Baaghi TV

Author: +9251

  • مادھوری ڈکشٹ ناچ اٹھیں علی ظفر کے گانے پر

    مادھوری ڈکشٹ ناچ اٹھیں علی ظفر کے گانے پر

    بالی وڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ جو بہترین اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین رقاصہ بھی ہیں، ان کی سوشل میڈیا پر ایک وڈیو خاصی وائرل ہو رہی ہے اس میں وہ ایک گانے پر ڈانس کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں. وہ گانا کوئی ہندی گانا نہیں ہے نہ ہی کوئی انگلش گیت ہے بلکہ یہ گیت ہے پاکستانی گلوکار علی ظفر کا . جی ہاں مادھوری نے علی ظفر کے گانے سن رے سجنیا تیرے بن دنیا ایسے جیسے ہر سو بہار ہے پر ڈانس کیا ہے. مادھوری اپنے انداز میں علی کے گانے کے بول پر تِھرکی ہیں. مادھوری ڈکشٹ کی جانب سے ایسا کرنے کے بعد علی ظفر بھی ہو گئے خوش انہوں نے بھی خوشی میں سوشل میڈیا پر لکھ دیا کہ اس سے زیادہ خوشی کی بات کیا ہو سکتی ہے کہ آپ کا

    فیورٹ آپ کی ٹیون پر ڈانس کرے. مادھوری ڈکشٹ کی یہ ڈانس وڈیو بہت پسند کی جا رہی ہے خصوصی طور پر مادھوری کے پاکستانی پرستار اسے بہت سراہ رہے ہیں.یاد رہے کہ مادھوری ڈکشٹ اداکاری کے پراجیکٹس میں کم کم جبکہ ڈانس کے رئیلٹی شوز کو زیادہ جج کرتی نظر آتی ہیں. مادھوری ڈکشٹ کے کریڈٹ پر بے شمار ہٹ نمبرز ہیں.جنہیں آج کی نوجوان نسل بھی پسند کرتی ہے. مادھوری لاکھوں کروڑوں لوگوں خواتین کےلئے انسپریشن ہیں.

  • کیا فواد خان بالی وڈ میں دوبارہ کام کریں گے؟

    کیا فواد خان بالی وڈ میں دوبارہ کام کریں گے؟

    پاکستانی اداکار فواد خان کی عالمی سطح پر مداحوں کی بڑی تعداد ہے۔ پاکستانی ٹیلی ویژن شوز میں اپنی پرفارمنس سے شائقین کو حیران کرنے کے بعد انہوں نے 2014 میں سونم کپور کے ساتھ فلم خوبصورت کے ساتھ بالی وڈ میں قدم رکھا۔ بعد میں انہوں نے رنبیر کپور اور انوشکا شرما کے ساتھ اے دل ہے مشکل میں اور سدھارتھ ملہوترا اور عالیہ بھٹ کے ساتھ کپور اینڈ سنز میں کام کیا۔ انہوں نے اپنی نہترین پرفارمنس کی وجہ سے کافی تعریفیں سمیٹیں۔ تاہم اڑی حملے کے واقعے کے بعد 2016 میں پاکستان کے اداکاروں اور فنکاروں پر پابندی لگا دی گئی تھی۔ورائٹی کے ساتھ

    اپنے حالیہ انٹرویو میں فواد نے بالی وڈ میں واپسی پر بات کی . فواد سے سوال ہوا کہ کیا وہ بالی وڈ میں دوبارہ کام کرنا چاہیں گے تو انہوں نے کہا کہ جب تک معاملات مستحکم نہیں ہوتے وہ اس کا قطعی جواب نہیں دے سکتے۔لیکن فواد نے یہ ضرور کہا کہ بالی وڈ میں کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا سب نے بہت تعاون کیا. ہم سب اچھے دوست ہیں ہم یقینا کسی نہ کسی پلیٹ فارم پر دوبارہ ایک ساتھ کام بھی کریں گے. سیاسی معاملات کیسے بھی ہوں لیکن ہم سب کے تعلقات اچھے رہے ہیں جو کہ بہت اچھی بات ہےفواد خان نے کہا کہ مجھے تصادم سے نفرت ہے، میں اس سے گریز کرتا ہوں.

