Baaghi TV

Author: +9251

  • شدید سردی میں سین کروانا اور ڈائیلاگز بولنا بہت مشکل تھے ماہرہ خان

    شدید سردی میں سین کروانا اور ڈائیلاگز بولنا بہت مشکل تھے ماہرہ خان

    دا لیجنڈ آف مولا جٹ کا صرف پاکستان میں ہی نہیں پوری دنیا میں جہاں جہاں پنجابی سمجھنے والے لوگ ہیں منتظر ہیں.انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کو ہیں. فلم کی پوری ٹیم جم کر پرموشنز میں مصروف ہے. ماہرہ خان نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے بتایا ہے کہ کس طرح سے انہیں شوٹنگ کے دوران مشکلات پیش آئیں. ماہرہ خان نے کہا کہ سخت سردیوں کا موسم تھا جب اس فلم کی شوٹنگ ہو رہی تھی اور میرے سینز شوٹ ہونے تھے. سردی کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ میں اور فواد کانپ رہے ہوتے تھے اور ہمارے منہ سے بہت مشکل سے ڈائیلاگز

    نکل رہے ہوتے تھے. سخت سردی کے موسم کی وجہ سے میں بیمار بھی پڑ گئی تھی میری خاصی طبیعت بھی خراب رہی لیکن کوئی ایک دن ایسا نہیں آیا کہ فلم کی شوٹنگ ہماری وجہ سے کینسل ہوئی ہو. ماہرہ خان نے کہا کہ موسم چاہے جتنا بھی سرد تھا ہمیں اپنا کام کرنا تھا اور ہم نے اپنا کام کیا. یاد رہے کہ ماہرہ خان اور فواد خان کو شائقین ایک دہائی کے بعد ایک ساتھ کسی پراجیکٹ میں دیکھ رہے ہیں. کہا جا رہا ہے کہ فلم پرانی فلم مولا جٹ کی ہو بہو نقل نہیں ہے کردار وہی ہیں لیکن فلم کی کہانی کو مختلف انداز میں بنایا گیا ہے.

  • وزیراعظم کا ٹیکسٹائل انڈسٹری بحران کا نوٹس، وزیر خزانہ نے اپٹما رہنماؤں کو بلا لیا

    وزیراعظم کا ٹیکسٹائل انڈسٹری بحران کا نوٹس، وزیر خزانہ نے اپٹما رہنماؤں کو بلا لیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیکسٹائل انڈسٹری کے بحران کا نوٹس لے لیا ہے.

    ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیکسٹائل انڈسٹری کے بحران کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر خزانہ کو معاملات حل کرنے کی ہدایت کی ہے. ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے نوٹس لیے جانے کے بعد وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مذاکرات کے لیے اپٹما رہنماؤں کو آج اسلام آباد بلا لیا ہے۔
    ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ اور اپٹما رہنماؤں کے مذاکرات آج شام 4 بجے اسلام آباد میں ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اپٹما رہنماؤں کا وفد گوہر اعجاز کی سربراہی میں اسلام آباد پہنچےگا جبکہ حکومتی وفد میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار، پاور ڈویژن اور وزارت خزانہ کے افسران ہوں گے۔

    دوسری جانب آج ہی خبر سامنے آئی کہ آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن(اپٹما)نے ملک بھر میں فیکٹریاں بند کرنے کا اعلان کیا تھا. اور آل پاکستان ٹیکسٹائل ملزایسوسی ایشن کے ایک اعلامیہ کے مطابق ٹیکسٹائل انڈسٹری کا بحران شدت اختیار کرنے لگا ہے، ہفتے کے روز سے ملک بھر کی ٹیکسٹائل انڈسٹری بند کردی جائے گی، 1600ٹیکسٹائل انڈسٹریز پہلے ہی بند ہوچکی ہیں، صنعتوں کی بندش سے 50لاکھ ملازمتوں بے روزگار ہوجائیں گے، اس احتجاجی بندش سے 3کروڑ افراد متاثرہوں گے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ ایم این اے جتنے پیسے الیکشن سیٹ پر خرچ کرتے اتنی تو مجھے تنخواھ ملتی تھی۔ شہباز گل
    صوفیہ مرزا کی سابق شوہر عمرفاروق کیخلاف میڈیا میں آنے پر پابندی کی التجا عدالت نے انکار کردیا
    جامشورو:انڈس ہائی وے پرٹرالراوربس میں تصادم سے10 افراد جاں بحق،13 زخمی
    اپٹماکے ذمے داران کے مطابق ٹیکسٹائل انڈسٹری کی بندش سے ملکی برآمدات کو بڑا دھچکا لگے گا، ملکی معیشت کے لیے برآمدات کو بڑھانا انتہائی ضروری ہے، حکومت نے ٹیکسٹائل انڈسٹری کے لیے توانائی کے مسابقتی نرخ واپس لے لیے ہیں، جنہیں بحال کیا جائے۔ اپٹما ذمے داروں نے مزید کہا کہ حکومت وعدے کے مطابق ٹیکسٹائل انڈسٹری کومسابقتی نرخوں پر بجلی اور گیس کی مسلسل فراہمی یقینی بنائی جائے۔

