولپنڈی میں اراضی تنازع پر فائرنگ سے دو خواتین کی ہلاکت پر آئی پنجاب نے نوٹس لے لیا ہے

    راولپنڈی میں کھیتوں میں کام کرنے میں مصروف دو خواتین کو فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا، پولیس نے فرانزک شواہد اکھٹے کرکے تحقیقات شروع کردیں۔ راولپنڈی کے علاقے اراضی اعوان کی رہائشی مسماتہ 30 سالہ سعدیہ اور 25 سالہ عصمت شاہین کھیتوں میں کام کرنے میں مصروف تھیں کہ نصیر، ادریس، صغریٰ اور ایک نامعلوم ملزم مسلح حالت میں وہاں پہنچے اور فائرنگ کرکے دونوں کو قتل کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔

    اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو 1122 کا عملہ موقع پہنچا اور نعشوں کو تحویل میں لیکر فرانزک شواہد اکھٹے کرتے ہوئے مقتولین کو پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔ سی پی او راولپنڈی شہزاد ندیم بخاری نے واقعہ کا نوٹس لیکر ایس پی صدر سے رپورٹ طلب کی، ایس پی صدر زنیر احمد چیمہ خود بھی جائے وقوعہ پر پہنچے اور تفتیشی عمل کا جائزہ لیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ مفتاح اسماعیل کو پبلک میں بات نہیں کرنی چاہئے تھی۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار
    امیتابھ بچن 80 ویں سالگرہ آج منائیں گے
    نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی پاکستان پہنچ گئیں
    کوئٹہ: سریاب روڈ پرنامعلوم افراد نے پی ٹی سی ایل کے دفترپردستی بم پھینک دیا
    پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ،ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملزمان نے سابقہ دشمنی کی وجہ فائرنگ کر کے خواتین کو قتل کیا ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور ٹیموں کے ذریعے شواہد اکٹھے کر کے تمام زاویوں پر تحقیقات کی جارہی ہے،ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔ آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کا کہنا ہے کہ سپروائزری افسران مقتولین کی فیملیز کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں، انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔

    دوسری جانب آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے گوجر خان راولپنڈی میں اراضی تنازع پر فائرنگ سے دو خواتین کی ہلاکت پر واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے اور آر پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کر لی ہے. جبکہ سی پی او راولپنڈی کو ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دینے کی ہدایت بھی کی گئی ہے. آئی جی پنجاب نے کہا کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے. جبکہ سپروائزری افسران مقتولین کی فیملیز کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں اور انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے ۔
    حیدرآباد: نشے میں دھت پولیس موبائل ڈرائیور نے گاڑی ٹھیلے پر چڑھا دی، برگر فروش جاں بحق، 2 افراد زخمی