  • کرن جوہر نے ٹوئٹر کیوں چھوڑا؟

    کرن جوہر نے ٹوئٹر کیوں چھوڑا؟

    گزشتہ روزبالی وڈ کے مشہور فلمساز کرن جوہر نے ٹوئٹر پر اعلان کیا کہ وہ مائیکرو بلاگنگ سائٹ چھوڑ رہے ہیں۔ انہوں نے اپنا آخری ٹویٹ شیئر کیا اور کہا کہ وہ اپنی مثبت توانائیاں مثبت کاموں‌میں لگانا چاہتے ہیں. انہوں نے اپنے ٹویٹ میں الوداع ٹوئٹر بھی لکھا اور اپنی اس آخری ٹویٹ کے بعد اپنا اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دیا۔کرن جو ایک عرصے سے بری طرح سے ٹوئٹر پر ٹرول ہو رہے تھے وہ اکثر اپنے شو میں ٹرولنگ کے حوالے سے زکر کرتے رہتے تھے کرن جوہر نے جو اپنا حالیہ سیزن کافی ود کرن کیا اس میں انہوں نے ہر قسط میں عالیہ بھٹ کا نام لیا اس

    وجہ سے بھی کرن جوہر بہت زیادہ ٹرول ہوئے.کرن نے اپنے اسی شو میں اس بات کا اعتراف کیا کہ عالیہ بھٹ نے بھی انہیں‌ایسا کرنے سے منع کیا ہے یعنی کہ ہر قسط میں میرا نام لینا بند کریں. یوں کرن جوہر نے ٹرولنگ کے ہاتھوں اپنا ٹوئٹر اکائونٹ ہی ڈی ایکٹیویٹ کر دیا ہے. یاد رہے کہ کرن جوہر اپنی اگلی فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی کی تیاری میں لگے ہوئے ہیں اس میں انکی ہیروئین عالیہ بھٹ اور ہیرو رنویر سنگھ ہیں. فلم کی شوٹنگ مکمل ہو چکی ہے تاہم ریلیز کا اعلان ابھی نہیں کیا گیا.

  • عامر خان سے کرن جوہر تک، بالی وڈ کی 7 مشہور شخصیات جنہوں نے ٹوئٹر چھوڑ دیا

    عامر خان سے کرن جوہر تک، بالی وڈ کی 7 مشہور شخصیات جنہوں نے ٹوئٹر چھوڑ دیا

    بالی وڈ کی مشہور شخصیات روزانہ کی بنیاد پر اپنے مداحوں سے بات چیت کرنے کے لیے انسٹاگرام اور ٹوئٹر جیسے پلیٹ فارمز کا استعمال کرتی ہیں۔ لیکن اکثرو بیش تر ان کو بری طرح سے نہ صرف ٹرول کیا جاتا ہے بلکہ ان کے لئے بدترین ٹرینڈز چلانے کے علاوہ بد ترین زبان بھی استعمال کی جا تی ہے یہی وجہ ہےکہ بہت ساری سلیبرٹیز سوشل میڈیا کا استعمال کرنے سے پرہیز کرتی ہیں. کرن جوہر جو کہ بہت ہی بری طرح‌سے ٹرول ہوتے ہیں انہوں نے حال ہی میں ٹوئٹر چھوڑ دیا ہے. ان سے قبل بھی بالی وڈ کی کچھ سیلبرٹیز ایسا کر چکی ہیں جن میں عامر خان، سوناکشی سنہا و دیگر کے نام قابل زکر ہیں جنہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹس کو غیر فعال کر دیا تھا۔ ہم یہاں زکر کررہے ہیں ان مشہور