  • تعمیر نو اور بحالی کے پلان کو مزید جامع اور مربوط بنایا جائے. ڈپٹی چیئرمین این ایف آر سی احسن اقبال کی ہدایت

    تعمیر نو اور بحالی کے پلان کو مزید جامع اور مربوط بنایا جائے. ڈپٹی چیئرمین این ایف آر سی احسن اقبال کی ہدایت

    تعمیر نو اور بحالی کے پلان کو مزید جامع اور مربوط بنایا جائے. ڈپٹی چیئرمین این ایف آر سی احسن اقبال کی ہدایت

    وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی ڈپٹی چیئرمین نیشنل فلڈ ریسپانس کورڈینیشن سینٹر پروفیسر احسن اقبال کی زیر صدارت این ایف آر سی سی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سیلاب کے بعد بحالی و تعمیر نو کے مختصر اور طویل المدتی منصوبوں کے پلان پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے. اجلاس میں قدرتی آفات کے بعد متاثرہ علاقوں میں اعداد و شمار اکھٹا کرنے کے میکنزم کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی.

    ، ڈپٹی چیئرمین احسن اقبال نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تعمیر نو اور بحالی کے پلان کو مزید جامع اور مربوط بنایا جائے. نیشنل فلڈ ریسپانس کورڈینیشن سینٹر کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق؛ بحالی و تعمیر نو کے منصوبوں کو مستقل بنیادوں پر فالو اپ ضروری ہے. اور سیلاب زدہ علاقوں میں نقصانات اور ضروریات کے تخمینے کے اعداد و شمار کو مردم شماری کے ڈیٹا سے مربوط کیا جائے.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ ایم این اے جتنے پیسے الیکشن سیٹ پر خرچ کرتے اتنی تو مجھے تنخواھ ملتی تھی۔ شہباز گل
    صوفیہ مرزا کی سابق شوہر عمرفاروق کیخلاف میڈیا میں آنے پر پابندی کی التجا عدالت نے انکار کردیا
    جامشورو:انڈس ہائی وے پرٹرالراوربس میں تصادم سے10 افراد جاں بحق،13 زخمی
    اس اجلاس میں ہدایت کی گئی کہ فورم کی جانب سے دریائوں کے قریب فشریز فارمز کو پہنچنے والے نقصانات کا تخمینہ لگایا جائے اور فورم کی جانب سے سیلاب زدہ علاقوں میں سیاحت کو پہنچنے والے نقصان کے تخمینے کا بھی اندازہ لگایا جائے. بریفنگ میں بتایا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں سندھ میں مزید ایک شخص جاں بحق ہوا ہے جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں انفراسٹرکچر کو کوئی نقصان نہیں پہنچاہے . ایچ ای سی نے اس اجلاس میں بتایا کہ 63 جامعات نے 85 ہزار 120 فوڈ پیکس تقسیم کئے ہیں اور سیلاب زدگان کی مدد کے لیے 84 جامعات کے 20 لاکھ طلباء کو موبلائز کر رہے ہیں.

    این ایف آر سی سی کے جاری کردہ اعلامیہ مزید کہا گیا کہ؛ امدادی سرگرمیوں میں اچھی کارکردگی دکھانے والی جامعات اور طلباء کو اعزازی شیلڈز دی جائیں گی.

  • فواد چودھری کا پختونوں کیخلاف نسل پرستانہ بیان انتہائی شرمناک بات کردی

    فواد چودھری کا پختونوں کیخلاف نسل پرستانہ بیان انتہائی شرمناک بات کردی

    سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا پختونوں کیخلاف نسل پرستانہ بیان انتہائی شرمناک بات کردی.

    سینئر اینکر پرسن سلیم صافی نے ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا جس میں فواد چودھری اے آر وائی نیوز پر کاشف عباسی کے پروگرام میں انتہائی شرمناک بات کررہے ہیں. سلیم صافی نے اس حوالے سے لکھا کہ؛ ایک بڑے چینل پر ایک بڑے اینکر کے ساتھ اس نسل پرستانہ اورپختونوں کی توہین پر مبنی ریمارکس پر پی ٹی آئی میں شامل پختونوں کی خاموشی شرمناک ہے۔ سلیم صافی نے مزید کہا کہ ان ریمارکس کے بعد کوئی غیرت مند اور با حیاء پختون کس منہ سے عمران خان نیازی کوسپورٹ کرے گا؟


    اینکر پرسن کاشف نے فواد چودھری سے ہیکرز کے دعویٰ جس میں سابق ڈی جی ایف آئی اے کو باتھ روم میں بند کرنے کا کہا گیا اور بعد بشیر میمن نے اس بات کی تصدیق بھی کی پر سوال کیا تو فواد چودھری نے اعظم خان کو پٹھان کہتے ہوئے اس پر انتہائی غلیظ اور پختونوں سے متعلق توہین آمیز بات کی تو کاشف عباسی نے فورا بریک لے لی.