    شخصیات کا جنہوں نے ماضی میں مائیکرو بلاگنگ سائٹ چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا.کرن جوہر نے ہر وقت بری طرح‌ٹرول ہونے پر ٹویٹر چھوڑا ہے جبکہ سوناکشی سنہا نے 2020 میں نفرت سے دور رہنے اور خصوصی طور سوشانت سنگھ راجپوت کے انتقال کے بعد ٹوئٹر چھوڑنے کا اعلان کر دیا. اسی طرح سے عامر خان نے 2021 میں اپنی سالگرہ منانے کے بعد اپنے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا چھوڑنے کے اپنے فیصلے کے بارے میں اپ ڈیٹ کرنے کے لیے ایک نوٹ شیئر کیا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ کام پر توجہ دینا چاہتے ہیں اور خود کو اپنے فن کے لیے وقف رکھنا چاہتے ہیں۔ اسی طرح سے ثاقب سلیم،ششانک کھیتان، ظہیر اقبال،آیوش شرما نے بھی ٹوئٹر چھوڑ دیا.

  • امیتابھ بچن کی جیا بچن کے ساتھ پانچ یادگار فلمیں

    امیتابھ بچن کی جیا بچن کے ساتھ پانچ یادگار فلمیں

    ہندوستانی سینما کے پاور فل اداکار امیتابھ بچن جن کا سٹار ڈم مثالی ہے انہوں نے شادی کی جیا بہادری کے ساتھ جو اب جیا بچن کہلاتی ہیں.امیتابھ بچن نے ہمیشہ ہی اہنی کامیابیوں‌کا سہرا جیا بچن کے سر رکھا ہے ان دونوں کی شادی کو 49 سال ہو چکے ہیں. حقیقی زندگی کی اس جوڑی کی آن سکرین کیمسٹری کو بہت سراہا جاتا رہا ہے.دونوں نے ایک ساتھ کئی یادگار فلموں میں کام کیا. امیتابھ بچن کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر ہم آپ کو یاد کرواتے ہیں ان دونوں کی ایک ساتھ کی ہوئیں چند فلمیں. پہلے نمبر پر ہے فلم ”ابھیمان” اس میں ان کی کیمسٹری کو بہت سراہا گیا ان کی اس فلم سے شائقین بے حد لطف اندوز ہوئے. دوسرے نمبر پر ہے فلم شعلے جس میں امیتابھ بچن اور جیا بہادری کی

    جوڑی کو ایک ساتھ ایک بار پھر بہت سراہا گیا. اس فلم میں جیا بہادری ایک سنجیدہ لڑکی دکھائی گئی ہیں اور امیتابھ بچن اینگری ینگ مین جو کبھی کبھی ہلکا پھلکا مذاق بھی کر لیتا ہے. تیسرے نمبر پر ہے فلم کبھی خوشی کبھی غم اس فلم میں امیتابھ بچن اور جیا نے میاں بیوی کا کردار ادا کیا جیا بچن نے ایسی بیوی کا کردار ادا کیا جواپنے شوہر کے تمام فیصلوں کو مانتی ہے لیکن ایک ایسی بیوی بھی دکھائی جو اپنے بچوں کے لئے انہی فیصلوں کے خلاف ڈٹ کر کھڑی بھی ہوجاتی ہے. چوتھے نمبر پر فلم ملی اس میں بھی ان دونوں کی یادگار پرفارمنس کو کون بھول سکتا ہے.پانچویں نمبر پر ہے فلم چپکے چپکے یہ ایک ایسی کامیڈی کلاسک مووی ہے جس کو آج بھی دیکھیں تو مزہ آتا ہے اس میں جیا اور امیتابھ کے کام کو بہت سراہا گیا .