    فواد چودھری کے شرمناک اور توہین آمیز بیان کیخلاف پختون سراپا احتجاج ہیں، صحافی عمران طاہر نے کہا؛ اگر یہ نسل پرستی اور ہوموفوبیا نہیں تو پھر کیا ہے؟ اگر اعظم خان پٹھان نہ ہوتا تو کیا ایسا گھٹیا اور نیچ تبصرہ کرتا فواد؟
    ایک صارف شہریار نے اینکر کاشف عباسی پر تنقید کی کہ؛ اینکر صاحب کو اعتراض کرنا چاہیئے تھا کہ یہ غلط ہے اور یہ ریسزم ہے لیکن چونکہ مہمان کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے اس لیئے سب جائز ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ابھی یہی بات دوسری پارٹی کے لوگوں نے کی ہوتی تو کاشف صاحب نے اشو بنا لینا تھا.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ ایم این اے جتنے پیسے الیکشن سیٹ پر خرچ کرتے اتنی تو مجھے تنخواھ ملتی تھی۔ شہباز گل
    صوفیہ مرزا کی سابق شوہر عمرفاروق کیخلاف میڈیا میں آنے پر پابندی کی التجا عدالت نے انکار کردیا
    جامشورو:انڈس ہائی وے پرٹرالراوربس میں تصادم سے10 افراد جاں بحق،13 زخمی
    انٹربینک میں ڈالر مزید دو روپے انیس پیسےسستا ہو گیا
    پاک فضائیہ کے ہیلی کاپٹرز کے ذریعے 1ہزار 521افراد کو ریسکیو کیا گیا. این ایف آر سی سی
    ایشیائی ترقیاتی بینک دسمبر کے اختتام سے قبل 2 ارب ڈالر کے قرضوں کی منظوری دے گا
    قمر نامی صارف نے کہا؛ اندازہ کر لیں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے سابق وفاق وزیر فواد چودھری
    کی سوچ کیا اور ایسے لوگ بھی ہم پر مسلط کئے گئے تھے. انہوں نے کہا انکی گفتگو سنئے اور یہ سب ایک قومی ٹی وی چینل پر ہورہا ہے.
    واضح رہے کہ پروگرام ندیم ملک لائیو میں گفتگو کرتے ہوئے بشیر میمن کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے لیگی نائب صدر مریم نواز سے متعلق غلیظ زبان استعمال کی تو وہ غصے میں آگئے۔ اور انہیں کہا کہ تمیز سے بات کریں یہ کیا طریقہ ہے. سابق ڈی جی ایف آئی اے کا ہیکرز کی بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اعظم خان اپنے دفتر لے گئے اور مجھے اور خود کو واش روم میں بند کرلیا، اور وہ مجھےغصے پر قابو پانے کا کہتے رہے۔ کیونکہ آفس میں سب لوگ بیٹھے تھے اور میں کافی غصے میں تھا اور اونچا اونچا بول رہا تھا.

  • ایشیائی ترقیاتی بینک دسمبر کے اختتام سے قبل 2 ارب ڈالر کے قرضوں کی منظوری دے گا

    ایشیائی ترقیاتی بینک دسمبر کے اختتام سے قبل 2 ارب ڈالر کے قرضوں کی منظوری دے گا

    ایشیائی ترقیاتی بینک دسمبر کے اختتام سے قبل 2 ارب ڈالر کے قرضوں کی منظوری دے گا۔

    ایشیائی ترقیاتی بینک دسمبر کے اختتام سے قبل 2 ارب ڈالر کے قرضوں کی منظوری دے گا. بینک کے ساتھ ہونے والے مذاکرات سے آگاہ ذرائع کا کہنا ہے کہ اے ڈی بی 21 اکتوبرکو ڈیڑھ ارب ڈالر کا قرضہ منظور کریگا، اس کے بعد ہنگامی معاونت کے طور پر 40سے 50 کروڑ ڈالر کے قرض کی منظوری دی جائے گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق یہ قرض 13دسمبر کو منظور کرلیا جائے گا، ان قرضوں کی وجہ سے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر کو سہارا ملے گا جو اس وقت 8 ارب ڈالر کے لگ بھگ ہیں جبکہ حکومت روپے کو مستحکم کرنے کے لیے کرنسی مارکیٹ کے گرد بھی پھندا کس رہی ہے تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ جب تک حالات معمول پر نہیں آجاتے اس بات کا کوئی امکان نہیں کہ حکومت آٹوموبائلز، مشینری اور آلات کی درآمد پر عائد پابندی اٹھا لے گی۔

    وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے گذشتہ روز ایشیائی ترقیاتی بینک کے وفد سے بھی ملاقات کی تھی، بینک کے وفد کے سربراہ اور کنٹری ڈائریکٹر یونک یے نے وزیرخزانہ کو بتایا کہ فلڈ ریلیف سپورٹ کے لیے پاکستان کو سوا دو سے ڈھائی ارب ڈالر دیئے جائیں گے، جس میں BRACE کے تحت ڈیڑھ ارب ڈالر بھی شامل ہوں گے۔ وزیرخزانہ نے گذشتہ روز مرکزی بینک کی جانب سے عائد کردہ پابندیوں کی وجہ سے درآمد و برآمدکنندگان کو درپیش مشکلات کے حل کے لیے قائم کمیٹی کے پہلے اجلاس کی صدارت کی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ ایم این اے جتنے پیسے الیکشن سیٹ پر خرچ کرتے اتنی تو مجھے تنخواھ ملتی تھی۔ شہباز گل
    صوفیہ مرزا کی سابق شوہر عمرفاروق کیخلاف میڈیا میں آنے پر پابندی کی التجا عدالت نے انکار کردیا
    جامشورو:انڈس ہائی وے پرٹرالراوربس میں تصادم سے10 افراد جاں بحق،13 زخمی
    انٹربینک میں ڈالر مزید دو روپے انیس پیسےسستا ہو گیا
    پاک فضائیہ کے ہیلی کاپٹرز کے ذریعے 1ہزار 521افراد کو ریسکیو کیا گیا. این ایف آر سی سی
    وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملک میں کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے درآمدات اور برآمدات میں اضافے کے حوالے سے کاروباری برادری کو سہولتیں فراہم کرنے کے طریقہ ہائے کار پر گفت و شنید کی گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ وزیرخزانہ نے زرمبادلہ کی مارکیٹ میں حالات معمول پر آجانے اور بیرونی سیکٹر پر موجود دبائو کے کم ہوجانے تک درآمدات پرپابندی ختم کرنے سے انکار کردیا۔ اس کے علاوہ اسحاق ڈار نے وزارت خزانہ میں میں موسم سرما کے دوران گیس کی فراہمی سے متعلق اجلاس کی بھی صدارت کی جس میں اجلاس کو موسم سرما میں گیس کی طلب اور رسد کی صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔ اجلاس میں گھریلو اور صنعتی استعمال کے لیے گیس کی مناسب فراہمی اور سردیوں کے موسم میں شارٹ فال کو کم کرنے کے طریقوں پر بھی غور کیا گیا۔

  • پاک فضائیہ کے ہیلی کاپٹرز کے ذریعے 1ہزار 521افراد کو ریسکیو کیا گیا. این ایف آر سی سی

    پاک فضائیہ کے ہیلی کاپٹرز کے ذریعے 1ہزار 521افراد کو ریسکیو کیا گیا. این ایف آر سی سی

    نیشنل فلڈ ریسپانس کورڈینیشن سنٹر کے اعلامیہ کے مطابق پاک فضائیہ کے ہیلی کاپٹرز کے ذریعےایک ہزار 521افراد کوریسکیو کیا گیا.

    این ایف آر سی سی کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کے سی 130 طیاروں، ایم آئی 17 اور اے ڈبلیو 139 ہیلی کاپٹرز کی 268 پروازیں کی ہیں جبکہ پاک فضائیہ کے 3 سینٹرل ایوی ایشن مراکز امدادی کاموں کیلئے وقف کیئے گئے ہیں. علاوہ ازیں پاک فضائیہ نے6ہزار 639خیمے، 7 لاکھ 33 ہزار 881 کھانے کے پیکٹ تقسیم کردیئے.
    جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ؛ پاک فضائیہ کی ٹیموں نے راشن اور 2 لاکھ 91 ہزار 733 لیٹر پینے کا صاف پانی تقسیم کیا جب کہ اس کے ساتھ پاک فضائیہ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 46 میڈیکل کیمپ علاج میں مصروف عمل ہیں اور پاک فضائیہ کے میڈیکل کیمپوں میں 78 ہزار 549 مریضوں کا علاج کیا گیا. این ایف آر سی سی کے مطابق؛ پاک فضائیہ کے میڈیکل کیمپوں میں مفت ادویات بھی فراہم کی جارہی ہیں اور اس کے علاوہ پاک فضائیہ کے 24 خیمہ بستیوں میں 19 ہزار 807 افراد مقیم ہیں. جبکہ پاک فضائیہ کے 54 ریلیف کیمپوں میں میں سیلاب متاثرین کو خدمات فراہم کی جارہی ہیں.

    نیشنل فلڈ ریسپونس کورڈینیشن سنٹر کے اعلامیہ کے مطابق پاک بحریہ کے 4 فلڈ ریلیف سینٹرز، 18 سینٹرل کلیکشن پوائنٹس خدمت میں مصروف ہیں۔ پاک بحریہ نے 2081 ٹن راشن، 7609 خیمے اور پینے کا صاف پانی تقسیم کیا۔ این ایف آر سی سی کے مطابق پاک بحریہ نے متاثرہ علاقوں میں 7 لاکھ 41 ہزار 39 لیٹر منرل واٹر بھی تقسیم کیا۔ جبکہ بحریہ کی 22 خیمہ بستیوں میں 32 ہزار 309 افراد رہائش پذیر ہیں ۔ این ایف آر سی سی کے مطابق پاک بحریہ کی 23 ایمرجنسی ریسپانس ٹیموں نے 15 ہزار 578 افراد کو بچایا۔ جبکہ ایمرجنسی رسپانس ٹیمیں 54 موٹرائزڈ بوٹس اور 2 ہوور کرافٹوں سے لیس ہیں، پاک بحریہ کے اندرون سندھ 2 ہیلی کاپٹر بھی تعینات کیے گئے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ ایم این اے جتنے پیسے الیکشن سیٹ پر خرچ کرتے اتنی تو مجھے تنخواھ ملتی تھی۔ شہباز گل
    صوفیہ مرزا کی سابق شوہر عمرفاروق کیخلاف میڈیا میں آنے پر پابندی کی التجا عدالت نے انکار کردیا
    جامشورو:انڈس ہائی وے پرٹرالراوربس میں تصادم سے10 افراد جاں بحق،13 زخمی
    انٹربینک میں ڈالر مزید دو روپے انیس پیسےسستا ہو گیا
    این ایف آر سی سی کے جاری اعلامیہ کے مطابق اب تک 71 پروازوں میں 481 پھنسے ہوئے لوگوں کو ریسکیو کیا گیا اور ہیلی کاپٹرز کے ذریعے راشن کے 5333 پیکٹ متاثرین میں تقسیم کیے گئے اس کے علاوہ پاک بحریہ کی 8 ڈائیونگ ٹیموں نے متاثرہ علاقوں میں 28 ڈائیونگ آپریشنز بھی کیے۔ اور بحریہ کے 100 میڈیکل کیمپس میں ایک لاکھ 21 ہزار 442 مریضوں کا علاج کیا گیا۔

  • انٹربینک میں ڈالر مزید دو روپے انیس پیسےسستا ہو گیا

    انٹربینک میں ڈالر مزید دو روپے انیس پیسےسستا ہو گیا

    مسلسل دس دنوں سے ڈالر کی رفتار میں کمی اور روپے کی قدر میں اضافہ، انٹربینک میں ڈالر مزید دو روپے انیس پیسے سستا ہو گیا۔

    انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، فاریکس انڈیکس کے مطابق آج بھی ڈالر مزید 2 روپے 19 پیسے سستا ہو گیا، جس کے بعد ،قیمت 221 روپے75 پیسے ہو گئی ہے۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100انڈیکس میں 242سےزائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جبکہ کاروبار کےدوران انڈیکس 41ہزار854 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا.

    خیال رہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے دعویٰ کیا تھا کہ 24 دنوں میں ڈالر 200 روپے تک آ جائے گا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا تھا کہ سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے ڈالر240 روپے تک گیا، پاکستان واپسی کے لیے جہاز میں بیٹھا تو ڈالر نیچے آنا شروع ہو گیا تھا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ ایم این اے جتنے پیسے الیکشن سیٹ پر خرچ کرتے اتنی تو مجھے تنخواھ ملتی تھی۔ شہباز گل
    صوفیہ مرزا کی سابق شوہر عمرفاروق کیخلاف میڈیا میں آنے پر پابندی کی التجا عدالت نے انکار کردیا
    جامشورو:انڈس ہائی وے پرٹرالراوربس میں تصادم سے10 افراد جاں بحق،13 زخمی
    وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ ڈالر کی قیمت پر نظر رکھنا اسٹیٹ بینک کی ذمہ داری ہے، ڈالر 24 دن میں 24 روپے کم ہو سکتا ہے۔ بہتان تراشی کرنے والا عمران خان بڑا ڈاکو ہے، ڈالر کو 200 روپے سے کم پر لاؤں گا. ان کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی شرائط اور پروگرام مکمل کریں گے، اکتوبر میں پٹرول پر 5 روپے لیوی لگنا تھی جو نہیں لگی، آئی ایم ایف پروگرام جون تک رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیشہ ڈی ویلیو ایشن کے خلاف رہا ہوں، مہنگائی کی شرح 12 سے 14 فیصد تک لے کر آئیں گے، گزشتہ پیر سے لے کر ابتک ڈالر 18 روپے کم ہو چکا ہے۔

  • حکومت نے پی ٹی آئی کے  ممکنہ لانگ مارچ کے باعث تیاریاں تیز کردی، اسلام آباد میں کنٹینرز پہنچنا شروع

    حکومت نے پی ٹی آئی کے ممکنہ لانگ مارچ کے باعث تیاریاں تیز کردی، اسلام آباد میں کنٹینرز پہنچنا شروع

    پاکستان تحریک انصاف کا ممکنہ لانگ مارچ، اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے تیاریاں شروع کردیں ہیں۔