  • اجے دیوگن اگلی فلم کس کے ساتھ کریں گے؟

    اجے دیوگن اگلی فلم کس کے ساتھ کریں گے؟

    پدم شری حاصل کرنے والے اداکار اجے دیوگن جن کا کیریر تین دہائیوں پر مشتمل ہے مسلسل کامیابیاں سمیٹ رہے ہیں. اداکار اجے دیوگن نے ڈائریکشن میں بھی اپنی قسمت کو آزمایا انہیں اس شعبے میں بھی کامیابی ملی . 2008 میں انہوں نے یو می اور ہم کے ساتھ بطور فلم ڈائریکٹر ڈیبیو کیا اور ساتھ ساتھ اداکاری کو بھی جاری رکھا. اجے دیوگن نے حال ہی میں ایک ٹویٹ کے زریعے اپنے مداحوں کو بتایا ہے کہ وہ جلد ہی فلمساز نیرج پانڈے کے ساتھ اپنی اگلی فلم کی شوٹنگ شروع کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کی یہ فلم 16 جون 2023 کو سینما گھروں میں ‘

    ریلیز ہوگی۔کہا جا رہا ہے کہ فلم چانکیا کی زندگی پر مبنی ہوگی۔ تاریخی طور پر دیکھا جائے تو چانکیا موری شہنشاہ چندرگپت کا شاہی مشیر تھا۔یاد رہے کہ 2022 کو اجے دیوگن اپنے کیرئیر کا بہترین سال مانتے ہیں ان کا کہنا ہے کہ اس سال انہیں قومی ایوارڈ بھی ملا اور اسی برس میں نے او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر بھی قدم رکھا. اجے دیوگن نے ایکشن ہیرو کے طور پر اپنے فلمی کیرئیر کا اغاز کیا اور بعد میں کامیڈی اور ہلکے پھلکے کردار کرکے اپنے ایکشن ہیرو کے امیج کو یکسر تبدیل بھی کیا. اجے نہایت ہی کم گو ہیں لیکن ان کا کام بہت زور دار آواز میں بولتا ہے.

  • امیتابھ بچن کی نوبہترین فلموں‌ کے نو بہترین ڈائیلاگز

    امیتابھ بچن کی نوبہترین فلموں‌ کے نو بہترین ڈائیلاگز

    بالی وڈ فلم انڈسٹری کے بادشاہ اور شہنشاہ کے نام سے جانے جانے والے میگا اسٹار امیتابھ بچن آج 80 سال کے ہوگئے ہیں۔ امیتابھ بچن نسل در نسل لوگوں کے دلوں پر راج کر رہے ہیں۔امیتابھ بچن نے سنجیدہ کردار بھی نبھائے اور پلکے پھلکے کردار بھی نبھائے. ان کی سالگرہ کے موقع پر ہم ان کی کچھ بہترین فلموں کے کچھ بہترین ڈائیلاگز آپکو یاد کررہے ہیں. فلم دیوار جو کہ 1975 میں ریلیز ہوئی اس میں ان کا ایک ڈائیلاگ ہے ” آج میرے پاس بنگلہ ہے، گاڑی ہے، بینک بیلنس ہے، کیا ہے تمہارے پاس؟ ان کا یہ ڈائیلاگ آج بھی بولا جاتا ہے. دوسرے نمبر پر ہے فلم شعلے کا ڈائیلاگ ” تمھارا نام کیا ہے، بسنتی؟” . تیسرے نمبر ہے فلم کبھی کبھی اس کا ڈائیلاگ ہے ” کبھی کبھی