    اسلام آباد انتظامیہ نے کنٹینرزفیض آباد پہنچا دیئے، رپورٹ کے مطابق لانگ مارچ کہ صورت، میں فیض آباد کو مکمل طور پر سیل کردیا جائے گا۔ کنٹینرز ہر داخلی اور خارجی راستوں پر رکھے گئے ہیں، جن میں مری روڈ کی طرف سڑک اور ایکسپریش ہائی وے کی طرف آنے والے راستہ بھی شامل ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جب ضلعی انتظامیہ کی جانب سے آرڈر ہوئے وہ اسلام آباد داخل ہونے والا ہر راستہ سیل کر دیں گے۔ واضح رہے سابق وزیر اعظم عمران نے لانگ مارچ کی تیاریاں تیز کردی ہیں، احتجاج اور لانگ مارچ سے متعلق تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے لیے اہم اجلاس بھی بلایا گیا تھا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ ایم این اے جتنے پیسے الیکشن سیٹ پر خرچ کرتے اتنی تو مجھے تنخواھ ملتی تھی۔ شہباز گل
    صوفیہ مرزا کی سابق شوہر عمرفاروق کیخلاف میڈیا میں آنے پر پابندی کی التجا عدالت نے انکار کردیا
    جامشورو:انڈس ہائی وے پرٹرالراوربس میں تصادم سے10 افراد جاں بحق،13 زخمی
    عمران خان نے جلسے سے خطاب میں کہا تھا رانا ثنااللہ اور شہباز شریف تیار ہو جاؤ، مجھے آپ کے پلان کا پتہ ہے لیکن میرے پلان کا آپ کو نہیں پتہ، میں ا ن کی ساری پلاننگ کے مطابق تیاری کر رہا ہوں۔ اور انہوں نے مزید کہا کہ ہر چیز ریکارڈ ہورہی ہے لانگ مارچ کی تاریخ خفیہ رکھی ہے، وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو بھی نہیں بتایا ہے۔

    ایوان وزیراعلیٰ میں صحافیوں سےملاقات کے دوران امریکی سائفر سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ سائفر کہیں چوری نہیں ہوا، اس کی ماسٹر دستاویز دفتر خارجہ میں ہوتی ہے، شکر ہے انہوں نے سائفر کو تسلیم تو کیا۔ عمران خان نے کہا کہ کمیٹی مجھے بلاتی ہے تو پہلے یہ پوچھوں گا کہ ڈونلڈ لو نے کس کو ہٹانے کا حکم دیا تھا۔
    ان کا کہنا تھا کہ 16 اکتوبر دور لگتا ہے ہو سکتا ہے ضمنی انتخاب کی نوبت ہی نہ آئے،الیکشن کمیشن جانبدار ہے یہ مجھے نااہل کروانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیلنج ہے میرا اور زرداری، نوازشریف ک اتوشہ خانہ کیس ایک ساتھ سن لیا جائے، میں نے کچھ غیر قانونی نہیں کیا انہوں نے تو غیر قانونی طور پر قیمتی گاڑیاں گاڑیاں لے لیں۔

  • شہباز گل کی پیشی،پی ٹی آئی کارکنان کے نعرے،عدالت کا اظہار برہمی

    شہباز گل کی پیشی،پی ٹی آئی کارکنان کے نعرے،عدالت کا اظہار برہمی

    شہباز گل کی پیشی،پی ٹی آئی کارکنان کے نعرے،عدالت کا اظہار برہمی

    سیشن کورٹ اسلام آباد، بغاوت پر اکسانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

    عدالت نے کیس کی سماعت میں ساڑھے 11بجے تک کا وقفہ کر دیا ،پی ٹی آئی رہنما شہباز گل ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں پیش ہوئے ، جج نے شہباز گل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ صبح جب کیس کال ہوا آپ موجود نہیں تھے،شہباز گل نے عدالت میں کہا کہ رات کو کیس کا پتہ چلا،لاہور سے آیا ہوں، وکیل نے کہا کہ شہباز گل کا اسلحہ کا لائسنس بھی پولیس کے پاس ہے، دوران سماعت پی ٹی آئی وکلا اور کارکنان کی جانب سے نعرے لگائے گئے جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ نعرے بازی باہر کریں ، میرے سامنے نہیں ،

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پی ٹی آئی شہبازگل کی سپرداری کی درخواست پر سماعت ہوئی، سماعت ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے کی ،عدالت نے شہباز گل کی سپرداری کی جزوی درخواست منظور کر لی ،شہباز گل کی جانب سے علی بخاری اور اسپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی عدالت میں پیش ہوئے عدالت نے شہباز گل کا شناختی کارڈ، عینک، اے ٹی ایم سمیت روزمرہ کی اشیاء واپس دینے کا حکم دے دیا، عدالت نے اکتیس اشیاء کی لسٹ میں سے جزوی اشیاء واپس کرنیکا حکم دیا ،عدالت نے حکم دیا کہ پولیس کو متنازع اشیاء کو تفتیش کے لیے رکھنے تک اختیار دیا جاتا ہے، شہباز گل کیس کی مزید سماعت 11 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی

    شہباز گل کیس میں اسپیشل پراسیکوٹر رضوان عباسی نے اہم سوالات اٹھا دئیے , پراسیکوٹر راجہ رضوان عباسی کا کہنا ہے کہ فون شہباز گل کے زیر استعمال تھا ،تھورایا فون کیوں خریدا گیا ،شہباز گل کے پاس تھورایا موبائل فون کہاں سے آیا ؟ کس کی اجازت سے شہباز گل استعمال کر رہا تھا ،عام موبائل ہونے کے باوجود کن مقاصد کے لیے تھورایا فون استعمال کیا گیا ،تھورایا فون ابھی ہمارے پاس نہیں ہے وہ فرانزک کے لیے لیبارٹری بھیجوایا گیا ہے ،اس سے غیر ملکی غیر قانونی رابطے بھی ہو سکتے ہیں

    رہنما پی ٹی آئی شہبازگل کا کہنا ہے کہ میں عمران خان کے پیچھے پاکستان آیا، پاکستان آیا کہ اپنے ملک اور گاوں کے لیے کام کروں، اب سمجھ آیا کہ سیاست میں لوگ کرپشن کیوں کرتے ہیں، سیاستدان کرپشن کے لیے بندھے ہوئے ہیں

    اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے کیس کی سماعت میں وقفے کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہباز گل کا کہنا تھا کہ بچپن میں بہت مار کھا کر پڑھا، بہت مشکل حالات سے نکل کر میں پروفیسر بنا، یہاں جتنے ایم این اے کرپشن کر کے سیٹس لی، جتنے پیسے ان لوگوں نے خرچ کیئے اتنے مجھے تنخواھ ملتی تھی۔میں عمران خان کے پیچھے پاکستان آیا، سوچا اپنے گائوں والوں کے لیئے ملک کے لیئے کام کروں، لیکن اب سمجھ آیا کہ سیاست میں لوگ کرپشن کیوں کرتے ہیں، سیاستدان بندھے ہوئے ہیں کرپشن کے لیئے، ہمیں اس نظام کو بدلنے کے لیئے رول آف لا بنانا پڑیگا، رول آف لا سے ملک بنے گا۔ مریم صاحبہ کس طرح باہر گئیں، انکا کہنا تھا کہ ٹرے میں پاسپورٹ ملا نہ جائونگی، باہر جا کے اب عورت کارڈ کھیلا جائے گا، انکے الگ کیسز بنتے ہیں ہمارے اوپر الگ کیسز بنائے جاتے ہیں۔

    عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

    شہباز گل کی گرفتاری، پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار کارکن بنی گالہ پہنچ گئے

    شہباز گل کی گرفتاری پی ٹی آئی نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہباز گل ضمانت کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں حکومت نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی ضمانت منسوخی کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی تھی. درخواست میں کہا گیا تھا کہ شھباز گل کی ضمانت منسوخ کی جائے. علاوہ ازیں عدالت میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ ہائیکورٹ نے حقائق کا صحیح جائزہ نہیں لیا۔درخواست میں کہا گیا کہ عدالت نے ضمانت کے طے شدہ اصولوں کی خلاف ورزی کی۔شہباز گل نے سلامتی کے اداروں کو بغاوت پر اکسانے کی کوشش کی ہے۔
    یہ بھی پڑھیں؛ صوفیہ مرزا کی سابق شوہر عمرفاروق کیخلاف میڈیا میں آنے پر پابندی کی التجا عدالت نے انکار کردیا
    درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ سپریم کورٹ ہائیکورٹ کا 15 ستمبرکا شہباز گل کو رہا کرنے کےحکم کا جائزہ لے کر اسے کالعدم قرار دے۔ واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بغاوت کے مقدمے میں شہباز گل کی ضمانت 5 لاکھ روپے کی مچلکوں کے عوض منظور کی تھی۔ خیال رہے کہ پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو اداروں کے خلاف بیان دینے پر بغاوت کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا۔

  • صوفیہ مرزا کی سابق شوہر عمرفاروق کیخلاف میڈیا میں آنے پر پابندی کی التجا، عدالت نے انکار کردیا

    صوفیہ مرزا کی سابق شوہر عمرفاروق کیخلاف میڈیا میں آنے پر پابندی کی التجا، عدالت نے انکار کردیا

    اداکارہ صوفیہ مرزا کی جانب سے دائر کردہ درخواست پر عدالت نے ان کے سابق شوہر اور کاروباری شخصیت عمر فاروق ظہور کے میڈیا پر آنے پر پابندی لگانے سے انکار کردیا ہے.

    اداکارہ نے پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) سے عمر فاروق پر پابندی لگانے کے لیے ٹی وی چینلز کو ہدایات جاری کرنے کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ اداکارہ کے وکیل عدنان فیض نے اپنی درخواست میں عدالت کو بتایا کہ پیمرا جھوٹی خبریں نشر کر رہا ہے اور اسے ایسا کرنے سے روکا جائے۔انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ نیوز چینلز صوفیہ مرزا کے بارے میں بدنیتی پر مبنی مواد نشر کر رہے ہیں، اسے روکا جائے اور پیمرا کو نوٹس جاری کیا جائے۔ جسٹس شاہد جمیل نے اداکارہ اور ان کے وکیل سے کہا کہ انہیں قانون کی صحیح شق کا حوالہ دینا ہوگا جس کے تحت خلاف ورزی ہوئی اور خبر میں کیا غلط تھا۔

    وکیل نے بتایا کہ صوفیہ مرزا نے پی ای سی اے کے تحت ایف آئی اے سے رجوع کیا تھا لیکن ایف آئی اے نے درخواست پر غور نہیں کیا۔ اس موقع پر مرزا نے مداخلت کرتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ یہ بیٹیوں کی تحویل کا معاملہ ہے۔ جج نے ماڈل کو بات کرنے سے روکتے ہوئے کہا کہ یا تو وہ خود بولے یا پھر اپنے وکیل کو عدالت میں اپنے کیس کی نمائندگی کرنے دیں۔وکیل نے عدالت سے دوبارہ استدعا کی کہ دوبارہ نوٹس جاری کیا جائے اور درخواست میں یوٹیوب لنکس بھی فراہم کیے گئے ہیں۔ فاضل جج نے وکیل سے کہا کہ یہ پیمرا کا کام نہیں کہ وہ اس طرح کی نشریات روکے۔ دوران سماعت فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ آپ مجھے بتائیں کہ قانون کیا ہے اور قانون کی کون سی شق کی خلاف ورزی ہوئی ہے، پہلے اپنا مقدمہ قائم کریں، ہم ہر معاملے میں ہدایات جاری نہیں کر سکتے۔

    صوفیہ مرزا بالوں کی حفاظت کس طرح کرتی ہیں ؟ انہوں نے آسان ٹپس بتا دیں،

    صوفیہ مرزا کے چاہنے والوں نے توحد ہی کردی،

    اداکارہ و ماڈل صوفیہ مرزا کا کہنا ہے کہ معاشرے میں لڑکیوں کا بھی حق ہے کہ انہیں لڑکوں کے برابر حقوق ملیں-

    ے بنیاد اور وحشیانہ قتل کب بند ہوں گے:صوفیہ مرزا بھی چُپ نہ رہ سکیں‌

    پیٹ کیسے کم کرنا ہے؟صوفیہ مرزا نے آسان حل بتادیا 

    وکیل نے مزید وقت مانگا تاہم جسٹس شاہد جمیل خان نے عدالت کا وقت ضائع کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تیار ہونے کو کہا، جج کے حکم میں کہا گیا کہ وکیل کی جانب سے مزید وقت مانگا گیا ہے۔ دریں اثنا اسسٹنٹ اٹارنی جنرل سید سجاد حیدر رضوی نے عدالت کو آگاہ کیا کہ پیمرا کونسل آف کمپلینٹس رولز 2010 کے تحت پیمرا میں شکایت دائر کی جا سکتی ہے۔ جج کے استفسار پراداکارہ پیمرا کے سامنے دائر ایسی کوئی شکایت ظاہر کرنے میں ناکام رہیں۔ صوفیہ مرزا نے اپنی درخواست میں لکھا تھا کہ ان کے سابق شوہر قانون سے مفرور ہیں اور انہیں میڈیا میں پیش نہیں ہونا چاہیے، تاہم اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ظہور کو کیس میں فریق بھی نہیں بنایا گیا۔ اداکارہ کے وکیل عدالت کو اس نکتے پر بھی مطمئن کرنے میں ناکام رہے کہ اگر یہ مان بھی لیا جائے کہ فاروق قانون کے مفرور ہیں تو پیمرا کو کس قانون کے تحت ان کا انٹرویو نشر کرنے سے روکنے کا کہا جا سکتا ہے۔

    جج نے صوفیہ مرزا کے وکلاء سے کہا کہ وہ اگلی سماعت کے لیے پوری طرح تیار ہو جائیں۔ واضح رہے کہ صوفیہ مرزا نے اپنے سابق شوہر پر دھوکہ دہی اور بدعنوانی کے الزامات لگائے ہیں لیکن اس تاجر پر دنیا کے کسی بھی دائرہ اختیار میں کسی غلط کام کا الزام یا سزا نہیں دی گئی۔ خیال رہے کہ اس جوڑے کی 14 سال قبل طلاق ہوئی تھی اور تب سے وہ اپنی 14 سالہ بچیوں زینب عمر اور زنیرہ عمر کی تحویل کے لیے قانونی جنگ میں مصروف ہیں جو دبئی میں اپنے والد کے ساتھ رہتی ہیں۔ قبل ازیں بچیوں نے کہا تھا کہ وہ دبئی میں اپنے والد کے ساتھ خوشی سے رہ رہی ہیں اور اپنی ماں کے ساتھ رہنا نہیں چاہتیں۔