    میرے دل میں خیال آتا ہے، کی زندگی تیری زلفوں کی نرم چھاؤں میں گزرنے پتی سے شاداب ہو بھی سکتی تھی”.
    چوتھے نمبر پر ہے فلم ڈان کا ڈائیلاگ ” ڈان کو پکڑنا مشکل ہی نہیں، ناممکن ہے”. پانچویں نمبر پر ہے فلم سلسلہ کا یہ ڈائیلاگ ” میں اور میری تنہائی، اکثر یہ بات کرتے ہیں”. چھٹے نمبر پر ہے فلم کالیا کا ڈائیلاگ ” ہم جہاں کھڑے ہو جاتے ہیں، لائن واہی سے شورو ہوتی ہیں”. ساتویں نمبر پر ہے فلم نمک حلال کا یہ ڈائیلاگ ” میں انگریزی بول سکتا ہوں، میں انگریزی چل سکتا ہوں، میں انگریزی ہنس سکتا ہوں کیونکہ انگریزی بہت ہی گھٹیا زبان ہے”۔آٹھویں نمبر ہے ہے فلم شہنشاہ کا یہ ڈائیلاگ” رشتے میں تو ہم تمہارے باپ لگتے ہیں، نام ہے شہنشاہ”۔نویں نمبر پر ہے ان کی فلم سرکار کا یہ ڈائیلاگ ” مجھے جو صحیح لگتا ہے میں کرتا ہوں، پھر چاہے بھگوان کے خلاف ہو، قانون کے خلاف ہو یا خالص نظام کے خلاف”۔

  • امیتابھ بچن 80 سال کے ہو گئے

    امیتابھ بچن 80 سال کے ہو گئے

    امیتابھ بچن کا شمار ہندوستانی سنیما کی تاریخ کے سب سے کامیاب اور بااثر اداکاروں میں ہوتا ہے۔بالی وڈ کے شہنشاہ کا فلمی کیرئیر پانچ دہائیوں سے زیادہ پر محیط ہے، انہوں‌نے 200 سے زائد فلموں‌میں کام کیا، اپنے پورے کیرئیر میں انہوں نے اپنی ہر فلم کے ساتھ تعریفیں سمیٹیں.انکی خدمات کے اعتراف میں انہیں حکومت ہند نے 1984 میں پدم شری، 2001 میں پدم بھوشن اور 2015 میں پدم وبھوشن سے نوازا۔ امیتابھ بچن اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ فلم پرڈیوسر اور ٹیلی ویژن پریزینٹر بھی ہیں. کون بنے گا کروڑ پتی شو کی میزبانی بھی کررہے ہیں.انہوں نے 1980 کی دہائی میں کچھ عرصے کے لیے سیاست میں بھی قدم رکھا۔حکومت فرانس نے انہیں 2007 میں اپنے اعلیٰ ترین

    شہری اعزاز، نائٹ آف دی لیجن آف آنر سے نوازا۔امیتابھ بچن نے ایک ہالی ووڈ فلم، باز لوہرمن کی دی گریٹ گیٹسبی (2013) میں بھی کام کیا.امیتابھ بچن نے کیرئیر کا آغاز 1969 میں کیا. آغاز میں راجیش کھنہ کے ساتھ کام کیا ان کے ساتھ انکی فلم آئی آنند یہ فلم آج بھی اپنے پاور فل ڈائیلاگز اور امیتابھ بچن کی بہترین اداکاری کے لئے جانی جاتی ہے. کیرئیر کی شروعات کی ان کی پہلی 14 فلمیں فلاپ رہیں اسکے بعد انہوں نے سپر ہٹ فلموں‌کا دور دیکھا اور سٹار ڈم کا مزہ چکھا. ان کی مشہور فلموں میں ڈان، شعلے ، زنجیر ، شہنشاہ ، پا ، اگنی پتھ ، امر اکبر انتھنی ، خاکی ، شرابی ، باغبان ، ستے ستہ ، سلسلہ ، محبتیں، تریشول ، چپکے چپکے و دیگر کے نام قابل زکر ہیں.

  • اہل حدیث یوتھ فورس کی پیغام مصطفیٰ کانفرنس 15 اکتوبر کو ہوگی

    اہل حدیث یوتھ فورس کی پیغام مصطفیٰ کانفرنس 15 اکتوبر کو ہوگی

    راولپنڈی :مرکزی جمعیت اہلحدیث راولپنڈی اور اہل حدیث یوتھ فورس کی پیغام مصطفیٰ کانفرنس 15 اکتوبر کو راولپنڈی آرٹس کونسل میں ہوگی ۔کانفرنس کے میڈیا کوآرڈینیٹر ولی الرحمان نے باغی ٹی وی کو بتایا کہ یہ ایک منفرد نوعیت کی کانفرنس ہوگی اس میں راولپنڈی ڈویژن بھر کے علماء کو خصوصی دعوت دی گئی ہے انہوں نے بتایا کہ کانفرنس سے معروف مذہبی رہنماء علامہ ابتسام الہٰی ظہیر ،علامہ غلام مصطفی ظہیر امن پوری ،مولانا عبداللہ ناصر رحمانی ،مولانا عطاء اللہ اعوان ،شیخ الحدیث مولانا حافظ مسعود عالم سمیت دیگر مقامی علماء کرام خطاب کریں گے اس کے اس کانفرنس میں ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو دعوت دی جارہی ہے اور یہ راولپنڈی کی ایک تاریخی کانفرنس ہوگی ۔

  • 50 ہزار میٹرک ٹن خریدی گئی چینی سبسڈی کے تحت 70 روپے فی کلو فروخت کی جائے گی

    50 ہزار میٹرک ٹن خریدی گئی چینی سبسڈی کے تحت 70 روپے فی کلو فروخت کی جائے گی

    50 ہزار میٹرک ٹن چینی خرید لی جو عوام کو سبسڈی کے تحت 70 روپے فی کلو میں فروخت کی جائے گی۔

    یوٹیلیٹی اسٹورز حکام کے مطابق چینی کی خریداری اوپن ٹینڈر کے ذریعے کی گئی۔ حکام یوٹیلیٹی اسٹورز کا کہنا ہے کہ چینی کی خریداری اوپن ٹینڈر کے ذریعے کی گئی، جہانگیر ترین کی شوگر ملز نے چینی کی سب سے کم بولی دی۔ اور یوٹیلیٹی اسٹورز نے چینی 78 روپے 98 پیسے فی کلو خریدی۔ حکام یوٹیلیٹی اسٹورز کے مطابق ٹرانسپورٹ و دیگر چارجز کے بعد چینی 83 روپے فی کلو میں پڑے گی۔

    حکام نے مزید کہا کہ چینی اوپن مارکیٹ کی نسبت بھی 5 روپے کم تک دی گئی، عوام کو چینی سبسڈی کے تحت 70 روپے فی کلو میں فروخت کی جائے گی. گزشتہ کئی برسوں سے ہر حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لیے یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیائے خورو نوش کو سستے داموں فروخت کرتی ہے یوٹیلٹی اسٹروز پر چینی کے علاوہ گھی ، تیل اور دالیں بھی سستے دام میں دستیاب ہیں۔

    حکام کا کہنا ہے کہ ایسا غریب عوام کو ریلیف دینے کیلئے کیا گیا ہے تاکہ غریب آدمی کیلئے سہولت پیدا کی جاسکے اور ایسا ممکن بھی کم بولی کی وجہ سے ہوا ہے.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ پاکستان آرمی کا سیکورٹی دستہ فیفا ورلڈ کپ 2022 کی سیکیورٹی کیلئے قطر روانہ
    ممنوعہ فنڈنگ کیس،ایف آئی اے قانون کے مطابق کاروائی کرے،عدالت کا حکم
    اسلام آباد کے سینٹورس شاپنگ مال میں آگ جان بوجھ کر لگائی گئی تھی، ایف آئی آر درج
    آڈیو لیکس،اہم پیشرفت، دو ہیکر گرفتار،مزید گرفتاریوں کا امکان
    اس سے تو یہ ثابت ہوا کہ پلی بارگین کے بعد بھی ملزم کا اعتراف جرم تصور نہیں ہو گا،چیف جسٹس
    صوبائی وزیر پنجاب اور رہنماء تحریک انصاف محمد راجہ بشارت کی ایک اور آڈیو لیک کردی گئی ہے.
    ہم چاہتے ہیں شہبازاسپیڈ سے کام کریں، بلاول بھٹو کے جملے پر وزیراعظم مسکرا دیئے